AKHBARIYAAT

AKHBARIYAAT AKHBARIYAAT is a platform to give you proper research based news packages with little analysis.
(1)

Our core purpose is to enlighten you towards reality that is out there in the world.

18/05/2022

Exclusice Interview of Federal Minister on Why Shehbaz Sharif Failed as PM || AKHBARIYAAT || 19-05-2022

15/05/2022

عمران خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے؟

حکومت کی اکتوبر میں الیکشنز کروانے پر رضامندی،، کیا عمران خان کا کم بیک ہوسکتا ہے؟اگلا آرمی چیف عمران خان تعینات کریں گے...
10/05/2022

حکومت کی اکتوبر میں الیکشنز کروانے پر رضامندی،، کیا عمران خان کا کم بیک ہوسکتا ہے؟
اگلا آرمی چیف عمران خان تعینات کریں گے یا شہباز شریف؟

FaizFor more Research Based Reports and Interesting Interviews, Plz Subccribe our YouTube Channel...

10/05/2022

حکومت کی اکتوبر میں الیکشنز کروانے پر رضامندی،، کیا عمران خان کا کم بیک ہوسکتا ہے؟
اگلا آرمی چیف عمران خان تعینات کریں گے یا شہباز شریف؟
https://www.youtube.com/watch?v=tVXMkzafOp0

پاکستان میں مشن ریجیم چینج کے اہم ثبوت سامنے آگئےhttps://www.youtube.com/watch?v=V0R_chS-kss
07/05/2022

پاکستان میں مشن ریجیم چینج کے اہم ثبوت سامنے آگئے

https://www.youtube.com/watch?v=V0R_chS-kss

For more Research Based Reports and Interesting Interviews, Plz Subccribe our YouTube Channelht...

19/05/2021

راولپنڈی رنگ روڈ کی کہانی
راولپنڈی رنگ روڈ کی کہانی وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے شروع ہوئی۔ وزیراعظم کو کسی دوست نے چند اکاؤنٹ نمبرز‘ چند فون نمبرز، چاراعلیٰ سرکاری افسروں کے عہدے اور10 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام دیے۔ وزیراعظم کو کسی دوست نے بتایا آپ کے خلاف بھی پاناما اسکینڈل بن چکا ہے۔ آج آپ کی حکومت ختم ہو جاتی ہے تو آپ کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ کافی ہو گی، آپ باقی زندگی فائلیں اٹھا کر ایک عدالت سے دوسری عدالت دھکے کھاتے رہیں گے۔
وزیراعظم کے لیے یہ انکشاف پریشان کن تھا، وزیراعظم کو دوست نے چند اکاؤنٹ نمبرز، چند فون نمبرز، چار اعلیٰ سرکاری افسروں کے عہدے اور 10 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام دیے اور وزیراعظم کو کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود سے چند سوال پوچھنے کا مشورہ دیا۔ وزیراعظم نے خفیہ تحقیقات کرائیں، الزام سچ نکلا، وزیراعظم نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود کو بلایا اور ان سے صرف ایک سوال پوچھا ’’آپ کو راولپنڈی رنگ روڈ کا روٹ بدلنے اور اٹک لوپ کو اس میں شامل کرنے کا مشورہ کس نے دیا تھا‘‘ کیپٹن محمود نے فوراً جواب دیا ’’مجھے کسی نے نہیں کہا تھا‘‘ وزیراعظم نے دوبارہ پوچھا ’’کیا آپ کو کسی وفاقی وزیر یا اسپیشل ایڈوائزر ٹو پی ایم نے سفارش نہیں کی؟‘‘ کمشنر نے صاف انکار کر دیا۔ یہ انکار وزیراعظم کو برا لگا ، کیوں کہ وزیراعظم کے پاس سارا ریکارڈ موجود تھا، یہ جانتے تھے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کمشنر راولپنڈی پر اثرانداز ہوئے تھے اور اس اثرورسوخ کی وجہ سے 10 ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے چند ماہ میں اربوں روپے کمائے تھے۔
کمشنر کے انکار نے وزیراعظم کے خدشات کو مضبوط بنا دیا اور انھوں نے راولپنڈی کی ساری انتظامیہ کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد انوار الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکیپٹن (ر) شعیب علی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام عباس کو عہدوں سے ہٹا دیا اور چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم گلزارحسین شاہ کو کمشنر راولپنڈی لگایا اور انھیں راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری کا حکم دے دیا، کمشنر گلزارحسین شاہ نے کام شروع کیا اور 11مئی کو انکوائری رپورٹ آ گئی۔
بیوروکریسی میں گلزار حسین شاہ کی شہرت اچھی نہیں، یہ ڈسکہ میں این اے 75کے الیکشن کے دوران کمشنر سیالکوٹ تھے اور ان پر الیکشن میں اثرانداز ہونے کا الزام لگا تھا مگر اس کے باوجود گلزار حسین کی انکوائری رپورٹ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، میں نے کسی سرکاری افسر کی تیار کردہ اتنی تگڑی اور جامع رپورٹ نہیں دیکھی، اس رپورٹ نے ثابت کر دیا اگر سرکاری افسر کام کرنا چاہے تو یہ ایک ہفتے میں تمام تحقیقاتی اداروں اور جے آئی ٹیز کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ یہ رپورٹ ہمارے پورے سسٹم کا نوحہ بھی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے سیاست دان، بیوروکریٹس اور طاقتور اداروں کے ریٹائرڈ افسر کس طرح مل کر پورے نظام کو توڑ مروڑ کر ایک ایک رات میں عوام کی جیب سے کھربوں روپے نکال لیتے ہیں۔
کمشنرگلزار حسین کی رپورٹ میں انکشاف ہوا پنجاب حکومت نے 2017 میں راولپنڈی پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے 40کلومیٹر کی رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا، پلان بھی بن گیا اور بینک آف چائنہ سے 400 ملین ڈالر قرض بھی منظور ہو گیا لیکن منصوبہ شروع ہونے سے پہلے میاں شہباز شریف کی حکومت ختم ہو گئی اوریہ منصوبہ بھی دوسرے بے شمار منصوبوں کی طرح ٹھپ ہو گیا لیکن پھر یہ اچانک نہ صرف ایکٹو ہو گیا بلکہ اس میں 26کلومیٹر کا اضافہ بھی ہو گیا، اس میں اٹک لوپ بھی شامل ہو گئی۔
اسلام آباد کے دو سیکٹر بھی اس میں ڈال دیے گئے اور حکومت کو یہ تاثر بھی دیا جانے لگا ہمیں غیرملکی قرضوں کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس ایسی کمپنیاں موجود ہیں جو اپنی جیب سے 66کلو میٹر لمبی سڑک بنائیں گی اور ٹول ٹیکس شیئرنگ کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری واپس لے لیں گی، یہ منصوبہ بظاہر شان دار لگتا تھا لیکن اس کامقصد رنگ روڈ بنانا نہیں تھا، اس کے ذریعے 10 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے لوگوں سے کھربوں روپے جمع کرنا تھے، کمشنر گلزار حسین کی رپورٹ کے مطابق نوا سٹی کے نام سے راتوں رات ایک ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ ہوئی۔ سوسائٹی کے پاس 970 کنال زمین تھی لیکن سوسائٹی کے مالک جنید چوہدری نے 20 ہزار فائلیں بنائیں اور مارکیٹ میں ایک ماہ میں یہ ساری فائلیں بیچ دیں۔
کمشنر گلزار حسین کی رپورٹ کے بعد مزید تحقیقات ہوئیں تو پتا چلا فائلیں صرف 20 ہزار نہیں تھیں ان کی تعداد 30 ہزار ہے اور اس میں ہوا بازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کے صاحب زادے منصور خان پارٹنر ہیں، کمشنر گلزار حسین کی رپورٹ نے سول ایوی ایشن کی طرف سے نوا سٹی کے فوری این او سی پر بھی سوال اٹھایا، یہ این او سی حیران کن اسپیڈ سے جاری ہوا تھا، جنید چوہدری نے یہ فائلیں رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلیک میں دیں، پراپرٹی ڈیلروں نے سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے اور ایک ماہ میں 20 ہزار فائلیں بیچ دیں۔
تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ صرف ایک ایجنٹ نے ایک ماہ میں 34 کروڑ روپے کمائے، آپ باقی کا اندازہ خود لگا لیجیے۔ یہ بھی پتا چلا نیو ائیرپورٹ سوسائٹی کے مالک راجہ سجاد حسین نے بھی رنگ روڈ کے نام پر اندھا دھند سرمایہ کمایا، اس کی کمپنی کا نام الآصف ڈویلپر ہے جب کہ لائف اسٹائل کے نام سے جنوری 2020 میں جنید چوہدری نے ایک دوسری کمپنی بھی بنائی اور اس کمپنی نے کمشنر آفس کی معلومات پر تھوڑی سی زمینیں خریدیں اور ہاؤسنگ اسکیموں نے اس زمین کی بنیاد پر دھڑا دھڑ فائلیں بیچنا شروع کر دیں۔
حبیب رفیق گروپ نے رنگ روڈ میں مورت انٹرچینج ڈال کر اسمارٹ سٹی کو بوسٹ دیا اور اپنی سیل میں اضافہ کر لیا، کمشنر گلزار حسین کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ٹاپ سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں کمشنر کیپٹن محمود بے نامی حصے دار ہیں، رنگ روڈ سے اس کو بھی بوسٹ ملا اور اس کے مالکان بھی اربوں روپے کھا گئے، بلیو ورلڈ سوسائٹی نے بھی بوسٹ لی اور اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ICHS) بھی پیچھے نہ رہی، رپورٹ میں میجر جنرل ریٹائرڈ سلیم اسحاق، کرنل ریٹائرڈ عاصم ابراہیم پراچہ اور کرنل ریٹائرڈ مسعود کا نام بھی شامل ہے۔
اتحاد ہاؤسنگ سوسائٹی، میاں شہباز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے رشتے داروں کی زمینوں کا ذکر بھی ہے۔ یہ لوگ پسوال زگ زیگ کے بینی فشریز ہیں۔ یہ انکشاف بھی کیا گیا کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود نے گریڈ 17 کے افسر وسیم علی تابش کو غیرقانونی طور پر اٹک میں پوسٹ کیا۔ اسے رنگ روڈ کے لیے زمینیں خریدنے کی ذمہ داری سونپ دی اور اس نے پانچ ارب روپے کی لینڈ ایکوزیشن کر دی۔ رپورٹ میں( قرطبہ سٹی) اور کمشنر کیپٹن محمود کے دو بھائیوں کا ذکر بھی ہے۔ یہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پارٹنر بھی تھے اور بے نامی دار بھی۔ وسیم علی تابش بھی ٹاپ سٹی کے مالک کے دوست اور رشتے دار ہیں۔ کیپیٹل اسمارٹ سٹی رنگ روڈ میں تبدیلی کا سب سے بڑا ’’بینی فشری‘‘ تھا‘ کمشنر نے رپورٹ کے آخر میں درخواست کی کہ نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے نوا سٹی، نیو ائیرپورٹ سوسائٹی، بلیو ورلڈ سٹی، اتحاد سٹی، میاں رشیدہ گاؤں میں موجود 300 بے نامی زمینوں، گاؤں تھالیاں میں 200 کنال بے نامی زمین، جاندو اور چھوکر گاؤں میں ملٹی پروفیشنل ہاؤسنگ اسکیم کی زمین، گاؤں راما میں لائف ریزیڈینشیا، اڈیالہ روڈ پر موجود روڈن انکلیو، ایس اے ایس ڈویلپرز، کیپیٹل اسمارٹ سٹی اور ٹاپ سٹی کے خلاف تحقیقات کی جائیں جب کہ کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود سمیت اسکینڈل میں ملوث تمام سرکاری افسروں کو نوکری سے فارغ کیا جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ملزمان کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع ہو چکی ہیں، نوا سٹی کے مالک جنید چوہدری کے دو وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ سے روابط بھی نکل آئے ہیں، تحائف کی تفصیلات کا علم بھی ہو چکا ہے، نوا سٹی کے ایجنٹوں کے اکاؤنٹس، فون ڈیٹا، جائیدادوں اور بے نامی پراپرٹیز کی فہرستیں بھی بن رہی ہیں، کیپیٹل اسمارٹ سٹی، نیو ائیرپورٹ سوسائٹی، بلیو ورلڈ، اتحاد سٹی اور روڈن کے خلاف بھی ثبوت جمع ہو رہے ہیں اور وزیراعظم نے تمام ملزموں کو گرفتار کرنے اور عوام کی رقم واپس دلوانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
وزیراعظم اور زلفی بخاری کے تعلقات میں بھی دراڑ آ چکی ہے۔ وزیراعظم ان سے یہ توقع نہیں رکھتے تھے۔ ان کی وزارت کے اندر بھی چند فائلیں کھل رہی ہیں اور وہ انکشافات بھی حیران کن ہوں گے۔
(منقول)

08/08/2020
کیا پاکستان نے سعودی عرب سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟
07/08/2020

کیا پاکستان نے سعودی عرب سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟

shah mehmood qureshi on Saudi Arabia shah mehmood qureshi OIC shah mehmood qureshi interview ARY shah mehmood qureshi statement on Saudi Arabia Pakistan VS S...

گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی....
23/06/2020

گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی....

Fawad Chaudhry admits PTI couldn't Change Pakistan Have Nadeem Afzal Chan resigned from PTI? Fawad Chaudhry with Sohail Warraich Asad Umar VS Jahangir Tareen...

20/06/2020

کورونا وائرس کے انیس نکات......😆😆😂😂

19/06/2020

قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دینے سے حکومت کو کوئی سیاسی نقصان ہوسکتا ہے؟
فیصلے میں کیا لکھا ہے۔ جانیے آسان زبان میں

تحریک انصاف کی حکومت کو پہلا عدالتی جھٹکا۔۔۔کیا سیاسی نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے؟
19/06/2020

تحریک انصاف کی حکومت کو پہلا عدالتی جھٹکا۔۔۔کیا سیاسی نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے؟

Details of Qazi Faez Isa Reference Case. Qazi Faez Isa Case ka Faisla Shehazad Akbar Press Conference on Qazi Faez Isa Case Verdict Qazi Faez Isa Case Verdic...

کیا طارق عزیز کے دعوے کے مطابق عمران خان ملک کو مسائل سے نکال پائیں گے؟ اپنی رائے سے بھی ضرور آگاہ کریں۔ شکریہ
18/06/2020

کیا طارق عزیز کے دعوے کے مطابق عمران خان ملک کو مسائل سے نکال پائیں گے؟ اپنی رائے سے بھی ضرور آگاہ کریں۔ شکریہ

When Tariq Aziz Defeated Imran Khan in General Elections 1997. Why Tariq Aziz Praised Imran Khan? How many vote di Imran Khan get against Tariq Aziz? Why Tar...

17/06/2020

26 نومبر 1964ء:
وہ تاریخی لمحہ جب پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات کا آغاز ہوا

16/06/2020

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے کو لوٹا تو وہ رونے لگا۔ ڈاکووں نے ترس کھاتے ہوئے سامان واپس کردیا اور گلے لگاکر رخصت ہوگئے۔

ہردور کے بجٹ پر اعتراض ہوئے. زیر نظر پیش ہے پاکستان کے پہلے بجٹ پر اپوزیشن کا ردعمل
15/06/2020

ہردور کے بجٹ پر اعتراض ہوئے. زیر نظر پیش ہے پاکستان کے پہلے بجٹ پر اپوزیشن کا ردعمل

Some Positivism in Negativism
15/06/2020

Some Positivism in Negativism

یہودی ہمیں مسلمان کرنے کے لیے متحرک ہوچکے ہیں.
13/06/2020

یہودی ہمیں مسلمان کرنے کے لیے متحرک ہوچکے ہیں.

منقول سندھ, محراب پور کے قریب گوٹھ💞 "نوّں پوترا"💖  کے مکینوں کا یادگار کردارشالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جاتے ہوئے مح...
12/06/2020

منقول

سندھ, محراب پور کے قریب گوٹھ💞 "نوّں پوترا"💖 کے مکینوں کا یادگار کردار

شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جاتے ہوئے محراب پور سے چند کلو میٹر آگے ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچی.🌹الحَمْدُ ِلله🌷 ٹرین جبکہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی تو اکانومی کلاس کی ایک بوگی کے پہیے ہی ٹرین سے تقریبآَ الگ ہو گئے.ٹرین ڈرائیور نے بروقت بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا.
سخت گرمی میں دو بڑے سٹیشنوں کے درمیان ٹرین ایسی جگہ کھڑی تھی کہ جہاں کسی آبادی کا نام و نشان نہ تھا. مسافر سخت پریشان. بچوں کے رونے دھونے کی آوازیں. خواتین گرمی میں بے حال اور اس پر مزید یہ کہ بقول ٹرین سٹاف, امدادی کاروائیوں میں چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں.
اس بے آباد جگہ پر عجب بے بسی کا احساس اور مسافروں کو کچھ نہیں سوجھ رہا تھا کہ کیا کریں.
اچانک ایک ایسا منظر دیکھا گیا کہ جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا. وہ منظر دیکھ کر بے اختیار , زار و قطار مسافروں کی آنکھوں سے اشک رواں تھے. درختوں کے بیچ کھیتوں کے درمیان نہ جانے کدھر سے قریبی دیہات کے باسی قطار اندر قطار آنا شروع ہو گئے.
عجیب منظر تھا.
کسی نے پانی کا کولر اٹھایا ہوا ہے اور کسی نے گھڑا. کوئی جگ اٹھاٸے ہوٸے ہے اور کوئی دودھ کا برتن. اپنی پگڑی میں کوئی بزرگ برف کا تحفہ لا رہا ہے اور کچھ نوجوان بوریاں بھر کر برف لا رہے ہیں. ہر ایک کی خواہش ہے کہ مسافر اسے خدمت کا موقع دیں.
چند منٹوں میں چنے چاول پلاؤ کی بھری ہوئی دیگ ایک رکشہ پر لائی گئی. غریب لوگوں کے پاس قیمتی برتن نہ تھے تو چاول کھلانے کے لیے مٹی کی بنی ہوئی پلیٹیں اٹھاٸے ہوٸے تھے. آتے ہی سب کھانے پینے کی چیزیں بانٹنا شروع کر دیں. ایک عمر رسیدہ شخص کپڑے میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں لاٸے تھے.
گاؤں کے نوجوانوں کا کردار مثالی تھا. گرمی کی شدت سے بے نیاز تمتاتے چہروں کے ساتھ ایک جنونی انداز میں امدادی کام میں شریک تھے.
نہ مدد کرنے والے جانتے تھے کہ وہ جس کی مدد کر رہے ہیں وہ کس صوبے, کس ذات برادری, کس مزہب سے تعلق رکھتا ہے اور نہ پریشان حال مسافر جانتے تھے کہ ان کی مدد کرنے والے فرشتہ صفت لوگ کہاں سے آئے ہیں؟
بس ایک ہی رشتہ تھا, انسانیت کا, پاکستانیت کا اور احساس کا.
اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس کے مقامی افسر اللّہ رکھیو رند بھی اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچ گئے اور اپنے فرائض سنبھال لیے.

نواز شریف لندن ہائیڈ پارک میں واک کرتے ہوئے۔۔۔۔
12/06/2020

نواز شریف لندن ہائیڈ پارک میں واک کرتے ہوئے۔۔۔۔

11/06/2020

کیا بھارتی جنگی طیارے ایک پاکستانی حدود میں داخل ہوکر کراچی کا چکر لگاکرگئے؟ سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں

ویڈیو کو مکمل دیکھیے۔ پسند آنے کی صورت میں چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیے۔ شکریہ
11/06/2020

ویڈیو کو مکمل دیکھیے۔ پسند آنے کی صورت میں چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیے۔ شکریہ

Rumors of IAF Jets in Karachi Indian Air Force planned to attack on Karachi? Did IAF Jets Shot Down a Pakistani F 16? IAF Jets fly near Karachi? Indian Air F...

07/06/2020
صدیق جان عمران خان پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟https://www.youtube.com/watch?v=t6YCyuy_UxY
07/06/2020

صدیق جان عمران خان پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟

https://www.youtube.com/watch?v=t6YCyuy_UxY

How Siddique Jaan Started YouTube Channel? Siddique Jaan's favorite Journalists? How much Siddique Jaan Earns from YouTube? Siddique Jaan Interview Siddique ...

07/06/2020

صدیق جان یوٹیوب سے کتنے پیسے کماتے ہیں؟ صدیق جان عمران خان پر تنقد کیوں نہیں کرتے؟
کیا معروف صحافیوں پر تنقید کرکے صدیق جان شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
دیکھیے پاکستان کے سب سب مقبول سیاسی وی لاگر Siddique Janصدیق جان کاخصوصی انٹرویو
ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسبکرائب کرنا نہ بھولیں۔
https://www.youtube.com/channel/UCiuZnffJ56vKlsjmf0B5y2Q

بلاتبصرہ
03/06/2020

بلاتبصرہ

Situation right now.   VS Shehbaz Sharif
02/06/2020

Situation right now. VS Shehbaz Sharif

Guess Who?
02/06/2020

Guess Who?

عصر حاضر کے جیتے جاگتے معجزے سے ملیے جن کے پلیٹ لیٹس 2500 تک گر چکے تھے اور آخری اطلاع کے مطابق وہ علاج کروانے لندن پہنچ...
30/05/2020

عصر حاضر کے جیتے جاگتے معجزے سے ملیے جن کے پلیٹ لیٹس 2500 تک گر چکے تھے اور آخری اطلاع کے مطابق وہ علاج کروانے لندن پہنچے تھے.

محمد ظریف جنہوں نے 28 مئی کو یوم تکبیر موسوم کرنے کے لیے تجویز دی.
28/05/2020

محمد ظریف جنہوں نے 28 مئی کو یوم تکبیر موسوم کرنے کے لیے تجویز دی.

کیا ایسا اتحاد دیگر شعبہ ہائے زندگی میں قائم نہیں ہوسکتا؟
26/05/2020

کیا ایسا اتحاد دیگر شعبہ ہائے زندگی میں قائم نہیں ہوسکتا؟

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AKHBARIYAAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AKHBARIYAAT:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share