ikrama malik

ikrama malik 💯Increase Followers and 👍 likes.
📊increase sales.
🚀reach and engagement.
💁Target audience.

14/05/2024

میں نے حالیہ ایک اپنے پیج پر ایک آفر لگائی جس میں میں قاری حضرات جو سٹوڈنٹس کے لیے ایڈ چلوانا چاہتے ہیں ان کو اپنی سروسز فری آفر کر رہا تھا (ایڈ بجٹ ان کا اپنا)۔ جس میں سے 1 اکیڈمی کے لیے ایڈ رننگ پر لگا چکا ہوں اور 1 سلاٹ ابھی خالی ہے۔ 🤩

جب اکثر قراء نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے ان سب سے پہلے تو ان کا پیج مانگا تاکہ وزٹ کر سکوں کہ وہ کتنا کام کر چکے ہیں اس پر، کیا محنت کر رہے ہیں یا ادارے کی تزئین و آرائش کتنا کی ہوئی ہے 😜؟

تو زیادہ تر یہی دیکھنے کا ملا کہ کسی کی بھی کوئی پروپر سیٹنگ نہیں تھی، کہیں سے لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ کوئی ادارہ ہے، (سوائے چند 1- 2 کے)۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اگر ایڈ چلوا بھی لیں تو سٹوڈنٹ نہیں ملتے۔ وجہ یہ ہے کہ والدین کسی بھی ادارے میں بچے کو داخل کرنے سے پہلے ہر طرح سے چیک کرتے ہیں کہ ادارہ کیسا ہے، تعلیم کیسے فراہم کر رہے ہیں، مقبولیت کتنی ہے؟

یہ تمام چیزیں دیکھنے کے بعد ہی کوئی اپنے بچے کو آپ کے سپرد کرتا ہے کہ آپ اسے تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ لیکن ہمارے قراء حضرات کا پیج اس طرح کا نہیں ہوتا کہ ان سے وہ رابطہ کریں۔

اس لیے میرا سبھی قراء حضرات کو مشورہ ہے کہ آپ سب سے پہلے آرگینک مارکیٹنگ پر فوکس کریں۔ جب پیج کی بنیاد بن جائے یعنی ادارے کی کیونکہ یہ فقط پیج نہیں یہ آپ کا ادارہ ہے جس کو جتنا خوبصور اور احسن طریقے سے آپ مینج کریں گے اتنا ہی فائدہ ہے، جتنا اس کی تزئین و آرائش کریں گے اتنا ہی زیادہ چانسز زیادہ ہوں گے کہ آپ کو سٹوڈنٹس مل جائیں۔

اگلی پوسٹ میں میں بتاؤں گی کہ آپ کے پیج میں کیا کیا خصوصیات ہونی چاہییں؟

مجھے فالو لازمی کریں تاکہ مفید معلومات ملتی رہیں۔
جزاک اللہ، سلامت رہیں، شاد و آباد رہیں۔

11/05/2024

کلائنٹ: میں آپ کو پیسے دینے کو
تیار ہوں پر مجھے سیل چاہیے ۔
کلائنٹ کو اچھے طریقے سے سمجھانا بھی
ایک بہت بڑی سکل ہے کہ اگلا بندہ آپکی بات
سمجھ جائے
اب اس سوال کا جواب کیسے دیا جا سکتا ہے
میرے لحاظ سے
ائے پڑھتے ہیں

سر میرے آپ سے دو سوال ہیں
بات کرتے ہیں
ٹرڈیشنل مارکیٹنگ کی اگر آپ
بینر لگواتے ہیں کیا یہ کنفرم ہوتا ہے
کہ اس بینر سے آپ کے پاس کسٹمر ہی آئیں گے؟
اگر آپ مسجدوں میں جا کر پمفلٹ بانٹتے ہیں
کیا یہ کنفرم ہوتا ہے کہ اس سے آپ کے پاس کسٹمر
آئیں گے؟
پمفلٹ بنانے والے سے آپ یہ پوچھتے ہیں کہ
مجھے اس سے کتنے کسٹمر مل جائیں گے؟

یقیناً آپ کا جواب ہوگا نہیں
کیونکہ آپ کو پتہ ہے یہ سب
آپ بس لوگوں کو اپنے کاروبار کے متعلق بتانے کے لیے
کر رہیں ہیں
اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے

خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم جہاں ہم ایڈ لگائیں گے آپکی
وہ بھی یہ وعدہ نہیں کرتے کہ اس ایڈ لگانے سے
آپ کو اتنی سیلز ملیں گی
بلکہ وہ اس آپ کی ایڈ کو۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو
دیکھانے کا چارج کرتے ہیں
اور ہم آپ کی ایڈ کو زیادہ سے زیادہ
ان لوگوں کو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں
جو آپ کی پروڈکٹ سے متعلق ہو
اس کے بعد
کسٹمر کمیونیکیشن
پروڈکٹ
پرائس
پیکجنگ
ریویوز
یہ سب چیزیں میٹر کرتی ہے زیادہ سے زیادہ اپنی
پروڈکٹ کو سیل کرنے کے لیے

اور ہم آپ سے آپ کی ایڈ کو
ریلیونٹ کسٹمر تک پہنچانے اور اس کو دیکھانے کہ پیسے
چارج کرتے ہیں
امید ہے آپ میری بات سمجھ پائیں گے
لیکن پھر بھی میں یہ یقین سے کہتا ہوں
(یہ اسی صورت میں کہنا ہوتا ہے جب آپ خود کنفیڈنٹ ہوں )

کہ آپ کے ایڈ پہ لگائے گئے پیسے ہم ضائع نہیں
ہونے دیں گے

(اگر ہم بھی لوکل بندوں کو صحیح سے گائیڈ نہیں کریں
گے تو یہ کام اور نئے کلائنٹ ملنا بھی بند ہو جائیں گے
ایک دوسرے کو کہے گا یہ سب فیک ھا اور دوسرا تیسرے کو
کوئی جب بھی آپ سے اس بارے سوال جواب کرے
تو کوشش کریں اتنا اچھا آپ کا جواب ہو کہ
وہ موقع پہ ہی کہ دے کہ میرا یہ بزنس ہے ۔اس کی مارکیٹنگ اپ نے سنبھالنی ہے
سلامت رہیں)

بہت شکریہ
جزاک اللہ

اسلام وعلیکمآج ہم ڈسکس کریں گے کہ آ خر مارکیٹنگ فنل کیا یے؟؟اور لوگ کیسے فنل کرئیٹ کر کے سیلز اور لیڈز جنریٹ کر سکتے ہیں...
22/03/2024

اسلام وعلیکم
آج ہم ڈسکس کریں گے کہ آ خر مارکیٹنگ فنل کیا یے؟؟اور لوگ کیسے فنل کرئیٹ کر کے سیلز اور لیڈز جنریٹ کر سکتے ہیں۔جب ہم فنل کے ہر پہلو پہ غور کریں تو ہمیں اندازہ ہو گا کہ یہ کرئیٹ کرنا کتنا مشکل ہے ۔لیکن ہر چیز کے لیے ایکسپرینس ہونا بہت ضروری ہے
فرض کریں کہ ہمارے گھر کے قریب کسی نے برگر شاپ اوپن کی ہے تو ہم روزانہ گزرتے ہیں اسکو دیکھتے ہیں کہ نیو شاپ ہے۔کچھ دن تک یہی شاپ اپنے فوڈ پہ ڈسکاؤنٹ آ فر لگاتی ہے اور ساتھ ہی ہمیں انکی طرف سے پمفلٹ ملتا ہے ۔ہم خوشی خوشی اسکی شاپ پہ جاتے ہیں اور برگر آرڈر کرتے ہیں۔جو کہ لذیذ اتنا کہ ہم انکے پکے کسٹمر بن جاتے ہیں ۔یہ چیز ہماری مارکیٹنگ فنل کہلاتی ہے۔
اب آ تے ہیں کہ فیس بک ایڈز کے حوالے سے فنل کسے کہتے ہیں ؟؟؟
یاد رہے کہ جب ہم کوئی بھی بزنس سٹارٹ کرتے ہیں تو تین چیزیں بہت معنی رکھتی ہیں۔لوگوں کے سوالات۔
یہ کون ہے؟
کہاں سے آ یا ہے؟
اور بیچ کیا رہا ہے؟.
اب باری آ تی ہے ہمارے ٹاپ آ ف دی فنل کو باٹم آ ف دی فنل میں کیسے کنورٹ کرنا ہے ۔ایسا کونسا کام کرنا کہ ہماری آ ڈئینس ہمارے کاروبار یا سروسز کے حساب سے سپیسیفیک ہو جائے وہ ہمارے برینڈ۔ویب سائٹ ،تک پہنچے اور ہم اسکو سیلز اور لیڈز میں کنورٹ کر لیں یہی چیز مارکیٹنگ فنل ہے۔
Unaware Audience کو Aware آڈئینس تک کیسے پہنچانا ہے؟؟؟
سب سے پہلے سمپل ہم ٹارگٹڈ آ ڈئینس کو ایسے فائینڈ آ وٹ کر سکتے ہیں کہ فرض کریں کسی کا جیولری کا بزنس ہے یا لیڈز ہینڈ بیگز تو اسکے لیے ہمیں وومنز کے انٹرسٹ کو ہی شامل کر کے آ ڈئینس کو تلاش کرنا ہے۔
اور ٹاپ آ ف دی فنل میں تو براڈ آ ڈئینس ہی ہوتی ہے ۔
اسکے بعد ہم اپنے بزنس یا سروسز کے لیے جو گو ل سلیکٹ کرتے ہیں ۔
Reach
Engagement
Awareness
اگر ہم فیس بک ایڈز اس سٹریٹجی کے مطابق چلائیں تو بہت بہترین رزلٹس مل سکتے ہیں۔
اسکے بعد اسی میں ایک چیز ہے وڈیو ایڈ یا گرافکس کوشش کریں کہ وڈیو ایڈ پہ اپنی سروسز یا بزنس کی ایڈ چلائیں ۔اسکا فایدہ یہ ہوتا ہے کہ وڈیو ایڈ پہ رزلٹس ذیادہ اچھے آ تے ہیں۔ہم اس سٹریٹجی کو باٹم آف دی فنل کہتے ہیں۔اس موقع پہ ہماری کولڈ آ ڈئینس ہاٹ آڈئینس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
اس سارے پروسیس میں ہم آ ڈئینس کو ہی ٹارگٹ کر رہے ہوتے ہیں۔
لیکن ہم اپنی سروسز پر آ ف لگاتے ہیں یا پھر پروڈکٹس پر
ایسے آ ڈئینس ذیادہ سے ذیادہ ہمارے پاس جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
باٹم آف دی فنل ایک ایسا سٹیپ ہے جس میں ہمارے پاس جس آ ڈئیںس کا ڈیٹا آ چکا ہے اسکی لک آ لائک آ ڈئینس یا کسٹم آ ڈئینس بنا کر اس پہ ایڈ رن کر سکتے ہیں۔
اب باری آ تی کیسی پروڈکٹس اور سروسز بلکل ہم اپنے کسٹمرز کو ہر پروڈکٹ یا سروس پہ آ ف لگا کر اٹریکٹ کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ مجھے Arena Brand کے شوز پسند آ ئے میں نے انکی ویب سائٹ سے شاپنگ کی اب اس ویب سائٹ کے پاس میرا ڈیٹا وہ دوبارہ میرے سے کنیکٹ ہو نگے ۔ممبر شپ دیں گے۔یا کوپنز کرئیٹ کریں گے۔کیو نکہ ہر سیلر کلائنٹ کو emotionally Connect کرتا ہے۔مطلب اگر کوئی نیو آ ئٹم لے کر آ رہا تو اسکے لیے بھی آ ف لگائے گا کسٹمر اٹریکشن کے لیے
یہ تو ہو گی کچھ فیس بک مارکیٹینگ فنل کے بارے میں۔
ہماری سروسز میں شامل ہیں:
فیس بک ایڈز
فیس بک پیج کی منتھلی بیس پہ منجمنٹ
انسٹاگرام فلوررز
گوگل ایڈز
نوٹ:::::::
پیارے لوگو اگر فیس بک نے مارکیٹینگ کے لیے ایک طریقہ کار لوگوں کو دیا ہے تو اسکے لیے فیس بک کے کچھ اہم قواعد و ضوابط بھی ہیں جو کوئی مارکیٹر نے نہیں بنائے۔
اگر آ پ اپنا بزنس یا سروسز ایک سٹریٹجی کے مطابق آ ن لائن لاؤ گے تو اس میں آ پ کا ہی فایدہ ہونا ہے۔
یہ بات پہلے دن سے ہر پوسٹ میں مینشن کی جاتی ہے۔
بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی۔
ایڈز چلانے کے لیے رابطہ کیا جب ہاف بھی نہیں چلا ابھی بند کر دیں پھر کبھی۔
دوسرا پیسے ایڈوانس میں سینڈ کر دئیے تیسرے دن ابھی بجٹ نہیں
اور ہاں ہر دوسرا بندہ انبکس میں کہ مجھے سارے اسٹیپس بتاتے جائیں میں کرتی جاتی ہوں کیسے ایڈ رن کرنا۔
اور ایک بات اور کہ اپنی پروڈکٹ کی ٹائپ اپنے پیج کہ کانٹینٹ پہ فوکس کر کے مارکیٹنگ کی طرف آ ئیں۔
کسی مارکیٹر کا دماغ ویلے میں نہ کھائیں۔
یا پھر خود سیکھیں اور ایڈ چلائیں۔
پچھلے دو ہفتوں سے میں تو ۔۔۔۔۔۔۔😒😒

13/03/2024

سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیریز پارٹ 4
" فیس بک پیج آپٹیمائزیشن "

ٹاپک شروع کرنے سے پہلے میرا آپ لوگوں سے ایک سوال ہے کہ آپ کس طرح کے بزنس پیجز کو لائک کرتے ہیں؟ وہ جو زیادہ آرگنائزڈ ہوں یا جن پر آدھی ادھوری اور irrelevant پوسٹس ہوں ؟
ظاہر ہے وہی پیجز آپ لائک کرتے ہیں جن پر آپ کو مکمل معلومات ملتی ہے تو پھر ضروری ہے کہ آپ کا پیج بھی ایسا ہو جو واقعی فالو کئے جانے کے قابل ہو۔ جس طرح انٹرنیٹ پر ہر چیز آسانی سے تلاش کی جاسکتی ہے، آپکا فیس بک پیج بھی ایسا ہونا چاہیے جس کو سرچ انجن اور فیس بک الگورتھم میں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔
لیکن یہ سب ہوگا کیسے؟ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہاں میں چند ٹپس دینے لگی ہوں جن کو بس اپنے فالو کرنا ہے۔
پارٹ تھری میں ہم پیج کری ایٹ کر کے کچھ اہم سیٹنگز کر چکے ہیں۔ اب چند مزید اہم سیٹنگز کریں گے اور آپکا پیج آپٹیمائز ہو جاۓ گا۔

• پیج کی پروفائل، کور پیکچر، پیج ڈسکرپشن، کال ٹو ایکشن کا بٹن، اور فیچرڈ کونٹینٹ کی موجودگی کو یقنی بنائیں۔
• اپنے Vanity URL کو سیٹ کریں، جب آپ پیج بناتے ہیں تو فیس بک خود ایک URL سیٹ کر دیتا ہے۔ اپنے page info کے سیکشن میں جا کہ اپنے URL کو اپڈیٹ کریں اور اسے اپنے پیج ٹائٹل کے مطابق بنائیں۔ پیج کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور URL کو relevant کی ورڈز کا استعمال کرتے ہوۓ آپٹیمائز کریں۔
ان کی ورڈز کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کا پیج سرچ کرنا آسان ہو جاۓ گا۔
• آپنے آباؤٹ سیکشن میں جائیں اور اپنی دوسری ویبسائٹس جیسے انسٹاگرام، لنکڈان وغیرہ کا لنک دیں۔ اپنے بزنس واٹس ایپ کو پیج کیساتھ کنیکٹ ضرور کریں۔ کیونکہ فیس بک پیج سے عین ممکن ہے کہ آپکی آڈینس آپکے کسٹمر میں تبدیل ہو جاۓ۔
• اپنے پیج کو پروفیشنل موڈ میں کریں اور آٹو ریپلائے کا استعمال ضرور کریں۔
• ٹو فیکٹر اتھینٹیکشن کو آن کریں اس سے آپکا پیج سکیور رہے گے۔
• اب بات آتی ہے کونٹینٹ کی تو آپ امیجز، ویڈیوز، پولز، انفو گرافکس وغیرہ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ آج کل ریلیز بھی بیسٹ آپشن ہے، اس کے علاؤہ انگیجمنٹ کیلئے آپ سوالات ، کمپیٹیشن پوسٹس اور پولز کا سہارا لے سکتے ہیں۔
کانٹینٹ کی کوالٹی پو فوکس کریں اور ہمیشہ ریلیونٹ کانٹینٹ ہی
شئیر کریں۔
• اگر آپ پیج کو آرگینکلی گرو کرنا چاہتے ہیں تو ریلیونٹ ہیش ٹیگز کا استعمال بہتر آپشن ہے۔
• فیس بک ان سائٹس کرکے ذریعے اپنی پرفارمینس اور باقی فیکٹرز کو چیک کرتے رہیں۔
• فیس بک کے مختلف فیچرز اور الگورتھم میں ہونے والی چینجز کو مدنظر رکھتے ہوۓ پیج کو اپڈیٹ رکھیں۔
آج کیلئے اتنا ہی ان شاءاللہ نیکسٹ پارٹ میں ہم پیج کی ڈیکوریشن کے متعلق بات کریں گے۔
اگر آپ ہم سے اپنا فیس بک پیج بنوانا چاہتے ہیں یا آپٹیمائز کروانا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں مینشن کرکے سپیشل ڈسکاؤنٹ پر آپ اپنا کام کروا سکیں گے۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا

کیا آپکا بھی کوئی فیس بک پیج ہے؟کیا آپکو بھی اپنے فیس بُک پیج پر لائکس اور فالوورز چاہیے ؟یا آپ بھی اپنا فیس بُک پیج پرو...
13/03/2024

کیا آپکا بھی کوئی فیس بک پیج ہے؟
کیا آپکو بھی اپنے فیس بُک پیج پر لائکس اور فالوورز چاہیے ؟
یا آپ بھی اپنا فیس بُک پیج پروموٹ اور مینج کروانا چاہتے ہیں؟

تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں آپکو ہماری سروسز ملیں گی وہ بھی نہایت مناسب قیمت پر
تو پھر سوچنا کیسا ، ابھی رابطہ کریں ۔۔

06/03/2024

آپ ریسیلر ہیں ،۔لکھاری۔ہیں ، آپکی بوتیک ہے ، پارلر ہے ۔آپ گھر سے کھانا بنا کر سیل۔کرنا چاہتے ہیں ، یا کوئ پروڈکٹ جو آپکی ہواور آپ اسے بیچنا چاہتے ہیں ، آپ درزی ہیں ، ڈیری کا کام ۔ہے یا پلمبر میکینک ہیں ۔۔ چھوٹا کاروبار ہے یا بڑے کاروبار کے اونر ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپکی سیلز۔ہو ، یوٹیوبر ہیں ، یا کوئ پیچ رن کررہے ہیں ؟

آپ کو درج ذیل خدمات
انتہائ کم ریٹ میں
اور اچھے معیار کے ساتھ مل سکتیں ہیں

فیس بک پیج بنانا
لوگو بنانا
کور فوٹو
پیج فالورز
ویوز
بزنس پروموشن
فیسبک پیج منیجمنٹ
فیسبک پیج آپٹیمائزیشن
انگیجمنٹ بڑھانا
اشتھارات چلانا/ایڈ چلانا

posting ,reels, carasual posts , video content اپلوڈ کرنا 👈
👈گرافک ڈیزائنگ کرنی
👈اووئرنس دینی ، ریچ بڑھانی ، فالورز لاکر دینے جو کسٹمر بھی بن جائیں
👈آرڈرز لانے ، سیلز بڑھانی
👈آرڈز فائنل۔کروانے
👈اسٹریٹجی دینی بزنس پیلین دینا ، گائیڈ۔کرنا

01/03/2024
avail amazing offer now
01/03/2024

avail amazing offer now

29/02/2024
(ڈیجیٹل مارکیٹرز) کام کے دوران وقت کو منظم طریقے سے کیسے استعمال کریں؟1۔ روزانہ کا شیڈول بنائیں اور ہر ٹاسک کیلئے ٹائم م...
19/02/2024

(ڈیجیٹل مارکیٹرز) کام کے دوران وقت کو منظم طریقے سے کیسے استعمال کریں؟

1۔ روزانہ کا شیڈول بنائیں اور ہر ٹاسک کیلئے ٹائم مقرر کریں۔
2۔ کچھ کلائنٹس کو نہ کہنا سیکھیں مطلب جنہیں آپ صحیح طریقے سے مینیج نہ کر سکے یا آپ کو صحیح قیمت نہ دے سکیں ان کیلئے اپنا لیول ڈاؤن نہ کریں۔
3۔ نوٹیفکیشنز بند کرکے اور غیر ضروری ٹیبز کو بند کرکے تشویشناک کو کم کریں۔
4۔ پچھلے ہفتے کی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور جو عادات وقت ضائع کرنے کے ہو اُن کو عادات ختم کریں۔
5۔ کچھ چیزیں خود کے ساتھ محفوظ کریں تاکہ بار بار نہ سوچنا پڑے مثلاً کچھ سوالوں کے جواب، کچھ ہیش ٹیگز، کلائنٹ آپ تک کیسے پہنچا اور کس چیز ک ذریعے پہنچا۔
امید ہے یہ ٹپس آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور اگر اگر فائدہ مند ہو شئیر کریں تاکہ کسی اور کا بھی بھلا ہو جائیں بہت سرچ کرنے کے بعد لکھ لئے ہیں۔

19/02/2024

اپنے کاروبار کو مزید فروغ دینے کے لئے آج ہی رابطہ کریں
18/02/2024

اپنے کاروبار کو مزید فروغ دینے کے لئے آج ہی رابطہ کریں

01/02/2024

ریچ اور امپریشن دونوں ہی فیس بک پوسٹ میٹرکس ہیں جو آپ کی پوسٹ کی پاپولریٹی کو ناپتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان دونوں میں فرق کیا ہے؟؟💫

ریچ (Reach)🚀
یہ بتاتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کتنے لوگوں تک پہنچی ہے۔ ریچ نمبر ان لوگوں کو شامل کرتا ہے جو آپ کی پوسٹ دیکھ چکے ہیں، چاہے وہ ایک بار ہو یا زیادہ بار۔

امپریشن (Impressions)🔶
یہ بتاتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کتنی مرتبہ دیکھی گئی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ایک ہی فرد نے آپ کی پوسٹ کو ایک سے زیادہ بار دیکھی ہو، لیکن یہ ایک ہی ریچ نمبر میں شامل ہوگا۔

مثال کے طور پر⬇️
اگر آپ کی پوسٹ کی ریچ 100 ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پوسٹ 100 لوگوں تک پہنچی ہے۔ اگر ہر شخص نے اسے دو بار دیکھا، تو ریچ نمبر 100 ہی رہے گا لیکن امپریشننز 200 ہوں گے

اگر آپ کی پوسٹ کی ریچ 100 ہو اور ہر شخص نے اسے صرف ایک بار دیکھا ہو، تو ریچ نمبر 100 ہوگا اور امپریشنز بھی 100 ہوں گے۔

جب آپ کی پوسٹ کی ریچ زیادہ ہوتی ہے تو یہ مطلب ہوتا ہے کہ زیادہ لوگوں تک آپ کی پوسٹ پہنچ رہی ہے، جبکہ امپریشنز آپ کی پوسٹ کتنی زیادہ بار دیکھی گئی ہے۔🌐✨


Right...
31/01/2024

Right...

Newest 3x3 hashtags strategy to boost your post🚀 Avoid using random hashtags. Instead, keep these points in mind whether...
22/01/2024

Newest 3x3 hashtags strategy to boost your post🚀

Avoid using random hashtags. Instead, keep these points in mind whether you're on Facebook, Instagram, or TikTok:

👉 Use one or two hashtags focusing on who you serve, not who you are.
👉 Highlight what you offer with relevant hashtags.
👉 Address pain points and use hashtags related to why people would be interested.

💠 For example, if you're a social media strategist, use to represent who you serve, for what you offer, and for addressing the pain point of low views.

📌 | Who | What | Why |

| | | |

| | | |

| | | |

Each row represents one "3" of the strategy. Use 1-2 relevant hashtags for each to attract the right audience, showcase your expertise, and address their needs.

Try it out and play well 👊

20/01/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔

میری آج کی پوسٹ خاص علماء ، قاریہ اور قرا حضرات کیلئے ہے۔
اور یہ پوسٹ لمبی ہو سکتی ہے پر یہ آپ کے فائدے کیلئے ہے۔

آج اس ٹاپک پہ ڈسکس کروں گا اکثریت انبکس آ کر پوچھتے ہیں سوچا کہہ ایک ہی پوسٹ بنا کے سب کو بتا دیا جائے ۔۔

بعض لوگ بجٹ پوچھتے ہیں پوچھنے کے بعد کام کروانے کیلئے رابطہ ہی نہیں کرتے شاید وہ ایکسیپٹ ہی نہیں کر رہے ہوتے کہہ کتنا بجٹ لگے گا ۔۔

دیکھیے ہم کیوں کہتے ہیں کہ بجٹ لگے گا ایک تو ہمارے سروس چارجز ہیں ان کو سائیڈ پہ رکھ دیجیۓ گا ۔

باقی جو چارجز کہتے ہیں وہ آپ کے بھلے کیلئے ہوتے ہیں اور وہ آپ کے کام پہ ہی لگ رہے ہوتے ہیں۔

دیکھیے گا ! اگر پیج نہیں ہے تو پیج بنانا ہو گا کئی قراء حضرات کا پیج نہیں بنا ہوتا ایڈ تیار نہیں ہوتا اب دیکھیے ایڈ اگر پیکچر والا تیار کروائیں۔

وہ 300 , 400 , 500 , 700 , 1000 , 1200 اور 1500 میں یہ میکسیمم ہے جو ڈیزائنر چارجز کرتے ہیں ۔

جتنا اچھا ایڈ تیار کروائیں گے وہ آپ کو سستا پڑے گا اکثر میں کہتا ہوں ایک بار ایڈ تیار کروانے میں آپ پیسے لگوا لیں پھر جب تک وہ ایڈ چلے گا وہ آپ کے پیسے بچائے گا ۔۔

پہلا خرچا یہ ہو گیا آپ کاایڈ تیار کروانا اگر آپ ویڈیو ایڈ تیار کرواتے ہیں تو وہ زیادہ بہتر ہے ۔اگر آپ کا کوئی جاننے والا ہے تو ان سے تیار کروا لیجیے سب سے اچھی بات ہے ۔۔

لوگ شاید 2000 ، 3000 میں تیار کرتے ہوں ہم جو تیار کرتے ہیں وہ 5000 سے 6000 تک ویڈیو ایڈ تیار کرتے ہیں ۔اس میں وائس اوور بھی کر کے دیتے ہیں۔۔

ویڈیو ایڈ آپشنل ہے پیسے بچائے گا ۔۔
نہیں تو آپ پیکچر والا ایڈ بھی چلوا سکتے ہیں ۔۔

اب یہ آپشنل ہے بجٹ ہے تو تیار کروائیں نہیں ہے تو نہ کروائیں ۔اس کے بعد ہے آپ کا پیج بلکل نیا ہے 5,7اور 10 لائکس ہیں۔

ایڈز بھی آپ نے بنوا لیا اب آپ چاہتے ہیں کہ ایڈ ہمارا لگا دیں ہم نے چلا دیا اب کوئی آپ کے ایڈ پہ آتا ہے وہ سیریس ہوتا ہے بچوں کو پڑھوانے کیلئے یا خود پڑھنے کیلئے ۔۔

جب وہ پیج چیک کرتا ہے لائک کم ہوتے ہیں وہ سوچتا ہے یہ نیا بندہ ہے اور پروفیشنل بھی نہیں ہے ۔پتہ نہیں یہ ٹھیک پڑھاتا ہے یا نہیں پڑھاتا۔۔

پہلے تو یہی پیج لائکس ہیں ہم اسے سوشل پروف کہتے ہیں ۔۔
یہ ٹرسٹ پیدا کرتے ہیں کہ یہ بندہ ٹھیک ہے جنرل کام کرنے والا ہے ہمیں اس سے کام کروا لینا چاہیے۔۔۔

اچھا کئی لوگ فیک فالورز لے لیتے ہیں اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ایک تو وہ ڈراپ ہو جاتے ہیں دوسرا ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا نہ آپ کی پوسٹ پہ آئیں گے نہ لائک کمنٹ کریں گے ۔۔

جتنا پیسہ آپ وہاں لگاتے ہیں وہی ہمیں دے دیں آپ کو مارکیٹنگ کے زریعے ریئل فالورز دے دیں گے جس سے آپ کو فائدہ حاصل بھی ہو گا ۔۔

لائکس لینا بھی بہت ضروری ہیں پانچ سے دس ہزار لائکس ہونے چاہیے۔جتنے زیادہ لائکس ہوں گے اتنے زیادہ بہتر ہے ۔۔

یہ خرچا ہو گیا پیج بنوانے کا پکچر والا ایڈ تیار کروانے کا ویڈیو ایڈ تیار کروانے کا اور پیج لائکس کا۔اگر ویڈیو ایڈ تیار کروائیں تو یہ زیادہ بہتر ہے اس سے رزلٹ اچھے آتے ہیں اور سستا بھی پڑتا ہے ۔۔

اب اگر آپ کا پیج نیا ہے تو پہلے پیج لائکس پھر میسجزز کی کیمپین چلانی چاہیے۔۔

اب میسجزز کی کیمپین میں بجٹ کتنا ہونا چاہیے ۔
اگر آپ گلف کنٹریز میں چلوانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس بجٹ سات دن کا آٹھ سے دس ہزار ہونا چاہیے ۔۔۔

اور اگر آپ یوکے یو ایس اے یورپین کنٹری میں چلانا ہے تو پھر بارہ سے پندرہ ہزار بجٹ لگانا چاہیے سات دن کا۔۔

اور جتنا بجٹ ایڈ پہ لگاتے ہیں اتنا اس پہ ٹیکس بھی ہوتا ہے جو حکومت لیتی ہے کیونکہ پیمنٹ بینک سے ہی کٹ ہوتی ہے ۔۔

اگر کوئی نیا بندہ ہے اس کے پاس بجٹ کم از کم بیس سے پچیس ہزار ہونا چاہیے اور پھر رابطہ کرنا چاہیے ۔۔

اور پھر ایڈ چلوانا چاہتے اور غلط فہمی میں بھی نہیں رہنا چاہیے اس کے باوجود کبھی رزلٹ اچھے آتے ہیں کبھی اچھے نہیں آتے ۔یہ بھی ہر کاروبار کی طرح یہ بھی ایک کاروبار ہے ۔۔

کبھی بہت سستے رزلٹ آ جاتے ہیں کبھی مہنگے میں آ رہے ہوتے ہیں ۔۔

کبھی پیکچر پہ اچھے رزلٹ آتے ہیں کبھی ویڈیو پہ اچھے رزلٹ آ جاتے ہیں ۔۔

ہم کوشش کرتے ہیں کلائنٹ سے دونوں چیزیں بنوا لیتے ہیں جہاں رزلٹ اچھے آ رہے ہوتے ہیں اسے چلا لیتے ہیں ۔۔

یہ اس لیے پوسٹ بنائی تاکہ آپ جب بھی رابطہ کریں آپ کے پاس یہ چیزیں مکمل ہوں اور بجٹ کا بھی آپ کو علم ہو ۔۔

مزید معلومات کیلئے واٹس ایپ پہ رابطہ فرمائیں ۔
+923410675808

20/01/2024

فیس بک پیج بنوانا
لوگو بنوانا
کور فوٹو
پیج فالورز
ویوز
بزنس پروموشن
فیسبک پیج منیجمنٹ
فیسبک پیج آپٹیمائزیشن
انگیجمنٹ بڑھانا
اشتھارات چلانا/ایڈ چلانا
ان میں سے کوئی بھی سروس لینے کے لیے ان باکس رابطہ کریں

20/01/2024

20/01/2024

وعدے کے مطابق سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیریز کے دوسرے حصے میں آپ سب کا خوش آمدید

سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیریز: قسط #2

آج کا موضوع: Ads Audience: وہ لوگ جنہیں آپ اپنا پیغام دکھانا چاہتے ہیں

سمجھیں یوں کہ...

جب آپ کسی بازار میں جاتے ہیں تو وہاں بہت سے لوگ ہوتے ہیں، لیکن آپ کی دکان کا سامان صرف ان لوگوں کو دلچسپی دے گا جو اس کی ضرورت رکھتے ہیں، ٹھیک اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی! آپ اپنی پروڈکٹ یا سروس کے بارے میں ہر کسی کو نہیں بتانا چاہتے، بلکہ صرف ان لوگوں تک پہنچنا چاہتے ہیں جو واقعی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی ہے Ads Audience کا تصور!

Ads Audience کی اقسام

1- ڈيموگرافکس (Demographics):
عمر، جنس، لوکیشن، تعلیم، زبان وغیرہ۔ جیسے کہ، اگر آپ بچوں کے کھلونے بیچتے ہیں تو آپ کا ٹارگٹ بچوں کے والدین ہوں گے۔

2- انٹرٹسٹ (Interests):
لوگوں کی پسند اور ناپسند۔ جیسے کہ، اگر آپ فٹنس پروڈکٹس بیچتے ہیں تو آپ کا ٹارگٹ ان لوگوں کو بنانا چاہیے جو فٹنس اور صحت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
3- بیہیویئرز (Behaviors):
لوگوں کا آن لائن رویہ۔ جیسے کہ، اگر آپ موبائل ایپ بیچتے ہیں تو آپ کا ٹارگٹ ان لوگوں کو بنانا چاہیے جو دوسری موبائل ایپس استعمال کرتے ہیں۔
4-لائف ایونٹس (Life Events):
لوگوں کی زندگی میں اہم واقعات۔ جیسے کہ، اگر آپ شادی کی پلاننگ سروسز پیش کرتے ہیں تو آپ کا ٹارگٹ ان لوگوں کو بنانا چاہیے جو شادی کرنے والے ہیں۔

ٹارگٹ کیسے کریں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مختلف ٹارگٹنگ ٹولز پیش کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے Ads Audience کو مخصوص بنا سکتے ہیں۔ یہ ٹولز آپ کو ڈیموگرافکس، انٹرٹس، بیہیویئرز اور لائف ایونٹس کے لحاظ سے اپنے ٹارگٹ کا انتخاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر:

آپ ایک فٹنس بینڈ بیچتے ہیں اور آپ 25 سے 35 سال کی عمر کے مردوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں جو فٹنس ایپس استعمال کرتے ہیں۔ آپ اپنے ٹارگٹنگ ٹولز کا استعمال کر کے اس مخصوص Ads Audience کو منتخب کر سکتے ہیں۔

اس قسط میں آپ نے سیکھا:

Ads Audience کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

Ads Audience کی مختلف اقسام
ٹارگٹ کیسے کریں؟

آپ کے خیالات؟

کیا Ads Audience کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں؟ کیا آپ کو مزید وضاحت چاہیے؟

کل کی قسط میں:

ہم جانیں گے سوشل میڈیا پیج کیسے بناتے ہیں اور کیا کیا اہم چیزوں کا خیال کرنے سے سوشل میڈیا پیج کامیاب ہوتے ہیں

تب تک کے لیے، سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیریز کے ساتھ جڑے رہیں، اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بکس میں ضرور کرتے رہیں۔

۔ اگر آپ کو یہ سیریز سے کچھ سیکھنے کو ملے تو یہ پوسٹ اپنے پاس شیئر کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سیریز کا حصہ بن سکیں۔

خوش رہیں، آباد رہیں اور کامیاب ہوتے رییں۔

𝒦𝒽𝒶𝒹𝒾𝒿𝒶 ℛ𝒶𝓈𝒽𝒾𝒹

_________________________________

اگر آپ کا بھی بزنس ہے یا آپ اپنا بزنس آن لائن شروع کرنا چاہتے ہیں یا اپنے آن لائن بزنس کو بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ درج ذیل سروسز میں سے جو سروس لینا چاہتے ہیں اسکا انتخاب کرسکتے ہیں ۔
میری سروسز میں شامل ہے:

1- فیس بک پیج بنانا
2- فیسبک پیج کی آپٹیمائزیشن (پیج بنانا/لوگو بنانا/کور پیج بنانا/اباؤٹ سیکشن اور بھی بہت کچھ)
3- پوسٹ ڈیزائن کرنا
4- فیسبک فالورز اوریجنل بڑھانا
5- سوشل میڈیا اکاؤنٹس مینیجمینٹ
6- ایڈز چلانا
7- انسٹاگرام بنانا
8- ریلز بنانا
9- کانٹینٹ کیلینڈر بنانا
10- کاپی رائٹینگ
11- ریسرچ کیپشن
12- گرافکس ڈیزائننگ

Whtsap 03410675808

‏کیا اپ کو بھی میری طرح اکاؤنٹس کے  پاسورڈ بھولنے  کی بیماری ہے تو گوگل کی یہ سیٹنگ  اپ کے بہت کام ائے گی  لیکن یہ چیز ص...
19/01/2024

‏کیا اپ کو بھی میری طرح اکاؤنٹس کے پاسورڈ بھولنے کی بیماری ہے

تو گوگل کی یہ سیٹنگ اپ کے بہت کام ائے گی
لیکن یہ چیز صرف اینڈرائڈ یوزرز کے لیے ہے
اپنے موبائل فون کی Settings میں جائیں google پہ کلک کریں autofill پہ کلک کریں autofill with google پہ کلک کریں اور اس اپشن کو انیبل کر دیں اس اپشن کو انیبل کرنے کے بعد اپ جب بھی کوئی اور اپ کے اس اکاؤنٹ کا پاسورڈ گوگل اکاؤنٹ میں سیو ہو جائے گا اور جب کبھی اپ وہ پاسورڈ بھول جائیں تو اپ نے google password manager میں جانا ہے اور یہاں اپ کو وہ تمام اکاؤنٹس شو ہو جائیں گے جن کے پاسورڈ اپ نے گوگل پہ سیو کیا ہوا ہے اور اگر اپ بھی کسی اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھولے ہوئے ہیں تو گوگل پاسورڈ مینجر میں جائیں اور اپنا پاسورڈ چیک کر لیں اور فالو کر دیں ایسی انٹرسٹنگ انفارمیشن کے لیے 👍

19/01/2024

کاپیڈ
فیس بک سے کلائنٹ کیسے تلاش کریں؟
میں اس طریقے کو دو سال سے اپنا رہی ہوں۔۔
آپ کی کوئی بھی سکل ہو چاہے وہ ویب سائیٹ ڈیزائنگ کی ہو، مارکیٹنگ کی ہو، لکھنے کے حوالے سے ہو۔ آپ اگر کام تلاش کرتے ہیں تو مل جاتا ہے۔
سب سے پہلے آپ نے یہ سوچنا ہے کہ آپ کس فیلڈ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔۔ میں چونکہ پہلے رائٹنگ کے لیے دیکھتی تھی تو یہی سوچتی تھی۔۔
دوسرا کام آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ آپ کو کس موضوع پر زیادہ مہارت ہے۔۔ آپ کپڑوں میں دلچپسی رکھتے ہیں، کسی سکن پراڈکٹ میں، کسی ایجوکیشن کمپنی میں، کھانے میں، جانوروں میں، آئی ٹی میں وغیرہ وغیرہ۔۔
تیسرا مرحلہ ہے کہ آپ نے فیس بک پر جانا ہے اور اپنی پسند کے موضوع کا نام لکھنا ہے۔۔ جیسے میں جانوروں کے متعلق آرٹیکل اچھے سے لکھ سکتی ہوں تو میں Animals Food یہ لکھ لیتی ہوں۔۔ اور آج کل چونکہ ویب سائیٹ ڈیزائنگ کا کام کرتی ہوں تو مجھے ایجوکیشن سائیٹ بنانا زیادہ اچھا لگتا ہے۔۔ خیر یہ نام لکھ کر آپ نے سرچ کرنا ہے۔۔
سرچ کرنے کے بعد آپ نے پیجز والے سیکشن میں آ جانا ہے۔۔ اب فیس بک فلٹر کو استعمال کریں اور وہاں سے کوئی سا بھی ملک شہر آپ چن سکتے ہیں۔۔ مجھے جس ملک کے لیے بہتر لگتا ہو اسے سیلیکٹ کر لیتی ہوں۔۔ ویسے جب میں نے مارکیٹنگ کا کورس کیا تو وہاں سر سلمان نے گوگل ٹرینڈ کا بتایا تھا اس سے بھی آسانی ہو جاتی ہے۔۔ وہاں پہلے جا کر سرچ کر سکتے ہیں کہ کس ملک میں کس کام سے متعلق لوگ آج کل سرچ کر رہے ہیں۔۔
خیر یہ کرنے کے بعد آپ کے سامنے بہت سارے پیجز آ جائیں گے۔ اگر آپ شہر کو منتخب کرتے ہیں تو کم پیج آئیں گے اور اگر ملک کو منتخب کرتے ہیں تو زیادہ ہوں گے۔۔
ان پیجز کا آپ کو کیا کرنا ہے؟؟
یہاں دو چیزیں نوٹ کریں ۔۔ایک تو یہ دیکھیں کہ پیج پر آخری پوسٹ کب ہوئی ہے یعنی پیج اکٹیوو ہے یا کسی نے یوں ہی بنا کر چھوڑ دیا ہے۔۔ دوسری چیز میں یہ دیکھتی ہوں کہ پیج کیسا چل رہا ہے۔۔ پیج پر ویڈیوز ہیں تو اس پر کتنے ویوز ہیں ویب سائیٹ کا لنک دیا ہوا ہے یا نہیں دیا ہوا۔۔
چونکہ آج کل ویب سائیٹ کے لیے تلاش کرتی ہوں تو زیادہ دھیان اسی پر ہوتا ہے کہ اس پیج کی ویب سائیٹ بنی ہوئی ہے یا نہیں۔۔ اگر آپ ایس ای او کرتے ہیں تو آپ کے لیے ویب سائیٹ والے پیجز بھی بہتر ہیں آپ ویب سائیٹ وزٹ کر کے اس کو چانچ کر بھی کمپنی کے اونر کو پروپوزل بھیج سکتے ہیں۔۔ اگر آپ ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیج پر یوٹیوب چینل کا لنک موجود ہے یا نہیں ۔ اس سے علم۔ہو جاتا ہے کہ اس بندے کا چینل ہے چینل کو وزٹ کر کے بھی آپ اسے ایڈیٹنگ کے لیے ریکویسٹ بھیج سکتے ہیں۔۔ اگر آپ سوشل میڈیا مارکیٹر ہیں تو تب تو بہت آسانی ہے آپ پیج کو دیکھیں اور انھیں ایک پوری سٹریٹیجی بھیج دیں۔۔
اب یہ سب دیکھنے کے بعد آپ کو ایک پروپوزل تیار کرنا ہے۔۔ جو آپ کے ہنر سے متعلق ہو ۔۔ آپ کیا سروس دے رہے ہیں آپ کا کیا پورٹ فولیو ہے۔۔ آپ ان تک کیسے پہنچے ہیں؟ آپ ان کے بزنس کو کیسے آگے بڑھا سکتے ہیں؟؟ ہاں ابھی آپ بجٹ کا نہ لکھیے گا۔۔ آپ کا پروپوزل ایسا ہو کہ اگلا بندہ انکار نہ کر سکے۔۔
اس طرح آپ یہ پروپوزل ان کی ای میل پر ، مسنجر پر یا اگر واٹس ایپ کا بٹن ہو تو وہاں بھیج دیں ۔۔
آپ دس لوگوں کو بھی بھیجتے ہیں تو ان میں سے آٹھ آپ کو ضرور رسپانس کریں گے۔۔ ان آٹھ میں سے بھی پانچ ایسے ہوں گے جو دلچسپی ظاہر کریں گے اور پھر ہو سکتا ہے کہ پانچوں ہی کام کروانے کو رضا مند ہو جائیں یا ان میں سے کوئی سے تین تو لازمی ہو جائیں گے۔۔
میں نے جب بھی یوں کیا ہے میرے پاس بیک وقت تین سے چار لوگ کام کے لیے راضی ہو جاتے ہیں۔۔بعض ایسے ہوتے ہیں کہ انھیں کچھ علم نہیں ہوتا انھیں سب بتانا ہوتا ہے اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ انھیں علم ہوتا ہے۔۔اب آپ ان سے سب کچھ ڈسکس کر سکتے ہیں اور پھر بجٹ بھی بنا سکتے ہیں۔۔
اچھا یہاں سب سے اچھی بات ہے کہ وقت کی قید نہیں ہے۔۔ اس لیے آپ ایک وقت میں چار کام آسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔۔ آپ انھیں جتنا وقت کہیں گے وہ مان جائیں گے۔۔
دوسری چیز یہ والے کلائنٹس 90٪ رئیل ہوتے ہیں۔۔ بہت کم چانس ہے کہ یہ آپ کو دھوکا دیں۔۔ بلکہ یہ والے کلائنٹس اکثر آپ کو لانگ ٹرم کے لیے ہائیر کر لیتے ہیں۔۔
دوسرا اگر آپ کو زیادہ خطرہ محسوس ہو رہا ہے تو آپ ان سے بات کر کے انھیں اپنی کسی بھی پروفائل سے لنک کرسکتے ہیں۔۔میں نے یہ کام پہلی بار دو دن پہلے کیا۔۔ چونکہ نیا نیا اپ ورک کا اکاؤنٹ بنایا ہے تو انھیں اپنے اپ ورک سے کنیکٹ کر لیا۔۔ اس سے یہ تو ہو گا کہ آپ کو کچھ پیسے کم ملیں گے مگر کام آپ کا کافی حد تک سیکیور ہو جاۓ گا اور آپ کی پروفائل بھی گرو کر جاۓ گی۔۔
ویسے تو جس نے سکیم کرنا ہو وہ پروفائل پر بھی کر جاتا ہے اور جس نے نہ کرنا ہو وہ کہیں نہیں کرتا ہے۔۔
مجھے فیس بک اس وجہ سے اچھی لگتی ہے کہ اس کے فیچر آسان ہیں اور آسانی سے سمجھ آ جاتے ہیں۔۔ میں کسی اور پلیٹ فارم کی طرف جا ہی نہیں پاتی ہوں کیونکہ پھر وہاں میں پینک ہو جاتی ہوں۔۔
امید ہے یوں آپ کو آپ کا کام مل سکتا ہے۔۔۔

تہنیت افتخار

18/01/2024

برینڈز کی سیلز تو ملین میں ہیں ان کو ایڈورٹائزنگ کی کیا ضرورت بھئ 🧐
اور آپ کے پیج پر آڈینس ہی نہیں ہے پھر بھی آپ مارکیٹنگ نہیں کروارہے 🫣
سیلز نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔۔۔۔؟؟؟🤔
آپکے پیج پر بھی آڈینس نہیں ہے ؟؟؟ 🥴
یہ سب پریشانیاں آپکی۔ کریں گے ہم دور 🥳
💥💥پیج بنانے سے اس کو رینک کرنے اس کی ریچ بڑھا کر آڈینس لانے پیج فالورز بڑھانے تک یہ سب ہم کر کے دیں گے آپ کو سیلز دیں گے اور پیج کے متعلق مکمل گائیڈ بھی کیا جائے گا 💫

مارکیٹنگ آپ کے کاروبار کو 2 سے 3 مہینے میں اس مقام تک پہنچا دیتی ہے جہاں تک آپ بغیر مارکیٹنگ کے 2 سے 3 سال میں بھی نہیں پہنچ سکتے ۔
ٹریول ایجنسی ، ہائوسنگ سکیم ، اکیڈمی ، کلینک اور کسی بھی کاروبار کے لیے

✨تو آج ہی اپنے کسی بھی قسم کے ٹریول ایجنسی ،
ٹینٹ سروس ، ہائوسنگ سکیم ، اکیڈمی ، کلینک کاروبار کو فروغ دینے یا فیس بک پیج کے فالورز بڑھانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
Wa.me/+923410675808

16/01/2024

فیس بک پیج کی مینجمنٹ کیوں ضروری ہے؟

بہت سارے لوگ اپنا پیج بنوانے کے بعد اس پر ڈائریکٹ ایڈز Ads رن کرنا شروع کردہتے ہیں ۔ خود اگر میں اپنی بات کروں تو مجھ سے بھی بہت سے مارکیٹرز اپنے پیج کے آپٹیمائزیشن کے بعد ڈائریکٹ ایڈز رن کروانے کی بات کرتے ہیں ۔جب کہ ابھی ان کے پیج پر پروپر ورکنگ بھی نہیں ہوتی اور بہت زیادہ امپروومنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ آپ کا پیج بالکل ایسے ہی لگتا ہے جیسے خالی دکان ہے جس پر آدھی ادھوری پروڈکٹس پڑی ہوئی ہیں۔ کوئی بھی اس طرح کی دکان پر آنا پسند نہیں کرتا۔

دوسری طرف ایک ایسی دکان ہے جس کا نہ صرف زبردست سیٹ اپ ہے بلکہ اس کے اندر انتہائی خوبصورتی سے پروڈکٹس کو شو کیس کیا ہوا ہے۔ ایک ترتیب سے ہر چیز اپنی جگہ پہ پری ہوئی ہے۔ دیکھنے والے کو کلیئر پتہ لگ رہا ہے کہ فلاں چیز یہاں پہ ہے فلاں چیز یہاں پہ ہے تو یقینا ایسی دکان کے گاہک زیادہ ہوں گے۔

اسی طرح پیج مینجمنٹ ہے۔ صرف پیج بنا لینا اور اس پر ایڈز رن کروا لینا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی مینجمنٹ بھی بہت ضروری ہوتی ہے اگر آپ کا پیج ایک زبردست طریقے سے Manage ہوا ہو تو Organically ہی اس کی ریچ بہت بڑھ جاتی ہے ہاں یہ تھوڑا سا ٹائم ٹیکنگ کام ضرور ہوتا ہے مگر اس طرح سے آپ کو ریلیونٹ آڈینس ملنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔

اس کی مثال میں آپ کو اپنے پیج سے دوں گی جو میں نے کچھ عرصہ پہلے بنایا لیکن آج تک اس پر ایک بھی ایڈ رن نہیں کیا۔ مگر اس کی مینجمنٹ زبردست انداز میں کی اور جاندار Content ڈالا جس کے بدلے میں بغیر ایڈ رن کیے ہی اس کی ریچ دن بدن بڑھتی گئی اور اب اس کے فالورز 10 ہزار سے زیادہ ہیں ۔ حالانکہ اب کافی ماں سے میں اس پر کوئی ورکنگ نہیں کر رہی ہوں کچھ مصروفیات کی وجہ سے میں اس پیج پر بالکل ایکٹو نہیں ہوتی ہوں مگر اس کے باوجود اس کی ریچ پہ کوئی خاص فرق نہیں پڑا کیونکہ میں اس کی مینجمنٹ بہت بہترین انداز میں کرتی رہی ہوں۔ تو یہ ہوتا ہے مینجمنٹ کا فائدہ !

بہت ساریے کلائنٹس ہم سے مینجمنٹ کے چارجز پوچھتے ہیں جب ہم انہیں چارجز بتاتے ہیں تو وہ غائب ہو جاتے ہیں۔دیکھیں پیج مینجمنٹ آسان کام نہیں ہوتا ہے اس میں ہم نے آپ کے پیج کو ایک پروپر طریقے سے لے کے چلنا ہوتاہے۔ ایک پراپر کلر پیلٹ کے اندر آپ کے پیج پر ڈیزائننگ کرنی ہوتی ہے۔ اس پر ریسرچ ہوتی ہے کیپشنز ڈالنی ہوتی ہیں ریلز وغیرہ اپلوڈ کرنی ہوتی ہیں۔ وہ ایک انتہائی پروفیشنل لک دیتا ہے اور بہت سارے لوگ آپ کا پیج دیکھ کر ہی آپ کو فالو کر لیتے ہیں۔

اس لیے صرف ایڈز پر نہیں بلکہ ساتھ ساتھ اپنے پیج کی مینجمنٹ پر بھی توجہ دینا اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر آپ خود یہ کام کر سکتے ہیں تو ویل اینڈ گڈ اور اگر آپ خود اتنا وقت نہیں دے سکتے تو کسی اچھے مارکیٹیر کی سروسز ضرور لیں اور اس کی محنت کو دیکھتے ہوئے اس کے بجٹ کو بھی ضرور سمجھیں۔ 😊

اگر آپ بھی آن لائن کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا اپنی سیلز کو بڑھانا چاہتے ہیں تو آج ہی رابطہ کریں۔

ہماری سروسز میں شامل ہے :

👈سوشل میڈیا مینیجمنٹ
👈 فیس بک پیج آپٹیمائزیشن
👈فیسبک ایڈز
👈فیسبک پیج بنانا
👈گرافکس اپ کی
ے کاروبار ،ادارے، سکول، کالج یا اکیڈمی کے لیے بہترین/گرافکس ڈیزائنز تیار کرنا
👈کاپی رائیٹنگ ٫ پوسٹ ڈسکرپشن رائیٹنگ
👈 فیسبک پیج لائیکس اور فالورز

یاد رہے یہ سب کام پروپر سٹریٹجیز کے تحت کیا جاتا ہے اس کے علاوہ آپ کو ساتھ ساتھ گائیڈ بھی کیا جاتا ہے اور فل ٹائم سپوٹ بھی پرووائڈ کی جاتی ہے۔😊

سروسز حاصل کرنے کے لیے ایک ہی میسج میں مکمل ڈیٹیل لکھ کر رابطہ کیجئے!
شکریہ!

15/01/2024

تمہیں سورۂ قریش کا ایک ایسا کمال بتاؤں جوزندگی میں تمہیں کہیں نہیں ملا تھا وہ یہ ہےکہ اگر چاہتے ہو کہ ساری کائنات کے خزانے جو زمین کے نیچے دفن ہیں اوروہ اللہ کے علم میں ہیں اور اللہ ہی جانتا ہے تو پھر سورۂ قریش کو اپنی زندگی کا ایسا ساتھی بنائیں جو کبھی جدا نہ ہو۔۔۔ سفر ہو‘ زندگی ہو‘ موت کا آخری وقت ہو‘ کھانا ہو ‘پینا ہو‘ اولاد ہو‘ گھر ہو‘ جھونپڑی ہو‘ محل ہو۔۔۔

خاص وقت کا خاص عمل اور نسلیں کامیاب: اگر کوئی شخص سورۂ قریش کو اس وقت پڑھے جس وقت میاں بیوی کے ملنے کا وقت ہوتا ہے یعنی اس سے پہلے جب انسان اپنے لباس سے جدا نہ ہو اور صرف تین بار‘سات بار یا گیارہ بار پڑھ لے اس سے جو بھی اولاد پیدا ہوگی‘ وہ اولاد کبھی ننگی نہیں ہوگی اللہ ان کو
اچھا لباس دے گا‘کبھی بھوک نہیں ہوگی یعنی ان کو اللہ پاک بہترین کھانے دے گا کبھی خوفزدہ نہ ہوگی نہ غم سے نہ دشمن سے نہ کسی درندے سےنہ کسی جادو سے اور نہ ہی کسی مشکل سے اور ان کو بھوک کا خوف‘ غم کاخوف‘ چھننے کا خوف‘ لٹنے کا خوف‘ مشکلات کا خوف‘ پریشانیوں کا خوف اور مسائل کا خوف ان کو نہیں ہوگا اور زندگی ان کی آسودہ گزرے گی۔رزق ‘برکت لائی اور تنگدستی گئی۔۔

میرے رزق میں برکت’ میرے مسائل حل مجھے زندگی میں ترقیاں ملیں‘ حالات سنورے‘ زندگی سنوری میں نے غربت تنگدستی سے اپنے آپ کو نکلتے ہوئے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔۔۔ میں نہیں نکل سکتا تھا‘ بہت کوشش کی لیکن نہیں نکل سکا اور اب ایسا نکلا کہ آج لوگ مجھے مالدار کہتےہیں۔۔۔ کوئی مجھے تنگدست نہیں کہتا‘ کوئی فقیر نہیں کہتا اور میں اپنی زندگی میں اسی تنگدستی اورفقیری سے نکلا ہوں اور ایسا نکلا ہوں کہ میں آگے سے آگے بڑھا۔۔۔ حالات نے مجھے بہتر سےبہتر بنا دیا۔ کہ سورۂ قریش کو جب چودھویں رات کاچاند ہو اور موسم گرما کا ہواور صحن میں سورہےہوں تو چاند کو دیکھتے ہوئے یہ سورۂ پڑھتے رہیں۔۔۔ پڑھتے رہیں۔۔۔ پڑھتے رہیں۔۔۔ اور اپنی چار مرادوں کو دل میں لے کر پڑھتے رہیں۔۔۔ مراد نمبر ایک: فاقہ ،تنگدستی ،غربت، معاشی مسائل،کاروباری مسائل، روزگار کے مسائل، تنگدستی کے مسائل۔ مراد نمبر دو: خوف کسی انسان سے‘ کسی جانور سے اور کسی جن سے یا لٹنے کا خوف‘ گمراہ ہونے کا خوف‘ فتنوں کا خوف‘ مشکلات کا خوف‘ پریشانیوں کا خوف‘ زندگی کی ناکامیوں کا خوف۔۔۔ تیسری مراد : آپ کو کہیں سے امن چاہیے اور اپنے آپ کو ہر حال میں تنگدست اور بے حال محسوس کرتے ہیں اور آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ زندگی کے اس گوشے میں پہنچے جہاں کوئی آپ کا ساتھی اور مدد گار نہیں اور آپ کو کوئی حاصل کرنے والا اور ساتھ دینا والا نہیں اورآپ سمجھتے ہیں کہ آپ تنہا ہوگئے ہیں۔۔۔ چوتھی مراد: آپ گناہوں کی گمراہی میں اور زندگی کی ذلتوں میںیا پھر بد سے بدتر زندگی میں آپ چلے گئے ہیں اور ولایت چاہتے ہیں‘ فقیری چاہتےہیں‘تعلق چاہتے ہیں‘ نسبت احسان چاہتے ہیں آپ رات کی تنہائیوں میں آنسو چاہتے ہیں۔۔۔ دعا کا لفظ چاہتے ہیں۔۔۔ دعا کا اہتمام چاہتےہیں۔۔۔ دعا کی طاقت چاہتے ہیں اور دعا کی تاثیر چاہتے ہیں بس۔۔۔ میرا گھر‘ میرا تن‘ میرا من بے روشن:سورۂ قریش بلاتعداد چاند کو دیکھتے ہوئے پڑھیں اور بس ایک تصور ضرور کریں کہ مولا چاند کچھ نہیں‘ مخلوق ہے ۔۔۔تو خالق ہے اور تو نے اس چاند میں روشنی ڈالی۔۔۔ مولا !میرا گھربے روشن۔۔۔ میرا تن بےروشن۔۔۔ میرا من بے روشن۔۔۔ میری زندگی میں اندھیرا‘ میری راہوں میں اندھیرا‘ میری آنکھوں میں اندھیرا۔۔۔ میری نسلوں میں اندھیرا۔۔۔ مجھےغربت کا اندھیرا۔۔۔ مجھے تنگدستی کا اندھیرا۔۔۔ مجھے گناہوں کا اندھیرا۔۔۔ مشکلات کا اندھیرا۔۔۔ خوف کا اندھیرا۔۔۔ ذلتوں کا اندھیرا۔۔۔ ظلمتوں کا اندھیرا۔۔۔ ناکامیوں کا اندھیرا۔ میرے اوپر چھا گیا ہے تو جس طرح اپنی تجلی سے چاند کو روشن کرتا ہے اس سورۃ کی برکت سے اپنی تجلی بھیج اور میرا سب کچھ روشن کردے اور مجھے روشنی دے دے ۔ عمل کا طریقہ:ہر چاند کی بارہ، تیرہ اور چودہ کو اگر یہ عمل کرتے رہیں تین دن کریں یا ہر چاند جب بھی روشن ہو دس دن کریں یا کم از کم چودھویں کی چاند کی رات کو کریں اور یہ باتیں کرتے کرتے سوجائیں اور اگر آپ چاند کو نہیں دیکھ پاتے آپ کے پاس وہ ماحول نہیں کہ جس میں چھت یا صحن میسر ہو لیکن چودھویں کا چاند ہے اور تاریخ چودھویں کی ہے تو پھر تصور تصور میں یہ عمل کرتے کرتے لیٹ جائیں چاہےچاند نظر نہ بھی آئے لیکن یہی تصور ہو اور یہی عمل آپ کرتے چلے جائیں۔ اپنی نسلوں میں یہ عمل ضرور سکھانا: اپنی نسلوں میں یہ عمل ضرور سکھانا کیونکہ آپ تو پاگئے اگر نسلیں نہ پائیں تو پھر آپ بھی پاکر آخر کتنا پائیں گے۔۔۔ نسلیں آپ کی شادو آباد ہوجائیں گی اور اس کو اگر زندگی بھر کا معمول بنالیں تو آپ پر وہ خیروبرکت کی ر اہیں کھلیںگی اور آپ پروہ رحمت کی اور برکت کے راستے کھلیں گے جنہیں آپ نے کبھی سوچا اور پایا نہ ہوگا۔

دل کی سیاہی مٹانے کا لاجواب عمل

: اس کاپی میں لکھا تھا دل کے اوپر ایک نقطہ ہوتا ہے جو گناہ سے آتا ہے اور گناہ بڑھتے بڑھتے نقطے بڑھتے چلے جاتےہیں ان نقطوں کو مٹانے کیلئے سورۂ قریش کے اوپر جتنے نقطے ہیں یعنی اس کےلفظوں پر جتنے نقطے ہیں اتنی بار دل کے نقطوں کو مٹانے کیلئے روزانہ کسی بھی وقت سورۂ قریش پڑھیں لیں کہ جتنے نقطےاتنی بار سورۂ قریش‘ آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کے دل پر کتنے کالے نقطے ہیں بس سورۂ قریش کے نقطوں کے بقدر جتنے اس پر نقطے ہیں اتنی تعداد میں سورۂ قریش پڑھیں اور پڑھتے چلے جائیں آپ سوچ نہیں سکتے کہ آپ کا دل کتنا زیادہ مالا مال ہوگا‘ صحت مند ہوگا اور برباد دل کیسے آباد ہوگااور آپ کے دل کو کیسے صحت‘ تندرستی‘ راحت‘ رحمت‘ برکت‘ شفاء‘ دل کی بیماریاں دور اور دل کی روحانی بیماریاں خطرناک بالکل ختم ہوجائیں گی

Address


Telephone

+923410675808

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ikrama malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ikrama malik:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share