ٹنڈومحمد خان کی عدالت نے محکمہ حیسکو کی جانب سے کرائی جانے والی تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیدیا
14/09/2023
سیپکو حکام کی انسانی حقوق کی پامالی اورشہریوں کی تذلیل،
کیا کنڈے صرف کچی آبادیوں میں غریبوں کے ہیں؟
05/11/2021
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ہے، رات گئے وزارت خزانہ کی جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسےاور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، اگر اوگرا کی سفارشات پر عمل کیا جاتا تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
Be the first to know and let us send you an email when City News HD Live سٽي نيوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.