
16/05/2022
باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی تاریخ 14مئی 2022۔ ہینڈ آؤٹ نمبر,541,,
وہاڑی () ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بچوں میں خوراک کی کمی کے اسباب کا جائزہ لیا گیا اور ماں اور بچوں میں خوراک کی کمی کو پورا کرنے اور انہیں صحت مند بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری یونس، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت، ڈاکٹر احمد نواز،لیڈ کنسلنٹ پی اینڈ ڈی بورڈ لاہور ڈاکٹر محمد ناصر،سیکرٹر سپشلسٹ پی اینڈ ڈی بورڈ لاہور جعفر علی،ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ایم ایس این سی، پی اینڈ ڈی بورڈ شعیب حفیظ،صدر فارمرز اینٹی گریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسو سی ایشن محمد اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے غیر متوازن استعمال سے بہت سی بیماریاں پیدا ہونے کے خدشات ہوتے ہیں متوازن خوراک کے استعمال کیلئے عوام میں آگاہی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے حاملہ خواتین اور بچے زیادہ متاثرہ ہوتے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تمام متعلقہ اداروں کو ماں اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے نقصانات کو اجا گر کرنے اور متوازن غذا کے استعمال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ بچوں میں خوراک کی کمی سے پیدا ہونی والے مختلف بیماریوں کو کم کیا جا سکے اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور تندرست بنا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے بھی معاشرے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور اسی طرح حاملہ خواتین کی خوراک پر بھی خصو صی توجہ دی جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں صحت مند ہوں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں حا ملہ خواتین کی خوراک اور صحت پر خصو صی توجہ دی جاتی ہے ہمیں بھی اس چیز کو اپنانا ہو گا۔
Scaling Up Nutrition Civil Society Alliance, PakistanUNICEF PakistanNutrition InternationalNational Capital Planning CommissionPlanning & Development Board, Govt. of the PunjabPunjab Food Authority