KHAS LOAG

KHAS LOAG ہم نے بعض لوگوں کو بعضپ پر فضیلت بخشی القران

14/07/2023

میاں اللہ دتہ مرحوم ذاکر حسین مرحوم قمبر جعفری اختر عباس کے بھائی وسیم عباس مرحوم زوار عباس کے والد معروف ادیب کالم نگار صحافی انور عباس انور قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم ان کی رہائش گاہ محلہ ملک شیر علی شرقپور شریف میں بروز اتوار 16 جولائی بعد نماز ظہر 3 بجے شروع ہوگا اور 4 بجے دعا ہوگی۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کرے۔

https://aalmiakhbar.com/archives/59399
04/06/2023

https://aalmiakhbar.com/archives/59399

بات آپکی اسلام آباد میں بڑی ہلچل ہونے والی ہے ، انور عباس انور 02/06/2023 0 631 Share on Facebook Tweet on Twitter اسلام آباد کے باخبر صحافیوں کا خیال ہے کہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد کی ا...

04/05/2023

پارلیمنٹ اور عدالت عظمی کے مابین جنگ آخری مراحل میں

04/04/2023

خاص لوگ : انور عباس انور

اللہ ہم پر رحم کرے ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی دعا

ملک میں سیاسی ، معاشی اور عدا لتی بحران ہر گزرتے لمحے کے
ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ عدالت عظمی کے ججز میں کٹی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹرار نےایک سرکلر کے ذریعہ سینیئر جج اور آئندہ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ایک فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ۔

ہم مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہیں اور ہم یہ دعوی کرکے بھی نازاں ہیں کہ ہم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے غلام ہیں.
لیکن اچھی اور اصولوں پر ممبنی اور سنہری حروف سے لکھی جانےوالی کہانیاں اغیار سے سننے اور پڑھنے کو ملتی ہیں۔

بھارت کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جب وزیر ریلوے تھے تو ایک ٹرین حادثہ ہوا جس میں بہت سارے مسافر جا ں بحق ہوگئے ، لال بہادر شاستری نے فوری طور پر یہ کہہ کر کہ" وہ بطور وزیر ریلوے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا" وزارت سے استعفی دیدیا ۔اس نے ہمارے وزراء کیطرح یہ نہیں کہا کہ وہ انجن ڈرائیور نہیں تھے کہ استعفی دیں۔

آج کل ہماری اعلی اور ماتحت عدلیہ اپنے ماضی کی تلافی کرنے کی کوشش کرتی دیکھائی دیتی ہے اور پلک جھپکنے سے قبل انصاف فراہم کیا جا رہا ہے یہ الگ بات ہے کہ یہ تلافی ایک سیاسی جماعت سے وابستہ کیسز تک محدود ہے۔

ہمارے ازلی دشمن بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق انڈین ریاست مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے جج جسٹس اتل سریدھرن نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے درخواست کی ہے کہ انکا تبادلہ کسی اور ریاستی ہائیکورٹ میں کردیا جائے۔ وجہ یہ بیان کی ہے کہ آئندہ سال انکی بڑی بیٹی اسی ریاست کی ڈسٹرکٹ و ہائی کورٹ میں وکالت کا آغاز کر رہی ہے۔ انکا بطور جج اسی ریاست میں رہنا مفادات کا ٹکروا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے یہ استدعا منظور کرتے انکا تبادلہ جموں وکشمیرہائیکورٹ کردیا ۔
جبکہ ہمارے ہاں ججز کے متعصب ہونا روز روشن کی طرح عیاں بھی ہو جائے تو بھی ہمارے ججز خود مقدمات کی سماعت سے معذرت کرکے بنچز سے الگ نہیں ہوتے بےشک مدعی ان ججز پر اعتراض اور عدم اعتماد کا اظہار کرتے رہیں۔

گزشتہ روز دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے پوچھا کہ انہیں بنچ پر اعتماد ہے کہ نہیں جس پر فاروق ایچ نائیک نے واضح جواب تو نہیں دیا البتہ محض اسی بات پر اکتفا کیا کہ وہ کمرۂ عدالت میں تو موجود ہیں۔

عدالت نے تینوں جماعتوں کے وکلا سے کہا کہ وہ تحریری طور پر اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں۔ لیکن سماعت ختم ہونے تک ان جماعتوں کی طرف سے عدالت کو کوئی تحریری یقین دہانی نہیں کروائی گئی

تازہ ترین مثال پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کروانے کے لیے دائر تحریک انصاف کے راہنماوں کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے ججز صاحبان کی ہے۔ ممکن ہے ان درخواستوں پر ان سطور کی اشاعت تک فیصلہ آچکا ہو۔
چیف جسٹس صاحب کے عہد میں متعلق یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ جسٹس منیر ککے زئی کی تاریخ دہرا رہی ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہو
گا کہ نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ جیسا کئی کئی ہفتے آرڈر آف دی کورٹ جاری نہیں ہوتا۔ جو آرڈر آف دی کورٹ جاری ہوا ہے اس اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کی جانب سے بار بار کی گئی فل کورٹ کی استدعا کھلی عدا لت میں تو مسترد کر دی گئی مگر آرڈر آف دی کورٹ میں اسکا ذکر نہیں اور نہ ہی جسٹس جمال خان مندوخیل کے بنچ سے ا لگ ہونے اور انکے فیصلے کو بھی آرڈر آف دی کورٹ کا حصہ بنانا بھی نامناسب سمجھا گیا۔
آخر میں جسٹس جمال خان مندوخیل کے الفاظ پر اختتام کرتا ہوں کہ " اللہ ہم پر رحم فرمائے"

فرزند ختم المرسلین لخت جگر سیدہ نساء العالیمین و ام ر المومینین  کی ولادت باسعادت مبارک
24/02/2023

فرزند ختم المرسلین لخت جگر سیدہ نساء العالیمین و ام ر المومینین کی ولادت باسعادت مبارک

‏محشر کا خوف ، حور کا لالچ دیا گیا میں چیختا رہا کے مُجھے روٹی دیجئے  https://t.co/sp8qkZMugn‎
04/01/2023

‏محشر کا خوف ، حور کا لالچ دیا گیا
میں چیختا رہا کے مُجھے روٹی دیجئے https://t.co/sp8qkZMugn‎

“محشر کا خوف ، حور کا لالچ دیا گیا میں چیختا رہا کے مُجھے روٹی دیجئے . .”

27/12/2022

لاہور پریس کلب انتخابات : پائینیر پینل کا کلین سویپ ، جرنلسٹ پینل کلین بولڈ : ممبران کلب کے ہر دلعزیز پروگریسو کے عبدالمجید ساجد سکریٹری متخب

لاہور ( شملہ پہاڑی رپورٹ حسنین جمیل ) لاہور پریس کلب انتخابات؛ اعظم چودھری صدر، عبدالمجید ساجد جنرل سیکرٹری منتخبجنرل سیکرٹری کے لیے ایک علم دوست اور ادب پرور صحافی عبدالمجید ساجد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 1082 اور ان کے مدمقابل ذوالفقار علی مہتو نے 652 ووٹ حاصل کیے۔ عبدالمجید ساجد چوتھی بار لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں صحافت کے لحاظ سے تین شہر سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد۔ اس کے بعد پشاور اور کوئٹہ آتے ہیں۔ ان بڑے شہروں میں موجود پریس کلبوں کے الیکشن ہمیشہ مرکز نگاہ رہتے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں پائنیئر گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ پچھلے پندرہ سالوں سے لاہور پریس کلب کی سیاست دو گروپوں؛ جرنلسٹ پینل اور پروگریسو پینل کے درمیان گھومتی رہی تھی۔ جرنلسٹ گروپ کی قیادت ارشد انصاری جبکہ پروگریسو گروپ کی معین اظہر کے پاس ہے۔

پچھلے سال ایک نیا گروپ پائنیئر (Pioneer) کے نام سے لاہور پریس کلب کی سیاست کے منظر عام پر آیا جس کو رانا عظیم اور اعظم چودھری لیڈ کرتے ہیں۔ پچھلے سال اعظم چودھری نے صدر منتخب ہونے کے بعد دونوں پرانے گروہوں کی اجارہ داری ختم کر دی مگر باڈی میں تینوں گروپوں کی نمائندگی موجود رہی۔ تاہم اس مرتبہ سوائے جنرل سیکرٹری کے سب سیٹیں پائنیئر گروپ نے جیت لی ہیں۔
اعظم چودھری صدد بنے ہیں جو تیسری بار الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ریکارڈ 1167 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل صدارتی امیدوار ناصرہ عتیق صرف 571 ووٹ حاصل کر سکیں۔ سینیئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر بابر، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ اور خزانچی حافظ فیض بنے ہیں جبکہ گورننگ باڈی میں نواز سنگرا، عالیہ خان، عدنان لودھی، احمر کھوکھر، محسن بلال، اسد جعفری، رضا محمد، محمد کلیم اور نفیس قادری شامل ہیں۔
ادارہ خاص لوگ تمام نو متخب عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ نو متخب ارکان ممبران کلب کی بلا امتیاز پینل وابستگی خدمت و فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ

سردار محمود احمد سندھو نے موہلنوال تا شرقپور شریف پل کی  تعمیر کے لیےوفاقی محتسب کے پاس پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاص ل...
25/12/2022

سردار محمود احمد سندھو نے موہلنوال تا شرقپور شریف پل کی تعمیر کے لیےوفاقی محتسب کے پاس پہنچ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاص لوگ : انور عباس انور

معروف سماجی کارکن اور سٹی ڈیویلپپنٹ سیل کے صدر سردار محمود احمد سندھو نےدریا راوی پر شرقپور تا موہلنوال پل کی تعمیر کے عوامی مطالبہ کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے وفاقی محتسب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔ سردار محمود احمد سندھو نے بتایا ہے کہ دریائے راوی پر شرقپور تا موہلنوال پل کی تعمیر وقت کی اہم ضروت سمجھی جا رہی ہے اس پل کی تعمیر سےایک طرف تو لاہور پر سے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کو کم کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب اہالیان شرقپور اور اس کے گرد و نواح میں بسنے والے ہزاروں غریب عوام کے لیے ترقی اور روزگار کے مواقع میسرآئیں گےجس سے علاقے سےغربت کے خاتمے کے دروازے کھل جائیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ جس برق رفتاری سے آبادی بڑھ رہی ہے اسی حساب سے لاہور پر ٹریفک کے دباو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر ٹریفک کے اس مسلہ کو حل کرنے کے لیے شرقپور تا موہلنوال دریائے راوی پر نئے پل کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزارت اعلی کے دورحکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ نے 2011میں اس پل کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جو مختلف وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار ہوتا چلا آ رہا ہے۔
دو ہزار پندرہ اور سولہ میں ایک بار پھر پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے 'نوجوان ' بابووں میں اس پل کی تعمیر کے جذبہ نے انگڑائی لی لیکن انکا جوش کام نہ دکھا سکا مطلب منصوبہ پر سرخ فیتے کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ شائد اسکی وجہ میاں شہباز شریف کا لاہوریوں کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے تحفے دینے کا جنون تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس منصوبہ کی تکمیل کے راستے میں حکومت کی یہ خوائش ہے کہ موٹر ویز کی تعمیر کی طرز پر اس منصوبہ پر بھی نجی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ ٹینڈرز بھی ہو چکے تھے لیکن حکومت اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔

سٹی ڈویلپمنٹ سیل کے صدر سردار محمود احمد سندھو اور انکے رفقاء کو وفاقی محتسب سے ریلیف ملتا ہے یا نہیں یہ تو اس فریاد کی سماعت مکمل ہونے پر ہی معلوم ہوگا لیکن سٹی ڈویلپمنٹ سیل کے عہدیداران عوام کےمنتخب نمائندوں پر نہ صرف بازی لے گئے ہیں بلکہ عوام کے درینہ خواب کو تعبیر دینے کے لیے آواز بلند کرکے عوام کے مخلص ترجمان ثابت ہوئے ہیں۔

دردائے راوی پر موہلن وال تا شرقپور شریف پل کی تعمیر لاہور ڈیفینس روڈ بائی پاس کی تعمیر کے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے فیول اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ حکومت جسقدر ممکن ہو اس منصوبہ کو جلد تکمیل تک پہنچائے۔ اگر نجی سرمایہ کار آگے نہیں بڑھتے تو نہ بڑھیں حکومت خود قدم بڑھائے اور عوام کی ترقی و خوشحالی اور ماحول کو عوام دوست بنانے کے اس منصو بہ مکمل کرے۔

25/12/2022
12/11/2022

نئے آرمی چیف کی تعیناتی اب صرف چند دنوں کے فاصلے پر

پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے ضلعی صدر نے میجر ریٹائرڈ سردار خرم حمید روکھڑی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی ۔ جس ...
12/11/2022

پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے ضلعی صدر نے میجر ریٹائرڈ سردار خرم حمید روکھڑی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی ۔ جس پر پی ٹی آئی کے راہنماوں چودھری فواد حسین اور ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے میجر خرم حمید روکھڑی کو پہچاننے سے انکار کیا گیا۔ زیر نظر تصاویر میں چودھری فواد حسین میجر خرم کے ساتھ نمایاں دکھائی دے رہے ہیں ۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے سکریٹری جنرل عامر کیانی اور صداقت عباسی انہیں پارٹی رکنیت پیش کر رہے ہیں۔ ایک تصویر میں عمران خاں اور انکی ہمشیرہ علیمہ خاں بھی موجود ہیں۔ اتنے بڑے حقائق کے ہوتے توئے پارٹی راہنماوں کی جانب سے میجر خرم حمید روکھڑی کو نہ جاننے کے بیانات مناسب نہیں۔

خاص لوگ / انور عباس انور

05/11/2022

عمران خاں پر حملے کی ایف آئی آر کا اب تک درج نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔

05/11/2022

میجر جنرل فیصل نصیر کو ہدف تنقید بنانا پاکستان اور افواج پاکستان کے دشمنوں کا ساتھ دینا ہے اور انہیں مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انکے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

28/10/2022

لانگ مارچ میں فیملیز شرکت کریں گی۔۔۔ اسد عمر

جنرل عمر کے صاحب زادے ! پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اس لانگ مارچ می فیملیز شریک ہونگی ۔ ان سے موادبانہ سوال ہے کہ کیا اس لانگ مارچ میں عمران خاں ، فواد چودھری ، شاہ محمودقریشی اور دوسرے راہنماوں کی مائیں ، بہنیں ، بہو ، بیٹیاں ، بیٹے اور بیگمات بھی اس لانگ مارچ میں شامل ہونگی۔؟

گزشتہ دنوں بندہ کے دو بہت ہی عزیز دوستوں ڈاکٹر اکبر علی ناثر اور معروف صحافی ارشاد امین اور معروف تعلیمی سکالر ڈاکٹر ( پ...
25/10/2022

گزشتہ دنوں بندہ کے دو بہت ہی عزیز دوستوں ڈاکٹر اکبر علی ناثر اور معروف صحافی ارشاد امین اور معروف تعلیمی سکالر ڈاکٹر ( پی ایچ ڈی) اکبر علی ناثر نے بندہ ناچیز کی عیادت کی۔ ارشاد امین صاحب چونکہ خود صاحب فراش ہیں اس لیے انہوں نے فون کال کرکے خیریت دریافت کی۔ جبکہ ڈاکٹراکبر علی ناثر عیادت کے لیے غریب خانہ پر تشریف لائے یہ بندہ ناچیزکے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر صاحب کچھ دیر بندہ کی دلجوئی کرتے رہے اور کامل صحتیابی کے لیے دعا فرمائی۔ اللہ پاک انہیں اپنی حفظ و امان می رکھے۔

04/10/2022

برادرم ملک منیر حسین شرقپور کی دھرتی کے لائق فخر فرزند ہیں جنہوں صحافت ( علاقائی صحافت) میں قدم رکھا تو دنوں میں شہرت اور عزت کے آسمان پر کمند ڈال لی۔ انہوں نے " منیر ٹی وی " کے نام سے یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیاہوا ہے جس کے ذریعہ علاقہ کی ہر اہم خبر ناظرین کو موجود ملتی ہے۔

کچھ لوگوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر انکی ذات پر بدعنوانی کے الزامات سمیت کیچڑ اچالا جا رہا ہے جو کہ سراسر سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ ہمارے علم میں ہے کہ شرقپور کے چند نیٹ اینڈ کلینن ہونے کے دعویدار صحافیوں نے ایک نہیں کئسیاستدانوں سے نقدی اور اشیاء جو صحافتی امور کی انجام دہی میں کام آتی ہیں حاصل کی ہیں۔

ملک منیر کے طرز انداز اور انکی سوچ و نظریات سے اختلاف رائے کیا جا سکتا ہے لیکن انکی دیانت پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی۔ قلم اور حرمت حرف انکی کل متاع عزیز ہے۔ اللہ سبحانہ تعالی انہیں حرمت قلم کی پاسداری کرنے اور قلم کی تجارت کے دھندے سے محفوظ رکھے۔ آمین

تحریر : خاص لوگ / انور عباس انور
04 اکتوبر 2022 صبح اا بجکر 34 منٹ

24/09/2022
22/09/2022

اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج بڑی خبر آنیوالی ہے۔

قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن نے سیلاب متاثرین میں خوراک ،خیمے تقسیم کیے مخیر حضرات دل کھول کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں،چوہدری ا...
28/08/2022

قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن نے سیلاب متاثرین میں خوراک ،خیمے تقسیم کیے
مخیر حضرات دل کھول کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں،چوہدری اکرام قاضی چیچیاں

لاہور(خاص لوگ رپورٹ ) قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین میں خوراک اور خیمے تقسیم کئے گئے۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کے مطابق اسپین میں موجود چوہدری شمریز،چوہدری فیصل ،چوہدری احسان چھتہ والا، چوہدری عرفان قاضی اور چوہدری ساجد محمود گورسی (چک پیرانہ)سمیت دیگر افراد کے تعاون سے ہم نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین میں خوراک اورخیمے تقسیم کیے ہیں ۔ قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ملک کا ستر فیصد حصہ تباہی وبربادی کی تصویر بن چکاہے ، متاثرہ علاقوںمیں انتہائی دردناک صورتحال ہے انسان ،مویشی سب پانی میں گھرے ہیں، مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں،لوگو ںکے پاس کھانے کو روٹی ،پینے کو پانی اور رہنے کو چھت نہیں ہے لہٰذا آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت ، مخیر حضرات، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، انٹر نیشنل این جی اوز سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کیلئے قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،انشااللہ اورسیز پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے رضا کار مصیبت زدہ ماﺅں، بہنوں ،بھائیوں ،بچوں اور بزرگوں کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک، خیمے اور بستر فراہم کر رہے ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسک کے سکریٹری جنرل کی ملاقات :علامہ شبیر حسن میثمی نےسیلاب ز...
28/08/2022

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسک کے سکریٹری جنرل کی ملاقات :
علامہ شبیر حسن میثمی نےسیلاب زدگان کی امداد کے حواکے سے رہنمائی حاصل کی

لاہور : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی ، ملک میں سیلابی صورتحال اور متاثرین کی امداد کے طریقہ کار پر رہنمائی لی ، زائرین امام حسینؑ کے مسائل اور اربعین حسینی پر جانے والے پاکستانی زائرین کی مشکلات کے حل کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور اس سلسلے میں عراقی و پاکستانی دفاتر خارجہ امور سے ہونے والی گفتگو سے و پیشرفت سے آگاہ کیا امدادی سرگرمیوں کی مزید بہتری کے لئے رہنمائی لی،

05/08/2022

حجتہ السلام وامسلیمین علأمہ سید عامر عباس ھمدانی امأ بارگاہ و مسجد محمد کالج رو٥ میي چھ محرم کی مجلس سے خطاب کر رہے ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KHAS LOAG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KHAS LOAG:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

انور عباس انور کی دوسری کتاب ’’ اقبال کے شاہین‘‘ شائع ہوگئی