تربیتی ورکشاپ
مری پاکستان فلاح پارٹی
پاکستان فلاح پارٹی دوروزہ تربیتی ورکشاپ
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے لیکچر
سیالکوٹ:
پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا اسد ایڈووکیٹ کا پاکستان فلاح پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔صوبائی صدر PFP سید راشد گردیزی اور صوبائی جنرل سیکریٹری چودھری ضمیر گجر سے ملاقات کے بعد باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ۔
جو قومیں اساتذہ کی عزت نہیں کرتیں ان کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے ۔ اساتذہ کی حمایت کا بھرپور اعلان کرتے ہیں ۔ گرفتار اساتذہ کو چھوڑا جاۓ ۔ قوم کے معمار ہیں ۔ پاکستان فلاح پارٹی
میاں فاروق مصطفاٸی سابق امیر مصطفاٸی تحریک احمد وقار مدنی سے قاٸم مقام چیٸرمین پاکستان فلاح پارٹی کا حلف لے رہے ہیں۔
پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید عبدالرؤف ناصح کی سوات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ۔
بٹگرام () سود کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کاایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔سٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نمائندہ بینک ہے۔سٹیٹ بینک فوری طور پر سود کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل واپس لے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے وائس چیئرمین سید راشد علی گردیزی نے وفد کے ہمراہ جے یو آئی کے رہنما سابق ایم این اے مولانا قاری محمد یوسف سے ان کے ادارے اشاعت اسلام شاہراہ ریشم میں ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں جے یو آئی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔مولانا قاری محمد یوسف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو کسی بات کی وضاحت درکار ہے تو وفاقی شریعت کورٹ میں درخواست دائر کرے۔آئی ایم ایف سے نجات سود سے نجات کے بعد ممکن ہو گی۔ملاقات میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر اعظم رضا تبسم ،علامہ رفیق قادری ،زبیر بیگ اور اسد چنگیزی موجود تھے۔
اسلام آباد:موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان فلاح پارٹی کا مؤقف.... سید راشد علی گردیزی وائس چیئرمین ،ڈاکٹر اعظم رضا تبسم مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،زبیر انور بیگ اور علامہ رفیق قادری صدر علماء ومشائخ ونگ راولپنڈی ڈویژن
القدس سیمینار میں پاکستان فلاح پارٹی کے وفد کی شرکت
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان فلاح پارٹی جموں کشمیر کی طرف سے یوم پاکستان پر محبت کا اظہار
مری والوں کو بدنام مت کیجیے ۔۔۔۔ پی ایف پی