Zia-Ur-Rehman

  • Home
  • Zia-Ur-Rehman

Zia-Ur-Rehman Freelancer
Graphic Designer
Digital Creator

19/01/2024

*🌺 نیکی پر خوش اور غلطی پر مغفرت طلب*

نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ دعا کرتے تھے :*'’ اے اللہ ! مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کہ جب وہ نیکی کرتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں اور جب کوئی غلطی کر بیٹھتے ہیں تو مغفرت طلب کرتے ہیں ۔‘‘*

📗 مشکوٰۃ المصابیح 2357

16/01/2024

کسی بھی کاروبار کو یا کسی بھی پراڈکٹ کو آن لائن پلیٹ فارم جیسے
سوشل میڈیا،
سرچ انجن،
ای میل،
اور ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا اور سیل کرنا ڈیجٹل مارکیٹنگ کہلاتا ہے
اس میں مواد کی مارکیٹنگ،
سوشل میڈیا مارکیٹنگ،
سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO)،
کے ذریعے ٹارگٹ آڈیئنس تک آن۔ لائن اپنی خدمات پہنچا نا شامل ہیں
مہران مانی

جون ایلیاء نے کیا خوب فرمایا  🫡
15/01/2024

جون ایلیاء نے کیا خوب فرمایا 🫡

12/01/2024

صلی اللہ علیہ وسلم 💗

Good News for Freelancers!Pakistani freelancers will be able to receive payments via PayPal.      Government of Pakistan...
08/01/2024

Good News for Freelancers!

Pakistani freelancers will be able to receive payments via PayPal.



Government of Pakistan
Ministry of Information and Broadcasting, Pakistan
Tech Destination Pakistan
Prime Minister's Office of Pakistan
Ignite - National Technology Fund
PayPal
Payoneer

07/01/2024

I gained 12 followers, created 37 posts and received 113 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

05/01/2024


آسم ، ہائی کلاس ، فل موٹیو مووی
زندگی میں آپ جو بھی قدم اٹھائیں اس پر ڈٹ جائیں ۔
پھر قدم واپسی کی طرف نا مڑیں ۔
عزم نا ٹوٹے ، ارادہ نا بدلے ،مستقل مزاجی ،محنت اور
ایمانداری کا دامن نا چھوٹے ۔ اور منزل کی طرف بڑھتے ہر قدم پر
آنے والی مشکلات کا جواں مردی ،ہمت اور مسکرا کے سامنا کرنے کا جزبہ رکھیں ۔
[ لگے رہیں، لگے رہیں ،چلتے رہیں ۔ منزل تک ،مقصد تک ۔]

ناکامی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔ ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ
اب سب کچھ ختم ۔ سب سٹاپ ۔ نہیں نہیں ۔
ناکامی تو آتی ہے خامیاں دور کرنے کے لئیے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ
[ ری سٹارٹ ، ری سٹارٹ ]

اور میں نے سیکھا کہ کسی بھی کام کی تکمیل پر یہ نا سوچیں کے یہ فنش ہوگیا ۔
میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا مائنڈ اس بات پر سیٹ ہو کہ یہ ابھی ابھی شروع کیا ہے ۔
یہی منزل تک پہنچنے کا روٹ ہے ۔یہی پرفیکشن ہے ۔اور جیسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا۔
[ کام ، کام اور بس کام ]

مظبوط رہیں ۔ پر امید رہیں اور لگے رہیں ۔
زندگی کے نشیب و فراز کے وسیع سمندر میں اپنی کشتی کے ایک مظبوط ملاح بنیں ۔ جو سخت سے سخت طوفان میں۔ سمندر کی بپھرتی لہروں میں سمندر کا سینہ چیرتے ہوئے اپنی کشتی کو بچا کے منزل مقصود تک پہنچا دیتا ہے ۔
مہران مانی

05/01/2024

جمعہ کا دن سارے دنوں سے افضل و ممتاز ہے اللہ کے نزدیک اس کا مرتبہ تمام دنوں سے زیادہ ہے۔
جمعہ کے دن میں پانچ خصوصیات ہیں
(۱) اسی دن اللہ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا
(۲) اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر خلیفہ بناکر اتارا
(۳) اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی
(۴) اسی دن میں ایک ایسی مقبول گھڑی ہے کہ بندہ اس گھڑی میں اللہ سے حلال پاکیزہ چیز مانگتا تو وہ اس کو ضرور عطا کردی جاتی ہے
(۵) اسی دن قیامت آئے گی۔ خدا کے مقرب فرشتے آسمان و زمین، ہوا، پہاڑ، دریا کوئی چیز ایسی نہیں ہے کہ جمعہ کے دن سے لرزتی اور ڈرتی نہ ہو (ابن ماجہ)

اللہ رب العزت ہمیں جمعہ کا اکرام کرنے کی توفیق عطا کرے آمین
مہران مانی

03/01/2024

عظیم کام کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ
آپ جو کچھ کرتے ہو اس سے محبت کرو
سٹیوجابز

02/01/2024

یقین کریں کہ آپ کر سکتے ہیں اور آپ آدھے راستے پر ہیں
تھیوڈور روزویلٹ

*دعا  ہے  رب  متعال  سے   کہ  یہ سال ہم سب کے لئیے خوشیوں،  محبتوں اور ترقی کا سال ہو۔مہران مانی*                       ...
31/12/2023

*دعا ہے رب متعال سے کہ
یہ سال ہم سب کے لئیے خوشیوں،
محبتوں اور ترقی کا سال ہو۔
مہران مانی*

30/12/2023

نا کامی کیا ہے
جب آپ ناکام ہوں اور مایوس ہو جائیں
جب آپ کسی کام میں سہی فوکس نا رکھیں اور کام نا ہو پائے ۔
جب آپ غلطی کریں اور غلطی کو پھر سدھار نا سکیں ۔

بہت ساری وجوہات ہیں جنہیں ہم ناکامی کی طرف موڑ سکتے ہیں ۔ ناکام ہو جانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔ ناکام ہونے پر ۔ فیل ہونے پر ۔ جب آپ رک جائیں مایوس ہو جائیں اسے سدھارنیں کی طرف دھیان ہی نا دیں تو تب آپ کی ناکمامی کا سفر شروع ہو جائے گا

ارے بھائی ناکامی ، لوز نس ۔ فیلیئر ، مر جانے کا نام تو نہیں نا ۔ یہ تو محنت کے سفر کا حصہ ہے جسے منزل تک پہچنے کے لئے کئ بار سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ناکامی کامیابی کا صیغہ ہے ۔ ایک درہے کہ جس سے گزرنے کے لئیے ۔جس در کو پاس کرنے کے لئیے اتنی حیثیت ،اتنی اوقات ۔اتنی محنت ، اتنا رتبہ ،اتنا دم تو ہو بندے میں کہ وہ آرام سے گزر جائے ۔

فائلر ناکامی کا نام نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ جزبے ،پہلے سے زیادہ مظبوط حکمت عملی ، پہلے سے زیادہ مظبوط ارادہ جو آپ کو آپ کی منزل تک پہنچا دیتا ہے ۔

لگے رہیں ۔ڈٹے رہیں ۔ مشکل سہی مگر نا ممکن نہیں۔
ایک دن کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔
مہران مانی

۔
۔
۔


ہمارے ایک بہت ہی پیارے کلائنٹ حافظ محمد شہزاد  جو کہ نہایت ہی با اخلاق اور اونر و منیجنگ ڈائریکٹر ہیں سپیریئر مثالی ہائی...
29/12/2023

ہمارے ایک بہت ہی پیارے کلائنٹ
حافظ محمد شہزاد جو کہ نہایت ہی با اخلاق اور اونر و منیجنگ ڈائریکٹر ہیں سپیریئر مثالی ہائی سکول رحیم یار خان کے
ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان کے ہمارے کام کے بارے میں دئیے گئے گولڈن ورلڈ آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہوں گا
دعا ہے شہزاد صاحب کو اللہ صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے اور سکول کو مزید ترقی عطا فر فائے آمین

مہران مانی

اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو ہر چیز برابر دی  ہے ۔آنکھیں، زہن،کان،زبان، ہاتھ، ، سب کچھ اللہ نے سب انسانوں کو ایک جیسا دیا ہے...
28/12/2023

اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو ہر چیز برابر دی ہے ۔
آنکھیں، زہن،کان،زبان، ہاتھ، ، سب کچھ اللہ نے سب انسانوں کو ایک جیسا دیا ہے ۔

آنکھوں کا استعمال جاسوسی کے لئیے نہیں بلکہ کہیں غلط دکھے تو اسے درست کرنے کے لئیے ہے
زہن دوسروں کے لئیے چالبازیاں اور غلط سوچوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے لئے دوسروں کی بہتری کے لئے اچھا سوچنے کے لئے ہیں ۔
کان کسی کی چغلی یا برائی سننے کو نہیں ملے بلکہ سن کے اس کے۔ بارے میں سہی غلط کو سمجھنے کے لئیے ہیں

ہر چیز کا درست استعمال کریں ۔ دوسرے کو نقصان پہنچانے کی بجائے سب کے لیے بہتر سوچیں بہتر کریں اور آسانیاں پیدا کریں

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین
مہران

28/12/2023

ضیاء الرحمان | مہران مانی
اسلام وعلیکم
میں ضیاء الرحمان ہوں، جسے مہران مانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے — ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک تجربہ کار ماہر جو ڈیجیٹل دائرے میں مؤثر حکمت عملیوں کو چلانے کا جذبہ رکھتا ہے۔

💼 سالوں کے تجربے کے ساتھ، میں اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حل تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہوں جو برانڈز کو بلند کرتے ہیں، مصروفیت کو بڑھاتے ہیں، اور ٹھوس نتائج حاصل کرتے ہیں۔

🔍 میری مہارت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف پہلوؤں پر پھیلی ہوئی ہے، بشمول SEO، سوشل میڈیا مینجمنٹ، مواد کی حکمت عملی، PPC مہمات، اور مزید۔ میں رجحانات سے آگے رہنے اور مقاصد کو پورا کرنے اور اس سے تجاوز کرنے کے لیے اختراعی طریقوں سے فائدہ اٹھانے پر ترقی کرتا ہوں۔

🌐 آئیے یہ دریافت کرنے کے لیے جڑتے ہیں کہ میں ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ میں آپ کے برانڈ کو چمکانے میں کس طرح مدد کرسکتا ہوں۔ آئیے ایک ساتھ مل کر آپ کی آن لائن موجودگی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں!

ان لوگوں کے ساتھ بیٹھیں جو آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے نام کی حفاظت کریں۔ Vine Diesel
28/12/2023

ان لوگوں کے ساتھ بیٹھیں جو آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے نام کی حفاظت کریں۔
Vine Diesel

15/12/2023

کیا ہوا ۔ اداس ہوں ۔ نماز پڑھ
کیا ہوا ۔ پریشان ہوں ۔۔ نماز پڑھ
کیا ہوا ۔غم اور دکھ ہیں ۔ نماز پڑھ
کیا ہوا ۔بیمار ہوں ۔۔ نماز پڑھ
کیا ہوا۔ رزق میں تنگی ہے ۔ نماز پڑھ
کیا ہوا ۔ رزق ہے سکون نہیں ۔نماز پڑھ

زندگی کے ہر مسئلے کا حل نماز ہے
زندگی خوشحال و با برکت ہو جائے گی
دلی سکون نور رونقیں خوشیاں خوشحالیاں
سب کچھ اللہ نے نماز میں رکھ دیا اور
امت محمدی کو تحفہ دے دیا

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو خلوص والی
پنجگانہ نماز ادا کرنے کی توفیق دیں
آمین
مہران مانی

09/12/2023

صبح نور

06/12/2023

میں آپ کو وہ راز بتاتا ہوں جس نے مجھے اپنے مقاصد تک پہنچایا
میری طاقت صرف اور صرف میری مظبوطی میں ہے

01/12/2023

پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصرؔ
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

حکیم ناصر

سخت لہجے کے ساتھ کی گئی تنقید لوگوں کی " انا" جگاتی ہے جبکہ نرم لہجے سے کی گئی تنقید سے لوگوں کے " ضمیر " جاگتے ہیں     ...
30/11/2023

سخت لہجے کے ساتھ کی گئی تنقید لوگوں کی " انا" جگاتی ہے
جبکہ نرم لہجے سے کی گئی تنقید سے لوگوں کے " ضمیر " جاگتے ہیں

19/11/2023

پہلے دل دا کعبہ سجایا ونجے
پچھے تیکوں وسایا ونجے

جے اچانک تو رس وی پوویں
یار تیکوں تاں نچ کے منایا ونجے

وت او وی منہ نئی لیندا
جیکوں منہ دا لقمہ کھوایا ونجے

میڈی اکھیں دا نور ہیں توں
تیکوں اکھ دا سرماں بنڑایا ونجے

تیڈے سر دے صدقے وچ
چا خود کوں وتایا ونجے

تیڈے حصے دا ڈکھ وی مانی
حصے اپڑیں لکھایا ونجے
مہران مانی

18/11/2023

جتنے بھی مشکل حالات ہوں۔
خدا کی ذات پاک پہ یقین رکھیں کبھی نا امید نا ہوں ۔ کہ وہی ہے جو مجھے اس حال سے نکالے گا
پھر ایک دن یہی یقین رحمت اور اجر کی صورت میں بے انتہا تم پہ برسے گا
مہران مانی

17/11/2023

الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے
یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جمعہ مبارک ❣️

مسکراہٹاک چیز تھی جو چہرے کو پر رونق رکھتی تھی اک چیز تھی جو آنکھوں میں خوشی بن کے جھلکتی تھی گلو گلو سا بلش چہرے پہ تھا...
13/11/2023

مسکراہٹ

اک چیز تھی جو چہرے کو پر رونق رکھتی تھی
اک چیز تھی جو آنکھوں میں خوشی بن کے جھلکتی تھی
گلو گلو سا بلش چہرے پہ تھا وہ مسکراہٹ
وہ مسکراہٹ کے جو تجھے دیکھتے ہی چہرے پہ
سنوار جاتی تھی
وہ مسکراہٹ کے جس پہ تو مرا کرتا تھا
وہ مسکراہٹ سے بنتا میرے گال کا ڈمپل
جو تجھے ہر چیز سے زیادہ عزیز تھا
وہ میرے مسکرانے سے، تیرا ، میرے چہرے کو چوم لینا
وہ مسکراہٹ وہ مسکراہٹ!!!!!!
وہ رونق
وہ خوشی
وہ نکھار
وہ پیار
وہ سکون
اے جناب من اے عزیز من
وہ مسکراہٹ تو ہی تو تھا
مہران مانی

05/11/2023

کیا آپ بھی اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانا چاھتے ہیں ؟؟
تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے۔

ڈیجیٹل ڈفینس۔

آج کل آپ کو بہت سننے کو مل رہا ہوگا کہ فلاں کا فیسبک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، فلاں کا گوگل اکاؤنٹ، بنک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ لیکن کیا آپ نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی کہ ہیک ہو کیسے رہا ہے؟ ہمیں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور کس طرح اپنی حساس معلومات، جیسے کہ آپ کا پاس ورڈ، شناختی کارڈ نمبر، تاریخ پیدائش، کریڈٹ کارڈ کی معلومات یا بینک اکاؤنٹ وغیرہ ہیک ہونے سے بچایا جائے؟

ہیکر یہ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ایسے ادارے کا روپ دھارتا ہے جو ہماری نظروں میں قابل اعتبار بن چکے ہوتے ہیں۔

فرض کریں مجھے ایک "ای میل" یا میرے نمبر پر "ایس ایم ایس" وصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ:
''آپ کے بینک اکاؤنٹ میں بار بار Login ہونے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، درج ذیل لنک کی مدد سے آپ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹو کرسکتے ہیں۔''

تو انسانی فطرت ہے کہ اسے جب محسوس ہو رہا ہو کہ مجھے نقصان ہونے والا ہے تو جلدباز بن جاتا ہے، اسی جلدی کی وجہ سے مزید نقصان اٹھاتا ہے۔

تو جیسے ہی مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میرا بنک اکاؤنٹ خطرے میں ہے تو میں فوراً دیے گئے لنک پر کلک کرتا ہوں تو میرے سامنے بنک کی بلکل "اوریجنل" ویب سائٹ کی طرح دکھنے والی، ایک "نکلی" ویب سائٹ کھل جاتی ہے، اور میں فوراً اس میں اپنا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش کرتا ہوں، تو اس کے نتیجے میں مجھے یہ میسج وصول ہوتا ہے کہ " آپ کا اکاؤنٹ ایکٹو کردیا گیا ہے۔ شکریہ" یا کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ میں ویب سائٹ پر "یوزر نام" اور "پاسورڈ" لگا کر "لوگ ان" کے بٹن پر کلک کرتا ہوں تو ویب سائٹ "ری لوڈ" ہو جاتی ہے اور میرے سامنے بنک کی "اوریجنل" ویب سائٹ کھل جاتی ہے، میں دوبارہ "لاگ ان" کرتا ہوں تو میرا اکاؤنٹ" لاگ ان" ہو جاتا ہے، اس سے مجھے کسی قسم کا شک بھی نہیں ہوتا اور میں خوش ہوجاتا ہوں کہ شکر ہے اکاؤنٹ محفوظ ہے۔

لیکن لیکن لیکن جو پہلی بار میں نے بنک کی ویب سائٹ کی طرح نظر آنے والی "فیک" ویب سائٹ میں اپنا "یوزر نام" اور "پاسورڈ" انٹر کیا تھا وہ یوزر نام اور پاسورڈ ہیکر کے پاس چلا گیا جس کی وجہ سے مجھے کچھ دیر بعد میسج وصول ہوتا ہے کہ "جی آپ کے اکاؤنٹ سے سارے پیسے منتقل کردیے گئے ہیں"۔ میں پہلے تو کوئی ہاتھ پلا ماڑتا ہوں کہ واپس آجائیں لیکن آخرکار میں ہاتھوں پر سر رکھ کر افسوس کا اظہار کر رہا ہوتا ہوں۔

حال ہی میں بھارت کے قومی بینک "اسٹیٹ بینک آف انڈیا" کی موبائل ایپ SBI YONO پر ایک ایس ایم ایس فشنگ اسکینڈل کی خبر سرخیوں کا حصہ بنی تھی جس سے بنک کے صارفین کی رقم چوری ہوئی ہے۔ جس پل صارفین نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کیں، اسی پل رقم غائب ہوگئی۔

اب سوال یہ بنتا ہے کہ فشنگ سے بچا کیسے جائے؟🤔

🔸️تو اس سے بچنے کے لیے درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیں:🔸️

⬅️ کسی لنک پر کلک کرنے سے پہلے ویب سائٹ کے ایڈریس(لنک)(URL) کو اچھے سے دیکھ لیں کہ کیا یہ اوریجنل ویب سائٹ کا ایڈریس ہے یا نہیں؟

⬅️ کوشش کریں ای میل یا میسج میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، اگر کسی لنک پر کلک کرنا ضروری ہو تو پہلے اس لنک کے "مین ڈومین" کو براؤزر میں سرچ کریں اور اس پر آنے والے رزلٹ سے اندازہ لگالیں کہ یہ ویب سائٹ اوریجنل ہے کہ نہیں؟

⬅️ اس کے بعد یہ دیکھ لیں کہ ویب اڈریس میں (ایس ایس ایل) (SSL) سرٹیفکیٹ انسٹال ہے کہ نہیں؟ یعنی ویب سائٹ کے ایڈریس میں Http ہے تو یہ ویب سائٹ غیر محفوظ ہے اور اگر Https ہے تو یہ ویب سائٹ قابل اعتبار ہے۔

⬅️ صرف ضروری سافٹ وئیر انسٹال کریں، غیر ضروری سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے سے بچیں۔

⬅️ اپنے بنک اکاؤنٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس وغیرہ کا "یوزر نام" اور "پاسورڈ" خود یاد رکھیں، انہیں کسی براؤزر میں یا کسی اپلیکیشن میں محفوظ نہ کریں۔

⬅️ اپنے سافٹ وئیر، اپلیکیشن کو اپڈیٹ رکھیں۔

⬅️ اپنے ہر اکاؤنٹ پر Two Factor Authentication ضرور لگائیں۔

⚠️

05/11/2023

I gained 998 followers, created 49 posts and received 965 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

I've received 800 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
17/10/2023

I've received 800 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

Address


Telephone

+923021718024

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zia-Ur-Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share