Engr. Shakil Ahmad

  • Home
  • Engr. Shakil Ahmad

Engr. Shakil Ahmad Welcome
Hi! I am Electrical Engineer & Solar Energy Consultant. I will give you ideas how to reduce your Monthly Electricity Bills.

I will guide you how to Install Panels and Green Meter at Your Place.

16/12/2023

‎جیتنے کا مزہ تب آتا ہے جب لوگ آپ کے ہارنےکے انتظار میں ہوں اور تمہارا رٙبّ تمہیں کامیاب کردے۔

 #کاپیڈاس تصویر ذرا غور سے دیکھیں۔ اگر ممکن ہو تو زوم ان کریں۔ یہ مکئ کا خالی سٹہ ہے۔  ہم لوگ مکئ کھانے کے بعد سٹے کو پھ...
16/12/2023

#کاپیڈ

اس تصویر ذرا غور سے دیکھیں۔
اگر ممکن ہو تو زوم ان کریں۔ یہ مکئ کا خالی سٹہ ہے۔ ہم لوگ مکئ کھانے کے بعد سٹے کو پھینک دیتے ہیں۔ لیکن جو آپ نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ آپ جس چیز کو پھینک دیتے ہیں اس کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ غور سے دیکھیں یہ کتنی قیمت میں فروخت کی جارہی ہے۔
اگر ہمارے کسان کو ترقی کرنا ہے تو ان چھوٹے آئیڈیاز پر کام کرنا ہوگا۔ آپ کی کوئ چیز بھی بے کار نہیں ہوتی بس آپ نے اس کو مارکیٹ کرنا ہے۔
مکئی کے سٹے، جنہیں عام طور پر فضول سمجھا جاتا ہے اور ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، انہیں جانوروں کی خوراک، کھانے کے اجزاء، پلاسٹک کے مواد کے متبادل، دستکاری، اور گیس کے ایندھن کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

*🚨 ہوشیار رہیں!!! اگر کوئی آپ کو ایسے Msgs کرے کہ آپ کی فیملی کی تصاویر کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں ہیں یہ اُس کا ل...
29/09/2023

*🚨 ہوشیار رہیں!!! اگر کوئی آپ کو ایسے Msgs کرے کہ آپ کی فیملی کی تصاویر کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں ہیں یہ اُس کا لنک ہے، تو برائے مہربانی ایسے نمبرز کو رپورٹ کرکے بلاک کردیا کریں اور ہرگز لنک پر کلک نہ کریں اگر غلطی سے بھی آپ نے لنک پر کلک کردیا تو آپ کے موبائل کا سارا ڈیٹا اُس ہیکر کے پاس چلا جائے گا۔ یہ میسیج آگے دوستوں اور عزیزوں کو سینڈ کریں تاکہ وہ اِس نئے Scam سے بچ سکیں۔ جزاک اللہ 🙏*

25/08/2023

حقیقی مسلمان ،جمعہ کے رش میں بھی اپنے موبائل فون جیبوں سے نکل کر ایسے رکھے ہیں جیسے ہم جوتی مسجد سے باہر اتار کر اندر جاتے ہیں ، ہمیں جوتی اٹھ جانے کا خدشہ لاحق رہتا ہے ، انہیں توموبائل چوری ہونے کا اندیشہ ہی نہیں، کمال کے مسلم۔
پاکستانی مسلمان نام کہ مسلمان مسجدوں سے چپل چوری کر کہ لے جاتے ہیں ملائیشیا اور انڈونیشیا کہ مسلمانوں کی ایمانداری دیکہیں...

30/07/2023
Before Installation Solar System, Consult from Registered and Trained Vendors/Solar Companies.چند پیسے بچانے کے چکر میں ...
01/07/2023

Before Installation Solar System, Consult from Registered and Trained Vendors/Solar Companies.
چند پیسے بچانے کے چکر میں اپنی سولر پینل کی 25 سال انرجی بنانے کی صلاحیت کو نقصان سے بچائیں۔

30/06/2023

‏اپنی پھوپھی زاد بہن کے گھر اسکی شادی کے بعد پہلی دفعہ گیا، مجھ سے کافی چھوٹی ہے اور اسکے گھر والوں نے بہت کم عمری میں ہی شادی کردی، اب تین بچے ہیں، اور کمبائن فیملی میں رہتی ہے،
بہن بہت خوش ہوئی اور سسرال میں بتایا کہ اسکا بھائی ملنے آیا ہے،
واپس نکلنے لگا تو اپنی حیثیت کے مطابق دو ہزار روپے بہن کو دیئے،
بہن نے جواب میں چپکے سے پانچ ہزار روپے ایک اور ایک ہزار روپے ایک مجھے پکڑا دیا اور کہا بھائی یہ میری ساس کے سامنے پانچ ہزار مجھے دے دیں اور ایک ہزار میری نند کو دے دینا،
حالات بیٹیوں کو کتنا کچھ سیکھا دیتے ہیں
Copy

28/06/2023

"میں ایک لاکھ افراد کا مذہبی پیشوا تھا۔ 15 برس سے کلیسا میں بطور پادری خدمات سر انجام دیتا رہا۔ کلیسا کے ساتھ ہی رہائش تھی۔ پھر ایک خواب دیکھا، وہی خواب پھر بار بار دیکھا۔ مجھے حکم دیا گیا کہ اپنے لوگوں کو سفید لباس پہناو۔ میں نے سوچا کہ سفید لباس تو مسلمانوں کی نشانی ہے۔ بس اشارہ سمجھ گیا۔ میں نے اپنے تمام پیروکاروں کے ہمراہ کلمہ شہادت پڑھ لیا۔" إبراهيم ريتشموند
چند روز جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو آئی تھی، جس میں پادری سمیت چرچ کے تمام سینکڑوں پیروکار بیک وقت کلمہ پڑھ رہے تھے۔ تو یہ صاحب ہیں، اس چرچ کے پادری، جن کی وجہ سے پورا کلیسا ایمان لے آیا۔ اب یہ حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔ ارض مقدس پر قدم رکھ کر ہی ابراہیم صاحب سجدہ ریز ہوگئے۔ عرب چینل کو انٹرویو ملاحظہ فرمایئے۔۔
یہ وڈیو مع تحریر محترم ضیاءچترالی بھائی کی وال سےلیکر پوسٹ کی گئی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا میں ایک نیوز  بہت viral ہوئی تھی ایک نوجوان محمد ولید مالک نے MBBS میں 29 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ...
25/06/2023

کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا میں ایک نیوز بہت viral ہوئی تھی ایک نوجوان محمد ولید مالک نے MBBS میں 29 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ہر کوئی اس نوجوان پر رشک کر رہا تھا اور اسکو different platforms پر بلایا جا رہا تھا اور اس کا انٹرویو لیا جا رہا تھا۔

آج صبح میں نے یہ پوسٹ پڑھی اور میں shocked رہ گیا اور فوراً میرے ذہن میں آیا "how is this possible " ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ اتنے eligible candidate کو بھی jobs ڈھونڈنے میں مشکل ا رہی ہو ؟
میں نے confirm کرنے کے لیے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اسٹاک کیا اور واقعی انہوں نے اپنی struggles کو وہاں ڈسکس کیا ہوا تھا کہ اور نہ صرف یہی fiverr کی پروفائل کا لنک بھی اٹیچ کیا ہوا تھا جہاں پر وہ اپنی سروسز دے رہے ہیں ۔

یہاں الفاظ ختم ہیں۔ یہاں بندہ اب کیا افسوس کرے اور کیا سسٹم کو بدلنے کی کوشش کرے۔ میرے یونیورسٹی کے جونیئرز میرے پاس آتے ہیں گائیڈنس کے لیے کہ اب ڈگری ہماری ختم ہونے والی ہے ہم اب کہاں اپلی کرائیں ؟ اور میں چپ ہو جاتا ہوں کیونکہ میں اُن کے خواب نہی تورنا چاہتا

بےحد افسوس ۔۔۔

CPD Short Course/Webinar on "Chat GPT and Professional Integrity".Guidelines for registration and participation:A CPD ce...
22/06/2023

CPD Short Course/Webinar on
"Chat GPT and Professional Integrity".
Guidelines for registration and participation:
A CPD certificate (1 CPD point) will be awarded to the registered participants who will attend the complete webinar. After Registration:
For Online Participation: https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_jWJ8OS1CTpSNzpbqWX4cwA

Note:
Due to limitation of the zoom, the participants are requested to join the webinar on the PEC official page,Join to above link.
At the time of registration, please provide the correct PEC registration number, a valid email address, and your CNIC for receiving your CPD e-certificate.
E-certificates will be sent to only registered participants who will attend the webinar on Zoom or on Facebook Live (after registration).

CPD Short Course/Webinar on "Dynamic Entrepreneurship for Engineers".Guidelines for registration and participation:A CPD...
12/06/2023

CPD Short Course/Webinar on
"Dynamic Entrepreneurship for Engineers".
Guidelines for registration and participation:
A CPD certificate (1 CPD point) will be awarded to the registered participants who will attend the complete webinar. After Registration:
For Online Participation: https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_fItoQhVjTL6PhvPSRK3yKg

Note:
At the time of registration, please provide the correct PEC registration number, a valid email address, and your CNIC for receiving your CPD e-certificate.
E-certificates will be sent to only registered participants who will attend the webinar on Zoom or on Facebook Live (after registration).

ایک نکاح کی تقریب ہے۔ حق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سوناسسر اپنے داماد کو ساتھ والی ک...
11/06/2023

ایک نکاح کی تقریب ہے۔ حق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سونا

سسر اپنے داماد کو ساتھ والی کرسی پر بلاتا ہے۔ سرگوشی میں پوچھتا ہے، بیٹا آپ کتنا مہر آسانی سے دے سکتے ہیں۔ داماد کہتا ہے آپ لوگ جو مقرر کریں منظور ہے لیکن میں اگر زیادہ کوشش کروں تو دو لاکھ دے سکتا ہوں۔ سسر نکاح خواں کو کہتا ہے مہر ایک لاکھ ہو گا

جب سسر نے سونے کے متعلق پوچھا تو داماد نے کہا میں دو
تولے بنا چکا ہوں تین اور بنا لوں گا۔ سسر نے سب کو مخاطب کر کے کہا کہ سونا دو تولے ہو گا

سب عزیز و اقارب ناراض ہوئے کہ اتنے کم مہر اور سونے پر آپ نے کیوں بات ختم کی
سسر نے کہا "آج اگر میں اس شخص کو جو بھی ڈیمانڈ کروں تو مجبوراً یہ پورا کرے گا۔ لیکن بعد میں یہ میری بیٹی کو جو پوری روٹی دے گا اس کو آدھی کر دے گا۔ وجہ یہ ہے کہ لوگوں سے قرضے لے کر یہ ڈیمانڈ پوری کر رہا گا

میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی بعد میں آرام اور خوشی سے رہے

اس شادی کے 15 سال ہو گئے۔ وہ داماد اپنی بیوی کا خیال رکھتا تھا اور سسر کی خود سے زیادہ عزت کرتا تھا۔ یہ کوئٹہ کا واقعہ ہے
*نکاح آسان بناؤ* *اور جب جلدی نکاح ہوگا تو زنا و گناہ کم ہوگا*
شئیر کریں

مدرسوں کے طلباء اور اساتذہ کے لیےخوشخبری.لاکھ اختلاف صحیح لیکن اس کی تعریف کرنی بنتی... !!علماء اور طلباء کے لئے بجٹ میں...
11/06/2023

مدرسوں کے طلباء اور اساتذہ کے لیےخوشخبری.

لاکھ اختلاف صحیح لیکن اس کی تعریف کرنی بنتی...

!!علماء اور طلباء کے لئے بجٹ میں بڑی پیش رفت وخوشخبری
مساجد ومدارس کے علمائے کرام اور طلباء کے لیے پاکستانی بجٹ میں بڑی پیش رفت
مولانا فضل الرحمن صاحب کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم شہباز شریف نے
یکم جون سے درجہ اولیٰ سے لیکر درجہ رابعہ تک کے
تمام طلباء کو9000
درجہ خامسہ سے دورہ حدیث تک کے
تمام طلباء کو 14000
اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان بورڈ سے ملحق
تمام مدارس میں پڑھانے والے
علمائے کرام اور آئمہ مساجد کو 25000
بار ماہانہ
استغفار پڑھنے کا مشوره دیاہے،تاکہ اللہ کریم ہمارے ملک پر خصوصی رحم فرمائے۔.

اللہ کریم وطن عزیز پاکستان کو ترقیاں عطا فرمائےحالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 30فیصد اضافہ کیاگیامز...
11/06/2023

اللہ کریم وطن عزیز پاکستان کو ترقیاں عطا فرمائے
حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 30فیصد اضافہ کیاگیا
مزدور کی کم ازکم اجرت 32000روپے مقرر کی گئی ہے
ملک کی 75 سالہ تاریخ میں آج تک بجٹ کے بعد یہ اعلان نہیں کیا گیاکہ ہمیں نماز پڑھانے والےائمہ کرام اورعلماء کرام کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجارہاہے
پٹرول 150روپے لیٹر تھاتوجتنی تنخواہ امام کی اس وقت تھی پٹرول 280 پر بھی اتنی ہی ہے
امام کی تنخواہ جس کی دینی تعلیم شاید ایم اے کےبرابر ہولیکن اسے ایک مزدور کی اجرت کے برابر بھی تنخواہ نہیں مل رہی
ایک وقت تھالوگ سالانہ گندم کی کاشت پر امام صاحب کاحصہ انکے گھر پہنچایا کرتے تھے آج حالت یہ ہے کہ ایک ایک گھر والے پانچ پانچ چکرلگواکر روزانہ کل کاکہہ کر پانچویں دن یہ جواب دے رہے ہم خود مل لیں گے
معاشرے میں دین کی خدمت کرنے والے علماء کالوگوں کوجواحساس ہے وہ کسی سے چھپانہیں اوراگر امام صاحب اپنے حق میں آوازاٹھائیں تو ان پرلالچی ہونے کافتوی لگ جاتاہے ماشاءاللہ اچھے لوگ بھی ہیں
آج اگر کسی کی تنخواہ پچاس ہزارہے وہ اوور ٹائم لگائے تو اس کی مجبوری ہے لیکن پندرہ بیس ہزار تنخواہ لینے والا امام اگر گھر کانظام نہیں چل رہاتووہ کوئی کام نہ کرے کیونکہ کسی کاکیاپتہ وہ کسی وقت بھی امام صاحب کو بلانے آجائے اور بلانے والا دم یاتعویزات یاختم وغیرہ کے لیے لے جارہاہے کسی کادل کرے تو خدمت کرے نہیں تو امام صاحب اتنی بڑی تنخواہ کس کام کی لے رہے ہیں
شادی بیاہ ختم وغیرہ کا اہتمام بڑی دھوم دھام سے اورجب امام کی خدمت کی باری آئے تو جیب ساتھ نہیں دیتی
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ فرماتے ہیں علماء کرام کو رزق کی فکر سے آزاد کردو ورنہ انہیں نمازوں میں بھی نماز کی نہیں اپنے گھر کی فکرہوگی
ایسی پوسٹ پڑھ کر لوگ اپنے دل سے ضرور کہتے ہیں کہ صحیح لکھاہے۔
لیکن کوئی سو میں دویاتین والدین کے تربیت یافتہ علماء سے محبت اور دین کا درد رکھنے والے اس پر عملی قدم اٹھائیں گے۔
(منقول)

اسلام آباد ایف ایٹ کی ایک مسجد میں جہیز کے خلاف مہم کے اعلان اور اس میں شامل ہونے والوں کے دستخط.
10/06/2023

اسلام آباد ایف ایٹ کی ایک مسجد میں جہیز کے خلاف مہم کے اعلان اور اس میں شامل ہونے والوں کے دستخط.

پاکستان میں  ہر چیز زوال پذیر ہے!آج Servis Shoes پر جانے کا اتفاق ہوا......کچھ ہزار روپے مالیت کا سینڈل لیا تو کاونٹر پر...
07/06/2023

پاکستان میں ہر چیز زوال پذیر ہے!

آج Servis Shoes پر جانے کا اتفاق ہوا......
کچھ ہزار روپے مالیت کا سینڈل لیا تو کاونٹر پر بیٹھے صاحب نے نہایت بے شرمی سے پوچھا بیگ چاہیے؟
میں دو منٹ کے لیئے خاموش سا ہو گیا کہ یہ کیا سوال کر دیا ۔ میں بولا اس میں پوچھنے والی کیا بات ہے تو بھائی صاحب بے شرمی پر نادم ہوئے بغیر بولے کہ وہ پیسوں کا ہے میں بولا کتنے کا ہے تو بولے 30 روپے کا سروس لوگو پرنٹ ہوا بیگ۔
ایک منٹ کے لیئے خیال آیا 30 روپے ہی تو ہیں دے دو ۔۔۔

مگر پھر اندر سے آواز آئی کہ یہ سروس والے اربوں کا دھندہ کر رہے ہیں اور ایک 30 روپے کا بیگ نہیں دے سکتے مطلب گھٹیا پن پر اتر آئے ہیں تو ان کو آئینہ دکھایا جائے

تو ابھی میں اس بھائی کو بولا کہ کمپنی کو بولو یہ جوتوں کا ڈبہ بھی نا دو کسٹمر کو اور جوتے ہاتھ میں دے دیا کرو اس سے شاید کمپنی کی کچھ بچت ہو جائے۔
لے فر میں ڈبہ ان کو دے کر جوتے ہاتھ میں لے آیا ۔۔۔

بھئی Servis Shoes سروس شوز والو فٹے منہ آپ کے برانڈ پریسٹیج پر ۔۔۔
Servis Shoes

06/06/2023

اس شخص کا نام وغیرہ معلوم نہیں لیکن اس شخص کا سیڑھیوں کو اپنے گھر تک محدود رکھنے اور گلی تک رسائی نہ دینے کا یہ عمل میری نظر میں اسے معتبر بنانے کیساتھ ساتھ اس گرے پڑے معاشرے میں اُمید کی کرن جگا گیا ۔

31/03/2023

بات تو سچ ہے مگر سننے والا کوئی نہیں۔۔۔ 💔

29/03/2023

عامر شہزاد نے 1122پر کال کی اور ایمرجنسی کا کہہ کر گاڑی منگوا لی۔عملہ انھیں ہسپتال لے گیا۔بیڈ پر لیٹنے سے پہلے اس نے قریبی پلگ میں موبائل فون چارجنگ پر لگا دیا۔جب اس سے پو چھا گیا کہ اسے کیا ایمرجنسی تھی؟ تو اس نے پلگ کی طرف اشارہ کرکے بتایا کہ محلے میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب تھی فون بیٹری ڈیڈ ہونےوالی تھی۔یقین تھا کہ ہسپتال میں جینریٹر ضرور چل رہا ہوگا۔لہذا اسی نیک کام یعنی فون چارجنگ کیلیئے 1122 کو بلوایا۔
مارو سلوٹ ایں عظیم پاکستانی کوں۔😁
❤❤

27/03/2023

میں پاپا سے پیسے لوں گا اور عزت حاصل کرنے کے لیے ملک چھوڑ دوں گا!

میں گزشتہ چند ہفتوں میں کئی میٹنگز میں شرکت کر رہا ہوں اور رمضان میں وقفہ لیا ہے۔ ایک عام سوال جو سامنے آتا ہے وہ پاکستان چھوڑنے کے بارے میں ہے اور کون سا ملک بہتر رہے گا۔ وہ اوسطاً ملک چھوڑنے کے لیے 50 لاکھ تک خرچ کرنے کو تیار ہیں۔

ایک صاحب سے گفتگو کے دوران میں نے پوچھا کہ جب وہ یہاں ویزہ اور ڈگری کے 50 لاکھ ادا کر سکتے ہیں تو وہ کیوں جانا چاہتے ہیں۔ ان کا جواب تھا کہ 'یہاں میری کوئی عزت نہیں ہے اور میرے رشتہ دار مجھے طعنے دیتے رہتے ہیں کہ میں نے ابھی تک کچھ حاصل نہیں کیا۔ اس لیے میں بیرون ملک جانا چاہتا ہوں تاکہ وہاں عزت حاصل کروں۔'

میری رائے ان کے لیے تھی کہ وہ یہاں زیادہ سے زیادہ 5 سے 10 لاکھ خرچ کر کے ڈگری حاصل کرے (گریجویشن کے لیے) اور اپنی دلچسپی یا مہارت کی بنیاد پر ایک چھوٹا سا کاروبار بنانے میں 40 لاکھ کی سرمایہ کاری کرے۔ ایک بار جب وہ پیسہ کمانا شروع کر دے گا تو اسے عزت ملے گی اور اس کے رشتہ دار اسے طعنے دینا چھوڑ دیں گے۔

ان دنوں یہ ایک عام منظر ہے جہاں لوگ یہ سوچ کر ملک چھوڑنے کے لیے لاکھوں ادا کرنے کو تیار ہیں کہ میرے پاپا سے پیسے لے کر ملک چھوڑ کر عزت حاصل کریں گے۔

27/03/2023

یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے۔
لاہور لاہور ہے ۔۔

یہ ایک ڈرامہ سیریل ہے جو کے ایک ڈاکٹر اور انجنیئر کی love story ہے. اور افسوس کی بات ہے اس میں بھی انجینئر کو بیروزگار د...
27/03/2023

یہ ایک ڈرامہ سیریل ہے جو کے ایک ڈاکٹر اور انجنیئر کی love story ہے. اور افسوس کی بات ہے اس میں بھی انجینئر کو بیروزگار دکھایا گیا ہے. یہ تو حد ہی ہو گی. :-(

Address


Telephone

+923077758540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr. Shakil Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share