Bannu Update

Bannu Update Like Page For Daily Updates

06/02/2024

کوٹی سادات میں سید تاجدار علی شاہ عرف امیر کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کیلئے جلسہ کا انعقاد

علاقہ سورانی کی باغبان برداری نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر پیر قیصر عباس شاہ اور قاری زاہد علی کے حق میں فیصلہ دے دیا اور مک...
29/01/2024

علاقہ سورانی کی باغبان برداری نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر پیر قیصر عباس شاہ اور قاری زاہد علی کے حق میں فیصلہ دے دیا اور مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ووٹ اور سپورٹ قومی اسمبلی میں پیر قیصر عباس اور پی کے 102میں قاری زاہد علی کے ساتھ ہوں گے باغبان برادری نے دو ٹوک اعلان کر دیابوزہ خیل سورانی میں ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں علاقہ کے تمام باغبان برداری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر باغبان برادری کے سربراہ لائق خان اور جہانگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باغبان برادری کو پورے ضلع میں ایک ٹھوس ووٹ ہے اور ہم باغبان برادری نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے اس ٹھوس ووٹ کے حقدار بنوں کے عوام کے حقوق کے لئے بے لوث جنگ لڑنے والے پیر قیصرعباس شاہ اور قاری زاہد علی ہیں جنہوں نے ہمیشہ بنوں کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے حل کے لئے عملی جدوجہد کی ہے اس موقع پر پیر قیصر عباس نے کہاکہ باغبان برادری نے جو اعتماد ہم پر کیا ہے گویا ہم انتخاب جیت چکے ہیں اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم برادری کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

تلگئی ممند خیل کے عمائدین نے ملک صدر اعظم خان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا،حلقہ...
26/01/2024

تلگئی ممند خیل کے عمائدین نے ملک صدر اعظم خان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا،حلقہ پی کے 101 پر ملک عدنان خان وزیر اور قومی اسمبلی کے حلقہ پر اُمیدوارزاہد اکرم درانی کے حق میں اپنا ووٹ امانت سمجھ کر استعمال کریں گے، اس سلسلے میں تلگئی ممند خیل میں صدر اعظم خان کے حجرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میئر سب ڈویژن ملک مستو خان، سابق ایم پی اے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 101 ملک عدنان خان وزیر، ملک شاہ کرام خان وزیر، جے یو آ ئی سب ڈویژن کے امیرمولانا عصمت اللہ حقانی، ملک میر محمد خان آف میر باز بارکزئی سمیت کثیر تعداد میں علاقہ عمائدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قبائلی لوگ ہیں ایک بار حمایت کا اعلان پتھر پر لکیر ہے، 8 فروری کو ثابت کردیں گے کہ سب ڈویژن وزیر جمعیت علماء اسلام کا گڑھ ہے،جے یو آئی کی سب ڈویژن وزیر میں پر جگہ جگہ شمولیتی تقریبات دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے حالانکہ اصل کامیابی خدمت سے ملتی ہے اور جے یو آئی روز اول ہی سے عوامی خدمت اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی نفاذ پر یقین رکھتی ہے اگر ترقیاتی کاموں کی بات کی جائے تو جمعیت سے بڑھ کر کسی نے بھی زیادہ کام نہیں کئے اُنہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایک مضبوط جماعت اور عالمگیر تحریک کا نام ہے جبکہ جے یو آئی اسلامی اور مدارس و مساجد کی حفاظت کی جنگ لڑنے والی مضبوط ترین جماعت ہے، قومی اسمبلی میں جہاں بھی غیر شرعی بل پیش کیا گیا ہے تو زاہد اکرم درانی نے اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے،جے یو آئی کے اُمیدوار مخالفین کو عبرتناک شکست دیکر حکومت بنائے گی اُنہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مخالفین و غیر ضروری افراد کے پروپیگنڈوں اور تبصروں پر کان نہ دھریں کیونکہ جے یو آئی اب پہلے سے زیادہ مضبوط و فعال جماعت بن چکی ہے اور سابق وزیراعلی محمد اکرم خان بھی مضبوط شخصیت کے مالک ہیں ان کا حوصلہ پہاڑ کیطرح بلند ہے اور انشائاللہ یہی شخصیت صوبے کے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے لہٰذا انکی شخصیت کو کمزور سمجھنے اور جمعیت کو منتشر کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ جے یو آئی کی حقانیت اور مضبوطی و مقبولیت سے انکار کرنا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے جبکہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کیساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ اب نوجوان نسل پی ٹی ائی سے بدظن ہوکر جے یو آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور انکی نظریں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر مرکوز ہیں نیز پاکستان میں 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگاکر ملکی سیاست کا رخ بدل دیگی اور ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کی فضاء قائم ہوگی۔

بنوں کے مقامی صحافیوں نے وسائل کی کمی کے باجود انتہائی کٹھن حالات میں جو کام کیا ہے اس کی وجہ سے اُنہوں نے پورے ملک میں ...
25/01/2024

بنوں کے مقامی صحافیوں نے وسائل کی کمی کے باجود انتہائی کٹھن حالات میں جو کام کیا ہے اس کی وجہ سے اُنہوں نے پورے ملک میں اپنی پہچان کرائی ہے میڈیا کا رول کل بھی اہم تھا اور آج بھی اہم ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور اسی رول کی وجہ سے اسے ریاست کا چوتھا ستون شمار کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل بنوں کے مئیر عرفان دُرانی نے پریس کلب بنوں کی ممبر شپ حاصل کرنے والے 6 ارکان سے حلف لینے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب پیر نیاز علی شاہ، سرپرست اعلیٰ عبدالمنان عادل،جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد وسیم سمیت کابینہ کے عہدیداروں نے خوش آمدید کہا اور اُنہوں نے نئے ارکان عامر خان، فرحت اللہ بابر، رفعت اللہ قریشی، اسفند یار خان،آصف عمران اور سلمان سے حلف لیا اس موقع پر ملک نعیم خان، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے خالد خان اور شعیب خان بھی موجود تھے اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر ترقی میں میڈیا کا رو انتہائی اہم رہا ہے اور رہے گا اس جدید دور میں میڈیا عوام اور صاحب اقتدار قوتوں کی درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے یہ میڈیا ہی ہے جو عوام کی مسائل کی نشاندہی بہتر انداز سے کرتا ہے ہمارے بڑوں کو جب اللہ نے موقع دیا تھا تو اُنہوں نے میڈیا کی اہمیت اور مقام مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور ہم بھی پریس کلب کے مسائل کے حل کے لئے ہم ممکن کوشش کریں گے اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاستدان کردار ادا کرتے ہیں وہاں میڈیا مسائل کی موثر انداز سے نشاندہی کرتا ہے بنوں کی صحافی برداری نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور مسائل کی نشاندہی اصلاح کی غرض سے کی ہے اُنہوں نے نئے ارکان پر زور دیا کہ اب اپ لوگوں کے کندھوں پر زمہ داری اں پڑی ہے اس لئے کہ اب اپ لوگوں کو اُصولوں میں رہتے ہوئے صحافت کرنی ہو گی اور صحافتی اقدار اور اصولوں کو مد نظر رکھنا ہوگا انہوں نے اعلان کیا کہ جس طرح ہمارے خاندان نے مقامی صحافیوں کے مسائل کے حل کو اپنا پہلا فریضہ سمجھا ہے اسی طرح میں بھی بحیثیت مئیر بنوں پریس کلب کے صحافیوں کی ہر ممکن اور جائز تعاون جاری رکھوں گا۔

23/01/2024
بنوں پریس کلب نے مزید6 فعال صحافیوں کو مستقل بنیادوں پر ممبر شپ دے دی،ان صحافیوں نے عرصہ دراز سے پریس کلب بنوں (رجسٹرڈ) ...
19/01/2024

بنوں پریس کلب نے مزید6 فعال صحافیوں کو مستقل بنیادوں پر ممبر شپ دے دی،ان صحافیوں نے عرصہ دراز سے پریس کلب بنوں (رجسٹرڈ) کے پاس ممبر شپ کیلئے درخواستیں جمع کی تھیں اور صحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہو ئے تھے،نیشنل پریس کلب بنوں کے صحافیوں کو بھی ممبر شپ دینے کیلئے مذاکراتی عمل اور زیر عمل درخواستوں پر کارروائی جاری رہے گا، نئی ممبر شپ دینے کیلئے پریس کلب بنوں کے صحافیوں کا جنرل باڈی اجلاس 10 جنوری 2024 کو ہوا تھا جس میں ارکان کی رائے لی گئی تھی جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں نئی ممبر شپ اور زیر عمل درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے صدر پیر نیاز علی شاہ، سابق صدر عالم خان، سابق صدر عمر دیاز خان، سابق صدر سہیل خان اور سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی نے ریجنل انفارمیشن ڈائریکٹر محمد سرورمحمود خٹک کی سرپرستی میں ممبر شپ کے خواہشمند صحافیوں کی درخواستوں اور مطلوبہ کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد 6 صحافیوں اسفندیار خان، عامر خان، فرحت اللہ بابر، رفعت اللہ قریشی، محمد سلمان خان اور آصف عمران کے درخواستوں کو کلیئر قرار دیکر رکنیت دینے کا فیصلہ کیا، جس پر بنوں پریس کلب کابینہ کا اجلاس زیر صدارت پیر نیاز علی شاہ منعقد ہوا اجلاس میں کابینہ کے تمام عہدیداروں نے مذکورہ صحافیوں کو مستقبل بنیادوں پر ممبر شپ دینے کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا چونکہ مذکورہ صحافی عرصہ دراز سے صحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں تو صدر پیر نیاز علیشاہ نے پریس کلب کے کابینہ کے ارکان کی متفقہ رائے کی روشنی میں انہیں مستقل ممبر شپ دینے کا اعلان کیا جبکہ زیر عمل درخواستوں میں مطلوب لوازمات پورا کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے پیش کی جائے گی، اس موقع پر پریس کلب کے دو معطل شدہ ممبران حاجی شیر محمد بنوی اور عنایت اللہ خٹک کی بحالی پر رائے لی گئی اور اُنہیں بھی بحال کر دیا گیا صدر پیر نیازعلی شاہ نے کہا کہ بنوں پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر تی رہے گی، بنوں پریس کلب کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔

مولانا کا کاروان، کامیابی کی طرف رواں دواں بھرتی مچن خیل میں امیدوار  NA.39 مولانا نسیم علی شاہ کا کارنر میٹنگ میں شرکت،...
16/01/2024

مولانا کا کاروان، کامیابی کی طرف رواں دواں
بھرتی مچن خیل میں امیدوار NA.39 مولانا نسیم علی شاہ کا کارنر میٹنگ میں شرکت،علاقہ عمائدین کا انتخابات میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

گیس کی بندش
16/01/2024

گیس کی بندش

شدید سردی کے باعث سوئی گیس کے گھریلوں صارفین کو کم پریشر اور ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ شعود نے مصروف ...
07/01/2024

شدید سردی کے باعث سوئی گیس کے گھریلوں صارفین کو کم پریشر اور ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ شعود نے مصروف ترین اوقات میں ضلع بنوں میں گیس فلنگ سٹیشن چلانے پر پابندی عائد کردی ہے خلاف ورزی کرنے والے گیس فلنگ سٹیشن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎ ملک عبدالقادر خان کی ہمشیرہ وفات ہو چکی ہے نماز جنازہ آج دوپہر 3:00بجے بروز ...
07/01/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
ملک عبدالقادر خان کی ہمشیرہ وفات ہو چکی ہے نماز جنازہ آج دوپہر 3:00بجے بروز اتوار 2024-1-7 کو چوک ملک لعل باز خان بازار احمد خان میں ادا کی جائے گی۔

06/01/2024

اہم اعلان...شدید سردی کے باعث سوئی گیس کے گھریلوں صارفین کو کم پریشر اور ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ شعود نے مصروف ترین اوقات میں ضلع بنوں میں گیس فلنگ سٹیشن چلانے پر پابندی عائد کردی ہے خلاف ورزی کرنے والے گیس فلنگ سٹیشن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

04/01/2024

مولانا جلال شاہ آئمہ مساجد بنوں کے امیر مقرر ، یہ تنظیم غیر پارلیمانی و غیر سیاسی ہوگی جو علاقے میں سماجی خدمات کیلئے کوشاں رہے گی ، تاجر برادری شاہ وزیر خان ، ناصر بنگش اور غلام قیباز خان نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

کسی بھی پروفیشنل ڈگری پروگرام میں داخلے سے پہلے اس پروگرام کے متعلقہ کونسل سے تصدیق شدہ ہونے کی تصدیق ضرور کریں۔ (تمام م...
03/01/2024

کسی بھی پروفیشنل ڈگری پروگرام میں داخلے سے پہلے اس پروگرام کے متعلقہ کونسل سے تصدیق شدہ ہونے کی تصدیق ضرور کریں۔ (تمام متعلقہ کونسلز کے رابطہ نمبرز پوسٹ میں دیے گئے ہیں)۔

اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ داخلہ دینے والی یونیورسٹی/ ذیلی کیمپس/ الحاق شدہ ادارہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ہے۔ تصدیق کے لئے وزٹ کریں: hec.gov.pk/site/HEIs

آپ کی تھوڑی سی کوشش آپ کے قیمتی وقت، مستقبل اور پیسے کو بچا سکتی ہے!

03/01/2024

پی ٹی آئی کے بیٹ کا نشان اڑنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے باہر وکلا اور پولیس آمنے سامنے

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 102 کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں اور کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت ملک عمر خطاب خان منعقد ...
02/01/2024

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 102 کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں اور کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت ملک عمر خطاب خان منعقد ہوا جس میں حلقہ پی کے 102 کیلئے متفقہ طور پر اُمیدوارنامزد گی کیلئے مشاورات ہوئیں اور ایک دوسرے پر کھل کر تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس میں ملک عمر خطاب خان، ملک عدنان خان، ملک خالد خان، میڈم نادیہ خان،آصف الرحمن، سکندر حیات خان،احسان اللہ شاہین، ممیز اللہ جہاد یار، وحید خان، چیئرمین شریف اللہ خان و دیگر نے شرکت کی اور آنے والے انتخابات کیلئے پارٹی اُمیدوار کا نام فائنل کرنے پر رائے پیش کی گئی اس موقع پر متوقع اُمیدوار ملک عدنان خان پر کارکنوں نے تحفظات کا اظہار کیا، ملک عدنان خان نے اپنی وضاحت پیش کر دی اور کہا کہ وہ ہر فورم پر اپنے کارکنوں کو مطمئن کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر شرکاء نے اجلاس ملتوی کیا، اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے ملک عمر خطاب خان نے کہا کہ کارکنوں کے ایک دوسرے کے تحفظات ضرور ہیں مگر آٹھ فروری کیلئے بلے پر مہر لگانے کیلئے متفق ہیں،پارٹی نے جس کو اُمیدوار نامزد کیا باقی ذمہ داران ان کے حق میں دستبردار ہوں گے اور ان کے ساتھ بھر پور انتخابی مہم چلاکر روایتی حریف جے یو آ ئی کے اُمیدوار کو شکست سے دوچار کریں گے،اُنہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر تحفظات کا اظہار اور وضاحت جمہوریت کا حسن یہی ہے اوریہی ہم نے عمران خان سے سیکھا ہے انشاء اللہ آٹھ فروری کو پی ٹی آ ئی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔

05/08/2023

یونیسیف کے تعاون سے عالمی ادارہ خوراک کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بنوں میں ایک روزہ سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سائنس اور اسلام کی رو سے ماں کے دودھ کی اہمیت اور فوائد کو اُجاگر کیا گیا،سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رحمن آفریدی، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالہادی، عالمی ادارہ خوراک کے ڈسٹرکٹ نیوٹرشن کوارڈنیشن عبدالخالق،ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر ڈاکٹرمہر یاب و دیگر نے کہا کہ یہ ایک سائنسی حیرت کدہ ہے ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کے لئے قدرت کی طرف سے فراہم کردہ بہترین خوراک ہے، اسلام میں بچے کو ماں دودھ پلانے کا حکم 14 سو سال پہلے دیا گیا ہے جس وقت صحت کی اقدار اور ماں کا دودھ پلانے کے فوائد کے بارے میں کوئی طبی علم دستیاب نہیں تھا اس وقت ہر ماں کو اپنے بچوں کو 2 سال کی عمر تک دودھ پلانے کی تلقین کی تھی قرآن پاک نے متعدد آیات میں 24 مہینوں تک دودھ پلانے پر زور دیا ہے،اسی طرح دنیا بھر کے صحت کے ادارے اور تنظیمیں ماں کا دودھ پلانے کی عالمی سطح پر توثیق کرتی ہیں جو کہ بچوں کو دودھ پلانے کا سب سے بہتر طریقہ ہے، جو خواتین اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں،دودھ پلانے سے ماں اور اس کے بچے کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ قائم ہوتا ہے اس لئے پیدائش سے لیکر 6 ماہ تک بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ پانی بھی نہیں پلانا چاہیئے، سیمینار کے بعد شرکاء نے ڈی ایچ او آفس میں آگاہی واک بھی کیا۔

31/07/2023

محرم الحرام بنوں

15/07/2023

تحصیل سپین وام گرینڈ جرگہ کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ملک لیاقت علی نے اعلان کیا ہے کہ سپین وام کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر گیس پائپ لائن گزارنے نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کیساتھ ملاقات سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے غیور قبائل نے دہشتگردی کے خلاف نہایت کٹھن حالات کا مقابلہ کیا اور امن و سلامتی کیلئے نقل مکانی کی، اب شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ تحصیل شیوہ اور سپین وام میں دریافت ہوا جس میں سب سے پہلے حق مقامی لوگوں کا ہے کہ اُنہیں روزگار کے مواقع دیئے جائیں اور گیس پائپ لائن میں تسلی بخش حصہ دیں اس کے بعد ملک کے دیگر حصوں کو مستفید کیا جائے لیکن یہاں شمالی وزیرستان کے مکینوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

29/06/2023

بنوں ڈی آئی خان روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا واپڈا کیخلاف احتجاج جاری واپڈا دفاتر پر پھتراؤ جاری ہے
واپڈا دفتر کا گیٹ اتار دیا گیا پولیس کی باری نفری پہنچ گئی

ڈپٹی کمشنر بنوں کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں بمعہ آر ٹی اے سٹاف مقررہ کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کے سلسلے میں نیو بس ...
27/06/2023

ڈپٹی کمشنر بنوں کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں بمعہ آر ٹی اے سٹاف مقررہ کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کے سلسلے میں نیو بس اڈہ میں کرایوں کی جانچ پڑتال کررہے ہے پشاور ٹیکسی کا زائد کرایہ مسافروں کو واپس کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس کے ساتھ آر ٹی اے کی ٹیم کو سارا دن کرایوں کا معائنہ کرنے کے لیے بٹھا دیا گیا۔

27/06/2023

بنوں کاشو پل کے ساتھ دینی مدرسے کی چھت گر گئی ، چار بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

بنوں مندوری پتال شاہ میں گھر پر دستی بم سے حملہ ، ایک شخص جاں بحق گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔
25/06/2023

بنوں مندوری پتال شاہ میں گھر پر دستی بم سے حملہ ، ایک شخص جاں بحق گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بچوں کا احتجاج
24/06/2023

بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بچوں کا احتجاج

غیر قانونی میراخیل مویشی منڈی بند کردیا گیاضلعی انتظامیہ بنوں اور  ٹی ایم او بنوں کی ہدایت پر صبح سویرے انفورسمنٹ آفیسر ...
20/06/2023

غیر قانونی میراخیل مویشی منڈی بند کردیا گیا

ضلعی انتظامیہ بنوں اور ٹی ایم او بنوں کی ہدایت پر صبح سویرے انفورسمنٹ آفیسر نزیر اللہ خان کی نگرانی میں ٹی ایم اے بنوں سٹاف نے تحصیل بنوں میں بنوں ڈی آئی خان روڈ میراخیل میں غیر قانونی مویشی منڈی/ آڈہ کے خلاف کارروائی اور موقع پر مویشی منڈی کو ختم کرکے بند کردیا گیا۔

مزید ہدایات جاری کیں کہ رجسٹرڈ مویشی منڈی کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Address


Telephone

+923315761500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share