ÑàQáB

ÑàQáB *یہ نقاب جو میرے لئیے کبھی نہیں ہٹا *

02/02/2023

میں اس کا ہاتھ تھام کر زندگی بھر چلنے کو تیار ہوں بنا کسی شکایت کے بنا کسی زبردستی کے کیونکہ مجھے ایسا ہمسفر ملا ہے کہ خود سے بھی زیادہ چاہتا ہے۔

اس کی محبت اس کی ادا اس کی ایمانداری بھا گئی میرے دل کو واقعی میں یہ جملہ درست ہے بالکل کون مجھے یوں پیار کرے گا جیسے تو کرتی ہے۔

میں خوش ہوں ایسا ہمسفر پاکر کچھ تو بات ہے اس میں ایسی جو مجھے وہ ﷲ پاک کا انعام لگتی ہے۔

02/02/2023

میں جو کبھی بھولنا بھی چاہوں اس کے ماضی کو تو کبھی کچھ دوستوں کی ایسی گفتگو یا سوشل میڈیا پر آنے والی کلپس آجاتی ہے میرے سامنے جو اس کے ماضی سے چھلک جاتی ہیں میں وہ باتیں سن کر اور دیکھ کر اپنے زخموں کی گہرائیوں میں جا گرتا ہوں۔ بہت مشکل ہوجاتا ہے کبھی خود کو سنبھالنا لیکن ہونٹ سیلے رکھنا ہے کیونکہ وہ اپنی گناہ کی معافی کئ بار مانگ چکی ہے اور معاف کرنے کے بعد گلہ کرنا اچھا تو نہیں۔

01/02/2023

آج کل میں خود میں الجھا سا دکھتا ہوں
ایسا نہیں ہے بلکہ میں تو شباب میں ڈوبا رہتا ہوں
میں تو نہیں ذرا بھی بالکل اچھا پھر بھی لوگ کہتے ہیں۔
میری صورت پر نہ جانا میں تصویر میں معصوم دکھتا ہوں

01/02/2023

یہ کیا عجیب بات ہے کہ اتنی پیاری اتنی اچھی اور اتنی محبت کرنے والی ہمسفر ملی اور میں بھی اس سے بہت محبت کرتا ہوں لیکن میں نہیں بھلا پاتا اس لڑکی کو جو میری پہلی محبت تھی، پاک محبت تھی صرف اس ایک وجہ سے کہ میری ہمسفر مجھے ناپاک ملی کسی اور کے ساتھ وقت گزاری کی اور بستر تک سفر طے کیا اس کے ساتھ۔ وہ اسکی پہلی محبت تھی جو بھلا چکی اک میری محبت ہے جو زخم بنی ہے۔

میں شاید صرف اس ایک وجہ سے اپنی پہلی محبت کو نہیں بھلا پا رہا ہوں اگر میرا ہمسفر صاف اور پاک ہوتا مجھے کسی کا جھوٹا نہ ملا ہوتا تو میں آسانی سے اپنی پہلی محبت کو بھلا سکتا تھا۔
جب کوئ اتنی محبت کرنے والا ساتھی مل جائے تو پہلی محبت جو کہ کمزور تھی اسے بھولنا آسان ہوتا ہے۔

13/11/2022

درد سے مجھے کیوں نہ آزادی ملے
کہیں تو مجھے راحت ملے
ہر بار میرا دل اس آگ میں جلے
تیری خطا کی سزا مجھے ملے ۔

میں سنبھالوں بھی تو خود کیسے
مجھ میں خود کمزور شخص ملے
یہ راستہ میں طے کروں کیسے
ہر قدم پہ تو یہاں دھواں چلے۔

کوئی کیا سمجھے درد کو میرے
کتنے رنگ آکر مجھ میں بھرے
میں کیا دشمن کے نذر ہوں
کوئ اپنا ہی میرا قتل کرے۔

میرا عکس بھی دنھدلا ہوگیا
مجھے آپنا آپ بھی نہ دکھے
دل شکستہ ہوگیا ہوں حسن
منزل آخر کی مجھے آغوش ملے۔

اس کے نہ ہونے کا احساس ہے مجھے بہت فرق پڑتا ہے مجھے جب وہ میرے پاس نہیں ہوتی ۔ زندگی بدل سی گئ ہے اس کے آنے سے اگر وہ نہ...
08/09/2022

اس کے نہ ہونے کا احساس ہے مجھے بہت فرق پڑتا ہے مجھے جب وہ میرے پاس نہیں ہوتی ۔ زندگی بدل سی گئ ہے اس کے آنے سے اگر وہ نہیں ہوتی تو زندگی ویران سی لگتی ہے وہ میری پہلی محبت جسے میں نے حاصل کیا وہ میری شریک حیات وہ میری ہمسفر میرا لباس میری رازدار۔ اسے بھی معلوم ہے کہ اس کے نہ ہونے سے مجھے فرق پڑتا ہے۔

30/08/2022

میں جب جب اس کے پاس جانا چاہتا ہوں تو کبھی ماضی کی تلخ یادوں کا جال گھیر لیتا ہے تو کبھی الفاظ کے زنجیر میرے پیرو کو جکڑ لیتے ہیں۔ میں کتنی کوشش کرتا ہوں ان سب الجھنوں سے باہر آنے کی لیکن کوئی سمت ہی نظر نہیں آتی۔ کسی کے قدموں کے نشان بھی ملتے کہ ان کو دیکھ کر میں چلنا تو شروع کروں۔
ہاۓ زندگی تیرا یہ نقاب۔

28/08/2022
28/08/2022

ویران سڑک، اندھیری رات، پتوں کی سرسراہٹ اور تیز ہوا کی سرگوشی کاش آج تم میرے ساتھ ہوتی تو اس منظر کی کچھ اور بات ہوتی۔
کیونکر یہ منظر مجھے اچھا لگے
آج دل تو بھی اداس ہے۔
گم سم بیٹھا ہوں میں
تھوڑی بہت تو آس ہے۔
میں چاہ کر بھی نہیں بھول سکا
تم میں کچھ تو خاص ہے۔
وہ شام وہ راتیں حسین معلاقاتیں
تم نہیں تیری یادیں تو پاس ہیں۔

11/07/2022

ماضی کو یاد کرکے اب کیوں غم کرنا یہ درد تو اپنے نصیب میں خود لکھا ہے۔
اس عشق کی آگ نے مجھ کو جلا دیا ملا ایسا زخم کہ مجھے توڑ دیا۔بارش کی بوندوں نے بھی آج مجھے رولا دیا۔
یہ موسم جو کبھی میرے لئے خوشگوار ہوا کرتا تھا آج اس موسم سے میں بے زار ہوں.

11/07/2022

گزرے ہیں لمحات میرے بے چین کتنے
نیند ہے آنکھوں میں پر سونے کے لئے ترسے کتنے
سکوں نہیں مجھے اب اس پل اے حسن
مین نے بھی دل دکھاۓ ہیں کتنے۔

#اداس #لمحات

میں کبھی وقت کو دیکھتا
تو کبھی اپنی حالت بھی دیکھتا
میں چاروں اور دیواروں کو دیکھتا
سوچ میں بھی ہوں تو کبھی ہوش میں ہوں
میں کبھی ماضی کے حالت بھی دیکھتا ۔
اس لمحے جو کیفیت ہے میری
میں خود کو در گور میں دیکھتا۔

Address


Telephone

+923492888232

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ÑàQáB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share