بچوں کا اسلام اَلْف نمبر کا ایک اور منفرد ریکارڈ!
٭٭٭
سوا سال قبل ۴ا گست کی ایک سہ پہر جبکہ سورج کی ٹکیہ سارا دن آکاش کی تھالی پر جلتی بھونتی سنہری روپہلی سے نارنجی مائل ہو مغرب میں گرنے ہی والی تھی، ہمارے ان باکس پر انجانی سی ایک دستک ہوئی۔
دوسری طرف ’’دائرہ بچوں کا اسلام‘‘ کی ایک بھتیجی تھیں جو مسنون سلام کر، آداب بجا لا اپنا نام رافعہ سعدیہ بتاتی تھیں۔
ہم نے مسنون جواب عرض کرتے ہوئے کہا: ’’فرمائیے۔‘‘
کہنے لگیں کہ میں بچوں کا اسلام کی ابتدائی شمارے ہی سے قاری ہوں۔ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبہ علوم اسلامیہ سے ایم فل کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں اور اِس مقصد کے لیے بچوں کا اسلام کے تاریخی سالنامے’’اَلْف نمبر‘‘ پر ایم فل کا مقالہ لکھنا چاہتی ہوں، جس میں بطور تمہید بچوں کا اسلام کے دونوں ادوار پر کچھ ابواب بھی ہوں گے، اس سلسلے میں آپ کی کچھ رہنمائی درکار ہے۔
ظاہر ہے ہمیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی، کیونکہ اگر ایسا ہوجاتا توجہاں ہمارے اَلْف نمبر نے اور بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے تھے، یہ ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیتا، کیونکہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ پاکستان میں آج تک کسی بھی رسالے کے کسی سالنامے یا خاص نمبر پر ایم فل یا پی ایچ ڈی کی سطح پر کبھی کوئی تحقیقی مقالہ نہیں لکھا گیا ہے۔
تو جناب! پھر سال بھر محترمہ رافعہ سعدیہ سے رابطے میں رہے، حتی الامکان رہنمائی بھی کی اور معلومات کی تصحیح بھی، اورآخرکار ۲۴جولائی ۲۰۲۳ء کو رافعہ صاحبہ نے نگران مقالہ جناب ڈاکٹر محمد ایاز کی زیرنگرانی ’’اَلْف نمبر (بچوں کا اسلام): تجزیاتی و تحلیلی مطالعہ‘‘ کے عنوان سے اپنے مقالے کا دفاع، ممتحن جناب ڈاکٹر نسیم اختر صاحبہ کے سامنے بڑی کامیابی کے ساتھ کیا،
اور یوں اب وہ بچوں کا اسلام کے عالمی ریکارڈ یافتہ خاص الخاص ہزارویں شمارے ’’اَلْف نمبر‘‘ کی انگلی تھامے ایم فل کی سند حاصل کرچکی ہیں۔
ہفت روزہ بچوں کا اسلام اِس شاندار کامیابی پر محترمہ رافعہ سعدیہ کو بہت مبارک باد پیش کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ آئندہ زندگی میں اس سے بڑھ کر بڑی بڑی تعلیمی و عملی کامیابیاں آپ کا نصیب بنیں۔
***
محمد فیصل شہزاد
07/10/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1097 🥰
05/09/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1096 🥰
05/09/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1095 🥰
30/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1094 🥰
30/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1093 🥰
30/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1092 🥰
30/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1091 🥰
13/08/2023
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آج بچوں کا اسلام شمارہ نمبر 1095 میں بیک ٹائٹل پر جو اشتہار چھپا ہے، اس میں فون نمبر غلط چھپ گیا ہے،
درست نمبر ہے: 03351620824
کتاب کا نام جانباز ہے۔
ایک ایسا شاندار ناول ہے جس پر تاثرات جلد لکھنا ہیں۔
12/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1090 🥰
12/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1089 🥰
12/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1088 🥰
12/08/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1087 🥰
16/06/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1086 🥰
16/06/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1085 🥰
16/06/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1084 🥰
07/06/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1083 🥰
07/06/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1082 🥰
21/05/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1081 🥰
21/05/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1080 🥰
21/05/2023
بچوں کا اسلام
شمارہ 1079 🥰
30/04/2023
یہ کتابیں چاہییں کسی کو؟
اگر ہاں تو اس نمبر پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں۔ 🙂
Be the first to know and let us send you an email when Bachon ka Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.