Daily Affairs News Kotli AJK

  • Home
  • Daily Affairs News Kotli AJK

Daily Affairs News Kotli AJK A Page That Is Only For News

03/04/2024
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین صاحب کے والد محترم چوہدری  صحبت صاحب ( برطانيہ ) ميں  رضا الہی س...
30/11/2022

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین صاحب کے والد محترم چوہدری صحبت صاحب ( برطانيہ ) ميں رضا الہی سے انتقال کر گئے اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین -

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

کوٹلی پولیس کا گرینڈ آپریشن خطرناک ملزم اسلحہ کی بڑی کھیپ سمیت  گرفتار
22/08/2022

کوٹلی پولیس کا گرینڈ آپریشن خطرناک ملزم اسلحہ کی بڑی کھیپ سمیت گرفتار

20/08/2022

چور کون
بڑالی گاؤں کے اندر چوری کی بڑی واردات چور سارا سامان لے اڑے عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ ریڈ فاونڈیشن بڑالی سکول سے لاکھوں کا سامان چوری ہوگیا

کوٹلی ہولاڑ کار حادثہ  جاں بحق ہونی والےتین افراد  فاخر حسین، امتیاز احمد،ظہور احمد ساکنہ کوٹھیاں،ہولاڑ حادثہ میں جاں بح...
12/08/2022

کوٹلی ہولاڑ کار حادثہ
جاں بحق ہونی والےتین افراد فاخر حسین، امتیاز احمد،ظہور احمد ساکنہ کوٹھیاں،ہولاڑ حادثہ میں جاں بحق،ان افراد کا تعلق گوجر فیملی سے تھا
ان میں سے دو نوجوان پہلی بار بسلسلہ روزگار سعودی عرب جارہے تھے۔
اللّٰہ پاک مغفرت فرمائے آمین

کوٹلی آزادکشمیر : تتہ پانی نواحی گاوں تاہی میں بارش کے باعث مکان گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے،  یہ ...
01/08/2022

کوٹلی آزادکشمیر : تتہ پانی نواحی گاوں تاہی میں بارش کے باعث مکان گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے، یہ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی جسدخاکی ہائی سکول تاہی میں رکھے گئے ہیں، بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا، جاں بحق ہونے والوں میں نورین بیگم زوجہ محمد وحید عمر 35 سال،سیدی بیگم زوجہ محمد صادق عمر 60 سال، سحر عمر 13 سال، تابیہ عمر 11 سال دختران محمد وحید، وقار بیگم زوجہ زوہیب عمر 35 سال ، ضماد ولد زوہیب عمر 8 سال ، اسناد ولد زوہیب عمر 12 سال،عریشہ دختر زوہیب عمر 11 سال ،زویا دختر زوہیب عمر 4 سال ،مدثر ولد ارشادعمر 5 سال شامل ہیں، انتظامیہ، پولیس اور امدادی اداروں کے ذمہ داران موقع پر موجود رہے، مکان محکمہ سیاحت کے ڈرائیور محمد سعید کی ملکیت بتایا گیا ہے جس میں دو خاندان آباد تھے، جاں بحق ہونے والوں میں جھنگ سے آیا ایک مہمان بچہ بھی شامل ہے۔مرحومین کو آج یکم اگست کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

کوٹلی آزاد کشمیر کوٹلی پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر کے قاتل گرفتا کر لیاعید کے دوسرے روز نامعلوم قاتل کے ہاتھوں قتل ہون...
13/05/2022

کوٹلی آزاد کشمیر
کوٹلی پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر کے قاتل گرفتا کر لیاعید کے دوسرے روز نامعلوم قاتل کے ہاتھوں قتل ہونے والے حساس ادارے کی لانڈری کے ٹھیکیدار کا قاتل بہنوئی نکلا،ملزم کو عید پر گھر جانے کے لیے پیسے نہ ملنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر قاتل نے مقتول کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کرنے کے بعد اس کے منہ میں کوکنگ آئل ڈال کر نعش کو چھت سے لٹکا نے کی ناکام کوشش کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد 174ض ف کی کاروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد سمیت بہنوئی کو شامل تفتیش کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ ظفر کو میں نے قتل کیا ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی میڈیا بریفنگ تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی ریاض مغل نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان کو بتایا کے 4اپریل کو رات 8:30پر اطلاع ملی کے نکیال روڈ لاری اڈے کے قریب راجہ عبدالحمید کی بلڈنگ میں رہائش پذیر آرمی کے سول کنٹریکٹر دھوبی کی نعش پڑی ہوئی ہے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی راجہ توقیر ہمراہ نفری موقع پر پہنچ آئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے DHQہسپتال منتقل کر کے مرگ مشتبہ 174ض ف کی کاروائی کرتے ہوئےASPخرم اقبال کی نگرانی میں تفتیش کا سلسلہ رواں رکھتے ہوئے اس کے پاس کام کرنے والے بہنوئی محمد شبیر ولد خان محمد ساکن کلہ پناکھ کو جیو فینسنگ کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے شامل تفتیش کیا تو اس نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں مقتول ظفر کے پاس تنخواہ دار ملازم بھی تھا کافی عرصہ سے میری تنخواہ بقایا تھی وقوعہ کے روز میری اور ظفر کے درمیان لین دین کے معاملہ پر تلخ کلامی ہوئی اور میں نے غصے میں آ کر موقع پر پڑی رسی کا پھندہ بنا کر مقتول کے گلے میں ڈال کر قتل کر دیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دے کر نعش کو چھت سے لٹکا دیا تھا ملزم کے اقبال جرم کے بعد پولیس نے مقدمہ علت نمبر 179/22 بجرائم 302 APCکے تحت درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی اندھے قتل کو ٹریس کرنے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ٹیم میں شامل ملک آصف ایڈیشنل ایس ایچ او اورنگزیب سب انسپکٹر محمد تاج تفتیشی محمد بوستان ڈی ایف سی محمد صفیان راجہ اخمل اور ایس پی آفس کوٹلی کی تیکنیکی ٹیم ظہیر احمد فخر اسلام نے شب وروز محنت کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس آؤٹ کیا اس قتل کی وجہ سے عوام میں بھی بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے

کوٹلی: آزاد کشمیر میرپور سامنے سامنےدیسی ٹک ٹاکر عمران مغل کشمیری گرفتاری کیس، کوٹلی:ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ڈاکٹ...
24/04/2022

کوٹلی: آزاد کشمیر میرپور سامنے سامنے
دیسی ٹک ٹاکر عمران مغل کشمیری گرفتاری کیس،

کوٹلی:ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ڈاکٹر خالد چوہان نے انکوائری مکمل کرلی،

کوٹلی:DSP سٹی سردار طارق معطل،CP حاضر،سٹی انسپکٹر امتیاز شوکت معطل لائن حاضر،کانسٹیبل لیاقت سمیت (3) پولیس اہلکار معطل،
(ذرائع)

Address


Telephone

+923025858407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Affairs News Kotli AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share