Voice Of Razzar

  • Home
  • Voice Of Razzar

Voice Of Razzar پخير راغلې زمونږ چينل ته دلته به تاسو ته اسلامي آدبي مع?

Assalamo Alaikum Dosto As Page Main Apko har qisam kay video islamic video online earning kay video funny video mely g*i.

19/07/2025

ایک مجلس کی تین طلاقوں کا حکم
سوال
ایک عورت کو اس کے شوہر نے ایک ہی مجلس مین تین طلاقیں دی ہیں، اور وہ عورت جس کو طلاق ہوئی ہے، وہ انٹرنیٹ پر کسی اہلِ حدیث عالم سے قرآن کا ترجمہ پڑھتی ہے تواس اہلِ حدیث عالم کا فتوی ہے کہ یہ ایک طلاق ہے ، برائے کرم آپ اس مسئلے کی وضاحت فرمائے ۔

نوٹ: طلاق یافتہ عورت اس اہلِ حدیث عالم کے فتوی کی روشنی میں سابق شوہر کے پاس جانا چاہتی ہے، لیکن ان کے والدین نہیں جانے دیتے ہیں، اور اگر وہ عوت سابق شوہر کے پاس جانے کی ضد کرے تو کیا والدین كے ليے کیا حکم ہے، آیا وہ گنا ہ گار ہوں گے یا نہیں ؟


جواب
تین طلاق متفرق اوقات میں یا ایک ہی وقت میں ایک ہی جملہ میں یا الگ الگ جملوں میں دی جائیں، بہر صورت واقع ہوجاتی ہیں، اسی پر تمام امت کا اجماع ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے، رجوع جائز نہیں، اور نہ ہی ان کا آپس میں دوبارہ نکاح جائز ہے، نیز تین طلاق دے کر ایک طلاق کا فتویٰ لینے سےدونوں دوباره مياں بيوی نہیں بنیں گیں، اور ان کا آپس کا تعلق ناجائز اور حرام ہوگا؛ لہذا والدین کو استطاعت کے بقدر اپنی بیٹی کو اس ناجائز تعلق سے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

ایک سانس میں تین طلاق دینے سے کتنی طلاق واقع ہوں گی؟

ایک مجلس کی تین طلاقیں

تین طلاق کے بعد مسلک تبدیل کرنا

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا، ويدخل بها، ثم يطلقها أو يموت عنها. كذا في الهداية. ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها. كذا في فتح القدير. ويشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين هكذا في العيني شرح الكنز.أما الإنزال فليس بشرط للإحلال."

( كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ١ / ٤٧٣، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144212201738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

28/04/2025
وائس آف رزڑ کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں
31/03/2025

وائس آف رزڑ کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں

25/03/2025

"تمام لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا غلط ہے،
جوتے اور تاج دونوں پہنے جاتے ہیں،
لیکن ان میں سے ایک کو آپ اپنے سر پر پہنتے ہیں اور دوسرے کو آپ اپنے پاؤں پر پہنتے ہیں."
دونوں کو رکھنے کی جگہ بھی مختلف ہوتی ہے۔۔

لیو ٹالسٹائی
اصلاح

24/03/2025

ہند اور چین صدیوں سے پوری دنیا کی تجارت کا مرکز رہے تھے۔ 1750 تک دنیا کی 45% تجارت ہند اور چین سے ہوتی تھی اور سلک روڈ اور بحر ہند وہ مشہور تجارتی راستہ تھا جس کے ذریعے پوری دنیا تک ہند اور چین کی رسائی تھی۔

ایک عام وقت میں بھی سلک روڈ پر ہند کے پینتیس ہزار سے زائد تاجر مل سکتے تھے۔

چین تو ویسے کا ویسا ہے لیکن ہند ٹوٹ کر بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان بن گئے۔

اس وقت پاکستان کو نکال کر دوبارہ سے بھارت، بنگلہ دیش اور چین واپس دو سو سال پرانے تجارتی راستے کی طرف آ رہے ہیں اور اب پھر سے عالمی تجارت کا مرکز یورپ سے ہند اور چین منتقل ہو رہا ہے۔

اس بات کا اندازہ یوں لگا لیں کہ اس وقت بھارت میں اسی ارب پتی لوگ ہیں، دنیا کے ہر شعبے میں بھارتی اور چینی ہیں جبکہ بنگالی بھی صنعتکاری میں آگے آ رہے ہیں۔

دنیا واپس پرانے تجارتی راستے کی طرف لوٹ رہی ہے۔

23/03/2025
01/01/2024


تحصیل مندنڑ کے گاوں کوگا میں رکن جماعت شیر عمر اور شیر آفسر کے چچا اور مولانا عنایت الرحمان کے والد کا انتقال ہوا ہے نماز جنازہ 02 جنوری 2024 بروز منگل صبح 11 بجے کوگا میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازیں۔ آمین

29/12/2023

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Razzar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Razzar:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share