Such Express news

  • Home
  • Such Express news

Such Express news Such Express

https://youtu.be/0GsKlhP3pEI?si=aAoMjHjHRwfCKhaYفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 3 روز میں اسرا...
21/11/2023

https://youtu.be/0GsKlhP3pEI?si=aAoMjHjHRwfCKhaY
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان سے اموات کی تعداد واضح نہیں ہوئی۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ غزہ کے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا حزب اللہ نےسرحدی علاقے میں واقع اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت 46 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشاغزہ میڈیا آفس کاکہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے 20 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی
ہے، شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/kpyfhIgCPyw?si=C46RiAuBQj1KK0uGبجلی مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ، صارفین پر 40...
21/11/2023

https://youtu.be/kpyfhIgCPyw?si=C46RiAuBQj1KK0uG
بجلی مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ، صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 3 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے، یہ اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ذرائع کے مطابق درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گی ، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/kpyfhIgCPyw?si=jmvekmSCUD_ldzOYیمنی فضائیہ نے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردیویڈیو می...
21/11/2023

https://youtu.be/kpyfhIgCPyw?si=jmvekmSCUD_ldzOY
یمنی فضائیہ نے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں سوار اہلکار بحیرہ احمر میں چلتے جہاز پر لینڈ کرتے ہیں اور جہاز کے عملے کو قابو میں لے لیتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جہاز کو یمنی ساحل کی جانب لے جایا گیا ہے جہاں اب یہ جہاز لنگر انداز کردیا گیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہر جہاز کو یمنی میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=PzU8xzTFYWVmfasUبیجنگ: سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا نے غزہ میں فوری جنگ بندی...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=PzU8xzTFYWVmfasU
بیجنگ: سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کے وفد نے پیر کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا جہاں وزرا کی اہم بیٹھک کی، اسے غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے اور علاقے میں انسانی امداد کی بحالی کے لیے دوروں کا پہلا قدم قرار دیا گیا ہے، اس دوران وزرا نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیاعرب میڈیا کا کہنا ہےکہ وزرا کے وفد کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوگی جس میں مغرب پر یہ زور دیا جائے گا کہ وہ اسرائیل کے اس مؤقف کو مسترد کرے کہ وہ غزہ میں اپنے حق دفاع میں حملے کررہا ہےعرب میڈیا کے مطابق چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار سے ملنے والوں میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی کے اور دیگر حکام شامل تھے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی غزہ کے معاملے پر اسلامک عرب سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھس جس میں عالمی عدالت انصاف پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگ جرائم کی تحقیقات کرے۔علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا، تازہ حملوں میں غزہ کی 4 مساجد کو شہید کردیا گیا، 7 اکتوبر سے 19 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=MoLZ7kheh0y8O4U5لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا  جہاں صبح 7  بجے پارٹیک...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=MoLZ7kheh0y8O4U5
لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا جہاں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 330 ریکار ڈکی گئی۔
ائیرکوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ سے فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے ائیرکوالٹی انڈیکس زیادہ ہونےکی وجہ سے لاہورآلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں پیر کی صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 330 ریکارڈ کی گئی جب کہ آلودہ فضا سے لاہوریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہےحکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=sZzkW2PDEfQXFmXBاسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف لندن میں رہنے والے یہودی...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=sZzkW2PDEfQXFmXB
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف لندن میں رہنے والے یہودیوں نے احتجاج کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں مقیم یہودیوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد روکنے اورجنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیاجس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی مزید برآں سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجا ج کیا ادھر پیرس میں نکالی گئی ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی جب کہ ٹوکیو میں بھی احتجاج کیا گیا۔
علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا، تازہ حملوں میں غزہ کی 4 مساجد کو شہید کردیا گیا، 7 اکتوبر سے 19 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=MPJGWIyAR8O2Fsdsیمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کر لیا۔ا...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=MPJGWIyAR8O2Fsds
یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کر لیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے۔ تاہم عملےمیں بھی کوئی اسرائیلی شامل نہیں ہے یاد رہے کہ حوثی، اسرائیلی کمپنیوں یا اسرائیلی پرچم والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=G4qCyOa3PGFFjacvنیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے مہنگائی کے خلاف ریگل چوک سے کراچی پریس کلب ت...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=G4qCyOa3PGFFjacv
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے مہنگائی کے خلاف ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک عوامی ریلی نکالی۔
ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ریلی میں شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب میں ٹریڈ یونین رہنما زہرا خان نے کہا کہ ساری توجہ الیکشن میں جوڑ توڑ پر ہے۔
زہرا خان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا جارہا، مزدور کے پاس گھر چلانے کے بھی پیسے نہیں ہیں، سب کو ایک ہو کر ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=W_c2qP98MWW98L8iآئی سی سی ون ڈے فائنل میں ناقص کارکردگی پر بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے۔ب...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=W_c2qP98MWW98L8i
آئی سی سی ون ڈے فائنل میں ناقص کارکردگی پر بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا نے پچ کے بھی پول کھولنا شروع کردیے ہیں اور کہا کہ بڑے دل کا مظاہرہ کرکے باؤنسنگ پچ بنانی چاہیے تھی لیکن جان بوجھ کرڈیڈ پچ بنا کر دفاعی اپروچ اپنائی گئی۔
مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ فائنل میں ٹیم کی فیلڈنگ بھی ناقص تھی، کوئی بال کے پیچھے گرتا ہی نہیں، بولنگ میں بھی دو تین اوورز کے بعد بھارتی بولرز کےکاندھے ہی گرگئے، ٹیم انڈیا نے 12 سال بعد ملنے والا موقع گنوا دیا دوسری جانب بھارتی ٹیم کی شکست پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انڈین فینز کو دلاسا دیا اور کہا آپ کو اپنی ٹیم پر فخرہونا چاہیے۔
شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم بھیک لے کر فائنل میں نہیں پہنچی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=kISaVKU6vxOkAAAGآسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ تیار کی گئی پچ نے بھارت...
20/11/2023

https://youtu.be/RjbANIZ1tRo?si=kISaVKU6vxOkAAAG
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ تیار کی گئی پچ نے بھارت کو نقصان پہنچایا، فائنل کی پچ وہی تھی جس پر بھارت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پیٹ کمنز نے بھی مبینہ طور پر میچ سے ایک دن قبل وکٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا، پیٹ کمنز نے میچ کے بعد پچ پر کھل کر بات کی،ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرے خیال سے تھوڑی سست تھی۔
رکی پونٹنگ نے اپنی کمنٹری میں کہا کہ آج بھارت کے حالات بہت خراب تھے، ان کا کہنا تھا کہ وکٹوں کی تیاری جس کا نتیجہ شاید بھارت پر مکمل طور پر منصفانہ ثابت ہوا ہے انگلینڈ کے عظیم ٹیسٹ کھلاڑی مائیکل وان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے بھارت کے مقابلے میں حالات پر قابو پانا بہت آسان بنا دیا۔ وان نے دوران کمنٹری کہا کہ آسٹریلیا کے بارے میں کہا کہ اسٹریٹجک طور پر وہ بہت ہوشیار ٹیم ہے۔
وان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ 320 رنز کی ٹیم ہے، وہ 280 رنز کی ٹیم ہے اور اس طرح کی پچ تیار کرنے سے آسٹریلیا کو موقع ملا۔ وان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہی کیا جو پیٹ کمنز نے کہا تھا، انہوں نے اسٹیڈیم میں ہجوم کو خاموش کرا دیا۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اپنے نچلے آرڈر کو بچانے کی کوشش کی جانے والی حکمت عملی بھی اس بات کی ایک اور وجہ ہے کہ پچ نے بھارت کو نقصان پہنچایا۔ ناصر حسین نے اسکائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب بھی ایک عظیم ٹیم ہے لیکن پچ نے آسٹریلیا کا ساتھ دی
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/7wJW5Yyg8RQ?si=0_EGjXBjM06NEf5eاسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضامند ہوگئے جس کے نتیجے میں ...
19/11/2023

https://youtu.be/7wJW5Yyg8RQ?si=0_EGjXBjM06NEf5e
اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضامند ہوگئے جس کے نتیجے میں غزہ میں 5 دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فریقین جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی اخبار میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق غزہ میں جنگ میں وقفے سے متعلق معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے دوسری جانب امریکی اخبار کی اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

رپورٹس کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے

https://youtu.be/7wJW5Yyg8RQ?si=6YlimYGdqUCOoQ6hجنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 38 مریض زخمی ہ...
19/11/2023

https://youtu.be/7wJW5Yyg8RQ?si=6YlimYGdqUCOoQ6h
جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 38 مریض زخمی ہو گئے ۔
چینی خبررساں ادارے کےمطابق سیئول سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک 6 منزلہ اسپتال میں آتشزدگی سے 38 افراد زخمی ہوگئے ،اسپتال میں آتشزدگی کے وقت 91 مریض زیر علاج تھے اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ آگ بیرونی دیوار کے ساتھ اوپر جانے سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل کے باہر سے شروع ہوئی تھی تاہم کسی اضافی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو ایک اور قریبی اسپتال میں منتقل کر کے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/7wJW5Yyg8RQ?si=OYD6gGkvxBYuQzohدنیائے کرکٹ کا نیا چیمپئن کون ہوگا، بھارت یا آسٹریلیا؟ فائنل ٹاکرا آج اح...
19/11/2023

https://youtu.be/7wJW5Yyg8RQ?si=OYD6gGkvxBYuQzoh
دنیائے کرکٹ کا نیا چیمپئن کون ہوگا، بھارت یا آسٹریلیا؟ فائنل ٹاکرا آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، شائقین کو فائنل میں زبردست کرکٹ ایکشن کی توقع ہے۔
میچ، میوزک اور موج مستی ساتھ ساتھ چلیں گے، میچ سے پہلے ائیرشو، وقفوں میں موسیقی اور لیزر لائٹ کا تڑکا اور اختتام پر آتش بازی سے رونق لگے گی۔
دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کوفیورٹ قرار دیا انہوں نے کہا آسٹریلیا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق بولے کہ فیورٹ بھارت ہی ہے،فائنل میں ٹاس بہت اہم ہے۔
کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ بھارت کوٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے،بھارت کو سیمی فائنل کی طرح آتے ہی اٹیک کرنا ہوگا اور 350 پلس بنانے ہوں گے واضح رہے کہ آج کے میچ کی پچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو ہوئے میچ والی سلو پچ ہوگی۔
پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=FR4B2Xy7T5dzbg4Gلاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر د...
18/11/2023

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=FR4B2Xy7T5dzbg4G
لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جس کے تحت نقل و حرکت محدود ہو گی۔
تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کو بند رکھ کر آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پنجاب کے 10 اضلاع میں بازار، دکانیں، جم، سینما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=FgOTMD_x2ma5CFfjفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز کے ترجمان ابو عبید...
18/11/2023

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=FgOTMD_x2ma5CFfj
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کیلئے تیار کیا ہے ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔
دوسری جانب غزہ پٹی سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملوں سے کئی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، حماس کے القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج بھی جاری کردی ہی جس میں اسرائیل کے جنگلات میں بھی اسرائیلی فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔
اسرائیل کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی آگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے، جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter
https://twitter.com/SuchexpressE

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=jt861TelsXWgSDwGبھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2003ء اور 2023ء میں ح...
18/11/2023

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=jt861TelsXWgSDwG
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2003ء اور 2023ء میں حیران کن مماثلت سامنے آنے لگیں۔
ورلڈ کپ 2003ء میں آسٹریلیا نے فائنل سے قبل لگاتار 10 میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت نے بھی اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے فائنل سے قبل مسلسل 10 فتوحات حاصل کی ہیں اسی طرح جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003ء میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رواں ورلڈ کپ میں کینگروز کو بھارت کے ہاتھوں چنائی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بھاری شکست ہوئی۔
2003ء ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے بھارت نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ رواں ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=yg_vpqIMpunVnlI1پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے ایم کیو ایم کو کراچی کی...
18/11/2023

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=yg_vpqIMpunVnlI1
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے ایم کیو ایم کو کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا قرار دینے پر سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پی پی رہنما کو بھرپو جواب دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کو کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا اور اتحاد کا بھکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ن لیگ کے ساتھ بانی ایم کیو ایم کی بھی منتیں کر رہی ہے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں تاکہ ان کی کچھ عزت رہ جائے۔
سعید غنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن نے نیو کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ لوگ ایم کیو ایم کو مردہ گھوڑا قرار دے رہے ہیں، وہ بھول گئے کہ وہ لوگ اسی مردہ گھوڑے پر سوار ہو کر وزیر خارجہ بنے تھے خواجہ اظہار الحسن نے کہا ایک بار ہماری چھینی ہوئی سیٹیں واپس مل جائیں پھر ہم دیکھتے ہیں کیسے تمہارا جیالا وزیراعلیٰ آئےگا۔
فاروق ستار نے کہا اگر ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے، اس کی سیاست دفن ہو چکی تو تمہارے پیٹ میں مروڑ کیوں ہے؟ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا خفیہ گٹھ جوڑ تھا، ایک دن بھی پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کراچی میں نہیں رکا، کرپٹ اور بدعنوان حکمرانی کے خاتمے کا وقت آرہا ہے۔
15 دسمبر تک کراچی میں 100 نئے انتخابی دفاتر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی 22 نشستیں حاصل کرے گی۔

https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=LbuSQMWYfCTNxNp3غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل س...
18/11/2023

https://youtu.be/hC2MBcpBfvI?si=LbuSQMWYfCTNxNp3
غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل سمیت اپنی دیگر امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گیا۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث رابطے کٹ جانے سے جمعے کے روز سے غزہ کیلئے غذائی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل بند کرنی پڑ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ میں توسیع کا مطلب غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سرگرمیوں میں تعطل کی توسیع کرنا ہے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر بھوک و افلاس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوشاں عالمی ادارے کو بھی اب مجبوراً غذائی اشیاء کی ترسیل سمیت اپنی دیگر سرگرمیاں روکنی پڑ گئی ہیں۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور ایندھن کی فراہمی کو مکمل طور پر روک لیا گیا تھا جبکہ متاثرہ فلسطینی شہریوں کیلئے انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد کو بھی محدود داخلے اجازت دی جاتی رہی ہے جسے ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے ناکافی قرار دیا جا چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مصر کی رفاح کراسنگ سے غزہ کیلئے انسانی امداد وہاں کی مجموعی ضروریات کے مقابلے میں صرف 10 فیصد کے برابر پہنچائی جا رہی ہے، جس سے غزہ میں بھوک و افلاس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ غزہ پٹی میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے
https://www.facebook.com/SuchExpressn...
https://www.youtube.com/channel/UC6_v...
Official Twitter

06/11/2023

سیکیورٹی نے جارج نورکراس کو آج ایگلز گیم سے ہٹا دیا کیونکہ اس نے اپنے باکس کے باہر امریکی اور اسرائیلی پرچم لٹکا دیا تھا۔ پھر انہوں نے جھنڈا پھاڑ دیا۔

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=9KJ6BEpLSc4tGIqEآئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹ...
04/11/2023

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=9KJ6BEpLSc4tGIqE
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کے 8 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور بغیر کسی نقصان کے ٹیم نے 56 رنز بنالیے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہےاس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
آج کا یہ اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بنگلورو میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تھی، بارش ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک گھنٹہ اضافہ دیا جاسکتا ہے۔
یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، دونوں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=YALedqFEWLd--Umgپاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصل...
04/11/2023

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=YALedqFEWLd--Umg
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد بابراعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے لیےقومی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق ،فخرزمان، سلمان علی آغا، حسن علی، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤ ف اور محمدوسیم جونئیر پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ضروری ہے ورنہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=rhaPAZJ4q9spgoZlپاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شا...
04/11/2023

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=rhaPAZJ4q9spgoZl
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے چیف سلیکٹر بننے کے امکانات ہیں۔
عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کو کیویز کے خلاف پچ کے مطابق کھیلنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی، شاہین کو پچ کے مطابق بولنگ کرنی ہوگیسابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھے، کسی کے ہونے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتاعبدالرزاق کا مزید کہا کہ نسیم شاہ کا فرق اس لیے پڑرہا ہے کیوں کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میری نظر میں آج کا میچ پری کوارٹرفائنل ہے،بابر اعظم کو ڈر کے نہیں کھیلنا چاہیے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جلدی آؤٹ کریں تو وہ دباؤ میں آسکت ہیں،کپتانی میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہورہا ہے۔
گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=rhaPAZJ4q9spgoZlپاکستان ایئر فورس ٹریننگ بیس میانوالی پر دہشتگرد حملہ ناکامپاکستان ایئر ...
04/11/2023

https://youtu.be/V0RGmzI_Mwc?si=rhaPAZJ4q9spgoZl
پاکستان ایئر فورس ٹریننگ بیس میانوالی پر دہشتگرد حملہ ناکام
پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گردوں کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی ہلاک کیا گیا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
اس دوران جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملے میں پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باؤزر کو نقصان پہنچا ہےپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاک فوج کو خراجِ تحسین
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

03/11/2023

https://www.youtube.com//videos
ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈہ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں
بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق 5 سے 6 کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصف تھا، 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے
، جس میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا تھا
|| Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/JbfsHognAUw?si=fujbBuz56Wuwde8cجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...
03/11/2023

https://youtu.be/JbfsHognAUw?si=fujbBuz56Wuwde8c
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کل بھی فلسطین کی آزادی کے لیے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ مولونا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں الاقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پرامن ملک اور جماعت ہیں۔ امن کا مطلب دوسرے کے حقوق کا تحفظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی ایک انسان کا بنیادی حق ہے لیکن آج آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔ عالمی طاقت کو افغانستان کی سرزمین پر شکست ہوئی تھی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گرد ہے اور ہم کل بھی فلسطین کی آزادی کے لیے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے

https://youtu.be/JbfsHognAUw?si=Hslw-K_fedIUkEAgامریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیل کو غ...
03/11/2023

https://youtu.be/JbfsHognAUw?si=Hslw-K_fedIUkEAg
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیل کو غزہ میں اپنی جنگ کو عارضی طور پر روکنا چاہیے۔
مشرقِ وسطیٰ کے خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل سے جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں جنگ میں عارضی وقفے کی ضرورت ہے’۔
رفع کراسنگ سے مزید 54 امدادی ٹرک غزہ میں داخل
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ وقفہ قیدیوں کو رہا کرانے کا وقت ہوگا، اس وقفے کے دوران غزہ میں موجود تمام امریکی شہریوں کا انخلا بھی چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان وائٹ ہاؤس کے مؤقف میں تبدیلی ظاہر کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا اس سے قبل یہ مؤقف رہا ہے کہ ‘ہم اسرائیل کو ہدایات نہیں دیتے کہ فوجی آپریشن کس طرح کرنا چاہیے۔ ہم نے اسرائیل کیلئے سُرخ لکیر نہیں کھینچی، ہم ہر حال میں اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔’
سرنڈر کریں یا موت کیلئے تیار رہیں ، تیسرا آپشن نہیں ، اسرائیل کی حماس کو دھمکی
جو بائیڈن کی اسی انتخابی مہم کی تقریر کے دوران ایک یہودی خاتون نے صدر بائیڈن کو ٹوکتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
یہودی خاتون کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ ‘میرے خیال مین جنگ میں وقفے کی ضرورت ہے تاکہ یرغمالیوں کو نکالا جاسکے
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/31750783730458

https://youtu.be/JbfsHognAUw?si=7b31mYnZijlxR5-Iغزہ: اسرائیل نے غزہ میں اسکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 27 افراد ش...
03/11/2023

https://youtu.be/JbfsHognAUw?si=7b31mYnZijlxR5-I
غزہ: اسرائیل نے غزہ میں اسکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کر دی۔
اسرائیل کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کو فاسفورس بم سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے، متعدد افراد زخمی
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بھارتی نژاد فوجی بھی ملوث نکلے۔ حماس کی جوابی کارروائی میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت کے دوران بھارتی نژاد کی لاش بھی سامنے آئی۔ جس کی تصدیق بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کی گئی
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/31750783730458

02/11/2023

Important clarification on Nadra Wayne's viral video

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=rslM5y6WEIN-Sa1Oرواں مالی سال کے پہلے 4  ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ری...
02/11/2023

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=rslM5y6WEIN-Sa1O
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں
جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب 91 کروڑ ڈالر سے زائد کی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 9.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال اکتوبر کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں۔
اکتوبر 2023 کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر درآمدات ریکارڈ ہوئیں جو ستمبر کی نسبت 20.33 فیصد کم ہیں۔
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=gUDIDJ_n1cvfBw3mمہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 55 پیس...
02/11/2023

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=gUDIDJ_n1cvfBw3m
مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (پی پی اے) نے فی یونٹ 55 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دیدی ، اضافے کی درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے تک اضافی بوجھ پڑے گا، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی ہے، فیصلہ جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی 1.30 روپے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=1D1ulEnBN03NFzy_یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے شروع کر دیئے۔حوثیوں کے ترجمان جنرل...
02/11/2023

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=1D1ulEnBN03NFzy_
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے شروع کر دیئے۔
حوثیوں کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت بند ہونے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صہیونی دشمن کے مختلف اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرونز داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ، 100سے زائد افراد شہید
جنرل یحییٰ ساری نے کہا کہ فلسطین کاز کے حوالے سے ہمارے یمنی عوام کا مؤقف مستحکم اور اصولی ہے۔ فلسطینی عوام کو اپنے دفاع اور اپنے مکمل حقوق استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ یمن نے گزشتہ شب غزہ پر جاری مستقل بمباری پر اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کیا تھا
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=QW4Iu2ByMxKbSWJu5 لاکھ 49 ہزار سے زائد افغان پاکستان چھوڑ گئے5 لاکھ 49 ہزار 54 رجسٹرڈ او...
02/11/2023

https://youtu.be/Fr4Ybgovq6g?si=QW4Iu2ByMxKbSWJu
5 لاکھ 49 ہزار سے زائد افغان پاکستان چھوڑ گئے
5 لاکھ 49 ہزار 54 رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین 2016ء میں پاکستان چھوڑ گئے۔ جب مذکورہ سال 15 نومبر کو افغان پناہ گزینوں کے لیے انخلاء کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی ۔
ان میں غیر شمار دو لاکھ 10ہزار 998 اور شمار کردہ پناہ گزیں تین لاکھ 38 ہزار 56 تھے۔
انٹر نیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان سے جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
یکم نومبر 2023ء کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن تک ایک لاکھ 40 ہزار میں سے ایک لاکھ 26 ہزار افغان پناہ گزیں پاکستان سے سر حد پار کرکے افغانستان چلے گئے ہیں۔
گزشتہ یکم اکتوبر تک ایک لاکھ 4 ہزار 481 افغان افغانستان منتقل ہوئے۔2021ء میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد 6 لاکھ سے 8 لاکھ افغانوں نے پاکستان میں پناہ لی تھی۔
پاکستان میں ایک وقت 48 لاکھ افغانوں نے پناہ لی ان میں غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد 17 لاکھ تھی
Such Express News
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550304821609
https://www.facebook.com/groups/625623916382401
https://www.facebook.com/groups/317507837304585

Address


Telephone

+923303623872

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such Express news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Such Express news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share