DIR News

DIR News Update your self with Dir News
(10)

تحریر غلام قادر اُتمان خیلملک محمد طاہر خان چیرمین ویلج کونسل گوسم۔۔۔۔اج میں ایک ایسے شخصیت کا ذکر کررہا ہوں جو اپنے علا...
19/06/2024

تحریر
غلام قادر اُتمان خیل
ملک محمد طاہر خان چیرمین ویلج کونسل گوسم۔۔۔۔
اج میں ایک ایسے شخصیت کا ذکر کررہا ہوں جو اپنے علاقے کی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں مسلسل الیکشن جیت رہے ہیں اور ہار کی اواز کبھی ان کی کھانوں نے نہیں سنی وہ شخصیت ملک محمد طاہر صاحب ہیں جن کا تعلق علاقے کے ایک معزز خاندان سے ہیں ان کا والد محترم ملک حاجی گوہر جان صاحب علاقے کے ایک باثر اور طاقتور شخصیت تھے ان کے بارے میں مشہور ہے کہ کبھی کسی نے ان کے فیصلے اور حکم کو ماننے سے انکار نہیں کیا تھا اور ان کے ہر فیصلے اور حکم کو تمام لوگ لبیک کہتے خواہ وہ کتنے طاقتور کیوں نہ ہوتے وہ بھی انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے اور تمام فیصلے علماء سے مشورے کے بعد انصاف پر کرتے علاقے میں ان کے احکامات صدارتی آرڈیننس کی طرح نافذالعمل ہوتے اور کوئی بڑے سے بڑا شخص شخص عدم عدولی نہیں کرسکتا الیکشن میں بھی ہمیشہ ناقابل شکست رہے اللہ تعالی جنت میں اعلی مقام عطا فرمایے امین
ملک محمد طاہر صاحب کو بھی اپنے والد صاحب کی طرح علاقے پر مکمل گرفت حاصل ہے چیرمین ویلج کونسل اور علاقے کے ایک باثر شخص کی حیثیت سے اپنی فرائض پوری تندہی اور ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں تحصیل کونسل کی رکن کی حیثیت سے اپنی تمام ذمہ داریاں خوب نبھاتے ہیں اور ایک فعال ممبر کا کردار ادا کرتے ہیں
ملک صاحب اگرچہ مزاجا سخت ہیں مگر خاندانی ہونے کے ناطے بہت مہربان اور مہمان نواز ہیں لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ ہمدردانہ ہے اور کچے لوگوں کی طرح حقیر عادتیں ان کی فطرت کا حصہ نہیں
انداز مدبرانہ اور رئیسانہ ہے خصلتیں شائستہ اور عاجزانہ ہیں
الغرض ملک صاحب میں وہ تمام خوبیاں اور صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک بڑے سے بڑے پختون اور ایک اچھے مسلمان میں ہوسکتے ہیں
اللہ تعالی ملک صاحب کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے امین

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عید الاضحی کے دن ڈپٹی کمشنر دیر پائین  واصل خان کا ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ  کا دورہ۔ جیل...
17/06/2024

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عید الاضحی کے دن ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کا ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کا دورہ۔
جیل سپرٹینڈنٹ ریاض مہمند اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ بخت روان نے قیدیوں کو جیل میں دئیے گئے سہولیات ، علاج معالجہ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال، کچن، جوونائیل سیکشن اور مختلف یونٹس کا معائنہ کیا۔
۔ جیل ہسپتال میں بنیادی سہولیات ، علاج معالجہ، سٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
۔ تمام قیدیوں کے لئے اوپن فورم کا اہتمام کیا گیا۔ قیدیوں نے کچھہ مسائیل فورم کے سامنے بیان کی ڈپٹی کمشنر نے جیل سپرٹنڈنٹ کو ان مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئیے
۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی ، جبکہ جونائیل سیکشن میں موجود قیدیوں اور فیمل قیدیوں کو مھٹائی کے ساتھ عیدی بھی دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل احکام کو ہدایات کی کہ عید کے موقع پر تمام قیدیوں کے لئے اپنے خاندانوں کے ساتھ بات چیت کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل میں فوری طور پر ایک اضافی واٹر کولر انسٹال کرنے کی احکامات جاری کئے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جیلوں کی حالات زار بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ عید کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کے ساتھ جیل میں خصوصی سیشن کا اہتمام کریں گے۔ قیدیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہاں آپ کی اصلاح اور معاشرےکے لئے مفید شہری بنانا ہے ٓآپ رہائی کے بعد اپنے گاوں میں جرائیم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

16/06/2024

تیمرگرہ ایف سی گراوٴنڈ میں عید میلہ کا انعقاد، تیاریاں زور سے جاری۔۔

محترم نورفراز خان   ریٹائرڈ DSPایک فرض شناس پولیس آفیسر ۔۔۔ملک نورفراز خان صاحب کا تعلق قوم یوسفزی کے ذیلی شاخ  سلطانخیل...
15/06/2024

محترم نورفراز خان ریٹائرڈ DSPایک فرض شناس پولیس آفیسر ۔۔۔
ملک نورفراز خان صاحب کا تعلق قوم یوسفزی کے ذیلی شاخ سلطانخیل سے ہیں ملک عبدالغفور کے گھر پیدا ہونے والے اس عظیم انسان نے نہ صرف اپنے علاقے اور قوم کا نام روشن کیا بلکہ ہم سب کے سر فخر سے بلند کئے ایک پڑوسی رشتہ دار اور والد صاحب کے قریبی دوست کی حیثیت سے اس عظیم انسان کی پوری زندگی سے واقف اور باخبر ہوں لہذا مناسب سمجھا کہ اس ہستی کے بارے میں کچھ لکھوں
ملک نورفراز خان نے نہ صرف ایک پولیس آفیسر کی حیثیت سے اپنی فرائض منصبی پوری ایمانداری اور بہادری سے انجام دی اور کبھی کسی بڑے سے بڑے باثر شخص کے اگے ہتھیار نہیں پھینکے اور ہر ظالم اور جابر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی بلکہ علاقے میں ایک نامی گرامی بزرگ کی حیثیت سے بھی ہر جرگے اصلاح کے کاموں اور خدمت خلق میں مصروف رہے
لیکن سب سے بڑا کارنامہ جس نے ان کی عظمت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے وہ بچوں کی بہترین تربیت ہے
محترم ڈی ایس پی صاحب نے اپنے تمام بچوں کی بہترین تربیت کی ہیں
صوبے کے مقبول ترین سکول و کالجوں اور ملک کے بہترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ان کے بچے نہ صرف اعلی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ اخلاقی اور مذہبی لحاظ سے باادب با ہمت متقی اور پرہیزگار بھی ہیں دینوی علوم پر بھی انھیں کافی حد تک دسترس حاصل ہیں
ان کا بڑا بیٹا ملک فیض اللہ خان نے جغرافیہ میں ماسٹر کیا ہوا ہے اور لوکل پرائیویٹ کالج میں پڑھائی کے ساتھ اپنا کاروبار بھی سنبھالے ہوئے ہیں ان کے دو بیٹے انجینئر سیف اللہ خان اور ملک کفایت اللہ خان یوسفزئی( ایم اے انگلش) خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی ہوئے ہیں دونوں CSS کے لئے تیاری میں مصروف ہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد سی ایس پی آفیسرز بن جائینگے جبکہ چوتھا ملک ضیاء اللہ خان ایم ایس سی کیمسٹری ہے اور اب ایم فل کررہے ہیں
اللہ تعالی محترم ڈی ایس پی صاحب کو لمبی عمر اور اچھی صحت عطا فرمایے امین

لوئر دیر: شاڑی گٹ  کے پہاڑی سلسلے جنگل میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122 ، محکمہ جنگلات مقامی لوگ اور ...
12/06/2024

لوئر دیر: شاڑی گٹ کے پہاڑی سلسلے جنگل میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122 ، محکمہ جنگلات مقامی لوگ اور سیول ڈیفنس کے رضاکار بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا، ریسکیو 1122

الخدمت فاونڈیشن کا ایک اور کارنامہدیر عوام کیلۓ الخدمت فاؤنڈیشن کے طرف سے ایک اور بڑا تحفہ الخدمت ہسپتال  بقام چکیاتن اف...
07/06/2024

الخدمت فاونڈیشن کا ایک اور کارنامہ
دیر عوام کیلۓ الخدمت فاؤنڈیشن کے طرف سے ایک اور بڑا تحفہ الخدمت ہسپتال بقام چکیاتن
افتتاحی پروگرام بہت جلد ۔۔۔۔

"صفائی نصف ایمان ہے"چیئرمین تحصیل منڈہ حاجی عنایت اللّہ خان ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ خصوصی صفائی مہم کے دوسرے دن نگرانی ک...
06/06/2024

"صفائی نصف ایمان ہے"

چیئرمین تحصیل منڈہ حاجی عنایت اللّہ خان ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ خصوصی صفائی مہم کے دوسرے دن نگرانی کر رہے ہیں.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا ٹیم تحصیل منڈہ کے خوبصورتی کیلئے سنجیدہ ہیں، صاف ستھرا ماحول ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں.
عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ کچرے کو نالیوں، گلیوں اور سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے ٹی ایم اے کی جانب سے مختص کردہ مقامات پر تلف کریں.
اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسر نثار خان، مشہورخان، انجینئر عثمان، عثمان خان، احسان اللّہ اور سینیٹشن سٹاف بھی موجود تھے.

اہلیان منڈا کیلئے خوشخبری۔۔اب انتظامیہ ایڈیشنل اے سی منڈا عوام کے مسائل حل کرانے کیلئے منڈا میں بیٹھے گے۔عوامی مسائل کو ...
06/06/2024

اہلیان منڈا کیلئے خوشخبری۔۔
اب انتظامیہ ایڈیشنل اے سی منڈا عوام کے مسائل حل کرانے کیلئے منڈا میں بیٹھے گے۔
عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے Ubaid Ur Rehman ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر واصل خان کیساتھ ملاقات کی ملاقات کے دوران مختلف انتظامی مسائل زیر بحث لائے۔۔
اس موقع پر ایم پی اے نے DC کو تحصیل منڈا کے عوام کی تکلیف دے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل منڈا کے سینکڑوں روپے کرایہ خرچ کرکے انتظامی مسائل حل کرانے تحصیل ثمرباغ جاتے ہیں۔ اس لئے تحصیل منڈا میں انتظامیہ کے ذمہ دار افسر کا بیٹھنا ضروری ہے۔
جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری عمل درآمد کراتے ہوئے ایڈیشنل AC کے دفتر کو تحصیل منڈا منتقل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے مشران ایم پی اے کیساتھ تھے۔

Qasim ali Posted as CCPO Peshawar.
06/06/2024

Qasim ali Posted as CCPO Peshawar.

06/06/2024

جندول تحصیل منڈا میں صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ چیئرمین تحصیل منڈا حاجی عنایت اللہ اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے گندگی اٹھانے کے مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حاجی عنایت اللہ نے صفائی مہم کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام دیا۔

لوئر دیر: خادگزائی دیگان کے پہاڑی سلسلے اور جنگلات میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 ، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں ک...
04/06/2024

لوئر دیر: خادگزائی دیگان کے پہاڑی سلسلے اور جنگلات میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 ، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی 6 گھنٹوں کی مسلسل جدو جہد کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا، ریسکیو 1122 ۔

لوئر دیر: زولم پل کے قریب ایک شخص کے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ ا...
04/06/2024

لوئر دیر: زولم پل کے قریب ایک شخص کے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ،ریسکیو1123

خونی خوڑ چھٹی ۔۔۔ شمشی خان پل ھر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
04/06/2024

خونی خوڑ چھٹی ۔۔۔ شمشی خان پل ھر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

ٹانک۔  تھانہ صدر کے حدود گاؤں پک کے قریب ویٹنری اسسٹنٹ عارف کو اغواء کر لیا گیا پولیس ذرائع ٹانک.اغواء کاروں نے گائے کی ...
03/06/2024

ٹانک۔ تھانہ صدر کے حدود گاؤں پک کے قریب ویٹنری اسسٹنٹ عارف کو اغواء کر لیا گیا پولیس ذرائع

ٹانک.اغواء کاروں نے گائے کی علاج معالجے کی غرض سے گاؤں کڑی پک بلایا تھا خاندانی ذرائع

ٹانک۔ ویٹرنری اسسٹنٹ عارف اپنے گاؤں تجوڑی سے براستہ شاہ عالم گاؤں پک نکلا تو گھر سے رابطہ منقطع ہوگیا. خاندانی ذرائع

ٹانک۔ مغوی کی بازیابی کے لئے مقامی چیغہ پارٹی بھی نکل گئی ہے مقامی ذرائع

ٹانک۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد

پنچکوڑہ ڈویژن کا قرارداد دیر کی بیٹی صوبیہ خان نے صوبہ اسمبلی میں پیش کی جس کو تمام ارکان اسمبلی نے متفقہ طور منظور کیا۔...
03/06/2024

پنچکوڑہ ڈویژن کا قرارداد دیر کی بیٹی صوبیہ خان نے صوبہ اسمبلی میں پیش کی جس کو تمام ارکان اسمبلی نے متفقہ طور منظور کیا۔
شکریہ دختر دیر

موسی خان کے حوالے سے چکدرہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے سامنے طلباء  کے احتجاج  سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حس...
03/06/2024

موسی خان کے حوالے سے چکدرہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے سامنے طلباء کے احتجاج سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ہمایوں خان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی عالمزیب ایڈوکیٹ نعیم اللّٰہ فرزند بخت بیدار مسلم لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عطاء اللہ خان ادنیزایی طلباء رہنما شہکار اتمان خیل حیدر خان خوگمن سنگین خان سابق ایم پی اے بہادر خان ملاکنڈ اے این پی رہنما ادریس خان اے این پی ملاکنڈ کے اعجاز خان جماعت اسلامی کے عتیق الرحمان معروف ایکٹو یسٹ ڈاکٹر سراج خان معروف قانون دان غفران خان ایڈوکیٹ امتیاز خان ایڈووکیٹ عبید الرحمن خان اور دیگر مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ روڈ حادثے ۔پشاور حیات آباد ہسپتال میں غفلت کیوجہ سے موت اور یونیورسٹی میں انکے ساتھ ہونیوالے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

ایس پی انویسٹیگیشن بادشاہ حضرت خان نے اج باقاعدہ طور پراپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔۔۔
03/06/2024

ایس پی انویسٹیگیشن بادشاہ حضرت خان نے اج باقاعدہ طور پراپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔۔۔

لوئر دیر  ملاکنڈ یونیورسٹی میں موسیٰ خان قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔۔پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئیر ملاکنڈ یو...
03/06/2024

لوئر دیر ملاکنڈ یونیورسٹی میں موسیٰ خان قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئیر ملاکنڈ یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کی طرف سے احتجاجی تحریک اور تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔✊

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور دیگر طلباء تنظیموں کا پی ایس ایف ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری موسی خان کی شہادت اور ی...
03/06/2024

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور دیگر طلباء تنظیموں کا پی ایس ایف ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری موسی خان کی شہادت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔

بونیر: ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بونیر علی شاہ اونچے پہاڑ سے گر کر جانبحق ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے طویل مسافت کے بعد جائے حا...
03/06/2024

بونیر: ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بونیر علی شاہ اونچے پہاڑ سے گر کر جانبحق

ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے طویل مسافت کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ کر رات کی تاریکی اور طویل جدو جہد کے بعد ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن علی شاہ کی لاش ریکور کردیا گیا ،

ریسکیو 1122 ایک فیملی کے مانند ہیں ، ہم سب مرحوم علی شاہ کے غم میں برابر شریک ہیں ،

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے۔ آمین ثمہ آمین

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر

ایم پی اے  عبیدالرحمن نے ثمرباغ بازار میں نوتعمیر شدہ حمدان مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکاء سے ...
02/06/2024

ایم پی اے عبیدالرحمن نے ثمرباغ بازار میں نوتعمیر شدہ حمدان مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کیا اور حلقہ میں اپنی دستیابی سمیت مسائل حل کرانے کیلئے تعاون پر یقین دہانی بھی کرادی۔

لوئر دیر: دیر اپر چکیاتن کے مقام پر  دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والے 17 سالہ مسلم خان کے جسد خاکی طورمنگ کے مقام پر دریائے...
02/06/2024

لوئر دیر: دیر اپر چکیاتن کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والے 17 سالہ مسلم خان کے جسد خاکی طورمنگ کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ سے برآمد

ریسکیو1122 دیر لوئر میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو ریسکیو ایمبولینس میں خال ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور بعد میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

ریسکیو 1122 دیر اپر کی جانب سے پانچ دن تک مسلسل سرچ آپریشن کے بعد آج جسد خاکی طورمنگ کے مقام پر دریائے پنچکوڑہ سے برآمد ہوگئے۔

*ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر*

ایم پی اے عبیدالرحمان نے اج پشاور میں sun saviour کے زیر اہتمام دو روزہ عالمی ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موق...
02/06/2024

ایم پی اے عبیدالرحمان نے اج پشاور میں sun saviour کے زیر اہتمام دو روزہ عالمی ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو زیشان سعید نے مختلف کمپنیوں کے جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں میڈیا کے ساتھ تفصیلی گفتگو بھی کی۔

تمام ائیرلائن کے ٹکٹنگ اور سعودی عرب ۔ دبئی .قطر ۔ ملیشیا ۔ تھائی لینڈ اور و دیگر ممالک کے وزٹ ویزہ خواہش مند حضرات ۔ لا...
02/06/2024

تمام ائیرلائن کے ٹکٹنگ اور سعودی عرب ۔ دبئی .قطر ۔ ملیشیا ۔ تھائی لینڈ اور و دیگر ممالک کے وزٹ ویزہ خواہش مند حضرات ۔ لالا ٹریول اینڈ ٹورزم منڈہ تیمرگرہ لوئر دیر برانچ سے رابطہ کرے ۔ واٹس ایپ نمبر ۔۔۔ 03449739800

لالا ٹریول ٹورزم میں تمام ایئر لائن کی سستی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے منڈا برانچ تشریف لائے واٹس ایپ نمبر 03449739800  پر راب...
02/06/2024

لالا ٹریول ٹورزم میں تمام ایئر لائن کی سستی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے منڈا برانچ تشریف لائے
واٹس ایپ نمبر 03449739800 پر رابطہ کرے شکریہ

تالاش جلیل بابا کے پہاڑی سلسلے میں میں لگی آ۔گ کے مناظر
01/06/2024

تالاش جلیل بابا کے پہاڑی سلسلے میں میں لگی آ۔گ کے مناظر

Address


Telephone

+923449739800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIR News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DIR News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share