Voice of Punjab Plus

  • Home
  • Voice of Punjab Plus

Voice of Punjab  Plus وائس آف پنجاب پاکستان بھر سے خبریں اورمعلومات آپ تک پ

21/03/2020

*اپیل*
*‏ماسک پہننا وینٹی لیٹر ماسک پہننے سے بہتر ہے۔*
*گھر میں رہنا ICU میں رہنے سے بہتر ہے.*
*ہاتھ دھونا، زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے.*
*احتیاط کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔*
*محسن جعفری 24 نیوز چکوال*

چکوال میں جشن بہاراںمحسن جعفریجشنِ بہاراں کا نام سنتے ہی دل و دماغ میں رنگوں کی کہکشاں ابھر آتی ہے ہمارے بچپن میں جب میل...
14/03/2020

چکوال میں جشن بہاراں

محسن جعفری

جشنِ بہاراں کا نام سنتے ہی دل و دماغ میں رنگوں کی کہکشاں ابھر آتی ہے ہمارے بچپن میں جب میلے کا اعلان ہوتا ایک ڈھولچی گلے میں ڈھول ڈالے تانگے پر سوار ہو کر بڑے پرجوش انداز میں اس کی منادی کرتا خاص کرکے جب بدھ والے دن مویشی منڈی لگتی تو دور دراز کے علاقوں کے لوگ یہاں موجود ہوتے۔
اپنے مخصوص انداز میں کہا جاتا کہ فلاں دن کبڈی کا مقابلہ ہوگا اس میں ملک کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے فلاں دن گھوڑا سواروں میں نیزابازی کا مقابلہ ہوگا اور رات کو گھوڑا ڈانس ہوگا اس کے بعد میلے کے آخری روز بیلوں کا کراہ ہوگا اس کے علاؤہ باقی کھیل تماشا بھی دیکھنے کو ملے گا تمام علاقے کو دعوت دی جاتی ہے۔ یوں میلے کے دن قریب آجاتے تو چکوال شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا جاتا پہلے پہل جشنِ بہاراں کو کمیٹی بھی کہا جاتا تھا۔
اسٹیڈیم کی جانے والے تمام راستوں پر خوش آمدید کے بڑے بڑے بینرز آویزاں کیئے جاتے ۔لکی ایرانی سرکس موت کا کنواں موت کا گولا چڑیا گھر مختلف قسم کے چھوٹے بڑے جھولے ، مسافر خانے اور کھانے پینے کے مختلف اسٹال لگنا شروع ہو جاتے۔
چکوال کی گلی محلوں میں ان کے گاؤں سے آئے لوگوں اپنے رشتےداروں کے گھر رہائش پذیر ہوا کرتے تھے۔ہمارے گھر بھی میرے ابو کے کزن حاجی عاشق حسین مرحوم جن کا تعلق قصبہ بلکسر سے تھا ان کے اپنے گھوڑے ہوا کرتے تھے وہ ہمارے گھر پر ہی رہائش پذیر ہو اکرتے تھے ہمارے گھر پر ہی میلے کا سا سماں ہوا کرتا تھا اس وقت میرے دادا مرحوم کے مہمان خانے پر رش لگا رہتا تھا میرے دادا حاجی فضل دین کا چموڑہ والا حقہ کی زمہ داری بھی ایک مشکل کام تھا جو بھائی محمد تاج نارنگ والا مرحوم ادا کیا کرتا تھا ۔
حاجی صاحب میلے سے ایک دو دن پہلے ہی ہمارے گھر آجایا کرتے تھے ان کے گھوڑے ڈانس مقابلوں میں حصہ لیا کرتے تھے تو شام کے وقت ڈانس کی ریہرسل کی جاتی ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا رقص کرتا ہمارا گھر کیونکہ محلہ لائن پاک میں تھا اس وقت شہر کی آبادی کم تھی تو نیا لاری اڈا (جنرل بس اسٹینڈ) ہمارے گھر کے قریب ہی تھا میلہ اسی اڈے کے پاس ہی لگتا تھا اور اب بھی اسی جگہ لگتا ہے جب میلہ شروع ہوتا تو انتظار ہوتا کب بابا جی ہمیں میلے پر ساتھ گھومنے لے کر چلتے ہیں۔
بابا جی کے کمرے کے کئی کئی چکر لگانا ایک بے چینی ہوتی کب ہمیں میلے پر لے کر جائے گئے پھر ایک شفیق سی آواز آتی چلو بچوں میلے پر جانا ہے تو جان میں جان آتی۔
گھر سے باہر نکلتے وقت بابا جی کہتے ایک شرط ہے کہ تم تمام ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں چھوڑو گے سب یک زبان کہتے جی با لکل نہیں چھوڑیں گیں۔
تو برکت تانگے والے(برکت ملنگ ابوذر کالونی کا رہائشی ہے) کے ساتھ اس کے تانگے پر سوار ہو کر میلے کی طرف روانہ ہوئے جس وقت لاری اڈا کے سامنے پہنچے تو مختلف قسم کے لاورڈ اسپیکر عجیب عجیب سی آوازیں رہیں تھیں کہیں سے ٹھنڈا ٹھار پی لو کہیں افریقی ببر شیر دیکھ لو کہیں دو دھڑ والی عورت دیکھ لو کہیں موت کا کنواں اور کہیں موت کا گولا دیکھ لو وغیرہ وغیرہ شامل تھیں ان کے پاس سے گزر کر ہم وہاں پہنچے جہاں پر کبڈی کا مقابلہ ہونا تھا خوبصورت نوجوان جن کے جسموں پر تیل لگا تھا ان میں سے کچھ کا تعلق پاکستان آرمی سے اور پنجاب پولیس تھا۔
بہت ہی خوبصورت انداز میں مقابلوں کا انعقاد ہوا عوام نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو خوب تالیاں بجا کر داد دی ۔بابا جی نے بھی اپنے مخصوص انداز میں کھلاڑیوں نقد رقم دے کر ان کو داد دی تقسیم انعامات کے بعد رات کو آتش بازی بھی ہونا تھی دادا ابو ہمیں باقی ماندہ میلے میں لے گئے جہاں پر ایک جانب وزن اٹھانے والے ڈمل پڑے تھے جھولے لگے تھے بابا جی نے ہمیں جھولے جھلوائے چڑیا گھر کی سیر بھی کروائی اس میں ببر شیر ، ریچھ، گیڈر، بھیڑیا، سانپ، لگڑبگھڑ، بندر وغیرہ شامل تھے اور موت کا کنواں دکھلایا اس میں ایک کار اور دو موٹر سائیکل تھے جو بڑی تیزی کے ساتھ کنویں کی دیواروں پر دوڑ رہے تھے اس کے بعد میلے سے واپسی پر چلیبیاں خرید کر دیں۔
نماز مغرب سے پہلے برکت ہمیں واپس گھر لے آیا

https://www.youtube.com/watch?v=eaSc55IX-Ws
13/02/2020

https://www.youtube.com/watch?v=eaSc55IX-Ws

chat chakwal 2020 چھٹ ، چکوال دی ہک ثقافت ہک پہلوانی و زور آزمائی ہک کھیڈ ہک شُغل اج بی بھون ضلع چکوال دے مقام تے شُغل ہویا چھاٹی ۔ چوہدری اُستاد ارشد عُرف ارشی

معروف انڈین فلمی اداکار گیپی گروال کی گوردوراہ جنم استھان آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا.ہیڈ گرنتھی دیا سنگھ نے نے ا...
21/01/2020

معروف انڈین فلمی اداکار گیپی گروال کی گوردوراہ جنم استھان آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا.ہیڈ گرنتھی دیا سنگھ نے نے انکو سروپے پہنائے گئے انہوں نے ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی
https://www.youtube.com/watch?v=lV9ofBrVTfQ

Gappy Groval received welcome in pakistan

Gulan Jaman kesy banty hain , How Gulab Jamans Are Madehttps://www.youtube.com/watch?v=UYJ3FXPLgBI&t=2s
19/01/2020

Gulan Jaman kesy banty hain , How Gulab Jamans Are Made
https://www.youtube.com/watch?v=UYJ3FXPLgBI&t=2s

Gulab jamun is a milk-solid-based sweet from the Indian subcontinent, popular in India, Nepal, Pakistan, the Maldives, and Bangladesh, as well as Myanmar. ...

*یہ 4 سالہ بچی جو بول نہیں سکتی، قومی بچت بینک کے قریب سے ملی ہے اس وقت پولیس خدمت سنٹر 15 چوک چکوال میں ہے، جس کسی کی ہ...
27/11/2019

*یہ 4 سالہ بچی جو بول نہیں سکتی، قومی بچت بینک کے قریب سے ملی ہے اس وقت پولیس خدمت سنٹر 15 چوک چکوال میں ہے، جس کسی کی ہے وہ پولیس خدمت سنٹر رابطہ کریں اور آ کر لے جائیں۔*
پوسٹ کو شئیر کرنے کی اپیل ہے۔
برائے رابطہ: 0307-5414472

قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردےدھر میں، اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اجالا کردےکی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے...
11/11/2019

قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دھر میں، اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اجالا کردے

کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے، تو ہم تیرے ہیں۔
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں۔

چکوال : میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جانثاران وطن فورم چکوال کی جانب سے مرکزی جلوس کے لیے بھون روڈ پر دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا.
جانثاران وطن اس موقع پر بچت مال، حق بیکرز، پاکستان کارپٹ، اکبر اینڈسنز زرعی مرکز، ظہورکلاتھ، اور زوار قلزم عباس کے تعاون کے بہت شکرگزار ہیں

15/10/2019

Imran Khan with three generations of British royal family.

15/10/2019

Open Kabaddi Match

آئےسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سالانہ مرمتی کام کے سلسلے مےں درج ذیل شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر بج...
14/10/2019

آئےسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سالانہ مرمتی کام کے سلسلے مےں درج ذیل شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر بجلی بند رہے گی ۔ 16 اکتوبرکلر کہار،مین بازار،بھون،لائن پارک،سرکال،مرید،ڈھڈیال سٹی،سہگل آباد، راماں ، دولتالہ، سی ۔ بی ۔ خان ،سکھو، پی ۔ ڈی ۔ خان،للہ ٹاءون،راول، کٹاس،ساگر پور،دھرابی،بلال آباد،اکوال، موگلہ،لاوہ،ٹمن، ملتان خورد،پتوالی،بلکسر،پپلی 17 اکتوبر کریالہ،میانی،آرابازار، بہکڑی،مینگن،سرپاک،ڈھڈیال ایکسپریس،ملہال مغلاں ، سید کسراں ، آدھی، بھنگالی،بھال،احمد آباد،دھریالہ جالپ،ڈلوال،میجر ریاض شہید،مورت،کوٹ سارنگ،ٹہی، ڈھوک پٹھان،ڈھرنکہ، حاصل 21 اکتوبر کریالہ،میانی،آرابازار،بہکڑی،مینگن،سرپاک، ڈھڈیال ایکسپریس،ملہال مغلاں ، سید کسراں ، آدھی، بھنگالی،بھال،احمد آباد، دھریالہ جالپ، ڈلوال،میجر ریاض شہید،مورت،کوٹ سارنگ،ٹہی، ڈھوک پٹھان،ڈھرنکہ، حاصل22 اکتوبربھون،کلر کہار،لائن پارک، سرکال،مرید، مین بازار،ڈھڈیال سٹی،سہگل آباد، راماں ، دولتالہ، سی ۔ بی ۔ خان ،سکھو، پی ۔ ڈی ۔ خان،للہ ٹاءون،راول، کٹاس،ساگر پور،دھرابی،بلال آباد،اکوال، موگلہ،لاوہ،ٹمن، ملتان خورد،پتوالی،بلکسر،پپلی 23 اکتوبرکریالہ، میانی،آرابازار، بہکڑی،مینگن،سرپاک،ڈھڈیال ایکسپریس،ملہال مغلاں ، سید کسراں ، آدھی، بھنگالی،بھال،احمد آباد،دھریالہ جالپ،ڈلوال،میجر ریاض شہید،مورت،کوٹ سارنگ،ٹہی، ڈھوک پٹھان،ڈھرنکہ، حاصل 24 اکتوبربھون،کلر کہار،لائن پارک، سرکال،مرید، مین بازار،ڈھڈیال سٹی،سہگل آباد، راماں ، دولتالہ، سی ۔ بی ۔ خان ،سکھو، پی ۔ ڈی ۔ خان،للہ ٹاءون،راول، کٹاس،ساگر پور،دھرابی،بلال آباد،اکوال، موگلہ،لاوہ،ٹمن، ملتان خورد،پتوالی،بلکسر،پپلی 26اکتوبرکریالہ، میانی،آرابازار، بہکڑی،مینگن،سرپاک،ڈھڈیال ایکسپریس،ملہال مغلاں ، سید کسراں ، آدھی، بھنگالی،بھال،احمد آباد،دھریالہ جالپ،ڈلوال،میجر ریاض شہید،مورت،کوٹ سارنگ،ٹہی، ڈھوک پٹھان،ڈھرنکہ، حاصل28 اکتوبربھون،کلرکہار،لائن پارک،سرکال، مرید، مین بازار،ڈھڈیال سٹی،سہگل آباد، راماں ، دولتالہ، سی ۔ بی ۔ خان ،سکھو، پی ۔ ڈی ۔ خان،للہ ٹاءون،راول، کٹاس،ساگر پور،دھرابی،بلال آباد،اکوال، موگلہ،لاوہ،ٹمن، ملتان خورد، پتوالی، بلکسر ،پپلی 29 اکتوبر کریالہ، میانی،آرابازار، بہکڑی،مینگن،سرپاک،ڈھڈیال ایکسپریس،ملہال مغلاں ، سید کسراں ، آدھی، بھنگالی، بھال،احمد آباد،دھریالہ جالپ،ڈلوال،میجر ریاض شہید،مورت،کوٹ سارنگ،ٹہی، ڈھوک پٹھان،ڈھرنکہ، حاصل 30 اکتوبربھون، کلرکہار،لائن پارک،سرکال، مرید، مین بازار،ڈھڈیال سٹی،سہگل آباد، راماں ، دولتالہ، سی ۔ بی ۔ خان ،سکھو، پی ۔ ڈی ۔ خان،للہ ٹاءون، راول، کٹاس،ساگر پور،دھرابی،بلال آباد،اکوال، موگلہ،لاوہ،ٹمن، ملتان خورد، پتوالی، بلکسر ،پپلی 31اکتوبرکریالہ، میانی،آرابازار، بہکڑی،مینگن،سرپاک،ڈھڈیال ایکسپریس،ملہال مغلاں ، سید کسراں ، آدھی، بھنگالی، بھال،احمد آباد،دھریالہ جالپ،ڈلوال،میجر ریاض شہید،مورت،کوٹ سارنگ،ٹہی، ڈھوک پٹھان،ڈھرنکہ، حاصل فیڈرز پر 0800 تا 1400 چھ گھنٹے کے لئیے بجلی بند رہے گی ۔ صا رفین سے تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں - کام جلد مکمل ہونے کی صورت میں سپلائی وقت سے پہلے بحا ل ہوسکتی ہے-

اٹک۔ فتح جنگ کے کوہاٹ روڈ پر قریب تیز رفتار کار بےقابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی۔۔۔اٹک۔حادثے میں افراد شدید زخمی۔ہسپتا...
11/10/2019

اٹک۔ فتح جنگ کے کوہاٹ روڈ پر قریب تیز رفتار کار بےقابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی۔۔۔
اٹک۔حادثے میں افراد شدید زخمی۔ہسپتال منتقل۔۔۔۔
اٹک۔زخمیوں کی حالت تشویشناک۔ریسکیو

سراۓ مغل:سراۓ مغل اور مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پرسراۓ مغل:نواحی دیہہ کوٹ فضل دین میں دوران ڈکیتی مزاحم...
11/10/2019

سراۓ مغل:سراۓ مغل اور مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر

سراۓ مغل:نواحی دیہہ کوٹ فضل دین میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر واصل دین کو گولی مار دی

سراۓ مغل: زخمی واصل دین ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

سراۓ مغل:SHO سراۓ مغل جرائم کنٹرل کرنے میں بری طرح ناکام۔عوام غیر محفوظ

سراۓ مغل: پولیس خواب غفلت میں.علاقے کو ڈاکوٶں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

ننکانہ  صاحب۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدکا بنیادی مرکز صحت نتھوالہ اور پنواں کااچانک دورہ۔ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنر ک...
11/10/2019

ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدکا بنیادی مرکز صحت نتھوالہ اور پنواں کااچانک دورہ۔

ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنر کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد بھی موجود۔

ننکانہ صاحب: ڈ پٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

ننکانہ صاحب ۔عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر

ننکانہ صاحب۔مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔راجہ منصور

ننکانہ صاحب۔بہت جلد یونین کونسل پنواں سے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

ننکانہ صاحب۔بہت جلد ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو ضلع بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔راجہ منصور

ننکانہ صاحب: ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ضلع ننکانہ صاحب کی عوام الناس کے لئے ایک تحفہ ہے۔ڈپٹی کمشنر

ننکانہ صاحب:ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔راجہ منصور احمد

ننکانہ صاحب:ننکانہ کی تمام تحصیلوں میں ہاٹ سپاٹ ایریاز خود چیک کر رہا ہوں۔راجہ منصور احمد

ننکانہ صاحب:ڈینگی کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر

راٸےونڈ کے نواح بابلیانہ میں غیرت کے نام پر بھاٸی نے اپنی بہن اور آشنا کو قتل کر دیاراٸےونڈ اپنےگھر میں بہن اور اس کے آش...
11/10/2019

راٸےونڈ کے نواح بابلیانہ میں غیرت کے نام پر بھاٸی نے اپنی بہن اور آشنا کو قتل کر دیا

راٸےونڈ اپنےگھر میں بہن اور اس کے آشنا کو دیکھا اور دونوں کودوپٹے کے ساتھ گلہ دبا کر قتل کیا

راٸےونڈ جانبحق ہونے والوں کی شناخت17سالہ راشدہ اور20سالہ مرتضی کے نام سے ہوٸی

راٸےونڈ تھانہ سٹی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا

قصور کے بعد مانگامنڈی میں مبینہ اغواء کاروں نے دو بچوں کو مبینہ طور پر اغواء کر لیامانگامنڈی کے علاقے محلہ پیر کالونی سے...
11/10/2019

قصور کے بعد مانگامنڈی میں مبینہ اغواء کاروں نے دو بچوں کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا

مانگامنڈی کے علاقے محلہ پیر کالونی سے نویں کلاس کے طالب علم شاہزیب کو نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کر لیا۔والد یونس

چھٹی کلاس کے طالب علم تیرا سالہ عبدالرحمن کو بھی نامعلوم اغوا کاروں نے محلے اغواء کر لیا۔والد ساجد

مانگامنڈی پولیس نے دونوں بچوں کے والدین کی درخواستوں پر مقدمات درج کر دے

چار دن سے بچے لاپتہ ہونے کی وجہ سے والدین شدید پریشان حال

تھانہ مانگامنڈی انویسٹی گیشن پولیس چار دن گزرنے کے باوجود مغوی بچوں کا پتہ نہ لگوا سکی

تھانہ مانگامنڈی انویسٹی گیشن سیل کے کئی بار چکر لگا چکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی

آئی جی پنجاب پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے بچوں کی بازیابی کیلئے فوری نوٹس لیں

11/10/2019

سرگودھا موبائل سے سیلفی بناتے ہوئے 8سالہ علینہ دوسری منزل سے گر گئی

سرگودھا علینہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور چہرہ بھی زخمی

سرگودھا علینہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا

سرگودھا علینہ کی حالت تشویشناک ھے

09/10/2019

چکوال / عثمان بزدار کا شہانہ پروٹوکول کول .

چکوال : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی آمد پر شہانہ پرٹوکول .گهنٹوں .ٹریفک جام

چکوال : 25 سے زائد گاریوں کا قافلہ کا وزیراعلیٰ کو پروٹوکول

چکوال : تقریب میں میڈیا کو کوریج سے بهئ دور رکها گیا .

چکوال : تقریب میں خار دار تار لگا کر میڈیا کو میڈیا گیلری تک محدود رکها گیا .

چکوال : آج سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب چکوال اور جہلم کی عوام کو صحت کارڈ تقسیم کرنے کے لیے ..

https://www.youtube.com/watch?v=aakaDQKc_os

09/10/2019

گاؤں بگھیاڑ مار میں پرانی دشمنی پر 7/8 مسلح ملزنان نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو زخمی کر دیا
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھاکشن منتقل کر دیا گیا

زخمیوں میں 65 سالہ محمد یوسف , محمد بوٹا 55 سالہ , محمد پرویز 23 سال , محمد حاکم 50 سالہ , طالب حسین 48 سال شامل ہیں

ایک زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا

09/10/2019

تلہ گنگ : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا آج تلہ گنگ کا دورہ متوقع ہے ۔
تلہ گنگ : وزیر اعلی سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کریں گے ۔
تلہ گنگ : سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیں گے ۔
تلہ گنگ : سی ایم پنجاب صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کی دعوت پر تلہ گنگ ہسپتالوں کا وزٹ کر نے کیلئے آ رہے ہیں ۔ذرائع
تلہ گنگ : وزیر اعلی پنجاب کی آمد سے قبل تلہ گنگ کی صفائی کروا دی گئی ۔
تلہ گنگ : وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہوں گی۔ذرائع

09/10/2019

عارف والا: ڈینگی کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اطہر اقبال سی ای او ہیلتھ

عارف والا: حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے،سی ای او ہیلتھ

عارف والا:ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 6 کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں،اطہر اقبال

عارف والا: یہ تمام کیسز PITB ڈیش بورڈ پر رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ سی ای او

عارف والا: تمام متاثرہ افراد عرصہ دراز سے راولپنڈی اور لاہور میں مقیم ہیں، سی ای او ہیلتھ

عارف والا:یہاں کا سکونتی ہونے کی وجہ سے انہیں پاکپتن کی فہرست میں درج کیا گیا۔ اطہر اقبال

عارف والا: تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گیٸں

عارف والا: صحت یاب ہونے کے بعد تمام مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اطہر اقبال

احمد پور سیال: پیر عبدالرحمن میں نجی بینک میں ڈاکوؤں کی واردات کی کوششمزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقامی چوکیدار غلام ش...
09/10/2019

احمد پور سیال: پیر عبدالرحمن میں نجی بینک میں ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش

مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقامی چوکیدار غلام شبیر زخمی، ذرائع

زخمی چوکیدار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع

پولیس تھانہ احمد پور سیال موقع پر پہنچ گئی، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

"ماڈل" پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں اساتذہ کا بحران،طلباء سڑک پر نکل آئے،بھرپور احتجاجطلباء مظاہرین نے تحصیل چوک بلاک کرد...
07/10/2019

"ماڈل" پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں اساتذہ کا بحران،طلباء سڑک پر نکل آئے،بھرپور احتجاج

طلباء مظاہرین نے تحصیل چوک بلاک کردیا،کالج انتظامیہ سے مذاکرات پر احتجاج ختم

صوبائی وزیر برائے ہایئر ایجوکیشن کے حلقہ انتخاب چکوال شہر کے مرکزی اور تاریخی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں اساتذہ کا بحران شدت اختیار کرگیا،کالج کے طلبا و طالبات کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق "ماڈل" کا کاغذی درجہ ملنے کے باوجود گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں BS کی کلاسز کیلئے ٹیچرز تعینات نہیں کئے گئے جس پر کالج کے طلباء احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئے اور انہوں نے تحصیل چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا،طلباء مظاہرین نے مختلف کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز ہمایوں سے مختلف مطالبات درج تھے،بعد ازاں کالج انتظامیہ نے مظاہرین طلباء سے مذاکرات میں انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات کے مطابق مختلف تعلیمی شعبوں سے متعلقہ اساتذہ کی کمی کا مسئلہ تین دن میں حل کردیا جائیگا جس پر طلباء پرامن طور پر منتشر ہوگئے
https://www.youtube.com/watch?v=HrWgsW8-KY0

Government Post Graduate College Chakwal

سراۓ مغل:  نواح گاٶں سندھو کلاں میں امتیاز نے طارق نامی شخص کو فاٸرنگ کر کے زخمی کر دیاسراۓ مغل :چند روز پہلے طارق کی گد...
07/10/2019

سراۓ مغل: نواح گاٶں سندھو کلاں میں امتیاز نے طارق نامی شخص کو فاٸرنگ کر کے زخمی کر دیا

سراۓ مغل :چند روز پہلے طارق کی گدھا گاڑی امتیاز کی کار سے ٹکرا ئ تھی جسکا اسے رنج تھا

سراۓ مغل : امتیاز نے کار کے نقصان کی رنجش پر طارق کو گولی مار دی

سراۓ مغل: پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاررواٸ شروع کر دی

پاکپتن روڈ پر ڈاکوٶں نے ناکہ لگا کر  مسافر بس لوٹ لی،دیپالپور ڈاکوٶں نے مسافروں سے پچاس ہزار سے زائد نقدی اور قیمتی ساما...
07/10/2019

پاکپتن روڈ پر ڈاکوٶں نے ناکہ لگا کر مسافر بس لوٹ لی،

دیپالپور ڈاکوٶں نے مسافروں سے پچاس ہزار سے زائد نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا
دیپالپور ،مسافر بس اسلام آباد سے پاکپتن جارہی تھی،
دیپالپور عینی شایدین کے مطابق ڈاکوئوں نے درجنوں گاڑیوں کو بھی ناکہ پر لوٹ لیا

کھاریاں۔۔جی ٹی روڈ پر ہائ ایس کی کیری ڈبہ کو ٹکر۔۔ریسکیوکھاریاں۔کیری ڈبہ کھائ میں جا گرا۔۔مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے...
07/10/2019

کھاریاں۔۔جی ٹی روڈ پر ہائ ایس کی کیری ڈبہ کو ٹکر۔۔ریسکیو

کھاریاں۔کیری ڈبہ کھائ میں جا گرا۔۔مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔۔ریسکیو

کھاریاں۔۔تین مسافر معمولی زخمی۔ابتدائ طبی امداد دے دی گئی۔۔ریسکیو

کالیکی منڈی اور گردو نواح میں بارش سردی سردی میں اضافہ
07/10/2019

کالیکی منڈی اور گردو نواح میں بارش سردی سردی میں اضافہ

اٹک/لاش مل گئی۔۔۔۔اٹک۔گذشتہ روز گڑیالہ کے مقام پر دریائے ہرو میں ڈوبنے والے افتخار کر لاش تلاش کر لی گئی۔۔۔۔اٹک۔افتخار گ...
06/10/2019

اٹک/لاش مل گئی۔۔۔۔
اٹک۔گذشتہ روز گڑیالہ کے مقام پر دریائے ہرو میں ڈوبنے والے افتخار کر لاش تلاش کر لی گئی۔۔۔۔
اٹک۔افتخار گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ دریا پر مچھلی کے شکار پر گیا تھا۔۔۔
اٹک۔2 دن کے ریسکیو آپریشن کے بعد آج لاش مل گئی۔۔۔
اٹک۔ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی۔ریسکیو 1122۔۔
https://www.youtube.com/watch?v=IC9KY2wxLF8&feature=youtu.be

Attock - Prominent body found in drowning in River Haru yesterday

اٹک کے علاقہ گڑیالہ کے مقام پر دریائے ہرو میں دوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لیے جانے والا افتخار پاوں پھسلنے کی وجہ سے...
06/10/2019

اٹک کے علاقہ گڑیالہ کے مقام پر دریائے ہرو میں دوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لیے جانے والا افتخار پاوں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں گر کر ڈوب گیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کر دی مگر تاحال لاش نہ ملی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔۔
https://www.youtube.com/watch?v=TTzntziaPtc

The pride of being hunted for a fish was drowned in the river. اٹک کے علاقہ گڑیالہ کے مقام پر دریائے ہرو میں دوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لیے جانے والا اف...

چونیاں۔ چند روز قبل تھا نہ کنگن پور کی حدود میں بے دردی سے قتل ہونے والے مقتول نذیر احمد کا ڈراپ سین چونیاں۔ مقتول نذیر ...
06/10/2019

چونیاں۔ چند روز قبل تھا نہ کنگن پور کی حدود میں بے دردی سے قتل ہونے والے مقتول نذیر احمد کا ڈراپ سین

چونیاں۔ مقتول نذیر احمد کی بیوی سعیدہ کنول اور اس کا آشنا جابر قاتل نکلے

چونیاں۔ مقتول نذیر احمد کراچی کا رہائشی تھا بیوی کو منانے کنگن پور آرائیاں والا بذریعہ ٹرین آیا تھا

چونیاں۔ ملزمان نے تیز دھار برچھی سے متوفی کی گردن کاٹی اور نہر میں پھینک دی

چونیاں۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں موٹر سائیکل کی چابی سے ملزمان کو ٹریس کر لیا

چونیاں۔ ڈی ایس پی چونیاں شمس درانی کی سربراہی میں ایس ایچ او کنگن پور اور انویسٹیگیشن حیدر نے نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

چونیاں۔ ملزمان جابر ، بابر ، حیدر ، مبارک اور سعیدہ کنول کو شامل تفتیش کیا

چونیاں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا

زرائع پریس کانفرنس ڈی ایس پی چو نیاں شمس درانی

کھاریاں۔۔سانپ کے ڈسنے سے دو سالہ بچی جاں بحقکھاریاں۔۔بچی کو ملکہ کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا۔ویکسئین نہ ہونے کیوجہ سے ...
06/10/2019

کھاریاں۔۔سانپ کے ڈسنے سے دو سالہ بچی جاں بحق

کھاریاں۔۔بچی کو ملکہ کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا۔ویکسئین نہ ہونے کیوجہ سے ہلاکت ہوئ۔۔ورثاء

فیروزوٹواں:کھیتوں میں کام کرتے ہوئے زہریلا سانپ کے کاٹنے سے 20 سالہ نوجوان عمر یٰسین زخمی ہو گیافیروزوٹواں:ہسپتال لے جات...
06/10/2019

فیروزوٹواں:
کھیتوں میں کام کرتے ہوئے زہریلا سانپ کے کاٹنے سے 20 سالہ نوجوان عمر یٰسین زخمی ہو گیا

فیروزوٹواں:
ہسپتال لے جاتے ہوئے پورے جسم میں زہر پھیلنے سے راستے میں ہی دم توڑ گیا

چکوال ۔5 اکتوبر کا دن سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے چکوال میں بھی سلام ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ اور VIP س...
05/10/2019

چکوال ۔5 اکتوبر کا دن سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے چکوال میں بھی سلام ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ اور VIP سکول میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جانثاران وطن فورم چکوال سیویرز آرگنائزیشن اور میڈیا نمائندگان نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے اور شیلڈز پیش کی۔اساتزہ نے اس موقع پر سلام ٹیچرز کا تذکرہ کرتے ہوئے طلباءکو اس مقدس پیشے کی اہمیت روشناس کروائی ۔تمام تقاریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی بقاء ترقی استحکام اور کشمیری بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=0eWmtXlndXo

Chakwal October 5 is celebrated with reference to Salam Teachers' Day

04/10/2019

لاہور : آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے 13 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں
لاہور : تقرری کے منتظر کیپٹن (ر ) طارق ولایت کو ایس ایس پی آپریشنز ، راولپنڈی
لاہور : ایس ایس پی آپریشنز ، راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن ،
لاہور : ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال ، محمد ممتاز کو ایس پی سکیورٹی ||| ، سکیورٹی ڈویژن لاہور
لاہور : تقرری کے منتظر بہار احمد شاہ کو ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال ،
لاہور : تقرری کے منتظر جاوید احمد خان کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان ،
لاہور : ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان عبدالقیوم کو ایس ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ ریجن ،
لاہور : ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور عمران احمد ملک کو ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر
لاہور : ایس ڈی پی او ، نیو ملتان ، ملتان منور احمد کو ایس ڈی پی او صدر لیہ،
لاہور : ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں ، حافظ آباد ، محمد نواز کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن ،
لاہور : ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور عبدالحمید کو ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں ، حافظ آباد ،
لاہور : ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، رحیم یار خان ، محمد جاوید اختر کو ایس ڈی پی او سٹی رحیم یار خان،
لاہور : ایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان اے ایس پی حفیظ الرحمن کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور ،
لاہور : تقرری کے منتظر محمد اویس ملک کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کے لیے مختلف تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس م...
04/10/2019

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کے لیے مختلف تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آگ بجھانے کی تیاری، اونچی عمارتوں سے مریضوں کو اتارنے کے طریقے، ڈوبتے افراد کو بچانے کے طریقے اور حادثات میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے مختلف مشقیں شامل تھیں

ڈاکٹر محمد اشفاق نے تمام مشقوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں ایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کا جسمانی اور تکنیکی طور پر صلاحیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے نیز عوام کی خدمت میں کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
https://www.youtube.com/watch?v=S8F0vUG4x44&feature=youtu.be

Rescue station attock various exercises to maintain rescue personnel 'ability ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کے لیے ...

مریدکے  ہدوکے، شیرانوالہ چوک  میں بارش کی وجہ سے مکان کی کچی چھت گر گئی-ریسکیومریدکے: چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 نوجوا...
03/10/2019

مریدکے ہدوکے، شیرانوالہ چوک میں بارش کی وجہ سے مکان کی کچی چھت گر گئی-ریسکیو

مریدکے: چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان زخمی ہو گئے-

مریدکے: ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

مریدکے: زخمیوں میں وقاص ولد سلیم 24 سال اور محمد عامر ولد جاوید علی 20 سال شامل ہیں-

صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کرمزدور کو تحفظ دینا ہماری ا اسلامی ،ا...
03/10/2019

صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کرمزدور کو تحفظ دینا ہماری ا اسلامی ،اخلاقی اورآئینی ذمہ داری ہے ۔ مائن مزدور کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔لیز مالکان مائن کے متعلق تمام سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں انہوں نے یہ بات پنجاب سکول آف مائن کٹاس میں مائنز سیفٹی کے حوالے سے منعقد ہ سیمنار سے خطاب ۔رپورٹ کر رہے ہیں راجہ ثاقب عباس چکوال سے۔
https://www.youtube.com/watch?v=XNIE-mVRCrs&feature=youtu.be

Mine labor safety is our top priority Provincial Minister of Minerals Hafiz Ammar Yasser صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ذاتی پسند اور ناپسند...

03/10/2019

فیروزوٹواں:
نواحی گاوں مہمونوالی میں 3 اوباش لڑکوں نے 14 سالہ مسکان کو کھیتوں میں رسیوں سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تشدد کرتے رہے

فیروزوٹواں:
متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ پولیس اس بارے میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی با اثر ملزمان کھلے عام گھوم پھر ریے ہیں

فیروزوٹواں:
میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نےملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے

فیروزوٹواں:
غریب والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقع کا نوٹس لے کر درندہ صفت ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Punjab Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Punjab Plus:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share