News All

News All All News is your voice
(2)

کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹاون میں پابندی کے باوجود سات کروڑ روپے کی چونتیس این آئی ٹی طلبخلاف قانون عمل پر محکمہ بلدیات حر...
11/12/2023

کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹاون میں پابندی کے باوجود سات کروڑ روپے کی چونتیس این آئی ٹی طلب

خلاف قانون عمل پر محکمہ بلدیات حرکت میں آگیا

ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ نے میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد ٹاون جاوید انور سے وضاحت طلب کرلی

ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر خالد کو بھی دستاویزات اور پرسنل فائل سمیت طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے نئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز اور این آئی ٹی طلب کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے

این ٓئی ٹی طلب کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کی منظوری لازم قرار دی گئی تھی۔

کراچی: وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ماڑی پور ٹاون میں قلت آب کے خاتمے کے لئے اقدامات کا آغازمیونسپل کمشنر ماڑی پور ٹاون جاو...
11/12/2023

کراچی: وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ماڑی پور ٹاون میں قلت آب کے خاتمے کے لئے اقدامات کا آغاز

میونسپل کمشنر ماڑی پور ٹاون جاوید قمر کا ایگزیکٹو انجینئر دانیال کے ہمراہ 10 پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ

غیر فعال پمپنگ اسٹیشنوں کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے

پانی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والی ناکارہ مشینری کی مرمت شروع کرادی ہے، جاوید قمر۔

کراچی: نیوکراچی ٹاون کے سزا یافتہ افسر پر اینٹی کرپشن کا شکنجہ سخت ہوگیااینٹی کرپشن نے گریڈ 17کے افسر ندیم حیدر کو دومرت...
07/12/2023

کراچی: نیوکراچی ٹاون کے سزا یافتہ افسر پر اینٹی کرپشن کا شکنجہ سخت ہوگیا

اینٹی کرپشن نے گریڈ 17کے افسر ندیم حیدر کو دومرتبہ طلب کیا

عدم پیشی پر ندیم حیدر کو آج پھر طلب کرلیا گیا

ندیم حیدر کے خلاف اینٹی کرپشن قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی تحقیقات کررہا ہے

ندیم حیدر کو اینٹی کرپشن نے سات نومبر اور 13نومبر کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا

عدم پیشی پر اینٹی کرپشن نے لوکل گورئمنٹ بورڈ اور ریجنل ڈائریکٹر کو خطوط لکھ دئیے

لوکل گورئمنٹ بورڈ اور ریجنل ڈائریکٹر کو ندیم حیدر کو پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے

ندیم حیدر کو نیوکراچی ٹاون کے منتخب نمائندوں اور میونسپل کمشنر کی مکمل حمائیت حاصل ہے

ندیم حیدر کو محکمہ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے غبن ثابت ہونے پر وسطی سے تین سال کے لئے ضلع بدر کیا تھا

سزا کی مدت ختم کئے بغیر ندیم حیدر نیوکراچی ٹاون میں تین عہدوں پر تعینات کردئیے گئے

ندیم حیدر ڈائریکٹر سینیٹیشن، انچارج ریموول اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ تعینات ہے۔

کراچی: سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ/ڈائریکٹر تھری کراچی کےٹاؤن چئیرمینز/میونسپل کمشنرز سے دیگر اضلاع سے آئے افسران وملازمین کی...
07/12/2023

کراچی: سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ/ڈائریکٹر تھری

کراچی کےٹاؤن چئیرمینز/میونسپل کمشنرز سے دیگر اضلاع سے آئے افسران وملازمین کی تفصیلات طلب

تفصیلات تبادلہ ہو کر ٹی ایم سیز میں آنے والے افسران وملازمین کی طلب کی گئ ہے

جنوری 2022 سے تاحال تبادلہ ہوکر آئے ملازمین کی رپورٹ طلب کی گئ ہے

تین دن میں سروس پروفائل کے ساتھ تفصیلات جمع کروانے کی سختی سے ہدایت۔

18/08/2023

کراچی: نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کر دئیے

نئی حلقہ بندیوں کے بعد پورے پاکستان میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھ جائیں گی

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی یوسیز کی تعداد میں اضافہ ہوگا

صوبہ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر نئی حلقہ بندیاں حائل نہیں ہونگی۔

کراچی: ٹرانزیشن پیریڈ کے دوران فنڈ استعمال کرنےکا طریقہ کار واضح کر دیا گیا محکمہ بلدیات سندھ نے ٹرانزیشن افسران کو گائی...
19/07/2023

کراچی: ٹرانزیشن پیریڈ کے دوران فنڈ استعمال کرنےکا طریقہ کار واضح کر دیا گیا

محکمہ بلدیات سندھ نے ٹرانزیشن افسران کو گائیڈ لائین کا اجراء کر دیا

کونسل گزشتہ برس کے بنائے گئے بجٹ کے مطابق بجٹ استعمال کر سکیں گے

2023-24 کے بجٹ ایس ایل جی او 2013 کی شق 110 کے تحت بنائے جائیں گے

تین مہینے یا ٹرانزیشن پیریڈ تک بجٹ بنائے جاسکیں گے

ٹرانزیشن پیریڈ کے ختم ہونے کے بعد متعلقہ کونسل اپنے بجٹ تیار کریں گی

08/07/2023

کراچی: کئی برسوں سے ڈیپارٹمنٹل زیادتیوں کا شکارمحکمہ بلدیات کے کونسل ملازمین کے لئے خوشخبری

ایک سیاسی جماعت نے کونسل افسران و ملازمین کی داد رسی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا

تیاریاں شروع کردی گئیں احتجاج، جلسے، مظاہروں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے

ابتدائی مرحلے میں بلدیاتی اداروں کے متنازعہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدوجہد کی جائے گی

مقامی پوسٹوں پر غیر مقامی افسران کی تعیناتیوں کو روکنے کی جدوجہد ایجنڈے کا حصہ ہے

موثر جدوجہد کےلئے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سےبھی رابطہ کیا جائیگا

قانون کے مطابق سالانہ اوزیڈ ٹی شئیر میں اضافہ نہ ہونے پر بھی آواز بلند کی جائے گی

صوبائی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کا معاملہ بھی سرفہرست ہوگا

سیاسی جماعت آئین کے آرٹیکل 140 اے پر عمل کے لئے بھی جدوجہد کرے گی

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ میں موجود کالی بھڑوں اور وسائل لوٹنے والے افسران کی نشاندہی بھی کی جائے گی

مخصوص کوٹے کے علاوہ ایس سی یوجی اور دیگر سروسز کے حامل افسران کو ہٹانے کا مطالبہ سرفہرست ہوگا

احتجاج کے دوران کونسل ملازمین سے اب تک کی گئی زیادتیوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔




19/04/2023

کراچی: 6 ماہ گذر گئے فائر بریگیڈ کے شہید فائر فائٹرز کو کچھ نہ مل سکا

نہ بچے کو نوکری ملی نہ کسی قسم کی مراعات، بیوہ کا شکوہ

میرے شہید شوہر محمد عامر قریشی کو مرتضی وہاب نے بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا تھا

شہید کے جنازے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی آنے نہ میٹروپولیٹن کمشنر، بیوہ

25لاکھ روپے کی مالی معاونت کے اعلان پر عمل ہوا نہ ڈیزیز کوٹے پر نوکری ملی، بیوہ

انتظامیہ اپنے وعدوں پر عمل کرکے ہمیں مالی مشکلات سے بچائے، شہید کی بیوہ کا مطالبہ

19/04/2023

کراچی: خراب ریکوری، بوگس بھرتیاں اور ادائیگیاں، اعلی افسران کی فرمائشیں بلدیہ کورنگی کو لے ڈوبیں

پے رول کو چھپا کر رکھا جارہا ہے، نائب صدر پیپلز لیبر یونین مقصود مہنگا

19 کروڑ کا ایڈوانس شئیر ملنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہ کی جاسکیں، مقصود مہنگا

اوزیڈ ٹی شئیر موصول ہونے کے باوجود ڈھائی کروڑ روپے کمی کا سامنا ہے

انتظامیہ کا 6سو سینٹری ورکرز کو عید ایڈوانس تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ

شارٹ فال کی بڑی وجہ تاحال جاری بوگس بھرتیاں ہیں

بلدیہ کورنگی ریکوری کے محکمےتقریبا صفر ریکوری پر آچکے ہیں

ریکوری افسران اور بالا افسران خوشحال اور ادارہ بدحال ہورہا ہے

مالی بدحالی کے باوجود چار ماہ کے دوران بوگس کوٹیشنز پر لاکھوں کی ادائیگیاں کردی گئیں

مزید کوٹیشنز سامنے آنے پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کورنگی میں اختلافات بڑھ گئے

مزدور یونینز نے تین ماہ کے پے رول اوربینک اسٹٹمنٹ کی چھان بین کا مطالبہ کردیا۔

کراچی: غیر قانونی چارج پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کو پوسٹ سے ہٹا دیا گیا محمد عرفان بلدیہ وسطی میں ڈائریکٹر ایجوکیش...
19/04/2023

کراچی: غیر قانونی چارج پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی کو پوسٹ سے ہٹا دیا گیا

محمد عرفان بلدیہ وسطی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات تھے

محمد عرفان گریڈ سترہ کے کونسل سروس افسر ہیں

محمد عرفان کو متعلقہ کونسل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کو محمد عرفان کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت

ریکارڈ تین دن میں سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے

ایڈمنسٹریٹیو افسر انکوائری کو اس معاملے میں انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے

جو معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد 15 دن میں رپورٹ پیش کرینگے

حکمنامہ سیکریٹری لوکل گورئمنٹ کیجانب سے ڈائریکٹر تھری نے جاری کیا ہے۔

کراچی: سندھ کے 26 اضلاع میں انتخابات، سندھ حکومت کا صوبائی الیکشن کمیشن کو خطمیئر،ڈپٹی میئر، چیئرمین وائس چیئرمین کے انت...
15/04/2023

کراچی: سندھ کے 26 اضلاع میں انتخابات، سندھ حکومت کا صوبائی الیکشن کمیشن کو خط

میئر،ڈپٹی میئر، چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخابات کروائے جائیں،خط

مخصوص نشستوں کے انتخابات کو بھی آگے بڑھایا جائے،خط

انتخابات کروائے جائیں تاکہ منتخب نمائندگان حلف اٹھا سکیں،

میرپورخاص،لاڑکانہ،نوابشاہ میں انتخابات پر عملدرآمد کیا جائے.

10/04/2023

کراچی: مختلف پہلووں پر حکومت سندھ اور ایم کیوایم پاکستان آمنے سامنے

مردم شماری پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

ایم کیوایم پاکستان کے کچھ رہنما برملا سندھ حکومت کو مردم شماری میں جعل سازی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں

خالد ہاشمی کی بلدیہ عظمی کراچی سے برطرفی پر وزیر بلدیات خوش نہیں، ذرائع

گورنر سندھ کی خواہش پر خالد ہاشمی کو ہٹایا گیا ہے، ذرائع

کراچی کی دو ضلعی بلدیات کے ایڈمنسٹریٹرز سیاسی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ذرائع

دونوں ایڈمنسٹریٹرز، گورنر سندھ کے احکامات پر کام کر رہے ہیں، ذرائع

سندھ حکومت کے احکامات کو دونوں ایڈمنسٹریٹرز خاطر میں نہیں لارہے ہیں، ذرائع

دو بلدیاتی اداروں کی صورتحال اسوقت سیاسی ہے جس سے افسران بھی پریشان ہیں، ذرائع

ایم کیوایم پاکستان کے متعین کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو عید کے بعد فارغ کئے جانے کے امکانات، ذرائع۔

08/04/2023

کراچی: کلک پروگرام شروع ہوئے تین سال ہوگئے، کارکردگی نمایاں نہیں

عالمی بینک کی اب تک کی گئی فنڈنگ کہاں استعمال ہوئی پہلے یہ جانچنا ہوگا، ماہرین تعمیرات

عالمی بینک کی فنڈنگ سے کراچی کو سنوارنے کا پروگرام اچھا اقدام ہے، ماہرین

کلک فعال کردار ادا نہیں کر رہا جس کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے، ماہرین

کراچی تجربات کی بھٹی میں جل رہا ہے اسے اب کندن بنانا ہوگا، ماہرین

کلک متاثر کن پراجیکٹس نہ دیکر خود کو متنازعہ کر دیا ہے، ماہرین

کلک کو کی جانے والی فنڈنگ کے درست استعمال کیلئے چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے، ماہرین

کلک محض روم میٹ ورکنگ کر رہا ہے، ماہرین

کلک کی سرگرمیاں سوشل میڈیا کو متحرک بنانے تک محدود ہیں، ماہرین

نئے ماسٹر پلان کی تیاری سے قبل کلک کو کلک کرنے والا ادارہ بنانا ہوگا، ماہرین۔



28/03/2023

کراچی کا ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ، عوام کا فیصلے کا خیرمقدم

نئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہوگیا ہے

کراچی ایک طرف سے اندرون سندھ اور ایک طرف بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے

کراچی ملک کا واحد شہر ہے جس کی باؤنڈریز کا تعین ہی نہیں کیا جاسکا ہے

ماسٹر پلان بنانے سے قبل سندھ حکومت کو کراچی کی باؤنڈریز کا تعین کرنا ہوگا

گھگھر پھاٹک اندرون سندھ کا حصہ تھا جو اب کراچی شمار کیا جاتا ہے

کراچی کا تعین کرنا ہوگا کہیں کراچی حب چوکی میں تو نہیں گھس گیا؟

اکثریت کو یہ غلط فہمی ہے کہ حب چوکی بھی کراچی کا حصہ ہے

ماسٹر پلان بنانے کی کوشش سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کے دور میں بھی کی گئی

سوال اب تک یہ موجود ہے کہ کراچی کا سابق ماسٹرپلان کیا تھا

ایس بی سی اے، کے ڈی اے، کے ایم سی کے پاس کراچی کا ماسٹر پلان موجود ہے تو اسے منظر عام پر لانے سے گریز کیوں کیا جاتا ہے

نئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے سابقہ ماسٹر پلان اہم کردار ادا کرے گا۔



کراچی: ڈی ایم سی کورنگی کے پے رول انچارج شجاعت حسین کیخلاف شکایت ایڈمنسٹریٹر/ میونسپل کمشنر کورنگی کو شجاعت حسین کو پوسٹ...
23/02/2023

کراچی: ڈی ایم سی کورنگی کے پے رول انچارج شجاعت حسین کیخلاف شکایت

ایڈمنسٹریٹر/ میونسپل کمشنر کورنگی کو شجاعت حسین کو پوسٹ سے ہٹانے کی ہدایت

ہدایت ایس ایل جی بی کی جانب سے جاری کی گئ ہے

شجاعت حسین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں

آئ ٹی ڈیپارٹمنٹ میں شجاعت حسین کرپشن کو فروغ دے رہے ہیں، ایس ایل جی بی

انچارج پے رول کی پوسٹ پر تعیناتی سوالیہ نشان ہے، ایس ایل جی بی

بلدیہ کورنگی کا شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جمع کروایا جائے، ایس ایل جی بی

تحریری طور پر انچارج پے رول کی پوسٹ کے موجود ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات دی جائیں ، ایس ایل جی بی

شجاعت حسین کی تعیناتی کا ایس ایل جی بی کے احکامات کا دورانیہ 14 دسمبر 2021 کو مکمل ہو چکا ہے، ایس ایل جی بی

دورانیے کی تکمیل کی وجہ سے فوری طور پر شجاعت حسین کو انچارج پے رول کی پوسٹ سے ہٹایا جائے، ایس ایل جی بی

تین دن میں پوسٹ سے فارغ کرنے کے بعد سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کو رپورٹ جمع کروائ جائے، ایس ایل جی بی

کراچی: آفاق سعید بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر تعینات آفاق سعید اس سے قبل بھی بلدیہ وسطی میں میونسپل کمشنر تعینات رہ چکے ہ...
13/02/2023

کراچی: آفاق سعید بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر تعینات

آفاق سعید اس سے قبل بھی بلدیہ وسطی میں میونسپل کمشنر تعینات رہ چکے ہیں

میونسپل کمشنر وسطی زاہد حسین کا تبادلہ کر دیا گیا

زاہد حسین کو ڈپٹی سیکریٹری کالج ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

کراچی: بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا ایک کے بعد دوبارہ  نوٹیفیکیشن محمد شریف کوایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی تعین...
07/02/2023

کراچی: بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا ایک کے بعد دوبارہ نوٹیفیکیشن

محمد شریف کوایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی تعینات کرنے کا ایس ایل جی بی نے انوکھا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بلدیاتی افسران کا ایک افسر کی تعیناتی کے بعد دوبارہ اسی افسر کی تعیناتی پر حیرت کا اظہار

اس قسم کے حکمنامے اداروں میں غیر پڑھے لکھے افراد کی موجودگی کو ظاہر کر رہے ہیں ،افسر

23 جنوری کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف تعینات ہوچکے ہیں، افسر

آج 7 فروری کو دوبارہ حکمنامہ جاری ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، افسر

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ سیاسی اکھاڑہ بننے سے گریز کرے، افسر ۔

07/02/2023

کراچی: 11 یونین کمیٹیز پر بلدیاتی انتخابات کا انتظار

کراچی کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز پر انتخابات مکمل ہو چکے ہیں

11 یونین کمیٹیز پر بلدیاتی امیدواروں کے انتقال کے سبب انتخابات موخر کر دئیے گئے تھے

تاحال بقایا یونین کمیٹیز پر انتخابات کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے

مئیر کراچی کے حوالے سے صورتحال تاحال واضح نہیں ہے

بقایا یونین کمیٹیز پر انتخابات کے بعد بھی کسی پارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے

لیکن کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی سامنے آجائے گی

فی الوقت کراچی میں پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں اکثریت کے روپ میں سامنے ہے

11 یونین کمیٹیز پر بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی صورتحال واضح کریں گے

بلدیاتی انتخابات کے بعد یونین کمیٹیز کے نتائج بھی چیلنج کئے گئے ہیں

یونین کمیٹیز کے نتائج اور بقایا یوسیز پر بلدیاتی انتخابات اہمیت اختیار کر گئے ہیں

مئیر کراچی کس پارٹی کا ہوگا، فی الوقت یہ کہنا قبل ازوقت ہے

یہ واضح ہے کہ کوئی بھی پارٹی مکمل بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی واضح اکثریت سے مئیر نہیں لا سکتی

نیا مئیر کراچی پارٹیوں کے الحاق سے آئے گا

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے پاس تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے ساتھ مئیر لانا ممکن ہے

ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی باہمی اتحاد سے بھی مئیر کراچی لا سکتے ہیں ۔

کراچی: محکمہ بلدیات میں راج کرنے والے افسران کا تبادلہ ایڈمنسٹریٹو آفسر ٹرانسپورٹ جھامن داس کا تبادلہ جھامن داس ٹیکسیشن ...
07/02/2023

کراچی: محکمہ بلدیات میں راج کرنے والے افسران کا تبادلہ
ایڈمنسٹریٹو آفسر ٹرانسپورٹ جھامن داس کا تبادلہ

جھامن داس ٹیکسیشن افسر ڈی ایم سی ملیر تعینات

سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کے پرائیویٹ اسسٹنٹ آصف علی کا تبادلہ

آصف علی ڈی ایم سی ملیر میں تعینات

دونوں افسران کے تقرر وتبادلے کے نوٹیفکیشن جاری۔

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد شروعسرکاری افسران کو اندرون ملک اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، ن...
06/02/2023

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد شروع

سرکاری افسران کو اندرون ملک اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، نوٹیفیکشن

گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ

گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر بھی جاسکیں گی، نوٹی فیکیشن

گریڈ 17 سے 22 تک تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کی اثاثے گوشوارے میں ظاہر کرنا لازمی قرار، نوٹیفیکیشن

گریڈ 17 سے 22 تک افسران اور ان کے اہل خانہ کے بینکوں اکاونٹس کی مکمل تفصیلات جمع ہوں گی، نوٹی فیکیشن

05/02/2023

کراچی: واٹر بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ

فیصلے کے خلاف واٹر بورڈ کی سوداکار یونین الائنس میدان میں آگئی

متحدہ ورکز فرنٹ کے چئیرمین ارشاد خان نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

متحدہ ورکرز فرنٹ کی کامیابی کی ہیٹ ٹرک کی وجہ ہی نجکاری کے خلاف جدوجہد ہے، ارشاد خان

واٹر بورڈ کو خسارے میں دکھا کر شہریوں کے مفاد کا سودا نہیں ہونے دیں گے، ارشاد خان

ادارے کی نجکاری کے خلاف یونیز کے اشتراک سے ہر حد تک جائیں گے، ارشاد خان

کراچی: بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ملازم نکلے ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ کراچی نے واضع کر...
05/02/2023

کراچی: بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ملازم نکلے

ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ کراچی نے واضع کردیا

بلدیہ وسطی میں ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران ان کی سروس کی تصدیق کا لیٹر لوکل گورئمنٹ کو بھیجا گیا تھا

سروس کی تصدیق کیلئے ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ کراچی کو لیٹر بھیجا گیا

سروس کی تصدیق سے قبل ریجنل ڈائریکٹر چھٹیوں پر چلے گئے

اس دوران محمد شریف کو بلدیہ کورنگی میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا

چھٹیوں سے واپسی پر ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ایس ایل جی بی کو خط لکھا گیا ہے

محمد شریف حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کونسل سروس ملازم ہیں، خط کا متن

محمد شریف ایچ ایم سی میں گریڈ 5 میں آکٹرائے کلرک بھرتی ہوئے تھے، خط

سروس کی دستاویزات بلدیہ وسطی کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، خط

سروس کی مکمل تصدیق متعلقہ کونسل کے ریجنل ڈائریکٹر کر سکتے ہیں، خط

02/02/2023

اسلام آباد/ کراچی:


آئی ایم ایف نے سرکاری افسران وملازمین کے اثاثہ جات طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے پبلک سرونٹس کے اثاثہ جات کے قوانین میں ترمیم کا کہہ دیا، ذرائع

بیوروکریسی کے بیرون ملک اثاثہ جات بھی طلب کرنے کا کہا گیا ہے، ذرائع

بینک اکاؤنٹ کھلوانے سے قبل 17 سے 22 گریڈ کے افسران اثاثہ جات کی معلومات فراہم کرینگے، ذرائع

تین سال قبل بھی افسران کے اثاثہ جات طلب کئے گئے تھے

زیادہ تر بیوروکریسی کے اثاثہ جات ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہوئے، ذرائع

کراچی کے نہ صرف بلدیاتی افسران بلکہ بعض ملازمین کے اثاثہ جات ناقابل یقین ہیں، ذرائع

نیب نے کچھ ایسے افسران گرفتار بھی کئے تھے جن کے اثاثہ جات دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ وہ سرکاری افسر ہیں

اب دوبارہ آئی ایف ایف نے سرکاری مشینری بالخصوص افسران کے اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کیا ہے

سرکاری افسران کی اثاثہ جات کی مکمل تفصیل کیلئے حکومت پاکستان پر زور ہوگا، ذرائع

اگر ایسا یقینی بنایا گیا تو کئی بت پاش پاش ہو سکتے ہیں، ذرائع

اکثر سرکاری افسران، سرکاری عہدوں کا فائدہ اٹھا کر لکھ، کروڑ یا ارب پتی بن چکے ہیں، ذرائع

پہلے جب اثاثہ جات طلب کئے گئے تھے تو ایسے افسران بھی شامل تھے جنہوں نے مکمل تفصیلات فراہم کیں، ذرائع

افسران کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات طلب کئے گئے تو وہ افسران فکر کریں جو مال بٹور کر کہیں سے کہیں پہنچ چکے ہیں

ایسے افسران کو کوئی فکر نہیں جو تنخواہ میں رہتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں، افسر

کرپٹ افسران کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی گئی تو پاکستان کا آدھا قرض اتر جائے گا، افسر ۔

کراچی: بلدیہ غربی کےمحکمہ جاتی سربراہان کو سرکلر جاری بلدیہ غربی کےکچھ ملازمین سوشل میڈیا ودیگر کو دفتر یا افسران کے بار...
29/01/2023

کراچی: بلدیہ غربی کےمحکمہ جاتی سربراہان کو سرکلر جاری

بلدیہ غربی کےکچھ ملازمین سوشل میڈیا ودیگر کو دفتر یا افسران کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں، میونسپل کمشنر

اس عمل سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، میونسپل کمشنر

جو اخلاقیات اور دفتری نظم وضبط کی خلاف ورزی ہے، میونسپل کمشنر

جو اس عمل میں مرتکب پایا گیا اس کیخلاف پریوینشن الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کی شق 20 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، میونسپل کمشنر

جو ملازم جان بوجھ کر ادارے کی خفیہ معلومات کسی بھی سوشل میڈیا کو فراہم کررہا ہے قابل سزا جرم ہے، میونسپل کمشنر

ادارے یا کسی شخص کی معلومات لیک کرنا قانونا جرم ہے، میونسپل کمشنر

کسی شخص یا ادارے کو کسی بھی معلومات سے نقصان پہنچا تو ملوث شخص کو دوسال قید یا دس لاکھ جرمانہ کیا جاسکتا ہے، میونسپل کمشنر

ادارے یا کسی شخص کو ہراساں کرنا قابل سزا جرم ہے، میونسپل کمشنر

محکمہ جاتی افسران ایسے ملازمین کی تلاش کریں جو اس عمل میں ملوث ہیں، میونسپل کمشنر

خفیہ اور کردار کشی پر مبنی معلومات سوشل میڈیا ودیگر کو فراہم کرنے والوں کیخلاف دی گئ شق کے تحت کاروائ کی جاسکے، میونسپل کمشنر۔

کراچی: سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی پوسٹ پر آنا جانا جاری ضمیر عباسی کے بعد نوروز عباسی آئے کچھ دنوں قبل ضمیر عباسی نے ...
27/01/2023

کراچی: سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی پوسٹ پر آنا جانا جاری

ضمیر عباسی کے بعد نوروز عباسی آئے

کچھ دنوں قبل ضمیر عباسی نے دوبارہ سیکریٹری ایس ایل جی بی کی پوسٹ سنبھالی تھی

چند دنوں بعد ضمیر عباسی کو تیسری مرتبہ سیکریٹری ایس ایل جی بی کی پوسٹ سے ہٹا دیا گیا

الطاف احمد چاچڑ سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعینات کر دئیے گئے

الطاف چاچڑ ڈپٹی سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ تعینات تھے

کراچی: اشفاق احمد ملاح میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی تعیناتوسیم مصطفی سومرو کے انتقال کے باعث اشفاق ملاح کی تعیناتی کی گئی...
26/01/2023

کراچی: اشفاق احمد ملاح میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی تعینات

وسیم مصطفی سومرو کے انتقال کے باعث اشفاق ملاح کی تعیناتی کی گئی ہے

اشفاق احمد ملاح گریڈ 19ایس سی یو جی سروس کے حامل افسر ہیں

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی:  الیکشن کمیشن کے احکامات پر ہٹائے گئے ایڈمنسٹریٹرز بحال حیدرآباد، بلدیہ شرقی اور کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز اپنی پوسٹ...
26/01/2023

کراچی: الیکشن کمیشن کے احکامات پر ہٹائے گئے ایڈمنسٹریٹرز بحال

حیدرآباد، بلدیہ شرقی اور کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز اپنی پوسٹوں پر بحال ہوگئے

الیکشن کمیشن کے احکامات پر انہیں بلدیاتی انتخابات تک کام کرنے سے روک دیا گیا تھا

اس دوران سابقہ ایڈمنسٹریٹرز کو ان کی پوسٹوں پر بحال کیا گیا تھا

بلدیہ شرقی میں سید شکیل احمد اور بلدیہ کورنگی میں محمد شریف خان اب ایڈمنسٹریٹرز کے طور پر فرائض سر انجام دینگے

ایس ایل جی بی کی جانب سے دونوں ایڈمنسٹریٹرز کے بحالی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

جاری احکامات میں ان کے پچھلے نکلنے والے احکامات کو منسوخ کیا گیا ہے

کراچی: گریڈ 19کے کونسل افسر بشیر صدیقی کی خدمات دوبارہ کے ایم سی کے حوالےبشیر صدیقی بلدیہ عظمی کراچی میں سینیئر ڈائریکٹر...
21/01/2023

کراچی: گریڈ 19کے کونسل افسر بشیر صدیقی کی خدمات دوبارہ کے ایم سی کے حوالے

بشیر صدیقی بلدیہ عظمی کراچی میں سینیئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹ تعینات تھے

بشیر صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر انہیں سندھ لوکل گورئمنٹ رپورٹ کرنے کا حکمنامہ جاری ہوا تھا

ایک مرتبہ پھر بشیر صدیقی کو بلدیہ عظمی کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے

سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

19/01/2023

کراچی میں ڈی ایم سیز کا خاتمہ ہوگا تو ٹی ایم سیز کہاں بنیں گی؟

کراچی میں 18 ٹاؤنز کے لحاظ سے دفاتر اب بھی موجود ہیں

سات ٹاؤنز میں اضافہ ہونے کے بعد تاحال یہ طے نہ ہوسکا دفاتر کہاں ہونگے

ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کا قیام اب تک عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے

سات ڈی ایم سیز کو پچیس ٹاؤنز میں تقسیم ہونا ہے

وسائل اور عملے کی تقسیم کا کام کب شروع ہوگا انتخابات کے بعد بھی معلوم نہیں

ٹی ایم سیز بننے کے بعد ٹرانزکشن پیریڈ شروع ہوگا

عمومی طور پر ٹرانزکشن پیریڈ کی معیاد چھ ماہ ہوتی ہے

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگیا ہے لیکن منتخب نمائندگان کو چارج سنبھالنے میں تاخیر لگے گی

یہ تاخیر ایک سال تک بھی جا سکتی ہے

کے ایم سی کا سیٹ اپ تبدیل نہیں ہوا ہے ممکنہ طور پر مئیر کراچی ٹی ایم سیز کے چئیرمینز سے پہلے چارج سنبھال سکتے ہیں

سندھ حکومت نے ٹی ایم سیز کے دفاتر کہاں کہاں ہونگے نوٹیفائیڈ نہیں کیا ہے

جماعت اسلامی کو اب ٹی ایم سیز کے قیام کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی

بلدیاتی انتخابات کے تعطل در تعطل شکار کی وجہ سے سیاسی جماعتیں بھول گئیں کہ الیکشن ٹی ایم سیز کی بنیاد پر ہو رہے ہیں.

Address


Telephone

+923002277806

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News All posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News All:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share