Hit FM 102 Voice Of Pothohar

  • Home
  • Hit FM 102 Voice Of Pothohar

Hit FM 102 Voice Of Pothohar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hit FM 102 Voice Of Pothohar, Radio Station, .

30/08/2023

"راولاکوٹ آزاد کشمیر کے ایک گاؤں کے لوگوں نے بجلی کے محکمے کو درخواست دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہماری زمینوں سے بجلی کا تمام سیٹ اپ , ٹرانسفارمر ، کھمبے اور تاریں ہٹائی جائیں۔ جتنا عرصہ یہ کھمبے یہاں نصب رہے اس کا کرایہ دیا جائے اور تاروں کا راستہ کلیئر کرنے کے لیے کاٹے گئے درختوں کا معاوضہ ادا کیا جائے۔"

کتنی شاندار خبر ہے۔ زمین دار سے اگر یہ بجلی کے میٹر کا بھی کرایہ لیتے ہیں تو ہماری زمینوں سے مفت تاریں گزارنے اور کھمبے گاڑنے کا حق انہیں کس نے دیا؟

جیسے موبائل کمپنیاں اپنے ٹاور لگانے کے پیسے دیتی ہیں اسی طرح واپڈا بھی دے اور پرائیویٹ کمپنیاں بھی دیں۔ یہ زمینیں واپڈا یا آئی پی پی کے باپ کی جاگیر نہیں۔

میں اس میں اس تجویز کا اضافہ کرتا ہوں کہ ہر دوسرے کھمبے کا کرایہ بجلی کی سلیب کی طرح بڑھا کر وصول کیا جائے اور بقایا جات اسی طرح جرمانے کے ساتھ وصول کیے جائیں جیسےواپڈا وصول کرتا ہے۔

انڈسٹریلسٹ ، بابو ، افسر شاہی اور اشرافیہ کو مفت بجلی چاہیے تو کسانوں کو کھمبوں کا کرایہ ادا کرو۔
آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت کسان بھی اس ملک کا اتنا ہی معزز شہری ہے جتنی یہ سفاک اشرافیہ ! وجاہت شاہ ۔

باہرو باہر صدر!تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی چیز کو جاپانیوں نے بنایا تھا ۔ یا تو جاپانیوں کا ...
07/07/2023

باہرو باہر صدر!

تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی چیز کو جاپانیوں نے بنایا تھا ۔ یا تو جاپانیوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے یا پوٹھوہار کسی زمانے میں جاپان کا حصہ رہا ہوگا کہ ایسی چیز آپ کو دنیا کے شاید ہی کسی اور خطے میں ملے ۔ پوٹھوہاری میں اس کے اسم ۔ گرامی سے متعلق مختلف روایات ملتی ہیں ۔ کچھ لوگ اسے سزوکی ، کچھ فزوکی ، اور کچھ سندوکی بھی کہتے ہیں ۔ نام بھلےکوئی بھی ہو، اس کا بنیادی مقصد سواروں کو مختصر ترین فاصلہ، طویل کر کے منزل ِ مقصود پر پہنچانا ہوتا ہے۔ دو اڑھائی دہائیاں قبل یہ چھوٹے رُوٹ کی شہزادی کہلاتی تھی ۔ یوں بھی ڈرائیور جسے یہاں ڈلیور کہا جاتا ہے ، اپنے نیکوں ( نائیکوں ) کے مشورے سے اسے مختلف نام دیتے تھے ۔ جیسے کہ بری مام نی ملنگنی ، پری ، رانو ، سیانڑی ، پریتو ، مس استنبول ، کوئین ، راجی اور نجانے کیا کیا ۔ اس گاڑی کا سب سے بڑا حسن یہ ہے کہ جتنے سوار اس کے اندر تشریف فرما ہوتے ہیں اتنے ہی تقریباً باہر ’’ لمک ‘‘ رہے ہوتے ہیں ۔ گاڑی کے اگلے اور پچھلے حصے میں کلینڈر اور ڈلیور کے حسبِ جیب نقش نگاری اور دھاتی ’’ معاملات ‘‘ لمک رہے ہوتے ہیں جس سے گاڑی پر بوجھ بڑھنے سے ایک ایسا شور پیدا ہوتا ہے جو کم از کم تین دن آپ کے کانوں میں محوِ استراحت رہتا ہے۔ یہ گاڑی بینڈ باجے والوں کے لیے ایک مکمل پیکج ہوتی ہے ۔ یہ حضرات اپنے آلاتِ موسیقی سمیت اس میں بآسانی سما جاتے ہیں ۔ اگلے وقتوں میں قریب کے باراتیوں کو ایک گھر سے دوسرے گھر میں ڈھونے کے لیے بھی سندوکی استعمال ہوا کرتی تھی ۔ اس گاڑی کا اپنا وزن اتنا نہیں ہوتا جتنا اس پر سجاوٹ کے لیے لگائی گئی چیزوں کا۔ اس کے کلینڈر اور ڈلیور پوٹھوہاری زبان کے مطابق وڈے تنتری ہوتے تھے ۔ اگر آپ کو کہیں جانا ہو اور آپ کو یوں دکھائی دے کہ گاڑی میں سوار ( جنہیں عام طور پر سواریاں کہا جاتا ہے ) پورے ہیں صرف ایک آدھ سوار کی کمی ہے تو مت بیٹھیے کہ یہ سب کے سب تنتری ڈلیور اور کلینڈرز ہیں جو ایک ایک کر کے اٹھتے جائیں گے ۔ خیر اب تو پنڈی کی سڑکوں پر میٹرو ، ٹوٹے ، موٹر سیکلوں اور چنگ چی نے اس کو نایاب کردیا ہے ۔ اب بھی کبھی کبھار یہ کہیں نظر آجائے تو جی چاہتا ہے کہ نس کے اس پر لمک جائوں لیکن اب عمر اس بات کی اجازت نہیں دیتی ۔ سندوکی ہمارے بچپن کی یادوں کی ایک حسین یاد ہے ۔ کیا آپ نے کبھی اس پر سفر کیا ہے؟ اور وہ بھی ’’ لمک کر ؟ وجاہت شاہ ۔

07/06/2023
29/11/2022

آپ تمام احباب کی راۓ درکار ہے کہ پروفائل میں ایسا کونسے کیمیائ ہتھیار کا نسخہ چھپا ہوتا ھے جو اسے لاک لگا کے فرینڈ ریکوسٹ کرنا پڑتی ھے چلیں کسی حد تک خواتین کو تو مارجن دینا ہی پڑتا ہے کہ ہر ایرا غیرا مُنہ اُٹھا کے نہ چلا آۓ (لیکن وہ خواتین جو ریکویسٹ سینڈ کرتی ہیں وہ بھی اس فضول راہ و رسم سے مُبرا نہیں) اِنسان ایسی فضولیات وال پہ لگاۓ ہی نا کہ اپنا اصل چہرہ دکھاتے ہوۓ شرم آۓ اچھے بھلے دانشور ٹائپ لوگ بھی لاکڈ پروفائل رکھنے کے باوجود ریکوسٹ ٹھوک دیتے ہیں ۔ اور دعویٰ تحمل برداشت استقامت اور بہادری کا کرتے ہیں جب کہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ انکی راۓ ہی قابل برداشت نہیں اسلیۓ مجبوراً بیچارے لاک لگا کے رکھتے😎😀😂 وجاہت شاہ ۔

31/10/2022
11/11/2020
30/10/2020

12 Rabi Ul Awwal Special Transmission.

In this video you will see an interview with RJ Ahsan Raja hy broadcaster of FM 102 which has been a very good and succe...
07/03/2020

In this video you will see an interview with RJ Ahsan Raja hy broadcaster of FM 102 which has been a very good and successful interview.

In this interview, we collected a lot of information from him about his personal life, citing his career and apart from that we took a lot of information from him and it was a lot of amazing time he says that you will like this video too much and And subscribe to the channel.
https://youtu.be/EzfmkHt14Q4

In this video you will see an interview with RJ Ahsan Raja the broadcaster of FM 102 which has been a very good and successful interview. In this interview, ...

25/07/2019

اللہُ کے ہر کام میں حکمت ❤️
میں قدرت اللہ شہاب کے ساتھ مسجد الحرام کے صحن میں بیٹھا ھوا تھا کہ اچانک قدرت نے پوچھا:

"یہ آپ کے ھاتھ میں کیا ھے؟"
"یہ کاپی ھے۔"
"یہ کیسی کاپی ھے؟"

"اِس میں دعائیں لکھی ھیں۔ میرے کئی ایک دوستوں نے کہا تھا کہ خانہؑ کعبہ میں ھمارے لئے دعا مانگنا، میں نے وہ سب دعائیں اِس کاپی میں لکھ لی تھیں۔"

"دھیان کرنا!" وہ بولے "یہاں جو دعا مانگی جائے وہ قبول ھو جاتی ھے۔"

"کیا مطلب؟" میری ھنسی نکل گئی۔ "کیا دعا قبول ھو جانے کا خطرہ ھے؟"
"ھاں، کہیں ایسا نہ ھو کہ دعا قبول ھو جائے۔"
میں نے حیرت سے قدرت کی طرف دیکھا۔

بولے "اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر ھیں۔ عرصہؑ دراز ھوا اُنہیں بخار ھو جاتا تھا۔ ڈاکٹر، حکیم، وید، ھومیو، سب کا علاج کر دیکھا، کچھ افاقہ نہ ھوا۔ سوکھ کر کانٹا ھو گئے۔ آخر چارپائی پر ڈال کے کسی درگاہ پر لے گئے۔ وھاں ایک مست سے کہا بابا دعا کر کہ اِنہیں بخار نہ چڑھے۔۔۔ انہیں آج تک پھر کبھی بخار نہیں چڑھا۔

اب چند سال سے ان کی گردن کے پٹّھے اکڑے ھوئے ھیں۔ وہ اپنی گردن اِدھر اُدھر ھلا نہیں سکتے۔ ڈاکٹر کہتے ھیں کہ یہ مرض صرف اسی صورت میں دور ھو سکتا ھے کہ انہیں بخار چڑھے۔ انہیں دھڑا دھڑ بخار چڑھنے کی دوایاں کھلائی جا رھی ھیں، مگر انہیں بخار نہیں چڑھتا۔"

دعاؤں کی کاپی میرے ھاتھ سے چھوٹ کر گر پڑی۔ میں نے اللہ کے گھر کی طرف دیکھا۔ "میرے اللہ! کیا کسی نے تیرا بھید پایا ھے؟"

ممتاز مفتی کی کتاب "لبّیک سے اقتباس

25/07/2019

میں پاٶں دھوکے پیٶں یار بن کے جو آئے
منافقوں کو تو میں منھ لگانے والا نہیں

15/06/2019

منظر نامہ جو واضح ہو رہا ہے

* پاکستان کا تیل اور اِس سے جُڑے خطرات
* امریکہ کی اچانک خلیج فارس میں آمد
* ایران سعودی تنازعہ
* چائنہ میں ریڈ الرٹ
* اور پاکستان کا اچانک شاہین ٹو میزائیل کا تجربہ

تمام تر سروے مطابق پاکستان میں تیل نکل آیا ہے، بلکہ بھاری مقدار میں نکل آیا ہے۔ امریکہ قبل ازیں کیے گئے سروے میں یہاں تیل پائے جانے کا علم رکھتا تھا۔ جب امریکہ کو ڈرلنگ کے دوران معلوم ہوا کہ تیل کی مقدار کہیں زیادہ ہے تو پیٹ میں مروڑ اٹھنے شروع ہو گئے اور فوری طور پر پاکستان کو انڈرپریشر کرنے کیلئے امریکہ نے ایران، عرب جنگ کا محاذ کھول دیا۔
یہ جنگ دراصل ایران ، عرب نہیں تھی بلکہ یہاں ایران بہانہ، عرب ٹھکانہ اور پاکستان نشانہ تھا۔ پاکستان نے خطرات کو بھانپتے ہی فوری طور پر ڈرلنگ رُکوا کر ڈرلنگ کے مقام کو پاکستان ایئر فورس اور نیوی کی سیکورٹی میں دے دیا۔ یہاں تک کہ حال ہی میں ایک بیلیسٹک میزائل شاہین 2 کا بھی سمندر میں تجربہ کر کے ان ممالک کو دوٹوک پیغام دیا کہ خبردار اگر میلی آنکھ سے گوادر یا تیل کی طرف دیکھا تو ہم آنکھیں نوچ لیں گے۔
اللہ کے فضل و کرم سے ایجنسیز اس وقت پاکستان میں موجود ان تمام شرپسند عوامل کے خلاف مکمل کریک ڈاون کر رہے ہیں جو سی پیک کے خلاف ہیں۔ ملک میں خُفیہ آپریشن جاری ہے۔ اللہ ہماری فورسز کو اِس میں کامیاب کرے ۔۔۔ آمین
یہاں یہ بات بھی یاد رکھیے گا کہ پاکستان کے خُود مختار ہونے پر صرف 2 ممالک رضامند ہیں جن کو امریکہ کی مخالفت اور اس سے بڑھ کر پاکستان سے جُڑے ان کے اپنے ذاتی مفادات ہیں۔ جی ہاں چین اور روس امریکہ کا خطے سے انخلاء بھی چاہتے ہیں اور امریکہ سے چُھٹکارے کے ساتھ ساتھ اس کی اجارہ داری کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ سی پیک اور گرم پانی تک کی رسائی کے بھی حمائتی ہیں اور ان کی خواہشات کی تکمیل سوائے پاکستان کے کہیں سے ممکن نہیں ہے۔
اور قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ چین میں ریڈ الرٹ لگ چکا ہے اور تمام ٹی وی چینلز پر جنگی نغمے اور فلمیں چلائی جارہی ہی کہ قوم ایک نئے محاز کے لیے تیار ہوجائے، اور تمام آرمی فوجی مشقیں شروع کر چکی ہے۔
ان حالات میں امریکہ کو اب اپنی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی اس لیے وہ اب اوچھے ہتھکنڈے آزمائے گا۔ حالیہ خطرات میں ممکن ہے کہ وہ عربوں اور ایران کی جنگ کروا دے، پاکستان میں کرنسی وار کے نئے نئے حربے، اور ان سب کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ امریکہ مُودی کو جعلی الیکشن کروا کر جتوانے کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔ اِن تمام تر خطرات سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان مکمل تیّار ہیں۔ تیل کی جگہ کو مُکمّل حفاظت میں لے لیا گیا ہے۔ ملک میں پراکسیز کے خلاف آپریشنز جاری ہیں اور بھارت نے امریکہ کہ شہ پر غلطی کی تو اس بار بھی مُنہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اور سمندر میں ایٹم بم لے جانے والا میزائل تجربہ کر کے بھی میسج دے دیا ہے کہ ہم سمندری خلاف ورزی کرنے والوں کی طبیعت صاف کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

روس چائنا ایران اور پاکستان نے دنیا کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ امریکہ کی اس خطے میں مزید کوئی جگہ نہیں
کچھ کام عوام کے کرنے کے بھی ہیں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ چوکس رہیں۔ غیرضروری چیزوں بھی کو نظرانداز مت کریں۔
کسی بھی غیر معمولی حرکت کے متعلق اداروں کا آگاہ کریں۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل کامیابی کی دعائیں جاری رکھیں اور اس اگلے لیول کی جنگ کو گہرائی میں جا کر سمجھنے کی کوشش کریں۔ ہر وقت اپنے ملک کا سوچیں اور اپنی افواج کے پیچھے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں جب ہمارے اندر اتحاد ہو گا تب ہی ہم دشمن کے سبھی منصوبوں کو ناکام بنا سکیں گے۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

یہ بھی پاکستانی ہے. یہ ہیں نعیم راشد جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، آسٹریلوی سفید فام دہشت گرد کی ویڈیو میں آپ نے دیکھا ہوگ...
16/03/2019

یہ بھی پاکستانی ہے. یہ ہیں نعیم راشد جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، آسٹریلوی سفید فام دہشت گرد کی ویڈیو میں آپ نے دیکھا ہوگا جب وہ مسجد کے ہال میں داخل ہوتا ہے تو ایک شخص دوسرے نمازیوں کی جان بچانے کیلئے اس کو دبوچنے کی کوشش کرتا ہے، جہاں ہر کوئی اپنی جان بچا رہا تھا وہیں اس دلیر نے اپنی جان داؤ پر لگا کر باقی نمازیوں کی جان بچانے کی کوشش کی. نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور کچھ دیر پہلے تک ہسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا تھا. ہر شخص اس دلیر انسان کی زندگی کی دعا مانگ رہا تھا مگر ابھی افسوس ناک خبر ملی ہے کہ نعیم راشد بھی ہسپتال میں جان کی بازی ہار کر شہادت کے درجے پر فائز ہو چکے ہیں. اس واقعے میں نعیم کا 22 سالہ بیٹا بھی شہید ہوا ہے.
اللہ اس ہیرو کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے، آمین.

Address


Telephone

+923459565457

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hit FM 102 Voice Of Pothohar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share