Shina News (19
-10-2024)
Radio Pakistan Gilgit
The third martyrdom anniversary of veteran Hurriyat leader and the icon of Kashmir resistance movement Syed Ali Gilani is being observed today.
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں عشرہ محرم میں امن وامان کو یقینی بنانا اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ محرم الحرام میں مثالی امن کو یقینی بنانے کیلئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز محلہ کمیٹیوں کیساتھ روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس منعقد کریں۔ ماضی میں جن علاقوں میں انتشار اور بدامنی کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہا ہے ان علاقوں میں سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ڈی پلیوئمنٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ جلوسوں کے اختتام پر تمام شرکاء کے پرامن منتشر ہونے تک سیکورٹی انتظامات کو الرٹ رکھا جائے۔ سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کی جائے، مذہبی منافرت پھیلانے اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف بلاتفریق ایف آئی آر درج کرکے قانونی گرفت میں لایا جائے۔ خصوصاً سرکاری ملازمین جو سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پھیلانے میں ملوث پائے جائیں ان کو چارج شیٹ کرکے نوکری سے ڈسمس (Dismiss)کیا جائے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن و مشیر برائے وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ خان سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل، صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان، وفاقی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کمیٹی کے ممبر ہیں۔
سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے معاشی اور ترقیاتی چیلنجز کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کشمیر کی طرز پر گلگت بلتستان کو بھی این ایف سی سے حصہ مختص کیا جائے۔
وزیر اعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات میں بھی گلگت بلتستان کیلئے این ایف سی سے شیئر مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔ وفاقی گرانٹس کے بجائے این ایف سی کے ذریعے گلگت بلتستان کو شیئر مختص کرنے کیلئے فنانشل ایگریمنٹ گلگت بلتستان کو درپیش معاشی چیلنجز کو حل کرنے کیلئے لازمی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے
وخی نیوز ود احمد سخی جامی
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان آمد پر پرنس رحیم آغا خان اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان اور ان کے خاندان کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار رہاہے۔ پرنسز زہرا آغاخان کے دورے کے فوراً بعد آپ کی گلگت بلتستان آمد اس علاقے سے محبت اور دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔ خصوصاً گلگت بلتستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں اے کے ڈی این کے تحت جاری پروگرامز کو وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان علاقوں میں بھی صحت، تعلیم جیسے بنیادی مسائل حل کرنے اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم کے علاوہ پاور سیکٹر میں بھی خصوصی تعاون درکار ہے۔
گلگت بلتستان میں پاور کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور اے کے ڈی این کے تحت بجلی کے منصوبوں میں توجہ دینے سے گلگت بلتستان میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے
وخی نیوز ود احمد جامی سخی