Raaz News HD

Raaz News HD RAAZ NEWS HD is a social media network based in Pakistan. RAAZ NEWS HD will display broadcast to the

یوم اقبال۔9 نومبر
09/11/2023

یوم اقبال۔
9 نومبر

ضروری اطلاع : کھاد سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں اور دوکاندار سے بل ضرور بنوائیں ۔ اگر کوئی کھاد ڈیلر اس ریٹ سے زیادہ م...
04/11/2023

ضروری اطلاع : کھاد سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں اور دوکاندار سے بل ضرور بنوائیں ۔ اگر کوئی کھاد ڈیلر اس ریٹ سے زیادہ میں فروخت کرے تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس رابطہ کریں ۔ اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں ۔

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے  کی ریکارڈ کمی۔ اب فی لیٹر 283.38 روپے ملے گا ڈیزل کی قیمت بھی 15 روپے کم ہوگئی  مٹی کے تیل ک...
15/10/2023

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی ریکارڈ کمی۔ اب فی لیٹر 283.38 روپے ملے گا
ڈیزل کی قیمت بھی 15 روپے کم ہوگئی
مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے کمی ۔

وراثت کے انتقال کو گورنمنٹ آف پنجاب نے اور آسان کر دیا، اب نادرا سے اپنا جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا کے اراضی ریکارڈ سنٹر لائی...
03/10/2023

وراثت کے انتقال کو گورنمنٹ آف پنجاب نے اور آسان کر دیا، اب نادرا سے اپنا جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا کے اراضی ریکارڈ سنٹر لائیں اور ایک ہی دن میں وراثت کا انتقال تصدیق کروا کے زمین منتقل کروائیں ۔

‏ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا ۔۔!🌹🌼🌺💐🌻
29/09/2023

‏ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا ۔۔!
🌹🌼🌺💐🌻

وزیر اعلی پنجاب کا صوبے بھر میں جمعرات سے اتوار تک عید میلاد النبی اور آشوب چشم کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں تع...
27/09/2023

وزیر اعلی پنجاب کا صوبے بھر میں جمعرات سے اتوار تک عید میلاد النبی اور آشوب چشم کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں تعطیلات کا اعلان۔

*_بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ملاقات_* *_پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان_* *_جمعہ صبح 11:15 پر ہوگا_* *_شاداب خان ہی نائب...
21/09/2023

*_بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ملاقات_*
*_پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان_* *_جمعہ صبح 11:15 پر ہوگا_*

*_شاداب خان ہی نائب کپتان ہونگے۔۔_*

17/09/2023
بجلی صارفین کے استعمال سے متعلق جرائم اور ان کی سزائیں۔
13/09/2023

بجلی صارفین کے استعمال سے متعلق جرائم اور ان کی سزائیں۔

Mᴀʏ Aʟʟᴀʜ Aʟᴍɪɢʜᴛʏ sʜᴏᴡᴇʀ ʜɪs ʙʟᴇssɪɴɢs ᴏɴ ᴛʜᴇ sᴏᴜʟ ᴏғ Gʀᴇᴀᴛ Jɪɴɴᴀʜ 🤲
11/09/2023

Mᴀʏ Aʟʟᴀʜ Aʟᴍɪɢʜᴛʏ sʜᴏᴡᴇʀ ʜɪs ʙʟᴇssɪɴɢs ᴏɴ ᴛʜᴇ sᴏᴜʟ ᴏғ Gʀᴇᴀᴛ Jɪɴɴᴀʜ 🤲

08/09/2023

‏بجلی صارفین پر پھر سے بجلی گرا دی گئی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اضافے کا اطلاق ماہ ستمبر کے بلز میں ہوگا،نیپرا نوٹیفکشن

اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن

*نگراں وفاقی حکومت نے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایک اور بڑا اقدام اٹھا ل...
08/09/2023

*نگراں وفاقی حکومت نے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا.اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلیے ایف ائی اےکو بھی اختیارات فراہم کر دیے گئے۔ تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گےاسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپیکٹر فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا. ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیے*

16/08/2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی، ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر.

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔دل دل پاکستان جان جان پاکستان ۔پاکستان زندہ آباد پاک فوج پائندہ آباد۔  |
14/08/2023

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔
دل دل پاکستان
جان جان پاکستان ۔
پاکستان زندہ آباد
پاک فوج پائندہ آباد۔
|

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے  نااہل قرار دے دیا، نوٹیفکیشن جاری.
08/08/2023

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، نوٹیفکیشن جاری.

06/08/2023

الیکشن بروقت ہونگے یا تاخیر سے؟

الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا.

06/08/2023

ہزارہ ایکسپریس حادثہ🚩🚩🚩
ہزارہ ایکسپریس کوسرہاری ریلوے اسٹیشن نواب شاہ کے قریب حادثہ، ہزارہ ایکسپریس کی متعددبوگیاں پٹریوں سے اترگئیں، حادثے کے زخمیوں کوہسپتال پہنچایاجارہاہے، حادثہ کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، تقریبادس بوگیاں پٹری سے اترگئی ہیں، ٹرین کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی ، حادثہ میں تقریبا50 کے قریب زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
|

توشہ خانہ فوجداری کیسایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنا دیاچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار...
05/08/2023

توشہ خانہ فوجداری کیس

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار

ملزم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا، فیصلہ

ملزم عمران خان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، فیصلہ

توشہ خانہ فوجداری کیس

ملزم عمران خان کو 3 سال قید کا حکم، فیصلہ

ملزم عمران خان 5 سال کے لیے نااہل قرار، فیصلہ

ملزم عمران خان کو فوری گرفتار کیا جائے، فیصلہ
| |

سرگودھا: تھانہ ترکھانوالہ کے قریب تیز رفتار شالیمار بس ڈرائیور کی غفلت نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا سرگودھا:  ایکیسڈ...
30/07/2023

سرگودھا: تھانہ ترکھانوالہ کے قریب تیز رفتار شالیمار بس ڈرائیور کی غفلت نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

سرگودھا: ایکیسڈینٹ تحصیل ساہیوال کے علاقے تھانہ ترکھانوالہ میں ہوا ہے

سرگودھا: موٹر سائیکل پر دو افراد ایک مرد ایک عورت سوار تھے۔۔۔۔خاتون کا بازو کچل کر بالکل الگ ہو گیا۔

سرگودھا: مرد کی حالت انتہائی نازک ہے، جسے ٹی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا گیا ہے۔۔
|

نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا مرکزی جلوس سرگودھا کا دورہڈی پی او سرگودھا نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیاس مو...
29/07/2023

نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا مرکزی جلوس سرگودھا کا دورہ
ڈی پی او سرگودھا نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی
اس موقع پر کمشنر ، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سمیت دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
حفاظتی انتظامات پر نگران صوبائی وزیر کا اظہار اطمینان.
|

سلانوالی سرگودھا میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،ذوالجناح کا مرکزی جلوس مدنی پارک سے نکالا جا رہا ہے جو...
29/07/2023

سلانوالی سرگودھا میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،

ذوالجناح کا مرکزی جلوس مدنی پارک سے نکالا جا رہا ہے جو ضیا شہید روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا بیگی پورہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا،

جلوس کے روٹس کے داخلی اور خارجی راستے خادار تاریں لگاکر بند کردیے گئے،

سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں

جبکہ واپڈا اہلکار، ریسکیو 1122، محکمہ ہیلتھ کی گاڑیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچانے کیلئے مرکزی جلوس کے ساتھ ہونگی---

جبکہ جلوس کے روٹس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیے گئے ہیں--
|

28/07/2023

بینک سے رقم نکلوانے پر 600 روپے فی لاکھ کے حساب سے کٹوتی ہوگی؛ F.B.Rسرکلر کے مطابق 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔55 ہزارروپے نکلوانے پر 330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا-

28/07/2023

ملازمہ تشددکیس : متاثرہ بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبندکرلیا گیا

رپورٹ : ندیم نواب مغل

اسلام آباد پولیس نے سول جج کی اہلیہ ثومیہ عاصم کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ اور اس کے والد کا بیان قلم بند کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ابھی تک بچی کی مصدقہ میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ سرگودھا کی رہائشی نوعمر لڑکی کو پیر کے روز لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اسلام آباد کے سول جج اور ان کی اہلیہ پر تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمہ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ثومیہ نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہےواضح رہے کہ تشدد کی شکار بچی زخم کے باعث اس کے سر میں کيڑے پڑ چکے تھے جبکہ پھیپھڑے اور گردے بھی متاثر تھے ، بچی کے دونوں بازوؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور وہ خوف و ہراس کا شکار تھی۔
|

28/07/2023

آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی شروع،پنجاب سے 7 افراد نفرت انگیز مواد پھیلانے والے گرفتار۔

28/07/2023

بریکنگ نیوز
10 محرم الحرام کو ملک بھر میں صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون کی سروس بند رھے گی۔ ذرائع وزارت داخلہ

28/07/2023

‏وزیراعظم شہبازشریف خصوصی طیارے پر ہنگامی دورے پر اچانک دبئی روانہ،شہبازشریف نگران وزیراعظم کے لیے آصف زرداری سے ملاقات کرینگے: ذرائع

26/07/2023

*حکومت کا ویب سائٹس، ویب اوریوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ*

وفاقی حکومت نے ویب سائٹس، ویب اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بڑھتی ہوئی آن لائن سر گرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنائی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دے دی ہے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے بل منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوایا گیا تھا۔

تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کرے گی، خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اسی اتھارٹی کے پاس ہوگا، یہ اتھارٹی ٹی وی چینلز، اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی۔

*اتھارٹی کو ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیارحاصل ہوگا، حکام کے مطابق ویب مانیٹرنگ کا اختیار پی ٹی اے سے واپس لیا جائے گا۔ پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو حاصل اختیارات ناکافی قراردے دیے گئے۔*

ای تحفظ بل کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیارولز کارآمد ثابت نہ ہوئے،پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر مواد کو بلاک کرنے کی رسائی نہیں ہے،پیکا ایکٹ کے مطابق سائبر کرائمز کے تدارک کیلئے الگ اتھارٹی نہیں بنائی گئی۔

بل کے مطابق ایف آئی اے کو ٹاسک دیا گیا جس پر پہلے ہی دیگر معاملات کا بوجھ ہے، نیوز چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کی مانیٹرنگ بھی اتھارٹی کرے گی، اتھارٹی غلط خبر چلانے پر ویب سائٹ بند اور جرمانہ بھی کرسکے گی۔

رپورٹ: حامد صدیق انجم

*عاشورہ محرم الحرام: 28 اور 29 جولائی کو چھٹی کا نوٹیفکیشن*
26/07/2023

*عاشورہ محرم الحرام: 28 اور 29 جولائی کو چھٹی کا نوٹیفکیشن*

تھانہ سلانوالی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے 14مقدمات میں مطلوب 03 گینگز کے 07 ارکان ...
26/07/2023

تھانہ سلانوالی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے 14
مقدمات میں مطلوب 03 گینگز کے 07 ارکان گرفتار کر لیے--

گرفتار ملزمان سے 08 موٹر سائیکل سمیت 03 لاکھ 84 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا--

گرفتار ملزمان میں امجد،مختار، مصطفی، شاہد، عامر،قیصر اور عباس شامل ہیں،

برآمد مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا،

گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے،

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سلانوالی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے،

|

سلانوالی سے تعلق رکھنے والےڈپٹی ڈائریکٹر احمد نعیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ملتان تعینات کردیا گی...
26/07/2023

سلانوالی سے تعلق رکھنے والےڈپٹی ڈائریکٹر احمد نعیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ملتان تعینات کردیا گیا--

26/07/2023

*ایشیاء اردو*

سیکرٹری علی نواز ملک نے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ڈپٹی ڈائریکٹر احمد نعیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ملتان تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق اسماعیل کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر قدرت اللہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار علی شاہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سرگودھا تعینات کر دیا گیا

پنجاب بار کونسل نے درج بالا بارز کی ایسوسی ایشن معطل کرتے ہوئے نائب صدر کو فوری طور پر صدر کا عہدہ سنبھالنے کا حکم دے دی...
25/07/2023

پنجاب بار کونسل نے درج بالا بارز کی ایسوسی ایشن معطل کرتے ہوئے نائب صدر کو فوری طور پر صدر کا عہدہ سنبھالنے کا حکم دے دیا۔

سلانوالی ساہیوال بھوانہ کوٹ مومن بھیرہ
دریا خان اور کلور کوٹ بھی شامل۔

21/07/2023

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں مذاکرات کامیاب ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ: ذرائع

پیٹرول پمپ مالکان نے ہفتہ شام 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا.
20/07/2023

پیٹرول پمپ مالکان نے ہفتہ شام 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا.

راولپنڈی کے سواں پل پر بہت بڑا حادثہ ...سیمنٹ سے بھرے ٹرالے کی بریک فیل ہونے سے کئی چھوٹی گاڑیوں اور انسانی جانوں کے نقص...
17/07/2023

راولپنڈی کے سواں پل پر بہت بڑا حادثہ ...
سیمنٹ سے بھرے ٹرالے کی بریک فیل ہونے سے کئی چھوٹی گاڑیوں اور انسانی جانوں کے نقصان کی اطلاعات...

12/07/2023

خواتین پولیس َاہلکاروں کیلئے اسکالرلازمی قرار،10سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے پولیس اہلکار نیلی پٹی پہنے گے:مراسلہ جاری

آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام افسران کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار کی جانب سے ارسال کیے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی پٹی، 20 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر 2 نیلی پٹیاں جب کہ 30 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار3 نیلی پٹیاں لگائیں گے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ اسکارف یونیفارم کا لازمی حصہ ہے.

05/07/2023

پنجاب بھر میں پٹرولنگ پولیس کو موٹر وے پولیس کی طرز پر چالان کا اختیار دے دیا گیا۔۔۔

عوام الناس ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کے کاغذات ، موٹر سائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور 18 سے کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی نہ چلانے دیں ۔

جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے وہ فوری طور پر اپنا لائیسنس بنوائیں۔ شکریہ

خوش آمدید " مون سون 2023 "⛈️⚡️🌧🌩☁️🌪موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق 1 جولائی سے 15جولائی کے دوران پاکستان کے 75 فیصد ع...
01/07/2023

خوش آمدید " مون سون 2023 "⛈️⚡️🌧🌩☁️🌪

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق 1 جولائی سے 15جولائی کے دوران پاکستان کے 75 فیصد علاقوں میں بارشوں کے امکانات موجود۔
4 جولائی سے 8 اور پھر 11 سے 15 جولائی کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر شدید موسمی صورتحال رہے گی۔
باقاعدہ مون سون ہوائیں شدت سے پاکستان میں 10 جولائی کے بعد داخل ہونگی اور پاکستان کے بالائی علاقوں میں 11 سے 16 جولائی کے دوران چند مقامات پر 100 سے 200 ملی میٹر بارش متوقع۔
8 جولائی کے بعد ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر بارش کا امکان موجود رہے گا۔
جولائی کے پہلے 15 دنوں کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں بلکہ مطلع ابر آلود رہنے کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے لیکن حبس کی شدت برقرار رہے گی کیونکہ مون سون ہوائیں مسلسل پاکستان میں داخل ہوں گی۔

یوم عرفہ 🕌 آج خوش نصیبوں کو حج کی سعادت حاصل ہو رہی ہے الله پاک ان سب کا حج کرنا اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین
27/06/2023

یوم عرفہ 🕌
آج خوش نصیبوں کو حج کی سعادت حاصل ہو رہی ہے الله پاک ان سب کا حج کرنا اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

26/06/2023

موسم اپ ڈیٹ:بارشوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری آج شام رات سے کل صبح تک بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سرگودھا فیصل آباد جھنگ خوشاب بھکر لیہ ڈیرہ غازی خان ملتان مظفرگڑھ بہاولنگر خانیوال اور گردونواح میں شدید گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان🌩⚡🌦😍

آج رات سے کل صبح تک پنڈی اسلام آباد اٹک چکوال لاہور گوجرانوالہ گجرات جہلم سیالکوٹ میں بھی گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان یہ سلسلہ 29 جون تک جاری رہے گا چند مقامات پر 30 جون تک۔ یہ سلسلہ جا سکتا ہے🌩⚡🌦😍 ⚡🌦

Address


Telephone

+923056710047

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raaz News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raaz News HD:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share