ٹانک این اے 43
اٹل شریف
سرے عام خریدوفروخت جاری
الیکشن کمشن اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے فوری نوٹس کا مطالبہ،،
ا
حلقہ این اے 43 ٹانک کے آج ہونے والی پولنگ کے دوران تحصیل کلاچی کے گاؤں ٹل شریف میں عوام کے ضمیر کو خریدنے کے لیے منڈی لگ گئی .
13 کامیاب امیدواروں کو ہروایا، کمشنر راولپنڈی مستعفیٰ ہوگئے
'مجھے سزائے موت دی جائے' ، اعترافی پریس کانفرنس میں بڑا بیان
کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔
کمشنرراولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں کامیاب ہونے والے 13 امیدواروں کو ہم نے ہروا دیا۔
کمشنرراولپنڈی نے اعترافی پریس کانفرنس میں کہا کہ ، ’میرےسامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہےتھے،اس ڈویژن کے13ایم این ایزجوجیتےتھے،انہیں ہم نےہروایا۔‘
انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ عرصے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔ میں نے جو جرم کیا ہے مجھے اس پر سزائے موت دی جائے۔
لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ۔ ’میں نے آج صبح کی نماز کے بعدخود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں ، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامبے رکھوں۔‘
انہوں نے کہا کہ تمام بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ شیروانیاں سلوا کر منسٹر بننے کے لیے پھرنے والے سیاسی لوگوں کے لیے کوئی غلط کام نہ کریں۔
#WaziristanTimes
نائب صدر یوتھ کونسل فاٹا ریجن نوشیروان محسود نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے جنوبی_وزیرستان دہشتگردی سے ہرلحاظ سے متاثر رہا ہے۔ لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنہ ہے ایسے میں خیبرپختون خوا کے دونوں صوبائی اور ایک قومی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کامیابی کے بعد یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کو وزارت دی جائے
#WaziristanTimes #وزیرستان_ٹائمز #Elections2024
جنوبی وزیرستان کے تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے بعد سینیٹر دوست محمود محسود نے وزیرستان ٹائمز ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ وزیرستان کی سب نشستیں عمران خان کو دے دو، آج وہ دن آگیا ہے کہ وزیرستان نے صرف عمران خان کو کامیاب کرایا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ عوام نے اپنا ووٹ اور اعتماد ہمیں دے دیا اب ہمارا امتحان شروع ہوگیا ہے۔
#WaziristanTimes #KPK #DIKhan #Elections2024 #PMLN #PTI #وزیرستان_ٹائمز #پاکستان
ٹانک دونوں سیٹس جیتنے پر تحریک انصاف کارکنان کا جشن
لکی مروت
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شیر افضل مروت کی کال پر کارکنان آر او آفس کی جانب رواں دواں
علی امین خان گنڈہ پور کا آڈیو پیغام
سردار عمر امین گنڈاپور کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کی جیت کے حوالے سے گفتگو
ٹانک میں خواتین احتجاجا ووٹ بیچنے پولنگ سٹیشن پنچ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان : 2 این اے اور 5 پی کے پر پولنگ کا عمل شروع
خواتین بھی اپنی حق رائے دہی استعمال کر رہی ہیں
ڈی آئی خان : شہر بھر میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگیا ہے
ڈی آئی خان : پولنگ کا عمل 8 بجے سے 5 بجے تک ہوگا
ڈی آئی خان : حلقہ این اے 44 کی کل آبادی 7 لاکھ سے زاہد ہے
ڈی آئی خان : حلقے کی کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 91 ہزار سے زاہد ہے
ڈی آئی خان 360 کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں
ایڈوکیٹ سعید اختر پی کے 111 کے امیدوار اور پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خیبرپختون خوا نے این اے 43 ٹانک پر عبداللہ ننگیال کی حمایت کا اعلان، اپنے تمام خیرخواہ اور کارکنان سے عبداللہ ننگیال کو بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
کوٹکئی چیک پوسٹ پر پولیس نے آزاد امیدوار ملک حاجی سعید انور کو گرفتار کرلیا
جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 42 سے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا جمال الدین کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، سابقہ صوبائی امیدوار پیپلزپارٹی ملک نورحسن نے پورے قبیلے سمیت جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا جمال الدین کا قومی اسمبلی کی نشست پر مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کوٹکئی میں انکی رہائش گاہ کوٹکئی ہاوس جنوبی وزیرستان میں کیا۔
#WaziristanTimes #جنوبی_وزیرستان #Elections2024 #Pakistan #KP
ٹانک
پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو
شیر افضل مروت کا ٹانک میں منعقدہ کنونشن سے خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان
پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو
شیر افضل مروت کا حق نواز پارک میں منعقدہ کنونشن سے خطاب
ٹانک؛
پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آمان اللہ وزیرکی این اے 42 جنوبی وزیرستان کی محسود پریس کلب آمد ،اپنی پارٹی کے منشور اور علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو آئے سننئے آمان اللہ وزیرکے زبانی
پشاور: حیات آباد کے ایک مسجد میں لوگوں نے امام پر الزام لگایا کہ وہ اصلاحی بیان کے بجائے عمران خان کے خلاف باتیں کر رہےتھے ۔ امام مسجد کو جمعہ پڑھانے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی امیدوار اقبال آفریدی بھی موجود تھے۔
جنوبی وزیرستان کوٹکئی میں جمعیت علماء اسلام ف کا بڑا پاور شو، ازاد امیدوار پی کے 109 ملک ناصر علی جمعیت علماء اسلام ف کے حق میں دستبردار اور ویلج چئیرمین ارشد علی سمیت حامیوں نے جمعیت میں شمولیت اختیار کرلی۔ پروگرام کا احوال جانتے ہیں اس ویڈیو لاگ میں
جمعیت کو اہم کامیابی مل گئی، وزیرستان کا بااثر خاندان جمعیت میں شامل
جنوبی وزیرستان حلقہ پی کے 109 کے امیدوار ملک ناصر علی جمعیت کے حق میں دستبردار ہوگئے اور مولانا فضل الرحمان کے خصوصی دعوت پر جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد کوٹکئ میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار این اے 42 مولانا جمال الدین کے لیئے بڑا پاور شو، اور شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔مولانا جمال الدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا
جنوبی وزیرستان کوٹکئ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن ملک ناصرعلی کی جانب سے منعقدہ انتخابی مہم جلسہ میں امیدوار حلقہ این اے 42 مولانا جمال الدین کو ریلی کی شکل میں ٹانک سے کوٹکئی لایا گیا، مرغی بند کے مقام پر قبائلی مشران، نوجوانوں اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔جسکے بعد حضرت علی کوٹ پر جلسہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں ملک ناصر علی کے حامیوں اور کوٹ کئی ویلج چئیرمین ملک ارشد علی نے بھی جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت اختیار کی۔ مذید تفصیل دیکھیں اس ویڈیو رپورٹ میں 👇
#WaziristanTimes #JUIF