04/03/2023
ٹائٹینک پر تقریباً 2230 لوگ سوار تھے جن میں سے 706 کو بچا لیا گیا تھا- اس کا مطلب ھے کہ 1500 سے زیادہ لوگ ڈوب گئے تھے۔۔۔!!
فلم میں تقریبا سارے ڈوب کر مرجاتے ھیں جبکہ ھیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ھے ڈوب کر نہیں۔۔۔!! یہ فلم کے واقعات ھیں۔
جس نے بھی یہ فلم دیکھی ، ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ کسی کو ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے نہیں دیکھا گیا حالانکہ یہ خواتین اور بچے بڑی بے بسی سے ڈوبتے ھوئے مرے- یہ فلم دیکھنے والے ھر شخص کی تمنا تھی کہ بس ھیرو اور ھیروئن ڈوبنے سے بچ جائیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی اپنے آپ سے پوچھا ھے کہ اس چور ، شرابی اور جواباز ھیرو کے ساتھ فلم دیکھنے والا ھر شخص ھمدردی کا اظہار کرتا ھے جبکہ بے بسی میں ڈوب کر مرنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ فلم دیکھنے والا کوئی بھی شخص ھمدردی کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دل تھام کر ھیرو اور ھیروئن کے اوپر ھی فوکس کرتا ھے؟؟
جواب:
کیونکہ پروڈیوسر کا فوکس اور توجہ اس ھیرو اور ھیروئن پر ھے- کیمرہ گھما پھرا کر انہی کو دکھاتا ھے- ڈائیلاگ انہی کے دکھائے جا رھے ھیں- گویا کہ اس کشتی میں صرف یہی دو سوار ھیں- اس لئے فلم دیکھنے والا ھر شخص بھی ان کو ھی بھرپور توجہ سے دیکھتا ھے ، ان ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو خاطر میں نہیں لاتا۔
بالکل اسی طرح ہمارا میڈیا عام آدمی کی زندگی اور اس کی مشکلات اور مسائل کا ذکر تک نہیں کرتا جبکہ اداکاروں کے ناشتے ، سیاہ کاروں کے مذاکرات، لٹیروں کے اجلاس، مقدمات اور بیکاروں کے تماشے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ عام عوام کو اصل حقیقت حال سے انجان رکھا جائے اور ان کو فضولیات میں پھنسا دیا جائے ۔