Dedicated to honest journalism, real stories, and bringing the truth closer to the people every day.
05/07/2026
ڈڈیال
اطلاعات کے مطابق ڈڈیال میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ کے واقعے میں محمد یعقوب، ساکن سڈل، شہید ہو گئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔
30/06/2026
اب یہ نہی بولنا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے فلاں حریت رہنما کو گرفتار کردیا اور ناانصافی کی۔۔۔۔ کیونکہ بھارت کی طرز پہ آپ نے بھی اس کشمیر میں یہ کرنا شروع کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ طاقت سے آوازیں دبائی نہی جاسکتی ییں۔۔۔۔ خدا راہ ہوش کے ناخن لیں
30/06/2026
30/06/2026
شوکت نواز میر صاحب کو دھیر کوٹ سے گرفتار کر لیا گیا دو گھنٹے مسلسل فائرنگ کی گئی
30/06/2026
شوکت نواز میر راولاکوٹ پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار؟ عوامی دھرنے سے قبل متضاد اطلاعات نے بے چینی بڑھا دی
راولاکوٹ قائد شوکت نواز میر کی عوامی دھرنے میں شرکت کے حوالے سے صورتحال اس وقت غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔ ایک جانب اطلاعات ہیں کہ شوکت نواز میر چند ہی لمحوں میں دھرتی پونچھ، راولاکوٹ میں جاری عوامی دھرنے میں پہنچنے والے ہیں، جہاں ان کے استقبال کے لیے کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
دوسری جانب شوکت نواز میر کی ممکنہ گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ انہیں دھیرکوٹ کے علاقے موہڑہ بٹھاہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کسی سرکاری ذریعے سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
اس متضاد صورتحال نے کارکنان اور عوام میں تجسس اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا شوکت نواز میر عوامی دھرنے میں پہنچ کر خطاب کریں گے یا گرفتاری کی اطلاعات درست ثابت ہوں گی۔
30/06/2026
کیا شوکت نواز میر
گرفتار ہو گئے ہیں یا جھوٹی حبر ہے کوئی بھائی ہو جس کو معلومات ہو ???
اللہ پاک حفاظت فرمائے آمین
27/06/2026
کیا مظفر آباد اور کشمیر کی عوام کل بازار کھولیں گے.
ایک دفعہ شہداء کی طرف دیکھ کر فیصلہ کرنا یہ قربانی کا وقت ہے.
27/06/2026
ایوب نے کشمیر کے علاقے اقصائے چین، چین کو دے کر اس سے دوستی کی۔ قربانی کشمیریوں نے دی
بھٹو نے شملہ معاہدہ کرکے کشمیریوں کی پیٹھ پر وار کیا اور بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعے کو علاقائی بنا دیا بدلے میں ایک لاکھ جنگی قیدی رہا کرائے۔ قربانی ایک بار پھر کشمیریوں نے دی
ضیاء الحق نے افغان جہادیوں کو کھپانے کے لئے جہاد کشمیر شروع کیا کشمیری شہید کرائے اور پر امن تحریک آزادی کو دہشت گردی بنا دیا۔ قربانی پھر کشمیریوں نے دی
مشرف نے ازاں بعد ستر ہزار شہدا کا سودا کیا، اور آگرہ معاہدہ کیا جسے بعد میں عمران اور باجوہ نے تکمیل تک پہنچایا۔ قربانی ایک بار پھر کشمیریوں نے دی
خود ہی دیکھ لو سقوط جموں وکشمیر پانچ اگست بیس سو انیس سے پہلے پاکستان کی جی ڈی پی چھ سات آٹھ ہوتی تھی اور بھارت کی دو تین ۔ اب اعشاریے دیکھ لو! ڈالر سو کا تھا اب تین سو کا ہوچکا ہے
یہ شہدا کے خون سے بے وفائی کا نتیجہ ہے کہ تمہارے خزانوں سے برکت اٹھ گئی ہے ۔ تم جتن کر رہے ہو لیکن کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا ۔
اب ہمیں نہ چھیڑو۔
ہمارے دل پہ لگے سب زخم ہرے ہو گئے ہیں۔
وہ بھیانک یادیں جنہیں تھپک تھپک کر سلایا تھا جاگ اٹھی ہیں ۔
اب سارا جموں کشمیر ہمیں سری نگر لگ رہا ہے جہاں چودہ لاکھ قابض فوج بندوقچیاں تانے ہمارے سینوں کا نشانہ لئے ہوئے ہے ۔
دیکھو! ہم بیخوف اس لئے ہیں کہ ہمارے پاس کھونے کے لئے سوائے زنجیروں کے اور کچھ نہیں ۔
ہاں تم نے اگر معاشی ترقی کے زریعے ہمیں مڈل کلاسیا بنا دیا ہوتا تو شاید ہم بھی تمہارے کام آتے ۔
معاشی فروانی تم نے دی نہیں سو ہم فاقہ مست سخت جان ہیں ۔
کچھ جانکار تم سے اسی کے طلبگار ہیں ۔ جو انکی آخری کوشش سمجھ لو ۔
ہم سے اب مزید طلبگار ایثار و قربانی نہ بنو ۔ اب ہمارے پاس تمہیں دینے کے لئے سوائے اپنی جانوں کے اور کچھ نہیں!
لو گے کیا؟
پاکستان کی بقا کے لئے کشمیریوں نے پاکستانیوں سے زیادہ قربانیاں دے دی ہیں، اب ہماری بس ہو گئی ہے۔ اب تم جانو تمہارا ملک جانے ۔
تھک گئے ہیں یار تمہاری حفاظت کرتے کرتے
اپنی بقا کے لئے ہماری ہی قربانی لو گے!
فیصل کی نااہل حکومت کو ختم کرو ۔
کرفیو اٹھاؤ۔
خوراک پہنچاؤ۔
بھوک میں مذہب بھی حرام کھا کر جان بچانے کی ترغیب دیتا ہے ۔
یونکہ ہمارے لئے مودی اور شہباز ایک برابر ہوگئے ہیں ۔ پھر ہم مظلوموں سے کل کو گلہ نہ کرنا کہ زیادتی کی ایک حد ہوتی اور
26/06/2026
خواجہ آصف اور دیگر جو لفافہ صحافی کشمیریوں کو انڈین ایجنٹ کہتے ہیں ان کے بھائی وہاں انڈیا میں بھی بیٹھے ہیں جو وہاں کے کشمیریوں کو پاکستانی ایجنٹ کہتے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Ajk.01 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.