Gps kamal khail tall

  • Home
  • Gps kamal khail tall

Gps kamal khail tall This page will be share new updates about the school and this page we also share informative activities, funny clips and meli nagma of students

17/05/2024

Morning Assembly of GPS Kamal khail tall
🌹🌹🌹🌹Spring Flowers 🌺🌺🌺

بچہ پڑے گا تو آگے بڑھے گاآج ہی اپنے پیارے بچوں کو تعلیم کی زیور سے روشناس کرانے کے لیے جی پی ایس کمال خیل ٹال میں داخل ک...
29/04/2024

بچہ پڑے گا تو آگے بڑھے گا
آج ہی اپنے پیارے بچوں کو تعلیم کی زیور سے روشناس کرانے کے لیے جی پی ایس کمال خیل ٹال میں داخل کرائیں

23/04/2024

"فارم ب" سے مستقبل میں طلباء کو بہت سے مسائل پیش آئینگے۔ فارم ب بنانے سے پہلے قریبی سکول کے اساتذہ کرام سے مشورہ کریں۔ آج Bisp کے پیسے لینے والےکل یہ پیسے آپ کے بچے عدالتوں میں لگائیں گے۔

14/04/2024

انشاءاللہ کل یعنی 15 اپریل سے دوبارہ حاضری ہوگی اور نئے سیشن کا آغاز ہوگا۔لہذا تمام طلباء بروقت اپنی حاضری یقینی بنائیں .
شکریہ

07/04/2024

((((🌹محکمہ تعلیم سے وابستہ حضرات پوسٹ ضرور پڑھیں ،اور آگے شئیر کریں 🌹))))

آفسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل یہ واویلا شروع ھے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا م نھیں کرتے اس لیۓ ان کے شاگرد کم نمبر لیتے ھیں ۔
یہ آپ سب کو معلوم ھے کہ سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ اکثر پہلے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھا چکے ھوتے ھیں ۔
عجیب بات ھے کہ ان اساتذہ کے شاگرد سرکاری سکولوں میں کم نمبر لیتے ہیں اور پرائیوٹ سکولوں میں زیادہ نمبر لیتے ہیں۔۔۔۔!!

اصل وجوہات ۔۔۔۔۔

1۔ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کا زیادہ تر تعلق غریب گھرانوں سے ھوتا ھے ۔ان کے پاس کاپی پن پنسل تک نہیں ہوتی
اور غربت کی وجہ سے اپنے والدین کے ساتھ کام کاج میں مدد کرتے ھیں ۔اور ان کی سکول میں حاضری بہت کم ہوتی ہے۔

2۔والدین کی غربت کی وجہ سے ان کا ہاتھ بننے کے لئے سکول سے چھٹی کے فورا بعد وہ کسی کام کاج/ہنر سیکھنے یا مزدوری پر چلے جاتے ہیں۔اور رات کو گھر واپس آتے ہیں۔

3۔ غربت، ناخواندگی اور پردیس کی سبب والدین اپنے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی نھیں لیتے یا نھیں لے سکتے ۔

4۔ ایسے گھرانوں کے بچے سکول سے اکثر غیر حاضر رھتے ھیں ۔ اساتذہ ان کے گھر خطوط/پیغام بھیجتے ھیں لیکن ایسےخطوط کا مخاطب کم سے کم گھر پر موجود بھی تو ھو نا۔۔۔۔۔!!

5۔ اساتذہ کا تفویض کردہ گھر کا کام ادھورا رہ جاتا ھے کیونکہ گھر پر نگرانی نھیں ھوتی ۔

6۔ والدین ان بچوں کے یونیفارم اور صفائی کا سرے سے خیال نھیں رکھتے ۔

7۔ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے والدین کو پتہ تک نھیں ھوتا کہ ان کا بچہ کس کلاس میں پڑھتا ھے ۔۔۔۔!!

8۔ پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے اکثر امیر گھرانوں کے بچے ھوتے ھیں ۔ ان بچوں کو سکول کی تمام لوازمات میسر ہوتی ہیں چونکہ والدین کی جیب سے پیسے خرچ ھوتے ھیں اسلیۓ وہ اپنے بچوں کا زیادہ خیال رکھتے ھیں ۔

9۔ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے والدین اساتذہ کے ساتھ نہ تعاون کرتے ھیں اور نہ رابطہ رکھتے ھیں ۔

10۔ ضروری مشاورت کیلئے ھم یوم والدین کا انعقاد کرتے ھیں ۔ خطوط اور کال کے ذریعے ھم طلباء کے والدین کو دعوت دیتے ہیں لیکن وہ پھر بھی حاضر نھیں ھوتے۔۔۔۔!!

11۔ پرائمری لیول پر تو سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد کی کمی آپ سب کو معلوم ھے ۔

12۔ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے غریب اور بے کس طلبہ باپ کے پردیس کے سبب گھرانوں کے سربراہ ھوتے ھیں۔ ہر خوشی غمی ان کی ذمداری ھوتی ھے ۔

13۔ پرائیویٹ طلبہ کیلئے والدین ٹیویشن کا انتظام بھی کرتے ھیں جبکہ سرکاری سکول والے طلبہ اپنے کلاس سے بھی غائب رہتے ھیں ۔


میں اب سرکاری سکول میں بحیثیت پرنسپل خدمات انجام دے رہا ہوں ۔ میری محنت لگن ،سکول و طلباء کے لئے ہر قسم کی سہولیات کے لئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ حالات برعکس ھیں ۔

اس لئے والدین سے گزارش ھے کہ ھمارے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے تھوڑا بہت تعاون کریں ۔ اپنے بچوں کو سکول میں حاضری کا عادی بنائیں۔۔۔۔!!
پھر دیکھتے ہیں کہ رزلٹ کس کا اچھا نہیں آتا ۔۔۔۔؟

نواب علی خان تنولی سینئر نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی

کمال خیل ٹال سے تعلق رکھنے والا جماعت پنجم کا طالب علم سہیل احمد  ولد جان بادشاہ نے GPS Rabat  میں سات سکولز میں پہلی پو...
30/03/2024

کمال خیل ٹال سے تعلق رکھنے والا جماعت پنجم کا طالب علم سہیل احمد ولد جان بادشاہ نے GPS Rabat میں سات سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور
700میں 680 نمبرات حاصل کیے ۔
سہیل احمد نے امتحان سے چند دن پہلے رباط سکول میں داخلہ لیا اور اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رباط سکول میں بھی اپنے قابلیت کا لوہا منوایا ۔
ہم اپنے ہونہار شاگرد پر فخر محسوس کرتے ہیں

گورنمنٹ پرائمری سکول کمال خیل ٹال میں سالانہ رزلٹ 2024 کی کچھ جھلکیاںتمام پوزیشن لینے والے طلباء اور ان کی والدین کو بہت...
30/03/2024

گورنمنٹ پرائمری سکول کمال خیل ٹال میں سالانہ رزلٹ 2024 کی کچھ جھلکیاں
تمام پوزیشن لینے والے طلباء اور ان کی والدین کو بہت بہت مبارک ہوں

07/03/2024

ا نا للّٰہ وانا الیہ راجعون
دھیڈ ماسٹر شاکر اللہ استاد والد صاحب پہ حق رسیدلے دے نن پہ 4 بجے بہ د مرحوم جنازہ پہ آدوکی کی ادا کیگی

04/03/2024

صبا بہ انشاءاللہ پہ سکول کی د ماشومانو حاضری وی خپل ماشومانو سکول تہ پہ ٹایم راولیگئ۔شکریہ

شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے سڑکوں/راستوں کی بندش کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مرد/زنانہ) دیر دیر پائین کی در...
04/03/2024

شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے سڑکوں/راستوں کی بندش کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مرد/زنانہ) دیر دیر پائین کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع دیر پائین میں تمام سرکاری/نجی تعلیمی ادارے بہترین مفاد میں 5 مارچ 2024 بروز منگل تک بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر دیر پائین

سلطان خیل پائین کے لئے ایک اور اعزازجی پی ایس کمال خیل ٹال کے انتہائی معزز ٹیچر سیراج اللہ ولد محمد شاھد خان سکنہ گالکوڑ...
02/01/2024

سلطان خیل پائین کے لئے ایک اور اعزاز
جی پی ایس کمال خیل ٹال کے انتہائی معزز ٹیچر سیراج اللہ ولد محمد شاھد خان سکنہ گالکوڑ کی تعیناتی بطورِ زوالوجی لیکچرر بی پی ایس 17 پبلک سروس کمیشن ہوچکی ہے ۔ ضلع دیراور خاص کر تحصیل خال سلطان خیل پائین کے لئے بڑی فخر کی بات ہے ۔
ہم ان کو اوران کے خاندان والوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
Weldon brother proud of you
Keep it up

23/12/2023

محترم والدین
اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے۔کہ موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر 2023 سے29 فروری 2024 تک ہوگی۔تمام والدین سے گزارش ہےکہ سکول میں بچوں کو چھٹیوں کے لیے کام دیا گیاہے۔ان کی بروقت تکمیل میں ان کا ساتھ دیجئے۔
چھٹیوں کے فوراً بعد سالانہ امتحانات ہوگی
تاکہ کسی قسم کی کمی باقی نہ رہے
آپ کے تعاون اس سلسلے میں بڑی اہمیت رکھتی ہے شکریہ۔

22/12/2023

جی پی ایس کمال خیل ٹال میں جماعت چہارم کے طلبا کی طرف سے جماعت پنجم کے طلبا کیلئے بھاری الوداعی پارٹی۔

عظمت صاحب کی دعوت پر جامعہ تفہیم القرآن عمرآباد( کمال خیل ٹال) میں سینیر اساتذہ کرام کے ساتھ ایک جھلک
01/12/2023

عظمت صاحب کی دعوت پر جامعہ تفہیم القرآن عمرآباد( کمال خیل ٹال) میں سینیر اساتذہ کرام کے ساتھ ایک جھلک

Class 3rd students stylish writing in Gps kamal khail tall
30/09/2023

Class 3rd students stylish writing in Gps kamal khail tall

Well come to sub divisional education office  Khall, new man Muhammad Haroon sb SST (science) ex ADEO (P& D) female Dir ...
18/09/2023

Well come to sub divisional education office Khall, new man Muhammad Haroon sb SST (science) ex ADEO (P& D) female Dir lower took over the charge as ASDEO circle today

جی پی ایس کمال خیل ٹال کے لئے ایک منفرد اعزازسب ڈویژن خال یوسی پائیندرہ سلطان خیل جی پی ایس کمال خیل ٹال کے سابقہ طالب ع...
10/06/2023

جی پی ایس کمال خیل ٹال کے لئے ایک منفرد اعزاز
سب ڈویژن خال یوسی پائیندرہ سلطان خیل جی پی ایس کمال خیل ٹال کے سابقہ طالب علم صبغت اللہ ولد سہیر اللہ کے جی سے لیکر جماعت پنجم تک پوزیشن ہولڈر رہے اور اپنے پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے جی ایم ایس کمال خیل ٹال سے حالیہ ایٹا ٹیسٹ کوالیفائی کرکے پشاور کالجیٹ میں سلیکٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
ہمیں اپنے ہونہار شاگرد پر فخر ہے۔

31/03/2023

اگر انڈیا نے ہمارے شہروں میں جگہ جگہ لگنے والی مفت آٹے کی لمبی لمبی قطاروں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو گھر میں گھس کر مارینگے

31/03/2023
سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا محترم والدین _____...
09/03/2023

سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا
محترم والدین _____!!!!
آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ لوگ اس چیز کو لیکر کافی بے چین ہوں گے آپ کا بچہ امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھاۓ لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں مستقبل کے آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنہیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں
اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان بھی ہوں گے جنہیں انگلش ادب اور ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں
ان بچوں میں مستقبل کے ادیب بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لئے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ۔۔۔۔۔
ان بچوں میں سے اتھلیٹیس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے
لہٰذا اگر آپ کا بچہ اگر زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خود اعتمادی اور اسکی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجیے گا
اگر وہ محنت کے باوجود اچھے مارکس نا لا سکیں تو انہیں حوصلہ دیجیے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لئے بنائے گے ہیں.

سردی کی شدت کی وجہ سے وینٹر زون میں تمام سکولز یکم مارچ کو معمول کے مطابق کھلیں گے
14/02/2023

سردی کی شدت کی وجہ سے وینٹر زون میں تمام سکولز یکم مارچ کو معمول کے مطابق کھلیں گے

الحمدللہ جی پی ایس کمال خیل ٹال کے لئے 300 عدد کرسیاں پہنچائی گئی ہے . انشآءاللہ اب سارے طلباء کرسیوں اور بینچوں پر بیٹھ...
24/12/2022

الحمدللہ جی پی ایس کمال خیل ٹال کے لئے 300 عدد کرسیاں پہنچائی گئی ہے . انشآءاللہ اب سارے طلباء کرسیوں اور بینچوں پر بیٹھیں گے.

ونٹر زون میں موسم سرما تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری 2023ء تک ہونگے جبکہ سمر زون میں تعطیلات کا فیصلہ موسم کے شدت کیمطاب...
22/12/2022

ونٹر زون میں موسم سرما تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری 2023ء تک ہونگے جبکہ سمر زون میں تعطیلات کا فیصلہ موسم کے شدت کیمطابق کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا تعطیلات بارے نوٹیفکیشن جاری۔

17/12/2022

استاد محترم ھیڈ ماسٹرجی پی ایس کمال خیل ٹال شاکر اللہ صاحب کی دادی وفات پاچکی ہے ان کی نماز جنازہ آج 3 بجے آدوکی میں ادا کی جائے گی۔

17/06/2022

جی پی ایس کمال خیل ٹال میں سالانہ امتحان جاری ہے

Address


Telephone

+923445172307

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gps kamal khail tall posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share