سلام شہداۓ 13 جولاٸی 1931
13 جولائی 1931 کو جموں اور کشمیر میں قتل عام کے شہداء کی نماز جنازہ جامعہ مسجد سری نگر کے احاطے میں ادا کی جا رہی ہے۔
پس منظر
13 جولائی 1931 کو ہزاروں کشمیری عبدالقدیر کا ٹرائل دیکھنے سری نگر کی سینٹرل جیل پہنچے۔ ظہر کی نماز کا وقت قریب آیا تو ایک کشمیری اذان دینے کے لیے کھڑا ہوا۔
ڈوگرہ کے گورنر رائزادہ ترتیلوک چند نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اذان کو روکنے کے لیے اس پر گولی چلائیں۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پھر ایک اور لڑکا کھڑا ہوا اور اذان جاری رکھی۔ لیکن وہ بھی گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ ایک کے بعد ایک کشمیری اذان مکمل ہونے تک اٹھتے رہے اور اذان مکمل ہونے تک کل 22 کشمیری شہید ہو گئے۔
اس واقعے نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا، اور ایک ہفتہ طویل سوگ منایا گیا۔ سری نگر، راولپنڈی اور جموں کے درمیان ٹریفک 13 سے 26 جولائی تک روک دی گئی۔
22 مسلمانوں کو مزار شہدا، سری نگر میں سپرد خاک کیا گیا۔
انکوائری کمیٹی کا تقرر کیا گیا جس میں چیف جسٹس سر برجور دلال بطور چیئرمین، ہائی کورٹ کے دو ججز کو دونوں مذاہب سے تھے اور 4 کمیٹی ممبران جن میں دو ہندو اور دو مسلمان متعلقہ کمیونٹیز کی طرف سے نامزد کیے گئے تھے۔ لیکن کسی وجہ سے کمیٹی کوئی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہی اس واقعے نے احتجاج کو جنم دیا،
ہم ان بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن کو یوم شہدائے کشمیر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Copy
05/02/2022
نکیال لطیف چوھان سے
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی صاحب اور وزیر صحت آزاد کشمیر آپ کی ریاست مدینہ کی رعایا جو باولے کتوں اور گیدڑوں کے کاٹنے کی ویکسین جو پراہیویٹ طور پر لگواتے ہیں یہ اس کا بل ہے ۔ ایک غریب اور یومیہ مزدور کس طرح اپنے لیے یا اپنی فیملی کے لیے اتنی مہنگی ویکسین کا انتظام کر سکتا ۔ کیونکہ آپ کی حکومت نے پہلے ہی عوام کو مہنگاٸی کی چکی میں رگڑہ لگایا ہوا ہے اوپر سے کرونا اور پھر یہ نٸی مصیبت باولے کتوں اور گیدڑوں کی صورت میں آ ٹپکی جو نکیال کے غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ گزشتہ چند دنوں سے بہت سے لوگوں کو باولے کتوں اور گیدڑوں نے کاٹا ہے اور ان میں ایسےلوگ بھی ہیں جن کے گھر شاہد ایک وقت کے کھانے کے لیے آٹا بھی نہ ہو وہ کس طرح اتنی مہنگی ویکسن لگوا سکتے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں باولے کتوں کے کاٹے کی ویکسین کا نام و نشان تک نہیں ہے اگر آپ ان لوگوں کے لیے ویکسین کا انتظام نہیں کر سکتے تو ان کتوں اور گیدڑوں کو تلف تو کر سکتے ہیں ۔تاکہ کسی غریب کی فیملی تو بچ سکے پچھلے دنوں انتظامیہ نکیال کو بھی اگاہ کیا گیا کہ ان باولے کتوں اور گیدڑوں کو تلف کرنے کے لیے کو کارواٸی کی جاۓ لیکن اس طرف کوٸی توجہ نہیں دی گٸی ۔ ایک پرشان کر دینے والی خبر یہ بھی سننے میں آٸی ہے کہ باولے کتے اور گیدڑ اگر کسی غریب کے جانوروں جن میں زیادہ تر بکری وغیرہ کو کاٹ لیتا ہے تو وہ شخص اس جانور کو نکیال کے قصاٸی حضرات کو فروخت کر دیتے ہیں جہاں وہ ان کا گوشت بنا کر اگے فروخت کر دیتے ہیں جو انتہاٸی خطر ناک فعل ہے جس سے کہی لوگوں کی جانیں جا سکتی ہیں ۔
وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی صاحب ۔وزیر صحت انصر ابدالی صاحب ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی صاحب ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور اسسٹنٹ کمشنر نکیال سے مطالبہ ہے کہ اس طرف توجہ دی جاۓ اور جن لوگوں کو کتوں اور گیدڑوں نے کاٹا ہے یا تو ان کی ویکسینیشن صحت کارڈ سے کرواٸی جاۓ یا ان کے لیے ایمرجنسی فنڈ کی صورت میں اداٸیگی کی جاۓ اور ان کتوں اور گیدڑوں کی تلفی کے لیے اور نکیا ل کے گوشت فروخت کرنے والے تمام افراد کو پابند کیا جاۓ کہ ایسا جانور وہ نہ خریدیں گے اور نہ فروخت کریں گے جواس معاملہ میں ملوث ہیں ۔ان کے خلاف کارواٸی کی جاۓ۔
25/12/2021
نکیال۔ لطیف چوھان سے
گورنمنٹ ھاٸیر سکینڈری سکول اندرلہ ناڑ میں کلاس فرسٹ اٸیر میں داخلہ لینے والے بچوں کا مستقبل داٶ پر
ہمارے بچوں کو صرف تاریخ دان بنایا جا رہا ہے والدین
حکومت فوری طور پر سٹاف کی کمی کو پورا کرے ۔عوام علاقہ
ہماری بھی خواہش ہے کہ ہمارے بچے ساٸنس سبجیکٹ میں داخلہ لے کر اپنا مستقبل روشن کریں ۔ہم غریب لوگوں کو اس ادارے کا آسرہ تھا لیکن جب سکول گۓ تو پتا چلا کے ہیاں تو صرف ایف۔اے میں تاریخ میں داخلہ ملے گا ۔بچوں کی مایوسی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ کاش ہمارے وساٸل بھی ہوتے تو اپنے بچوں کو شہر کے سکولز اور کالجز میں یا دور دراز کے سکولز میں داخل کرواتے لیکن معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آرٹس میں وہ بھی صرف ہسٹری میں داخلہ کروانے پر مجبور ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق والدین اور عوام علاقہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے سیاسی لوگ اپنے سیاسی فاٸدے کے لیے ادارےدے کر پھر بھول جاتے ہیں کہ ان اداروں میں سٹاف بھی تعینات کرنا ہوتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے ۔پیپلز پارٹی کے دور میں اپ گریڈ ہونے والا ادارہ اب بھی سٹاف کی تعیناتی سے محروم ن لیگ کی گزشتہ حکومت نےبھی لوگوں کی تعیناتی کے بجاۓ مزید ادارے اپ گریڈ کر دیے ہیں ان میں بھی مطلوبہ سٹاف پورا نہیں کیا گیا ۔عوام علاقہ نے کہا کہ ہمارا اور ہمارے بچوں کا کیا قصور ہے کہ ھاٸیر سکینڈری سکول اندرلہ ناڑ میں بچوں کو کلاس فرسٹ اٸیر میں صرف ہیسٹری میں داخلہ دیا جارہا ہے ۔کیا ہمارے بچوں کا حق نہیں کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بہتر پلانگ کریں اور اپنی پسند کو مدنظر رکھتے ہوۓ ساٸنس سبجیکٹ میں داخلہ لے کر اپنا ۔اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ تعلیمی میدان میں انقلاب لانے والے سیاست دانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ۔ سکول سے معلومات لینے پر معلوم ہوا کہ ادارے میں پرنسپل کی پوسٹ بھی خالی ہے اور سنیر جنرل لاٸن ٹیچر ۔ ماٸر مضمون کیمسٹری فزکس ۔اردو ۔اسلامیات ۔ اور کمپیوٹر انسٹریکٹر کی پوسٹ خالی ہیں ۔اس کی وجہ سے صرف ایک مضمون میں داخلہ دے رہے ہیں جس کا نظام چلانے کے لیے پراٸمری اور مڈل حصہ کے سٹاف سے کام لے رہے ہیں ۔ بار بار حکام بالا کو درخواست کے باوجود کوٸی عمل نہیں کیا گیا۔ اس ایشو پر بات چیت کرتے ہوۓ معززین علاقہ نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے اندرلہ ناڑ ھاٸیر سکنڈری سکول ایک مرکزی سکول ہے اس میں تین سو کے لگ بھگ تعداد ہے لیکن عملہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ معززین علاقہ چوھدری شیر عالم ایڈووکیٹ ۔ حاجی فضل کریم چوھان ۔ حاجی نور عالم ۔حاجی سلیم حنیف چوھان ۔رزاق چوھان ڈاکٹر علی محمد۔ حاجی اعظم ۔ حاجی عبدالعزیز۔ چوھدری شیر محمد طفیل حسین چشتی ۔حاجی اسماعیل ۔چوھدری ذولفقار ۔ حاجی رشید خورشیدچوھان۔ افتخار شاھین سرفراز عالم۔ قدیر چوھدری طارق چوھان ۔چوھدری یوسف ۔محمد زمان چوھان مستری تاج ۔اسلم چوھان ۔ یسن حسرت ۔مطلوب چوھدری ۔ گلفراز چوھان عاصم چوھان ۔ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی صاحب وزیر تعلیم سکولز وزیر ھاٸیر ایجوکیشن ملک ظفر صاحب اور ممبر اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی صاحب چیف سیکرٹری ۔ سیکرٹری تعلیم ناظم تعلیمات سکولز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوۓ مطلوبہ سٹاف کو تعینات کیا جاۓ۔والدین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر نوٹس لے کر عملہ تعینات نہ کیا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔
06/12/2021
نکیال آزاد کشمیر ،
شہدائے نکیال سیمینار کا انعقاد کالج گراونڈ میں کیا گیا۔سیمنار میں سابق وزیر حکومت سردار محمد نعیم خان ، سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی جاوید اقبال بڈھانوی ، ملک محمد شبیر سمیت شہریوں ،تاجران اور سول سو سائٹی کے افراد نے بھر پور شرکت کی۔
05/12/2021
نکیال: پیر کلنجر روڈ پر بجری سے بھر ٹرالی الٹ گئی۔ ڈرائیور بال بال بچا۔نکیال سے پیر کلنجر جانے والی ٹرالی راجہ موڑ کے قریب حادثے لا شکار ہوئی۔ ڈرائیور نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
02/12/2021
افسوس ناک نیوز
عماد الدین زنگی صاحب کے والد محترم وکیل ریاض صاحب پلانی والے آج وفات پا گئے ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین*
02/12/2021
02/12/2021
One more Saty Order...
پبلک سروس کمیشن کے 7 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری امتحانات کو تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا...
26/11/2021
شکریہ نادرا انتظامیہ
نکیال نادرا افس میں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایک ڈیسک کا اضافہ کر دیا ۔گزشتہ دن رات کی تاریکی میں لوگوں کا دفتر کے سامنے بیٹھنا اور مشکلات کی پوسٹ اور نیوز لگاٸی تھی ۔
آج نکیال کی عوام کی سہولت کے لیے ایک ڈیسک کا اضافہ کر دیا ہے میری نکیال کے عوام سے درخواست ہے کہ عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور جس طرح کاشیڈول بناتے ہیں اس کو فالو کریں تاکہ لوگ وہاں جا کر خوار نہ ہوں۔
21/11/2021
نیوز اپڈیٹ
تحصیل نکیال سے القلم پینل کے صدارتی امیدوار انوار الحق 537 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب
ان کے مدمقابل امیدوارمظہر حسین قمر نے 191 ووٹ حاصل کیے ہیں
20/11/2021
نکیال محمد لطیف چوھان
آل آزاد کشمیر سکولز ٹیچرز انتخابات کل مورخہ 21 نومبر 2021 بروز اتوار کو ہو رہے ہیں مرکز میں القلم پینل کے ملک حبیب اورمتحدہ ٹیچر پینل کے تاسف شاھین کے درمیان مقابلہ ہو گا ضلع کوٹلی میں صدارت کے لیے القلم پینل کے خالد رشید اور متحدہ کے یقوب مغل کے درمیان اور تحصیل نکیال میں متحدہ کے صدارتی امیدوار مظہر حسین قمر اور القلم پینل کے صدارتی امیدوار انوار الحق کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔تحصیل نکیال میں کل رجسٹرڈ 788 استاد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور 14 پولنگ سٹیشن ہاٸیر سکنڈری سکول اندرلہ ناڑ ۔ ھاٸی سکول دتوٹ ۔ ھاٸیر سکنڈری سکول منڈھتر ۔ھاٸی سکول متھرانی ۔ انٹر کالج کریلہ مجہان ۔ھاٸی سکول ترکنڈی ۔ گرلز ھاٸی سکول کوٹ کھنڈہار۔ھاٸی سکول کھنڈھار ۔ھاٸی سکول ھٹلی۔ ھاٸی سکول جندروٹ ۔ھاٸیر سکنڈری سکول سلون ۔ھاٸی سکول دھیری ۔ھاٸی سکول ڈبسی ۔۔انٹر کالج موہڑہ شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک ہے ۔تمام امیدوار ہر پولنگ سٹیشن پر ایک ایک پولنگ ایجنٹ بٹھا سکتے ہیں۔ کل قوم کے معماروں کا اپنا امتحان ہے دیکھتے ہیں کس طرح تمام تعصبات اور ذاتی تعلقات سے بالا طرح ہو کر اہل قیادت کا انتخاب کریں گے جو اساتذاہ کے حقوق کی جھنگ لڑ سکے۔
17/11/2021
16/09/2021
dear brother Saghir Chohan sab
19/08/2021
افسوس ناک نیوز
امیدوار تحریک انصاف حلقہ نکیال چوھدری آصف حنیف کیلوی کےوالد محترم پہلوان حنیف صاحب آج اس دنیا فانی سے وفات پا گۓ ہیں۔اللہ پاک یوم عاشورہ کے صدقے پہلوان حنیف صاحب کی کامل بخشش فرماۓ اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرماۓ آمین
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا
19/08/2021
عباس پور آزاد کشمیر ۔۔۔۔۔۔
چار بچے تروٹی نالہ رنگڑ سے مچھلیاں پکڑتے پکڑتے غلطی سے ایل او سی کراس کر گے -
اسی دوران بھارتی آرمی نے نالے کے اندر ہی ان گھیراؤ کر کے تین بچوں ارباب رحیم عمر 12 سال اور عمیر رحیم عمر 11 سال ولد عبدالر حیم اور دانیال ولد ملک نیاز عمر 15 سال ہے کو پکڑی ہوئی مچھلیوں کے تھیلے سمیت گرفتارکرلیا جبکہ چوتھا بچہ دانیال کاکزن تھا نے پانی میں چھلانگ لگا کر دوسرے کنارے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا وہ بھی زخمی ہے شائد اسے بھی بھارتی آرمی نے ڈنڈوں سے مارا ہوا ہے
گرفتار دو حقیقی بھائیوں کا تعلق تروٹی گاوں سے ہے جبکہ تیسرے گرفتار بچے کا تعلق پلنگی حویلی کہوٹہ سے ہے وہ اپنے نانے ابو کے گھر لاسری منگ گاوں آپنے کزن جو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے کے ساتھ آیا ہوا تھا۔تینوں نو عمر لڑکوں کو مقبو ضہ کشمیر ضلع پونچھ میں گرفتار کر لیا ۔
بچوں کے والدین نے پونچھ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر نے والے بچوں کو جلد واپس کیا جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when CNN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.