"ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مجھے پتا چلا کہ میرے والد نے مجھے ڈاکٹر بنانے کیلئے اپنے علاج کی رقم میری تعلیم پر خرچ کی ہے اور اپنی صحت کی قربانی دی ہے۔
تب سے میں عہد کِیا کہ زندگی بھر کسی غریب اور محتاج مریض سے فیس یا دوا کی مد میں ایک پیسہ بھی نہیں لوں گا"
یہ ہیں مصر کے مشہور ڈاکٹر محمد مشالی کے الفاظ جو وہاں غریبوں کے ڈاکٹر یا "طبیب الغلابۃ" کے نام سے مشہور تھے۔آپ گزشتہ ہفتے 80 سال کی عمر میں دل کی دھڑکن بند ہونے سے وفات پا گئے إنَّا لِلّٰهِ وَ إنَّا إلَيهِ رَاجِعُون°
1967ء میں ننانوے فی صد نمبر لے کر طب کی ڈگری لینے والے ڈاکٹر محمد مشالی گزشتہ 50 سالوں سے مصر کے شہر طنطا میں غریب اور فقیر بیماروں کا بالکل مفت علاج کرتے تھے بلکہ انہیں دوا خریدنے کے پیسے بھی دیتے تھے البتہ امیر اور صاحبِ استطاعت بیماروں سے نہایت معمولی فیس لیتے تھے یعنی دس جنیہ مصری (ایک ڈالر سے بھی کم)
وہ روزانہ دس گھنٹے کام کرتے تھے اور اپنے ذاتی کلینک میں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک روز سینکڑوں مریضوں کا علاج کرتے تھے۔خلیج کے ایک مخیّر صاحب نے انھیں بیس ہزار ڈالر اور ایک عدد گاڑی ھدیہ کی۔ایک سال بعد جب وہ دوبارہ مصر گئے تو لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مشالی نے وہ ساری رقم غریبوں کے علاج معالجے پر صرف کردی ہے اور گاڑی فروخت کر کے اس کے پیسوں سے مختلف ٹیسٹوں کیلئے مشینیں اور آلات خرید لئے ہیں۔ایسے لوگ نایاب اور نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہوا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے…(آمین یارب العالمین)
Be the first to know and let us send you an email when Juhaa aur Shaikh chelli جحا اور شیخ چلی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Juhaa aur Shaikh chelli جحا اور شیخ چلی: