RCN Infotainment

  • Home
  • RCN Infotainment

RCN Infotainment infotainment Channel

منڈی احمد آباد میں راو کیبل نیٹ ورک کی جانب سے فائبر انٹرنیٹ سروس کا شاندار آغاز ۔۔۔تیز ترین انٹرنیٹ ۔ مناسب ریٹس میں......
07/01/2024

منڈی احمد آباد میں راو کیبل نیٹ ورک کی جانب سے فائبر انٹرنیٹ سروس کا شاندار آغاز ۔۔۔تیز ترین انٹرنیٹ ۔ مناسب ریٹس میں......
لایا ہے راو کیبل نیٹ ورک جو 25 سال سے آپکی خدمت میں پیش پیش ۔
رابطہ کیلئے ۔ راو شاہد وسیم 03006482788

میری پریس کلب کا ایک ہیرا 💖 بہترین شخصیت کا حامل ۔ نڈر اور بے باک صحافی اللہ کریم عزتوں میں مزید اضافہ فرمائے آمین ثم آم...
18/10/2023

میری پریس کلب کا ایک ہیرا 💖 بہترین شخصیت کا حامل ۔ نڈر اور بے باک صحافی اللہ کریم عزتوں میں مزید اضافہ فرمائے آمین ثم آمین

انتہائی مخلص اور پیارا بھائی  ہر جگہ اپنی نمایاں حیثیت منوانے والی شخصیت ہر دل عزیز رسول پور پریس کلب کا حصہ صمیم قلب سے...
18/10/2023

انتہائی مخلص اور پیارا بھائی ہر جگہ اپنی نمایاں حیثیت منوانے والی شخصیت ہر دل عزیز رسول پور پریس کلب کا حصہ صمیم قلب سے مبارک باد ❤

14/07/2023

منڈی احمد أباد لائیرفورم کی ھنگامی پریس کانفرنس

منڈی احمدآباد محلہ ٹاؤن کمیٹی کا رہائشی ماسٹر شکیل قضاء الہی سے وفات پاگیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ کا وقت بعد میں بتایا  ...
13/03/2023

منڈی احمدآباد
محلہ ٹاؤن کمیٹی کا رہائشی ماسٹر شکیل قضاء الہی سے وفات پاگیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ کا وقت بعد میں بتایا جائے گا
13/3/2023

صفائی یا گندگی؟؟؟؟توجہ برائے میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد گزارش ہے کہ صفائی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔۔نالیوں کی صفائی...
09/03/2023

صفائی یا گندگی؟؟؟؟
توجہ برائے میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد
گزارش ہے کہ صفائی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔۔نالیوں کی صفائی کے نام پر گلیوں میں بکھیرے جانے والے گند سے جہاں نہ صرف گزرنا مشکل ہو جاتا ہے وہاں گندگی پھیلا کر تعفن اور ماحول کو بھی پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔۔
(نمائندہ آر سی این ) منڈی احمد آباد کی بیشتر گلیوں کی چوڑائی پانچ سے سات فٹ ہے سیوریج کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئیے نالیوں کی صفائی اس طرح کی جاتی ہے کہ کیچڑ نکال کر گلی میں ڈھیر لگا دیا جاتا ہے جو دو چار روز بعد خشک ہونے پر اٹھا لیا جاتا ہے۔۔مگر جن گلیوں کی چوڑائی ہی بمشکل چار سے پانچ فٹ ہوتی ہے وہاں یہ ڈھیر گزرگاہ میں کسی عزاب سے کم نہیں ہوتا۔۔ متعدد واقعات میں رات کے وقت بزرگ اور بچے پھسل کر گر پڑتے ہیں۔۔یا وہ کیچڑ کا ڈھیر گلی کی پوری چوڑائی پہ پھیل جاتا ہے جوتے بھی خراب اور سواری کے پہیوں سے یہ کچڑ دھکیل کر مزید پانچ سے دس فٹ کے ایریا کو بھی خراب کر دیتا ہے۔۔ بلاشبہ کمیٹی کا عملہ پوری جانفشانی سے کام کرتا ہے مگر یہ صفائی الٹا گندگی پیدا کر دیتی ہے۔۔
چیف آفیسر سے گزارش ہے کہ کئی سالوں سے رائج یہ طریقہ تبدیل کیا جائے آج سے بیس سال پہلے یہ کیچڑ ڈائریکٹ ہتھ رہڑی کے زریعے شہر سے باہر منتقل کیا جاتا تھا۔مگر پھر بعد میں ہتھ رہڑی پرانی ہوکر لیکیج ہونے سے اسی جگہ ڈھیر بنا کر چھوڑ ا جانے لگا۔۔۔جسے چند دن بعد خشک ہونے پر اٹھا لیا جانے لگا۔۔۔ہر دس فٹ بعد گلی میں ڈھیر لگا کر تعفن پیدا کر دیا جاتا ہے اور گزرگاہ کو مشکل بنا دیا جاتا ہے جس سے نمازی لوگ بھی پریشان ہوتے ہیں اور بزرگ اور بچے اور خواتین بھی۔۔اس مسلہ کی بابت چیف آفیسر صاحب فی الفور طریقہ کار بدلیں تا کہ ہمہ وقت شہر کی گلیاں اور ماحول صاف ستھرا رہے۔۔۔

05/03/2023

Noorallah Siddiqi

رند رسرچ سینٹر اور ATZ  انٹر پرائزز کے زیر اہتمام۔ ۔قران کوئز اوکاڑا پروگرام کے سیمی فائنل اور فائنل بروز اتوار اوکاڑا ش...
14/10/2022

رند رسرچ سینٹر اور ATZ انٹر پرائزز کے زیر اہتمام۔ ۔قران کوئز اوکاڑا پروگرام کے سیمی فائنل اور فائنل بروز اتوار اوکاڑا شہر میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ضلع بھر کے سینکڑوں سکولز کے مابین یہ مقابلے مختلف سیکٹرز پہ ہوتے ہوئے تحصل سے ڈسٹرکٹ تک پہنچے۔۔
الحمد للہ منڈی احمد اباد سے ڈمفریز سکول آف ایکسی لینس سینٹر اور تحصیل جیتنے کے بعد اب سیمی فائنلز اور فائنل کی دوڑ میں پرائمری اور ہائی سیکشن لیول کی دونوں ٹیمیں اوکاڑا کے ایلی گینٹ سکول اور علی ٹرسٹ سکول سے مقابلہ کریں گی۔۔یہ مقابلے بروز اتوار اوکاڑا سٹی میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔۔ قران کوئز پروگرام کو ضلع بھر میں پزیرائی مل رہی ہے۔۔۔

منڈی احمد آباد بیگ بازار نزد مدینہ مسجد منڈی احمد آباد میں میرے بھائی طیب بھٹی کی کریانہ کی دوکان ہے جس پر میرا بھائی او...
12/09/2022

منڈی احمد آباد بیگ بازار نزد مدینہ مسجد منڈی احمد آباد میں میرے بھائی طیب بھٹی کی کریانہ کی دوکان ہے جس پر میرا بھائی اور بھتیجا اللہ دتہ بیٹھتے ہیں زین ولد آفتاب میرے بھتیجے سے سگریٹ وغیرہ ادھار لے جاتا تھا یہ منشیات کا عادی ہے میرے بھائی طیب نے اللہ دتہ کو کسی بھی شخص کو ادھار دینے سے منع کردیا آج جب زین ولد آفتاب دوکان پر آیا اس وقت بھی وہ نشے میں تھا اس نے میرے بھتیجے سے سگریٹ ادھار مانگے تو انکار کرنے پر اس کو گالیاں دینے لگ گیا اور دوکان کے اندر گھس گیا جس پر ان کی ہاتھا پائی ہو گئی انکو بازار میں موجود لوگوں نے چھوڑوا دیا میرے بھتیجا اس سے جان چھوڑوا کر گھر کی طرف بھاگا والد کو بلانے تو اسی اثنا میں زین نے دوکان میں توڑ پھوڑ کی نقدی ، موبائل ، اور سگریٹ چوری کیئے اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جب میرا بھائی طیب دوکان پر پہنچا تو سامان بکھرا پڑا تھا زین کے ساتھ ساتھ پیسے اور موبائل بھی غائب تھا اس تمام وقوعہ کا مجھے جب علم ہوا تو میں دوکان پر پہنچا اور وقوعہ بچشم خود دیکھا اور اس کے مزید گواہ بھی موجود ہیں میں نے قانون کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا اور ایک درخواست لکھوا کر تھانہ میں حاضر ہوا اور درخواست جمع کروا دی جب آفتاب شاہ کو پتا چلا تو اس نے اپنے بیٹے کو سمجھانے اور معزرت کرنے کی بجائے اس کے گناہوں کو چھپانے کیلئے الٹا رزلٹ لے کر درخواست دے دی اور ایک منظم طریقہ سے میرے خلاف سوشل میڈیا پر میری تضحیک شروع کی اور کروا دی جو کہ سراسر زیادتی ہے میں ایک شریف شہری ہوں انہوں نے میری عزت نفس کو مجروح کیا ہے بے بنیاد اور گھٹیا الزامات لگائے ہیں ، میری ایس ایچ او منڈی احمد آباد حافظ سعید ، ڈی ایس پی اور ڈی پی او اوکاڑہ سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف مہیا کیا جائے ایسے تو یہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی کریں گے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگینڈا کر کے بلیک میل کرتے رہیں گے ۔ ڈاکٹر محمد یوسف قادری

* انتہائی افسوس ناک خبر *روڈ ایکسیڈینٹ ۔ گھارا پل نزد جمشیر مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکلز کا تصادم  ایک بزرگ اور...
12/09/2022

* انتہائی افسوس ناک خبر *
روڈ ایکسیڈینٹ ۔ گھارا پل نزد جمشیر مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکلز کا تصادم ایک بزرگ اور ایک نوجوان شدید زخمی ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ کی فوری امداد زخمیوں کو فسٹ ایڈ دے کر ہسپتال منتقل کر دیا
رپورٹ بائے اشرف بھٹی ممبر آر سی این انفوٹینمنٹ منڈی احمد آباد

11/09/2022

منڈی احمد آباد۔۔الحسنین خالص شہدکےچیف ایگزیکٹو ماسٹرناہیداقبال سےخصوصی گفتگو آر سی این۔ پریس کلب حقیقی رجسڑڈ کے دفتر میں
میزبان پروفیسرمحمدرفیع صحراٸی
11/9/2022

11/09/2022

منڈی احمد آباد۔۔لوک فنکارساٸیں افضال سےخصوصی انٹرویو
آر سی این ۔ پریس کلب حقیقی رجسڑڈ کے دفتر میں
میزبان۔۔ سر رفیع صحرائی صاحب
11/9/2022

اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد کیلئے نکلیں کہیں دیر نا ہو جائے
06/09/2022

اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد کیلئے نکلیں کہیں دیر نا ہو جائے

سیلاب سے متاثر خاندانوں کی مدد کیلٸے منڈی احمد آباد جھگیاں غلام فرید سے ہماری آواز کا قافلہ نکل چکا اللہ تعالی ہمارے بھاٸیوں کی غیب سے مدد فرماٸے آمین

06/09/2022

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان آر سی این انفوٹینمنٹ لائیو پروگرام

میں نےپاکستان بنتےدیکھا۔۔۔میزبان پروفیسرمحمدرفیع صحراٸی صاحب۔۔مہمان۔۔ سردارباقرعلی وٹواٹاری شریفپاکستان بنتےوقت اور پاکس...
27/08/2022

میں نےپاکستان بنتےدیکھا۔۔۔
میزبان پروفیسرمحمدرفیع صحراٸی صاحب۔۔
مہمان۔۔ سردارباقرعلی وٹواٹاری شریف
پاکستان بنتےوقت اور پاکستان بننےسےپہلےکےسچےاور دلچسپ واقعات جس میں باباجی نےپوری تاریخ بتادی ایک نٸےاور انوکھےانداز کےساتھ۔۔۔ آپ بھی ضرور سنیں آرسی این انفوٹینمنٹ کےیوٹیوب چینل پر

https://youtu.be/Z4aPBPFuYUE

میں نے پاکستان بنتے دیکھا ؟ آج ہم آزاد ہیں ، لیکن یہ آزادی حاصل کرنے کیلٸے اپنے پیارے قربان کرنے پڑے ، ہرطرف لاشیں ہی لاشیں تھی ، دریاٸے ستلج کا پانی سرخ ہو ...

پاکستان کی نئی الیکٹرک کار   دانش احمد انصاری دکھنے میں پاکستان کی نئی الیکٹرک کار NUR-E75 ہنڈا کی جدید ترین الیکٹرک گاڑ...
14/08/2022

پاکستان کی نئی الیکٹرک کار

دانش احمد انصاری

دکھنے میں پاکستان کی نئی الیکٹرک کار NUR-E75 ہنڈا کی جدید ترین الیکٹرک گاڑی سے ملتی جلتی ہے، زیر نظر تصویر میں سبز رنگ کی ہنڈا کی الیکٹرک کار دنیا کے سب سے جدید اور اعلیٰ پلانٹس میں سے ایک میں تیار کی گئی ہے، جہاں دنیا بھر سے منتخب کیے گئے بہترین انجینئرز کام کر رہے ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں کسی جدید الیکٹرک گاڑی کے ڈیزائن کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی الیکٹرک گاڑی کو تیار کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں، یہ واقعی ایک اہم کامیابی ہے، ممکن ہے کہ پاکستان کی الیکٹرک کار فیچرز کے لحاظ سے ہنڈا کا مقابلہ نہ کر سکے، لیکن اس پہلی کوشش پر سراہا ضرور جانا چاہیے

منڈی احمدآباد۔۔چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف منڈی احمد آباد کے زیرِ اہتمام یوم ت...
27/07/2022

منڈی احمدآباد۔۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف منڈی احمد آباد کے زیرِ اہتمام یوم تشکرمنایاگیا اس سلسلے میں آج ریلی نکالی گئی جو کہ مین بازار سے گزر کر بوڑھ چوک ریل بازار پر اختتام پذیر ہوئی جس میں مقامی راہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس ریلی میں ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف میاں خرم جہانگیر وٹو نے خصوصی شرکت کی.

27/07/2022

پاکستان تحریک انصاف یوم تشکرریلی منڈی احمدآباد

11/07/2022

عید مبارک ( ٹیسٹ نشریات بائی DSE )

19/06/2022

منڈی احمدآباد۔۔ پروفیسر محمد رفیع صحرائی محکمہ تعلیم کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد آر سی این اسٹوڈیو میں چوھدری راحیل جہانگیر سے پرانی یادوں کو ایک انٹرویو میں تازہ کرتے ھوئے
رپورٹ۔۔ ٹیم آر سی این
19/6/2022

10/06/2022

منڈی احمد آباد۔۔۔۔بھارتی ملعونہ وزیر کی طرف سے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف منڈی احمد آباد میں ایک احتجاجی ریلی بوہڑ چوک نزد رحمانیہ مسجد اہل حدیث سے نکالی گئ جس میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیت اور اہل شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی بوہڑ چوک سے شروع ہو کر پل نہر پر اختتام پذیر ہو گئی

10/6/2022

22/05/2022

منڈی احمد آباد
تقریب حلف برداری المدینہ غلہ منڈی کلہرکلاں روڑ کی تقریب حلف برداری کی تقریب شروع
مقامی سیاسی قائدین تقریب حلف برداری میں اظہار خیال کرتے ہوئے

22/05/2022

منڈی احمد آباد
تقریب حلف برداری المدینہ غلہ منڈی کلہرکلاں روڑ کی تقریب حلف برداری کی تقریب شروع

30/04/2022

محترم جناب نوراللہ صدیقی صاحب ۔ہمارے شہر کا سپوت ہمارا فخر۔۔۔۔۔ گزشتہ تیس سال سے مختلف قومی اداروں اور تنظیمات میں اپنی صحافتی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔۔
نوراللہ صدیقی صاحب نہ صرف مرکزی سیکرٹری شعبہ اطلاعات پاکستان عوامی تحریک کے ایک بڑے عہدہ پہ ہیں بلکہ منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ بھی۔ اور علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ کے خصوصی ترجمان بھی ہیں۔ آپ کی زیر ادارت (چیف ایڈیٹر) ماہنامہ منہاج القرآن میگزین 35 ممالک میں ریگولر شائع کیا جاتا ہے۔..منہاج القرآن میں میڈیا کی اہم زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کی اے کیٹیگری کے جرنلسٹس ۔۔ انٹیلکچوئلز ۔۔ پروفیشنلز افراد پر مشتمل نیشنل پبلک فورم کے ترجمان بھی ہیں جن کے چئیرمین میاں منظور احمد وٹو صاحب ہیں۔۔
اس سے پیشتر جہاں نصف سے زائد قومی اخبارات کے پیرنٹ آفسز میں صحافتی خدمات سر انجام دے چکے ہیں وہاں مختلف سیاسی تنظیمات کے مرکزی و پنجاب لیول کے بڑے عہدوں پر کام بھی کر چکے ہیں جن میں قابل زکر ۔۔ مسلم لیگ ق شعبہ اطلاعات پنجاب , پاکستان تحریک انصاف میڈیا ایڈوائزر پنجاب اور پاکستان عوامی تحریک مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان شامل ہیں
۔ آپ نے اپنی صحافتی پیشہ کا آغاز نوے کی دھائی میں روزنامہ پاکستان کے فاونڈر سٹاف ممبرز کے طور پر کیا۔ اور گلوبل نیٹ ورک نیوز GNNانٹرنیشنل کے طویل عرصہ تک ڈائریکٹر بھی رہے۔۔

ستائیسویں شب کے موقع پر تقریب شہر اعتکاف منہاج القرآن میں ان کی خدمات کے پیش نظر ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی طرف سے گولڈ میڈل پیش کرنے پر ہم شہریان احمد آباد انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ انہیں ہمیشہ سلامت رکھے۔۔

10/04/2022

منڈی احمدآباد۔۔۔۔
امپورٹڈ حکومت کےخلاف تحریک انصاف کی ریلی

10/04/2022

منڈی احمدآباد۔۔۔۔
امپورٹڈ حکومت کےخلاف تحریک انصاف کی ریلی میں سابق پی ٹی آئی صدرراوشاہدوسیم خطاب کرتےہوئے

Address


Telephone

+923454580683

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RCN Infotainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RCN Infotainment:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share