Sowa Asal Press Club Lahore

  • Home
  • Sowa Asal Press Club Lahore

Sowa Asal Press Club Lahore یہ ایک تنظیم ہے جو عوامی خدمت کےلئے بنائی گئی۔ اس پریس ک
(2)

06/01/2022
05/01/2022
صواآصل(نامہ نگار) مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ دیہاڑی دار طبقہ دو وقت روٹی کمانے سے محروم، ضروریات زندگی ک...
05/01/2022

صواآصل(نامہ نگار) مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ دیہاڑی دار طبقہ دو وقت روٹی کمانے سے محروم، ضروریات زندگی کی اشیاءعام آدمی کی پہنچ سے دور، عوام خودکشیوں پر مجبور۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی حاجی محمد عباس نے صواآصل پریس کلب میں صحافیوں سے ایک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایماندار اور عظیم لیڈر ہے لیکن ان کی کابینہ میں اکثریت کرپٹ لوگوں کی ہے۔ حکومتی مشیر وزیر عمران خان کو سب ٹھیک ہے کی غلط رپورٹ پیش کر کے گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز مہنگائی سے عام عوام شدید پریشان ہے۔ اپوزیشن مہنگائی کے اس عالم میں کچھ بہتر کرنے کی بجائے اپنے نمبر بنانے میں مصروف ہے۔ اپوزیشن نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب پھر سے عوام کو اپنے بیانات کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بہت سارے چھوٹے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں اور بیروزگاری میں روز بہ روز اضافی ہوتا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حاجی محمد عباس نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکیں ہیں۔ حکومت کو اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صواآصل( نامہ نگار)عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ےقینی بنانا اولین ترجیح ہے، میری تعیناتی کے بعد چوکی صواآصل میں...
12/12/2021

صواآصل( نامہ نگار)عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ےقینی بنانا اولین ترجیح ہے، میری تعیناتی کے بعد چوکی صواآصل میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے اور علاقے میں گشت کا دورانیہ بڑھانے اور ناکہ بندی کرنے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ چوکی میں تعیناتی کے بعد سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ یہ گفتگو تھانہ کاہنہ کی چوکی صواآصل کے انچارج سب انسپکٹر ملک فاروق نے صواآصل پریس کلب لاہور کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کی۔انہوں نے مزےد کہا کہ منشےات فروشوں اور دوسرے سماج دشمن عناصر سے رعائےت نہےں برتےں گے ۔ رات تین بجے تک سڑکوں پر میں خود پیٹرولنگ کرتا ہوں۔ قےام امن کےلئے شہری بھی پولیس سے تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان قائم کرنا مشکل ہے۔ جرائم پر قابو پانا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معززےن علاقہ مجھے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرے، میں کاروائی کرونگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(           ) نشتر پریس کلب ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے امیدواران کی صواآصل پریس کلب لاہور آمد، صواآصل پریس کلب کے چیئرمین...
08/12/2021

لاہور( ) نشتر پریس کلب ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے امیدواران کی صواآصل پریس کلب لاہور آمد، صواآصل پریس کلب کے چیئرمین حاجی محمد عباس ، جنرل سیکرٹری عاطف بھٹی، نائب صدر ملک مشتاق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ساتھ مل کر چلنے کا عزم۔نشتر پریس کلب ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے وفد میں امیدوار برائے صدر افضل نذیر، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد میﺅ، امیدوار نائب صدر چوہدری محسن حسن، امیدوار جوائنٹ سیکرٹری عتیق کھوکھر ، سرپرست اعلیٰ سہیل باجوہ، امیدوار جنرل سیکرٹری حیدر علی بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری خالد میﺅ کی زیر قیادت وفد نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری جنگ صحافت پر قبضہ کرکے ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کیخلاف ہے۔ ہم صحافیوں کے تحفظ اور خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس دوران صواآصل پریس کلب لاہور کی ٹیم نے جنرل سیکرٹری عاطف بھٹی کی قیادت میں نشتر پریس کلب ورکنگ جرنلسٹ گروپ کی ووٹ اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ چیئرمین حاجی محمد عباس نے کہا کہ ہم صحافت برائے خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(           ) صواآصل کے قریب فیروزپور روڈ پر واقع فیکٹری کے ملازمین نے احتجاج کیا۔ ورکروں نے جھوٹے مقدمات ختم کرنے،...
25/11/2021

لاہور( ) صواآصل کے قریب فیروزپور روڈ پر واقع فیکٹری کے ملازمین نے احتجاج کیا۔ ورکروں نے جھوٹے مقدمات ختم کرنے، نکالے گئے ورکروں کی بحال کرنے ، ورکروں کا الیکشن کرانے کے حق کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کروا دیا۔ تفصیلات کیمطابق آج پیل فیکٹری کے ملازمین نے سینکڑوں کی تعداد میں فیکٹری مالکان اور لیبر یونین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پر امن مظاہرے میں فیکٹری ورکروں کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری کہیں بھی سنوائی نہیں ہوہی، 175 کے قریب ملازمین کو ملازمت سے جبراً نکال دیا گیا ہے۔ اپنا حق مانگنے پر ہمارے اوپر سنگین مقدمات درج کروائے گئے۔ ورکرز جب بھی اپنا حق مانگتے ہیں تو ورکروں کو گرفتار کروا دیا جاتا ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ لیبر یونین ہمارا ساتھ دینے کی بجائے ہمارے خلاف ہے اس لیئے ہمیں الیکشن کا حق دیا جائے۔ مطالبات میں یہ بھی کہا گیا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنا مثبت کردار ادا رے۔ ورکروں نے احتجاج کے دوران یہ بھی کہا کہ اوور ٹائم 140 روپے کی بجائے 80 روپے ملتا ہے۔ احتجاج کو لیڈ کرنے والے فیکٹری ملازمین میں سفارش، فلک شیر، ذوالفقار، نوید ، فرمان و دیگر تھے۔ اہل علاقہ جن میں آصف نمبردار، بابر بھٹی، حاجی رفاقت، بشارت علی وغیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ فیکٹری نے ہماری نکاسی آب کو روک رکھا ہے جس کی وجہ سے ہماری سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ ورکروں کی طرف سے کئے گئے احتجاج کے بارے میں فیکٹری انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے اعلیٰ حکام سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔ ایس ایچ او تھانہ کاہنہ نے احتجاج کو افہام و تفہیم سے ختم کروا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Report By: Atif Bhatti
08/09/2020

Report By: Atif Bhatti

Report By: Atif BhattiRana M. Arham SHO Police Station Kahna
08/09/2020

Report By: Atif Bhatti
Rana M. Arham SHO Police Station Kahna

Report By: Dr. Muhammad Adnan
08/09/2020

Report By: Dr. Muhammad Adnan

Congratulations Asif Bhai
05/02/2020

Congratulations Asif Bhai

صواآصل( نامہ نگار)گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے دستور اور چیف آرگنائزر کے نوٹیفکیشن کے تناظر میں ضلع لاہور (جنوبی) کی...
16/12/2019

صواآصل( نامہ نگار)گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے دستور اور چیف آرگنائزر کے نوٹیفکیشن کے تناظر میں ضلع لاہور (جنوبی) کی گورننگ باڈی جس کی صدارت ظہیر عباس کھوکھر نے کی اور نشتر ٹاﺅن کی گوورننگ باڈی کی منظوری دی ہے جس میں سینٹرل پنجاب ریجن کے صدر کی مشاورت بھی شامل تھی۔ نشتر ٹاﺅن میں گورننگ باڈی میں محمد فیاض بھٹی صدر، ملک اصغر اعون سینئر نائب صدر، حمزہ اسد کھوکھر نائب صدر، نعیم اللہ تاج نائب صدر، حُرم مرتضیٰ جنرل سیکرٹری، محمد امجد خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ہارون یوسف بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ملک اسد کھوکھر (پانڈوکی) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عارف بلوچ سیکرٹری ممبر شپ، تنویر اسد خان سیکرٹری فنانس اور محسن مزمل کو سیکرٹری انفارمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ اس موقع پر فیاض بھٹی نے صوآصل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صواآصل ( نامہ نگار) نوسر بازوں کا پاکستان میں راج، لوگوں کو کالز کر کے مختلف طریقوں سے لوٹنے اور اکاﺅنٹ ہیک کرنے لگے، حک...
16/12/2019

صواآصل ( نامہ نگار) نوسر بازوں کا پاکستان میں راج، لوگوں کو کالز کر کے مختلف طریقوں سے لوٹنے اور اکاﺅنٹ ہیک کرنے لگے، حکومتی انتظامیہ بالکل ناکام نظر آنے لگی۔صواآصل پریس کلب کے سینئر نائب صدر افتخار نتھی کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیکروں نے ہیک کر لیا ۔ لوگ PTA کے جعلی اور خود ساختہ نمائندے بن کر لوگوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کر کے غلط استعمال کرنے لگے۔ عوام کا کہنا ہے کہ نوسرباز ہمارا اکاﺅنٹ ہیک کر کسی بھی غلط کام میں استعمال کرسکتے ہیں۔ لوگوں میں شدید خوف و ہراس۔ انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صواآصل پریس کلب کے سینئر نائب صدر افتخار نتھی کا کسی نے PTA کا جعلی اور خود ساختہ نمائندہ بن کر واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کر لیا۔ اکاﺅنٹ ہیک ہوجانے کے بعد جب ہیکر کوکال کی تو اس نے کہا کہ جو کر سکتے ہو کر لو۔ افتخار نتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ہیکرز کہیں میرا نمبر کا غلط استعمال نا کر یں۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ اگر آپ کو اس قسم کی کوئی بھی کال آئے تو اس کو ہر گز اپنی تفصیل نہ دیں۔انہوں نے PTA اور متعلقہ اداروں سے ایسے نوسربازوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام ایسے نوسر بازوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جلد آ رہا ہے   اب آپ شہر میں۔
01/12/2019

جلد آ رہا ہے اب آپ شہر میں۔

اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست ہوگی: چوہدری محمد منشاء سندھو سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف
01/12/2019

اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست ہوگی: چوہدری محمد منشاء سندھو سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

البراک کے آپریشن مینجر عمر عزیز خان کا شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ
01/12/2019

البراک کے آپریشن مینجر عمر عزیز خان کا شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ

سینئر صحافی ماجد شاہ کی فیکٹری پر مسلحہ افراد کا حملہ
01/12/2019

سینئر صحافی ماجد شاہ کی فیکٹری پر مسلحہ افراد کا حملہ

صقور سے لے کر لاہور تک مین فیروز پور روڈ پر بھاری گاڑیوں کا قبضہانتظامیہ خاموش تماشائی
01/12/2019

صقور سے لے کر لاہور تک مین فیروز پور روڈ پر بھاری گاڑیوں کا قبضہ
انتظامیہ خاموش تماشائی

آشر شناضر کو یونائیٹڈ نیوز کا لاہور میں   بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
01/12/2019

آشر شناضر کو یونائیٹڈ نیوز کا لاہور میں بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

محفوظ احمد بٹ کو یونائیٹڈ نیوز کا ڈسٹرکٹ گجرات میں بیوروچیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
01/12/2019

محفوظ احمد بٹ کو یونائیٹڈ نیوز کا ڈسٹرکٹ گجرات میں بیوروچیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Congratulations to be a part of
01/12/2019

Congratulations to be a part of

مہر علی مہران *گروپ لیڈر صواآصل پریس کلب لاہور* کو روز نامہ *سیاسی میدان* کا نامہ نگار بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
22/11/2019

مہر علی مہران *گروپ لیڈر صواآصل پریس کلب لاہور* کو روز نامہ *سیاسی میدان* کا نامہ نگار بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

افتخار احمد نتھی کی محنت، لگن، مخلصی، اور خصوصی محبتوں کا صواآصل پریس کلب کی مکمل باڈی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
05/11/2019

افتخار احمد نتھی کی محنت، لگن، مخلصی، اور خصوصی محبتوں کا صواآصل پریس کلب کی مکمل باڈی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

Address


Opening Hours

Monday 07:00 - 21:00
Tuesday 07:00 - 21:00
Wednesday 07:00 - 21:00
Thursday 07:00 - 21:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 07:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923009358666

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sowa Asal Press Club Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sowa Asal Press Club Lahore:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share