Village Life

Village Life village Life video upload

دھان/چاول  کی فصل  #چاول  #دھان
31/10/2023

دھان/چاول کی فصل #چاول #دھان

28/10/2023
Pakistan cricketer photo hd⭐⭐⭐⭐💖💖
15/09/2023

Pakistan cricketer photo hd⭐⭐⭐⭐💖💖

14/09/2023

Naseem shah cricket video reels Asia cup 2023

14/09/2023

#خوشخبری:
🔴 اگلے 10 روز کے دوران سندھ تا کشمیر زبردست بارشیں متوقع ہیں۔
رپورٹ: ویدر والے

ُدت:
◾ 14 ستمبر تا 24 ستمبر۔

:
◾14-18 ستمبر شمالی پاکستان میں مغربی سسٹم اور مونسون ہواؤں کا ملاپ۔
◾17-21 ستمبر سندھ اور بلوچستان میں ہوا کے کم دباؤ کے اثرات۔
◾22-24 شمالی پاکستان میں ایک اور مغربی سسٹم۔

:
◾درمیانی سے طاقتور۔
◾100-150 ملی میٹر۔


🔴 اگلے 10 روز کے دوران دو مغربی سسٹم پنجاب کو متاثر کریں گے اور مونسون ہواؤں سے ملاپ کے زیر اثر مخلتف علاقوں میں #موسلادھار بارشوں کا باعث بنیں گے۔ اس دوران سب سے زیادہ #بارش شمالی پنجاب میں متوقع ہے۔ پہلا سسٹم 15-18 جبکہ دوسرا 22-24 ستمبر کے دوران متاثر کرے گا۔ اس دوران شمالی پنجاب کے علاقوں بلخصوص اسلام آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، #لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 16-18 ستمبر کے دوران مونسون ٹرف جنوب میں حرکت کرے گا اور ساتھ میں مغربی سسٹم بھی گزر رہا ہوگا جسکی وجہ سے جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال اور گردونواح میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود ہیں۔ اس دوران چولستان کے سحرہ اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر بھی تھنڈرسٹورم بنیں گے جبکہ کچھ تھنڈرسٹورم رحیم یار خان، راجن پور، خان پور، صدق آباد کے آس پاس بھی بن سکتے ہیں۔

#خطرات:
◾شمالی پنجاب اس دوران موسلادھار بارش کے ساتھ آندھی، ژالہ باری یا آسمانی بجلی گرنے کے واقعات متوقع ہیں۔

:
🔴 14-16 ستمبر کے دوران مونسون ہوائیں سندھ میں داخل ہونا شروع ہوں گی جن کے زیر اثر اس دوران جنوب مشرقی #سندھ بلخصوص تھرپارکر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کچھ گرج چمک کے بادل جنوبی سندھ اور شمالی سندھ میں بھی بن سکتے ہیں اور چند ایک مقامات پر بارش برسا سکتے ہیں۔

🔴 17-18 ستمبر کے دوران ہوا کا کم دباؤ گجرات کی طرف بڑھ رہا ہوگا جسکے زیر اثر #مونسون ٹرف سندھ پر براجمان ہو جائے گا۔ اس دورانیہ میں سندھ کے مشرقی علاقوں بلخصوص تھرپارکر، نگر پارکر، چھور، مٹھی، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، کھپرو، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کے 50-60 فیصد امکانات ہوں گے۔ جبکہ اس دوران تھنڈرسٹورم شمالی اور وسطی سندھ میں بھی بنیں گے جو 20-40 فیصد کے رقبے پر بارش برسا سکتے ہیں۔ اس دوران جنوبی سندھ بشمول #کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو خان، کوٹری، ٹھٹھہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے 30-40 فیصد امکانات موجود ہوں گے۔ 19-21 ستمبر کے دوران ہوا کا کم دباؤ سندھ کے قریب سے گزرتے ہوئے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اس دوران جنوبی و ساحلی سندھ بشمول کراچی میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں مزید تفصیلات آج رات شائع کریں گے۔

:
🔴 15-17 ستمبر کے دوران شمال اور شمال مشرقی بلوچستان بلخصوص ژوب، کوہلو، بارکھان، سبی، قلعہ سیف اللہ، زیارت اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں پر #تھنڈرسٹورم بنیں گے جو بارش برسائیں گے جبکہ 17-21 ستمبر کے دوران مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان بشمول خضدار، کوراک، آواران، بیلا، اوتھل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران ساحلی بلوچستان بلخصوص سومیانی، اورماڑہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ایک آتھ تھنڈرسٹورم پنجگور، تربت، ھوشاب کی پرف بھی بن سکتا ہے۔


🔴 خیبرپختونخوا میں ان دونوں سسٹم سے بہت زیادہ بارشیں تو متوقع نہیں تاہم 15-17 ستمبر کے دوران ایک سے دو اچھی بارشیں سوات، مردان، کوہاٹ، صوابی، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں متوقع ہیں جبکہ پشاور میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ 17-22 ستمبر کے دوران بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ اس دوران ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانگ، لکی مروت میں 1-2 اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ جبکہ اگلے 10 روز کے دوران بلند پہاڑی سلسلوں پر گرج چمک کے بادل بنتے رہیں گے اور کہیں کہیں بارش برساتے رہیں گے۔

:
🔴 اگلے 10 روز کے دوران مظفر آباد سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
۔

12/09/2023
06/09/2023

weather report for next 5 day

04/09/2023

24 hours weather report 🌨️🌨️🌨️ طوفانی بارشیں آج رات اور کل 5 سپتمبر 2023

31/08/2023

Weather report for 10 days in September 2023 _ اگلے 10 روز موسم کا حال 🌧️☁️🌧️🌩️⛈️🌨️⛈️🌨️

22/08/2023
19/08/2023

ناظرین تازہ موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک اور گرم ہے تا ہم منچن اباد حویلی لکھا پاک پتن لاہور اوکاڑہ پتوکی ننکانہ صاحب شیخوپورہ نارووال ظفروال پسرور کوہ سلیمان کے علاقوں تورخم پشاور کے علاقوں میں کہیں کہیں پر بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے بعض مقامات پر بارش بھی جاری ہے

ائندہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی اج رات سے لے کر کل 20 اگست کی شام رات تک
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب بالائی خیبر پختون خواہ کشمیر اور جنوبی سندھ کے بعض علاقوں میں موسم ابر الود رہنے کے علاوہ کہیں کہیں پر بارش کا امکان ہے
تفصیلات کے مطابق ناروال سیالکوٹ لاہور ننکانہ صاحب اسلام اباد مری گلیات خطہ پوٹھوہار کے علاقوں رحیم یار خان سے قریبی چولستان اور بالائی سندھ کے چند علاقوں بارکھان کوہلو ژوب سمیت شمال مشرقی بلوچستان چترال بشام ایبٹ اباد وزیرستان کرم کوہاٹ خیبر سوات دیر سمیت خیبر پختون خواہ کے بعض علاقوں اور نگر پارکر تھر پارکر عمرکوٹ میر پور خاص ٹھٹھہ بدین ڈپلو حیدراباد کراچی سمیت جنوبی سندھ کے بعض علاقوں میں موسم بر الود رہنے کے علاوہ کہیں کہیں پر بارشوں کا امکان رہے گا

12/08/2023
11/08/2023
07/08/2023
05/08/2023
04/08/2023

August weather update
Khyber pakhton kawan weather update

03/08/2023
01/08/2023

موسم اپڈیٹ شام 5 بجے ۔ یکم اگست
اس وقت ملک ہے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے تاہم لاہور سمیت شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران فیصل آباد سرگودھا حافظ آباد وزیر آباد پھالیہ مری گلیات ساہیوال پاکپتن اور اس سے ملحقہ علاقوں سوراب خصدار اور جنوب مغربی سندھ کراچی سمیت ساحلی سندھ بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان رہے گا
وسطی اور جنوبی پنجاب صوبہ سندھ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے دیگر زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

31/07/2023

سوموار 31 جولائی
آج دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا
زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت
نوکنڈی، دالبندین 43، سبی 42 اور نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تاہم پشاور کوہاٹ چراٹ اسلام اباد راولپنڈی اٹک کے بعض علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش
جوہرآباد 52، مری 09، کاکول 17، دیر 05، پشاور ژوب 04، گڑھی دوپٹہ کالام 03، دروش 01،
ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت شام کے دوران
جام پور راجن پور کوہ سلیمان کے علاقوں لیہ تونسہ کوہلو ڈیرہ بگٹی سوئی کھاریاں اٹک فتح جھنگ سمیت پاکستان کے بعض علاقوں میں بادل موجود ہے کہیں کہیں پر بارش کا بھی امکان رہے گا
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران
ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم کشمیر، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوار ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
بارشوں کا نیا سلسلہ یکم اگست کی شام رات سے بالائی پنجاب میں داخل ہوگا جو وقفے وقفے سے ائندہ سات اٹھ روز تک جاری رہے گا

30/07/2023

1 اگست سے 10 اگست تک موسم کی اپڈیٹ

29/07/2023

🔴 موسم کا حال ہفتہ 29 جولائی
محکمہ موسمیات
آج 11 بجے سے کل 11 بجے

🔴 پنجاب ، خیبر پختونخوا ، شمال/ مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی بلو چستان اور وسطی /جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

🔴*آئندہ 24 گھنٹے کا موسم*
🔴 *پنجاب*
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،اوکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور ، بہاولنگر اوررحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ جبکہ ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
🔴 *بلوچستان*
کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،آواران،سبی،ہرنائی ، بولان، با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد اورڈیرہ بگٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر مو سلا دھار بارش کا بھی امکان۔ موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
🔴 *خیبر پختونخوا*
دیر، چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کرک ،وزیرستان، کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔
🔴*سندھ*
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ۔اس دوران سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ بوندا باندی متوقع۔

🔴*کشمیر اور گلگت بلتستان*
مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش۔ اس دوران موسلادھار بارش کے با عث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔

🔴گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش
پنجاب:
اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیروپوائنٹ75، بوکرا 62، ائرپورٹ 07)، راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، گوجرانوالہ 63، سیالکوٹ (سٹی 49، ائرپورٹ 43)، لاہور (شاہی قلعہ 33، لکشمی چوک 10، فرخ آباد 09، گلشن راوی 02، گلبرگ، مغل پورہ 01)، منڈی بہاؤالدین 28، مری 23، گجرات 22، حافظ آباد 17، نارووال 12، اٹک 10، نورپورتھل05، چکوال04،سرگودھا 03، ڈی جی خان 02، جہلم، منگلا، جوہرآباد، کوٹ ادو 01،
کشمیر:
کوٹلی 52، مظفرآباد (ائرپورٹ 45، سٹی 28)، گڑھی دوپٹہ 10،
سندھ:
لاڑکانہ 52، موہنجوداڑو 36، پڈعیدن 13، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد03،کراچی( فیصل بیس، مسرور بیس 02)،
خیبرپختونخوا:
سیدو شریف 42، بالاکوٹ 26، دیر (بالائی 26، زیریں 04)، مالم جبہ 23، کاکول 17، تخت بھائی 15، کالام، بونیر 11، پاراچنار 10، چیراٹ08،بلوچستان : بارکھان 36، دالبندین 10، خضدار 02، اورماڑہ 01، گلگت بلتستان: بابوسر 08، استور، گوپس اور چلاس میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

26/07/2023

برشوں کے سلسلے کی معلومات 26 جولائی سے 31 جولائی تک کی اپڈیٹ

25/07/2023
25/07/2023

*موسم اپڈیٹ دن 25 جولائی*
محکمہ موسمیات
بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں جاری ہے

*گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران*
سب سے زیادہ بارش
اوکاڑہ 143، قصور 106،کراچی سرجانی ٹاؤن100، سکھر، ٹھٹھہ 90، حیدر آباد 87، ٹنڈو جام 82، بنوں 78 راولپنڈی 70، خیر پور 63، ڈی جی خان 60،ملتان 57، روہڑی 53، لاڑکانیہ 51، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

*آئندہ 24 گھنٹے کا موسم*
*پنجاب*
مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،اوکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور ، بہاولنگر اوررحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
*سندھ*
دادو، شہیدبینظیر آباد ، حیدر آباد ، کراچی ، نوشہرو فیروز، قمبر ،شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ، تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی ، پڈعیدن، جامشورو، خیر پور ، ٹھٹھہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
*خیبر پختونخوا*
دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت اورکرک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
*بلوچستان*
کوئٹہ ، مستونگ ، پشین ،زیارت،کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان، با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ، آواران ، مکران، پنجگور اورکیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کا بھی امکان۔
*کشمیر اور گلگت بلتستان*
مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

22/07/2023
17/07/2023
16/07/2023
16/07/2023

*موسم اپڈیٹ دن 12 بجے اتوار 16 جولائی*
(محکمہ موسمیات)
*گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم*
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔
*سب سے زیادہ بارش*
*پنجاب* فیصل آباد 80، گوجرانوالہ 67، اوکاڑہ 40، لاہور ساہیوال، نور پور تھل 16، سرگودھا 10، خانیوال 08، اسلام آباد 06، منڈی بہاؤالدین 05، مری 04، نارووال،گجرات، بہاولنگر 03، قصور، لیہ، جوہر آباد، اٹک 01، *خیبرپختونخوا*: مالم جبہ 30، کاکول 21، سیدو شریف 16، پشاور 5 تخت بھائی 03، *کشمیر* راولاکوٹ 26، گڑھی دوپٹہ01،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
*کراچی ہلکی بارش*
*آئندہ 24 گھنٹے*
*پنجاب*
بیشتر جنوبی اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ ،ساہیوال،بہاولنگر اوکاڑہ اور فیصل آبادمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
*خیبر پختونخوا*
دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ، مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان، کرک اورلکی مروت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
*سندھ*
صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
*بلوچستان*
صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم موسی خیل، ، لورالائی اور بارکھان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
*کشمیر*
کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان
*گلگت بلتستان*
مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

15/07/2023
14/07/2023
12/07/2023
11/07/2023
11/07/2023

Address


Telephone

+923468865093

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share