Toba Tek Singh News By Rana Mudassar Iqbal

  • Home
  • Toba Tek Singh News By Rana Mudassar Iqbal

Toba Tek Singh News By Rana Mudassar Iqbal Toba Tek Singh News

23/11/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا مدثر اقبال سے)

*ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اخوت یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کا انعقاد*

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا اخوت یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شہداء پولیس، حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں اور بے روزگار، ضرورت مند نوجوانوں کی ویلفیئر کے لئے احسن اقدام،اس حوالہ سے پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فری جدید آئی ٹی کورسز کے حوالے سے ابتدائی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چاروں تحصیلوں سے 500سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پولیس اہلکاروں کے بچوں، بے روزگار اور ضرورت مند نوجوانوں کی ویلفیئر کیلئے فری آئی ٹی کورس کروائے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین اور اخوت یونیورسٹی کی ٹیم کی زیرنگرانی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس لائن میں فری آئی ٹی کورس کے حوالے سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
انٹری ٹیسٹ میں ضلع بھر سے پولیس ملازمان ان کے بچوں، خواتین اور طلباء نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین پولیس ملازمان کے بچوں و عوام الناس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ منتخب طلبا کو اخوت یونیورسٹی کے زیر اہتمام اخوت کیمپس میں دستیاب جدید آئی ٹی کورسز میں تربیت دی جائے گی۔
کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ سید کرار حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نوجوانوں کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے ایک احسن اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے بیروزگار نوجوان مستقبل میں ان کورسز کی بدولت ایک باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے بلکہ ناصرف بیروزگار بلکہ جاب ہولڈر نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے زیر اہتمام یہ سرگرمی کرنے کا مقصد ہیکہ عام شہریوں اور پولیس کے درمیان موجود خلیج کو کم کیا جائے اور کمیونیکیشن گیپ کو ختم کیا جائے۔
ڈی پی او سید کرار حسین نے نوجوانوں کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
03009652371

20/11/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا مدثر اقبال سے)
سابق چیئرمین پیڈا چک نمبر 322 ج ب (شہزادہ ) رانا محمد اقبال کی پوتی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے سنئیر رکن مقامی صحافی رانا مدثر اقبال کی بھتیجی اور معروف کاروباری شخصیت رانا امجد علی کی صاحبزادی صباء امجد نے ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرلی ، صباء امجد نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سے ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کی ،ڈگری مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں اپنی ڈگری حاصل کی،ڈاکٹر صباء امجد ان دنوں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں ہونہار ڈاکٹر نے اپنی کامیابی کووالدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت قرار دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم کیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداروں اراکین اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے مبارک باد دیتے ہوئے ڈاکٹر صباء امجد کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

03/11/2023

محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

پریس ریلیز
ڈی پی اوٹوبہ سیدکرار حسین کی ایس ای واپڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس
تھانہ سٹی گوجرہ۔واپڈا اہلکار کو بذریعہ فائرنگ زخمی کروانے والے5ملزمان4واپڈا اہلکاروں سمیت گرفتار فرار ہونے والے3ملزمان کی تلاش جاری
1۔محمد عمر فاروق ولد محمد احمدقوم جٹ سکنہ حبیب پارک گوجرہ گرفتار
2۔عرفان یاسر ولد عمر حیات قوم جٹ سکنہ چک نمبر 435 ج ب گرفتار
3۔عمر شفیق ولد محمد شفیق قوم راول سکنہ گڈا خانہ چوک گوجرہ گرفتار
4۔عامر ریاض ولد محمد ریاض قوم شیخ سکنہ مدنی ٹاون گوجرہ گرفتار
5۔راشد نواز ولد محمد نواز طاہر قوم آرائیں سکنہ حسنیہ کالونی گوجرہ گرفتار
6۔محمد رشید ولد غلام نبی قوم جٹ سکنہ چک نمبر 46 گ ب سمندری گرفتاری بقایا
7۔صدام ولد مشتاق قوم جٹ سکنہ 46 گ ب سمندری گرفتاری بقایا
8۔ایک کس نامعلوم تلاش جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ فیسکو ڈویڑن گوجرہ میں تعینات واپڈا اہلکار بابر حسین ولد صغیر احمد قوم ملک سکنہ نئی منڈی گوجرہ کو2نا معلوم ملزمان بذریعہ فائر زخمی کر کے فرار ہو گئے ہیں جس پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر حاکم علی معہ نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے زخمی واپڈا اہلکار کو فوری طور پر THQگوجرہ شفٹ کیا گیا۔ڈی ایس پی گوجرہ نے تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ کے علم میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین نے فوری طور پر اندارج مقدمہ کا حکم دیا جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر973 مورخہ 24.10.23جرم324/109/34ت پ تھانہ سٹی گوجرہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی ا وٹوبہ سید کرار حسین نے ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر حاکم علی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن سے پتا چلایا کہ مضروب واپڈا اہلکار بابر حسین بطور انچارج ڈویڑنل ٹاسک فورس ٹیم فیسکو ڈویڑن گوجرہ کام کر رہا تھا اور بجلی چوری پکڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورمتعدد بجلی چوروں کو پکڑ چکا تھا۔ اسی وجہ سے بجلی چوری میں ملوث صارفین اور چند دیگر فیسکو ملازمین جو بجلی چوری کروانے میں ملوث تھے کی طرف سے مسلسل مضروب بابر کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔جس پر پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے درج بالا5ملزمان کو گرفتار کیادوران انٹیروگیشن یہ بات سامنے آئی کہ 2/3ماہ قبل مضروب بابر حسین کے نوٹس میں آیا کہ محمد عمر فاروق ولد محمد احمد قوم جٹ سکنہ حبیب پارک گوجرہ جو کہ محکمہ واپڈا میں بطور سیکنڈ لائن مین ڈیوٹی کرتا ہے اپنے گھر کے میٹروں سے بجلی چوری کرتا ہے۔جس پر مدعی مقدمہ بابر نے محمد آصف لائن مین،اشتیاق نمائندہ MNTلیب کو برائے چیکنگ اس کے گھر بھجوایا۔ وہاں پر محمد عمر فاروق اور چیکنگ عملہ کے درمیان گالی گلوچ اور جھگڑا ہوا۔جس پر ناصر سیال ایکسین صاحب نے اس کو معطل کردیا۔ جس کا ملزم عمر فاروق کو رنج تھا۔ اس بارہ میں ملزم عمر فاروق

نے رشید ولد غلام نبی قوم جٹ الیکٹریشن سکنہ چک نمبر 46 گ ب جو کہ میٹر ہائے ریورس کا کام کرتا ہے سے بات کی کہ بابر نے اس کو بہت تنگ کیا ہوا ہے اس کا علاج کرنا ہے۔ جس پر رشید الیکٹریشن نے کہا کہ اس کے پاس آدمی ہیں اس کا علاج کروا لیتے ہیں جس پر رشید نے صدام ولد مشتاق قوم جٹ سکنہ 46 گ ب سے بات کی جو کہ کریمینل ذہن کا مالک ہے۔رشید الیکٹریشن صدام کو لیکر عمر فاروق کے گھر واقع حبیب پارک گوجرہ آیا۔ رشید اور عمر فاروق نے صدام کے ہمراہ عمر شفیق کی ہومیو پیتھک کی دوکان پر بیٹھ کر بابر کو سبق سکھانے کا پلان بنایا۔ عمر فاروق نے وٹس ایپ سے بابر کی تصویر نکال کر صدام کو دکھائی۔اور مبلغ80000روپے صدام کو دیے اور بقایا80000روپے بعد میں ادا کرنے کا وعدہ کیا۔2دن بعد صدام ملکانوالہ چوک ہمراہ ایک کس نامعلوم بسواری موٹرسائیکل جہاں پر بابر اکثر بیٹھا کرتا تھا۔ دونوں ملزمان نے بابر کا انتظار کیا اور اسی دوران وٹس ایپ پر عمر فاروق سے رابطہ میں رہے۔ بابر چوک میں آکر بیٹھا تو صدام نے اس کو فائر کر کے مضروب کیا اورموٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔صدام سے وٹس ایپ پر کال کر کے کہا کہ ہم نے کام کر دیا ہے چیک کرلیں۔ہماری بقایا رقم دے جائیں۔جو اگلے روز عمر فاروق چک 46 گ ب میں گیااور رشید کے گھر صدام کو بلا کربقایا رقم80000روپے ادا کی اور واپس آگیا۔جبکہ ملزمان عامر ریاض، راشد نواز اور عرفان یاسر جو واپڈا ملازم ہیں کا بھی مشورہ شامل حال تھا اور انہیں وقوعہ بارے مکمل علم تھا۔
پولیس ٹیم نے5 ملزمان عمرفاروق،عمر شفیق،عامر ریاض، راشد نواز، عرفان یاسر کو گرفتار کر کے دوران وقوعہ استعمال ہونے والا موٹرسائیکل ملزم عمر فاروق کے گھر سے برآمد کر لیا ہے۔ جبکہ فرار ہونے والے ملزمان صدام، رشید اور ایک نا معلوم ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
(ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس)
دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ
03009652371

03/11/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ
(رانا مدثر اقبال نمائندہ خصوصی ڈیلی سماء)

تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پولیس نے 2اندوہناک اندھے قتل کے مقدمات کو محض چند دنو ں میں کیسے حل کیا۔۔۔۔

اور کیسے ان کے ملزمان 24گھنٹے کے اندر گرفتار کیے۔۔۔۔

یہ جاننے کے لیے دیکھئے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی کرائم ڈائریز کا پہلا پروگرام

28/10/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔
(رانا مدثر اقبال نمائندہ خصوصی روز نامہ سماء03457575077)

ٹیکو پارک ۔۔

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹیکو پارک کی صفائی و ستھرائی کا آغاز کر رکھا تھا۔جس پر خصوصاً صبح کی سیر کرنے والے معززین شہر نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہا تھا
مگر آج 28.10.23 کی موجودہ صورت حال آپ کے سامنے ہے۔

16/10/2023

سردی کی انٹری
پہلی بارش
Toba Tek Singh News By Rana Mudassar Iqbal

14/10/2023
14/10/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ
(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیمی اداروں کی پرائیوٹائزیشن کے خلاف والدین کا احتجاج،شدید غم و غصہ, بچوں کا شدید تعلیمی نقصان والدین پریشان
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کی نجکاری ؛ پنشن کے خاتمہ اور ٹیچروں پر پولیس تشدد /گرفتاریوں کے خلاف گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 302 گ ب بھٹی چک بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ھوئے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے
اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور حکومت سے
مطالبہ کیا گیا کہ وہ سکولوں کی نجکاری سے باز رھے اور پنشن کو ختم کرنے کی بجائے اساتذہ کو مزید سہولیات دے تاکہ وہ دلجمعی سے وطن کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں - بھر پور احتجاج کے دوران میڈیا کو دیکھتے ہی سارا گاوں امڈ آیا۔ سکول کےدونوں جانب اہل دیہہ کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں.والدین کا کہنا تھا حکومت ہمارے بچوں پے ترس کھائے ہم میں ہمت نہیں جو ہم بھاری فیسیں ادا کر سکیں۔ساتھ انہوں نے دھمکی بھی دی اگر حکومت باز نا آئی تو ہم بچوں کو زہر دے کر مار دیں گے مہنگائی نے پہلے ہی گلا دبایا ہوا ہے۔حکومت باز آئے ورنہ سکولوں کو بھی آگ لگائیں گے گاوں کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا ۔

02/10/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ:

*ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک محمد نعیم نے بچوں کو قطرے پلاکر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا*

انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر کاشف باجوہ اور محکمہ صحت کے افسران،اور میڈیا نمائندگان کی شرکت

2 تا 6 اکتوبر جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پولیو ٹیمیں مائیکروپلان پر عمل کرتے ہوئے 100 فیصد ہدف کا حصول یقینی بنائیں:ڈپٹی کمشنر

ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرکے ملک اور اپنے ضلع کو پولیو فری بنایا جاسکتا ہے:ڈپٹی کمشنر

تمام متعلقہ محکمہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت سے تعاون کریں:ڈپٹی کمشنر

پیدائش سے لے کر 5 سال عمر تک کا کوئی بھی بچہ ویکسئین سے محروم نہیں رہنا چاہیئے :محمد نعیم

مہم کے دوران 2071 سے زائد ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین کے قطرے پلائینگی:ڈپٹی کمشنر

26/09/2023

محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
شہیدکانسٹیبل محمد عباس کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ ادا کر دی گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا مدثر اقبال) پٹرولنگ پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد عباس ولد محمد افضل کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بوقت 10 بجیدن اد کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال، ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ملک ظفر عباس،ڈی ایس پی ٹریفک آصف رحیم بٹ،ڈی ایس پی پٹرولنگ خادم حسین،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عباس سگل،ڈی ایس پی سپیشل برانچ محمود ہارون،پی آر او محمد عطا ء اللہ سمیت پٹرولنگ پولیس، ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے افسران و ملازمان کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی کثیر تعدانے شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
آپ 03.03.1989 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر336گ ب سرابہ میں پیدا ہوئے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 01.12.2010 کو پٹرولنگ پولیس ٹوبہ میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے آپ ایک نہایت ایمان دار اوربہادر پولیس آفیسرتھے۔
آجکل آپ پٹرولنگ پولیس پوسٹ390ج ب اکال والا روڈ ٹوبہ میں تعینات تھے مورخہ 24.09.23 کو شام کے وقت دوران ڈیوٹی ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے محمد عباس کو سامنے سے ہٹ کرکے فرار ہو گیا جس سے آپکے سر ٹانگوں اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں آپ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ لے جایا گیا جہاں پر آپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنازہ کے بعد آپ کو آبائی گاؤں 336گ ب سرابہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید محمد عباس کے سوگواران میں بوڑھے والدین،بیوی اور ایک2سال کا بیٹا شامل ہیں۔اللہ پاک شہید کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین۔
(ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس)
دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ
03009652371

16/09/2023

*علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ*

1 قیصر نواز ولد محمد نواز قوم اووڈھ سکنہ چک نمبر 192گ ب متعلقہ مقدمہ نمبر 520/23 مورخہ 18/6/23بجرم 392تھانہ رجانہ

2 محمد عمران ولد یاسین قوم چدھڑ سکنہ چک نمبر 660/1 گ ب پیر محل متعلقہ نمبر 654/23 مورخہ 25/7/23 بجرم 380/457 تھانہ رجانہ شفیق اے ایس آئی ہمراہ کانسٹیبل عدالت سے پیش کر کے جیل ٹوبہ جارہا تھا

راستہ میں 296گ ب پھاٹک شورکوٹ روڈ پر ملزمان چلتی ہوئی گاڑی سے فرار ہوکر فصل مکئی میں چھپ گئے

سرچ کے دوران ملزم عمران ولد یاسین قوم چدھڑ کوگرفتار کرلیا

ملزم قیصر کی تلاش جاری ہے

موقع پر DPO ٹوبہ ASP صدر ہمراہ ایلیٹ فورس ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ ،تھانہ صدر ٹوبہ ، تھانہ رجانہ نفری کے ساتھ ملزم کی تلاش کر رھے ھیں

محکمہ پولیس         ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھتبادلہ جات ٹوبہ ٹیک سنگھ  (رانا مدثر اقبال نمائندہ خصوصی ڈیلی سماء )ڈی پی او ٹوبہ س...
16/09/2023

محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
تبادلہ جات
ٹوبہ ٹیک سنگھ
(رانا مدثر اقبال نمائندہ خصوصی ڈیلی سماء )
ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین نے ذیل تبادلہ جات کرنے کے احکامات جاری کے ہیں۔
سب انسپکٹر محمد حسن کو ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ سے ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ
سب انسپکٹر قیصر ندیم کو ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ سے سی آئی اے ٹوبہ
انسپکٹر محمد افضل کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ پیر محل
سب انسپکٹر ابتسام الحق کو ایس ایچ او تھانہ پیر محل سے ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ
سب انسپکٹر وسیم اسلم کو پولیس لائن سے سی آئی اے پیر محل
سب انسپکٹر غلام عباس کو سی آئی اے کمالیہ
سب انسپکٹر اعجاز حسین کو پولیس لائن سے سی آئی سے گوجرہ
سب انسپکٹر حاکم علی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ
سب انسپکٹر شہباز احمد کو ریڈر ٹو ڈی پی او ٹوبہ

اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عطا ء اللہ کوپی ایس او ٹو ڈی پی او ٹوبہ کا بھی چارج دے دیا گیا ھے
واضح رہے کہ سابقہ ریڈر ٹوڈی پی او سب انسپکٹر وسیم سرور اور پی ایس او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر وقاص منیر پرموشن کورس کے لیے جا رہے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے افسران کو فوراََ اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

10/09/2023

کانسٹیبل شاہد کی آئی جی پنجاب کے ہمراہ ایک اور ویڈیو۔۔مجھے پتہ ہے آپ اس ویڈیو کا مذاق اڑائیں گے، آئی جی پنجاب

26/08/2023
26/08/2023

محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
پریس ریلیز
تھانہ پیر محل پولیس کی کامیاب کاروائی اغواء برائے تاوان کے 3ملزمان گرفتار
مغوی بازیاب،اسلحہ اور تاوان کی رقم65لاکھ روپے برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا مدثر اقبال سے )اعجاز احمد ولد ممتاز احمد قوم کمبوہ سکنہ بلاک نمبر 12 تحصیل و ضلع خانیوال نے درخواست ایس ایچ او تھانہ پیر محل کو دی کہ مورخہ 2023-05-02 بوقت شام تقریباً 7:15بجے سائل کابیٹاڈاکٹرعاصم اعجاز اپنی گاڑی Suzuki Alto برنگ سفید ماڈل 2022ء نمبری 924-AJS پر بذریعہ موٹروے لاہور سے خانیوال آرہا تھا جو کہ راستے میں اپنے دوست کو ملنے پیر محل گیا جہاں سے 6 کس نامعلوم اشخاص مسلح آتشیں اسلحہ نے میرے بیٹے کو اغواء کر لیا۔ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ایس ایچ اوتھانہ پیر محل فوری طور پر تمام وقوعہ ڈی پی اوٹوبہ کے علم میں لائے۔ ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر 278/23 بجرم365ت پ تھانہ پیر محل میں درج کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پیر محل ملک ظفر اقبال کی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ پیرمحل،انچارج سی ڈی یو،اس وقت کے ایس ایچ تھانہ اروتی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے خالصتا پروفیشنل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے 3ملزمان 1۔شاہد امین ولد محمد امین قوم تھیم سکنہ فضل کالونی میاں چنوں 2۔سلیمان محمد علی ولد محمد علی قوم تھیم سکنہ سند ھلیانوالی۔ 3۔اسد ولد عبدالغفور قوم تھیم سکنہ شورکوٹ کو گرفتار کر کے مغوی ڈاکٹر عاصم اعجاز کو بازیاب کروایا مقدمہ میں جرم 365Aت پ ایزاد کیا گیا۔
ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مغوی کی گاڑی اور تاوان کی رقم مبلغ 65لاکھ روپے اور ملزمان کی دوران وقوعہ استعمال ہونے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی کی گئی ہے۔
جبکہ 3کس ملزمان 1۔ثناء ادریس 2۔محمد فاروق ولد محمد انور سکنہ ضلع جھنگ اور1کس نا معلوم کی گرفتاری بقایا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی اس شاندار کارکردگی پر اہل علاقہ،سول سوسائٹی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے پولیس کی احسن کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
(ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس)
دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ 03009652371

26/08/2023

26.08.2023: Time 01:47 pm

25/08/2023

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم سندھو سبزی منڈیوں کے ریٹ بارے آڑھتی و نائب صدر رانا مدثر اقبال سے خصوصی گفتگو کر رہے ہیں

Send a message to learn more

18/08/2023

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور پر جملےکسنے والےپیٹی بھائی کے ساتھ پولیس نے کیاکِیا؟

18/08/2023

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور
پر جملےکسنے والے
پیٹی بھائی کے ساتھ پولیس نے کیاکِیا؟

18/08/2023

شرابی بلے نے شراب پی کر
پنجاب پولیس کی وردی پہن کر صحافیوں پر تشدد کیا
ائی جی پنجاب کو سرعام گندی گالیاں.
تھانہ اسلام پورہ لاھور میں ڈیوٹی کرنے والا پولیس اہلکار جس کا نام (شاہد جٹ) ہے
صحافی نے ہیلمٹ کے بغیر آتے ہوئے شاہد جٹ نامی پولیس اہلکار کو روکا تو شراب سے دھُت یہ پولیس اہلکار آتے ہی صحافی اور ان کی میڈیا ٹیم پر مکوں اور گالیوں کی بارش کر دی ۔۔۔اور شراب کے نشے میں آئی جی پنجاب اور ریاست کے محافظ ادارے پنجاب پولیس کو سرعام گندی گالیاں دیتا رہا
اب فیصلہ آپ کا ہے کہ ہم ریاست مدینہ میں رہتے ہیں؟
کیا ایسے محافظ ہمیں تحفظ دے سکتے ہیں؟

14/08/2023

خون کے آنسوں رولا دینے والی1947 کی تصویریں ایسے بنا تھا تیرا میرا پاکستان اور اج کے نوجوان گانوں پر ناچ کر شراب اور شباب کی محفل سجاتے ہیں سڑکوں پر لڑکیاں بے ہودہ حرکتیں کرتی ہیں اور لڑکے ون ویلنگ کرتے ہیں لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں کروڑوں روپے کی چیزیں ازادی کے نام پر بربادکرتے ہیں جھنڈیاں اور جھنڈے سڑکوں پر پڑے ہوتے ہیں مہربانی خدا کا خوف کرو اور اپنے بڑوں کی قربانیوں کا مذاق مت اوڑاو بلکے شکرانے کے نفل ادا کرو اور جن لوگوں نے اپنی بیٹیاں بیٹے ماں باپ بہن بھائی اپنے رشتےدار ہمارے اج کے سکھ کے لیے قربان کردیئے۔ انکے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کرو اور اپنے ملک اپنے وطن کی سلامتی کی دعا کرو الله تعالی ہم سب کو اپنے وطن سے سچی محبت کرنے والا بناۓ امین🇵🇰❤️🇵🇰

14/08/2023

ٹو بہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن والا ٹاور

Send a message to learn more

14/08/2023

سبزی و فروٹ ماڈل منڈی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب پاکستان ایشاء

12/08/2023

اللّٰہ پاک ہماری پاکستانی عوام کو دین و اسلام کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما.
اور عقل شعور دے۔ جو اپنے آپ کو کہلواتے مسلمان ہیں مگر عادتیں غیر مسلم معاشروں اور کافروں سے بھی کہیں بڑھ چڑھ کر دیکھنے کو ملتی ہیں

نگران وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے والے بہت...
10/08/2023

نگران وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے والے بہترین پولس افسران و اہلکاروں کیلئے کیش انعامات، ڈی آئی جی سی آئی اے کیپٹن(ر) لیاقت ملک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور سمیت بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکار انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست مں شامل۔

10/08/2023

تحفہ

08/08/2023

بھاگ ارجن بھاگ ۔۔۔ بھاگ ارجن بھاگ
نواب شاہ ریلوے حادثہ کے جائے وقوع کے وزٹ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر ریلوے کی نااہلی سے ستائی ہوئی عوام نے حملہ کردیا جس کے سبب ان کو بھاگ کر ہیلی کاپٹر میں پناہ لینا پڑی
مراد علی شاہ کی بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل.. اب عوام میں اس قسم کے حکومتی عہدیداروں کی عقل ٹھکانے لگانے کا شعور بیدار ھو گیا ھے

07/08/2023

پاکستان صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثہ

واہ جی واہ PDM دور حکومت پر عوام کی اور بھی جانیں قربان جائیں
ابھی تو صرف 30 جانیں قربان ھوئی ہیں 100 شدید زخمی بھی ہیں۔ پاکستان ریلوے میں سفارشی لائق فائق انجینئرز کی بھرتی پر عوام قربان۔ لوھے کی ریلوے پٹریوں کو لکڑی کی پھٹیوں کے ساتھ آپس میں جوڑا جانے لگا۔ دنیا کو حیران و پریشاں کر دینے والی نئی جدید ٹیکنالوجی کا پاکستان سے آغاز کر دیا گیا۔ حکومت میں بھی عوام کے اوپر راج کرنے والے اسی طرح کے انجینئرز مسلط ہیں جن کا عمران خان سے پھڈہ پڑا ھوا ھے۔۔۔ فیر کیندے آ بوٹا گلاں کردا

06/08/2023

Send a message to learn more

06/08/2023

‏کیسے مناؤں تیری آزادی کا دن اے وطن
میرا دل مان ہی نہیں رہا کہ میں آزاد ہوں

Send a message to learn more

05/08/2023

پاکستان محفوظ ہاتھوں میں آنے والا ہے ۔انشاءاللہ

Address


Telephone

+923457575077

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Toba Tek Singh News By Rana Mudassar Iqbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share