انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں کتابوں اور رسالوں کی اہمیت بہت کم ہو گئی ہے۔ خاص طور پر نئی نسل کے بچوں نے جسطرح نت نئے سائنسی آلات کو استعمال کرنے میں مہارت حاصل کی ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں تک سکولوں میں صرف ای-بکس ہی پڑھائی جائیں گی جو آسانی سے کسی بھی سمارٹ موبائل فون پر بٹن دباتے ہی ڈاون لوڈ ہو جایا کریں گی۔ لیکن اس کے باوجود مطبوعہ میگزینز کی اہمیت سے ا
نکار نہیں کیا جا سکتا۔
کافی غوروخوض کرنے اور مختلف دوستوں کے مشوروں سے میگزین کا نام "چنبیلی" تجویز ہوا۔ اب باقاعدہ طور پر میگزین کا ڈیکلیریشن لینے کے بعد اس کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ اور بہت جلد چنبیلی میگزین مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
چنبیلی کی ٹیم اپنی پوری کوشش کرئے گی کہ میگزین میں نئی نسل کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید زمانے کے مطابق نئی سوچ کو پروان چڑھایا جائے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کی اپنی کاوشوں کو منظرعام پر لایا جائے۔
"چنبیلی" اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں شائع کیا جائے گا۔ اگر آپ بھی اپنی کوئی تحریر چنبیلی میں شائع کروانا چاہتے ہیں یا آپ کے پاس چنبیلی ٹیم کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی مثبت تجویز ہے تو ہم سے اس ای-میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when Chambeli - The Kids Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.