Apna Talagang

  • Home
  • Apna Talagang

Apna Talagang 1st online and print paper which have high rating in area

https://jang.com.pk/category/today-newspaper/topstoryبدھ 12؍رجب المرجب 1445ھ24؍جنوری 2024ء*آج کا اخبار📰 اہم خبریں*انتخا...
24/01/2024

https://jang.com.pk/category/today-newspaper/topstory

بدھ 12؍رجب المرجب 1445ھ
24؍جنوری 2024ء
*آج کا اخبار📰 اہم خبریں*

انتخابات، فوج تعیناتی کی منظوری، حساس حلقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی، 2 لاکھ 77 ہزار اہلکار دستیاب ہوں گے، وفاق کابینہ

سائفر میں خطرہ یا سازش جیسے الفاظ کا حوالہ نہیں تھا، یہ پاک امریکا تعلقات کیلئے دھچکا رہا، سابق سفیر اسد مجید

ایف بی آر میں اصلاحات، نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب

حماس کا جوابی وار، 24 اسرائیلی فوجی ہلاک، صیہونی حکومت کی پھر عارضی جنگ بندی کی پیشکش

6 ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ، عمران کی کم ہوگئی، بلومبرگ

نواز شریف وزیراعظم بنے تو جیلر سے لیکر جج تک سب سے انتقام لیں گے، بلاول

محتاط چلنا ہوگا، کہیں اداروں میں آئینی توازن خراب نہ ہو، چیف جسٹس، شوکت صدیقی کیس، فیصلہ محفوظ

لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلیں گے، زیبا وڑائچ

جسٹس بندیال اور قاسم سوری کے درمیان گھناؤنا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، سینئر صحافی

نواز شریف اور مریم نواز کی این اے 130 میں بڑی انتخابی ریلی

پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لا محدود مواقع موجود ہیں، نگران وزیراعظم

ذوالفقار جونیئر کا بھٹو پھانسی کیس میں فریق بننے کا اعلان

حکومت نے مستعفی ججز کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا اقدام چیلنج کردیا

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی PTI نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

10 ہزار سال قدیم چیونگم کے ڈی این اے سے پتھر کے دور کی خوراک کا علم

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال

اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا

جو امیدوار باہر نہیں نکلیں گے انکے ٹکٹ تبدیل کردونگا، عمران

نواز اور شہباز سے ملکر معیشت بہتر بنائیں گے‘ جہانگیر ترین

سیاسی و مذہبی جماعتوں کا رابطہ، ایم کیو ایم نے کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

انٹر بینک میں ڈالر 10؍ پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 10؍ پیسے مہنگا

حکومت نے ڈسکوز سے مالی نقصانات کم کرنے کا منصوبہ مسترد کردیا

آصف زرداری لاہور پہنچ گئے، مرکزی قیادت بھی طلب

آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات انتخابات کے بعد متوقع

بلاول کو اقتدار ملا تو سب کو چھت ملے گی، آصفہ بھٹو

انتخابات؛ دہشت گردی لہر، ایک ماہ گزر گیا، نگران وزیر داخلہ کا تقرر نہ ہوسکا

ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کر دی

قاسم سوری آئینی بحران کی وجہ بنے، کیوں نہ غداری کی کارروائی کی جائے، چیف جسٹس

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار سمیت 3 شہید

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی، کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی، 515 پوائنٹس کا اضافہ

انٹر بورڈ کراچی کے نتائج مزید خراب، آرٹس ریگولر کے 80 فیصد، پرائیویٹ 72 فیصد امیدوار ناکام

۔K4 پہلے فیز کا صرف 26 فیصد کام مکمل، لاگت ساڑھے 25 سے بڑھ کر 300 ارب، منصوبہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہونا تھا

ایسا پاکستان بنائیں جہاں ہم میں سے کوئی بھی اقلیت میں نہ ہو، وزیراعلیٰ

نگراں دور، ڈائریکٹوریٹ اسکولز میں ترقیوں میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

لاہور، سول کورٹس کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی فیصلے کیخلاف ہڑتال کا اعلان

سپریم کورٹ نے سائفر کیس کے غبارے سے ہوا نکال دی، تجزیہ کار

اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا

اسد عمر، علی نواز اعوان اور صداقت عباسی کیخلاف مقدمات کی سماعت 2 فروری تک ملتوی

عرفان مروت کو شوکاز نوٹس کا اجرا غیرقانونی ہے، سردار عبدالرحیم

ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکہ

سونا فی تولہ 500؍ روپے مہنگا

ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق

طورخم سرحد 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھل گئی

امریکہ، لمز کی طرف سے مشترکہ الیکٹرک وہیکل آر اینڈ ڈی سینٹر کا افتتاح

مہاجر قوم آج بھی مہاجر پرچم تلے متحد ہے، آفاق احمد

سندھ ہائیکورٹ، مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں بری ہونیوالے ملزمان طلب

وزارت خزانہ فیصلہ نہ کرسکی، پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ پھر التوا کا شکار

نوجوان 8 فروری کو کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں، سراج الحق

کے پی میں آئندہ حکومت میری‘ کوئی نہیں روک سکتا‘ پرویز خٹک

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی اور ایم ایس سروسز اسپتال حیدرآباد کی اسامیوں پر 2 افسران کو اضافی چارج

فاطمہ بھٹو نے بالی ووڈ شخصیات کو بزدل اور ڈرپوک قرار دیدیا

الیکشن کمیشن احکام نظر انداز، محکمہ کالجز نے سندھ کالج گیمز کا اعلان کر دیا

اہم خطے کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم بہت محدود رہ گیا، FPCCI

پاکستان میں مقیم مزید برطانوی اب برٹش الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل

راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی

مچھر کالونی کی ندی میں معصوم بچہ گر کر لاپتہ

محسن نقوی PCB گورننگ بورڈ میں شامل، چیئرمین بننے کی راہ ہموار

اختیارات کا ناجائز استعمال، این اے 44 کے ریٹرننگ افسر کو ہٹا دیا گیا

اورنگی ٹاؤن سے بچی کی لاش ملی

Aham Khabrain - Reads Todays Jang Urdu Newspapers Top Headlines, Current News, Latest News, Breaking News from Pakistan and World.

14/01/2024

✍-اگر آپ کسی ہو ٹل میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی ڈالتے ہیں تو آپ کے بد عنوان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔🖤

✍ اگر آپ پبلک واش روم میں گھر کی نسبت زیادہ ٹشو پیپر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اندر ایک چور چھپا بیٹھا ہے کہ اگر آپ کو کوئی موقع مل گیا تو آپ ضرور چوری کریں گے۔🖤

✍-اگر آپ اپنی پلیٹ میں بھوک سے زیادہ کھانا محض اس لیے ڈالتے ہیں کہ اس کا بل کسی دوسرے جیب سے جارہا ہے تو آپ فطرتا" لالچی ہیں۔🖤

✍-اگر عام طور پر آپ قطار کو توڑ کر آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ کوئی طاقت ور عہدہ دیا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔🖤

✍-اگر عام طور پر ٹریفک جام میں آپ قطار توڑ کر دوسری گاڑیوں کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو جب آپ کو کبھی سرکاری پیسے کا رکھوالا بنایا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اس میں غبن کے مرتکب ہوں گے، کیونکہ آپ کو قوانین و ضوابط پر عمل سے نفرت ہے۔۔🖤

✍اگر آپ اپنے گھر کے گندے پانی کا بہتر انتظام کرنے کی بجائے رخ دوسرے کے گھر کی طرف کر دیتے ہیں تو آپ کو معاشرتی آداب معلوم نہیں۔🖤

✍-اگر آپ گھر اور آفس کی فالتو لائٹس بند کرنے کے عادی نہیں ہیں تو موقع ملنے پر آپ ملکی اور قومی وسائل کو ضائع کرنے کا ارتکاب کریں گے۔🖤

✍اگر آپ کمپیوٹر پر اور موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں تو آپ کاہل اور سست انسان ہیں اور آپ اپنی زندگی کو فضولیات میں ضائع کر دیں گے۔🖤

✍-اگر آپ طالب علم ہیں اور امتحان کی تیاری صرف امتحان سر پر آنے پر کرتے ہیں تو آپ بددیانت، کاہل اور کام چور ہیں اور آپ اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، معاشرہ اور قوم کے بھی دشمن ہیں۔🖤

✍اگر آپ کا زیادہ وقت کہانیاں پڑھنے، فلمیں اور ڈرامے دیکھنے میں گزرتا ہے تو آپ خیالوں اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے، بےعمل انسان ہیں جو اپنے علاوہ لواحقین اور دوست احباب کا مستقبل بھی برباد کر رہے ہیں۔🖤

✍اگر آپ حیران ہیں کہ اس پوسٹ کو زیر بحث لانے کی کیا ضرورت ہے تو آپ بد دیانت ہیں، آپ اپنے فائدے کی غرض سے بڑی آسانی سے معاشرے میں خرابیاں پیدا کریں گے۔۔🖤

🌄🦋آئیے جہاں بھی ہمیں موقع ملے ہم خود باکردار انسان بننے کی کوشش کریں۔ یہ زندگی عطیہ خداوندی ہے اور قوم کی امانت ہے۔ اس میں خیانت ہرگز نہ کریں....!!!🎀🌈...

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تلہ گنگ سے ٹکٹ محمد رومان احمد کو دیا گیا ہے۔محمد رومان احمد پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ...
12/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تلہ گنگ سے ٹکٹ محمد رومان احمد کو دیا گیا ہے۔
محمد رومان احمد پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباس کا مقابلہ کریں گے۔

تلاش میں تعاون کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!یہ بچہ مدرسے سے گھر (کوٹیڑہ تلہ گنگ) کے لیے نکلا جو کہ ابھی تک گھر نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی...
27/11/2023

تلاش میں تعاون کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

یہ بچہ مدرسے سے گھر (کوٹیڑہ تلہ گنگ) کے لیے نکلا جو کہ ابھی تک گھر نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی مدرسے میں واپس گیا۔
کسی دوست کو کچھ معلومات ہوں تو رابطہ کر کے شکریہ کا موقع فراہم کریں ۔
رابطہ نمبر 03035906169
03241572106

18/10/2023

اپنا تلہ گنگ کا اپنا واٹس ایپ چینل فالو کرنا مت بھولیے گا۔
خود بھی فالو کریں اور فیملی، فرینڈز کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ ❤️

03/08/2023

سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان ملک سلیم اقبال طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔

آنے والے الیکشن اور دیگر خبروں اور حالات پر نظر رکھنے کے لیے ضلع تلہ گنگ کا یہ گروپ لازمی جوائن کریں۔
21/07/2023

آنے والے الیکشن اور دیگر خبروں اور حالات پر نظر رکھنے کے لیے ضلع تلہ گنگ کا یہ گروپ لازمی جوائن کریں۔

WhatsApp Group Invite

01/07/2023

موٹروے پر حادثہ۔ تلہ گنگ کے تین نوجوان اللہ کو پیارے ہوگئے۔ شہر کی فضا سوگوار۔

01/07/2023

آج یکم جولائی ہے اور ضلع چکوال کو ضلع کا درجہ ملے آج 38 سال مکمل ہوچکے کیونکہ یکم جولائی 1985 کو چکوال کو ضلع کا درجہ ملا تھا۔

01/07/2023

تلہ گنگ (مرجان)گھومنے جانے والے افراد نے گاڑی کھڑی کی کہ اچانک پانی کا ریلا آ گیا اور گاڑی ڈوبنے لگی گاڑی میں افراد بھی موجود تھے مرجان کے رہائشی ٹریکٹر والے ظفر اقبال کی دلیری کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئی۔
#ظفرمرجان

مرجان کا عظیم نوجوان ظفر جس نے آج اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر چار افراد کو سیلابی ریلے سے بچایا ۔ ایسے ہیں نوجوان اس دھرت...
01/07/2023

مرجان کا عظیم نوجوان ظفر جس نے آج اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر چار افراد کو سیلابی ریلے سے بچایا ۔ ایسے ہیں نوجوان اس دھرتی کے۔ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
#ظفرمرجان

29/06/2023

‏اپنے علاقے کے نام کے ساتھ قصائی کا ریٹ بتائیے۔
بکرے کا کتنا لے رہے ہیں، اونٹ کا کتنا اور گاۓ کا کتنا؟

29/06/2023

اپنا تلہ گنگ کی طرف سے سب مسلمانوں کو بہت بہت عید مبارک۔
قربانیوں میں مستحق افراد کو یاد رکھیں۔ شکریہ

25/05/2023

ڈی سی چکوال قراۃ العین ملک جنکے دونوں بچے ایک حادثے میں زخمی ہوۓ تھے اب وہ تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں۔ قراۃ العین ملک نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں انکو دعاؤں میں یاد رکھا۔

وزیراعظم شہباز شریف   کے موقع پر
24/05/2023

وزیراعظم شہباز شریف کے موقع پر

20/05/2023

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین ملک کی فیملی پر مشکل وقت ہے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ اللہ کریم سب کو محفوظ رکھے اور انکی مدد فرماۓ۔
آمین

14/05/2023

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں انٹرنیٹ مکمل بند کر کے بلوائیوں کے خلاف آپریشن کرکے انکا صفایا کیا جاۓ گا۔
اپنا، اپنی فیملی اور پیارے پاکستان کا خیال رکھیں۔ اللہ پاک سب کو سلامت رکھے۔

یہ ملک اپنا ہے اور یہ سب کچھ آپ کے ٹیکس سے ہی بنایا گیا ہے۔خدارا خیال کریں۔🙏
10/05/2023

یہ ملک اپنا ہے اور یہ سب کچھ آپ کے ٹیکس سے ہی بنایا گیا ہے۔
خدارا خیال کریں۔🙏

09/05/2023

عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپ اس پر کیا کہیں گے؟

21/04/2023

اسلام و علیکم!
پردیس میں رہنے والے تمام قارئین کو بہت بہت عید مبارک

‏عرب حکیم اور دانشمند لوگ ہیں۔ ان کی کہاوتیں اور امثال حکمت سے لبریز ہوتی ہیں ۔عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے ...
19/04/2023

‏عرب حکیم اور دانشمند لوگ ہیں۔ ان کی کہاوتیں اور امثال حکمت سے لبریز ہوتی ہیں ۔عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا ۔سکون سے سونا ہو تو چارپائی وہیں بچھائو جہاں بلی سوتی ہے ،کیونکہ بلی ہمیشہ پر سکون جگہ کا ہی‏انتخاب کرتی ہے ۔پھل وہ کھائو جسے کیڑا کھائے بغیر چھوکر گزرا ہو ۔ کیونکہ کیڑا صرف پکے پھل کو ہی تلاش کرتا ہے ۔گھر اس جگہ بنائو جہاں اژدھا دھوپ سیکنے کنڈلی مارتا ہو ۔ کیونکہ اژدھا استراحت کے لئے صرف ایسی جگہ کا انتخاب کرتا ہے جو مضبوط اور پختہ ہونے کے ساتھ سردیوں گرم اور گرمیوں ‏میں ٹھنڈی ہو۔پانی کے لئے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ۔ کیونکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے ۔
کامیابی چاہتے ہو تو سونے اور اٹھنے میں پرندوں کی روٹین اپنالو ۔ کیونکہ رزق کی‏تلاش کا سب سے مناسب وقت کا انتخاب پرندے ہی کرتے ہیں جو کامیابی کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

13/04/2023

اسلام و علیکم!
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ پیج کی reach ایک violation کی وجہ سے بہت کم ہو گئی ہے۔ اس لیے پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کردیا کریں۔ شکریہ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share