Mera Murshid Hain ATTAR

  • Home
  • Mera Murshid Hain ATTAR

Mera Murshid Hain ATTAR Dawat-e-Islami, a global non-political movement for the preaching of the Holy Quran and Sunnah

11/05/2024
11/05/2024
10/05/2024
09/05/2024
07/04/2024

تحریر:ڈاکٹر لیاقت منیر قاد ری

شکار کا گوشت

مردہ جانور سستا مل جاتا ہے جسے ہم شکار کہتے ہیں۔ اٹک کے بڑے قصاب کے ہوشربا ء انکشافات۔۔

ایک کلو سے کم فروخت نہیں کروں گا اور نہ ہی 2100روپے سے کم میں۔۔اٹک کا بڑا قصاب

مریم نوازویر اعلی پنجاب گوشت مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن لیں۔ اور پنجاب بھر میں گوشت سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بناکر عوام کو بڑا ریلیف دلائیں۔

جانور کو پانی سے بھر دیا جاتا ہے اور مذید پانی مسلسل بھرنے سے وزن بڑھانے سے چند ٹکے کما لیے جاتے ہیں۔

اسلامی ملک پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے غریب ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہے اور امیر ہاتھ دکھانے پر، جبکہ متوسط طبقہ نہ ہاتھ پھیلاسکتا ہے، کسی سے کچھ مانگ سکتا ہے اور نہ ہی اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھ پا رہا ہے۔ نئے انتخابات کے بعد محترمہ مریم نواز وزیر اعلی کا منصب سنبھالتے ہی ایک ماہ کے قلیل عرصے میں پنجاب بھر میں بہت اہم ایشوز کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو چکی ہیں۔اور ایسے لگتا ہے کہ محترمہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی جائے۔ محترمہ مریم نوازکی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ ملک بھر میں گراں فروشوں کا ایک مافیا ہے مہنگے داموں چیزیں فروخت کر کے زیادہ منافع کے لالچ میں غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے اور اس مافیا کی تجوریاں بھرتی جا رہی ہیں۔ گوشت کی تین اقسام ہیں مرغی کا گوشت،بکرے یا دنبے کا گوشت اور گائے،بیل کا گوشت مگر یہ تو ہمیں پتا ہے جب کہ اٹک کے معروف قصاب نے میری معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ گوشت کی ایک قسم شاید آپ کے علم میں نہ ہے اور وہ شکار ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں اتنی معلومات تو ہیں میرے پاس کہ شکار کیا ہوا گوشت کے بارے میں آپ بات کر رہے ہیں تو اٹک کے اس بڑے قصاب کے چہرے پر انتہائی شرارتی مسکراہٹ اور آنکھوں میں چمک پیدا ہوئی اور مجھے سمجھانے لگا کہ ہم فوڈ اتھارٹی، بلدیہ اٹک وغیرہ سے چھپا کر شکار خریدتے ہیں اور اس کی فروخت سے کئی گنا منافع کما لیتے ہیں۔ میرے ساتھ کھڑے دوست نے متجسس انداز میں پوچھا کہ شکار آپ کیوں خریدتے ہیں اور اس میں آپ کو کئی گنا منافع کیسے ملتا ہے۔تو اٹک کے اس بڑے قصاب نے یہ راز افشاں کیا کہ شکار مردہ جانور کو کہتے ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کا جانور چند ہزار روپے میں خرید کر آپ سب کی خدمت میں پیش کر دیتے ہیں۔اور برائلر مرغی جو اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی اور پولٹری فارم سے بازار پہنچتے تک یا کسی بیماری کی وجہ سے جب انتقال کر جائے تو وہ بھی ہمیں سستی مل جاتی ہیں۔ ساتھ ہی اس کے چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ دیکھ کر مجھے سمجھ آگئی کہ اس نے شکار کا گوشت سب کو ہی کھلایا ہو گا۔ اتنے میں ایک متوسط طبقہ کا نوجوان آدھا کلو گوشت مانگے کے لیے قصاب کے سامنے بڑی لجاجت سے کھڑاہو گیاقصاب جو کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں مسلمان ملک میں مسلمانوں کو شکار
کھلانے میں ماہر ہے انتہائی تکبر اور غصے سے بولا اؤے پیچھے ہو جائو ایک کلو سے کم گوشت نہیں ملے گا۔ وہ نوجوان منت سماجت کرنے لگا کہ میری اتنی گنجائش نہیں مجھے آدھا کلو ہی گوشت دے دو میرے پاس ساڑھے سات سو روپے ہیں آدھا کلو گوشت کے پیسے پورے ہو جائیں گے یہ بات سن کر اٹک کا مشہور قصاب آک بگو لا ہو گیا اور پھر اس کے چند جملے امر ہو گئے۔ قصاب بولا یہ بکرے کا گوشت ہے ایک کلو 2100روپے کا ملے گا۔1500روپے میں تو بکری کیا شکار کا گوشت بھی نہیں ملے گا۔ بس میرے لیے اس کی اخلاقی گراوٹ اور ذہنی پستی کا اندازہ کرنا اب آسان ہو گیا کہ یہ مردہ گوشت بھی 1500روپے سے کم فروخت نہیں کر تا ہو گا۔ اس کے علاوہ چھ ماہ کے بکرے کو پانی سے بھر کر لٹکا دیا جاتا ہے اور فروخت کرنے تک اس میں مذید پانی ڈالا جاتا ہے تاکہ وزن کرتے وقت چند ٹکے زیادہ مل سکیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اگر صرف گوشت کی قیمتیں عملی طور پر نافذ کر دیں تو ایک بڑے مافیا سے جان چھوٹ جائے گی۔ اور اٹک کے عوام ہوشیار ہو جائیں بڑے قصائی سے شکار کا گوشت خرید کر اپنے بچوں کو حرام گوشت کھلانے سے بچ جائیں اور صرف تین ماہ سرکاری نرخ پر گوشت خریدیں زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ صرف تین ماہ بعد نہ صرف آپ کو اس قیمت پر گوشت ملے گا جو سرکار نے مقرر کی ہے بلکہ حرام گوشت اور شکار کے گوشت سے بھی نجات مل جائے گی اس گوشت مافیا کا مقابلہ کریں، حلال گوشت خریدیں اور سرکاری قیمت سے ہرگز ہرگز زیادہ ادا نہ کریں۔۔۔

Attock Press Club, Attock
Attock News Alert
Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Mian Zia official
Government of Pakistan
Commissioner Rawalpindi Official
Chief Minister Punjab's Updates
Malik Hameed Akbar khan PP-3
PML-N Pakistan

06/04/2024
11/02/2024
22/01/2024
22/01/2024
18/01/2024

اللہ پاک ہمیں گناہوں کی نحوست سے محفوظ فرمائے آمین
جمعہ مبارک

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Murshid Hain ATTAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share