Nofap Pakistan

  • Home
  • Nofap Pakistan

Nofap Pakistan نوفیپ پاکستان میں خوش آمدید

30/07/2023

CHAMP ADC

29/07/2023

NIDALE HAN QUOC

21/06/2023

اسلام وعلیکم جن ممبرز کا چیلنج پورا نہی ہو پارہا جو کہتے ہیں کے ہم جب چیلنج شروع کرتے ہیں ہمارا جسم ٹوٹنے لگتا ہے تو ان کو میرا مشورہ ہے کے ہم جو آپکو رکوری گائڈ پڑھنے کے لیے کہتے ہیں اس میں صاف لکھا ہوا ہے جب ہم چیلنج شروع کرتے ہیں اس دوران ہمارے جسم میں درد سستی ٹھکاوت بیچینی ہوتی ہے وہ کیوں کہتے ہیں آسان سی بات ہے ہم جب کوئی نشا چھوڑتے ہیں تو ان سب سے تو گزرنا ہی ہے برائی کے راستا پے چلنا بہت آسان ہے اسے چھوڑنا مشکل اگر مشکل نا ہوتا تو اب تک سب اس لت سے آزاد نا ہوتے بار بار انکا چیلنج نا ٹوٹا ہوتا میں ان بھائیوں کو کہنا چھاہتا ہوں جن کا چیلنج ٹوٹ رہا یا جنون نے شروع کیا آپ کو قربانی تو دینا ہوگی اپنے نفس کی اپنی فحاش خواہشوں کی جن کا آپکو نشا چرہا ہوا ہے اور جان لو صحت ساتھ دین یا نا دیں اپنے صبر کرنا ہے اور چیلنج پر ثابت قدم رہنا ہے اگر اس نشے کو چھوڑنا چاہتے ہو درد تکلیفوں کو برداشت کرو ان وقتی تکلیفوں کے باد جو سکون ملیگا اسکا تو سوچو جن بھائیوں نے چیلنج پورا کیا ان سے پوچھو ان لوگوں نے بہی اپنے نفس کی نہی مانی پہر آپ کیون ماں رہیں ہیں ان سے آپ چیلنج پورا کیسے کیا پوچھنگے میں گارنٹی دیتا ہوں جواب وہ ہی ملیگا جو سب ایڈمنز سینئر میمبرز آپکی رہنمائی کرتے ہیں ان پے عمل کرین ابھی سے چیلنج شروع کرین اللہ سے سچی دل سے توبہ کریں سب بھائی اللہ ہم سب کو اسی بری عادت سے بچائے آمین

20/06/2023

اللہ رب العزت نے ہماری آزمائش کی خاطر ہمارے اندر نفسِ امارہ رکھا ہے۔ یہ ہر وقت ہمیں جسمانی آرام و آسائش ، لذتوں اور مادی فوائد کے پیچھے بھاگنے کی تلقین کرتا رہتا ہے۔ شیطان کو بھی ہمارے اس مسئلے کا علم ہے۔ وہ بھی اسی کمزوری کو ایکسپلائیٹ کر کے اپنا کام نکالتا ہے۔

اللہ چونکہ سب سے بڑا عادل اور منصف ہے۔ سو اس نے بھی اس مسئلے کو بیلنس کرنے کیلئے غلطی پر تنبیہ کرنے والا نفس لوامة بھی ہمارے اندر انسٹال کر دیا اور ساتھ ہی توبہ کا دروازہ کھلا رکھ دیا۔ چنانچہ جس قدر خواہشات کا سلسلہ لامتناہی ہے، اس سے بھی کہیں بڑھ کر توبہ کی وسعت لا محدود ہے کہ بعض اوقات تو اللہ رب العزت گناہوں کو بھی نیکیوں میں بدل دیتے ہیں۔

تو بس ہمارا کام یہ ہے کہ جب بھی اپنی اس کمزوری کی وجہ سے کوئی نافرمانی کر بیٹھیں تو فوراً توبہ کے دروازے کی طرف لپکیں اور اسی بہکنے اور پلٹنے کی روٹین سے گزرتے گزرتے ، نفس مطمئنہ میں ڈھل کر اپنے مالک کے حضور حاضر ہو جائیں۔

بس یہی ساری آزمائش ہے کہ کیا ہم واپس لوٹتے ہیں یا غلط راستے پر آگے ہی آگے چلتے اور گناہوں کی دلدل میں نیچے ہی نیچے دھنستے چلے جاتے ہیں۔

اللہ رب العزت ہم سب کو مقبول توبہ نصیب فرمائے۔ آمین

ڈاکٹر رضوان اسد خان

20/06/2023

چیلنج پورا کیسے کرین سب کا سوال
آپ کو پتا ہونا چاہیے کے شیطان کبہی نہی چاہیگا کے انسان برائی کا راستا چھور کے نیکی کے راستے پر چلے شیطان ھر ممکن کوشش گریگا آپ کو ورگھلاتا رہیگا کبھی آپ کی پسند کو آپ کے سامنے لاسکتا ہے آپ کے در کو آپ کو وہم مین دالیگا آپنے اتنے گناھ کیے ہین اب آپ کی توبا قبول نہی ہونی شیطان کا وار ہی در سے شروع ہوتا ہے آپ کو نا امید کریگا اس لیے شیطان کے بھکاوے مین نا آنا.
اب آپ کو کچھ طریکے بتاتا ہون جو میرے آزمائے ہوے ہین.
* موبائل کا استمال کم کردین ضرورت کے وقت استمال کرین پیکج مت کرائین اگر آپ اس برائی سے نکلنا چاہتے ہین.
*نماز کی پابندی کرین قران مجید کے تلاوت کرنا معمول بنائین.
*خود کو مصروف کردین کھیل مین گھر کے کامون مین پرھائی مین کتاب پرھین دوستون کے ساٹھ گومنے مین دوستی ان سے کرین جو آپ کو اس برائی کی طرف نا لیجائین.
*تنھائی سے خود کو بچائین جب بی تنھائی مین ھو موبائل سے دور رہین اگر ممکن ھو پاور آف کردین یا فیملی کو ٹائم دین.
*پیٹ برھ کر کھانا نا کھائین کھانا کھانے کے باد آدا گھنٹا گومین اس کو معمول بنائین.
*سونے سے پہلے زکر ازکار آیت کرسی کا ورد کر کے سوئین.
👆اوپر دی گئی باتون پے عمل کرین انشاللہ چیلنج پورا کرنے مین آسانی ہوگی اللہ ہم سب بھائیون کو برائی سے بچنے کی توفیق اتا کرے ہم سب کو استقامت اتا کرے آمین.

20/06/2023

جب آپ پو رن وغیرہ سے بچنا شروع کر یں گے تو دماغ کچھ دن بعد
آپکو واپس لیکر جانا چاہے گا کیونکہ یہ ایک نشہ بن جاتا ہے. بری چیز دیکھنے کا تو بعض دفعہ حالت ایسی ہوجاتی ہے جیسے دماغ جسم آگ بن جاتا ہے اس چیز کی طلب میں...
اس حال میں خوب پانی پئیں،پیشاپ کریں ٹھنڈے پانی سے استنجا کریں، باہر نکل جائیں، واک کریں، خوب ورزش کریں، غسل کریں، پاک صاف رہیں ،نماز کے لیے نکل جائیں موبائل اور تنہائی سے بچیں ...
لیکن ذیادہ تر لوگ جب جسم اور دماغ آگ بنا ہوتا ہے تو اوپر پیٹرول مطلب پو رن ڈال دیتے ہیں جس سے سب کچھ بڑھک جاتا ہے خواہشاتِ بہت اوپر چلی جاتی ہیں اور خطرناک بھی ہوجاتی ہیں پھر Frustration لوگ پورا کرنے کا راستہ تلاش کرتے ہیں، چاہے جیسے بھی یعنی انسان جانور بن جاتے ہیں۔

20/06/2023

ٹیکنالوجی کے اس دور میں ابھی تک کوئی ایسا تریاق دریافت نہیں ہوا جسے کھانے کے بعد ہماری دماغ کی میموری پاک ہو جائے
اسے پاک رکھنے کیلئے واحد حل بدنظری سے بچنا ہے

19/06/2023


🌀🌀🌀السلام عليكم ورحمة الله وبركاته🌀🌀🌀
🌴🍃🌴🍃🌴🍃🌴🍃🌴
🌹 احتساب 🌹
*خلوت( تنہائی)*
خلوت میں انسان برائی اور اچھائی کے درمیان جمع ہو جاتا ہے،
ایک طرف نفس امارہ زور لگاتا ہے
کہ برائی کرو کوئی نہیں دیکھ رہا
تو دوسری طرف نفس مطمئنہ کہتا ہے کہ "اللہ بصیر بالعباد"
"کراما کاتبین، یعلمون ما تفعلون"
"ولمن خاف مقام ربہ جنتان"...
دونوں امور میں سے جیت ایک کی ہو جاتی ہے،
*تاہم خلوت میں کیا گیا عمل ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے کہ ہم اصلاً اچھے ہیں یا بُرے*
لوگوں میں اچھا ہونا تو رکھ رکھاؤ ہے اصل انسان کا ظاہر تو اس کی تنہائی ہے
خود کی تنہائی کا محاسبہ کریں
آپ جیسا عمل کرتے ہیں جان لیں کہ آپ دراصل ویسے ہی ہیں...
*شرم بہت بڑی نعمت ہے جو انسان خلوت میں اللہ سے شرماتا ہے اللہ اس کے ظاہری عیوب پر بھی پردہ ڈال دیتے ہیں...*
*اپنی تنہائیوں کو اللہ سے سرگوشیوں کا عادی بنا لیں یقین جانیں وہ دنیا کے غموں سے دور کر دے گا اور سکون کے ثمرات کی لذت کا مزہ دے گا...*
*ان شاءاللہ.*

18/06/2023

حرام کی لذت
"گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دھراتا ہے لیکن بھوک نہیں ختم ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے.
یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لیئے لمحۂ فکریہ ہیں, وہ کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے, مالِ حرام کھانا تمہارے لیئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں ہے, حرام کھانے سے پیٹ تو بھر جائے گا لیکن تمہاری بھوک کبھی ختم نہیں ہوگی.
اگر ایک لمحے کے لیے سوچیں جو لوگ مشت+زنی اور پو+رن دیکھتے رہتے ہیں ان کی حوس تو پوری ہوجاتی ہے لیکن ان کو سکون نہی ہوتا وہ پل پل اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں ان کو سکون نہی ملتا زندگی میں اس لئے اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں اللہ آپ کو استقامت عطاء کرے آمین

17/06/2023

142

مارننگ اریکشن

سوال۔1
مارننگ اریکشن کسے کہتے ھیں ؟
جواب
طلوع افتاب سے پہلے یا بعد میں صبح کے وقت بغیر کسی وجہ کے ۔غیر ارادی طور پر نیند یا نیند سے جاگنے پر ۔بغیر جنسی خیالات کے نفس میں اریکشن ھونا۔ تناو ا جانا ۔نفس کا کھڑا ھو جانا مارننگ اریکشن کہلاتا ھے

سوال.2
مارننگ اریکشن کیوں ھوتی ھے۔؟
جواب
پرسکون۔لمبی اور گہری نیند کے بعد جسم Relex ھوتا ھے تھکاوٹ اترتی ھے۔تھکاوٹ اترنے پر خون میں ٹیسٹوسٹیرون ھارمون کا لیول بڑھنے سے نفس میں تناو۔ نفس کھڑا ھو جاتا ھے۔مارننگ اریکشن ھوتی ھے۔ یہ نیگ شگون ھے اچھی نیند کی علامت ھے

سوال۔3
مارننگ اریکشن کن لوگوں کو ھوتی ھے۔؟
جواب
مارننگ اریکشن کا تعلق جوانی۔ ذھنی اسودگی اور نیند کے ساتھ وابسطہ ھے۔ مارننگ اریکشن کم سن بچوں کو زیادہ ھوتی ھے۔15/18 سال عمر میں بھی جنسی بھوک کی وجہ سے مارننگ اریکشن روزانہ ھوتی ھے عمر بڑھنے پر مارننگ اریکشن کم ھونا شروع ھو جاتی ھے۔تقریبا 25 سال عمر کے بعد یا شادی ھو جانے پر ختم ھو جاتی ھے۔30 سال عمر کے بعد ٹیسٹوسٹیرون کا لیول گرنے سے ناپید ھونا شروع ھو جاتی ھے یا کبھی کبھار ھوتی ھے۔45 سال عمر کے بعد ختم ھو جاتی ھے پھر لوگ جنسی تعلقات قاٸم کرتے ھیں۔ بچے پیدا کرتے رھتے ھیں

سوال۔4
مارننگ اریکشن کن لوگوں کو نھیں ھوتی۔؟
جواب
شادی شدہ افراد ۔ مشتزنی کے عادی افراد ۔ چیلنج لینے والے افراد ۔25 سال سے زاٸد عمر والے افراد ۔ پورن دیکھنے والے افراد ۔کثرت اح**ام کے شکار لوگوں ۔ سٹریس ۔ دباو۔ڈپریشن انزاٸٹی کے شکار افراد کو مارننگ اریکشن نھیں ھوتی۔مارننگ اریکشن نہ ھونا کوٸی نقص نھیں

سوال۔5
کیا مارننگ اریکشن مردانگی کا پیمانہ ھے۔؟
جواب
جی نھیں ۔مارننگ اریکشن باکل بھی مردانگی ناپنے کا پیمانہ نھیں ھے۔ اسے بڑھتی عمر۔ تفکرات زندگی۔ مشتزنی ۔جنسی تعلقات ختم کر دیتے ھیں۔ اس کے باوجود بھی موقع محل کے مطابق نفس کھڑا ھوتا ھے اور جنسی تعلقات قاٸم کیے جا سکتے ھیں

سوال ۔6
مارننگ اریکشن کا بار بار ذکر کیوں ھوتا ھے۔؟
جواب
مارننگ اریکشن روزانہ ھونا بھی نارمل عمل ھے نہ ھونا یا کبھی کبھار ھونا بھی نارمل عمل ھے۔ مارننگ اریکشن کا جنسی زندگی۔ اولاد پیدا کرنے ۔شادی رچانے سے کوٸی تعلق نھیں ھے۔مارننگ اریکشن کا بار بار زکر اس لیے ھوتا ھے کہ اگر کسی جوان کو ماھانہ ایک بار بھی ھلکی سی مارننگ اریکشن ھو رھی ھو تو اس کا مطلب ھے سب کچھ نارمل ھے۔شادی کے بھی قابل ھے اولاد بھی پیدا کر سکتا ھے۔نامردی جیسی کوٸی قباحت نھیں ۔نبض چل رھی ھے جنسی نظام زندہ ھے۔پریشانی والی کوٸی بات نھیں

سوال۔7
مارننگ اریکشن نہ ھونا کوٸی نقص یا خرابی ھے۔؟
جواب
جی نھیں۔ روزانہ مارننگ اریکشن نہ ھونا نہ کوٸی نقص ھے نہ خرابی ھے۔ نہ عیب ھے۔ ھم کہہ سکتے ھیں کہ بندہ تفکرات زندگی میں گم ھے یا جنسی طور پر میچور ھو چکا ھے یہ وقت کا تقاضا ھے

سوال۔8
مارننگ اریکشن نہ ھونے کی وجوھات کیا ھیں ۔؟
جواب
سٹریس ۔دباو۔ اورتھنکنگ۔ Poor sleep. منی کا اخراج۔ وٹامن ڈی کمی۔ بڑھتی عمر۔رات کے وقت جاگنا خون میں ٹیسٹوسٹیرون ھارمون کا گرتا لیول وغیرہ مارننگ اریکشن کو روکنے کا سبب ھیں۔تاھم ایسا انسان بھی جنسی تعلقات قاٸم کرنے قابل ھوتا ھے

سوال۔9
مارننگ اریکشن کو کیسے بحال کیا جاے ۔؟
جواب
اول تو مارننگ اریکش کو نوٹس کرنا ھی غلط ھے۔ یہ نوٹس کرنا جوان نسل کو نفسیاتی مریض بناتا ھے اکثریت OCD کا شکار ھو جاتی ھے۔تاھم ٹیسٹ کے بعد وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ ۔ واک ورزش۔ جم جاٸن کرنا۔ پرسکون اور گہری نیند لینا ٹیسٹوسٹیرون کا لیول بڑھانے کے موجب ھیں اور مارننگ اریکشن کو بحال کرنے میں بہتر مدد گار ھیں
سوال۔10
مارننگ اریکشن کامنبع نفس ھے یا دماغ ۔؟
جواب
اگر اپ کو مارننگ اریکشن نھیں ھوتی تو ممکن ھے اپ تفکرات زندگی کا شکار ھوں۔ اپ کا نفس جنسی نظام باکل ٹھیک ھے حکیموں کے پاس جانے کی ضرورت نھیں۔مارننگ اریکشن کا منبع دماغ ھے۔ نفس کی بجاے دماغ پر توجہ دیں۔مارننگ اریکشن جنسی کی بجاے نفسیاتی پریشانیوں سے رکتی ھے اچھا سوچیں۔ فزیکل کام میں حصہ لیں ۔پرسکون نیند سوٸیں ۔دماغ فریش ھوگا تو اچھی نیند اے گی مارننگ اریکشن بحال ھو جاے گی

جاری ھے
ملک عمران واصف
واٹس ایپ 03325488175

17/06/2023

میرے عزیزو جو لوگ سمجھتے ہیں کہ مشت زنی کرنے سے کچھ نہیں ہوتا یہ تو ایک چسکا ہے وہ لوگ مشت زنی کے نقصانات سے بلکل ناواقف ہیں اُنھیں تب ہوش آتا ہے جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے یہ وہ میٹھا نشہ ہے جو انسان کو اندر ہی اندر سے کھا رہا ہوتا ہے اور انسان نفس کا بجاری بن کر اس کام میں لگا رہتا ہے اور فر وقت کے ساتھ ساتھ چہرے کی رونق ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے گالوں کی سرخی ماند پڑنا شروع ہو جاتی ہے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں گھٹنوں سے ٹس ٹس کی آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں گھبراہٹ رہتی ہے اور آنکھوں کے سامنے تارے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں احساس کمتری پیدا ہو جاتی ہے لوگوں سے دوری اختیار کر لیتا ہے پڑھائی میں دل نہیں لگتا تھکاوٹ آور جسم درد رہتا ہے کھانے پینے میں دل نہیں لگتا یہ ساری علامات مشت زنی سے پیدا ہوتی ہیں لہذا آج ہی اس کام کو چھوڑنے کے بارے میں تدبیر اختیار کریں اور اللہ سے توبہ کریں 🙏🙏 اور نماز شروع کریں اور نوے دن کا چیلنج شروع کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس گندی لت سے نجات عطا فرمائے آمین ثم آمین ❤️🌺

17/06/2023
17/06/2023

آپ کو اور کچھ آتا ہو یا نہیں بس ایک چیز ضرور آنی چاہیے ۔۔۔ خود کو حوصلہ دینا

کبھی آپ دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہوں تو ارد گرد نہ دیکھنا پڑے کہ کوئی آ کر آپ کے کندھے پر تھپکی دے گا۔ جب بھی کسی مشکل میں ہوں تو اوپر اللہ کی طرف دیکھیں سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔ ان شاءاللہ

لقمان ہزاروی

15/06/2023

سکرین ذہن سازی کرتی ہیں
ٹی وی،موبائل،لیپ ٹاپ،کمپیوٹر کی سکرین پر جو بھی ہوتا ہے اچھا یا برا وہ آپکی ذہنیت کو بناتا ہے اور ایک مائنڈ سیٹ کی بنیاد رکھ دیتا ہے جس سے پھر آپکی زندگی چلتی ہے جو مائنڈ سیٹ ہو
اچھائی کا اپنا شدید اثر ہے اور برائی کا اپنا
ان آلات کے ذریعے اپکی آزما ئش جاری ہے
ذہنوں اور زندگیوں کی پاکی کے لیے نظروں کی پاکیزگی اشد ضروری ہے

15/06/2023

ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﻓﺤﺶ ﻣﻮﺍﺩ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮ ﺭہے ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﭼﺎہتے ﮨﯿﮟ ﺗﻮ
ﺁﭖ ﮐﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮑﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻧﯿﮑﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﭼﻼﻧﺎ ﮨﮯ
ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ
ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮔﻨﺎﮦ ﭼﮭﻮﮌﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﺳﮯ ﻧﺎ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﮩﺖ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﮞ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﻟﺪﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺴﺘﺎ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﻟﮩﺬﺍ ﺭﺏ ﺳﮯ ﺳﭽﯽ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ .
ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺑﺎﻭﺿﻮ ﺭﮨﯿﮟ .
ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﮔﺎﻧﮯ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﯿﮟ .
ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻨﮩﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﮎ ﮐﺮﯾﮟ
ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﻧﮧ ﺭﮨﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮐﮭﯿﮟ .
ﮨﺮ ﺑﺮﯼ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺪﻟﯿﮟ
ﮔﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺑﻐﯿﺮ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﻧﺸﯿﺪ ﻧﻈﻤﯿﮟ ﺳﻨﯿﮟ
ﻗﺮﺁﻥ ﺳﻨﯿﮟ ﺍﺳﻤﺎﺀﺍﻟﺤﺴﻨﯽ ﺳﻨﯿﮟ۔
ﺑﺮﯼ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺍﭼﮭﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﯿﮟ
ﻓﻠﻤﯿﮟ ﮈﺭﺍﻣﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ
ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺿﯿﺎﻉ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ .
ﺍﭘﻨﮯ ﺫﮨﻦ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﯽ ﻧﮧ ﺭﮨﻨﮯ
ﺩﯾﮟ ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﮐﭽﮫ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﺎﻡ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ .
ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﺎ ﺧﺎﺹ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﭼﮑﻦ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮏ ﻓﻮﮈ ﺑﺮﮔﺮ ﭘﯿﺰﺍ ﺷﻮﺍﺭﻣﺎ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ .
ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﮐﺎ ﺧﺎﺹ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺳﺎﺩﮦ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻨﯿﮟ ﭘﺮﺩﮮ ﮐﺎ ﺧﺎﺹ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ .
ﺭﺍﺕ ﺳﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺫﮐﺎﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ
ﺳﻮﺭﮦ ﺍﺧﻼﺹ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻔﻠﻖ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻨﺎﺱ ﺗﯿﻦ ﺗﯿﻦ ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﭘﮭﻮﻧﮏ ﻣﺎﺭﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﮮ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﺮ ﻟﯿﮟ ﺁﯾﺖ ﺍﻟﮑﺮﺳﯽ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻤﻠﮏ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﻮﺋﯿﮟ .
ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺅﮞ گا
ﺟﺐ ﺁﭖ ﺳﭽﮯ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺭﺏ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﻟﮯ ﮔﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﻋﯿﺐ ﭼﮭﭙﺎﮰ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ مُتقی بنا ﺩﮮ ﮔﺎ.🥀

15/06/2023

_*اگر ہمیں کسی نامحرم سے محبت ہو جائے تو؟*_

*محبت کوئی گناہ نہیں ہوتی بس محبت کی شرط نکاح ہے*
*محبت اماں خدیجہؓ کو بھی رسول اللّٰہﷺ سے ہوئی تھی اور انہوں نے فوراً نکاح کا پیغام بھیجا نامحرم کی محبت کتنی بھی پاک کیوں نہ ہو اگر آپ کی منزل نکاح نہیں تو وہ رشتہ حرام ہے اور اللہ کے ہاں قابل قبول نہیں ہے*
*محبت تو ہو جاتی ہے*
*لیکن جب محبت ہو تو نکاح کرو اگر وہ محبت نکاح تک نہیں جا سکتی تو خاموش ہو جاؤ اورکسی معجزے کا انتظار کرو اگر وہ آپ کے نصیب میں ہے تو آپ کو ضرور ملے گا سالوں بعد ہی کیوں نہ ملے وہ آپ کو مل کر رہے گا*

*@(Shah/S*

13/06/2023

موسم کی سختی انسان کو بے بس کردیتی ہے، ہاتھ پاؤں پھولنے لگتے ہیں، انسان عافیت کی تلاش میں بھاگنے لگتا ہے۔ یہ موسم کی سختیاں تو محض اللہ رب العزت کی طرف سے ایک اشارہ اور یاد دہانی ہیں

اس دن کو یاد کریں کہ جب کوئی سایہ نہیں ہوگا سوائے اس عرش کے سائے کے، کوئی جائے عافیت نہ ہوگی سوائے اس کے نیک اعمال کے، کوئی اے سی نہ ہوگا سوائے اس کی رحمت کے۔۔۔ !
وہ ہلکی سی لُو لگاتا ہے اور یاد کرواتا ہے کہ اے غافل انسان!
"جہنم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے"

اللهم أجرنا من النار

13/06/2023

انسان کے جسم میں سے منی 65سال تک ختم نہیں ہوتی منی کی مقدار کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے مسئلہ یہ نہیں مسلہ یہ ہے کہ منی کا استعمال کیسے کرنا ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک خاص فطرت پرپیدا کیا ہے اگر انسان فطرت کے مطابق زندگی گزارے گا تو کامیابی حاصل ہو گی اور سکھ چین راحت نصیب ہو گی اور اگر فطرت کے خلاف چلے گا مثلاً مشت زنی سے منی خارج کرے گا تو اس کے نقصانات جسمانی روحانی اور نفسیاتی مسائل پیدا ہوں گے ۔۔۔مثال کے طور پر اگر آپ دیوار کے ساتھ اپنا سر زور زور سے ٹکراؤ گے تو دیوار کو کچھ نہیں ہو گا اپنا ہی سر پھٹے گا یہ ہے فطرت اور فطرت کے اصول لہذا منی کو فطرت کے مطابق استعمال کرنے سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے اور غلط استعمال سے بیشمار جسمانی روحانی نفسیاتی معاشرتی اثرات مرتب ہوتے ہیں حکیم لقمان کے مطابق دنیا میں سب سے قیمتی چیز صحت ہے ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو نجات عطا فرمائے آمین ثم آمین

13/06/2023

بہت دفع کوشش کی چھوڑ دوں پر نہیں چھوڑ سکتا...

کیوں نہیں چھوڑ سکتے؟؟؟؟
کوئی مجبوری ہے چھوڑنے میں.....یا مزا بہت آتا ہے؟؟؟
مزا آتا ہے
اچھا جی.... مزا آتا ہے....
تو بھائی مزے کرتے رہو..... یہاں کیوں آئے ہو؟؟؟؟؟؟

چھوڑنے کے لئے....

اچھا پھر صحیح ہے

چلو پھر ایسا کرو... سب سے پہلے اپنے ساتھ یعنی خود کے ساتھ منافقت چھوڑ دو....
پہلے خود سے یعنی دل سے ارادہ پختہ کرلو کہ تم نے یہ کام اب چھوڑنا نہیں.... بلکہ چھوڑ دیا ہے....

دوسرے نمبر پر,
اپنی سوچ کو اپنے کنٹرول میں کرو...اس سوچ کو جس نے تمہیں کنٹرول کیا ہوا ہے...
جس کے تابع ہوکر تم اس نحوست میں پڑے ہوئے ہو...
اپنی سوچ کو قابو میں کرو...
ورنہ؟
ورنہ یہ تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گی...یہ یاد رکھنا...

سوچ کو قابو میں رکھنے کے کچھ طریقہ...
1: سجدہ
2: تلاوت
3: صبح کی ورزش
4: اچھی کتابیں پڑھنا
5: دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنا
6: کوئی تکلیف دے اسکو بھی معاف کرنا
7: گول سیٹ کرنا...ایک دن کے... یا ایک ہفتہ کے
8: آخری
صرف یہی کہ....تمام برے کاموں سے خلوص دل کے ساتھ اجتناب کرنا....اور یہ تب ہی ہوگا جب تم خود سے منافقت چھوڑو گے....
ایسا نہ ہو کہ
یہاں تم مشورے مانگو اور....تنہائی میں موقع ملتے ہی منہ کالا کرنے لگ جاؤ....

امید کرتا ہوں میری بات سمجھ میں آگئی ہوگی...

شکریہ شکریہ شکریہ...

12/06/2023

جو لوگ بار بار ریلیپس کر بیٹھتے ہیں غور سے سنیں، اگر آپ اس گندی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں،
سچی توبہ کریں
نظر کی حفاظت کریں
پانی زیادہ پیئیں
ٹھنڈی غذائیں استعمال کریں
گرم غذاوں سے پرہیز کریں
خیالات کو پاکیزہ رکھیں
جنسی گفتگو سے پرہیز کریں
نماز تلاوت ذکر اذکار کریں
اگر آپ نے ان باتوں پر عمل کیا
میں یقین سے کہتا ہوں آپ ریلیپس سے بچ جائیں گے
اور آپ آزادی کی طرف سفر کرنا شروع کر دیں گے

11/06/2023

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا ، اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا ، جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا ۔ تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی۔ تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا، اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا زاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے زاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے۔
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے۔
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو .

11/06/2023

چیلنج پورا کیسے کرین سب کا سوال
آپ کو پتا ہونا چاہیے کے شیطان کبہی نہی چاہیگا کے انسان برائی کا راستا چھور کے نیکی کے راستے پر چلے شیطان ھر ممکن کوشش گریگا آپ کو ورگھلاتا رہیگا کبھی آپ کی پسند کو آپ کے سامنے لاسکتا ہے آپ کے در کو آپ کو وہم مین دالیگا آپنے اتنے گناھ کیے ہین اب آپ کی توبا قبول نہی ہونی شیطان کا وار ہی در سے شروع ہوتا ہے آپ کو نا امید کریگا اس لیے شیطان کے بھکاوے مین نا آنا.
اب آپ کو کچھ طریکے بتاتا ہون جو میرے آزمائے ہوے ہین.
* موبائل کا استمال کم کردین ضرورت کے وقت استمال کرین پیکج مت کرائین اگر آپ اس برائی سے نکلنا چاہتے ہین.
*نماز کی پابندی کرین قران مجید کے تلاوت کرنا معمول بنائین.
*خود کو مصروف کردین کھیل مین گھر کے کامون مین پرھائی مین کتاب پرھین دوستون کے ساٹھ گومنے مین دوستی ان سے کرین جو آپ کو اس برائی کی طرف نا لیجائین.
*تنھائی سے خود کو بچائین جب بی تنھائی مین ھو موبائل سے دور رہین اگر ممکن ھو پاور آف کردین یا فیملی کو ٹائم دین.
*پیٹ برھ کر کھانا نا کھائین کھانا کھانے کے باد آدا گھنٹا گومین اس کو معمول بنائین.
*سونے سے پہلے زکر ازکار آیت کرسی کا ورد کر کے سوئین.
👆اوپر دی گئی باتون پے عمل کرین انشاللہ چیلنج پورا کرنے مین آسانی ہوگی اللہ ہم سب بھائیون کو برائی سے بچنے کی توفیق اتا کرے ہم سب کو استقامت اتا کرے آمین.

11/06/2023

ہماری تنہاٸ ہمیں آخر کیوں براٸ میں ہی دھکیل کر لےجاتی ہے؟منفی چیزیں ذرا سی تنہاٸ ملنے پر کیوں ہمارے ذہن میں آجاتی ہیں؟___جواب سادہ سا ہے کہ ہمیں بدنظری کی عادت ہے چاہے وہ ڈراموں کے ذریعے ہو پہلی نظر کا بہانہ بنا کر کسی کو دیکھنا ہو یا پھر میمز کے ذریعے ہو یہ سب چیزیں ہماری شہوت کو بھڑکاتی ہیں اور ہمیں جب موقع میسر آتا ہے تو ہم جلتی پہ تیل ڈالتے ہیں فحش مواد دیکھ کر___اگر بدنظری چھوڑ دی جاۓتو خیالات بھی پاک ہوجاٸیں گے اور تنہاٸ بھی لیکن ان چیزوں کو بھی چھوڑنے کےلیۓ نیت چاہیۓ کیونکہ اگر آپ اللہ سے اچھے کام کی توفیق چاہتے ہیں تو اس کا دارومدار بھی اس بات پر ہے کہ آپ اپنے ارادے سے کتنا مخلص ہیں
اگر آنکھ کی حفاظت ہو تو تنہاٸ میں بھی برے خیالات نہیں آ سکتے کیونکہ آنکھ پاک ہوگی تو خیالات پاک ہونگے بس آج سے ہی بدنظری چھوڑدیں وگرنہ یہ آپ کو تنہاٸ کا گناہگار بنانے میں کوٸ کسر نہیں چھوڑےگی

11/06/2023

میں نے 18 سال مشت زنی کی ہے ۔ عمر 27 سال ہے ۔ لیکن الحمداللہ مکمل مرد ہو اور شادی کے قابل ہوں ۔ بتانے کا مقصد یہ نہیں کے مجھے کوئی نقصان نہیں ہوا ، نقصان ہوا ہے اور شادی کے بعد بھی فرق محسوس ہو گا ۔ لیکن چیلنج کے بعد اس قابل ہو گیا ہوں کہ اپنی Bv کو مطمئن رکھ سکو گا ۔
پہلا چیلنج بہت مشکل سے اور بہت بار توڑنے کے بعد مکمل ہوا ۔ 50 فیصد تک ریکوری ہوئی ۔ پھر ٹھیک ہونے کی خوشی اور نفس کو چیک کرتے کرتے توڑ دیا ۔ ایک بات بتاتا چلو جو دوست چیلنج کر رہے ہیں چیلنج ٹوٹنے کے بعد اک دفع تو بندا پاگل ہو جاتا . مایوسی اور عجیب دماغی کیفیت اور اوپر سے کافی عرصے بعد کی لذت کی وجہ سے کنٹرول مشکل ہو جاتا ۔ اس لیے مضبوط رہیں ۔ بہرحال
چیلنج توڑنے کے بعد کچھ ٹائم پھر آپنی تباہی کی پھر دوسرا کامیاب چیلنج 150 دن تک کیا جس سے میں 80 فیصد ریکوور ہو گیا ۔
اب یہ اتنا لمبا چیلنج توڑنے کا ارادہ نہیں تھا بس جانے انجانے اور مستی میں بغیر ہاتھ لگاۓ ٹوٹ گیا ۔ پھر جیسا اوپر بتایا ہے کہ میں پاگل ہو گیا پھر سے کہ کل سے شروع کرتا ہو اور پرسو سے کرتا ہو اسے کرتے کرتے تاریقی میں ڈوب گیا ۔ لیکن یہ چیلنج مجھے مکمل مرد بنا گیا ۔ کیا کیا فائدے ہوۓ وہ گروپ میں پوسٹ موجود ہے میری پروفائل میں بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
اور جو نارمل سے مسائل کو لے کر پرشان ہو رہے ہوتے کہ اح**ام نہیں ہوتا یا صبح ٹائم ہوشیاری نہیں آتی وغیرہ ۔ تو میرا بھائی مجھے 5 ماہ اح**ام نہیں ہوا تھا جبکہ میں ہاتھ کا استعمال بھی نہیں کرتا تھا ۔ لیکن مجھے پتا تھا کہ کتنا عرصہ تباہی کی ہے اس حساب سے ہی وقت لگے گا بہتری آنے میں ۔ اس لیے چیلنج مکمل کرے یہ چھوٹے موٹے مسائل سب ٹھیک ہو جاۓ گے ۔ اس کے بعد کوئی کمی پیشی آے تو بتاۓ ۔
آب چیلنج سٹارٹ کیا تو چھٹی صبح ہوشیاری اور آ ٹھوی صبح اح**ام ۔
اب میری انجینرنگ ہے اس کام میں ۔ اب انشاءاللّه ساری زندگی ہاتھ سے کام نہیں کرنا ۔
آپنا 150 کا ریکارڈ توڑ کے سکرین شاٹ پوسٹ کرو گا ۔

Copy paste
ُ

10/06/2023

فحاشی ،بےراہ روی یا کسی بری لت سے بچنے کے لیے آپ کو بہت زیادہ معلومات نہیں چاہیے۔ جو معلومات اب تک مل چکی ہیں اس پہ عمل کر لیں ، آپ گناہ سے بچ جائیں گے۔

ہم زندگی بھر کتنی موٹیویشن والی تقریریں اور نصیحت والے بیانات سنتے ہیں لیکن اگر اخلاص سے عمل نہ کیا تو کچھ حاصل نہیں۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نا ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

10/06/2023

قسط نمبر 044

مورخہ۔05.05.2022

جینڈر ڈسفوریا ڈس ارڈر

گزشتہ سے پیوستہ
جینڈر ڈسفوریا ڈس ارڈر بھی ایک نفسیاتی عارضہ یا بیماری ھے جس کے مریض اپنی جنس پر راضی نھیں ھوتے یعنی اگر لڑکا ھے تو لڑکی ھونا پسند کرتا ھے اور اگر لڑکی ھے تو لڑکا ھونا پسند کرتی ھے۔ اور اس عارضے کا زیادہ تر لوگ اپنی ھی جنس سے جنسی خواھش پوری کرتے ھیں اور کچھ مریض اپنی جنس بدلنے کی بھی کوشش کرتے ھیں

ھم جنسی پرستی

فطرتا اصول ھے کہ نابالغ بچے بچیاں مخالف جینڈر کی طرف جنسی رجہان نھیں رکھتے بلکہ وہ خط مستقیم پر پروان چڑھتے ھیں ۔ اس کے برعکس جب بچے بچیاں سن بلوغت کو پہنچتے ھیں تو جنس مخالف ۔اپوزٹ جینڈر کی طرف جنسی رجہان کی طرف ماٸل ھوتے ھیں ۔بلوغت کے بعد لڑکیوں کو لڑکے اچھے لگتے ھیں جبکہ لڑکوں کو لڑکیاں اچھی لگتی ھیں ۔ ایسا ھونا فطری عمل ھے نہ کوٸی نقص ھے اور نہ ھی عیب ھے ۔کیونکہ یہ رغبت یا میلان جسم میں ھونے والی ھارمونک اور جنسی تبدیلیوں اینڈروجن اور پروجسٹرون وغیرہ کا ردعمل ھوتا ھے
لیکن اس کے برعکس جب ٹین ایجر کم عمری سے ھی فحش موویز یا جنسی مشقوں کا عادی ھو جاتا ھے تو ان بری عادات کی وجہ سے دماغ کا ریوارڈ سسٹم بری طرح متاثر ھونے کی وجہ سے اسے اپنی ھی جنس میں جنسی خواھش پوری کرنے کی عادت ھو جاتی ھے ۔

اس عارضے میں مبتلا مرد افراد اپنی جنسی خواھش پوری کرنے کیلیے دوسرے مردوں کا ھی انتخاب کرتے ھیں جسے اغلام بازی۔ بدفعلی۔ لواطت یا خلاف وضع فطری فعل کہا جاتا ھے ۔ ھم جنس پرستی کے شکار مرد مریضوں کو عورتیں لڑکیاں دوشیزاٸیں بلکل بھی اچھی نھیں لگتیں۔ ان کو عورتوں سے ھنسی مزاق کرنا ۔وقت گزارنا جنسی میلاپ ۔ یا عورت کے ساتھ سونا باکل بھی اچھا نھیں لگتا ۔بلکہ ان کو وقت گزارنے کیلیے خوبصورت بچے ۔لڑکے مطلوب ھوتے ھیں۔ جن کی مثالیں ضلع میانوالی اور قصور میں عام پاٸی جاتی ھیں ۔ان اضلاع میں لوگ سیکنڈ ٹاٸم نہا دھو کر اپنے ساتھ 14/15 سال کا خوبصورت لڑکا یا Boy ساتھ رکھنے میں فخر محسوس کرتے ھیں
اس عارضے میں مبتلا لڑکیاں اپنی جنسی خواھش پوری کرنے کیلیے اپنی ھم عمر لڑکیوں سے بوس کنار کرتی ھیں ۔فزیکل ھوتی ھیں ارگیزم تک پہنچتی ھیں

اس عارضے کے شکار لوگ مخالف جنس سے دور بھاگتےھیں ۔نفرت کرتے ھیں وقت گزارنےمیں ھچکچاھٹ محسوس کرتے ھیں چڑچڑے ھو جاتے ھیں ۔ شادی سے دور بھاگتے ھیں ۔ یہ عارضہ بھی مردوں اور عورتوں دونوں میں پایا جاتا ھے ۔ لیکن پاکستان میں عورتوں کی قلیل تعداد اس عارضے کا شکار ھے ۔جبکہ یہ عارضہ مردوں میں عام پایا جاتا ھے بلکہ اجکل تو اس نے ایک فیشن کا روپ دھار لیا ھے ۔
اس عارضے کے شکار زیادہ تر لوگ او سی ڈی کے بھی مریض ھوتے ھیں

وجوھات

فحش موویز کا عادی ھونا ۔خصوصا گاٸیز سیکس یا ھم جنس پرستی سیکس دیکھنا

مشتزنی کا عادی ھونا ۔کیونکہ مشتزنی کرتے وقت متاثرہ شخص اپنی مٹھی کو اپنی مرضی سے تنگ یا کھلا کر کے ارگیزم حاصل کرتا ھے ۔ جب کہ عورت کی شرمگاہ فطرتا کھلی ھوتی ھے تو اسے اپنی مرضی سے تنگ نھیں کیا جاسکتا جس سے متاثرہ شخص بھرپور شہوت حاصل نھیں کرپاتا ۔تو پھر متاثرہ شخص تنگ سوراخ کیلیے لڑکوں کا انتخاب کرتا ھے ۔

چونکہ کم عمری میں بچوں میں کانفی ڈینس کی کمی ھوتی ھے اس وجہ سے وہ لڑکیوں کو حوس کا نشانہ نھیں بنا پاتے ۔لڑکیاں ٹریپ نھیں کر پاتے یا لڑکیوں کو نھیں پھنسا پاتے تو پھر اپنے ساتھی لڑکوں کو ورغلا کر بدفعلی کرتے ھیں جس سے عادت پختہ ھو جاتی ھے
پاکستان میں وساٸل کی کمی ھے اور ابادی زیادہ ھونے کی وجہ سے کچھ گھروں میں بالغ لڑکیوں ۔بہنوں کو مجبورا اکٹھا سونا پڑتا ھے جس سے بلوغت کی چاشنی قابل برداشت نھیں ھوتی اور پھر ایک بار شہوت حاصل کر لینے کے بعد عادت بن جاتی ھے

پہچان

چونکہ یہ فعل فطرت کے سراسر خلاف ھے۔اس لیے ھر وقت چہرہ مرجھایا رھتا ھے
ٕ
ھم جنس پرستی کے مریض جانوروں سے بھی بدتر ھوتے ھیں ۔کیونکہ کوٸی جانور بھی ھم جنس پرستی نھیں کرتا ا

فطرت کے خلاف شہوت پرستی سے متاثرہ شخص کی دن بدن صیحت گرتی جاتی ھے
ایسے لوگ ھر وقت خوب رو لڑکوں کے پیچھے بھاگتے ھوے پاے جاتے ھیں
ایسے لوگ نفسیاتی بیماری OCD کے مریض ھوتے ھیں
ایسے لوگ شادی کے بعد بیوی کو بھی بد فعلی کا نشانہ بناتے ھیں یا بیک ساٸیڈ سے سیکس کرتے ھیں جس سے بیویاں بھی نفسیاتی مریض بن جاتی ھیں ۔بلکہ چلتی پھرتی لاش ھوتی ھیں ۔گھریلو جھگڑے معمول بن جاتےھیں

علاج
سکاٸٹری طبی امداد لینا
کونسلنگ کروانا
مزھب سے لگاو
واک ورزش وغیرہ

جاری ھے

قلمکار
ملک محمد عمران واصف
فی سبیل للہ ھیلپ و راھنماٸی کیلیے
واٹس ایپ 03325488175

09/06/2023

شادی کے بعد دوسری عورتیں کیوں اچھی لگتی ہیں۔

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﺎﺭ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ :
ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﯽ ﮐﺌﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﺌﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﯾﮟ۔
ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻝ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ۔
ﺷﯿئخ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﺠﯿﺐ ﻭ ﻏﺮﯾﺐ ﭼﯿﺰ ﻧﮧ ﺑﺘﺎﺅﮞ؟
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮨﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ !
ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﻮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﮔﻠﯽ ﮐﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﻭﺍﺭﮦ ﮐﺘﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﺩﻣﯽ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺣﻀﺮﺕ ! ﺁﭖ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ؟
* ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺍﺻﻞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺻﻞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﻻﻟﭽﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺍﺩﮬﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﺑﮭﭩﮑﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺷﺮﻡ ﻭ ﺣﯿﺎ ﺳﮯ ﻋﺎﺭﯼ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﺳﮑﺘﯽ۔ *
ﺳﻨﻮ ! ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﻧﯿﭽﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﺘﮯ۔
تمہاری پریشانی یہ ہے کہ تمہاری بیوی تم پر حلال ہے اور شیطان کو حلال پسند نہیں
پس جان لو شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے

ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺟﯽ ﮨﺎﮞ !
ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : تو پھر غیر محرم عورتوں کے سامنے اپنی نگاہیں نیچی رکھو، تمہیں اپنی سب سے زیادہ خوبصورت لگنے لگے گی۔

رب تعالی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین

09/06/2023

شادی کورس کی حقیقت


بازار میں شادی کورس کے نام سے جتنی دوائیں موجود ہیں سب کی سب صرف کاروباری نقطہ نظر سے تیار کی جاتی ہیں۔ ان دواؤں کا شادی کے کورس سے دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا اور نہ ہی ہوسکتا ہے۔

یاد رکھیں کہ کسی بھی عام یا خاص دوا کا کورس مقرر ہی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہر مریض میں مرض کی نوعیت ، مرض کی شدت اور مرض کا نیا پرانا ہونا مختلف ہوتا ہے۔ پھر ایک ہی کورس سب کو کیسے ٹھیک کر سکے گا۔ مثال کے طور پر ایک ہی علامت میں مبتلا پہلا مریض ایک سال سے مبتلا ہے اور دوسرا مریض صرف ایک ہفتہ سے بیمار ہے۔ اسی طرح پہلا مریض بہت شدت سے مرض میں مبتلا ہے اور دوسرا ہلکی پھلکی علامت میں مبتلا ہے تو ایک ہی کورس دونوں کو ایک ہی مقررہ وقت میں کیسے ٹھیک کرے گا وہ بھی بنا کسی میڈیکل ٹیسٹ کے۔

یہ بات صرف شادی کورس ہی کی نہیں بلکہ بازار میں عام ملنے والے بواسیری کورس، تبخیری کورس اور اسی طرح کے دیگر کورسز کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ لہذا ان کے چکر میں کبھی نہ آئیں اور ماہر معالج خصوصا جدید ڈاکٹروں سے مشورہ اور تفصیلی چیک اپ کروا کر اپنا علاج کرائیں۔

ڈاکٹر ملک عمران واصف

09/06/2023

ہاتھ کے ذریعے اپنے اپ پر غسل فرض کروانا زنا سے بڑا گناہ ھے ۔ اس زندگی میں بھی اس غلیظ فعل کے نقصانات ہیں اور آخرت میں بھی ۔ اللہ ہم سب کو اس فعل سے بچاے

09/06/2023

کیا مشت زنی نہیں چھوٹ رہا ہے آپ سے پور۔ن نہیں چھوٹ رہا ۔کیوں نہیں چھوٹ رہا آپ چھوڑ سکتے ہو یہ گندے کام اگر آپ اپنے ساتھ سچے ہوجاؤ جن لوگوں نے چیلنج مکمل کیا تو کیا وہ جھوٹ بول رہے ہیں؟ کیا وہ ہمارے جیسے انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کے اندر ہم سے زیادہ طاقت ہے ؟نہیں بلکل نہیں سب انسان ایک جیسے ہیں سب انسانوں کو اللہ نے ایک جیسا بنایا فرق ہے تو صرف ماحول کا فرق ہے الحمد للّہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں یہاں ماحول اتنا زیادہ گندہ بھی نہیں ہے اگر ہم خود ماحول کو گندہ نہ کریں آپ رک سکتے ہو اگر اپنے آپ کو روکو آپ چیلنج مکمل کر سکتے ہو اگر اپنے ساتھ سچے ہوجاؤ میں آج آپ کو طریقہ کار پورا بتاتاہوں کہ آپ کو کرنا کیا ہے سب سے پہلے آپ ایک نیا آئی ڈی بنائیں فیسبک پر اور اس میں نوفیپ گروپس ایڈ کریں نوفیپ کے پیجز لائیک کریں اسلامی تحاریر کے پیج لائیک کریں اور موبائل کو پیکج کرنا چھوڑ دیں فری موڈ میں چلائیں اور پہر گروپ میں اپنے پریشانیاں بیان کریں دوستوں کے سامنے اور گروپ کے اقساط کم از کم ہفتے میں تین بار لازمی توجہ کے ساتھ پڑھیں باہر نکلیں تو نظروں کی حفاظت کریں دوستوں سے بھی غلط بات کرنے سے پرہیز کریں وسوسہ اور وہم کو لفٹ ہی نہ کریں اپنی خوراک سادہ کریں زیادہ مت کھائیں روزانہ ٹھنڈے پانی سے نہائیں اور ورزش کا معمول بنائیں ہنستے رہیں مسکراتے رہیں دوستو اس نوفیپ کا نام یونہی چیلنج نہیں رکھا گیا چیلنج ہی تو ہے آپ کو سب گندے کاموں سے دور رہ کر اچھے کاموں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا ہے تب تک جب تک آپ کا پورا شخصیت بدل نہ جائے پہر بری عادتیں آپ سے نکل جائیں گے اور جو اچھی عادتیں ہیں روزانہ آپ کرتے ہیں مثلآ نماز قرآن ورزش کتابوں کا مطالعہ تحاریر پڑھنا اچھے دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانا کام دھندہ اچھی عادات کو اپنا کر بری عادتوں کو آپ شکست دے سکتے ہیں اگر ہمت کریں ابھ یہ آپ پر ہے کہ آپ اپنے اوپر رحم کروگے یا اپنی زندگی یونہی ایک کنویں میں رہ کر تباہ وبرباد کروگے فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے ۔شکریہ

08/06/2023

نوفیپ چیلنج کے دوران، لوگ مختلف قسم کے مثبت اور منفی تجربات سے گزرنے کی اطلاع دیتے ہیں۔ ان میں سے ایک "سائیڈ ایفیکٹ" کو فلیٹ لائن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ فلیٹ لائن کی علامات کیا ہیں؟نوفیپ چیلنج کرنے والے اکثر لوگ عام طور پر فلیٹ لائن سے منسلک درج ذیل ممکنہ "علامات" کی اطلاع دیتے ہیں۔

1۔شہوت ( ہوشیاری) میں کمی ، جنسی طور پر بیدار ہونے کی صلاحیت (تناؤ) میں کمی، مطلب آپ نا مرد محسوس کرنے لگتے ہیں لیکن پریشان نہ ہوں، آپ کا نفس نہیں گرے گا یا سکڑ کر غائب نہیں ہوگا۔

2۔ تھکاوٹ یا سست محسوس کرنا۔ یہ زیادہ فحش ویڈیو استعمال کرنے والوں میں ،فحش مواد کے استعمال کو کم کرنے یا ختم کرنے کے بعد رپورٹ کیا گیا ہے ۔

3۔ کم حوصلہ افزائی محسوس کرنا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ صحت یاب ہونے کے لیے کم حوصلہ افزائی محسوس کریں۔

4۔بوریت یعنی آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ روزمرہ کی سرگرمیوں سے کم لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بعض اوقات، یہ منفی احساسات مزید مسائل، جیسے بے چینی، بوریت، یا نیند کے مسائل میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ یہ ڈپریشن کے ساتھ الجھن وغیرہ ، فلیٹ لائن 2 طرح کی ہوتی ہے ۔

ایک جنسی فلیٹ لائن (جنسی کمزوری یا کمی بیشی) اور ایک جذباتی فلیٹ لائن (حوصلہ افزائی میں کمی)۔ NoFap کمیونٹی کے اندر، فلیٹ لائن میں موجود لوگ فلیٹ لائن کی ایک، کئی، یا اوپر کی فہرست میں سے بہت سی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔یہ سب بتانے کا مقصد ہے کہ فلیٹ لائن اک عارضی سٹیج ہے. اس طرح کے مسائل سے پریشان نہیں ہونا بلکہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کے اندر ریکوری کا عمل جاری ہے۔

Address


Telephone

+923361226348

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nofap Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nofap Pakistan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share