Press Club Harighel Official

  • Home
  • Press Club Harighel Official

Press Club Harighel Official RED VOICE

باغ یوتھ فیسٹیول کی پری لانچنگ تقریب 13 اگست کی شام گیاری چوک باغ میں ہو گی .میگا ایونٹ انشا اللہ ستمبر کے وسط میں ہو گا...
08/08/2024

باغ یوتھ فیسٹیول کی پری لانچنگ تقریب 13 اگست کی شام گیاری چوک باغ میں ہو گی .
میگا ایونٹ انشا اللہ ستمبر کے وسط میں ہو گا ۔

Bagh Youth Festival

06/10/2023
ہاڑی گہل (مزمل ریاض رانا سے ) میڈیا کو آرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ قمر الزمان خان کی پریس کلب ہاڑی گہل ...
25/09/2023

ہاڑی گہل (مزمل ریاض رانا سے ) میڈیا کو آرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ قمر الزمان خان کی پریس کلب ہاڑی گہل آمد نو منتخب صدر و جنرل سکریٹری کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع راجہ قمر زمان نے پریس کلب ہاڑی گہل کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کا دور مختصر تھا لیکن سنہری دور تھا جس میں صحافیوں کے لئے بہت سارے اقدامات کیے گئے مزید ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم بہت ہی غیر سنجیدہ آدمی ہے جس نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے سردار تنویر الیاس نے آٹے کے اوپر 15 ارب کی سبسیڈی دے رکھی تھی جو راتوں رات ختم کر دی گئی مزید ان کا کہنا تھا کے اساتذہ اکرام کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ افسوس ناک ہے سردار تنویر الیاس خان کے پونچھ کے لئے دیئے گئے منصوبے بھمبر شفٹ کر دیئے گئے جو پونچھ کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے مزید راجہ قمرالزمان خان نے کہا کے دھیرکوٹ کی معذور فیملی کے لیے تنویر الیاس خان نے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا تھا اور ساتھ ہی معذور فیملی کے گھر کی سڑک کو پختہ کرنے کا ٹنڈر ہو چکا تھا جو اس وزیراعظم نے آتے ہی منسوخ کر دیا اور معذور فیملی کا ماہانہ وظیفہ بھی بند کر دیا گیا
۔۔۔۔۔,۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عوامی ایکشن کمیٹی سلاخی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو سل کرکٹ گراؤنڈ سلاخی كفلگڑھ میں کھیلا جائ...
21/06/2023

عوامی ایکشن کمیٹی سلاخی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو سل کرکٹ گراؤنڈ سلاخی كفلگڑھ میں کھیلا جائے گا ۔
ٹورنامنٹ کا آغاز انشااللہ 21 جون کو کیا جائے گا ۔وننگ پرائز 8 ہزار +کپ ہے اور اسکے علاوہ بھی بیسٹ بیٹسمین بیسٹ بولر اور دیگر بے شمار انعامات رکھے گئے ہیں ۔
انٹری فیس 1500 روپے ہے جو میچ سے قبل جمع کروانی لازمی ہے ۔
اس ٹورنامنٹ میں ہمیں سلاخی کے نوجوان سپورٹ کر رہے ہیں جن میں قابل ذکر ہمارے پیارے بھائی ن لیگ کے ایکٹو سیاسی و سماجی شخصیت ہمارے علاقے کا فخر جناب انجنئیر افتخار رشید صاحب اور ان کے علاوہ راجہ ظہیر رشید صاحب ،احسن طارق صاحب ،وقار ارشاد صاحب ،وقار امتیاز بھائی اور حنظلہ جمیل بھائی شامل ہیں ۔ہم ان تمام نوجوانوں اور بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اسکے علاوہ لوکل کونسلر پیارے بھائی نوید آصف صاحب اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ارسلان راجپوت کشمیری صاحب بھی سپورٹ کر رہے ہیں ۔
پوری عوامی ایکشن کمیٹی تمام احباب کے شکر گزار ہیں
انشااللہ ایک تاریخی کرکٹ ٹورنامنٹ سل سلاخی کے مقام پر کھیلا جائے گا جس میں ڈسٹرکٹ باغ کی 32 سے زائد ٹیمز شرکت کریں گی ۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز لائیو دکھاۓ جائیں گے۔
ہم وارڈ سلاخی اور كفلگڑھ کے تمام لوگوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں آئیں اور مل کر اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کروائیں ۔

منجانب
عوامی ایکشن کمیٹی سلاخی كفل گڑھ
شیراز ناصر
03494944984

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر ڈاکٹر محمد قیزار خان کی پریس کلب ھاڑی گہل اور باغ کے صحافیوں کے ھمر...
05/04/2023

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر ڈاکٹر محمد قیزار خان کی پریس کلب ھاڑی گہل اور باغ کے صحافیوں کے ھمراہ ڈپٹی کمشنرعبدالحمید کیانی صاحب کے آفس میں ملاقات ضلع بآغ میں انسانی حقوق کی پامالیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر باغ کو رمضان المبارک میں ضلع بھر میں لا اینڈ آرڈر کا نفاذ اور رمضان سستا بازار پیکیج سمیت شہریوں کو سہولیات مہیا کرنے جیسے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا. اس موقع پر باغ کے معروف جرنلسٹ سردار کامران نسیم کو باغ کے کمزور طبقہ غریب اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی آواز بلند کرنے اور جرات مندانہ بے باک صحافت کا جاندار کردار ادا کرنے پرحسن کارکردگی ایمنسٹی سرٹیفکیٹ ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر محترمہ شفقت شاھین ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر پولیس کو سال 2022 میں ضلع بھر میں ٹریفک لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر مامور رھتے ھوئے دن رات محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ھوئے حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایمنسٹی سرٹیفکیٹ ایوارڈ دیا گیا ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ میڈم شفقت شاھین نے مختلف اوقات میں اپنے فرائض منصبی بطریق احسن انجام دیتے ھوئے نہ صرف ادارے کا وقار بلند کیا بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بحالی میں بھی اپنا منفرد کردار ادا کیا جو عالمی قوانین کی پاسداری کا سبب بنتا ھے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ھیں

28/02/2022

تکمیل تجویدالقران و رداءفضیلت کانفرنس بمقام کشمیر ماڈل سکول ہاڑی گہل 2 مارچ بروز بدھ ہو رہا ہے

ہاڑی گہل تاجر دوست پینل کے  نامزد امیدوار صدر ارسلان کشمیری نے ہمرا نامزد جنرل سیکرٹری مسعود محمود , عدنان خورشید , رشید...
13/02/2022

ہاڑی گہل تاجر دوست پینل کے نامزد امیدوار صدر ارسلان کشمیری نے ہمرا نامزد جنرل سیکرٹری مسعود محمود , عدنان خورشید , رشید چغتائی شکیل احمد آصف راجہ عماد خالق خرم خان سخاوت علی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ میں ہارا یا جیتا تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا ہم کسی کی سہولت کے لیے میدان میں نہیں آئے ہیں بلکہ ہم اپنا منشور لے کر آئے ہیں تاجران افواہوں پر دھیان نہ دیں ہم ہاڑی گہل کی بہتری چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہاڑی گہل لوگوں کے ذاتی تنازات کا گڑھ نہ بنے میرے پینل میں موجود تمام ممبران کرائے دار ہیں کوئی بلڈنگ مالکان نہیں ہم تاجروں کی بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں اللّٰہ نے چاہا تو ہم سب تاجر، مالکان بلڈنگ اور سول سوسائٹی مل جل کر ھاڑی گہل سے ہر قسم کا تعصب ختم کریں گے اور نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں پروموٹ بڑوں کی سرپرستی میں کریں گے، تاجران اور بلڈنگ مالکان کے درمیان بے تحاشہ کرایے کے ایشوز پر ملکی قوانین کے مطابق ایگریمنٹ کرائیں گےتاکہ کسی فریق کے ساتھ ذیادتی نہ ہو، ھماری کسی پینل کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے سب ھمارے تاجر بھائی ہیں البتہ ھم ہر چوک چرائے میں اسکی مخالفت کریں گے جو تاجروں اور مالکان بلڈنگ کو آپس میں لڑانے کی بیرونی سازش کر رہا ہو اور جو گھر کی جنگ کو تاجروں پر مسلط کرنا چاہتا ہو.تاجروں کے کسی بھی معاملے میں بیرونی مداخلت کی روک تھام کرنا ہمارے منشور کی ترجیحات میں سے ہے، پنڈی، راولاکوٹ اور باغ، لوکل وغیرہ کے لیے جدید سہولیات کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے اڈے الگ الگ قائم کرنے کے لیے جستجو کرنا، تاجروں، مسافروں اور گاہکوں کی سہولیات کے لیے باتھ رومز بنانے کے علاوہ بلڈنگ مالکان کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنی اپنی بلڈنگز میں کرایہ داروں کے لیے باتھ رومز کی سہولت مہیا کریں، جو ہمارے منشور کا حصہ ہے، اس کے علاوہ تاجر ویلفیئر فاؤنڈیشن، روزانہ غریب امدادی کمیٹی ڈالنا، پارکنگ کے مسائل حل کرنا، سب ڈویژن ھاڑی گہل کے دفاتر ، ھاڑی گہل پونچھ ملحقہ پل باولی، سستے بازار اور سستی کرایے کی دکانوں کا قیام، تاجران کے ہر قسم کے انسانی حقوق کا تحفظ، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سیکورٹی کیمرے، دو یا تین چوکیدار سیکورٹی کمپنی سے، ھاڑی گہل بائی پاس روڈ، نوجوان تاجروں کی بے راہ روی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام اورتمام معاشرتی برائیوں کے خاتمے کی جدوجہد کرنا،ھمارے منشور کا حصہ ہے.انتظامیہ بغیر وارننگ اور انجمن تاجران کے مشورے کے بغیر کسی تاجر کو جرمانہ نہ کرنے کو یقینی بنانا.غیر ریاستی تاجر جو ایڈانس کرایہ اور پکڑی سسٹم کو رواج ڈال کر غریب تاجروں کو بے دخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسکی روک تھام کرنا.امیدوار صدر انجمن تاجران ھاڑی گہل ارسلان راجپوت نے مزید کہا ہے کہ تجارتی آئین اور ملکی، اسلامی تجارتی قوانین فالو کرنے کو یقینی بنانا ہے.جدید ھاڑی گہل سٹی بنانے کے لیے انجمن تاجران،بلڈنگ مالکان، معزین علاقہ، حلقے کے ایم ایل اےاور انتظامیہ پر مشتمل ایک کور کمیٹی قائم کرنا.تجارت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے اور ایک کامیاب بزنس مین بننے کے لیے فری ورکشاپ کا انعقاد کرانا.تاجروں کے مسائل سننے اور اس پر فوری عمل درآمد کے لئے کم از کم ہر چھ ماہ بعد کور کمیٹی کی موجودگی میں کھلی کچہری لگانا.جس میں انجمن تاجران اور اپوزیشن انجمن تاجران بھی اپنی چھ ماہ کی کارگزاری پیش کرنے کی پابند ہو. انتہائی غریب تاجروں سے کسی قسم کا چندہ نہ لینے کو یقینی بنانا.
یہ سب تب ہی 100 ٪ممکن ہو سکتا ہے جب آپ عقاب کو نہ بھولیں ہمارا انتخابی نشان عقاب ہے، عقاب پر 16 فروری کو مہر لگا کر ملی بیداری اور شعور کا ثبوت دیں ہم تاجروں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے، فرد قائم ربط ملت سے ھے تنہا کچھ نہیں، موج ھے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں. وقت کے ساتھ بدلنا تو بہت آسان تھا
مجھے ہر وقت مخاطب رہی غیرت میری،اگر چار دن عقاب اڑنا چھوڑ دے تو آسمان کبوتروں کا نہیں ہو جاتا۔جھوٹے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرنا ان شاءاللہ جیت عقاب کی ہوگی.جیت انقلابی، نڈر اور حق پر ڈٹ جانے اور سٹینڈ کرنے والے نوجوان تاجروں اور انکی سرپرستی کرنے والے بزرگ تاجروں کی ہوگی.

08/02/2022

قاری نصیر صاحب کل 9 فروری ہاڑی گہل آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں

02/02/2022

ہاڑی گہل انجمن تاجران الیکشن

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔یاپھر سلیکشن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

انجمن تاجران ہاڑی گہل کا اہم اجلاس زیر صدارت چیرمین عبدالوحید مقامی ہوٹل میں منقعد ہوا جس میں تاجر نمائندوں نے بھرپوت شر...
31/01/2022

انجمن تاجران ہاڑی گہل کا اہم اجلاس زیر صدارت چیرمین عبدالوحید مقامی ہوٹل میں منقعد ہوا جس میں تاجر نمائندوں نے بھرپوت شرکت کی اجلاس میں راجہ قمرالزمان، عدنان خورشید،اعجاز ایوب،خرم خان،راجہ شکیل،الماس چغتائی،سخاوت علی،عارف،معصب راجہ،سردار مسعود،ارسلان سجاد،رفاقت سلیم،یاسر راجہ،ذین العابدین، نوید آصف اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر اتفاق رائے سے انجمن تاجران کے انتخاب کروانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 فروری 2022 دن بارہ بجے تک تمام امیدواران اپنے پینل فائنل کر کے عبوری چیرمین سردار وحید ارشاد کے پاس کاغذات جمع کروائیں۔ کاغذات جمع کراوانے والے پینل سے مشاورت کے بعد تین فروری کو ہی سب کی مشاورت سے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جو دو ہفتے کے اندر الیکشن کروانے کا پابند ہو گا۔

یونائیٹڈ فورم فار ڈویلپمنٹ ہاڑی گہل  کے زیر اہتمام  ایک  اہم اجلاس منعقد ہوا  اس اجلاس کی صدارت  صوبیدار محمد سرور خان ن...
27/12/2021

یونائیٹڈ فورم فار ڈویلپمنٹ ہاڑی گہل کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس کی صدارت صوبیدار محمد سرور خان نے کی اجلاس میں سب ڈویژن ہاڑی گہل کے جملہ مسائل پر سر حاصل گفتگو کی گئی اجلاس میں رانا محمد سرفراز ،چیئرمین انجمن تاجران سردار وحید ارشاد جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اعجاز ایوب، حامد منظور ایڈوکیٹ، مولانا مقصود ، مولانا عبدالرازق، مولانا نوید ، افیاض ساغر، لیاقت انور، خان سلیم، ساجد بیگ، صغیر بیگ، لیاقت ارشاد، راجہ منشاد، آصف محمود، سردار طارق، محمد سرفراز خان، منیر بیگ، محمد ذرین خان، محمد ظریف خان ، الطاف خان ، عبدالروف ، مزمل رانا، محمد جاوید، سردار اونگریب ،بشارت بیگ، عدنان خورشید اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہاڑی گہل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سب ڈویژن ہاڑی گہل تمام دفاتر کا فوری قیام، ہاڑی گہل ٹو سرمیلہ پل کی تنصیب، واٹر چینل کو فال بنانے، ہاڑی گہل بائی پاس روڈ ، بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کو ڈگری کالج بنانے، گرلز انٹر کالج کی عمارت کی تعمیر، بنیادی مرکز صحت BHU کو تحصیل ہیلتھ یونٹ THU بنانے کے لئے جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق ہوا اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ہاڑی گہل کے مسائل پر وزیر حکومت سے ملاقات کرے گی

20/11/2021

النور ہوٹل باغ پی ٹی آئی حلقہ وسطی باغ کے کارکنان کے زیر اہتمام 24 نومبر جلسے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایل اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ امتیاز نسیم صاحبہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت
سنئیر موسٹ وزیر و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے فقید المثال استقبال کے لیے سنئیر کارکنان سے مشاورت

تقریب کی صدارت سردار الطاف سدوزئی نے کی اس موقع پر بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر راجہ عبدالوحید، سید فدا شاہ،چیئرمین روشن،سردار صغیر بیگ، راجہ مظہر وحید ایڈووکیٹ سنئیر نائب صدر انصاف لائرز فورم، راجہ خالد وحید سٹی سیکرٹری جنرل، راجہ حبیب سیکرٹری اطلاعات ضلع باغ، راجہ قدیر، راجہ ذولفقار، راجہ حنظلہ مسعود ڈپٹی کنوینئر آئی ایس ایف،راجہ خلیل، سردار طاہر اکبر، سردار عامر نعیم، لیاقت بیگ، ملک زین، سردار سکندر، عمران مغل، راجہ عمران،راجہ افیاض ساغر،راجہ فضل الرحمان، واجد نور،راجہ کریم داد،مسعود منہاس، راجپوت کاشف کنگ،اظہر شاہ، خواجہ بشیر،چیئرمین عنایت،سردار مقصود عالم،سردار فاضل،سردار کامران، ثناء اللہ،ڈاکٹر جہانگیر،صوبیدار عبدالمجید،توصیف شاہ و دیگر سنئیر کارکنان کی شرکت

ہاڑی گہل پل کے قریب ہوٹل میں سلنڈر کی لائن لیکج یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 3 افرادجھلس گئے تشویش ناک حالت میں باغ منتقلہاڑی ...
08/09/2021

ہاڑی گہل پل کے قریب ہوٹل میں سلنڈر کی لائن لیکج یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 3 افرادجھلس گئے تشویش ناک حالت میں باغ منتقل
ہاڑی گہل راولی ہوٹل حادثہ میں
راشد، نقاش
حمزہ جاوید، شدید زخمی
دو کا تعلق راولی سے ایک کا تعلق پتراٹہ سے ہے۔

سجاد شہید پریس کلب باغ کے الیکشن میں سنڑل یونین اور آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹ کے اتحاد نے میدان مار لیا۔آزاد جموں...
30/08/2021

سجاد شہید پریس کلب باغ کے الیکشن میں سنڑل یونین اور آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹ کے اتحاد نے میدان مار لیا۔
آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹ کے ممبران راجہ محمد رزاق نائب صدر جبکہ سید اجمل گردیزی سیکریڑی اطلاعات مقرر جبکہ پریس کلب باغ کے نومنتخب صدر ارشد ڈار بازی لے گئے ۔

اس موقعہ پر جموں کشمیر یونین نامی تنظیم12 ووٹوں سے ہار گی ۔

اس موقعہ پر آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹ ضلع باغ کے صدر راجہ منیر احمد نائب صدر ضلع باغ راجہ عامر سہیل اور پریس کلب ہاڑی گہل سے مزمل رانا اور عدنان خورشید جملہ ٹیم نے نومنتخب صدر ارشد ڈار محمدرزاق سیداجمل گردیزی سمیت تمام ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔۔

گزشتہ روز  ہاڑی گہل بازار میں  سنگین کیس کو چوکی پولیس ہاڑی گہل کے افیسر ارباب خان اور ان کی پوری ٹیم نے انتہائی اہم زمی...
28/08/2021

گزشتہ روز ہاڑی گہل بازار میں سنگین کیس کو چوکی پولیس ہاڑی گہل کے افیسر ارباب خان اور ان کی پوری ٹیم نے انتہائی اہم زمیداری سے مسلہ حل کرو کر دیانت دار افسیر ہونے کا ثبوت دیا ہے جس پر صدر پریس کلب ہاڑی گہل راجہ منیر احمد اور ان کے ممبران مزمل رانا عدنان خورشید و دیگر انجمن تاجران ہاڑی گہل کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور استقامت کی دعا کرتے ہیں اللہ پاک مزید حق اور سچ پر ثابت قدم رکھے ۔

معروف روحانی شخصیت سلسلہ نقشبندی شاذلیہکے سربراہ مفتی پیر سید نور زمان نقشبندی شازلی نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کیئلے ...
24/08/2021

معروف روحانی شخصیت سلسلہ نقشبندی شاذلیہ
کے سربراہ مفتی پیر سید نور زمان نقشبندی شازلی نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کیئلے خانگاہوں مدرسوں اور مساجد کے ذمہ دران کا بنیادی کردار ہوتا ہے ۔ ذکر ازکار کی مجالس سے اللہ تعالیٰ کا کرب حاصل ہوتا ہے ۔ مشکلات حل کیئلے اللہ تعالیٰ سے رجوح کا موقعہ ملتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے پر تمام مشکلات حل ہوجاتی ہیں ۔ موجودہ دور میں ہر شحض پرشان ہے پوری امت اسوقت مشکلات کا شکار ہے وجہ صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی ہے ۔ اس کیلئے ہر شحض اپنے گھروں میں مسجدوں میں راستے میں چلتے پھرتے اللہ تعالیٰ کے ذکر کو اپنا شعاہر بنائے انشااللہ تمام پرشانیوں سے نجات حاصل ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار سلسلہ نقشبندی ہاڑی گہل کے امیر الحاج محمد سرفراز نقشبندی کی دعوت پر ہاڑی گہل میں علماء کرام عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اس موقعہ پر مولانا عبدالحکیم قاسمی نائب امیر ضلع باغ، اظہر امتاز نقشبندی شازلی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ربیع اول میں کراچی میں روحانی اجتماع ہوگا جسمیں دنیا بھر سے لوگ آئیں گئے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ذکرازکار کریں ۔
اس موقعہ پر افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا ۔

منگ۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمیشنر منگ سردار ازکار خان کا سٹاف کے ہمراہ بازار کا مکمل گشت کیا دوکاندار وں اور دیگر ادارہ جات کے ملازم...
21/08/2021

منگ۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمیشنر منگ سردار ازکار خان کا سٹاف کے ہمراہ بازار کا مکمل گشت کیا دوکاندار وں اور دیگر ادارہ جات کے ملازمین۔ ٹرانسپورٹرز کو سختی سے پابند کیا کہ کوئی بھی دوکاندار بغیر ویکسین اپنی دوکان نہ کھولے کروناویکسین کے بڑھتے ہوے کیسز کے پیش نظر کمیشنر پونچھ کی ہدایات کی روشنی میں ۔کرونا کی روک تھام کے لیے سخت حکمت عملی مرتب کر لی ۔ کسی بھی ادارے میں داخل ہونے والے شخص کو ویکسینیشن پراسس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا لاپروائی برتنے والے شخص کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائ جاے گی۔ عوام علاقہ منگ پتن شیر خان نے سردار ازکار اسسٹنٹ کمیشنر منگ اور دیگر افیسران کی بہترین خدمات اور جہدوجہد کو سرہاتے ہوے مکمل تعاون کی یعقین دہانی کروائی۔گزشتہ پندرہ روز میں منگ ہتن شیر خان میں کرونا کی وجہ سے پانچ اموات ہو چکی ہیں۔ عوام بلا ضرورت بازاروں کا رخ نہ کریں اسسٹنٹ کمیشنر سردار ازکار خان منگ۔

07/08/2021

باغ یونیورسٹی کی طالبہ کو بلیک میل کر کہ اسکے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والاپولیس اہلکار ڈان بن گیا، عوام علاقہ کا احتجاج، انکوائیری کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق عبدالقدیر نامی پولیس اہلکار پیٹی نمبر 111 باغ یونیورسٹی کی طالبہ (م ش ف) کو بلیک میل کر کہ اسکے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا، بعدازاں بلیک میل کر کے یونیورسٹی کی دیگر طالبات کی ڈیمانڈ کرتا رہا. یونیورسٹی کی طالبہ نے پریشان ہو کر تھانہ باغ کا رخ کیا، باغ پولیس طالبہ کی داد رسی کے بجاۓ اپنے پیٹی بھائ کو بچانے کے لیے مختلف ہتھ گنڈے استعمال کرتی رہی، اور طالبہ کو راضی نامے پر اور کیس واپس لینے پر مجبور کرتی رہی. اس سے قبل پولیس ملازم عبدالقدیر نامی شخص نے مسجد کا چندہ جمع کرنے والے شخص سے تاوان کے طور پر 15 ہزار روپے لیے، بعدازاں اس شخص کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اعلی احکام نے چندہ جمع کرنے والے شخص کے پیسے واپس دلواۓ اور پولیس ملازم کا تبادلہ کوہالہ کر دیا. موصوف اس قدر بااثر ہے کہ صرف پانچ روز ہی کوہالہ تعیناتی کے بعد دوبارہ اپنا تبادلہ باغ کروا دیا. خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس ملازم اپنے دیگر آفیسران کا بہترین اعلی کار ہے، اور انکی تمام تر ناجائز خواہشات پوری کروانے میں کردار ادا کرتا ہے. عوام علاقہ نے باغ تھانہ سے ایس ایچ او، ایس پی، ڈی ایس پی اور ڈی آئ جی پونچھ سے پولیس ملازم کو معطل کر کہ انکوائری کا مطالبہ کر لیا. عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ بصورت دیگر ضلع باغ میں خواتین کو لے کر ایک بڑا احتجاج کیا جاۓ گا، انصاف نہ ملنے تک امن و امان کی ذمہ دار باغ پولیس ہو گی.

وویمن یونیورسٹی طالبہ کیس اصل حقائق جلد منظر عام پر ہونے چاہے اور تمام کردار عوام کے سامنے لانا ہوگا۔

25/07/2021

اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ضرور جائیں اور باہمی عزت و احترام ' روا داری اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں -

12/06/2021

Address

HBL Hari Ghel

Telephone

+923448842474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Harighel Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share