Quetta Dairy

Quetta Dairy This page is for latest news

08/07/2022

حالیہ طوفانی بارشوں سے کوئٹہ میں ایک اور غریب شخص کا گھر سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے مکمل ذمین بوس ھونے کی وجہ سے سرکاری امداد کا منتظر محمد شفیع ریٹائر سابقہ ملازم لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ اپنی آہ اور درد سناتے ھوئے ۔ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے تمام صاحب استعطاعت افراد سے گزارش ہےکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی امداد کریں ۔ شکریہ
( رابطہ نمبر 03083615137 . 03360089293)
ایڈریس۔ کلہ محمد حسنی بروری روڈ نزد سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ

کوئٹہ، *ترجمان سدابہار ٹرمینل*ترجمان سدابہار ٹرمینل نے اپنے جاری تردیدی بیان میں کہا ہے کہ سدابہار کمپنی کے کوچز اپنے رو...
03/07/2022

کوئٹہ، *ترجمان سدابہار ٹرمینل*
ترجمان سدابہار ٹرمینل نے اپنے جاری تردیدی بیان میں کہا ہے کہ سدابہار کمپنی کے کوچز اپنے روٹ پر رواں دواں ہے سدابہار کمپنی کے کسی بھی کوچ کا حادثہ رونما نہیں ہوا۔ ژوب، دانہ سر کے مقام پرجو بس کھائی میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے وہ سُپر سدابہار کا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سدابہار کمپنی کے مالک حاجی میر دولت علی لہڑی نے سُپر سدابہار بس واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے تعزیت کرتے ہیں۔

28/06/2022
وزیراعلی قدوس بزنجو بہت جلد  سی اینڈ ڈبلیو کے 361 برطرف ملازمین میں بحالی کے آرڈرز تقسیم کریں گے : سردار عبدالرحمن کھیتر...
07/06/2022

وزیراعلی قدوس بزنجو بہت جلد سی اینڈ ڈبلیو کے 361 برطرف ملازمین میں بحالی کے آرڈرز تقسیم کریں گے : سردار عبدالرحمن کھیتران

27/05/2022

حکومت نے نیب قانون میں جو تبدیلیاں کی ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہیں۔

ٹیکس کے معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیے گئے

ترمیم کے ذریعے وفاقی یا صوبائی ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیے گئے ہیں۔ مالی فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی کابینہ کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے۔
*ترقیاتی منصوبوں یا اسکیم میں بےقاعدگی بھی نیب اختیارات سے خارج*
کسی بھی ترقیاتی منصوبے یا اسکیم میں بےقاعدگی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئے گی۔ کسی بھی ریگولیٹری ادارے کے فیصلوں پر نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔
*احتساب عدالت کرپشن کیس کا فیصلہ ایک سال میں کردیگی*
ترامیم کے مطابق احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے لیے متعلق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہوگی۔ احتساب عدالتیں کرپشن کیسز کا فیصلہ ایک سال میں کریں گی۔
*نیب 6 ماہ میں انکوائری شروع کرنے، ملزم کو 24 گھنٹے میں پیش کرنے کا پابند*
نیب انکوائری کے لیے نئے قانون کے تحت مدت کا تعین کر دیا گیا نیب اب 6 ماہ کی حد کے اندر انکوئری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا، نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں کے اندر نیب کورٹ عدالت میں پیش کرنے کا بھی پابند ہوگا۔
*گرفتاری سے قبل تسلی بخش شواہد کی موجودگی لازمی قرار*
نئے قوانین کے مطابق کیس دائر کرنے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکے گی، نیب گرفتاری سے قبل تسلی بخش ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا، نیب قانون میں ترمیم کرکے ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 14 دن کردیا گیا ہے، نیب ملزم کے لیے اپیل کا حق 10 روز سے پڑھا کر 30 روز کر دیا گیا ہے۔
ریفرنس دائر ہونے تک نیب افسر میڈیا میں بیان نہیں دے سکے گا
ملزم کے خلاف ریفرنس دائر ہونے تک کوئی نیب افسر میڈیا میں بیان نہیں دے گا۔ ترامیم کے تحت ریفرنس دائر ہونے سے قبل بیان دینے پر متعلقہ نیب افسر کو ایک سال تک قید اور 10 لاکھ تک جرمانہ عائد ہوسکے گا، کسی کے خلاف کیس جھوٹا ثابت ہونے پر ذمہ دار شخص کو 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔
نیب کورٹ کو ضمانت دینے کا اختیار ہوگا۔
نااہلی دس سال سے کم کرکے 5 سال کیا گیا ہیں۔
ٹرائل 1 سال میں ختم کرنا ضروری ہو گا۔

24/05/2022

لانگ مارچ کی تیاری ‘ عوامی رابطہ مہم ‘ عمران خان کا پشاور شہر کا دورہ

کوہ سلیمان  ،،کسےغر،، ضلع شیرانی اور خیبر پشتونخوا کے مغل کوٹ میں واقع جسے تخت سیلمان بھی کہا جاتا ھے کہ 9مئ کو یکا یک چ...
23/05/2022

کوہ سلیمان ،،کسےغر،، ضلع شیرانی اور خیبر پشتونخوا کے مغل کوٹ میں واقع جسے تخت سیلمان بھی کہا جاتا ھے کہ 9مئ کو یکا یک چلغوزہ اور،، شینے،،کے تاریخی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس نےگزشتہ دو ھفتوں میں بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،مذکورہ جنگل تقریباً 70000ایکڑ پرمشتمل علاقہ ھے جس میں سب سے قیمتی چلغوزہ کے درخت ھے جس کی پچھلے سال کی آمدنی مقامی لوگوں کے مطابق 4ارب روپے ھوی تھی .موجودہ آگ نے آدھے جنگل اور ھزاروں درختوں کو مکمل طور پر جل کر خاکستر کردیا اور 7لوگ شدید زخمی ھوے جس میں تین افراد جاں بحق ھوگئے اور جنگلی حیات یعنی جنگلی جانور جس میں مار خور،بھیڑ ,گائے،اونٹ اور اس کے علاوہ جنگلی ،شیر .چیھتے اور اسی طرح دیگر چرند و پرند مرگئے .اب جنگل آہستہ آہستہ دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رھا ھے جس میں سمیہ زی ،شارغلے،خوزوبے،وچہ نڑے وغیرہ شامل ھیں ،20 کلومیٹر کے علاقے میں آگ لگی ھے ،حکومتی سطح ہر اب تک کوی خاطر خوا اقدامات نہئیں اٹھاے گے ئیں اور گزشتہ روز وزیراعظم کے زیر صدرات ورچول اجلاس منعقد ھوا مگر مذکورہ آگ بجھانے کے لئے حکومت بین الاقوامی اداروں سے فوری طور ہر رابطہ کریں اور اب کہا جارھا ھے کہ ایران سے جہاز ارھے ئیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکیں ،کوہ سلیمان کے اس آگ نے پشتونخوا وطن کے سب سے قیمتی جنگل کو تباہ کردیا جس کا مدواو اب نہہں ھوسکے گا ،گزشتہ روز پنجاب کے شھر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار بندوں کو مقامی لوگوں نے کوہ سلیمان سے پکڑ لئے جن کے پاس سلنڈر بھی تھے پولیس کے حوالے کئے گھے اب یہ لوگ سرگودھا سے یہاں آکر کیا کررھے تھے ،ان لوگوں کی گرفتاری سے بہت سارے سوالات جنم لئے رھے ئیں

برج خلیفہ جن کے نام پر ہے خلیفہ بن زاید آل نہیانان کے درجنوں بیٹے اور پوتے ہیں، اربوں روپے کے اثاثے،پرتعیش گاڑیاں،عالیشا...
20/05/2022

برج خلیفہ جن کے نام پر ہے
خلیفہ بن زاید آل نہیان
ان کے درجنوں بیٹے اور پوتے ہیں، اربوں روپے کے اثاثے،پرتعیش گاڑیاں،عالیشان محلات کے مالک، اور دنیا کے سب سے اونچےٹاور کا نام ان کے نام پر
"برج الخلیفہ" رکھا گیا تھا۔
لیکن آج منوں مٹی تلے ہیں
اور سب کچھ چھوڑ کر انہیں جانا پڑا

*سعودیہ سے مذاکرات ہوگئے، حج اخراجات میں کمی لائیں گے: وزیر مذہبی امور*سال2014 میں عازمین حج کے لیے جو بلڈنگ 1200 ریال پ...
20/05/2022

*سعودیہ سے مذاکرات ہوگئے، حج اخراجات میں کمی لائیں گے: وزیر مذہبی امور*

سال2014 میں عازمین حج کے لیے جو بلڈنگ 1200 ریال پر لی گئی وہ اس سال 700 ریال پربک کی گئی ہے۔*

*منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں گی* .وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا ...
20/05/2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔

عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئینگے: بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے امریکا کے ساتھ تعلقات میں تجارت کو امداد پر فوقیت دی جائے۔ ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں، بھیک پر نہیں۔

انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی

انٹونی بلنکن کے ساتھ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بارے میں بلاول نے بتایا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں باہمی تجارت پر بات کی گئی۔امریکا آنے سے قبل واضح کر دیا تھا تجارت کو امداد پر فوقیت دینا حکمت عملی ہے۔ اسی پر ہماری بات ہوئی۔ اب چاہے وہ زرعی شعبہ ہو یا توانائی کا، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا طب کا، ہر شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کی امید رکھتے ہیں۔ امریکا کیساتھ تعلقات میں جتنی وسعت ہونی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ واقعات کے گرد گھومنے والا محدود رابطہ ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات دونوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس طرح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جس طرح ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پاکستان نے پورا کیا ہے، اس کے بعد امید ہے کہ دنیا ان کامیابیوں کو تسلیم کرے گی۔

امریکا مخالفت جذبات کو پھیلایا جا رہا ہے لیکن عوام کے مفادات کا تحفظ کریں گے

پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کے سوال پر وزیر خارجہ نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان میں امریکا مخالف نعرے اور جذبات کو پھیلایا جا رہا ہے لیکن ہم عوام کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ ہمارا مقصد ملکی عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کل کسی کے دباؤ میں آئے تھے اور نہ آئندہ آئیں گے۔ سفارت کاری ایک الگ طریقہ کار ہے، یہ ایک ہنر ہے جس میں محنت کرنا پڑتی ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ افغانستان میں جو انسانی بحران پیدا ہوا ہے، اس میں بہت ضروری ہے ہم اپنا کردار ادا کریں۔ افغانستان کے 90 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے ہیں، ہمیں اس عمل کو روکنا ہے۔ دنیا کو ساتھ مل کر کوشش کرنی چاہیے کہ افغان عوام غربت کی لکیر سے نیچے نہ جائیں اور افغانستان کے عوام کو یہ محسوس نہ کرنے دیا جائے کہ ان کو ایک بار پھر راستے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

پاکستان افغانستان میں استحکام اور اس کے لیے کردار ادا کر رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر انسانی مسئلہ ہو یا دہشت گردی، اگر پاکستان اور امریکہ مل کر کام کریں تو مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔پاکستان افغانستان میں استحکام اور امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے اور کردار کسی اور کے لیے نہیں بلکہ اپنا لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہم افغانستان کے عوام کی ترقی چاہتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں مک کو کسی بھی طرح کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔

روس، یوکرین تنازع پر بلاول نے بتایا کہ تنازع کا اثر غذائی قلت پر ضرور ہوا ہے اور پاکستان جیسے ملک پہلے ہی سے خوراک کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار تھے۔ ملک میں پانی، بجلی اور توانائی کا بحران ایک حقیقت ہے۔ البتہ یوکرین بحران کی وجہ سے گندم اور یوریا کا بحران پیدا ہوا ہے لیکن پاکستان یہ مسائل پہلے بھی دیکھ رہا تھا۔ یوکرین روس تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔اس جنگ کو ہمیں امن کی طرف لے جانا چاہیے تاکہ ہماری توجہ مل کر موسمیاتی تغیر جیسے چیلنجز اور دیگر اجتماعی مسائل کا مقابلہ کرنے پر ہو۔

روس جانے کا موقع ملا تو ضرور جاؤں گا

انٹرویو کے دوران جب بلاول سے قریب کچھ روسی صحافیوں نے پوچھا کہ کیا آپ روس کا دورہ کرنا چاہیں گے تو مسکراتے ہوئے انہوں نے جواب دیا کہ کبھی ماسکو یا روس نہیں گیا لیکن اگر جانے کا موقع آیا تو ضرور جاؤں گا۔

*کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز مٹھا خان کاکڑ شاہینہ کاکڑ اور ملک نعیم بازئی کو فارغ کر ...
19/05/2022

*کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز مٹھا خان کاکڑ شاہینہ کاکڑ اور ملک نعیم بازئی کو فارغ کر دیا گیا

بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئر فیکلٹی ممبران کالورالائی یونیورسٹی کا دورہ بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئر فیکلٹ...
19/05/2022

بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئر فیکلٹی ممبران کالورالائی یونیورسٹی کا دورہ
بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے لیے آو¿ٹ ریچ پلان کے تحت لورالائی یونیورسٹی کا دورہ کیا، ٹیم کا استقبال ڈاکٹر مقصود احمد وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی نے کیا۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں انہوں نےبلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔ بی ٹی ٹی این کے چیف کنسلٹنٹ، بریگیڈیئر(ر) آغا احمد گل نے بلوچستان کی تاریخ، جغرافیہ اور ملک کے لیے اس کی اہمیت پر روشنی ڈال کر طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج صوبے کو درپیش کچھ بنیادی سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور ان مسائل کو سنبھالنے اور ان کو کم کرنے کے لیے پائیدار، قابل عمل پالیسی کے اختیارات تجویز کرنے میں بی ٹی ٹی این کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی ٹی ٹی این ڈاکٹر ظفر خان نے بی ٹی ٹی این کی ابتداء، وژن، مشن، بنیادی اقداراور ساختی تفصیلات بشمول اس کی اب تک کی مجموعی کامیابیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پانی کی کمی کا م کے مسئلے پر بی ٹی ٹی این کی جانب سے کی گئی تحقیق پر روشنی ڈالی، انہوں نے طلباءکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بی ٹی ٹی این کی تحقیق سے استفادہ کریں۔

سابق ڈپٹی کمشنر  لورالاٸی عبدالمتین  اچکزٸی انتقال کرگئے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
19/05/2022

سابق ڈپٹی کمشنر لورالاٸی عبدالمتین اچکزٸی انتقال کرگئے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

19/05/2022

*انتخابی اصلاحات شروع: اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں رکھنے کا فیصلہ*

*احسن اقبال اور شازیہ مری*

*انتخابی فہرستوں کو ماضی کی طرح نادرا سے واپس لے کر الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا*

حلقہ بندیوں کو ماضی کی طرح آبادی کے تناسب سے ترتیب دیا جائے گا ناکہ تحریک انصاف کی ترمیم کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے حساب سے۔

الیکشن عام الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ کے ذریعے نہیں ہوگا

ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کا استعمال ختم کیا جائے

بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی تاکہ ان کے نمائندے خود پارلیمنٹ میں ان کی آواز بن کر ان کے مسائل حل کریں ناکہ فلوریڈا میں بیٹھا ایک شخص جیک آباد کے ایم این اے کو ووٹ دے کر اسے ڈھونڈتا رہے۔

ن لیگ کا ماننا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کی الیکشن کمپین اور ووٹنگ کے اصول وضع کرنا ہوں گے کیونکہ وہاں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہے۔

ترمیم کرنا ہو گی کہ گنتی کا عمل مزید شفاف ہو اور پولنگ ایجنٹس کا کردار مزید بڑھایا جا سکے، ترمیم کرنا ہو گی کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا مزید استعمال ہو سکے

16/05/2022

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کی اہم سٹرکوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں تجاوزات قائم کرنے والی دکانوں کو سیل کیا جائے گاتاکہ وہ باز رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے ہمراہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ذوہیب احمد ،انجمن تاجران کے رحیم آغا ،یایسن مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کویٹہ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور عوام کی مشکلات کے پیش نظر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں ناگزیر ہیں۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں دکانوں کے سامنے ، تھڑوں اور فٹ پاتھوں پر موٹر سائیکل کھڑی کرنا،سامان رکھنا یا تجاوزات قائم کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس سلسلے میں فٹ پاتھ کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائی جائے تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں پہلی دفعہ دکان 48گھنٹے کے لیے سیل جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر تین یوم کے لیے دکان سیل کیا جائے گا۔جبکہ متواتر خلاف ورزی پر سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہون نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلے میں تاجر برادری کا تعاون بے حد ضروری ہے تاکہ شہر کی خوبصوررتی کو یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کے بعد چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تاکہ تجاوزات مافیا دوبارہ اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنا نا قابل برداشت ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ کسی کی مالکیت نہیں۔یہ عوام کے سہولت کے لیے ہیں لہذا تمام دکاندار فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور قبضہ سے گریز کریں۔

افسوناک خبر مفتی سردار علی حقانی شہید درہ آدم خیل شینی کلی بازار میں موٹرکار اور سرف گاڑی کے درمیان خطرناک ایکسیڈنٹ میں ...
07/05/2022

افسوناک خبر
مفتی سردار علی حقانی شہید
درہ آدم خیل شینی کلی بازار میں موٹرکار اور سرف گاڑی کے درمیان خطرناک ایکسیڈنٹ میں مفتی سردار علی حقانی شھید ہو گئے

07/05/2022

عمران خان کا فالوور ہو کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد کیوں دی ؟ شاہد آفریدی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

Address


Telephone

+923188215987

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Dairy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share