AHAM News

AHAM News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AHAM News, Media/News Company, .

https://youtu.be/Nor2AhAyQzE
10/01/2022

https://youtu.be/Nor2AhAyQzE

Murree me Braf ka Tufan .hotel malkan 40000 me aik room rent per deny lgay.۔As Pakistan witnessed horror after snowstorm-hit Murree, stranded tourists lament...

پیپلز کالونی پولیس نے ماسٹر سٹی کے قریب چھاپہ مار کرشیشہ کیفے سے 21 افراد کو گرفتار  کرکے  سامان قبضہ میں  لے لیا اور مق...
18/12/2021

پیپلز کالونی پولیس نے ماسٹر سٹی کے قریب چھاپہ مار کرشیشہ کیفے سے 21 افراد کو گرفتار کرکے سامان قبضہ میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے نوجوان نسل کو نشہ آوراشیاء سے بچانے کے لئےشیشہ کیفوں کے خلاف کر یک ڈاو ن شروع کر رکھا ہے

08/09/2021

پٹھان کا بچہ اسپائڈر مین سے کہیں آگے

04/09/2021

مریض سمجھا کہ موت کا فرشتہ کیا ہے

01/09/2021

https://youtu.be/_ipSYsaHRZs
سید علی گیلانی کے تاریخی الفاظ آج بھی کانوں میں گونجتے ہیں

23/08/2021

اس بچے کی آواز سنیں ۔ماشاءاللہ

31/05/2021

جیو پر حامد میر پر پابندی عائد
https://m.youtube.com/channel/UCNWDv3iCROn5RAosKTQbN5Q جیو پر حامد میر پر پابندی عائد ۔کیپٹل ٹالک اب ہم دنیا کے بغیر ہوگا ۔مزید اہم خبروں کے لئے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کر لیں ۔

کوئی امتحان کینسل نہیں ہوگا ۔ شفقت محمود نے واضح کر دیا
04/05/2021

کوئی امتحان کینسل نہیں ہوگا ۔ شفقت محمود نے واضح کر دیا

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے درمیان پڑی ہوئی لاش سوالیہ نشان بن گئی ۔ شہر میں خوف و ہراس https://youtu.be/LW61hKL9p5g
01/05/2021

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے درمیان پڑی ہوئی لاش سوالیہ نشان بن گئی ۔ شہر میں خوف و ہراس
https://youtu.be/LW61hKL9p5g

Gujranwala G۔T Road Kay Darmyan Lash Swaliya Nishan Ban G*i | Shehr Me Khof O Hras | Breaking News |......Gujranwala me aik shakhs jo G.T Road kay Darmyan Le...

02/04/2021

ویڈیو پسندآئے تو ہمارا یوٹیوب چینل ضرور سبسکرائب کریں
https://youtu.be/PjLUF7m7sIA

01/04/2021

اگر ویڈیو پسند آئے تو ہمارا یوٹیوب چینل ضرور سبسکرائب کریں ۔شکریہ
https://youtu.be/K0b2hQjciPg

31/03/2021

اگر ویڈیو پسند آئے تو ہمارا یوٹیوب چینل ضرور سبسکرائب کریں ۔نیچے لنک موجود ہے ۔
https://youtu.be/KumnylK5V18

23/03/2021
https://youtu.be/URXHhuOZYHIتعلیمی ادارے میں بے شرمی کی حد پار ہوگئی
12/03/2021

https://youtu.be/URXHhuOZYHI
تعلیمی ادارے میں بے شرمی کی حد پار ہوگئی

University Student Ki Sharamnak Video Viral | Pakistani Students Tabahi Ki Taraf Kiun Ja Rahay Hain

https://youtu.be/-wqRDlGaAUU
11/02/2021

https://youtu.be/-wqRDlGaAUU

Agreement between Government and TLP, PM Imran Khan exclusive . Breaking news....The government and Tehreek-i-Labbaik Pakistan (TLP) have reached terms to co...

https://youtu.be/mZQwmv8Zv3g
09/02/2021

https://youtu.be/mZQwmv8Zv3g

گوجرانوالہ میں طالبعلموں کا شدید احتجاج | Islami Jamiat talba | Breaking news |Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan is the largest student organisation in Pakista...

subscribe youtube channel
04/02/2021

subscribe youtube channel

Breaking News | کراچی میں چوروں نے پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا | Aham News.....is channel pr |news|breaking news|headline|news updates|live news|pakistan|tv|ta...

عمران خان کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی..https://youtu.be/JTWeNA0wap0
18/01/2021

عمران خان کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی..
https://youtu.be/JTWeNA0wap0

09/01/2021

Maryam Nawaz Sharif Grilled By Journalist New Viral Video Today | PDM Maryam Nawaz Panic On Question
https://youtu.be/T7DdBY-Jc00

24/12/2020

Sheikh Rashid's press conference sheikh rashid ka kehna hy k molana fazlur rehman fsad ki jar hy.maryam nwaz sy hamy koi khatra nahi hy.or mujy umeed hy zard...

16/12/2020

کرنل کے بیٹے کی عام فوجی کے ساتھ بدتمیزی

15/12/2020

PDM ماضی کی اک جھلک

15/12/2020

covid کس کا مخفف ہے
ایک بڑی سازش .....حیرت انگیز اہم انکشافات
ویڈیو مکمل دیکھیں اور اور دوسروں تک ضرور پہنچائیں

14/12/2020

طیب ایردوان سے ملنے کی مشتاق لڑکی

لاپتہ شہریوں کے کیس کی منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران متاثر اہل خانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے او...
02/12/2020

لاپتہ شہریوں کے کیس کی منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران متاثر اہل خانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے گھر کا لاپتہ فرد مرگیا ہے تو ارباب اختیار ہمیں بتادیں اور اس کی لاش ہی دے دیں تاکہ صبر آجائے۔کمرہ عدالت ميں دوران سماعت لاپتہ شہريوں کے اہلخانہ نے آواز بلند کرتے رہے۔ کسی فرد کو غائب ہوئے 9 سال تو کسی کو 6 سال بیت چکے ہیں، کسی کا شوہر تو کسی کا بھائی لاپتہ ہے اور ان کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔اس موقع پر سرکاری دفتر ميں نائب قاصد کی حيثيت سے کام کرنے والے حسن بلال کی اہليہ بھی آبديدہ ہوگئيں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا 6 سال سے کچھ پتہ نہیں۔ خاتون کے چار بچے ہيں اور سرکار نے اب ان کے شوہر کی تنخواہ بھی بند کردی ہے۔عدالت نے 4 فروری کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت ميں طلب کرلیا اور پولیس حکام سے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Getty Imagesبدھ کی صبح پاکستان کے سوشل میڈیا پر نظر دوڑائی تو یہ معلوم ہوا کہ ’اقوامِ عالم پاکستان کی تعریف و توصیف‘ میں...
26/11/2020

Getty Imagesبدھ کی صبح پاکستان کے سوشل میڈیا پر نظر دوڑائی تو یہ معلوم ہوا کہ ’اقوامِ عالم پاکستان کی تعریف و توصیف‘ میں مگن ہیں۔ تھوڑی مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ان تعریفوں کی وجہ ’کووڈ 19 کی وبا کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے سبب کم سے کم اقتصادی نقصان‘ کا ہونا ہے۔اب اسے خوش فہمی کہیں یا غلط فہمی اس کی وجہ آج عالمی اقتصادی فورم یعنی ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کے حوالے سے ہونے والی ممکنہ بحث ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم آج ایک ’سی ایس ڈی‘ یعنی کنٹری سٹریٹجی ڈائیلاگ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیےکیا پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کی شرائط نرم کروا سکتا ہے؟کیا چینی قرض ہی پاکستان کے اقتصادی بحران کا ذمہ دار ہے؟ ’تین فیصد کی امید تھی، جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی‘اس ڈائیلاگ کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے اور ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈ، عالمی کارپوریشنز کے سربراہان اور فورم کی شراکت دار کمپنیوں کے ساتھ ایک مذاکرے میں حصہ لیں گے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس آج یہ موقع ہے کہ وہ اقوامِ عالم کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنائی گئی اقتصادی پالیسی اور غریبوں کو معاشی سہارا دینے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔ سوشل میڈیا پر کیا کہا جا رہا ہے؟سوشل مڈیا صارفین خصوصاً حکومت کے حامیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا پہلے سے ہی پاکستان اور عمران خان کی صلاحیتوں کی معترف ہو چکی ہے۔ سمیرا ذوالفقار خان نامی صارف نے ’پاکستان سٹرٹیجک ڈے‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ ’وزیر اعظم عمران خان کا وژن عالمی سطح پر کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔‘ساجدہ حسین نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’دنیا نے وزیر اعظم عمران خان کی کووڈ کے لیے ذہین پالیسی کو تسلیم کیا ہے۔‘خود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ایسی ہی ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک رہنما منزّہ حسن کا کہنا تھا: ’وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی قوم اور معیشت کو جس احسن طریقے سے کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے نکالا، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں اس کی کوئی مثال نہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کا وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین!‘ڈاکٹر نبیل حسن نے ٹویٹ کی کہ ’ورلڈ اکنامک فورم آج پاکستان کا دن منا رہا ہے۔‘ان کے بقول ایسا کرنے کی وجہ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے یہ تسلیم کیا جانا ہے کہ ’وزیر اعظمعمران خان کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے کس طرح نمٹا۔‘انھوں نے اسے پاکستان کے لیے ’قابلِ فخر لمحہ‘ قرار دیا۔لیکن کیا بین الاقوامی فورم نے واقعی آج کا دن پاکستان کے نام وقف کر دیا ہے؟اس حوالے سے جب پاکستان کے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کے جاری کردہ بیان کو ہی حتمی سمجھا جائے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق ’آج کے دن پاکستانی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور مخدوم خسرو بختیار اور وزیر صنعت و پیداوار کے حماد اظہر بھی عالمی کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔‘ دفترِ خارجہ نے اسے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ان کا اعتراف کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک سالانہ عمل ہے جس کے دوران کسی نہ کسی ملک کو یہ موقع دیا جاتا ہے اور آج یہ پاکستان کی باری ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے سٹریٹجی ڈائیلاگ میں ہوتا کیا ہے؟پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم ایسے ممالک کے لیے پلیٹ فارم ہے جہاں ابھرتی ہوئی معیشت اور نشو و نما میں اضافے کا امکان ہوتا ہے۔ آج کا یہ موقع پاکستان کو رواں برس ملنے والا دوسرا موقع ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ دوسرا موقع دراصل ’پاکستان کی مثبت اقتصادی رفتار اور کووڈ 19 کی وبا کے دوران اس کی قابلِ ستائش لچک کا اعتراف ہے۔‘پاکستانی وزیر اعظم اور وزارتیں اس حوالے سے عالمی رہنماؤں کو پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گی۔اسی حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مکالماتی سلسلہ مختلف ممالک کے ساتھ ڈبلیو ای ایف کی شراکت کا ایک حصہ ہے اور پاکستان نے کووڈ 19 کی وبا کے پہلے مرحلے کے دوران پسماندہ افراد کے تحفظ کے لیے پختہ ردعمل ظاہر کیا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ اس موقعے پر مالیاتی، صنعتی، تجارتی اور غربت میں کمی سمیت کئی پالیسی امور پر پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ ڈبلیو ای ایف کی قیادت کی اچھی گفتگو رہے گی۔ماضی میں ورلڈ اکنامک فورم سے منسلک رہنے والے تجزیہ کار مشرف زیدی کے مطابق اس فورم پر دنیا بھر سے سرمایہ کار کمپنیوں اور کاروباروں کے سربراہ شرکت کرتے ہیں اس لیے یہ پاکستان کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی ’معیشت کی متاثر کن کارکردگی کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کر سکے۔‘انھوں نے اسے پاکستان کے لیے اقوامِ عالم کے سامنے اپنا آپ منوانے کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔ پاکستان کو اس ڈائیلاگ سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟مشرف زیدی کے بقول اس اجلاس میں 111 کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے اور ان کی وجہ سے یہ مباحثہ اور مذاکرات نہایت اہم ہوں گے۔ ان کے خیال میں اگر پاکستان نے واقعی معیشت کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے تو وہ آج اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو پاکستان آنے کے لیے آمادہ کر سکیں گے۔ مشرف زیدی وزیر اعظم عمران خان سے کافی پر امید نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں بینظر بھٹو کے بعد اب عمران خان وہ واحد رہنما ہیں جو مغربی دنیا کو پاکستان کے حوالے سے متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘بی بی سی نے ان سے پوچھا کہ پاکستان اس فورم سے کیا کیا فائدے اٹھا سکتا ہے؟سرمایہ کاری: مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے پہلے تو اپنی معاشی ترقی اور استحکام کا حوالہ دے کر بڑی کمپنیوں اور کاروباروں کو قائل کر سکتا ہے کہ پاکستان ان کی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ برآمدات میں اضافہ: پاکستان کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ اپنی برآمدات کے حوالےس سے اقوام عالم کو قائل کر سکے۔ پاکستانی رہنماؤں کے پاس ایک دلیل یہ ہوگی کہ یہاں معیاری اور سستی مصنوعات بنائی جا سکتی ہیں اور یہاں لیبر بھی سستی ہے۔ چونکہ کووڈ کی وجہ سے چینی کی برآمدات میں کمی آئی ہے اس لیے پاکستان کے پاس عالمی منڈی میں خود کو منوانے کا ایک موقع ہے۔ چھوٹے کاروبار: پاکستان بین الاقمت کمپنیوں کے نمآئندوں کو اس بات پر آمادہ کر سکتا ہے کہ وہ یہاں چھوٹے کاروباروں کا آعآم کرے خصوصا7 ٹیکنالوجی کے شعبے میں۔ صحت عامہ کا شعبہ: پوری دنیا کی طرح کووڈ کی وجہ سے پاکستان میں بھی صحت عام کے شعبے میں کمزوریاں کھل کر سامنے آئی ہیں اس لیے پاکستان اس شعبے کی جانب بھی سرمایہ کاروں کیتوجہ مبذول کروا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان بھر میں 26 نومبر سے اگلے سال 10 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند ...
23/11/2020

وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان بھر میں 26 نومبر سے اگلے سال 10 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلے کا اطلاق مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔وزارت تعلیم کا تعليمی اداروں کی بندش یا کھلے رکھنے سے متعلق اہم اجلاس آج 23 نومبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس ڈاکٹر فیصل سلطان ، صوبائی وزرائے تعلیم اور نجی اسکولوں کے نمائندوں نے بذریعے ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے ابتدا میں اسکولوں کو مرحلہ وار بند کرنے سے متعلق تجویز پیش کی گئی، جس پر تمام صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے اتفاق کیا گیا اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں کرونا کیسز کے اضافے کے بعد تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کر دیئے جائیں گے، جب کہ اگلے سال 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بچوں کو گھر سے تعلیم دی جائے گی اور طلباء گھر سے بیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کرسکیں گے، جب کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے ميں جائزہ اجلاس بلایا جائے گا۔ دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ سالانہ امتحانات اگلے سال 2021 میں 15 جنوری سے منعقد کیے جائیں گے اور نیا تعلیمی سال اگست تک لے جایا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجابوزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 23 نومبر کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے کیلئے جنوری ميں دوبارہ میٹنگ ہوگی۔ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا۔ کيس آنے پر نجی اسکول بتاتے نہيں تھے۔ حکومت کی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔ چھٹیوں میں آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔ بچوں کو مالز، پارکس میں جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ساتويں اور آٹھویں جماعت کے امتحان اگلے سال مارچ میں ہوں گے۔ مئی، جون میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحان ہوں گے۔ اساتذہ پیر اور جمعرات کو تعليمی اداروں ميں حاضر ہوں گے۔ چھٹيوں ميں گریڈڈ ہوم ورک ديا جائے گا۔ گريڈڈ ہوم ورک کا معیار 50 فیصد ہوگا۔ اگلی کلاس ميں ترقی گريڈڈ ہوم ورک پر منحصر ہوگی۔ امتحان ميں 50 فیصد ایم سی کیوز ہوں گے۔پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنزسما سے خصوصی گفتگو میں آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ طارق شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسکولوں کو کھلا رکھا گیا ہے، پرائیوٹ اسکولوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ طارق شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا۔ ہم فیصلے کو نہیں مانتے ہیں۔ بلوچستانقبل ازیں وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات اگلے ماہ یکم دسمبر سے ہوں گی اور نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد اگلے سال مارچ میں شروع ہوگا۔پنجاب میں شادی ہالز بند پنجاب حکومت کی جانب سے 20 نومبر بروز جمعہ شادی ہالز ميں تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔ نئی احکامات کے مطابق تقریبات میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ شادی اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گيا ہے۔قبل ازیں 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی قبل از وقت اور معمول سے زيادہ چھٹیاں دینے کی تجویز دی گئی تھی۔اجلاس میں پہلی تجویز یہ دی گئی تھی کہ 24 نومبر سے 31 جنوری تک چھٹياں دی جائيں۔ دوسری تجویز کے مطابق ‏24 نومبر سے پرائمری اسکولز بند کردئیے جائیں۔ 2دسمبر سے مڈل اسکولز ميں چھٹيوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی گئی ہے، جب کہ ‏15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز کو بند بھی کرنے پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹويٹ میں لکھا تھا کہ دن 12 بجے نيوز کانفرنس کرکے عوام کو فيصلوں سے متعلق آگاہ کريں گے۔ کرونا کی دوسری لہر سے کيسز ميں اضافہ ہونے پر حکومت کی تشويش بھی بڑھ گئی ہے۔اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں وزير صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ تعليمی اداروں ميں چھٹياں ہونی چاہئيں، جب کہ طبی ماہرين بھی اس مؤقف سے اتفاق کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھلے رہنے سے بچے ہی نہيں ان کے گھر والے بھی خطرے ميں ہيں۔ وبا پھیل رہی ہے، بچوں کو چھٹياں دينا ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت تعلیم کا اجلاس 16 نومبر کو ہوا تھا، جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھیجی گئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 21 نومبر کو ہونے والے محکمہ تعلیم سندھ کے اجلاس میں صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا تھا۔شرکا کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول اور کالجز بند نہیں ہونے چاہیئں۔ اسکول اور کالجز میں ایس او پیز کو مزید سخت کیا جائے گا، تاہم جو اسکول آن لائن تعلیم دینا چاہیں، وہ دے سکتے ہیں۔

تعليمی ادارے بند ہوں گے يا کھلے رہيں گے۔ وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج 23 نومبر بروز پیر طلب کرلیا گیا ہ...
23/11/2020

تعليمی ادارے بند ہوں گے يا کھلے رہيں گے۔ وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج 23 نومبر بروز پیر طلب کرلیا گیا ہے۔ تمام صوبائی وزراء اور وفاقی وزير تعليم ويڈيو لنک کے ذريعے اجلاس میں شرکت کريں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹويٹ میں لکھا کہ دن 12 بجے نيوز کانفرنس کرکے عوام کو فيصلوں سے متعلق آگاہ کريں گے۔ کرونا کی دوسری لہر سے کيسز ميں اضافہ ہونے پر حکومت کی تشويش بھی بڑھ گئی ہے۔ وزير صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تعليمی اداروں ميں چھٹياں ہونی چاہئيں، جب کہ طبی ماہرين بھی ياسمين راشد کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہيں۔ ان کا کہنا ہے اسکول کھلے رہنے سے بچے ہی نہيں ان کے گھر والے بھی خطرے ميں ہيں۔ وبا پھیل رہی ہے، بچوں کو چھٹياں دينا ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت تعلیم کا اجلاس 16 نومبر کو ہوا تھا، جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھیجی گئی تھیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 21 نومبر کو ہونے والے محکمہ تعلیم سندھ کے اجلاس میں صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا تھا۔شرکا کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول اور کالجز بند نہیں ہونے چاہیئں۔ اسکول اور کالجز میں ایس او پیز کو مزید سخت کیا جائے گا، تاہم جو اسکول آن لائن تعلیم دینا چاہیں، وہ دے سکتے ہیں۔وزیر تعلیم پنجابوزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ہم نے وہ فیصلہ لینا ہے جو طلبہ اور اساتذہ کیلئے بہتر ہو۔ سب سے زیادہ ایس او پیز پر اسکولوں میں عمل ہو رہا ہے۔ اگربچے اسکول نہیں جا رہے تو یہ نہ ہو کہ بچوں کو شاپنگ مال، تفریحی مقامات یا مری وغیرہ لے جائیں۔ یہ چھٹیاں نہیں، جو آن لائن پڑھائی کرسکتے ہیں وہ کرینگے۔ سردیوں کی چھٹیاں اب دینی ہیں تو گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنا پڑیںگی۔خیبرپختونخوادوسری جانب وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 23 نومبر سے 2 دن پہلے اور بعد میں بھی ہوسکتا ہے۔ صوبہ بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جائے۔بلوچستان قبل ازیں وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی اور نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔پنجاب میں شادی ہالز بند پنجاب حکومت کی جانب سے 20 نومبر بروز جمعہ شادی ہالز ميں تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔ نئی احکامات کے مطابق تقریبات میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ شادی اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گيا ہے۔مرحلہ وار اسکولز بند ہوسکتے ہیںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی کا کہنا ہے کہ وباء بڑھ گئی تو ایسی صورت حال پیدا ہو جائے گی کہ اسپتالوں میں جگہ نہ ہو۔ یہ قومی ایشو ہے، ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اسکولوں کو بھی مرحلہ وار بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔

پاکستان  کے لیے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویک...
21/11/2020

پاکستان کے لیے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی آفر کر دی۔ پاکستان کے متوقع کورونا ویکسین کے بارے امریکہ سے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون کی آفر کی ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی آفر سے آگاہ کر دیا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں متوقع کورونا ویکسین سے مقامی ضرورت پوری کریں گے، دوسرے فیز میں ویکسین دوست و اتحادی ممالک کے لیے دستیاب ہو گی۔تام پاکستان کو کورونا ویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متوقع کورونا ویکسین سازی کے عمل میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں۔باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کورونا ویکسین تیار کر سکیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مشن نے حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز دی ہے جس پر پاکستان نے کورونا ویکسین سازی کی امریکی آفر پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت صحت اور متعلقہ حکام سے امریکی آفر پر تجاویز مانگ لی ہیں۔ -->

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین سے شادی کرلی ہے۔حال ہی میں بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہ...
21/11/2020

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین سے شادی کرلی ہے۔حال ہی میں بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا تھا جس کی بنیادی وجہ اداکارہ نے دین اسلام سے محبت بتائی تھی۔View this post on InstagramA post shared by Spotboye ()متعلقہ خبربھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیابالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز... قبول اسلام کے بعد ثناء خان اب ایک عالم دین مفتی انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی پر ثناء خان نے بتایا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا تھا۔متعلقہ خبرکس دعا نے ثناء خان کی زندگی بدل دی؟اسلام کے خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی...واضح رہے ثناءخان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔ثناءخان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب اُن کے لیے دُعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔بھاررت کی سابق اداکارہ نے اپنی شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ اب کوئی بھی اُنہیں شوبز کے کسی کام کے لیے مدعو نہ کرے۔ -->

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اب تک لاکھوں انسانوں کو متاثر کر چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آپ اس وائرس سے متاثر ہوں، ...
21/11/2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اب تک لاکھوں انسانوں کو متاثر کر چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آپ اس وائرس سے متاثر ہوں، تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ کورونا وائرس کی دوسری لہر اب تک پہلی لہر سے کہیں زیادہ افراد کو متاثر کر چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں روزانہ نمایاں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یورپ کے کئی ممالک میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ترقی پذيز ممالک، جہاں اس وبا نے مزید غربت پیدا کی ہے، دوسرے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں۔ ایسے میں انتہائی اہم ہے کہ تمام افراد اپنے اپنے طور پر سماجی فاصلے، ماسک کے استعمال اور ہاتھوں کو بار بار دھونے جيسے عوامل پر عمل پیرا ہوں۔ ایسے میں ایک سوال یہ بھی اہم ہے کہ اگر آپ اس وائرس سے متاثر ہو جائیں، تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ علامات سے اندازہخشک کھانسی، بخار اور بعض صورتوں میں خوشبو اور ذائقے کا احساس ختم ہوجانا وہ عمومی علامات ہیں، جو کووِڈ انیس کی صورت میں ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں اہم ترین بات یہ ہے کہ آپ خود کو دیگر گھر والوں سے علیحدہ کر لیں اور خاص طور پر مشترکہ غسل خانہ اور بیت الخلا استعمال نہ کریں۔ ساتھ ہی جسم میں درد کی شکایت زیادہ ہو، تو پیراسٹامول یا ابوپروفین لے لیں۔ واضح رہے کہ ابتدا میں ابوپروفین سے متعلق ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ یہ اینٹی انفلیمیٹری دوا کورونا وائرس کی صورت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے، تاہم محققین نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ ماہرین کے مطابق کھانسی کی صورت میں کمر کے بل نہ لیٹیں بلکہ پہلو پر لیٹیں۔ جب کہ بیٹھيں، تو سیدھے بیٹھیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے میں ایک چمچ شہد استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم اگر مریض بارہ ماہ سے کم عمر بچہ ہے، تو کسی صورت شہد نہ دیں۔ ایسے میں کسی صورت کسی دوسرے شخص سے براہ راست رابطہ نہ رکھیں اور میڈیکل اسٹور بھی خود نہ جائیں۔ اگر ڈاکٹر کے پاس بھی جانا ہو، تو پہلے مطلع کر دیں، تاکہ وہ حفاظتی انتظام کر سکیں۔ اگر سانس اکھڑنے لگےاگر سانس لینا شدید دشوار ہو تو کمرے کو قدرے سرد رہنے دیجیے۔ ایسے میں کھڑکی کھولنا یا کمرے میں ہیٹنگ کم کرنا بہتر ہے، تاہم کسی صورت پنکھے کا استعمال نہ کریں۔ ایسے میں نہایت آہستگی سے ناک کے ذریعے سانس اندر کھینچيں اور منہ سے ہوا خارج کریں۔ ایسے میں کرسی پر سیدھی کمر کے ساتھ بیٹھنا بہتر ہو گا۔ سانس اکھڑنے کی صورت میں بوکھلاہٹ کا شکار ہر گز نہ ہوں بلکہ اپنے اعصاب قابو میں رکھیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششعام حالات میں کوئی شخص بیماری سے بچنے کی تدبیر کرتا ہے، تاہم وبائی صورت حال میں اس بیماری سے دوسروں کو بچانا اہم ترین راستہ ہے۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں آپ کے لیے سب سے اہم یہ ہونا چاہیے کہ آپ سے یہ وائرس آگے نہ پھیلے۔ اس کے لیے سیلف آئیسولیشن اہم ترین قدم ہے۔ اگر آپ کا دوسروں سے الگ ہونا ممکن نہیں، تو ایسی صورت میں ہر وقت ماسک پہنیں اور فاصلہ برقرار رکھیں۔ چند حالات میں جانوروں میں کورونا وائرس کی منتقلی کی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں احتیاطی طور پر جانوروں سے رابطہ محدود تر کر دیں۔ اگر پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی اور موجود نہ ہو، تو ایسی صورت میں کسی بھی ناگزیر رابطے سے قبل اور بعد میں ہاتھ اچھی طرح سے دھوئیں۔ پانی پئیں اور آرام کریںبیماری کی صورت میں کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ مائع آپ کے جسم میں موجود رہے۔ پانی بیماری میں جسم کی وائرس سے لڑائی میں مدافعاتی نظام کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ ایسے میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ جسم کو زیادہ سے زیادہ آرام دیں۔ ہسپتال آخری حلاگر آپ کا سانس لینا محال ہو اور آپ کو محسوس ہو کہ آپ کو طبی مدد کی ضرورت ہے، ایسے میں ہسپتال منتقلی ضروری ہے۔ ہسپتال منتقلی کے لیے طبی عملے سے رابطے پر آپ متعلقہ عملے کو مطلع کر دیں، تاکہ آپ تک پہنچنے والی ایمبولینس، نرسز یا ڈاکٹرز پہلے سے تیار ہوں اور اس وائرس سے متاثر نہ ہو جائیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AHAM News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share