24/04/2024
اچھی خبر یہ ہے کہ فیس بک پر بھی AI ( آرٹفیشل انٹیلیجنس) نے قدم رنجہ فرما دیا اور ساتھ ہی دوسری سوشل ایپس پر بھی ۔۔ AI کے آنے سے گرافک ڈیزائنر ، آرٹسٹ ، فوٹوگرافرز ، انگریزی کانٹینٹ رائٹر کا مستبقل اور روزی روٹی تقریباً ختم ہونے کو ہے ۔ اب گرافک ڈیزائننگ کے کورس کرانے والوں کا بھی کام اور ضرورت ختم ہوگئی ۔ کیونکہ اب لوگ پیسے دیے کر کسی سے logos اور مونو گرام بنوانے کی بجائے AI سے کہیں بہترین بنوا لیتے ہیں ۔ اس لیے اب کورسز پر وقت اور پیسہ ضائع مت کیجیے گا کہ اب اس کا دور ختم ہوا ۔
اب سب کچھ آپ کی ایک ہدایت پر آپ کو مہیا کیا جائے گا ۔ جتنی آپ واضح ہدایات یعنی prompts اپنی AI کو دیں گے وہ اتنے ہی خوبصورت گرافکس ، تصاویر اور معلومات چند سیکنڈ میں آپ تک پہنچائے گی ۔
بری خبر یہ بھی ہے کہ اب انگریزی فری لانسرز اور کانٹینٹ ڈیولپرز کا دور بھی اختتام کو پہنچا ۔ اور اچھی خبر یہ ہے کہ اردو کانٹینٹ رائٹر کو AI نقصان نہیں پہنچا سکی کیونکہ اس tool کو اردو پر عبور نہیں ۔ وہ ایک روکھا پھیکا ، بدمزہ اور روبوٹک پیراگراف تو آپ کو لکھ دے گی لیکن پڑھنے والے کو فورا پتا چل جائے گا کہ یہ AI سے جینریٹ کیا گیا ہے ۔ یہ انگریزی سے اردو ترجمہ بھی بہت ہی بے ڈھنگا اور مضحکہ خیز کرتی ہے ، فی الحال اردو فری لانسرز کا کام چلتا رہے گا ۔
فیس بک اور واٹس ایپ پہ AI کا مثبت اور درست استعمال سیکھیے ، یہ ایک ایسا خزانہ آپ کے ہاتھ لگا ہے جو آپ کی زندگی تبدیل کرسکتا ہے ۔ اس سے فضول سوالات پوچھنے کی بجائے معلومات اکٹھی کریں ۔ کوڈنگ سیکھیں ۔ زندگی کے ہر معاملے میں ٹپس لیں ، اپنی پسند کی ریلز دیکھیں ، بیماری کی معلومات لیں ، گفتگو کا ہنر سیکھیں ، سوالات کریں , گرافکس بنوائیں ۔۔۔
فیس بک پر جو سرچ آپشن ہے وہاں گول نیلا دائرہ Meta AI ہے ، اگر آپ کی فیس بک پر موجود نہیں تو پلے سٹور پر جا کر فیس بک اپ ڈیٹ کرلیں یا انتظار کرلیں ۔ وہاں آپ جو کچھ لکھ کر سینڈ کا بٹن دبائیں گے اس کا جواب آپ کو فورا انباکس میں مل جائے گا ۔ آپ انباکس میں ہی اس سے مزید معلومات لے سکتے ہیں ۔
چیٹ جی بی ٹی اور Meta AI سے ٹیچرز کا کام بھی آسان ہوگیا ہے ، لیکچرز تیار کیے جاسکتے ہیں ، ریسرچ ورک ، leason plan وغیرہ ، لیکن طلبا کو یہی کہوں گی اس کی مدد ضرور لیں ، معلومات اکٹھی کریں لیکن اس پر مکمل انحصار مت کریں ۔ بڑے کالجز اور یونیورسٹیز نے اب اس کا توڑ AI detector سے ڈھونڈ رکھا ہے ، پوری اسائنمٹ پتا چل جاتی ہے کہ جینریٹڈ ہے ۔ اپنے علم میں اضافہ کریں چھاپہ خانہ مت بنیں ۔
اور ایک بات اور۔۔۔ آن لائن کوسزز سے بچ کے رہیں ۔ کوئی اللہ کا بندہ AI کورس کا چورن بھی بیچنا شروع کر دے گا ۔ آپ نے اس جھانسے میں نہیں آنا ، یو ٹیوب پر AI کی ویڈیوز موجود ہیں ، ہر کورس موجود ہے ۔ وہاں سے ایک گھنٹے میں سیکھ لیجیے۔
آپ کو اندازہ بھی نہیںAI صرف ایک tool نہیں ، بہت بڑا انقلاب ہے ۔۔۔۔ جو آنے والے چند سالوں میں سارا منظر نامہ تبدیل کردے گا ۔ اس سے کام لیجیے ۔