Rajanpur ki awaz

  • Home
  • Rajanpur ki awaz

Rajanpur ki awaz Wajid Sanwal tiktok ID

واجد سانول کے ساتھ رہے ہر وقت با خبر اور ج

25/07/2022

Rajanpur news

15/08/2021

Ali moula Ali moula

اپنڑی اپنڑی رائے ڈیسو دوستو۔!
16/01/2021

اپنڑی اپنڑی رائے ڈیسو دوستو۔!

 #ماڑی   /   ماڑی, ضلع  #راجنپور میں واقع تحصیل  #جامپور کا ٹرائبل ایریا ہے جو کہ جام پور سے ہی لگ بھگ 100کلومیٹر کے فاص...
13/01/2021

#ماڑی

/

ماڑی, ضلع #راجنپور میں واقع تحصیل #جامپور کا ٹرائبل ایریا ہے جو کہ جام پور سے ہی لگ بھگ 100کلومیٹر کے فاصلے پر ہے. پُرفضا آب و ہوا کی مناسبت سے اسے صحت افزاء مقام قرار دیا جا چکا ہے. شدید گرمیوں کے موسم میں یہاں کی ٹھنڈک کی وجہ سے اسے #جنوبی پنجاب کا "مرّی" بھی کہا جاتا ہے. موسم چاہے جو بھی ہو, ماڑی میں ٹھنڈی ہوا کبھی نہیں رکتی. ہوا اس قدر ٹھنڈی ہوتی ہے کہ آپ دھوپ میں چاہے جتنا پیدل چل لیں, آپ کو پسینہ نہیں آۓ گا. عصر کے وقت سے موسم ٹھنڈا ہونا شروع ہوتا ہے تو یہی ہوا آپ کو مغرب کے وقت تک شالیں یا لحاف پہننے پر مجبور کر دے گی. ماڑی ٹاپ پر ہوا کبھی نہیں تھمتی مگر جس دن ہوا کا دباؤ کم ہو جاۓ تو سمجھ لیجئے کہ موسلادھار #بارش آنے والی ہے. سطح سمندر سے اس کی بلندی 4800 سے 5000 فٹ کے درمیان ہے.

دوستو!
اگر آپ نے ماڑی جانا ہے تو آپ کو پہلے جام پور آنا ہو گا. جام پور کیوں آنا ہو گا, اس کی وجہ یہ ہے کہ تحصیل جام پور #تاریخی حوالے سے بہت ہی زرخیر ہے. جام پور آنے سے آپ کو کم وقت میں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا.

جام پور میں ہی آپ کو لال #حویلی و مسجد جیسی خوبصورت و دلفریب عمارات ملیں گی جو شاہی طرز تعمیر میں اپنی مثال آپ ہیں. قدیم عمارات کی اگر بات کی جاۓ تو جام پور میں ان کی کمی نہیں ہے. اندرون #ڈیمز گیٹ یا سرکلر روڈ کے اندر والا سارا علاقہ قدیم طرز تعمیر کی دولت سے مالا مال ہے.

جام پور کا #فرنیچر پورے پاکستان میں مشہور ہے. اس کے ساتھ ساتھ, پین نقاشی جو یہیں سے شروع ہوئی, مولانا عبیداللّٰہ سندھی جیسے عظیم لوگوں کی درسگاہ, ماڈل ہائی اسکول جام پور اور لکڑی پر نقش و نگاری کا کام یہاں کا خاصہ ہے. پورے پاکستان سمیت افغانستان و دیگر ممالک جہاں جہاں نسوار کھائی جاتی ہے, وہ آپ کو یہاں سے ہی ملے گی. صرف جام پور شہر کو ہی تسخیر کرنے کے لیے, اگر آپ عجلت بھی کریں تو, پورا دن درکار ہو گا.

جام پور سے مغرب کی طرف 5کلومیٹر کے فاصلے پر تاریخی شہر " #ٹھیڑھ #دَلْو #راۓ" موجود ہے جسے دیکھے بغیر آپ آگے نہیں جا سکتے.

ٹھیڑھ دَلْو راۓ" سے مغرب کی طرف 16کلومیٹر, #داجل آپ کا دوسرا اسٹاپ ہے. یہاں اگر آپ نہ رکے اور یہاں کے مشہور "کھیر پیڑے" نہ کھاۓ جو پورے #پاکستان میں مشہور ہیں تو آپ کی خود کے ساتھ زیادتی ہو گی.

مزید مغرب کی طرف #ہڑند روڈ ہے. ہڑند روڈ سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب کی طرف ایک سڑک آپ کو مشہور بزرگ امیر لے جاۓ گی, اگر آپ جانا چاہیں تو.

اگر امیر حمزہ سلطان نہیں جانا تو آپ ہڑند روڈ سیدھا مغرب کی طرف چلے جائیں. 7 کلومیٹر کے فاصلے پر آپ کو چوکی #ریخ ملے گی جہاں آپ کو ریت کے بڑے بڑے ٹیلے نظر آئیں گے اور ساتھ ہی قدیم طرز کی مسجد اور #کنواں بھی دیکھنے کو ملے گا جو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ شکست و ریخت کا شکار ہو چکے ہیں.

مزید مغرب کی طرف 15 کلومیٹر کے فاصلے پر دو روڈ آئیں گے. ایک سیدھا, مغرب کی طرف جو آپ کو #مڈ #رندان, #ٹبی #لنڈان اور مشہور درہ #کاہ سلطان اور کاہ سلطان کے نزدیک مشہور جگہ کے مزار پر لے جاۓ گا...

اگر آپ وہاں نہیں جانا چاہتے تو ہڑند روڈ جہاں سے آپ مغرب کی طرف سیدھا چل کے مڈ رندان والے رستے گئے تھے, وہاں سے جنوب کی طرف مڑ لیں. راستے میں آۓ گا. وہاں سے مزید دو راستے ہیں, اگر آپ مشہور دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ شمال کی طرف 3 کلومیٹر چلے جائیں, اگر آپ نے ماڑی جانا ہے تو جنوب کی طرف لنڈی سیدان چلے جائیں.

لنڈی سیدان سے مغرب کی طرف ماڑی روڈ پر روانہ ہو لیں. راستے میں آپ جلیبی موڑ جیسے خوب صورت روڈ سے گزریں گے. 15 کلومیٹر کے فاصلے پر آپ کو شہزاد گور کا اسٹاپ ملے گا. اگر آپ نے نیلا پانی, سفید ریت اور خوبصورت مناظر دیکھنے ہیں تو شمال کی طرف 15 کلومیٹر مٹ کُنڈ جسے کالا پانی یا انگریز والی ڈھنڈ بھی کہتے ہیں وہاں چلے جائیں.

اگر آپ نے مٹ کنڈ نہیں جانا تو آپ پھر شہزاد گور سے سیدھا مغرب کی طرف چلتے جائیں. راستے میں آپ کو "مقناطیسی پہاڑی" کے نام سے مشہور ایک راستہ ملے گا جہاں آپ کو سڑک بظاہر سیدھی دکھائی دے گی مگر آپ کی گاڑی مشکل میں پڑ جاۓ گی. کہا جاتا ہے کہ اس جگہ پر پہاڑ میں مقناطیسیت زیادہ جو گاڑیوں کے لوہے کو اپنی طرف کھینچتی ہے. یہاں سے آگے چلتے چلے جائیں, آپ ماڑی پہنچ جائیں گے. وہاں آپ کو ہر سہولت ملے گی. قیام و طعام کے ریٹس آپ کی سوچ سے بھی انتہائی کم ہیں.

راستہ کافی حد تک مہم جوئی کا تقاضا کرتا ہے. اس لئے یہاں جو دوست بھی آۓ, تمام آسائشات کو ایک طرف رکھ کر سفر کرے کیوں کہ آپ کو راستے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں, خطرناک موڑیں, کبھی نہ ختم ہونے والی چڑھائی اور بارش کی وجہ سے وجود میں آئیں رودکوہیاں آپ کے استقبال کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں.

ذیل میں مختلف سالوں کی تصاویر ملاحظہ کیجئے اور لطف اٹھائیے...

تحریر: Wajid Sanwal

راجنپور مین بازارمیں دن بدن بڑھتا ہوا ٹریفک،گھٹوں ٹریفک بندگدھا گاڑی،رکشہ،ٹریکٹر ٹرالی،بیل گاڑی اور سبزی فروش رہڑی والے ...
13/01/2021

راجنپور
مین بازارمیں دن بدن بڑھتا ہوا ٹریفک،گھٹوں ٹریفک بند
گدھا گاڑی،رکشہ،ٹریکٹر ٹرالی،بیل گاڑی اور سبزی فروش رہڑی والے سبھی کا گزرنااسی بازار سے ہے جس سے پیدل چلنا محال ہوچکا ہے،بازار تنگ ،خواتین کو شدید دشواری حادثات معمول،ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیں
Wajid Sanwal

راجن پور ، جام پور ،فاضل پور محمّد پور  حاجی پور  داجل اور  لندی سیندن  و گردونواح میں  شدید دھند چھا گئی،دھند کے باعث ح...
17/12/2020

راجن پور ، جام پور ،فاضل پور محمّد پور حاجی پور داجل اور لندی سیندن و گردونواح میں شدید دھند چھا گئی،دھند کے باعث حد نگاہ 5 میٹر تک رہ گئی،دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ،
خصوصاً رات کے وقت ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔شکریہ

14/12/2020

1 کروڑ نوکریاں
50 لاکھ گھر اور
100 دن میں سرائیکی صوبہ بنائیں گے
سارے خواب خواب ہی رہ گئے

میدان جنگ سے نہیں آ رہا بیچارہمحمد پور سے داجل کا سفر کیامٹی کے پاوڈر نے کام کر دیا۔افسوس کہ ہم آج بھی ان سرداروں کی غلا...
14/12/2020

میدان جنگ سے نہیں آ رہا بیچارہ
محمد پور سے داجل کا سفر کیا
مٹی کے پاوڈر نے کام کر دیا۔
افسوس کہ ہم آج بھی ان سرداروں کی غلامی کرنے میں مصروف ہیں جو کئی دہائیوں سے ہمارے اوپر مسلط ہیں اور ہمارا خون چوس رہے ہیں۔

27/07/2020

لندی سیدان میں بیل نہیں ہے لندی سیدان والے اپنا ہک مگ رہے ہیں . مزید ایسی ویڈیو کے لئے پیج کو لائک کرے شکریہ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rajanpur ki awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share