AWAZ News Pak

  • Home
  • AWAZ News Pak

AWAZ News Pak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AWAZ News Pak, News & Media Website, .

*سکون آٹا*لذت اور غذائیت میں بیمثال،،،،الحمد فلور اینڈ جنرل ملز ڈی آئی خان / ایم شفیع سوپ اینڈ گھی ملز ڈی آئی خان کی فخر...
09/03/2024

*سکون آٹا*
لذت اور غذائیت میں بیمثال،،،،
الحمد فلور اینڈ جنرل ملز ڈی آئی خان / ایم شفیع سوپ اینڈ گھی ملز ڈی آئی خان کی فخریہ پیشکش۔۔۔

*سکون چائے* خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ،،
ہر محفل کی جان، سکون چائے،،

*خادم گھی اینڈ کوکنگ آئل، ہر گھر کے کچن کی پہلی ضرورت/ خواتین کا اعتماد صرف خادم گھی اینڈ کوکنگ آئل،،،

*سکون آٹا*لذت اور غذائیت میں بیمثال،،،،الحمد فلور اینڈ جنرل ملز ڈی آئی خان / ایم شفیع سوپ اینڈ گھی ملز ڈی آئی خان کی فخر...
08/03/2024

*سکون آٹا*
لذت اور غذائیت میں بیمثال،،،،
الحمد فلور اینڈ جنرل ملز ڈی آئی خان / ایم شفیع سوپ اینڈ گھی ملز ڈی آئی خان کی فخریہ پیشکش۔۔۔۔

24/01/2024

ڈی آئی خان، سلیمان خیل سٹوڈنیٹس کے طلباء علاقہ توئے خلہ/ زرمیلن اور گل کچ میں موبائل سگنلز بندش کیخلاف احتجا کررہے ہیں

18/12/2023

ڈی آئی خان،
عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار این اے،43 ٹانک پیر ارشد منصور آمدہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں، ریجنل سالار جنوبی اضلاع انجینئر حاجی مثل خان بیٹنی/ملک داود بیٹنی اور حافظ شاہ محمدبیٹنی بھی موجود ہیں

(( آل بیٹنی اسٹوڈنٹس کی طرف سے تاریخ رقم /گورنمنٹ ہائی سکول حرامہ تالا میں ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد))لکی مروت (نثاربیٹ...
25/10/2023

(( آل بیٹنی اسٹوڈنٹس کی طرف سے تاریخ رقم /گورنمنٹ ہائی سکول حرامہ تالا میں ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد))

لکی مروت (نثاربیٹنی سے) گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول حرامہ تالا (بیٹنی) میں آل بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے ایجوکیشن سمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں بیٹنی قوم اور مروت کے آفیسرز، مشران، والدین اور سکول طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمینار میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض بلاور خان بیٹنی نے انجام دئیے،جنڈولا سے آئے ہوئے مہمان خصوصی رفعت اللہ بیٹنی المعروف پتو لالا بیٹنی، ڈی آئی خان سے تاج شعراء سرورجان سرور، صحافی نثار بیٹنی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سیمینار میں ڈائریکٹر سپورٹس عبدالقدیر بیٹنی، برہان مروت ایڈوکیٹ، چیئرمین فیسٹا آدم خان بیٹنی، آفتاب بیٹنی، خالد محمود، زبیر خان آفریدی،صدر آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن آصف اللہ بیٹنی، امیراللہ بیٹنی، حیدر بیٹنی، ڈاکٹر دل جان بیٹنی اور دیگر افراد نے شرکت کی، سیمینار میں تعلیم کی اہمیت، بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے، اصلاحی شاعری، حمدباری تعالی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم،نظموں اور تعلیم کے حوالے سے تفصیلی تقاریر ہوئیں، ملک پتو لالہ بیٹنی، برہان ایڈوکیٹ، عبدالقدیر بیٹنی، زبیرآفریدی، ڈاکٹر دل جان اور دیگر مقررین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے والدین پر زور دیا کہ وہ سکول سے گھرتک بچوں کے معاملات پر نظر رکھیں اور گھر پر بھی بچوں کو بھرپور توجہ دیں اور انکے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا کریں تاکہ بچوں کو تعلیم کی افادیت سے صحیح معنوں میں روشناس کرایا جاسکے. سیمینار سے گورنمنٹ ہائی سکول حرامہ تالا کے پرنسپل حکمت اللہ خان نے خطاب میں والدین سے شکوہ کیا کہ وہ اساتذہ اور کلاس ٹیچر سے رابطہ نہیں رکھتے، برھان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینا بے حد ضروری ہے. انہوں نے گرلز سکولوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنی علاقہ سب ڈویژن میں تقریباً 58 سکول ہیں جن میں بمشکل 2 یا 3 سکول فعال ہیں جبکہ باقی بند پڑے ہیں جو عظیم المیہ ہے. سیمینار کے مہمان خصوصی ملک رفعت اللہ عرف پتو لالا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنی قوم کے بڑے بڑے آفیسرز جو بیٹنی ڈومیسائل پر اونچے عہدوں تک پہنچ گئے لیکن ان آفیسرز نے دوبارہ مڑکر اپنے علاقے کی طرف نہیں دیکھا کہ انکی قوم کا نوجوان طبقہ کس حال میں ہے، سپورٹس ڈائریکٹر عبدالقدیر بیٹنی نے سیمینار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انہیں درست سمت کا تعین کرنے میں مدد کی ضرورت ہے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن آصف اللہ بیٹنی، حیدر بیٹنی اور دیگر نے سیمینار کو کامیاب بنانے پر شرکاء، مہمانان خصوصی، اساتذہ، طلباء اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایجوکیشن سیمینارز کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور عنقریب سب ڈویژن بیٹنی اور سب ڈویژن جنڈولہ کے مختلف علاقوں میں ایجوکیشن سیمینار منعقد کیے جائیں گے،

15/09/2023

واٸس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا خصوصی انٹرویو۔۔۔

12/09/2023

ڈیرہ اسماعیل خان، بیٹنی قبرستان کے لیے خریدی گئی زمین کی اگلی قسط ادا کردی گئی، تفصیلات اس رپورٹ میں۔۔۔

((( کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، ڈاکٹر شکیب اللہ )))ڈیرہ اسماعیل خان (نثاربیٹنی سے)،وائس چانسلرزرعی یونیورسٹ...
06/09/2023

((( کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، ڈاکٹر شکیب اللہ )))

ڈیرہ اسماعیل خان (نثاربیٹنی سے)،
وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہاکہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیریوں پر ظلم کرکے ہندوستان پاکستان اور پاکستان فوج اور عوام کے صبر کا امتحان لے رہا ہے۔ ہندوستان یاد کرکے آج 6ستمبر کا دن جو ہم یوم دفاع کے موقع پر مناتے ہیں اس دن ہندوستان کے خواب پاکستان فوج نے چکنا چور کر دیئے تھے اور ہر پاکستانی شہادت کے جذبے سے لبریز پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاتھا اور اپنی جان قربان کرکے اپنے ملک کی حفاظت کیلئے تیارتھا۔واٸس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہاکہ ہندوستان فوج کاکشمیری عوام پر ظلم دن بدن بڑھ رہا ہے اور اس اقوام متحدہ کی خاموشی اور عالمی میڈیا کا اس کو نظر انداز کرنا لمحہ فکریہ ہے۔انشاء اللہ ایک دن شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر ی عوام پر بھارتی مظالم کا خاتمہ ہو گا اور وہ وقت بھی دور نہیں جب ہندوستان کا نام بھی دنیا کے نقشے پر نہیں ہو گا۔ کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم اور ظلم ایک دن ضرور ختم ہوں گے6ستمبر وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں قربانیوں اور دفاع وطن کی ناقابل فراموش تاریخ کی حیثیت رکھتی ہے نصف صدی قبل پاک فوج نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملادئیے اوردشمن کومنہ کی کھانی پڑی، جو خواب پاکستان میں ناشتے کا دیکھ کر آئے تھے وہ چکنا چور ہو گیا، کئ ٹینک اور جہاز تباہ کروا کے بھاگے بلکہ اپنی گاڑیاں تک چھوڑ گئے جو آج بھی میوزم کی رونق ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ 6ستمبر1965ء سے قربانیوں کا جوسلسلہ چل پڑا ہے وہ آج بھی پورے عزم واستقلال کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ چند دہائیوں سے دشمن پاکستان کو اندرونی طورپر کمزور کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے مگر پاکستانی قوم کے بلند حوصلوں کی وجہ سے پاکستان بلندیوں کی جانب گامزن ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف یکمشت اور یک جان ہے۔ دشمن جان لے کہ دفاع وطن اور استحکام پاکستان کیلئے پوری قوم متحد ہے اورپاکستان کے عوام دشمن کے تمام تر عزائم کو ناکام اور خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے،

06/09/2023
06/09/2023

ڈیرہ اسماعیل خان، یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سن شائن سکول(نزد بلوچ مائنر) میں منعقدہ تقریب میں سپوت بیٹنی محمد رومان بیٹنی/ اذان قریشی/منیب انور/ نمرہ سجاد/ماہ نور اعظم اور حوریہ کی ڈیبلو پر دل کو چھولینے والی پرفارمنس،،

المرتضی حج و عمرہ سروسز کی طرف سےحج بکنگ جاری ہے،حج وعمرہ کے حوالے سے بااعتماد ادارہ،ناسب اخراجات/ بہترین انتظامات،،اب ح...
07/06/2023

المرتضی حج و عمرہ سروسز کی طرف سےحج بکنگ جاری ہے،
حج وعمرہ کے حوالے سے بااعتماد ادارہ،ناسب اخراجات/ بہترین انتظامات،،
اب حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سرزمین حجاز جانا ہوا زیادہ آسان،
حج و عمرہ بکنگ کے لیے ابھی رابطہ کریں۔۔

26/12/2022

ڈی آئی خان،
وزیراعظم شہبازشریف عوام سے خطاب کررہے ہیں۔

لکی مروت(بیورورپورٹ)،کاروان بدر حج و عمرہ سروسز کا آغاز کر دیا گیا اس حوالے سے لکی مروت میں حج و عمرہ کی ادائیگی بارے عل...
17/12/2022

لکی مروت(بیورورپورٹ)،
کاروان بدر حج و عمرہ سروسز کا آغاز کر دیا گیا اس حوالے سے لکی مروت میں حج و عمرہ کی ادائیگی بارے علاقہ مروت کو جدید سہولیات دینے اور انتہائی کم خرچ میں حج و عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ جبار مارکیٹ مین لاری اڈہ لکی مروت میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروان بدر حج و عمرہ سروسز کے منیجنگ ڈائریکٹر مولانا امیر اللہ اور عطاء الرحمن نے کاروان حج و عمرہ سروسز کی سہولیات کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور ادارہ کی جانب سے حجاج کرام کو سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا، تقریب کا افتتاح مولانا ادریس نے تلاوت کلام پاک سے کیا، افتتاحی تقریب سے مفتی انور شاہ، مولانا عبدالرحیم، حافظ آصف سلیم ایڈوکیٹ، سابق تحصیل ناظم الحاج ہدایت اللہ خان عیسک خیل، مولانا عبدالرزاق نے خطاب کیا، افتتاحی تقریب میں مولانا سیف الرحمن ، مولانا گل محمد، مولانا حضرت بلال، مولانا جمال،مولانا عثمان، شفیع اللہ قریشی، محمد سلمان خان ایڈوکیٹ سمیت اہل علاقہ اور دوکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ادارہ کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا

*لالا جہانزیب کو چئیرمین، رحیم خان کو جنرل سیکریٹری،  شاہان خان کو فنانس سیکریٹری مٹہ پریس کلب منتخب ہونے پر دلی مبارکبا...
10/12/2022

*لالا جہانزیب کو چئیرمین، رحیم خان کو جنرل سیکریٹری، شاہان خان کو فنانس سیکریٹری مٹہ پریس کلب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں، ممتازخان یوسفزئی*
سوات(نثارخان سے),
قومی وطن پارٹی کے رہنما ممتازخان یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں مٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مٹہ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے شاندار خدمات پیش کی ہیں اور حق سچ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی، میں مٹہ پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنے بیان میں ممتازخان یوسفزئی نے لالا جہانزیب کو چئیرمین، رحیم خان کو جنرل سیکریٹری، شاہان خان کو فنانس سیکریٹری اور دیگر نومنتخب ممبران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہیشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافت کی شاندار روایات کو برقرار رکھے گی اور تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلے گی

ایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ بیٹنی کے زیرصدارت میٹنگمردان(خصوصی رپورٹ)،،ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ بیٹنی کے زیر صدرات م...
08/12/2022

ایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ بیٹنی کے زیرصدارت میٹنگ
مردان(خصوصی رپورٹ)،،
ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ بیٹنی کے زیر صدرات مختلف سرکلز کے تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ منقعد ہوئی، میٹنگ میں تفتیشی افسران کو ان ٹریس کیسز جلد از جلد نمٹانے اور مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹریس کیسز میں مطلوب عناصر کی گرفتاریاں جلد عمل میں لائی جائیں اور پیشہ ورانہ تفتیشی عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ گرفتار ملزمان اور مجرمان کو قانونی قوائد و ضوابط کے تحت انٹاروگیٹ کیا جائے۔

شارجہ(بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات کے ۵۱ قومی دن کے موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک شاندار اور بہترین پروگرام ک...
06/12/2022

شارجہ(بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات کے ۵۱ قومی دن کے موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک شاندار اور بہترین پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رولنگ فیملی کے ممبر شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی تھے اور مہمان اعزازی کے طور پر ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان گیان چند نے شرکت کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان سوشل سینٹر کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے سر انجام دیئے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا چس کا شرف قاری شکیل العزری کو حاصل ہوا ۔پاکستان سوشل سینئر شارجہ کے بورڈ آف ڈائریکٹر فراز احمد صدّیقی نے ویلکم اسپیچ کے ذریعے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی، پامیر سکول شارجہ کے بچوں کی بہترین پرفارمنسز نے سینٹر میں سماں باندھ دیا ۔ متحدہ عرب امارات کے قومی نغموں پر بچوں نے شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ پاکستان سوشل سینئر شارجہ نے اس قومی چشن کے موقع پر ایک آرٹ مقابلے کا اہتمام کر رکھا تھا۔ جس میں تمام ریاستوں میں سے بچوں نے اس مقابلے میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیا۔تقریبا دو سو کے لگ بھگ بچے
ابو ظبی فجیرہ ،عجمان،،شارجہ اور دبئی سے اس مقابلے میں شریک تھے اور بچوں نے اس قدر بہترین آرٹ کے نمونے بنائے تھے کہ سب مہمان ان کے ہنر کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔ اس مقابلے میں جج کے فرائض سلیم ضاحب نے ادا کئے جو خود بھی ایک بہترین آرٹسٹ اور کیلیگرافی کے ماہر ہیں ۔ ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان گیان چند نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنے اس گھر سے بہت پیار ہے ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اس دوسرے گھر کو سجانے سنوارنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔جوہری خالد حسین صاحب اور گیان چند صاحب نے مہمان خصوصی شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی کو تحفہ پیش کیا ۔قونصل جنرل حسن افضال صاحب چونکہ علالت کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے لہذا انہیں پیش کیا گہا تحفہ گیان چند صاحب نے وصول کیا۔ آرٹ مقابلے میں جیتنے والے بچوں کو اسناد دی گئیں اور آخر میں کیک کاٹ کر متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔صدر پاکستان سوشل سینئر شارجہ چوہدری خالد حسین نے تمام مہمانوں کو مبارکبادپیش کی۔ سب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سوشل سینٹر سینٹرشارجہ ہمیشہ سے اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ ، اس خوشی کے موقع پر انہوں نے آفر بھی پیش کی ک جو سینٹر کا ممبر بننا چاہتا ہے اب اسے یکمشت ممبر شپ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ انسٹالمنٹ میں بھی ادا کر سکتا ہے ۔میڈیا کی جو اپنی کمیونٹی کے لئے خدمات ہیں انہیں بھی سراہا ۔
تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔صائمہ نقوی نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن میں زبیر خان،خلیل بونیری،میاں طارق جاوید چئرمین پی او سی ،عرفان افسر اعوان،راجہ سرفراز ۔عارف منہاس، شیر افگن،،حافظ عبدالروف عمر بلوچ، طارق ملک اسلم،سید سلیم، حماد چوہدری، ظہیر گجر،احیاء الاسلام، مظاہر حسین،،شہناز خانم ثروت زہرہ زیدی ،سطوت،نورالصباح ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی کثیرتعدادنےشرکت کی۔

06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان،،
عوام دوست Dpo ڈیرہ محمد شعیب کی اس ھدایت پر کہ ٹریفک سٹاف کی پولیو ڈیوٹی لگنے کی وجہ سے کسی صورت سکول ٹائم میں ٹریفک بندش کی شکایت نہیں ملنی چاھیے ۔اندریں سلسلہDspھیڈکوارٹر اصغر علی شاہ اپنے گنزرکو ساتھ لے کر ضلع ڈیرہ کے سب سے بڑے سکول سسٹم روڈ گرڈ سٹیشن روڈ پر ٹریفک روانی کو بھتر بناتے ھوئے،عوامی حلقوں کا دں بدن ٹریفک بھتری وژن کو خراج تحسین ۔عوام دوست پولیس ڈی ائی خان پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)،،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول مندراں کلاں میں سپورٹس ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے...
06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)،،
گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول مندراں کلاں میں سپورٹس ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی فوکل پرسن واپڈہ اور تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری ثناء اللہ شاہ المعروف کاکا شاہ تھے جبکہ اس موقع پر نائب صدر اسرار خان خروٹی، حمیداللہ خروٹی، عمران کنڈی، ریحان پردھان، غلام ربانی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مندراں کلاں کے پرنسپل ملک رمضان، پی ٹی شوکت اللہ گنڈہ پور اور کثیر تعداد میں طلباء و اساتذہ موجود تھے، سکول ھذا کے پرنسپل ملک رمضان اور پی ٹی شوکت اللہ گنڈہ پور نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور طلباء نے خوش آمدید کہا، تقریب میں سکول ھذا کے مختلف سپورٹس مقابلوں کے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، فوکل پرسن ثناءاللہ شاہ نے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں ضرور حصہ لینا چائیے کیونکہ کھیل صحت مند زندگی کا راز ہیں، کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو جرائم کے اڈے اور ہسپتال ویران ہونگے، تحریک انصاف نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے اور صوبائی حکومت پورے صوبے میں کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کررہی ہے، ان شاءاللہ سپورٹسمین آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے

Address


Telephone

+923459837283

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAZ News Pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share