پنجگور کے علاقے خدابادان میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں ایک دکان میں آپس کے معمولی تکرار پر فائرنگ سے شمس الدین ولد عیسئ نامی شخص زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے
25/09/2021
آواران، فورسز کے قافلے پر حملہ، 2اہلکار جاں بحق، 5زخمی
*آوارن فورسز کے قافلے پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر جمعے کے روز آواران کے علاقے پیراندر کنیرا میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی زد میں آتے ہوئے دو اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔*
25/09/2021
کوئٹہ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لیے گئے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں سمیت انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے، گرفتار طلباء کی رہائی ،اورطلباء پر تشدد کے خلاف احتجاجی دھرنا سے جمعیت طلباء اسلام ضلع واشک کے جنرل سیکریٹری عباس عیسیٰ زئی اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
25/09/2021
25/09/2021
*طالبان نے 4 اغواکاروں کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں۔*
*افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے مقابلے میں مارے گئے 4 اغوا کاروں کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں۔*
*افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کیا تھا جبکہ فورسز سے مقابلے میں چاروں اغوا کار مارے گئے۔*
*حکام نے بتایا کہ مقابلے میں تاجر اور اس کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔*
*طالبان حکام کے مطابق مارے گئے اغوا کاروں کی لاشیں ہرات شہر کے مرکزی چوک پر لٹکائی گئیں تاکہ دیگر مجرم اور اغوا کار عبرت پکڑ سکیں۔*
*افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو ہرات کے پی ڈی 12 کے علاقے سے پیٹرول پمپ کے باہر سے اغوا کیا تھا۔*
*رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہرات میں اغوا کاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور طالبان نے اغوا کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔*
25/09/2021
BASIMATIMES
*کوئٹہ، عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کیخلاف دھرنا دینے والے گرفتار طلباء کی ضما نت منظور کر لی*
کوئٹہ: کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پاکستان میڈ یکل کمیشن کیخلاف دھرنا دینے والے گرفتار طلباء کی ضما نت منظور کر لی ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کوئٹہ کی عدالت میں 75 طلباء کی در خو است ضمانت کی سماعت ہوئی جوڈیشل مجسٹریٹ عبد ا لستار نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے طلباء کی 50،50ہز ا ر مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی طلباء کی جانب سے قا ری رحمت اللہ ایڈووکیٹ، آصف بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب ا ما ن سمالانی ایڈووکیٹ، سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔پولیس نے دو روز قبل احتجاجی طلباء کو ریڈ زون میں گرفتار کیا تھاگرفتار طلباء نے میڈیکل کمیشن کے آن لائن ٹیسٹ کیخلاف دھرنادیا ہوا تھا
25/09/2021
انصاف کی سربلندی کےلئے جوڈیشل کمپلیکس پیش خیمہ ثابت ہوگا۔جسٹس عبداللہ بلوچ
بسیمہ کو خطے میں ایک جغرافیائی اہمیت حاصل ہے یہاں کے لوگ ترقی پسند ہیں۔واشک بار کے وکلاء سے خطاب
بسیمہ. بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ ایک روزہ دورے پر بسیمہ پہنچ گئے۔بسیمہ میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس،سول ہسپتال اور بوائز انٹر کالج کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ،ڈپٹی کمشنر واشک جاوید ڈومکی،ایکس آی این بی اینڈ آر عبدالمناف کاکڑ،سیشن جج خاران پذیر بلوچ،واشک بار کے صدر ایڈوکیٹ رحیم اللہ حاجئیزئی سمیت دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان علاقائی معتبرین ان کے ہمراہ تھے۔جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ،سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ،واشک بار کے صدر ایڈوکیٹ رحیم اللہ حاجئیزئی،ایڈوکیٹ نظر جان عیسیٰ زئی،ایڈوکیٹ مجیب الرحمٰن عیسیٰ زئی،واشک بار کے جنرل سیکرٹری حبیب الرحمٰن ایڈوکیٹ،واشک بار کے نائب صدر ایڈوکیٹ عبدالطیف عیسیٰ زئی نے واشک بار کے وکلاء و علاقائی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ کو اللہ تعالیٰ نے جغرافیائی اہمیت دی ہے یہاں کے لوگ ترقی پسند ہیں۔بسیمہ نے نامور شخصیات جنم دئیے ہیں۔ہم بسیمہ کے مقروض ہیں۔بسیمہ میں جوڈیشل کمپلیکس انصاف کی سربلندی کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو چائیے کہ وہ قانون کی عملداری میں ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکٹ بینچ بہت جلد خضدار میں شروع ہوگا جہاں لوگوں کو ان کے دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ بار واشک کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل ہونے کی ہدایت کی گئی۔جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے سی پیک روڈ پر ٹراما سنٹر کے جگہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ بہت جلد ٹراما سنٹر کا قیام عمل میں لاکر عوام کو بروقت علاج کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ٹراماسنٹر کےلئے علاقے کے قبائلی رہنماء میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی نے سی پیک روٹ پر ایک ایکٹر زمین مفت دے دیا۔ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے موقع پر ایکس ای این بی اینڈ آر کو سختی سے ہدایت کی کہ بسیمہ میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
25/09/2021
نقاب پوش حکمرانوں کی وجہ سے ملکی۔سالمیت کو ہر ہمیشہ خطرات درپیش رہے ہیں آج بھی جمہوریت کی لبادے میں آمریت مسلط ہے نعیم بلوچ
*مسلط شدہ کٹھپتلیوں کو پیرنی کی پھونکوں اور زبیدہ آپا کی دیسی ٹوٹکوں سے کنٹرول کیا جا رہا ہے جس سے ادارے بدنام ہورہے ہیں۔ نعیم بلوچ*
*سیاسی پارٹیاں جمہوریت کے بجائے آمریت کے موسمی پرندوں کے راہ تکتے نہیں۔تھک رہے ہیں پارٹیوں کو عوامی طاقت پر بھروسہ کرنا پڑیگا رہنما پی پی پی*
بسیمہ(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماء نعیم بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کو پیرنی کی پھونکوں سے اور بلوچستان حکومت کو زبیدہ آپا کے گھریلو ٹوٹکوں سے چلایا جا رہا یے ملکی تاریخ کے بدترین حکومتوں کو زبردستی عوام پر مسلط کر رکھا ہے جمہوریت نام کی ہے حقیقت میں ملک پر آمریت مسلط ہے کٹھپتلیوں کو پھونکوں اور ٹوٹکوں سے کنٹرول کیا جارہا ہے ملکی معیشت ڈوبا ہوا ہے بےروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے معاشرے میں جراہم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے حکمرانوں کاعوامی مساہل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے کرسی کا نشہ میں ان جاہل اور نالاہق حکمرانوں نے جمہوری قوتوں کے سامنے بند بندھنا شروع کردیا ہے سیاسی کارکنوں اور عوامی نماہندوں کی تذلیل اس لیے کیا جارہا ہے کہ عوام ہر حال میں ان کی آمریت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قبول کریں ان کو پتہ نہیں پیرنی کی پھونکوں اور زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں سے حکومتیں نہیں چلتے ملک میں ہر ہمیشہ جمہوریت پر شب خون کی ذمہ دار برقع پوش حکمران رہے ہیں جن کے چہرے نقاب کی وجہ سے نظر نہیں آتے سب سے بڑا ظلم بلوچستان کے ساتھ ہے ہر ہمیشہ بلوچستان حکومت کو زبیدہ آپا کی ٹوٹکوں سے چلایا جاتا ہے اور ان دیسی ٹوٹکوں کی وجہ سے صوبے میں پسماندگی غربت ناخواندگی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے غیر سنجیدہ قوتیں خود کو عقل کل سمجھ کر معاشرے میں بدامنی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں چھ سات لوگ آپس میں بیٹھ کر پورے ملک چلانے کی فیصلے کرتے ہیں ان کے فیصلوں سے ہر ہمیشہ ملکی سلامتی کو خطرات درپیش رہے ہیں اور ملکی ادروں کو بھی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے سیاسی قوتیں مصالحت پسندی کے بجائے عوامی طاقت پر یقین کریں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال کیا جا سکے سیاسی پارٹیوں کی مصالحت پسندی کی وجہ سے ہر ہمیشہ جمہوریت کو خطرات درپیش رہے ہیں سب سے زیادہ موسمی پرندوں نے مزے کیے ہیں اور آج بھی ان کے مزے جاری ہیں خود کو سیاسی جمہوری پارٹیاں کہنے اور کہلوانے والے آج بھی ان موسمی پرندوں کی راہ تکتے نہیں تھک رہے ہیں ایسے میں خاک جمہوریت بحال ہو گی
25/09/2021
نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر اسماعیل بلوچ شیرجان بادینی چراغِ الدین بلوچ حفیظ بلوچ سراج صابر عصمت بلوچ بی ایس او پجاگر کے مرکزی کمیٹی کے ممبر یعقوب بلوچ اور دیگر ساتھیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ اور دیگر طلباء کی گرفتاری اور ان پر تشدد کی پر زور مزمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی کا شرع دن سے موجودہ حکمرانوں کے بارے میں موقف واضح ھے کہ یہ سلیکٹڈ اسمبلی ھے انکا تعلق یہاں کے عوامی مساہل و مشکلات سے دور دور تک نہیں ھے، یہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رھے ہیں، موجودہ اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی سے معلوم ہورہا ھے کہ یہ کبھی بھی بلوچستان کی حقیقی مساہل پر توجہ نہیں دی ھے، اسی طرح نام نہاد اپوزیشن نے بھی کبھی یہاں کے ایشوز کو ایڈریس نہیں کیا بلکہ اپنے زاتی ایجنڈے کو لیکر شور مچاتے رئے ہیں، انھوں نے کہا ہیکہ موجودہ مسلط ٹولہ جس بوسیدہ نظام کو سہارہ دیکر اپنی حکمرانی کو طول دینے کی کوشش کررہی ھے ائے روز انھیں عوامی عزیمت کا سامنا ھے، اب باشعور عوام ، طلباء مزدور، کسان اور خواتین اپنے حقوق کے حصول کے لیئے فیصلہ کن جدوجہد کے مرحلے سے گزر رہئے ہیں، اب یہ بونے حکمران مزید طاقت کے زور پر عوامی قوت کو دبا نہیں سکیں گے، انھوں نے کہا ہیکہ تمام طلباء کے مقدمات واپس لیکر انھیں فوری رہا کیا جائے، نہیں تو بلوچستان بھر میں احتجاجی عمل شروع ہوگا،
24/09/2021
*مائیکروسافٹ نے پاس ورڈ کے خاتمے کا اعلان کردیا*
سلیکان ویلی: مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کےلیے پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی اکاؤنٹ میں لاگ اِن/ سائن اِن ہونے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کےلیے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون پر ’’ونڈوز ہیلو‘‘ یا ’’مائیکروسافٹ آتھینٹی کیٹر‘‘ ایپ درکار ہوگی۔
جب بھی وہ اپنے کسی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں داخل ہونا چاہیں گے تو صارف مذکورہ دونوں میں سے ایک ایپ کے ذریعے اپنے ’’درست‘‘ ہونے کی تصدیق کرے گا اور یوں وہ بغیر پاس ورڈ ٹائپ کیے، اس اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا سیکیورٹی فیچر واٹس ایپ اور یاہو میں بہت پہلے سے موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے، پاس ورڈ کے بغیر، اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوا جاسکتا ہے۔
اس بارے میں مائیکروسافٹ کے ایک تازہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آج کل پاس ورڈ بھولنا ایک عام سی بات بن چکی ہے جو صارفین کےلیے شدید پریشانی کے علاوہ وقت کی بربادی کا سبب بھی بنتی ہے۔
پاس ورڈ کے بغیر مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کی سہولت سے نہ صرف دنیا بھر میں اس کمپنی کے کروڑوں صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ ہیکرز کے ممکنہ حملوں میں پاس ورڈ چوری ہونے کا خطرہ بھی نہیں رہے گا۔
24/09/2021
بسیمہ ، اسسٹنٹ کمشنر آواران جناب شاہ محمد محمد حسنی بسیمہ کے سینئر صحافی شاعر و ادیب اسماعیل عاصم عیسی زئی کے بھائی اور میر محمد یعقوب عیسیٰ زئی کے فرزند شہید کپٹن عیسیٰ شاہین عیسیٰ زئی کے شہادت پر فاتحہ خوانی و تعزیت کررہے ہیں ۔
23/09/2021
*کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میرزابدعلی ریکی کا اکرم ہسپتال کوئٹہ میں امداد علی کی عیادت کررہا ہیں*
*اس موقع پر انکے ہمراہ جمعیت علماءاسلام تحصیلی شاھوگیڑ ی کے جزل سیکرٹری مولانا حق نواز ملازئی دیگرموجودتھے*
*۔امداد علی کو اللہ پاک صحت کاملہ عطافرمائے ۔تمام دوستوں سے امداد علی کی صحت یابی کے لیے دعاوں حصوصی درخواست ہے*
22/09/2021
بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا۔
سپلیمنٹری امتحانات 10 نومبر 2021 سے شروع ہونگے۔
22/09/2021
میں امداد اللّٰہ ولد عطاء اللہ میرا شناختی کارڈ پنجگور میں کئی گم ہو گیا ہے اگر کسی بھائی کو مل گیا تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابط کریں
0331 0199977
22/09/2021
جام ایماندارانہ کی حکومت تو ہے ہی کرپٹ۔ اب حکومت کو خلاف قانون و آئین اقدامات اور کرپشن سے کس نے روکنا ہے ؟ اسکا جواب میں تلاش کرنے میں ناکام ہوں۔
بلوچستان کے سرکاری محکموں کے سربراہان کابینہ کے فیصلے کو ماننے سے انکاری اور بدستور ٹیسٹنگ کمپنی کے ذریعے بھرتیاں کر رہے ہیں حکومت کے بعد دوسرا کونسا ادارہ ہے جہاں عوام اس خلاف قانون فیصلوں کے خلاف آہ و فغاں کر سکے ؟
یہ خط جو ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان نے تمام محکموں کے سربراہاں کو لکھا ہے، لیکن اس پر کوئی محکمہ بھی عمل درآمد نہیں کررہا ہے، اور جام اپنی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت بچانے میں مصروف، ہر قانونی اور خلاف قانون اقدام اٹھانے مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔ میں نے بلوچستان پر ہونے والے مظالم اور اپنے قسمت اور خدا کی رضا سمجھ کر برداشت کرنے پر خود کو رضامند کرلیا ہے
لمحے بھر کے لیے خیال آیا کہ خلاف قانون بھرتی عمل کو معزز عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کروں، لیکن پھر خیال آیا کہ میرے اس نوعیت کے پہلے والے کیسز تو پہلے سے موجود ہیں، اس میں کون حاضر ہوا۔ اور اس میں بھی نوٹسز در نوٹسز کے باجود کوئی حاضر نہ ہوگا۔ جام کی حکومت بھی ختم ہوجائے گی اور یہ بھرتی ہونے والے لوگ بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور دس روپے ٹیسٹنگ سروس سے 500 من پسند خلاف قانون اور کوٹے رولز کے شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتیاں کرنے والے سیکرٹری سوشل ویلفیئر بلوچستان اپنا جواب جمع نہیں کرائیں گے۔ اس لئے خود کو، اور دوسروں کو امید کی پریشانی سے بچانے کیلئے اسکو قدرت کی رضا تسلیم کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرتا ہوں۔ کیونکہ یہ عمل صرف اکیلا جام نہیں کرسکتا ہے جام سے لے کر شام تک سب ایک پیج پر ہیں۔۔۔!!
21/09/2021
بسیمہ کے ملنگ برکت مولائی بھی جام کی غلط پالیسیوں پر برس پڑے اب جام حکومت کا خدا حافظ
21/09/2021
بسیمہ:جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے میر خدارحیم عیسیٰ زئی کی قیادت میں جام حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی
بسیمہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جانب میر خدارحیم عیسیٰ زئی کی قیادت میں جام حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مدرسہ مظاہرالعلوم شروع ہوئی جو بسیمہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مین چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی مظاہرین نے باتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے جام حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی ریلی کے شرکاء سے جمعیت علمائے اسلام بسیمہ کے امیر قبائلی رہنما میر خدارحیم عیسیٰ زئی، سرپرست جمعیت علماء اسلام بسیمہ کے سرپرست حافظ عبدالواحد، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی جمعیت علمائے اسلام واشک کے نائب امیر مولانا محمد اسحاق عیسیٰ زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار حکومت اپوزیشن کے خلاف ریلی نکالی جا رہی ہے لیکن باپ پارٹی کے رہنماؤں کی کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ ان کا کرایہ مسئلہ ہے عدم استحکام اپوزیشن کی جانب سے جمع کیا گیا لیکن باپ پارٹی والوں کا مسئلہ حل ہو گیا جام کو چائیے مستعفی ہو کر لسبیلہ اجتماع سے چار ماہ کیلئے تشکیل ہو جائے اسی بلائی یے نااہل صوباٸی وزیراعلیٰ ہرطرح سے ناکام ہوچکی ہے روز اول سے بلوچ قوم کے پسماندگی کی وژن پر قاٸم ہے مختف مکتبہ فکر پر مظالم پرپا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کھبی خواتین پر پولیس کے ذریعہ بدمعاشی اور کبھی بی ایم سی کے اسٹوڈنٹس پر لاٹھی جارج کبھی اپوزیشن کے اراکین پر بکتر بند گاڑی کے ذریعہ چڑھاٸی ایسا ظالم حکمران صدیوں میں نہیں گزری ہے ترقیاتی مساوات کے دعویٰ دار اپنے حلقہ کو 21 ارب فنڈز کے اجرا اور اپوزیشن کے حلقوں میں 21 کروڑ بھی گہوارا نہیں کرتا جام حکومت خاتمے کا وقت آ گیا ہے
21/09/2021
جام حکومت کے خلاف کامیاب ریلی کے انعقاد پر متحدہ اپوزیشن بسیمہ کا اظہار تشکر
بسیمہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام بسیمہ کے امیر قبائلی رہنما میر خدارحیم عیسیٰ زئی ، جنرل سیکرٹری حافظ فضل ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی، ایڈوکیٹ نذر جان عیسیٰ زئی، مولانا محمد اسحاق،حافظ عبدالواحد اور دیگر نے جام حکومت کے خلاف کامیاب ریلی نکالنے پر پارٹی کارکنان اور بسیمہ کے عوام دونوں جماعتوں کے عہدیداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خصوصاً ان تمام دینی وسیاسی تنظیموں اور سیاسی شخصیات کے شکر گزار ہیں جن کا تعاون کامیاب ریلیوں کے انعقاد میں معاون ثابت ہوا بسیمہ سمیت پورے بلوچستان جام حکومت سے بیزار ہو چکا ہے ان کے حکومت سے تنگ ہو روڈون پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں
21/09/2021
بسیمہ میں جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جام حکومت کے خلاف ریلی کا انعقاد
21/09/2021
بلوچستان حکومت کا جھوٹ بے نقاب- عدم اعتماد کا خوف آج کے اخبارات میں گیلپ سروے کا ذکر کرتے ہوئے 75 فیصد عوام کا حکومت سے اطمینان کی خبر شائع کروائی- گیلپ سروے نے حال ہی میں کوئی سروے نہیں کیا- ویب سائٹ پر ایسی کسی رپورٹ کا ذکر نہیں ہے، علی کیمیکل باز کا فضیل شوگر ڈیڈی کا مشترکہ سوال
20/09/2021
تازہ ترین
عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی بلوچستان کیلئے نامزد ہو گیا ذرائع
20/09/2021
بسیمہ، ایران کے قبائلی رہنماء حاجی امیر برفی عیسیٰ زئی بسیمہ کے سینئر صحافی اسماعیل عاصم عیسیٰ زئی کے بھائی میر محمد یعقوب عیسیٰ زئی کے فرزند شہید عیسیٰ شاہین عیسی زئی کے شہادت پر فاتحہ خوانی و تعزیت کر رہے ہیں
18/09/2021
آمین ثم آمین
17/09/2021
بسیمہ، تفتان کے قبائلی رہنماء حاجی برکت عیسیٰ زئی بسیمہ کے سینئر صحافی اسماعیل عاصم عیسیٰ زئی کے بھائی میر محمد یعقوب عیسیٰ زئی کے فرزند شہید عیسی شاہین عیسیٰ زئی کے شہادت پر فاتحہ خوانی و تعزیت کررہے ہیں اس موقع پر بسیمہ کے قبائلی رہنماؤں میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی میر حاجی عبدالواحد عیسیٰ زئی ودیگر موجود تھے ۔
17/09/2021
کوئٹہ:(نامہ نگار)ایم پی اے و خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکی کی کوششوں سے پوسٹ آفس ماشکیل بحالی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری تفصیلات کے مطابق ایم پی اے و خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکی کی کوششوں سے پوسٹ آفس ماشکیل بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری یاد رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے پوسٹ آفس بند ہونے کی باعث اہل علاقہ بجلی بلز و دیگر مسائل سے دوچار تھے ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ پوسٹ آفس ماشکیل کے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے سیکورٹی اور اپنی ذاتی گاڑی دونگا تاکہ مستقل طور پر پوسٹ آفس ماشکیل کا مسئلہ حل ہو اور ماشکیل کے عوام کے مشکلات دور ہو سکیں دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے پوسٹ آفس ماشکیل کی بحالی رقوم منتقلی اور سکیورٹی دینے پر ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔
بشریٰ رند وزیراعلی بلوچستان قبول ہے جام کمال قبول نہیں، باپ پارٹی
آج کے ایک اہم اجلاس عجیب صورت حال تب بنی جب جام کمال اور باپ کے ارکان آمنے سامنے ہوئے
جام ایماندارانہ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ اگر آپ مجھے ہٹانا چاہتے ہیں تو پھر بشریٰ رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنایا جائے
جس پر ارکان نے ایک زبان ہوکر کہا جی بالکل بنا لیں گے لیکن ہم آپ کو وزیر اعلی نہیں دیکھنا چاہتے ہیں بشریٰ رند کو آپکی جگہ وزیراعلی بلوچستان بنانے پر تیار ہیں لیکن آپ کے ساتھ کام نہیں کریں گے، نور محمد نور کا انکشاف
15/09/2021
کوئٹہ کے ہوٹلوں میں کیمیکل دودھ اور گندگی کے برتن
ہوٹل مسافروں کیلئے اگرچہ ایک گھر کی مانند ہے۔ جہاں انکے کھانے پینے کی تمام ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔ مگر یہاں ہمارے شہر کوئٹہ اور مضافات میں ایک زبردست کاروبار کے طور پر لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شہر میں نہ پرائس کنٹرول کمیٹی فعال ہے اور نہ ہی چیکنگ کرنے والی کمیٹی۔ کیمیکل سے بننے والی دودھ، کھانے پینے کے برتن وغیرہ ٹوٹے ہوئے، جراثیم سے بھرے کپ لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زیرنظر تصویر کوئٹہ کے ایک ہوٹل کی ہے ابھی یہاں دوست نے چائے پی لی۔ کپ میں ٹوٹا ہوا دراڑ، اور نیچلے حصے میں گندگی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ مگر کاروباری اشخاص کو صرف اپنے جیب کی پڑی ہے۔ فوڈ سیفٹی کے افسران سے درخواست ہے کہ پاوڈر استعمال کرنے والے ہوٹل کے مالکان کو دس لاکھ روپے کا جرمانہ اور ایف آئی آر کاٹ دی جائیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کو کم از کم اپنا حق ادا کرنا چاہیے ۔
15/09/2021
اہم خبر :
ساجد ترین کی خاران اور نوشکی کے لئے آواز۔ ضلع خاران اور نوشکی میں درجنوں جعلی ڈومیسائل کا انکشاف۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ دیگر کی پٹیشن پر ہائی کورٹ میں خاران اور نوشکی کی رپورٹیں جمع ، جس میں سیکڑوں افراد جعلی ڈومیسائل اور لوکلس پر فیڈرل گورنمنٹ میں بلوچستان کی نشستوں پر ملازمت کرتے ہوئے پائے گئے۔
خاران سے وفاقی حکومت میں ملازمت کرنے والے 65 افراد کے لوکلس سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ نوشکی سے 85 افراد کے لوکلس سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی
جو بہت سے نوٹسوں کے باوجود ڈپٹی کمشنرز کے سامنے پیش نہیں ہوے ، لہذا ساجد ترین کی درخواست پر ہائی کورٹ کے پچھلے حکم میں وہ ڈومیسائل/ لوکلس جن کی 30 دن میں تصدیق نہیں ہوتی انہیں منسوخ کر دیا جائے۔
ساجد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع کے لیے آواز بلند کریں گے۔ جلد ہی مزید اضلاع کی رپورٹ بھی آئے گی۔
14/09/2021
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تیاریاں
کوئٹہ:وزیراعلیٰ کے خلاف 16ارکان اسمبلی نے عدم اعتماد پر دستخط کرکے سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرادی۔
14/09/2021
14/09/2021
14/09/2021
چھوٹے بھائی سنئیر فٹبالر شہید کپٹن محمد عیسیٰ شاہین کی رحلت پر دکھ میں ساتھ دینے والے تمام احباب کا مشکور ہوں، اسماعیل عاصم
بسیمہ (آن لائن) نوجوان ادیب شاعر اور سنئیر صحافی اسماعیل عاصم نے اپنے چھوٹے بھائی میر قیصر خان فٹبال کلب کے کپٹن اور فاروڈ سنئیر فٹبالر محمد عیسیٰ شاہین عیسیٰ زئی کی روڈ حادثے میں شہادت پر ٹیلی فون کرنے تعزیتی پیغام بھیجنے اور ذاتی طور پر گھر میں آکر تعزیت کر نے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہر ذی روح نے اس عارضی دنیا کو چھوڑ کر حقیقی دنیا میں جانا ہے مگر کچھ اموات انسان پر گہرے اثرات چھوڑ جاتی ہیں جس کی مثال میرے بھائی شہید کیپٹن محمد عیسیٰ شاہین کی ہے۔میں جوان بھائی کی وفات کی وجہ سے غم سے نڈھال ہوں میرا بھائی ایک شریف انسان تھا خوش اخلاق اور ہر دل عزیز ہونے کے علاوہ قناعت پسند شخص تھا وہ اس فسادی دور میں کسی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ایک فٹبالر ہونے کے ناطے اپنے علاقے کا سفیر تھے علاقے میں غیر موجودگی کا مجھے کوئی فکر نہیں تھا وہ ہر معاملے کو حل کرنے کا صلاحیت رکھتے تھے اس کی رحلت سے انتہائی دکھ اور غم میں ہوں ۔ میں ان تمام احباب کا تمام مکتبہ فکر کا جنھوں نے دکھ کی اس گھڑی میں میری حوصلہ افزائی کی دکھ درد کی اس گھڑی میں مجھے حوصلہ دیا اور میرے غم میں شریک ہوئے میرے بھائی کی تعزیت کی ۔ اور خاص کر میرے خاندان نے میرا درد میں اس طرح شریک رہا کہ انکے شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کو صحت اور ایمان کے ساتھ سلامت رکھے اور میرے بھائی کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور ہمت دے آمین ثم آمین
Be the first to know and let us send you an email when Basima times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.