Chinnar Tv چنار ٹی وی

  • Home
  • Chinnar Tv چنار ٹی وی

Chinnar Tv چنار ٹی وی Chainar TV page is Supported Channelpage of Swat Television Pvt Limited.

لوگ کہتے ہیں عورتیں راز نہیں رکھتیں جبکہ عورتیں کہتی ہیں ہم تو رکھتی ہیں لیکن جسے بتاتی ہیں وہ نہیں رکھتی
10/01/2025

لوگ کہتے ہیں عورتیں راز نہیں رکھتیں جبکہ عورتیں کہتی ہیں ہم تو رکھتی ہیں لیکن جسے بتاتی ہیں وہ نہیں رکھتی

کاش جناح ہاؤس اور جناح روڈ کی تکریم برابر ہوتی !
27/12/2024

کاش جناح ہاؤس اور جناح روڈ کی تکریم برابر ہوتی !

22/12/2024
19/12/2024

سوات بریکوٹ کا موسم آج صبح 7- سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کون سمجھا ۔کس لئے یہ لوگ کھڑے ہوئے ہیں؟
11/12/2024

کون سمجھا ۔کس لئے یہ لوگ کھڑے ہوئے ہیں؟

گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا۔  گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا👉 جب کسان ...
29/11/2024

گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا۔

گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا👉

جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا😲🥲

گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی🙏🥺

کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی😲😔

جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے🙏🙈😲

بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا

*لیکن ایسا نہیں ہوا* 🤔

کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا🙈🙏

شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا

*_لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں_*

*کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں !!*

روزانہ ٹی وی چینلز گدھے چھوڑتے ہیں
کوئی گروپ میں ایک گدھا چھوڑ دیتا ہے
کوئی فیس بک پر گدھا چھوڑتا دیتا ہے

آپ اور میں دوستوں کے گروپ میں خاندان اور پارٹی سیاست یا نظریے کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں

یاد رکھیں

ٹوٹنا آسان ہے ، جڑے رہنا بہت مشکل ہے 👉
لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے 🙏

21/11/2024
کمزار عمانی گاؤں 🇴🇲دنیا سے تقریباً کٹا ہوا ایک گاؤں!!سلطنت عمان کے شمال میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جس کا نام کمزار ہے۔ یہ ...
11/11/2024

کمزار عمانی گاؤں 🇴🇲
دنیا سے تقریباً کٹا ہوا ایک گاؤں!!

سلطنت عمان کے شمال میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جس کا نام کمزار ہے۔ یہ مسندم کے صوبے میں واقع ہے اور ہرمز کے آبنائے پر موجود ہے۔ اس کے سامنے سمندر اور پیچھے پہاڑ ہیں، اور وہاں تک پہنچنے کا راستہ صرف سمندر یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممکن ہے۔ یہ مسندم کے صوبے میں واقع ہے اور تقریباً 2000 افراد پر مشتمل آبادی کا حامل ہے۔ وہاں کی ایک خاص زبان ہے جسے "کمزاریہ" کہتے ہیں جو صرف گاؤں والے ہی بولتے ہیں۔ یہ جزیرہ نما عرب میں واحد غیر سامی زبان ہے۔ کمزاریہ زبان کو علاقے میں نادر مانا جاتا ہے اور یہ مقامی لوگوں کے لئے بنیادی زبان ہے جو بولی جاتی ہے لیکن لکھی نہیں جاتی۔ بہت سے لوگ کمزاریہ کو مختلف زبانوں کا مجموعہ مانتے ہیں جن میں سب سے اہم فارسی، ہندی، عربی اور انگریزی ہیں۔copy

11/10/2024
ضرورت پڑنے پر بہانہ اور برے وقت میں طعنہ...!!! کوئی کتنا ہی اپنا کیوں نہ ہو اکثر مار ہی دیتا ہے
10/10/2024

ضرورت پڑنے پر بہانہ اور برے وقت میں طعنہ...!!!
کوئی کتنا ہی اپنا کیوں نہ ہو اکثر مار ہی دیتا ہے

یہ ٹڈیاں جن کی عمر سکول جانے کی ہے وہ آن سکرین اپنے چچا اور ماموں کی عمر کے مردوں سے عشق لڑا رہی ہیں۔اس میں سب سے بڑا قص...
28/09/2024

یہ ٹڈیاں جن کی عمر سکول جانے کی ہے وہ آن سکرین اپنے چچا اور ماموں کی عمر کے مردوں سے عشق لڑا رہی ہیں۔اس میں سب سے بڑا قصور ان عقل سے پیدل والدین کا ہے جو اپنی نو عمر بچیوں کو اپنی پڑھائی پر توجہ دلانے کے بجائے شوبز کی خطرناک دنیا میں دھکیل دیتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے سائے میں پلنے والی کم عمر بچیوں کے لیے ایسا کونٹنٹ کسی زہر سے کم نہیں۔جہاں ایسی کم عمر بچیوں کو اپنی عمر سے بڑا روپ اور ذمہ داری دے کر ان سے ان کی معصومیت چھین لی جاتی ہے۔عمر کا وہ قیمتی حصہ جہاں انہیں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ پروڈکٹو کام کرنا چاہیے وہاں یہ عشق معشوقی کے چکر میں پڑ جاتی ہیں۔
ملک کے مین سٹریم چینل پر جس کی اونر ایک خاتون ہے وہاں ایسے ڈراموں کا آن ایئر ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ سب دولت کے پجاری ہیں اور اس کے حصول کے لیے اپنی نسلوں کو داؤ پر لگانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
اصل حیرت ڈرامے کی رائٹر سدرۃ المنتہی جیلانی پر ہے ان ڈائجسٹ رائٹرز نے تو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا نام ہی ڈبو دیا ہے۔بجائے اس کے کہ آپ وہاں اپنا آپ منواتیں آپ نے ان ریٹنگ کے مارے چینلز مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور ایسا زہریلا کونٹینٹ لکھنا شروع کر دیا۔
ان چینل مالکان اور رائٹرز سے تو کسی اچھے کونٹینٹ کی امید نہیں ۔اس لیے بچیوں کے والدین اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنی بچیوں کو ان زہریلے ڈراموں سے دور ہی رکھیں۔

#ناہیداختربلوچ

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر...
23/09/2024

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر رھے ھوتے ہیں، لیکن کس طرح ؟
آئیں آپکو بتاتے ہیں !!!
جب ھوائی جہاز گراؤنڈ پر ھوتا ھے بورڈنگ کے بعد مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ جاتے ہیں اکثر یہ دیکھا گیا ھے کہ کچھ افراد گرمی یا گھٹن محسوس کرتے ہیں ، مسافر کمنٹ کارڈ یا میگزین نکال کر پنکھے کے طور پر جھل رھے ھوتے ہیں اور بار بار عملے کو ائرکنڈیشن چلانے کا کہتے رہتے ہیں جس سے عملہ بھی پریشان ھوتا ھے کیونکہ جہاز میں ائرکنڈیشن نہیں ھوتا عملہ مسافروں کو تسلیاں دیتا رہتا ھے کہ ابھی کچھ دیر میں نارمل ھو جائے گا، اور یہ چیز زمینی عملے کی جہاز کے ساتھ ائرکنڈیشننگ یونٹ لگانے میں تاخير کی وجہ سے ھوتی ھے جو پورے جہاز کو ٹھنڈی ھوا پائپ کے ذریعے فراھم کرتے ہیں ،
ایئر کرافٹ کنڈیشننگ یونٹ (ACU) کیا ھے؟
✈️
ایئرکرافٹ ایئر کنڈیشننگ یونٹ ایک اھم گراؤنڈ سپورٹ آلات میں سے ایک ھے جو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی گاڑی میں نصب ھے جو ہوائی جہاز میں حرارت کی ضرورت کے لیئے استعمال کی جاتی ھے جو ہوائی جہاز میں ٹھنڈی ھوا یا گرم ھوا فراھم کرتی ھے جب کہ جہاز زمین پر پارک ھوتا ھے تاکہ مسافروں کے لیئے آرام دہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے۔
لیکن جب جہاز ٹیک آف کرنے رن وے کی جانب روانہ ھو رہا ھوتا ھے تو یہ یونٹ ہٹا دیا جاتا ھے تھوڑی دیر میں مسافر پھر سے کچھ گرمی سی محسوس کر رھے ھوتے ہیں جب تک کہ جہاز فضا میں بلند نہیں ھو جاتا اور اپنی مطلوبہ پوزیشن پر جب جہاز آ جاتا ھے تب آپکو ائرکنڈیشن کے آن ھونے کا احساس ھونے لگتا ھے اب آپکو ٹھنڈی ھوا کیسے مل رھی ھے جبکہ جہاز میں تو اے سی ھی نہیں ھے، تو ایسا ھے کہ سائنسی طور جتنی بلندی پر جاتے ہیں تو باہر کا ٹمپریچر گرتا جاتا اور جہاز جس بلندی پر ھوتا ھے تو اسکے باہر کا ٹمپریچر مائینس 30- سے لیکر مائینس 50- ڈگری ھوتا ھے اس ھی ٹمپریچر کو جہاز میں کنٹرول کرکے مطلوبہ ائرکنڈیشنڈ کیا جاتا ھے۔ لہٰذا معلومات میں ایک اور اضافہ کر لیں۔۔
منقول

#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

اکتوبر کے پہلے ھفتے سے موسم خزاں شروع گرمی کی آخری لہر بدھ تک جاری رھنے کا امکان بدھ اور جمعرات سے طاقتور ٹھنڈی ھواؤں کا...
20/09/2024

اکتوبر کے پہلے ھفتے سے موسم خزاں شروع
گرمی کی آخری لہر بدھ تک جاری رھنے کا امکان
بدھ اور جمعرات سے طاقتور ٹھنڈی ھواؤں کا سلسلہ پورے خيبر پختونخوا ميں داخل ھونے کا امکان
اس دوران پشاور اور مردان ڈويژن کے ميدانی علاقوں ميں انتھائی شديد آندھی کا امکان
شمالی پختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان
کوھاٹ اور بنوں ڈويژن کے کچھ علاقوں ميں ژالہ باری کا امکان
ڈيرہ اسماعيل خان ڈويژن ميں اس دوران ايک اچھی بارش کا امکان۔اللہ پاک رحمت کی بارش فرمائے آمین

  زومبی کا کردار جسے ہالی ووڈ اپنی فلموں میں ایک خوفناک کردار کے طور پر پیش کرتا ہے. ھارر موویز میں ان کو چلتی پھرتی خون...
04/09/2024



زومبی کا کردار جسے ہالی ووڈ اپنی فلموں میں ایک خوفناک کردار کے طور پر پیش کرتا ہے. ھارر موویز میں ان کو چلتی پھرتی خون آشام لاشیں دیکھایا جاتا ہے.

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ زومبی کا یہ کردار بگڑا ہوا ضرور ہے مگر گھڑا ہوا ہرگز نہیں۔ اور آپ کو مزید حیرت اس بات پر ہونی چاہیئے کہ یہ کردار کسی اور کا نہیں مسلمان بادشاہ جنجا زومبی کا ہے جسے مغرب خون آشام کے طور پر پیش کرتا ہے۔

قصہ 1539 سے شروع ہوتا ہے جب پرتگیزیوں نے برازیل پر قبضہ کیا اور یہاں کے سیاہ فام باشندوں کو پکڑ کر غلام بنانے , بیچنے اور زبردستی مسیح بنانے کا کام شروع کیا۔ ظلم کا یہ راج 1775 تک چلتا رہا حتی کہ جنجا کا ظہور ہوا جس نے ان ضابطوں کو ماننے سے انکار کردیا۔ ایک طرف وہ استبداد کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوا تو دوسری طرف اس نے اپنے لوگوں کو اسلامی طرز حیات اپنانے اور ﷲ کی وحدانیت کی طرف بلانا شروع کیا۔

جنجا کو لوگ "شجاع الاسود – سیاہ بہادر" کہہ کر جاننے لگے۔ پرتگیزیوں پر اُن کا ایسا رعب و دبدبہ تھا کہ وہ ان سے خوف کھاتے تھے۔ جنجا کا دور پچاس سال پر محیط رہا اور وہ آخرکار ایک معرکے میں مارے گئے۔ اس کی لاش کا مثلہ کیا گیا سر تن سے جدا ہوا حصے بخرے کیئے گئے اور لوگوں کو جنجا کا تماشہ بنا کر پیش کیا گیا۔

ہم تاریخ بھولتے ہیں مغرب نہیں۔ جنجا کی وفات کے دن کو وہ ایک تہوار کے طور پر مناتے ہیں جس میں خوفناک کپڑے پہنے اور منہ پر دہشتناک خ*ل چڑھائے جاتے ہیں تاکہ لوگوں لوگوں کو باور کرایا جا سکے کہ زومبی ایسے خون آشام بھیڑیئے ہوتے ہیں جن کا انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا-

منقول

اردو کے پہلے عوامی شاعر تھے نظیرؔ اکبر آبادی۔ ان کی مشہور نظم "آدمی نامہ" ہے جو میٹرک کے نصاب میں بھی شامل رہی ہے.... ڈا...
24/08/2024

اردو کے پہلے عوامی شاعر تھے نظیرؔ اکبر آبادی۔ ان کی مشہور نظم "آدمی نامہ" ہے جو میٹرک کے نصاب میں بھی شامل رہی ہے.... ڈان گروپ کا ایک اخبار "حریت اخبار" ہوا کرتا تھا۔ نظیر اکبر آبادی کی برسی کے موقع پر "آدمی نامہ" چھپنے کو کاتب کو دی گئی۔ کاتب نے اپنی فنکاری دکھاتے ہوئے آدمی نامہ کی ’’د‘‘ کو ذرا سا سیدھا لکھ دیا، جب نظم پریس میں چھپنے کو پہنچی تو چھاپنے والا سمجھا کہ ’’ر‘‘ ہے، اس نے "آرمی نامہ" لکھ کر چھاپ دی۔ اس وقت جنرل ضیاء الحق کی حکومت تھی۔

"دنیا میں بادشاہ ہے سو ہے وہ بھی آرمی
اور مفلس و گدا ہے سو ہے وہ بھی آرمی
زردار ہے نوا ہے سو ہے وہ بھی آرمی
نعمت جو کھا رہا ہے سو ہے وہ بھی آرمی
ٹکڑے چبا رہا ہے سو ہے وہ بھی آرمی

مسجد بھی آرمی نے بنائی ہے یہاں میاں
بنتے ہیں آرمی ہی امام اور خطبہ خواں
پڑھتے ہیں آرمی ہی قرآن اور نماز یہاں
اور آرمی ہی ان کی چراتے ہیں جوتیاں
جو اُن کو تاڑتا ہے سو ہے وہ بھی آرمی

فرعون نے کیا تھا جو دعویٰ خدائی کا
شداد بھی بہشت بنا کر ہوا خدا
نمرود بھی خدا ہی کہلاتا تھا برملا
یہ بات ہے سمجھنے کی آگے کہوں میں کیا
یہاں تک جو ہو چکا ہے سو ہے وہ بھی آرمی

اشراف اور کمینے سے لے شاہ تا وزیر
یہ آرمی ہی کرتے ہیں سب کار دل پذیر
یہاں آرمی مرید ہے اور آرمی ہی پیر
اچھا بھی آرمی ہی کہلاتا ہے اے نظیرؔ
اور سب میں جو برا ہے سو ہے وہ بھی آرمی"

اگلے دن اخبار نکلتے ہی ایڈیٹر کو جی ایچ کیو سے کال آئی۔ ایڈیٹر نے ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کی کوئی غلطی نہیں، غلطی ہمارے کاتب کی ہے۔۔ مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایڈیٹر کی نوکری جاتی رہی اور وہ ایڈیٹر انور مقصود تھے۔

ایک ڈرامہ میں نامور اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو ڈرامے کے کرداروں کی ضرورت کے مطابق غصے کی حالت م...
23/08/2024

ایک ڈرامہ میں نامور اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو ڈرامے کے کرداروں کی ضرورت کے مطابق غصے کی حالت میں بطور خاوند تین بار طلاق طلاق طلاق کہہ دیا
اور پھر چند روز تک پاکستان بھر کے اخبارات اور مولوی صاحبان کو گرما گرم بحث چھیڑنے کے لئے اچھا خاصا مصالحہ مل گیا کہ ڈرامے میں میاں بیوی کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں عثمان اور ثمینہ کی حقیقی زندگی میں طلاق ہو چکی ہے کہ نہیں ؟
کافی دن گزر گئے تو اسی ڈرامے میں غالبا” ہیرو کا کردار نبھانے والے توقیر ناصر نے ایک رپورٹر کے پوچھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “اتنے دنوں سے سارے مولوی یہی شور کئے جا رہے ہیں کہ عثمان اور ثمینہ کی طلاق ہو چکی ہے ، اُسی ڈرامے میں میں نے ہیروئن کو تین بار قبول ہے قبول ہے قبول ہے بھی کہا ہے کوئی مجھے یہ نہیں بتا رہا کہ میرا کیا ھوا ۔

نعیم اختر صاحب لکھتے ہیں:سوات کے مایہ ناز ارٹسٹ امان کے مطابق پلوشہ سنیما میں پہلی فلم 1974 میں دل نشین لگی۔یہ عید کا مو...
16/08/2024

نعیم اختر صاحب لکھتے ہیں:
سوات کے مایہ ناز ارٹسٹ امان کے مطابق پلوشہ سنیما میں پہلی فلم 1974 میں دل نشین لگی۔
یہ عید کا موقع تھا ۔ میں بھی پہلا شو دیکھنے چلا۔ پلوشہ سنیما کا ماحول یورپ کے کسی سنیما کی مانند تھا ۔ اردو کی کلاسیکل فلم چلی اور عوام کو تفریح ملی ۔ امان بھائ نے اس فلم کے بورڈ بنائے ۔ پلوشہ سنیما میں خواتین کیلئے الگ گیٹ تھا جو با غ محلہ کی طرف تھا ۔ اس ماحول سے ھم 30 سال بعد ایک قرون وسطی کئ ماحول میں چلے گئے جو عدم برداشت اور انتہا پسندی کا ماحول تھا. آپ نے پہلا فلم کونسا دیکھا تھا؟

پاٸلیٹ نے ماٸیک میں اعلان کیا کہ ہم آدھے گھنٹے میں لینڈ ہونے والے ہیں اور ماٸیک رکھ دیا لیکن ماٸیک بند کرنا بھول گیا,پاٸ...
12/08/2024

پاٸلیٹ نے ماٸیک میں اعلان کیا کہ ہم آدھے گھنٹے میں لینڈ ہونے والے ہیں اور ماٸیک رکھ دیا لیکن ماٸیک بند کرنا بھول گیا,
پاٸلیٹ اپنے دوست کو کہتا ہے کہ اب گرما گرم چاٸے پیوں گا پھر اس کے بعد اٸیر ہوسٹس 👩‍🎨کو کِس کروں گا،
یہ سن کر اٸیر ہوسٹس ماٸیک بند کرنے کے لٸے دوڑی لیکن ایک بچے کے پیر سے ٹکرا کر گرگٸی،
بچہ غصے سے چلا کر بولا تجھے بڑی جلدی ہے سنا نہیں پہلے وہ چاٸے پئے گا😂🤣🤣🤣🤣🤣🤣

Address


Telephone

+923125317882

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinnar Tv چنار ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share