Capital News

Capital News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Capital News, News & Media Website, .

21/07/2020
14/07/2020

کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز کا شام 7 سے رات 9 تک سروس بند رکھنے کا اعلان

13 جولائی 2020
کراچی: چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویے کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں شام 7 سے رات 9 بجے تک انٹرنیٹ اور کیبل ٹی وی بند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا فیصلہ صرف آج کے لیے ہے کل تک رابطہ نہیں کیا گیا تو دوبارہ ہڑتال ہوگی، ہماری ہڑتال کو دھمکی نہ سمجھا جائے، ہم بھی احتجاج کا حق رکھتے ہیں، حکومت سے اپیل کررہے ہیں مداخلت کرکے مسئلہ حل کرائیں۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک طرف مذاکرات کررہی ہے دوسری جانب تاریں کاٹی جارہی ہیں، کے الیکٹرک کو پابند بنایا جائے کہ ہماری کیبلز نہ کاٹی جائیں، پیمرا کا کام ہے ہمارے کاروبار کا تحفظ کرے اور کے الیکٹرک کو پابند کرے۔

چیئرمین کیبلز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کوئی بھی انڈسٹری جب انتہائی مجبور ہوجاتی ہے تو بند ہوتی ہے، ہمارے مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو پورے پاکستان میں ہڑتال کریں گے، گورنر سندھ سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک اور ہمیں بلائیں بات کریں، حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں ہمارے مسئلے کو حل کرائیں۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کو احکامات دئیے جو ہوا میں اڑا دئیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کو بھی درخواست دی کہ ہمیں نقصان ہورہا ہے، درخواست میں کہا کہ ہمیں کیبل زیر زمین کرنے کے لیے وقت درکار ہے، کے الیکٹرک بدمعاشی کررہا ہے کل بھی ہماری کیبلز کاٹی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے احکامات دئیے تھے بیٹھ کر معاملے پر ایس او پیز طے کریں، ہم نے اتفاق کیا کہ کوئی لائحہ عمل طے کریں گے، کے الیکٹرک کیا چاہتی ہے کیا پورا میڈیا بند ہوجائے۔

Comments
comments

Comments

Next articles
لندن: طیارے کے بیت الخلا میں بم کی اطلاع
سانحہ تیزگام: ورثا اور زخمیوں کا انتظار ختم، امدادی چیک…
پاکستان

پنجاب میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز ، حکومت کا بڑا فیصلہ

بیکری میں ڈکیتی کا سنسنی خیز منظر، کسٹمر گولیوں سے بچنے کے لیے زمین پر لیٹ گئے

کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کیلئے قرضہ ، بڑی خوشخبری آگئی

‘ایس اوپیز پر عمل کریں گے تو انشااللہ وبا کا خاتمہ ہوجائے گا’

بے روزگار ملازمین نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
عالمی خبریں

آرمینیا اور آذربائیجان تنازع، پاکستان کی شدید مذمت

سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی

بڑا دھچکا، ایران نے بھارت کو اہم پراجیکٹ سے الگ کر دیا

عرب دنیا کا پہلا مریخ مشن موسم کی خرابی کے باعث ملتوی

بھارت میں انسانیت مرگئی، وحشی لڑکے کی درندگی، نوجوان کو تڑپا تڑپا کر مار دیا

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار سے متعلق اہم فیصلہ
Classic version
marfeel logo

1'
کالعدم افراد کے بینک اثاثے غیر منجمد نہیں کیے، پاکستان
ویب ڈیسک 13 جولائی 2020
اسلام آباد: پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دیے گئے افراد کے بینک اثاثے بحال نہیں کیے گئے۔

کالعدم شخصیات کےبینک اکاؤنٹ منجمد کرنےکےمعاملےپر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دی گئی شخصیات پربینک اثاثوں سمیت دیگر پابندیاں جوں کی توں برقرار ہیں تاہم سکیورٹی کونسل کی پابندی کمیٹی نےان شخصیات کوبنیادی اخراجات کی چھوٹ دی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کمیٹی کی جانب سے یہ نرمی روز مرہ کے اخراجات کیلئے ہے اور اس حوالے سے قانون کے مطابق مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی واضح کیا کہ 12جولائی کو انگریزی اخبار نےاس حوالے سے غلط خبر شائع کی ہے، اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔

Comments
comments

Comments

Classic version
marfeel logo

2'
کے الیکٹرک کا راج، صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری
Avatarانجم وہاب 14 جولائی 2020
کراچی: کے الیکٹرک نے رہائشی اور تجارتی علاقوں کے ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی، کمپنی نے صنعتی علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے میسجز بھیجے گئے ہیں، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث صنعتی علاقوں میں نائٹ شفٹ نا ممکن ہو گئی۔

گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صنعت کاروں سے بلا تعطل بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، تاہم کے الیکٹرک نہ اپنے وعدوں کا پاس رکھتی ہے نہ سرکار کے، اضافی گیس، فرنس آئل اور 800 میگا واٹ بجلی ملنے کے باوجود بجلی کا بحران جوں کا توں ہے۔

ابراج گروپ نےکیسے پی پی کی فنڈنگ کی سب کوپتہ ہے، فواد چوہدری

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی تمام صارفین کو یکساں لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

ادھر رات کو بن قاسم پاور پلانٹ وَن کا ایک اور یونٹ بند کر دیا گیا ہے، جس کے بند ہونے سے سسٹم سے 130 میگا واٹ کی بجلی نکل گئی، بن قاسم کے 4 یونٹ پہلے ہی بند ہیں، جن میں سے 2 کوئلے پر منتقلی اور 2 مرمت کے نام پر بند کیے گئے ہیں، کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ یونٹ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوا۔

130 میگا واٹ کی مزید قلت کے نام پر مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ بڑھا کر 3 سے 5 گھنٹے کر دی گئی ہے، کے الیکٹرک پہلے ہی صرف گیس کے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے، صنعتی علاقوں میں بھی مقامی فالٹس کے نام پر بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جناح اسپتال کی بجلی بھی تاحال مکمل بحال نہیں کی جا سکی، جناح اسپتال کے گرڈ میں جمعے سے خرابی ہے، اسپتال میں بجلی کی آنکھ مچولی سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

26/06/2020

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن خالق حقیقی سے جاملے
26 جون 2020
کراچی : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کئی روزسے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

23/06/2020

کے الیکٹرک نے شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری شدید گرمی میں بجلی کی مزید لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ کےالیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان کےالیکٹرک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گیس اور فرنس آئل میں کمی کی وجہ سے کےالیکٹرک کی پیداواری صلاحیت شدید متاثرہوئی ہے، گیس اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گرمی کی شدت کے باعث کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پہلے ہی اتنے پریشان ہیں کہ ان کی رات کی نیند بھی پرسکون نہیں ہے اور اس پر ستم یہ کہ لوڈ شیدنگ میں مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے کئی علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل رہی جب کہ شدید گرمی نے علاقہ مکینوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا۔

22/06/2020

کرونا مرحومین کے لئے کراچی شھر میں مفت قبرستان GFS بلڈرز کے مالک معروف سماجی رہنما جناب عرفان واحد صاحب نے اپنی والدہ مرحومہ محترمہ روشن واحد بنت عبدالغفار کے ایصال ثواب کے لئےجے ڈی سی کو زمین فراہم کر دی گئی ۔اس ویڈیو کو لازمی 5 افراد یا گروپس پر فارورڈ کیجئے لوگوں کی بھلائی کی پوسٹ ہے ثواب میں حصہ لیں

21/06/2020

باپ کی شان میں ایک نظم۔۔

’رنگ آف فائر‘ یعنی آسمان پر سورج کے گرد آگ سے بنے دائرے جیسا منظر سکھر اور گوادر میں دیکھا گیا۔نماز کسوف کی ادائیگیملک ...
21/06/2020

’رنگ آف فائر‘ یعنی آسمان پر سورج کے گرد آگ سے بنے دائرے جیسا منظر سکھر اور گوادر میں دیکھا گیا۔

نماز کسوف کی ادائیگی

ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے موقع پر نماز کسوف ادا کی گئی، مختلف مساجد میں خصوصی طور پر نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا ہے شاہی جامع مسجد پرانا سکھرمیں اہل علاقہ کی جانب سے نماز کسوف ادا کی گئی۔

اسی طرح کراچی، لاہور، حیدرآباد، راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نماز کسفود ادا کی گئی، اور لوگوں نے اللہ سے خصوصی دعا اور اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کی۔

سورج گرہن کےدوران کی جانے والی عبادت اور احتیاطی تدابیر

انولرسورج گرہن اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں 80فیصد دیکھا گیا تھا، مکمل سورج گرہن اس سے قبل اگست1999میں ہوا تھا، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھیں، سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے مخصوص حفاظتی چشمہ استعمال کیا جائے، خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔

سورج گرہن سے متعلق ماہرین کی رائے اور شہریوں کو خصوصی ہدایات

وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست نہیں دیکھنا چاہیے، سورج گرہن کے دوران نکلنے والی شعائیں بینائی متاثر کرسکتی ہیں، سورج گرہن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل بہت ضروری ہے، جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو تو ہم پرستی بھی عروج پر تھی۔

اکستان میں سورج کو گرہن لگ گیااس سال 6 گرہن ہونے ہیں، 4چاند گرہن اور 2سورج گرہن: فوادچوہدری21 جون 0202پاکستان میں سورج گ...
21/06/2020

اکستان میں سورج کو گرہن لگ گیا
اس سال 6 گرہن ہونے ہیں، 4چاند گرہن اور 2سورج گرہن: فوادچوہدری
21 جون 0202
پاکستان میں سورج گرہن اختتام پذیر ہوگیا، صبح 11 بجے کے بعد سے گرہن اپنے عروج پر دیکھا گیا، کچھ علاقوں میں جزوی اور کہیں مکمل طور پر روشنی کا ہالہ نظر آیا، سکھر اور گوادر میں رنگ آف فائر بنا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 26 منٹ پر ہوا، جبکہ 10 بج کر59منٹ کے بعد گرہن اپنے نقطہ عروج پر پہنچا، جو 12 بج کر 46منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا، گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹہ 17 منٹ رہا۔ جو پاکستان سمیت کئی ممالک میں دیکھا گیا۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں دیکھا گیا۔ سورج گرہن کا آسٹریلیا، افریقہ، یورپ، جنوبی امریکا سمیت دیگر حصوں میں بھی نظارہ کیا گیا۔

چینی انکوائری کمیشن کیس: شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت20 جون 2020اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری ...
21/06/2020

چینی انکوائری کمیشن کیس: شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت
20 جون 2020

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری رپورٹ پر حکم امتناع ختم کرتے ہوئے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر ملز مالکان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع بھی ختم کر دیا۔عدالت نے مختصر فیصلے میں شوگر انکوائری رپورٹ پر متعلقہ اداروں کو کارروائی کی بھی اجازت دے دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔کیس پرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔

قبل ازیں چینی انکوائری کمیشن کیس میں ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے دلائل کے دوران پانامہ کیس اور جعلی اکاؤنٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے پاناما کیس اور جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں جی آئی ٹی تشکیل دی جس میں مختلف اداروں کے افسران کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وجہ تھی کہ شوگر انکوائری کمیشن میں حکومت نے تحقیقات کے لیے مختلف اداروں کے افسران شامل کیے، یہ کہنا غلط ہو گا کہ انکوائری کمیشن سیاسی مخالفین سے انتقام کے لیے بنایا گیا۔

خالد جاوید خان کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری تو حکومت کے اپنے مضبوط اتحادیوں اور دوستوں کےخلاف بھی ہو رہی ہے، اپنے دوستوں اور اتحادیوں کےخلاف کارروائی کے لیے بڑی جرات اور عزم چاہیے، دوستوں اور اتحادیوں کے خلاف بھی کارروائی ثبوت ہے کہ یہ کسی تعصب پر مبنی کارروائی نہیں ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ کہا گیا کہ آگے چل کر اس رپورٹ کا غلط استعمال ہو گا، مستقبل کے کسی مفروضے پر آج تحقیقات روکی نہیں جا سکتیں، بغیر کسی دلیل کے کہا گیا کہ انکوائری کمیشن تعصب پر مبنی ہے، انکوائری کمیشن کے کسی ممبر پر بزنس مفادات، سیاسی وابستگی کا الزام نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ممبران قابل افسران اور کسی بھی حکومت کا پریشر نہ لینے والے ہیں، انکوائری کمیشن کا ٹاسک فیکٹ فائنڈنگ کے بعد اپنی سفارشات دینا تھا، انکوائری کمیشن نے اپنی دو طرح کی سفارشات دیں، انکوائری کمیشن نے فوری نوعیت کی کارروائی کے علاوہ طویل مدتی اقدامات کی بھی سفارش کی۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کا مقصد جب کسی بدنیتی سے زاتی فائدہ لینا ہے ہی نہیں تو تعصب کیسا؟ آئین کا آرٹیکل نو ہر شہری کو زندگی کا بنیادی حق دیتا ہے، شہری کو زندگی کا تحفظ فراہم کرنے سے مراد اس کی خوراک کی ضروریات پوری کرنا بھی ہے، شہریوں کو زندگی کا یہ حق مہیا کرنا صرف صوبائی نہیں، وفاقی حکومت کا بھی کام ہے، چینی بحران کے اصل محرکات اور ذمہ داروں کا تعین بھی اسی جذبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔

خالد جاوید خان کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت شوگر انکوائری پر خود کوئی “پِک اینڈ چُوز” نہیں کرنا چاہتی، حکومت نے اسی لیے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیج دیا ہے، نیب، ایف بی آر ، ایس ای سی پی آزادانہ طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے، ادارے اپنے قانون کے مطابق دیکھیں گے کس کے خلاف کیا کارروائی بنتی ہے۔وگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو مافیا تک کہا جا رہا ہے، جو لوگ پہلے سے اپنی سوچ کا اظہار کرچکے انہیں کارروائی جاری رکھنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے، جن اداروں کے لوگ خود انکوئری کمیشن میں بیٹھ کر رپورٹ لکھ چکے وہ اب تحقیقات کریں گے،اگر تعصب پر مبنی اس کارروائی پر ٹرائل ہو جائے تو نا انصافی ہو گی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ چینی رپورٹ میں موجودہ حکومت کے ذمہ داران کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا، ملز مالکان تو فائدہ لینے والے ہیں، اصل مسئلہ تو عوامی عہدہ رکھنے والوں کو ہونا چاہیے،ذمہ دار قرار دیے گئے کسی حکومتی رکن نے چینی رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا؟

شوگر ملز مالکان کے وکیل کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ کا الگ اور معاون خصوصی کا الگ فیصلہ ہوا،شہزاد اکبر کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرائیں گے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کابینہ اپنے اختیارات کسی اور کو دے سکتی ہے؟ عدالت نے مسابقتی کمیشن کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ کابینہ اپنا اختیار کسی کو نہیں دے سکتی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں حکومت کو ایڈوائس دیتا ہوں کہ وہ اس پر نظرثانی کرے۔

سعودی عرب اور یو اے ای سے 25 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بڑا فضائی آپریشنکراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی ع...
21/06/2020

سعودی عرب اور یو اے ای سے 25 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بڑا فضائی آپریشن

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 25 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں قومی ایئرلائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔

پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں جناح ٹرمینل کراچی سے خلیجی ممالک کی 7 پروازیں آپریٹ کی گئیں، اور ایک ہزار سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔

ذرایع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازوں میں نشستیں دفاتر، ایجنٹس یا ویب سائیٹ کے ذریعے منٹوں کے اندر فروخت ہو رہی تھیں اور زیادہ تر لوگ ٹکٹ حاصل کرنے سے رہ جاتے تھے، اس لیے پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے اضافی افراد کو واپس لانے کے لیے اجازت مانگی تھی، اجازت ملنے پر قومی ایئر لائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دیا۔

بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی، 60 سے پروازیں شیڈول

بتایا گیا ہے کہ 25 ہزار مسافروں کو 100 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا، یہ ساری خصوصی پروازیں پاکستان سے خالی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اتنی تعداد میں پروازیں اس لیے لگائی ہیں تاکہ ٹکٹیں آرام سے سب کو دستیاب ہو سکیں، پی آئی اے کے دفاتر زیادہ تر جگہوں پر لاک ڈاؤن کی مقامی حکومتوں کی ہدایات کے باعث بند ہیں، اس لیے ٹکٹیں پاکستان میں پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ یا ایجنٹوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ زیادہ تر پاکستانی ان پروازوں کے ذریعے وطن واپس آ جائیں گے اور دباؤ کم ہو جائے گا۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا پہلا سورج گرہن ختم ہو گیا، چاند نے کراچی میں سورج کو 3 گھنٹے 20 منٹ اور لاہور م...
21/06/2020

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا پہلا سورج گرہن ختم ہو گیا، چاند نے کراچی میں سورج کو 3 گھنٹے 20 منٹ اور لاہور میں 3 گھنٹے 22 منٹ تک چھپائے رکھا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سورج گرہن ختم ہوگیا۔ کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 9 بج کر 26 منٹ پر ہوا تھا اور اختتام 12 بج کر 46 منٹ پر ہوا جبکہ اس کی شدت 91.59 فیصد رہی، سورج گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 20 منٹ رہا۔ لاہور میں سورج گرہن صبح 9.48 منٹ پر شروع ہوا تھا، گرہن نے سورج کو 3 گھنٹے 22 منٹ تک 91 فیصد چھپائے رکھا۔طبی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ سورج گرہن کو براہ راست یا ایکسرے فلم کے ذریعے دیکھنا آنکھوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ انہوں نے گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے ، گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشوں کو دیکھنے سے بھی منع کیا تھا کیوں کہ سورج کی شعاعیں شیشوں سے منعکس ہوکر آنکھ کو متاثر کرسکتی ہیں۔طبی ماہرین نے ہدایت دی تھی کہ سورج گرہن کو دیکھنے کےلئے مخصوص حفاظتی چشمے کے ذریعے دیکھا جائے، کیمرے کےلئے بھی خصوصی طور پر تیارکردہ فلٹر کا استعمال کیا جائے۔

لاہور(لیاقت کھرل) ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کے بعد دو مہینے قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں سپیشل مجسٹریٹس کو...
21/06/2020

لاہور(لیاقت کھرل) ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کے بعد دو مہینے قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں سپیشل مجسٹریٹس کو اختیارات دے دئیے گئے ہیں اور اس پر آج سے سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کورونا کے پھیلاءو میں تیزی اور سنگینی آنے کے باعث ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں گھر سے نکلتے ہی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس میں شہریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ملحوظ خاطر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں ، رکشہ ڈرائیورز اور گاڑی سواروں کو 300 سے 500 روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ماسک نہ پہننے پر سپیشل مجسٹریٹوں کو دو ماہ تک قید سنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، سٹی ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ماسک نہ پہننے پر پہلے مرحلہ میں جرمانے کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں سپیشل مجسٹریٹس کو دفعہ 144 کے تحت دو ماہ قیدکی سزا دینے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس پر عملدرآمد کے لئے سپیشل مجسٹریٹس کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد آج سے سپیشل مجسٹریٹس ماسک نہ پہننے والوں کو دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کریں گے۔ دوسری جانب ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کے بعد قید کی سزا دینے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب گھر سے نکلتے ہی ماسک پہننے کے باوجود جرمانوں کے بعد دو ماہ کی قید کی سزا سراسر زیادتی ہے جس پر حکومت کو نظرثانی کرنی چاہیے۔

20/06/2020

کراچی: پاکستان ریلوےپولیس کراچی ڈویژن کی تجاوزات کیخلاف کاروائی

کراچی کینٹ سموں بریج سےڈیپارچریارڈتک تمام ناجائز تجاوزات وگزارکرالی گئیں

دوران آپریشن کل رقبہ4 ہزار 40 اسکوائرفٹ جس کی مالیت23لاکھ 26ہزارروپےہےواگزارکرایاگیا،ترجمان

20/06/2020

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی کرونا سے متاثر

Address


Telephone

+923420082675

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share