Lajawab News

Lajawab News کرپشن، نا انصافی اور معاشرتی جرائم کے خلاف ایک لاجواب جنگ

22/09/2025

سیلاب میں پھنسے افراد آپ کی منتظر ہیں
پونڈہ واٹر ریسکیو کے ساتھ امید کا سہارا بنیں

22/09/2025

منگلا پاور ہاؤس، فریکیونسی ڈاون ہونے کی وجہ سے میرپور گرڈ اسٹیشن سے سپلائی تعطل کا شکار ، واپڈا انجینئرز بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں
نمائندہ شاکر چوہدری

منجانب ضلع مفتی میرپور ہدایتی مراسلہ
22/09/2025

منجانب ضلع مفتی میرپور ہدایتی مراسلہ

22/09/2025

سیکٹر بی تھری میں عقیل زرگر کے گھر ڈکیتی تین ڈکیتوں کے گھر میں داخل ہونے اور واردات کے بعد بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج
اطلاعات کے مطابق ڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر لاکھوں روپے نقدی اور سونا لوٹ کر لے گئے

22/09/2025
22/09/2025

سیلاب ریلیف کیمپ کے ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، تو اس نے کہا، آپ جانتی ہیں، میں نے اس کا نام نواز شریف رکھا ہے۔ مریم نواز

میرپورآزادکشمیر محکمہ ان لینڈ ریوینیو ساؤتھ زون کی دبنگ کارروائی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) سید انصر علی کی خصوصی...
22/09/2025

میرپورآزادکشمیر
محکمہ ان لینڈ ریوینیو ساؤتھ زون کی دبنگ کارروائی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) سید انصر علی کی خصوصی ہدایت پر اکسائز سرکل میرپور کے انچارج ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید علی اصغر نے ہمراہ سپر نٹنڈنٹ اکسائز ساجد منظور، انسپکٹر ان لینڈ ریوینیو خالد شاہین و دیگر فیلڈ سٹاف ضلع میرپور کے رہائشی علاقوں میں واقع سٹورز اورگودام ہا سے غیر قانونی سگریٹ کے لاکھوں مالیت کے کارٹن برآمد کرتے ہوئے ضبط کر لئے۔کمشنر ان لینڈ ریوینیو (ساؤتھ زون) سید انصر علی نے خود تمام کارروائی کی نگرانی کی۔ ترجمان محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 21/22ستمبر کی درمیانی شب، کمشنر ان لینڈ ریونیوکی براہِ راست ہدایت اور نگرانی میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کے فیلڈ اسٹاف نے ایک منظم اور دبنگ کارروائی انجام دی جس کے نتیجے میں سیکٹرC-4کے ایک رہائشی مکان میں واقع ایک عدد لوڈر گاڑی از قسم شہ زور(رجسٹریشن نمبر CAX-4855-Pujab) پر لوڈ شدہ 194کارٹن سگریٹ برینڈ KISANاور Gold Cupضبط کئے جو کہ موقع پر ان لوڈ کئے جارہے تھے۔محکمانہ فیلڈسٹاف نے تحت ضابطہ برآمد کیے گئے سگریٹ کارٹن اور اس غیر قانونی کارروائی میں استعمال ہونے والی شہ زور لوڈر گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ بعدازاں محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے باوثوق ذرائع سے اطلا ع ملنے پر میرپور کے سیکٹر F-2میں واقع رہائشی علاقے میں واقع دکان پر بھی چھاپہ مارا اور موقع پر موجود سگریٹ کارٹن تعدادی 69 جن میں مختلف برانڈز کے سگریٹ موجود تھے، ضبط کر لیے گئے۔ یہ finished goodsبھی بدوں ادائیگی فیڈرل اکسائز ڈیوٹی سٹا ک کئے گئے تھے جنہیں بعد از ضروری قانونی کارروائی محکمہ ان لینڈ کے سٹاف نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے مذکورہ دکان /گودام کو سیل کر دیا اوراب مزید تحقیقات جاری ہیں۔ موقع کی کارروائی کے مطابق ضبط کیے جانے والے سیگریٹ پیکس پر کسی بھی تیار کنندہ کا نام ثبت نہ تھا جبکہ قانون کی رو سے سگریٹ پیک پر تیار کنندہ کا نام اور خوردہ قیمت بمعہ سیلز ٹیکس پرنٹ ہونا لازمی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ضبط کی گئی گاڑی پر لوڈ شدہ مال کی بابت انوائسز و دیگر دستاویزات بھی طلب کی گئیں۔ کارروائی رات تقریباً 10بجے سے شروع ہو کر دیر گئے تک جاری رہی۔محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے اس دبنگ کارروائی کی تصاویر و ویڈیوز کی صورت میں ٹھوس شواہد بھی اکٹھے کئے گئے۔ چونکہ چھاپے کے دوران ضبط کئے جانے والے سگریٹ کارٹن ایک مقامی سگریٹ فیکٹری کے برانڈز پربھی مشتمل تھے لہٰذا بعد ازاں کمشنران لینڈ ریوینیو سید انصر علی نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید علی اصغر، سپر نٹنڈنٹ اکسائز ساجد منظور، انسپکٹر ان لینڈ ریوینیو خالد شاہین و دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مقامی سگریٹ فیکٹری کا بھی وزٹ کیا اور ضروری چھان بین کی گئی۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق ضبط کیا گیا مال جعلی ہے اور ان کے برانڈز کوغیر قانونی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ کمشنر ان لینڈریوینیو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے جس میں ضبط شدہ سامان کی فرانزک جانچ، برانڈز کی تصدیق وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس تیار کی جائیں گی اورتحت ضابطہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے بتایا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے غیر قانونی عناصر کے گر د گھیرا تنگ کر رکھا ہے بالخصوص سگریٹ کی تیار ی اور اس سے متعلقہ خام مال و دیگرمیٹریل کی نقل و حمل اور سٹاک سٹورز وغیرہ کی کڑی نگرانی کی جار ہی ہے اور اس حوالے سے محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے سپیشل موبائل سکواڈز و فیلڈ سٹاف ہمہ وقت متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید انصر علی نے کہا کہ قانون شکن عناصر کا قلع قمع ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے اور قومی خزانے کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
>>ترجمان محکمہ ان لینڈ ریوینیو

22/09/2025

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور جناب ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی خصوصی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت چتڑپڑی یونین کونسل عزیز پور میں دو روزہ اگاہی سیشن کا انعقاد بحوالہ ہیومن پیپلومہ وائرس کمپین کیا گیا (HPV)جسمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی نمائندگی محمد ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس و فوکل پرسن جبکہ یونین کونسل سے منتخب کونسلرز صاحباں اور ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محمود , ڈاکٹرفاطمہ ،ڈاکٹر فاریہ جاوید ، نمائندہ لیڈی یوتھ کونسلر چوہدری عنصر محمود ۔ ، معززین عوام علاقہ، یونین کونسل سپروئزر راجہ احسان شہزاد، لیڈی ہیلتھ سپروئزز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔اور اہل علاقہ کی بھرپور شرکت۔
سیشن میں ویکسنیشن کمپین کے متعلق تمام معلومات اور اسکی افادیت و اہمیت پر بھرپور روشنی ڈالی گئی اس کے علاؤہ سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم بارے تفصیلی گفتگو ہوئی نیز عوام میں پائے جانے والے خدشات بارے بھی اہم معلومات فراہم کی گئی۔ جملہ شرکاء سیشن و معززین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دھانی کرائی او علاقے کے اندر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
نیز موقع پر بچیوں کی ویکسنیشن بھی کا اعلان بھی کر دیا

21/09/2025

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب

21/09/2025

راولاکوٹ میں آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا مشترک جلسہ ؛ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا خالی کرسیوں کے سامنے خطاب سے اجتناب

21/09/2025

صدر پیپلز پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب ، جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پیغام

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lajawab News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lajawab News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share