Ahwal. E .Harnai احوال ہرنائی

  • Home
  • Ahwal. E .Harnai احوال ہرنائی

Ahwal. E .Harnai احوال ہرنائی tank u

  ہرنائی حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت کے حوالے سے منسٹر نور محمد دومڑ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار خلیل الرحمٰن دوم...
20/06/2024


ہرنائی حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت کے حوالے سے منسٹر نور محمد دومڑ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار خلیل الرحمٰن دومڑ کے درمیان الیکشن ٹریبیونل میں دھاندلی کا کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔ الیکشن ٹربیونل کے حکم کے مطابق معزز عدالت نے CMA NO.276/2024 کو ریٹرننگ آفیسر PB-07 زیارت کو ہدایت دی ہے۔ کہ وہ پورے حلقے کے بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائلوں کے ساتھ ووٹرز لسٹوں کے ساتھ تصاویر اور گنتی کے بیانات ( فارم-45,46,47,48 اور 49) 20-06-2024 کو 11:30am بجے سیل بند لفافوں میں رجسٹرار الیکشن ٹربیونل کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔

20/06/2024
ہرنائی گزشتہ ہرناٸی کے تحصیل شاہرگ کے ڈومیرہ  کے راستے زیارت پکنک پر جانے جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھاٸی میں گرنے س...
19/06/2024

ہرنائی گزشتہ ہرناٸی کے تحصیل شاہرگ کے ڈومیرہ کے راستے زیارت پکنک پر جانے جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھاٸی میں گرنے سے 8 افراد شدید زخمی ہوٸے جنہیں کوٸٹہ ریفر کر دیا گیا۔

ہرنائی ، محلہ غریب آباد میں یوسف خان ترین کا دو سال کا بیٹا کنویں میں  گر کر ہلاک ہوا تدفین محلہ غریب آباد کے قبرستان می...
18/06/2024

ہرنائی ، محلہ غریب آباد میں یوسف خان ترین کا دو سال کا بیٹا کنویں میں گر کر ہلاک ہوا تدفین محلہ غریب آباد کے قبرستان میں کی جاٸے گی ۔

  ہہرنائی سٹی ایرے  شمشان گھاٹ کے قریب  موٹر ساٸیکل موباٸل فون چھینے پر قتل ہونے والے محمدعمران کی لاش لواقین نے پولیس ت...
14/06/2024


ہہرنائی سٹی ایرے شمشان گھاٹ کے قریب موٹر ساٸیکل موباٸل فون چھینے پر قتل ہونے والے محمدعمران کی لاش لواقین نے پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کیا قاتلوں کی فوری رہاٸی کا مطالبہ

  ہرنائی کے سٹی ایرے شمشان گھاٹ کے قریب چوروں نے موٹر ساٸیکل  موبائل فون چھیننے کے دوران مذمت پر نوجوان محمد عمران ولد س...
14/06/2024


ہرنائی کے سٹی ایرے شمشان گھاٹ کے قریب چوروں نے موٹر ساٸیکل موبائل فون چھیننے کے دوران مذمت پر نوجوان محمد عمران ولد سکندر خان قوم اسپانی ترین سکنہ کلی اربوز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہرناٸی کے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوٸے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

13/06/2024

کوئٹہ : بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی ایڈوانس تنخواہیں نہیں ملیں گی
اے جی آفس ذرائع

پی بی 7 ہرنائی، زیارت کے 12 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی ویری فیکشن
12/06/2024

پی بی 7 ہرنائی، زیارت کے 12 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی ویری فیکشن

ہرنائی (رپورٹ: عزیزمری) گزشتہ روز عدالت کی جانب سے پی بی 7 ہرنائی، زیارت، سنجاوی کے 12 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کے انگوٹھوں کی ویری ویکشن کے آڈر جاری کر دیے گئے، جے یو آی کے ...

معمول کے مطابق ہرناٸی انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامہ جاری ہوا اب دیکھتے ہیں اس پر عمل در آمد ہوگا یا صرف کاغذی جمع خرچ ہے ...
12/06/2024

معمول کے مطابق ہرناٸی انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامہ جاری ہوا اب دیکھتے ہیں اس پر عمل در آمد ہوگا یا صرف کاغذی جمع خرچ ہے اس حوالے احوال ہرناٸی پول پر ووٹنگ کے لیے پوسٹ کی ہے اپنی راے دیں

  کورٹ کی جانب سے پی بی 7 ہرنائی ، زیارت، سنجاوی کے 12 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی انگوٹھوں کا ویری ویکشن کے آڈر جاری کر دٸ...
12/06/2024


کورٹ کی جانب سے پی بی 7 ہرنائی ، زیارت، سنجاوی کے 12 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی انگوٹھوں کا ویری ویکشن کے آڈر جاری کر دٸے گٸے جے یو اٸی کے کارکنوں اور اتحادیوں میں خوشی کا سماں۔

  ہرناٸی 5 میل ندی میں ایک  ٹرک گاڑی کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ہرنائی تا سنجاوی روڈ بڑی گاڑیوں کے لیے عارضی طور پر بند ہے...
11/06/2024


ہرناٸی 5 میل ندی میں ایک ٹرک گاڑی کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ہرنائی تا سنجاوی روڈ بڑی گاڑیوں کے لیے عارضی طور پر بند ہے جبکہ چھوٹی گاڑیاں گزر سکتی ہے

  ہرناٸی ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی سید کامل شاہ کی سربراہی میں ...
11/06/2024


ہرناٸی ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی سید کامل شاہ کی سربراہی میں لیویز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 10/23 بجرم زیر دفعہ 379-427 ت پ میں مطلوب ملزم امیرمحمد ولد خیرمحمف قوم علیانی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی کو تکہ کراس ایریا سے گرفتار کر کے بند حوالات کردیا گیا۔

  گزشتہ ماہ ہرناٸی کے کلی سپاند سے سکول ٹیچرر شبیر احمد مری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گزشتہ روز ب...
09/06/2024


گزشتہ ماہ ہرناٸی کے کلی سپاند سے سکول ٹیچرر شبیر احمد مری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف آللہ سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گٸے۔

ہرناٸی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں گریڈ کے قریب بجلی کی تاریں چوری کرتے  ہوٸے ایک چور حنوک ولد نورس مسیح کو شاہرگ لیویز نے ...
09/06/2024

ہرناٸی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں گریڈ کے قریب بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوٸے ایک چور حنوک ولد نورس مسیح کو شاہرگ لیویز نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

  ہرناٸی لیویز فورس نے گزشتہ روز ہرناٸی سے سبی جانے والے تین کم عمر بچے جو سپین تنگی میں لیویز فورس نے طویل میں لیے تھے ...
26/05/2024


ہرناٸی لیویز فورس نے گزشتہ روز ہرناٸی سے سبی جانے والے تین کم عمر بچے جو سپین تنگی میں لیویز فورس نے طویل میں لیے تھے انھیں آج ورثا کے حوالے کردیٸے ورثا نے لیویز فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ اس گرمی میں اور سننساس راستوں میں اگر لیویز فورس بروقت بچوں کو طویل میں نہ لیتے تو بچوں کی جان کو خطرہ تھا

  یہ تین بچے ہرناٸی سے پیدل سبی جارہے تھے جنہیں سپین تنگی لیویز فورس نے طویل میں لے لیا ہے ان کی ورثا کی تلاش ہے رابطہ ن...
26/05/2024


یہ تین بچے ہرناٸی سے پیدل سبی جارہے تھے جنہیں سپین تنگی لیویز فورس نے طویل میں لے لیا ہے ان کی ورثا کی تلاش ہے رابطہ نمبر

رابطہ نمبر : 03327931441
0833520244

  ہرنائی کوئٹہ روڈ چپررفٹ کے مقام پر کوئلہ سے لوڈ ٹرک الٹ گئی ہے ٹرک میں موجود  ڈرائیور. اتل خان قوم ملاخیل ساکن کچلاک ا...
25/05/2024


ہرنائی کوئٹہ روڈ چپررفٹ کے مقام پر کوئلہ سے لوڈ ٹرک الٹ گئی ہے ٹرک میں موجود ڈرائیور. اتل خان قوم ملاخیل ساکن کچلاک اور تاج محمد قوم ملاخیل ساکن کچھ. محفوظ رہے جبکہ روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بحال ہے

ہرناٸی ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہد شبیر چیمہ کی ہدایت پر تفتیشی آفیسر لیویز تھانہ شاہ...
24/05/2024

ہرناٸی ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہد شبیر چیمہ کی ہدایت پر تفتیشی آفیسر لیویز تھانہ شاہرگ کی سربراہی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان مہاجر عبداللہ ولد نور محمد نامی شخص سے جس کی عمر 20 سال ہے اور سرخاب پشین کا رہائشی ہے کو گرفتار کیا ہے جس سے تقریباً ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

ہرنائی اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی/چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ہرنائی نے ماہ مئی 2024 کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی۔ ہرنائ...
24/05/2024

ہرنائی اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی/چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ہرنائی نے ماہ مئی 2024 کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی۔ ہرنائی ٹو کوئٹہ ویگن کرایہ 550 روپے ہوگا۔ ہرنائی ٹو کوئٹہ ٹوڈی کرایہ فرنٹ سیٹ 1200 روپے جبکہ بیک سیٹ 1000 روپے ہوگا۔ جبکہ پ. اپ ہرنائی ٹو کوئٹہ فرنٹ سیٹ کرایہ 700 روپے ہوگا۔ بیک سیٹ 550 روپے ہوگا۔ عمل درآمد نہ کرنے پر گاڑی مالک حوالات میں ہوگا۔

ہرناٸی سودی کاروبار کرنے والوں کے لیے بری خبر
23/05/2024

ہرناٸی سودی کاروبار کرنے والوں کے لیے بری خبر

19/05/2024

ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی پامالی کی اجازت نہیں دینگے 20 مئی تک ایس بی کے پاس امیدواروں کا رزلٹ نہیں دیا بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے تمام شاہراہیں بند کرینگے۔ ایس بی کے پاس امیدواران ہرناٸی

ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی پامالی  کی اجازت نہیں دینگے 20 مئی تک ایس بی کے  پاس امیدواروں کا رزلٹ نہیں دیا بلوچستان اسمبل...
19/05/2024

ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی پامالی کی اجازت نہیں دینگے 20 مئی تک ایس بی کے پاس امیدواروں کا رزلٹ نہیں دیا بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے تمام شاہراہیں بند کرینگے۔
ہرناٸی ، ایس بی کے پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفریس کی گئی اور اس موقع پر ضلع صدر محمد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
جیسا کے آپ سب کو علم ہے کہ مارچ 2023 میں حکومت بلوچستان کی طرف سےاساتزہ کی 9000 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اعلان ہوا اور باقائدہ اشتہار چھپا اور بند سکولوں کو کھولنے کیلئے سرگرمی عمل میں لائی گئی۔ جس کی تمام پروسیس کی زمیداری سردار بہادر خان یونیورسٹی کو دی گئ۔ اور لاکھوں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں نے اپلائی کی اور فی کس 980 روپے فیس جمع کی اور ہر امیدوار نے ٹیسٹ کی تیاری شروع کی اور ٹیسٹ دیا۔ اور ٹیسٹ کے دوسرے دن ایس بی کے والوں نے اپنے ویب سائڈ پر آنسر کیز اپلاوڈ کی جس سے ہر امیدوار کو اپنے پاس و فیل اور اپنے نمبرز کا علم ہوا۔ جو کہ ہر امیدوار کے پاس اپنی آنسر کی بطور ثبوت موجود ہے ۔ بعدازاں جب رزلٹ کا اعیلان قریب ہونے لگا تو ایک نان لوکل بلیک میلرشخص نے جس کا نہ محکمہ تعلیم اور نہ ہی ٹیسٹ سے بل واسطہ وبلاواسطہ کوئی تعلق نہیں تھا اور ہائی کورٹ میں من گڑت افواہ کے طور کیس دائر کیا۔ اور سات ماہ کیس چلنے کے بعد ہائی کورٹ کا فیصلہ ثبوتوں کے بلکل برعکس اور sbk پاس امیدواروں کے خلاف آیا۔
جس کے بعد ایس بی کے پاس امیدواران نے اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور 4 ماہ کیس چلنے کے بعد سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور ایس بی کے پاس امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے جلد رزلٹ کا اعیلان اور ان کی تعنیاتی کا آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ صادر فرمایا۔
اس کے باوجود تعلیم دشمن عناصرنے رزلٹ میں تاخیر کی اور اس کی وجہ حکومت کا پریشر بتایا جارہا ہے ۔
ہم ایس بی کے پاس امیدواران میڈیا کے زریعے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی پامالی کی اجازت کسی کو نہیں دینگے اور تمام اضلاع کے امیدواران آپسی رابطوں میں ہیں اور متحد ہیں اگر 20 مئ بروز سموار تک ہمارے رزلٹ کا اعیلان نہ ہوا تو ہم کوئٹہ کا رخ کرینگے اور اسمبلی کے سامنے درنا دینگے اور قومی شاہراں بلاک کرینگے۔ اور ساتھ ہی ایک بار پھر سپریم کورٹ جاکر ایس بی کے محکمہ تعلیم اور اس میں تمام ملوث تعلیم دشمن عناصر کے خلاف توہین عدالت کا درخواست دائر کرینگے اور اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جائینگے۔

  ہرنائی کے علاقے طالب لیز ایریا میں حاجی رفیق کول مائن میں ٹرالی کی ٹکر سے  کانکن سلطان محمد ولد فیض محمد قوم کاکڑ سکنہ...
19/05/2024


ہرنائی کے علاقے طالب لیز ایریا میں حاجی رفیق کول مائن میں ٹرالی کی ٹکر سے کانکن سلطان محمد ولد فیض محمد قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ شدید زخمی ہوٸے جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Address


Telephone

+923327880177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahwal. E .Harnai احوال ہرنائی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share