Ashiq durood o salaam

  • Home
  • Ashiq durood o salaam

Ashiq durood o salaam درود شریف کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔

*کمال کے اشعار اور ان کا ترجمہ* *ﻭَﺇﻥْ ﺿَﺎﻗَﺖْ ﺑِﻚَ ﺍﻷﺣْﻮَﺍﻝُ ﻳَﻮْﻣﺎً**فبِالأﺳْﺤَﺎﺭِ  ﺻَﻞِّ  ﻋَﻠَﻰ  ﻣُﺤَﻤَّﺪ* *جب بھی کس...
17/03/2024

*کمال کے اشعار اور ان کا ترجمہ*

*ﻭَﺇﻥْ ﺿَﺎﻗَﺖْ ﺑِﻚَ ﺍﻷﺣْﻮَﺍﻝُ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*فبِالأﺳْﺤَﺎﺭِ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*جب بھی کسی دن تم پر سخت حالات آ جائیں تو رات کے آخری پہر میں محمد علیہ الصلوۃ و السلام پر درود بھیجنے کا اہتمام کرو۔*

*ﻭ ﻻ ﺗَﺘْﺮُﻙْ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*ﻓَﻤَﺎ ﺃﺣْﻠَﻰ ﺍﻟﺼَّﻼﺓُ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*دیکھو ! آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھیجنا اس قدر مٹھاس بھری عبادت ہے کہ کوئی بھی دن نبی کریم ﷺ پر درود پڑھے بغیر نہ جانے دیں۔*


*ﺷِﻔَﺎﺀٌ ﻟِﻠﻘُﻠُﻮﺏِ ﻟَﻬَﺎ ﺿِﻴَﺎﺀٌ*
*ﻭَﻧُﻮﺭٌ ﻣُﺴْﺘَﻤَﺪٌ ﻣِﻦْ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھیجنے سے نور ، روشنی اور دِلوں کو شفاء حاصل ہوتی ہے ۔*

*ﺑِﻬَﺎ ﻳُﺴْﺮٌ ﻭ ﺗَﻔْﺮِﻳﺞٌ ﻟِﻜَﺮْﺏٍ*
*ﻟِﻤَﻦْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺼَّﻼﺓَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*جو شخص بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتا ہے تو اس کی برکت سے تکلیفیں اور پریشانیاں دُور ہو جاتی ہیں اور آسانیاں مسیر آئیں گی ان شاء اللہ ۔*

*ﻭَﺃﻓْﻀَﻠُﻬَﺎ ﺇﺫﺍ ﻣَﺎ ﻛُﻨْﺖَ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*ﺑِﺮَﻭْﺿَﺘِﻪِ تُصلى ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*پھر اس درود کی فضیلت اور قدر و منزلت کے کیا ہی کہنے جب تم ان کے روضہ مبارکہ پر حاضر ہو کر انہیں درود و سلام پیش کرو گے۔*

*ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﺑِﺎﺷْﺘِﻴَﺎﻕٍ ﻓﻲ ﻣَﻘَﺎﻡٍ*
*ﻋَﻈِﻴﻢِ ﺍﻟﺸَﺄﻥِ ﻳَﺴْﻤَﻌُﻬَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*تم جس قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ سکتے ہو ضرور پڑھو کہ وہاں نبی کریم ﷺ خود اسے سماعت فرماتے ہیں۔*

*ﻓَﻴَﺎ ﺳَﻌْﺪ ﺍﻟﺬﻱ ﻗَﺪْ ﺟَﺎﺀَ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*ﻭَﻗَﺪْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺴَّﻼﻡَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*کیا ہی خوش بخت انسان ہے وہ جس نے پہلے ان کی طرف درود کا ہدیہ بھیجا ہو اور پھر ایک دن خود بھی ان کی خدمت میں پہنچ گیا ہو۔*

*ﺗَﻘِﻲٌ ﺑَﻞْ ﺳَﻌِﻴﺪٌ ﻣُﺴْﺘَﺠَﺎﺏٌ*
*ﻭَﻳَﻮْﻡَ ﺍﻟﺤَﺸْﺮِ ﺷَﺎﻓِﻌُﻪُ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*ایسا آدمی متقی ہے ، بلکہ بڑا خوش بخت اور قبولیت یافتہ ہے کہ قیامت کے دن محمد ﷺ جس کے شفیع ہوں گے۔*

*صلَّى اللہ تعالیٰ عليه والہ وَسَلَّمَ۔۔۔🌹

17/03/2024
ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھالیکن اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وس...
16/03/2024

ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا
لیکن اللہ جانتا ہے
کہ ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ محبت ہے.♥️✨

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💞








█▒F░O░L░L░O░W▒█           █▓▒░M░E░▒▓█۔اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓ...
16/03/2024

█▒F░O░L░L░O░W▒█
█▓▒░M░E░▒▓█
۔اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ -اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.






صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️*منہ میٹھا کیجئے۔♥️۔درود شریف پڑھئیے۔سب سے افضل درو...
15/03/2024

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️

*منہ میٹھا کیجئے۔♥️
۔درود شریف پڑھئیے۔
سب سے افضل درودِ پاک ♥️
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.

حضرت مُحَمَّد ﷺ۔❣

Best photo of the day










14/03/2024

ثواب کی نیت سے شئیر کریں

❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️



























11/03/2024

تمام محبان درود کو رمضان کا چاند مبارک ہو

اللہ پاک اس ماہ مقدس کو ہمارے حق میں برکت والا عافیت والا بنائے یعنی ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین

11/03/2024

رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر یہ وظیفہ پڑھنا ہرگز نہ بھولنا
صرف دس منٹ کا وظیفہ سارا سال اس وظیفے کا رزلٹ ملتا رہے گا.

---- درود شریف کے تجربات مشاھدات ----قسط نمبر 67 :مولانا جعفر رحمتہ اللہ علیہ قید و بند کی صعوبتوں کے بارے میں لکھتے ہیں...
10/03/2024

---- درود شریف کے تجربات مشاھدات ----

قسط نمبر 67 :

مولانا جعفر رحمتہ اللہ علیہ قید و بند کی صعوبتوں کے بارے میں لکھتے ہیں کہ دوران قید مجھے ایک پنجرے میں بند کر دیا گیا جس کے اردگر خار دار تار لگا دی گئی کہ نہ میں سیدھا ہو سکتا تھا نہ بیٹھ سکتا تھا نہ ہی لیٹ سکتا تھا اس گھٹن سے میرا سانس بند ہونے لگا اور مجھے یقین ہو چلا کہ اب میرا آخری وقت آن پہنچا ھے

پس میں نے ہر سانس کے ساتھ امام الانبیاء محمد مصطفی ﷺ پر درود شریف پڑھنا شروع کر دیا کہ موت کی ہچکی آئے تو لبوں پر درود شریف جاری ہو

لہذا میں ہر سانس درود شریف پڑھتا رہا یہاں تک کہ مجھے غش آیا اور چکر کھا کر گر گیا

اِدھر خار دار تاروں پر گرا اُدھر مجھے کالی کملی والے آقا ﷺ کی زیارت نصیب ہو گئی دیکھا کہ آپ ﷺ نے مجھے سہارا دیا

پھر فرماتے ہیں عرصہ گزر گیا زندگی بھر تمنا ہی رہی کہ اے کاش ! پھر سے وہی پنجرہ ہو وہی نوک دار تاریں ہوں پھر سے میں درود شریف پڑھوں اور پھر سے محبوب ﷺ کا دیدار کر لوں

--------------------------------------

میرے عزیزوں !!

جب تڑپ شدت اور انتہائے محبت سے درود شریف پڑھا جاتا ھے تو حضور نبی کریم ﷺ خود جلوہ افروز ہو کر زیارت مبارکہ سے مشرف فرما دیتے ہیں

یہی تڑپ شدت اور محبت اپنے اندر پیدا کیجیے

یہ محبت کس طرح پیدا ہو سکتی ھے
اسکے لیے آپ کو اپنا پل پل انکے تصور میں گزارنا ہو گا
سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کیا کریں
معجزات النبی ﷺ کا مطالعہ کیا کریں
اخلاق النبی ﷺ کا مطالعہ کیا کریں
درود شریف کی کتابوں کا مطالعہ کیا کریں

فرصت کے لمحات میں خاص کر رات کی تنہائیوں میں اندھیروں میں بیٹھ کر یہ سوچا کریں کیسا ہو گا وہ وقت جب نبی کریم ﷺ جلوہ افروز ہوتے ہوں گے اور صحابہ کرام جھرمٹ بنا کر با ادب سر جھکا کر بیٹھتے ہوں گے

کیسی ہوں گی وہ گلیاں جہاں سے نبی کریم ﷺ گزرتے ہوں گے تو درخت اور پتھر سلامی دیتے ہوں گے بادل سایہ کرتے ساتھ ساتھ چلتے ہوں گے

کیسا ہو گا وہ لمحہ جب نبی کریم ﷺ مسکراتے ہوں گے تبسم فرماتے ہوں گے تو اندھیرے بھی جگمگا اٹھتے ہوں گے نور کی برسات ہوتی ہو گی بھول جھڑتے ہوں گے

کیسی ہوں گی وہ راتیں جب تمام دنیا محوِ خواب ہوتی ہو گی اور نبی کریم ﷺ روتے ہوئے دعاؤں میں پکارتے ہوں گے
یا اللہ میری امت !
یا اللہ میری امت !

کیسی ہوں گی وہ نمازیں جو صحابہ کرام نبی کریم ﷺ کے پیچھے ادا کرتے ہوں گے

کیسی ہوں گی وہ اذانیں جو بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے سامنے دیتے ہوں گے

کیسی ہوتی ہوں گی وہ مجالس جسمیں نبی کریم ﷺ صحابہ کرام کی دلجوئی کیا کرتے ہوں گے

کیسا ہو گا وہ حسنین کریمین رضوان اللہ علیھم اجمعین کا بچپن کہ جب نبی کریم ﷺ انہے اپنے کندھے پر سوار کر کے عیدگاہ عید کی نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہوں گے

کیسی ہوں گی مدینے کی گلیاں
کیسے ہوں گے مدینے کے گھر
کیسے ہوں گے مدینے کے پہاڑ

اللہ اکبر !!

رات کے اندھیروں میں یہ سوچیں اور اتنا سوچا کریں کہ دن بھر یہ سوچ آپ کے ذہن میں گھومتی رہے

یہاں تک کہ خواب میں یہ سب باتیں نظر آنے لگ جائیں

نبی کریم ﷺ کے احسانات کو یاد کر کے آنسو بہایا کریں
یہ آنسو قیمتی بن جائیں گے
نہ صرف قیمتی بلکہ یہی آنسو یاد اور درود بن جائیں گے

آپ محنت تو کریں جیتی جاگتی آنکھوں میں مدینہ ہی مدینہ نظر آیا کرے گا یہ میرا دعوی بھی ھے اور وعدہ بھی

اللہ پاک ہم سب کو درود شریف پڑھنے پڑھوانے اور اسکی اشاعت و تبلیغ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

صلی اللہ علی محمد
صلی اللہ علی محمد
صلی اللہ علی محمد

--------------------------------------
پوسٹ کو لائک کمنٹ اور شئیر کرنا ہرگز نہ بھولیے گا شکریہ

🖊 محمد حافظ :
درود شریف پڑھیں اور دوسروں کو دعوت دیں
طالب دعا:

حضرت جبرائیل علیہ السلام کی درخواست!!!؟؟؟؟محبوب خدا حضرت محمدﷺ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت جبرائیل علیہ السلام معراج کی رات ...
09/03/2024

حضرت جبرائیل علیہ السلام کی درخواست!!!؟؟؟؟
محبوب خدا حضرت محمدﷺ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت جبرائیل علیہ السلام معراج کی رات ایک مقام تک لے جا کر رک گئے تو میں نے پوچھا کیا دوست سے دوست ایسے مقام پہ آ کر رک جاتا ہے؟؟؟
تو جبرائیل علیہ السلام نے بصدآہ وزاری اپنی مجبوری کا اظہار کیا اور عرض کیا کہ اے سرور دو جہاںﷺ میں اور آگے بڑھنے سے عاجز ہوں اگر اس حد سے بال برابر تجاوز کروں گا تو تجلیات الہیٰ کے انوار مجھے جلا کر راکھ بنا دیں گے۔
آپﷺآگےبڑھیےآپﷺ کی سرفرازی کا مقام بہت اعلیٰ وبالا ہے۔
آپﷺ بلا خوف و خطر بڑھتے جائیے۔
حبیب رب العالمینﷺ فرماتے ہیں کہ جب جبرائیل علیہ السلام کو میں نے اپنی ہمراہی سے معذور پایا تو ان سے دریافت کیا کہ اے جبرائیل علیہ السلام تمہاری کوئی حاجت بارگاہ الٰہی میں پیش کرنی ہے؟؟؟
حضرت جبرائیل علیہ السلام بولے» ہاں یا رسول اللہﷺ!! آپﷺ میرے لیے اللہ پاک سے یہ سوال کیجئے کہ مجھے بروز حشر پل صراط پر آپﷺ کےاُمتیوں کا گُزر باآسانی ہو سکنے کے لیے اپنے پروں کو بچھا دینے کی اجازت دیں تاکہ میں آپﷺ کہ دل کو خوش کرنے کی ایک ناقص خدمت انجام دے سکوں«۔
حضرت شافع جن و بسرﷺ نے فرمایا »"اللہ پاک تمہارے اس خیر خواہی کے خیال و مقصد میں برکت عطا فرمائے «"۔
حضور انورﷺ جب بارگاہ رب العزت سے واپس ہونے لگے تو اللہ تعالی نے فرمایا: اے محبوبﷺ تم تو جانے لگے ہو،حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آتے وقت جو درخواست کی تھی وہ کیوں پیش نہیں کرتے؟؟؟تو میں نے جواب دیا کہ»"الہیٰ تو عالم الغیب و شہادۃ ہےتو سب جانتا ہے میرے بیان کی کیا ضرورت ہے«"تو ﷲ تعالیٰ نے فرمایا:"نہیں نہیں"تمہارے بیان کی اشد ضرورت ہے''درخواست حضرت جبرائیل علیہ السلام کی قبولیت تمہارے سوال و سفارش پر موقوف ہے۔
میں نے عرض کیا اس کی بڑی خواہش ہے کہ اگر آپ اجازت دیں تو وہ میری گنہگار امت کو صراط یوم القیامۃ کے عبور کرنے میں سہولت وآسانی کے لیے اپنے پروں کو پل صراط پر بچھا دے۔
"تو مالک عرض و سما نے فرمایا! تمہاری عرضی نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے حق میں تو قبولیت حاصل کر لی،لیکن تمہاری امت کی صرف ایک جماعت کو حضرت جبرائیل علیہ السلام کے پروں پر سوار ہو کر صراط یوم القیامۃ عبور کرنے کی اجازت ملے گی"
تو حیرت سے رسول اکرمﷺ نے عرض کیا کہ"اے باری تعالیٰ! وہ اجازت کون سی جماعت کے لیے ہوگی"؟؟؟
اللہ تعالی نے فرمایا! کہ صرف اس جماعت کو اجازت نصیب ہوگی جو تم پر صلوٰۃ و سلام کی کثرت کرتی ہے۔
( بحوالہ:ماہنامہ عبقری مئی 2012)
طالب دعا:

🔸ساری کاٸنات کا وظیفہ    ہے    درود🔸🔷خود خدا کی ذات کا وظیفہ ہے درود🔷اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎...
09/03/2024

🔸ساری کاٸنات کا وظیفہ ہے درود🔸
🔷خود خدا کی ذات کا وظیفہ ہے درود🔷

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
‎ میرے پیارے عزیز دوستو میرے محترم بھاٸیو میری بہنو

درود شریف فرشتوں کا وظیفہ ہے🔸
درود سمندر میں رہنے والی مچھلیوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف شہد کی مکھیوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف پتھروں اور پہاڑوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف جنت کے چاروں اطراف رہنے والے فرشتوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف مومن جنات کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف نبیوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف ولیوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف عارفوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف عابدوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف ابدالوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف غوثِ وقت کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف ہر قطب اور قلندر کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف پیروں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف فقیروں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف درویشوں کا وظیفہ ہے🔸
درود شریف عالموں کا وظیفہ ہے🔸
درود مومنوں کا وظیفہ ہے🔸

کاٸنات کی ہر چیز اپنے اپنے انداز میں جہاں اللہ کا ذکر کرتی ہے وہیں اللہ کے محبوبﷺ پر درود و سلام بھی ضرور پڑھتی ہے
کیونکہ درود شریف خود خالق کاٸنات کا وظیفہ ہے 🔸

اس لیے مالک کی ہر مخلوق مالک کریمﷻ کے حبیبﷺ پر درود پڑھتی رہتے ہے یہ سوچ کر کہ کیوں نہ ہم وہ کام کریں جو خود ہمارا خالق و مالک کر رہا ہے
سبحان الله 🔸

ساری کاٸنات کے درود پاک پڑھنے کی دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہمارے سھنے آقاﷺ ساری کاٸنات کے سردار ہیں اس لیے کاٸنات کی ہر چیز اپنے سردارﷺ پر درود سلام پڑھتی رہتی ہے 🔸

اور بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی کہ کاٸنات کی ہر چیز درود پاک پڑھتی ہے بلکہ جب آقاﷺ کا امتی آقا کریمﷺ پر درود پڑھتا ہے تو کاٸنات کی ہر چیز اس امتی کے لیے دعا کرنے لگ جاتی ہے 🔸

سبحان الله سبحان الله سبحان الله
مسلمانوں درود پاک وہ واحد عبادت ہے جس کو کرنے والے کے لیے کاٸنات کی ہر مخلوق دعا کرتی ہے
درود پاک وہ واحد عبادت ہے جس کی قبولیت یقینی ہے 🔸

اللہ کریم ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو درود پاک کی اھمیت اور عظمت کو سمجھنے اور محبت و اخلاص کے ساتھ کثرت سے درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ

اور ہمیں دنیا میں قبر میں حشر میں درود پاک کی رحمتیں برکتیں اور کرامتیں عطا فرماۓ ،آمین

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم

روک لیتـــــی ہے آپ ﷺ کـــی نســـــبت…!!تیــــــر  جتنـــــــے بھـــــی ہــــم پـــــہ چلتــــــے ہیــــــں!!یــــہ کـــ...
08/03/2024

روک لیتـــــی ہے آپ ﷺ کـــی نســـــبت…!!
تیــــــر جتنـــــــے بھـــــی ہــــم پـــــہ چلتــــــے ہیــــــں!!
یــــہ کــــرم ہــــے حضــــــورﷺ کـــــاہــــم پــــر…!!
آنـــــے والـــــے عــــــذاب ٹلتـــــــے ہیـــــں…!!
💖 صلی اللہ علیـہ وآلہ وسلم🌹

*آپ ﷺ کو یاد کرنا ، اور آپ ہی کے خیال میں رہنا ، یہ ہے درود کی کیفیت ۔ اور آپ ﷺ کے ماننے والوں کے ساتھ جھگڑا نہ کرنا بھی...
08/03/2024

*آپ ﷺ کو یاد کرنا ، اور آپ ہی کے خیال میں رہنا ، یہ ہے درود کی کیفیت ۔ اور آپ ﷺ کے ماننے والوں کے ساتھ جھگڑا نہ کرنا بھی درود کی کیفیت ہے ۔ جب تک آپ کو یہ نہ پتہ چلے کہ اس آدمی پر حضور پاک ﷺ ناراض ہیں تب تک اس آدمی سے آپ قطع تعلق نہ کرنا ۔ یہ بہت ضروری شرط ہے ۔ کیا شرط ہے؟ ایک آدمی جو آپ ﷺ کی محفل میں ہو یا آپ ﷺ کا چاہنے والا ہو اور تم اس کو نہ چاہنے والے ہوئے تو درود منظور نہیں ہو گا۔ تو آپ اپنی پسند کو حضور پاک ﷺ کی پسند بنائیں ، اُن کی پسند کے تابع بنائیں ۔ یہ نہ ہو کہ وہ کسی کو چاہتے ہوں اور آپ اس کے ساتھ جھگڑا کر رہے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر آپ کا درود قبول نہیں ہو گا ۔

درود کا مطلب کیا ہے؟ کہ آپ ﷺ کے چاہے ہوئے کو چاہنا اور آپ ﷺ کے ناپسندیدہ کو ناپسند کرنا ، آپ ﷺ کی پسند اور ناپسند میں اپنے آپ کو ڈھالنا ۔ تو یہ ہیں درود کے آداب ۔

دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ۔ بس درود سنو، درود پڑھو اور درودلکھو ، ہمیشہ ہی آپ ﷺ کی بارگاہ میں سلام پیش کرو ۔
طالب دعا: عاشق درود وسلام

*استغفار یادرود شریف*حضرت امام فخر الدین رازی فرماتے ہیں کہ استغفار اور درود شریف میں زیادہ بہتر درود شریف کو ہی جانو او...
08/03/2024

*استغفار یادرود شریف*
حضرت امام فخر الدین رازی فرماتے ہیں کہ استغفار اور درود شریف میں زیادہ بہتر درود شریف کو ہی جانو اور درود شریف زیادہ سے زیادہ پڑھو اور استغفار کا کام حضور نبی کریمﷺ پر چھوڑ دو۔
کیونکہ درود شریف تو سراسر فعل الہی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کا عمل ہے جو اللہ پاک مسلسل کر رہا ہے
اس کے منظور ہونے یا نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر استغفار دعا کی ایک اس درخواست ہے۔
ہمیں یقین نہیں کہ قبول ہوگی یا نہیں۔
اگر اس دعا میں اخلاص وغیرہ شامل نہیں تو اس کی قبول نہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس لیے استغفار کا تعین نہیں کیا جا سکتا جبکہ درود شریف کی قبول ہونے میں کسی بھی شک و شبہ کی گنجائش نہیں اس لیے کامیاب اور اطمینان بخش طریقہ یہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درود شریف کا بھی جاری رکھیں۔
اور استغفار کا کام حضورﷺ پر چھوڑ دیں وہ ہمیشہ اپنی امت کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں اور حضور نبی کریمﷺ کی استغفار اور دعا ہر حالت میں قبول ہی قبول ہے۔
ادھر ہمارا درود شریف ادھر حضورﷺ کی دعا اور استغفار قبول،دونوں طرف کی کامیابی ہی کامیابی ہے۔
درود شریف پڑھیں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔
طالب دعا: عاشق درود و سلام

خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸‏اَللّٰهُمَّ ...
08/03/2024

خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🖤.


😍 ❤️
💯💙💞




❤❤







🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹














*ایک دیہاتی عورت*عبدالوحید خان مصنف ''زندگی کا سفر"لکھتے ہیں کہ ہمارے رشتے کے ایک بھائی جناب احسان بٹالوی صاحب اکثر اپنے...
06/03/2024

*ایک دیہاتی عورت*
عبدالوحید خان مصنف ''زندگی کا سفر"لکھتے ہیں کہ ہمارے رشتے کے ایک بھائی جناب احسان بٹالوی صاحب اکثر اپنے گھر میں بزرگوں کو بلا کر میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کرتے ہیں۔
ایک ایسے ہی موقع پر نہر والی مسجد مال روڈ لاہور کے خطیب صاحب بیان فرما رہے تھے
کہ ایک حج کے موقع پر وہ طواف کعبہ کر رہے تھے پاس ہی ایک دیہاتی عورت بھی مصروف طواف تھی وہ جب حجر اسود کے پاس سے گزرتی تو کہتی"بخش دی چنگا رہویں گا"جب میں نے عورت کو دوسری مرتبہ کہتے سنا تو اس کو مخاطب ہو کر کہا اگر نہ بخشا؟؟؟
تو کہنے لگی"تے پھر اللہ دی سوں(اللہ کی قسم) میں مدینہ شریف والے صلی اللہ علیہ والہ وسلم دی سفارش لے کے آواں گی۔
یہ سادگی،یہ خلوص،
ایمان اور یقین اور یہی ایمان کی کسوٹی ہے۔

لوکاں دیاں لکھ ٹھاراں
ساڈی ٹھار مدینہ اے

لوگوں کے لیے عیش و عشرت کے لاکھوں بہانے ہوں گے لیکن ہمارا سکون اور اطمینان سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں۔
طالب دعا: عاشق درود و سلام

درود ابراھیمی کے مشاھدات پر مشتمل ایک خوبصورت کتابآج ہی اپنا آرڈر بک کروائیں
06/03/2024

درود ابراھیمی کے مشاھدات پر مشتمل ایک خوبصورت کتاب
آج ہی اپنا آرڈر بک کروائیں

06/03/2024
---- درود رحمت کا ایک مشاھدہ ---اللہ تعالی کا دیدار نصیب ہو گیالاکھوں کروڑوں درود محمد و آلِ محمدﷺ پر کہ جن کے صدقے اور ...
03/03/2024

---- درود رحمت کا ایک مشاھدہ ---

اللہ تعالی کا دیدار نصیب ہو گیا

لاکھوں کروڑوں درود محمد و آلِ محمدﷺ پر کہ جن کے صدقے اور وسیلے سے اللہ پاک نے ہم پر اپنی بے پناہ عنایات جاری رکھی ہوئی ہیں

میرے ہمسفرو !

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہٗ

میرے ایک دوست نے کسی پریشانی کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے انہیں درود رحمت پڑھنے کو بتلایا ساتھ یہ بھی تاکید کی کہ بغیر کسی شک و شبہ کے اور بغیر کوئی ناغہ کیے کثرت سے اس درود شریف کو ورد کریں انشاءاللہ پریشانیوں سے بھی نجات ملے گی اور فیوض و برکات بھی نصیب ہوں گے۔
چنانچہ ایک عرصہ انہوں نے درود رحمت کا ورد کیا

پرسوں ان صاحب کی کال آئی دوپہر کے وقت تو حال احوال و رسمی گفتگو کے بعد کہنے لگے آپ اپنے ممبرز کے نت نئے مشاھدے لوگوں تک بہنچاتے ہیں لہذا میں بھی اپنا ایک مشاھدہ آپ کو دعوت و تبلیغ کی نیت سے سناتا ہوں آپ لوگوں تک پہنچا دیں۔عین ممکن ھے کوئی ایک شخص بھی درود شریف کے رستے پر محبت و اخلاص سے چل پڑا اور درود پڑھنے لگ گیا تو ہماری آخرت کا سامان بن جائے گا
پھر وہ صاحب کہنے لگے کہ باخدا درود رحمت ایک مکمل و جامع درود شریف ھے الحمدللہ کہ اس درود شریف کی برکت سے میری مشکلات و پریشانیاں 90 فیصد تک ختم ہوں گئی ہیں اور مقاصد کا حصول انجام کو پہنچنے والا ھے۔لیکن ایک خواب اس درود شریف کی برکت سے دیکھا جو میں ساری زندگی نہیں بھول سکتا
ہوا یوں کہ ایک شب درود رحمت کا ورد کر کے سویا تو کیا دیکھتا ہوں ایک جگہ بہت زیادہ نور ھے جیسے کوئی تجلی ہو میں اس نورانی تجلی کو دیکھ رہا ہوتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ یہ کیسی تجلی ھے
دفعتاً ایک آواز آتی ھے کہ اللہ تعالی اپنا دیدار کروا رہے ہیں آپ بھی دیدار کر لیں پس یہ سن کر میں اس نورانی تجلی کی جانب بڑھتا ہوں اور جیسے جیسے اس کے قریب پہنچنے لگتا ہوں تو وہ مدھم ہونے لگتی ھے میں نے اس نورانی تجلی کی جانب بغور دیکھا تو اسکی روشنی کی تاب نہ لا سکا اور چکا چوند نور کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی۔

آنکھ کھلی تو بڑی دیر تک وہ نورانی تجلی آنکھوں کے سامنے رہی۔دعا گو ہوں اللہ پاک یہ سعادت ہمیں بار بار نصیب فرمائے آمین

درود رحمت یہ ھے

صلی اللہُ علی محمد

-----------------------------

درود رحمت کے بارے لوگوں کے شکوک و شبہات اور انکا ازالہ

میرے ہمسفرو!!

آپ کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہو گا کہ درج بالا تحریر میں ذکر کیا گیا شکوک و شبہات کا اس کا کیا مطلب ھے ؟؟

شکوک و شبہات سے مراد ھے درود کی صحت و ماہیت پر انگلی اٹھانا/سوال کھڑے کرنا/یا درود کا انکار کرنا

مثلاً بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ درود رحمت ایک مکمل درود نہیں ھے کیونکہ اس میں سلام اور آل کا لفظ نہیں ھے

اور بہت سے لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ درود حدیث سے ثابت نہیں ھے یا ہمیں اس درود کی کہیں کوئی سند نہیں ملی یا یہ کہ یہ ایک ضعیف حدیث سے ثابت ھے

دیکھیں لوگ کیا کہتے ہیں اسکی پرواہ بالکل بھی نہ کریں

یقین جانیے لوگ آخر میں آپ کے لیے صرف انا للہ وانا الیہ راجعون ہی کہیں گے جب کہ کچھ منافقین تو یہ بھی نہیں کہنے

آپ صرف اپنے دل و دماغ کی سنیں اور اپنا مطالعہ مضبوط کریں

جب مطالعہ مضبوط ہو گا تو یقین کامل ہو گا اور جب یقین کامل ہو گا تو درود شریف کے رستے میں عروج خود بہ خود نصیب ہو گا

مثلاً جب اعتراض کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ درود رحمت ایک مکمل درود نہیں ھے کیونکہ اسمیں سلام اور آل کا لفظ نہیں ھے تو میرا ان سے پہلا سوال یہ ہوتا ھے کہ درود کی تعریف کیا ھے ؟؟نیز کیا درود و سلام ایک ہی چیز کا نام ھے یا الگ الگ چیزیں ہیں

اس سوال کا جواب آپ کو بھی معلوم ہونا چاہیے تاکہ منافقین کو جواب دینے میں آسانی ہو اور آپ کے قدم ڈگمگائیں نا

یہاں جواب یہ بنتا ھے کہ آیا اگر درود و سلام ایک ہی چیز ھے تو پھر درود کیساتھ سلام پڑھو یا نہ پڑھو ایک ہی بات ھے

اور اگر درود و سلام الگ الگ چیزیں ہیں تو پھر چاہے الگ الگ پڑھ لو یا ایک ساتھ پڑھ لو حرج تو کوئی نہیں ھے

اب آپ کو یہ بھی پہلے سے معلوم ہونا چاہیے کہ درود و سلام الگ الگ چیز ھے یا ایک ہی ھے

میرے ہمسفرو!!

یاد رکھیے معنی کے لحاظ سے درود و سلام ایک ہی چیز ھے الگ الگ نہیں ھے

اسکی مثال یوں دوں گا کہ

اکثر ہم اپنے جملوں میں یہ لفظ بولتے ہیں فلاں جگہ کا منظر بہت ہی حسین و جمیل ھے یا فلاں شخص بہت ہی حسین و جمیل ھے

اب آپ بتائیں حسین و جمیل کا معنی کیا ھے ؟؟

میں نے ایک تنقید کرنے والے سے جب اس لفظ کا مطلب پوچھا تو وہ کہنے لگا جب ہم حسین و جمیل کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو کسی چیز یا شخص کی عجیب تر خوبصورتی کو ظاہر کرتے ہیں

میں نے کہا ظاہر تو خوبصورتی کو کرنا ھے پھر دو حرف کیوں کہتے ہو ؟صرف حسین ہی بول دو ساتھ جمیل کیوں لگاتے ہو

کہنے لگا حسین لفظ خوبصورتی کو ظاہر کرنے جبکہ جمیل کا لفظ خوبصورتی کی حد سے بھی آگے کو ظاہر کرنے کے لیے بولا جاتا ھے

تو میں نے کہا اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم نے خوبصورتی ظاہر کرنی ھے چاہے ایک لفظ بول لیں چاہیں دو بول لیں
اگر ایک بول لیں تب بھی کوئی حرج نہیں دو بول لیں تب بھی کوئی گناہ نہیں ھے

تو بھائیوں درود و سلام کا مطلب بھی تو ایک ہی چیز کو ظاہر کرنا ھے نا

یعنی اللہ پاک اپنے نبی پر رحمت اتارے

رحمت اور سلامتی کے معنی میں تضاد ھے یا ایک ہی مفہوم ھے ؟؟؟

کیا خیال ھے ؟؟

آپ کیا کہتے ہیں ؟؟

میرے مطابق تو کسی فرد واحد کے لیے ایک ہی مقصد کو ظاہر کرنے کے لیے درود و سلام کا لفظ استعمال کیا جاتا ھے
درود پڑھ لیں تب بھی کوئی گناہ نہیں یا صرف سلام پڑھ لیں تب بھی کوئی حرج نہیں اور اگر درود و سلام دونوں اکٹھے پڑھ لیں تب بھی بہتر ھے

درود و سلام اکٹھا پڑھ لیں تو اسکا مطلب یہی ہو گا کہ

چُپڑی اور وہ بھی دو دو

لہذا ایک سوال کا جواب تو ہمیں مل گیا کہ دونوں کے پڑھنے کا مقصد ایک ہی ھے اب الگ الگ پڑھ لیں یا اکٹھا پڑھ لیں حکم خداوند پورا کر رہے ہیں

اب بات کرتے ہیں کہ یہ کسی حدیث سے ثابت نہیں ھے یا ضعیف حدیث ھے

دیکھیں یہاں دلائل تو بہت دئیے جا سکتے ہیں لیکن فائدہ کوئی نہیں ھے منکرین و منافقین مانیں گے نہیں

لہذا عقلی گفتگو کرتے ہیں

درود رحمت کا ترجمہ ھے

اے اللہ محمدﷺ پر رحمت نازل فرما

اب فیصلہ آپ لوگ کریں کہ نعوذباللہ اس جملے میں کیا نقص ھے کیا خرابی ھے

ہمارے مطابق تو جملہ مکمل ھے اور دعا برحق ھے

دراصل خرابی اعتراض کرنے والوں کے دماغوں میں ھے
علم کی شدید ترین کمی ھے
اگر تھوڑی سمجھ بوجھ رکھتے تو معلوم ہوتا کہ 99 فیصد احادیث صرف اور صرف درود کی فضلیت میں اتری ہیں صرف ایک فیصد احادیث سلام کی فضیلت پر ہیں

اور اگر کوئی ضعیف حدیث کی وجہ سے بھی سوال اٹھاتا ھے تو اپنے علماء سے ضعیف حدیث کے متعلق پوچھ کر آئے کہ ضعیف حدیث کے متعلق کیا حکم ھے

ویسے بھی جتنے مرضی اعتراض اٹھا لیں بات تو یہاں آ کر ختم ہو جاتی ھے کہ درود ابراھیمی کے ترجمے میں کیا نقص ھے کیا خرابی ھے

جب تک نقص یا خرابی نہ ثابت کر پاؤ اگلی کوئی بحث ہی نہ کرو

اور میں آپ احباب سے بھی گزارش کروں گا کہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دو قرآن و حدیث بارے اپنا مطالعہ مضبوط کرو
مطالعہ مضبوط تو یقین کامل

ایک چھوٹی سی دنیاوی مثال یہ دوں گا
کہ اگر میرے اندر لالچ نہی ہو گی تو چاہے کوئی مجھے لاکھ کہے کہ اتنے دن میں امیر ہو جاؤ گے یہ کر لو وہ کر لو
میں اسکی باتوں پر کان ہی نہیں دھروں گا

وہ ایک کمپنی تھی اسکا نام تھا ٹائنز
میرے ایک ڈاکٹر دوست نے مجھے بہت فورس کیا کہ حافظ میں آپ کی رجسٹریشن کروا دیتا ہوں بہت پیسہ ھے اس فیلڈ میں
آخر جب اس نے زیادہ ہی ضد کی تو میں نے کہا اچھا میں پہلے انتظامیہ سے مل کر ان کی بات سنوں گا دل مطمئن ہوا تو رجسٹریشن کروا لوں گا

خیر اسوقت جس شہر میں رہتا تھا وہاں ٹائنز کمپنی کے دفتر میں میری ملاقات کا ٹائم فکس کروا لیا گیا
آفس گیا تو ٹائی پہنے سوٹڈ بوٹڈ چار پانچ لوگ میرے گرد گھیرا ڈال کر بیٹھ گئے ان میں سے ایک بندے نے پورا ایک گھنٹہ کاپی پنسل کے ساتھ مجھ پر تقریر کی کہ اتنے بندے لائیں گے تو تھری سٹار بن جائیں گے فور سٹار بن جائیں گے فائیو سٹار بن جائیں گے آپ کی اپنی گاڑی ہو گی اپنا ذاتی گھر ہو گا الغرض جتنی لالچ وہ دے سکتا تھا اس نے مجھے دی

آخر پر میں نے یہی کہا کہ سر مجھے یہ بتائیں میرا کام کیا ہو گا اور مجھے سیلری کتنی ملے گی؟گاڑی بنگلہ چھوڑیں اصل بات کریں

تو کہنے لگے تنخواہ کوئی نہی ھے آپ نے ٹائنز کی پروڈکٹ سیل کرنی ھے اور بندے گھیر کر لانے ہیں

لیکن اتنی مہنگی پروڈکٹ کون خریدے گا؟
آپ خود استعمال کر لیں
بھئی مجھے جب کوئی بیماری نہی ضرورت نہی تو میں کیوں استعمال کروں؟

الغرض میرے دل میں لالچ نہ تھی سو وہ مجھے مطمئن نہ کر سکے

اور الحمدللہ دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ لاکھوں غریبوں کے ساتھ فراڈ کر کے ٹائنز کمپنی کیسے فرار ہوئی

تو میرے ہمسفرو!!

بالکل اسی طرح جب آپ کا مطالعہ مضبوط ہو گا تب یقین کامل ہو گا اور اگر آپ کا یقین کامل ھے تو یقین جانیے یہ خود ساختہ للو پنجو عالم جن کے پاس نہ کوئی ڈگری نہ سند یہ آپ کو لاجواب نہیں کر سکتے

آگے بڑھیے
درود شریف کا علم سیکھیے کچھ مشکل نہیں ھے بس محنت کی ضرورت ھے

وظیفوں کی دنیا سے باہر نکلیں

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

بھیڑ چال لگی ہوئی ھے
نئے نئے خود ساختہ وظیفے مارکیٹ میں پھینکے جاتے ہیں جنہیں آپ اپنا اصل مقصد بھلا کر پے در پے پڑھنے میں جُت جاتے ہو

حالانکہ حدیث بُھلا بیٹھے کہ اگر تم کثرت سے درود پڑھو گے تو اللہ تمہارے ہر کام اپنے ذمے لے لے گا

کبھی مجھے دیکھا بزرگان دین کے وظائف کے علاوہ کوئی وظیفہ دیتے ؟؟؟

میں بھی نت نئے وظیفے بنا کر دے سکتا ہوں

کیونکہ جو دِکھتا ھے وہ بکتا ھے

لیکن ضرورت ہی کیا ھے

کیا ہمارے ہاتھ میں تسبیح اور لب پر درود ھے یہ کافی نہی ھے ؟

اگر کافی ھے تو پھر نئی ہمت اور نئے عزم سے آگے بڑھیے
سفر طویل ضرور ھے لیکن کٹھن نہیں ھے
منزل بہت قریب ھے

اللہ پاک ہم سب کو کثرت سے درود شریف پڑھنے پڑھوانے لکھنے لکھوانے اور اسکی اشاعت و تبلیغ کرنے والا بنائے آمین

پوسٹ کو لائک کمنٹ کریں پوسٹ ٹاپ پر رہے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شو ہو گی

کمنٹ میں درود شریف ثواب کی نیت سے لازمی لکھیں تاکہ جب تک درود لکھا رہے مفت میں ثواب ملتا رہے
امام ابوذرعہ کو فرشتوں کا امام اسی لیے بنایا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ احادیث لکھیں اور ہر حدیث کے ساتھ درود شریف لکھا یعنی دس لاکھ مرتبہ درود لکھا

کیا آپ لکھ سکتے ہیں دس لاکھ مرتبہ درود شریف ؟

بالکل لکھ سکتے ہیں
کیونکہ آپ بھی ایمان والے ہیں
اور درود بغیر اعتراض کے وہی پڑھتے اور لکھتے ہیں جو ایمان والے ہوتے ہیں

آخری بات!

سلام اور آل کے ساتھ درود پڑھنا افضل عمل ھے البتہ اگر آل اور سلام کے بغیر پڑھ لیں تب بھی کوئی حرج نہی ہر حال میں قبول عمل ھے

والسلام :

حافظ محسن خان
بانی درود اکیڈمی لاہور کینٹ پاکستان۔
طالبِ دُعا: عاشق درود وسلام

........ مُرشدِ کامل کے اوصاف اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عام مسلمانوں کو اپنے خواص یعنی فقرا کی صحبت اختیار کرنے کا حک...
03/03/2024

........ مُرشدِ کامل کے اوصاف
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عام مسلمانوں کو اپنے خواص یعنی فقرا کی صحبت اختیار کرنے کا حکم دیا ہے :
سورة لقمان آیت نمبر 15 :
وَّاتَّبِعۡ سَبِيۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَىَّ
ترجمہ : اور پیروی کرو اس شخص کے راستہ کی جو مائل ہوا میری طرف۔

سورۃ الانبيا آیت نمبر 7 :
فَاسْأَلُوا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
ترجمہ : پس اہل ذکر سے پوچھ لو اللہ کے بارے میں اگر تم نہیں جانتے۔

سورۃ الفرقان آیت نمبر 59 :
اَلرَّحۡمٰنُ فَسۡئَـــلۡ بِهٖ خَبِيۡرًا‏
ترجمہ : وہ رحمن ہے سو پوچھ اس کے بارے میں اس سے جو اس کی خبر رکھتا ہے۔

سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اللہ کی راہ اختیار کرنے والوں کو مرشد کامل کی رفاقت کا حکم دیتے ہیں :
الرفيق ثم الطريق
ترجمہ : پہلے رفیق تلاش کرو پھر راستہ چلو۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کامل مرشد کی نشانیاں بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ :
ایسے عالم کے پاس بیٹھو جو پانچ چیزوں سے منع کرے اور پانچ چیزوں کی طرف مائل کرے۔

ا) جہالت سے نکال کر دین کا علم سکھائے۔
۲) دنیا کی طرف رغبت کرنے سے منع کرے اور زہد و تقویٰ کی طرف بلائے۔
۳) ریا سے روکے اور اخلاص کی طرف راغب کرے۔
۴) غرور سے روکے اور انکساری پر آمادہ کرے۔
۵) لا پرواہی اور سستی سے بچائے اور نیک عمل کرنے کی نصیحت کرے۔

حدیث مبارکہ ہے :
الشيخ في قومه كتبي في أمته
ترجمہ : شیخ (یعنی مرشدِ کامل) اپنی قوم (یعنی مریدوں) میں ایسے ہوتا ہے جیسے کہ ایک نبی اپنی امت میں۔

سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
تمہارے درمیان صورتاً کوئی نبی موجود نہیں ہے کہ تم اس کی اتباع کرو، پس جب تم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مُتبعیّن (یعنی مرشد کامل) کی اتباع کرو گے جو کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی اتباع کرنے والے اور اتباع میں ثابت قدم ہیں تو گویا تم نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کی۔
جب تم ان کی زیارت کرو گے تو گویا تم نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی۔
📚 الفتح الربانی مجلس نمبر 14

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مزید فرمایا کہ :
مرشد کامل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس ولایت کا حامل ہوتا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوّتِ باطن کا جزو ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے اس ولی کامل کے پاس امانت ہوتی ہے۔
📚 سر الاسرار فصل نمبر 5

حضرت محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ انسان کامل کے بارے میں فرماتے ہیں کہ :
چونکہ اسم اللہ ذات جامع جمیع صفات و منبع جمیع کمالات ہے لہٰذا وہ اصل تجلیات و رب الارباب کہلاتا ہے اور اس کا مظہر عین ثانیہ ہوگا وہ عبداللہ عین الاعیان ہوگا‌۔ ہر زمانے میں ایک شخص قدم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رہتا ہے جو اپنے زمانے کا عبداللہ ہوتا ہے۔ اس کو قطب الاقطاب یا غوث کہتے ہیں۔
وہ بالکل بے ارادہ تحت امر و قرب فرائض میں رہتا ہے اللہ تعالیٰ کو جو کچھ کرنا ہوتا ہے اس کے توسط سے کرتا ہے۔
📚 فصوص الحکم

سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
ائے اللہ کے بندے! تو اولیاء کرام کی صحبت اختیار کر کیونکہ ان کی شان یہ ہوتی ہے کہ جب وہ کسی پر نگاہ اور توجہ کرتے ہیں تو اس کو (روحانی) زندگی عطا کر دیتے ہیں اگر چہ وہ شخص جس کی طرف نگاہ پڑی ہے یہودی یا نصرانی یا مجوسی ہی کیوں نہ ہو۔
اگر وہ شخص مسلمان ہوتا ہے تو اس کے ایمان، یقین اور استقامت میں زیادتی ہوتی ہے۔
📚 ملفوظات غوثیہ

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مزید فرمایا کہ :
اولیاء کرام کی یہ شان ہوتی ہے کہ دنیا اور آخرت ان کے دلوں اور آنکھوں سے غائب ہو چکی ہوتی ہے اور انہوں نے اپنے پروردگار کو دیکھ لیا ہوتا ہے۔
پس اگر وہ تجھے دیکھتے ہیں تو تجھے نفع پہنچاتے ہیں۔
اور ولی کامل جب خشک زمین کو دیکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو زندگی دے دیتا ہے اور اس میں سبزہ اگا دیتا ہے۔
📚 ملفوظات غوثیہ

مرشد کامل خدا کی صفات سے متصف ہوتا ہے اور اس کا باطن خدا کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔ اس کا حسن راز حق سے آشنا آنکھ ہی دیکھ سکتی ہے اور اس انسان کامل کی جڑ کائنات کے روح میں ہے۔ یعنی وہ کائنات کے ہر راز سے آگاہ ہوتا ہے۔

حدیث شریف ہے کہ :
شیخ کامل ہی زندہ کرنے والا اور شیخ کامل ہی مارنے والا ہے، شیخ کامل مرید کے مردہ دل کو اللہ کے ذکر سے زندہ کرتا ہے۔

حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
جان لو کہ معرفت و حقیقت کے مدارج و مراتب مرشد کامل کی تربیت کے بغیر حاصل ہو ہی نہیں سکتے۔

جیسا کہ فرمان حق تعالی ہے سورۃ الفتح آیت نمبر 46 میں :
ترجمہ: ان پر تقویٰ کا کلمہ لازم کیا۔

اور کلمۂ تقویٰ ہی کلمہ توحید ہے یعنی
لااله الااللہ ہے بشرطیکہ یہ کلمہ کسی ایسے قلب سے اخذ کیا جائے جو صاحبِ تقویٰ کا ہو (یعنی مرشد کامل) کا ہو اور جس میں ذاتِ الٰہی کے سوا کچھ موجود نہ ہو۔
اس سے مراد وہ کلمہ نہیں جو عوام کی زبانوں پر ہے۔ بیشک کلمے کے الفاظ ایک ہی ہیں لیکن دونوں معانی میں فرق پایا جاتا ہے۔ اور جب توحید کا یہ پیج زندہ دل مرشد کامل سے اخذ کیا جائے تو یہ قلب کو زندہ کرتا ہے۔
📚 سر الاسرار

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مزید فرمایا کہ :
تم کسی ایسے شیخ کامل کی صحبت اختیار کرو جو حکم الٰہی اور علم لدنی کا واقف کار ہو اور وہ تمہیں اس کا راستہ بتائے۔
جو کسی فلاح والے کو نہ دیکھے گا فلاح نہیں پا سکتا۔ تم اس شخص کی صحبت اختیار کرو جس کو اللہ کی صحبت نصیب ہو۔
📚 الفتح الربانی مجلس نمبر 61

اہل اللہ کے پاس بیٹھنا نعمت ہے اور اغیار کے پاس بیٹھنا جو کہ جھوٹے اور منافق ہیں ایک عذاب ہے۔
📚 الفتح الربانی مجلس نمبر 61

ائے راہِ دنیا کے مسافر،
قافلے، رہبر اور رفیقوں سے جدا نہ ہو، ورنہ تیرا مال بھی برباد ہو جائے گا اور جان بھی۔
ائے راہِ آخرت کے مسافر،
تو ہمیشہ مرشد کامل کے ساتھ رہ یہاں تک کہ وہ تجھے منزل تک پہنچا دے، راستے میں اس کا خادم بنا رہ اور اس کے ساتھ حسنِ ادب سے پیش آ، اس کی رائے سے باہر مت ہو، وہ تجھے علم سکھا کر اللّٰہ کے قریب کر دے گا، پھر تیری شرافت، سچائی اور دانائی دیکھ کر تجھے راستے میں اپنا قائم مقام کر دے گا، پس وہ راستے میں امیر اور راہ چلنے والوں کا حاکم بنا دے گا، اپنے لشکر کا خلیفہ و جانشین کر دے گا، پس تو اسی حالت پر قائم رہے گا کہ وہ مرشد تجھے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں لا کر آپ ﷺ کے سپرد کر دے گا۔ پس آپ ﷺ کی آنکھیں تجھ سے ٹھنڈی ہوں گی۔ اس کے بعد حضور نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تجھے اپنا نائب مقرر فرمائیں گے۔
📚 الفتح الربانی

مرشدانِ کامل کی مجالس اختیار کرو کیونکہ ان کی مجالس میں شرکت سے حلاوت اور مٹھاس حاصل ہوتی ہے اور ان کی نورانی صحبت اور مجلس میں انسانوں کے قلوب کے اندر اللہ تعالیٰ کی خالص محبّت کے چشمے جاری کئے جاتے ہیں جن کی قیمت وہی جانتے ہیں جن کو ذکرِ خفی کی توفیق حاصل ہو چکی ہوتی ہے۔

Address


Telephone

+923417322075

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashiq durood o salaam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share