Abc World News HD

  • Home
  • Abc World News HD

Abc World News HD ضمیر کی آواز ،کشمیر کی آواز

*چاکلیٹ کھانا جرم بن گیا* *شہر راولپنڈی* میاں بیوی نے  12 سالہ بچی جو کہ ماہانہ 8 ہزار روپے پر ان کے گھر میں کام کرتی تھ...
14/02/2025

*چاکلیٹ کھانا جرم بن گیا*

*شہر راولپنڈی*
میاں بیوی نے 12 سالہ بچی جو کہ ماہانہ 8 ہزار روپے پر ان کے گھر میں کام کرتی تھی، پوچھے بغیر بچوں کی چاکلیٹ کھانے پر اس پر اتنا تشدد کیا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دنیا سے ہی چل بسی 😰

*ہائے رے غربت*😰

 #الحمدللہ  #انجینیئر  #محسن علی  #بازیاب  ہم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی،  میرپور  پروٹیکش فورم، نیشنلسٹ  تنظیمیں،  کشمیر ...
12/02/2025

#الحمدللہ
#انجینیئر #محسن علی #بازیاب
ہم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی، میرپور پروٹیکش فورم، نیشنلسٹ تنظیمیں، کشمیر ہر فرد ، جو جو صحافی اور پاکستان سے بھی جس نے بھی انجینیئر محسن علی کی بازیابی کے لئے ہمارے ساتھ آواز بلند کی سب کا شکریہ۔۔۔۔۔

09/02/2025
05/02/2025

*اظہار یک جہتی یا یکی جہتی*
آزاد کشمیر کے سب سے بڑے شہر میرپور کے دل قائد اعظم سٹیڈیم میں پورا دن بغیر نمبر پلیٹ کے کھڑی رہنے والی کالے شیشے لگی دو گاڑیاں جن میں سے ایک ڈالا اور ایک ہائی ایس جسے عرف عام میں بکسا کہتے ہیں ایک نوجوان کو اغواہ کرتی ہیں اور #اسٹیڈیم سے براستہ #فوارہ چوک جہاں پولیس ہر وقت کھڑی ہوتی ہے کے منہ کے آگے سے بڑے سکون سے گزرتی ہوئی دیکھی گئی ہے پھر میرپور کی سب سے مین روڈ #علامہ #اقبال سے ہوتے ہوئے #کلیال اور پھر #منگلہ #چیک #پوسٹ علاقہ پاکستان لے جاتی ہیں لیکن کسی بھی جگہ اس کو نہ تو روکا جاتا ہے اور نہ ہی کالے شیشوں اور بغیر نمبر کی وجہ سے چیک کیا جاتا ہے ۔ یہ سب #میرپور #پولیس کی اعلی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ؟ یہ نہ صرف اس بات پر سوالیہ نشان ہے بلکہ کئی مزید سوالوں کو بھی جنم دیتا ہے ۔
ایک موٹر سائیکل سوار کو قائد اعظم چوک میں ٹریفک اہلکار کی طرف سے چلتے ہوئے دھکا دے کر گرا دیا گیا تھا کیا وہ کوئی دہشت گرد تھا ؟
میرپور کی سٹرکوں پر پرائیویٹ چھوٹی گاڑیوں پر سے ہلکے سے رنگ کے بھی شیشے اتار دیے جاتے ہیں جو صرف دھوپ کی شدت کم کرنے کے لیے لگائے جاتے ہیں وہیں پر یہ بغیر نمبر کی کالے شیشے والی غیر ریاستی گاڑیاں دھندناتی پھرتی ہیں اور جس کو چاہیں اغواہ کر کے لے جاتی ہیں ۔
اگر کوئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کسی تنظیم سے منسلک ہے اور اس نے کوئی ایسا گانا بنایا ہے جس میں
*سب دی ماں آگئی اے*
کی میم شامل کی گئی ہے تو اس کے خلاف ریاستی سائبر کرائم کا قانون موجود ہے جس کے تحت پولیس کیس فائل کیا جا سکتا ہے ۔ وہ سائبر کرائم قانون جس کا ڈراوا اور غلط استعمال ہمیشہ سچ بولنے اور سچ لکھنے والے صحافیوں کے خلاف کیا جاتا ہے ۔ کیا وہ قانون یہاں استعمال نہیں ہو سکتا؟
موجودہ ایس ایس پی میرپور جناب #خاور #علی #شوکت صاحب جن کا اپنا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جو شروع سے ہی ظلم اور زیادتی کے خلاف کھڑی ہو جاتی رہی ہے چاہے وہ #رحمت #مغل صاحب ہوں یا ان کے جانشین #لیاقت #مغل ایڈووکیٹ صاحب سیاسی لحاظ سے ہمیشہ مثبت سیاست کا اعزاز حاصل ہے اور دوسری جانب شوکت ناز صاحب جو ہمارے استادوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمیشہ صاف ستھری صحافت کی ہے ۔ اور مزید برآں جناب ایس ایس پی صاحب کا اپنا تعلق بھی صحافت سے رہا ہے - ایسے میں اگر میرپور میں کوئی غیر قانونی اور بدمعاشی کا کام ہوتا ہے تو یہ ان کی اس خاندانی جرات کا امتحان ہے اور مجھے یقین بھی ہے کہ وہ اس معاملے کو بھی بہتر انداز میں سلجھا کر نوجوان کی بازیابی کو یقینی بنائیں گے ۔ ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب آزاد کشمیر والے اپنے کسی حق کی بات کرتے ہیں تو یہ دلیل دی جاتی ہے کہ یہ خطہ متنازعہ ہے اور اس میں سہولت فراہم کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ۔ اگر وہ سہولیات جو پاکستان کے دیگر علاقوں کے لوگ تو لے سکتے ہیں لیکن آزاد کشمیر والے نہیں لے سکتے تو پھر ان پر کوئی کالا قانون جو وہاں موجود ہے یہاں نہیں لگایا جاسکتا ۔ چونکہ ہم اپنے آپ کو پاکستان سے پہلے پاکستانی سمجھتے ہیں لیکن ہمیں غیر ہی سمجھا جاتا ہے اور بدلے میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے روزگار کی تلاش میں گئے ہوئے کشمیری بھائیوں کی لاشیں ہی تحفے میں ملتی رہتی ہیں ۔ لیکن ان پر کوئی انصاف وہاں نہیں ملتا ۔ لیکن کیا یہ انصاف ہمیں آزاد کشمیر کے اندر مل پائے گا ؟
اب یہ امتحان آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی عوام اور عوامی ایکشن کمیٹی کا بھی ہے کہ وہ اس پر کیا لانحہ عمل مرتب کرتے ہیں ؟ اور کیا ایسی بے نمبری اور کالے شیشے والی بدمعاش گاڑیوں کو آزاد کشمیر کی حدود میں بدمعاشی جاری رکھنے دیں گی یا اس کے خلاف بھی آواز بلند کریں گی ؟ کیا پاکستانی علاقوں سے لاشیں وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیلنٹیڈ نوجونوں کو یہاں سے اغواہ کرواتے رہیں گے ؟
سوالات تو اور بھی بہت ہیں لیکن طوالت کی وجہ سے مزید کسی وقت کے لیے رکھ چھوڑتے ہیں ۔ اور آج کی منگلہ میں ہونے والی یک جہتی کو ہم کیا سمجھیں؟ یک جہتی یا یکی جہتی ؟ سوچیے ۔
پہلے ان سوالوں کا کوئی خاطر خواہ جواب تو آجائے ۔

5 فروری اور اصل حقیقتمیں اس کشمیر کی بات کرنا چاہ رہا ہوں جو کہ ایک ڈسپیوٹڈ ایریا ہے جہاں پر وہ سارے قانون لاگو نہیں ہوت...
04/02/2025

5 فروری اور اصل حقیقت
میں اس کشمیر کی بات کرنا چاہ رہا ہوں جو کہ ایک ڈسپیوٹڈ ایریا ہے جہاں پر وہ سارے قانون لاگو نہیں ہوتے جو پاکستان میں ہوتے ہیں پھر بھی اس کے باوجود بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں اور بدمعاش کشمیر میں داخل ہوتے ہیں اور کشمیر سے کشمیری عوام میں سے جس کو چاہیں جب چاہیں اٹھا کر لے جاتے ہیں پھر یہ کون سی پانچ فروری ہے اور یہ کون سی اظہار یکجیتی ہے؟؟؟؟؟؟ یہ سب ڈرامے بند کر کے دو فروری 25 کی شام میرپور کرکٹ سٹیڈیم سے اٹھائے جانے والےمحسن علی کو باعزت واپس کر دیں ورنہ یہ ڈرامے بازیاں ساری دنیا کو دکھا دیں گے۔۔۔۔۔۔

28/11/2024

کافی دنوں سے میرپور شہر میں ایک ہی چیز زیر بحث چلی آرہی ہے کہ دودھ دہی کا غیر معیاری ہونا اور ان کی قیمتوں میں 10/20 روپے ناجائز منافع جو کافی حد تک درست بھی ہے، مگر ہمیشہ کوئی بھی چیز چھوٹے بزنس مین یا دوکاندار سے ہی کیوں شروع کی جاتی ہے، ہم عام شہری بھی اسی کی آواز بلند کرتے ہیں کے دودھ والے نے ہم سے 10 روپے اضافی کیوں لئے اور دوسری جانب ہم بڑے بڑے ریسٹورینٹ میں جا کر دو تین گناہ اضافی بل دے دیتے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے ہم اتنے دنوں سے دودھ دہی کی قیمتوں کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، پر شہر میں جو اتنے بڑے بڑے ریسٹورینٹ ہیں ان کھانے کی قیمتیں آسمان سے بات کر رہی ہیں، کیا ان بڑے ریسٹورینٹ کے چیک اینڈ بیلنس کے لئے بھی کوئی ادارہ موجود ہے جو یہاں پر بھی ناجائز منافع خوری کو ختم کرے، یا ہمیشہ کی طرح ہم غریب فوٹو سٹیٹ والے، دودھ دہی والے، درزی، کار واش والے کے پیچھے ہی پڑے رہے گے،

27/11/2024
08/11/2024

میرپور کشمیر میں انتظامیہ خواب خرگوش سو رہی ہے کوئی پرسان حال نہیں... اسٹیڈیم سے F2 روڈ تک اسکول مین روڈ پر غیر قانونی ہیں.. اور پھر وہاں پر اسکول ایک بڑی تعداد میں ہیں اوپر سے وہاں پر روٹس پبلک سکول میں اور الائیڈ سکول میں سرکاری ملازمین کے جو بچے پڑھتے ہیں وہ وہاں پر گاڑیوں کو اپنی مرضی سے وہیں پہ موڑتے ہیں اور نہ کوئی پراپر پارکنگ ہوتی ہے اس پر انتظامیہ بالکل خواب خرگوش کی طرح سو رہی ہے... وہاں سے ہی مختلف روٹس جیسے samahni, بھمبر Dadyal,کوٹلی کی گاڑیاں بھی گزرتی ہیں ایمبولنسز پھنس جاتی ہیں لیکن وہاں پہ کوئی خاص اس کا حل نہیں کیا گیا...

ایکشن ۔۔۔۔ abc world news کی خبر پر برابر ہر روز بھکاریوں کے خلاف ایکشن جاری ۔۔۔۔
11/10/2024

ایکشن ۔۔۔۔ abc world news کی خبر پر برابر ہر روز بھکاریوں کے خلاف ایکشن جاری ۔۔۔۔

08/10/2024

میرپور شہر میں نئے ٹھیکیدار کے بندے لانچ ۔۔۔۔ جگہ جگہ تھتے بن کر بھکاری بھیک مانگتے ہیں اور عوام کے پیچھے ایسے پڑ جاتے ہیں کہ کپڑے پھاڑنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔۔۔
abc world news

30/09/2024

میرپور میں انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف جو ایکشن لیا وہ قابلِ قدر ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کا حل بھی تلاش کرے ۔۔۔ ساتھ ہی tatra packs پر بھی پابندی لگائے وہ تو زیادہ مضر صحت ہے ۔۔۔ دودھ فروشوں کے ساتھ ریٹ طے کرے ۔۔۔خالص دودھ تو اس پرانے ریٹ پر نہیں بیچا جا سکتا ۔۔۔ساتھ ساتھ یہاں سے جو گوالے بھاگ رہے ہیں اُن پر بھی چیک پونٹس پر کارروائی کرے ۔۔۔ مچلکے والا قانون گوالے پر ہو جو مختلف دوکانوں پر سپلائی کرتے ہیں ۔۔۔ دوکاندار کے لئے جرمانے کے ساتھ ساتھ سیل کا آپشن رکھیں مچلکے کا نہیں ۔۔۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَافسوسناک خبر،نوجوان کی حادثاتی موت سے نکیال کی فضاء  سوگوار ہو گئی۔۔۔۔نکیال ہٹ...
18/09/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
افسوسناک خبر،
نوجوان کی حادثاتی موت سے نکیال کی فضاء سوگوار ہو گئی۔۔۔۔
نکیال ہٹلی کا نوجوان اسلام گڑھ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
نوجوان قمر الزمان ولد چوہدری الہداد اسلام گڑھ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گے۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کر نے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائے۔آمین

18/09/2024

تحریر:- اظہر کاشر

کونسا میلاد ، کہاں کا میلاد اور کیسا میلاد ۔۔۔۔
میری تحریر پوری ایمانداری سے پڑھنا جتنی ایمانداری سے ہم دوسروں کو دکھ اور دھوکہ دیتے ہیں ۔۔
" بغل میں چھری منہ میں رام رام" کے
کے مترادف ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ
ہم اپنے نبی کے دیوانے ۔۔۔ غلام ہیں رسول کے ۔۔ غلامی رسول میں موت بھی قبول ۔۔۔
یہ سب نعرے ہماری زبان کے ان نعروں اور ہمارے کرتوتوں میں بلکل کوئی دور دور تک میل جول نہیں ۔۔
ہمارے پڑوس میں روزآنہ کتنے بھوکے سو جاتے ہیں ۔ ہماری خاندان کے کتنے لوگ کسمپرسی کی زندگی جی رہے ہوتے ہیں اور ہم عیاشیاں کر رہے ہوتے ہیں۔۔ اپنے مسلمان بھائی کا خیال نہیں رکھتے بلکہ اسکو دھوکہ دینے کا کوئی موقعہ نہیں جانے دیتے ۔۔۔ اپنے عزیز و اقارب ،دوست و رشتے داروں کا خیال نہیں ۔۔۔
یہ جو میں نے عیب گنے ہیں ہم سب کے اس کی تعلیم ہمارے نبی کریم نے نہیں دی بلکہ منع فرمایا ہے ۔۔۔ اور یہ سارے کام ہم اپنے نبی کے نہ مان کر کیسا میلاد منا رہے ہیں ؟؟؟؟
یہ پھر سرا سر ہم اپنے نبی کے ساتھ محبت کا جھوٹ بول رہے ہیں ۔۔۔ سوچنا اور گریبان میں جھانکنا ۔۔ میں خود ایک حنفی بریلوی ہوں ۔۔۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے آور نبی پاک سے اصل اور سچی محبت دے ۔۔۔ امین ۔

01/09/2024

سول سوسائٹی کی طرف سے عشائیہ ۔۔۔ تفصیل اس رپورٹ میں

01/09/2024

پی کے ایل براڈ کاسٹ اور یومِ آزادی

Address

Street #1

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abc World News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share