Grace Methodist Social Media News

  • Home
  • Grace Methodist Social Media News
18/01/2022
16/01/2022
15/01/2022
مری میں سیاحوں کی ہلاکت کی وجہ صرف سردی نہیں بلکہ کاربن مونو آکسائیڈ بھی ہے۔ یہ اک بو کے بغیر گیس ہے۔ دراصل گاڑی کا انجن...
08/01/2022

مری میں سیاحوں کی ہلاکت کی وجہ صرف سردی نہیں بلکہ کاربن مونو آکسائیڈ بھی ہے۔ یہ اک بو کے بغیر گیس ہے۔ دراصل گاڑی کا انجن جب آن ہو اور اس کا اگزاسٹ برف میں دھنسا گیا ہو تو یہ گیس باہر کی بجائے گاڑی کے اندر جمع ہوتی ہے، کیونکہ یہ بو کے بغیر گیس ہے لہزا اس کا پتا نہیں چلتا اور پہلے انسان چند منٹوں میں بیہوش اور پھر موت واقع ہو جاتی ہے۔
یہ پیغام تمام لوگوں تک پہنچائیں تاکہ مزید زندگیاں پچائی جاسکے۔
خدا آپ سب کو سلامت رکھے
بشپ پروفیسر وحید فرمان۔
گریس میتھوڈسٹ چرچ آف پاکستان

22/12/2021
ٹائیر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا .میں نے کل اپنے پڑوسی ...
20/12/2021

ٹائیر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا .
میں نے کل اپنے پڑوسی ڈرائیور سے پوچھا، "ٹائر فیکٹری سے تیار ہونے کے بعد کتنے سالوں تک محفوظ رہتا ہے"؟
اس نے مجھے مریخ سے آئے کسی اجنبی کی مانند حیرت سے دیکھا، اور ایک اظہارِ خوف کی کیفیت میں پوچها، "ٹائر کبھی غیر محفوظ بهی ہوتا ہے"؟
ابھی تک وہ پیشہ ورانہ طور پر آٹھ سال سے گاڑی چلا رہا ہے۔ مگر یہ نہیں ‌جانتا تها کہ ہر ٹائر کی ایک ختم ہونے والی تاریخ ہے جس کے بعد اسے تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔ کیونکہ اس کے بعد ٹائر کے پهٹنے کا شدید اندیشہ ہوتا ہے جو دورانِ سفر‌ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
*یاد رکهیں بناوٹ کی تاریخ سے کسی بهی ٹائر کی محفوظ زندگی چھ سال تک ہوتی ہے۔* اب آپ سوچیں گے ٹائر تیار ہونے کی تاریخ کس طرح جان سکتے ہیں؟
یہ ہر ٹائر پر چار ہندسوں کے طور پر لکھی ہوتی ہے۔ پہلے دو ہندسے تیاری کے ہفتے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ آخری دو تیاری کا سال بتاتے ہیں۔ یہ چار ہندسے ٹائر پر الگ لکهے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ حروف تہجی شامل نہیں کیے جاتے۔ یاد رہے کچھ کمپنیاں چار ہندسوں سے پہلے اور بعد میں سٹار کا نشان (*) بهی بناتی ہیں۔
*مثال کے طور پر‌* اگر یہ چار ہندسے 4314 ہیں تو ان کا مطلب ہے کہ ٹائر سال 2014 کے 43 ویں ہفتہ یعنی ( نومبر کے تیسرے ہفتے) میں تیار کیا گیا تھا۔ یعنی‌اس ٹائر کی محفوظ میعاد 2020 کے 43 ویں ہفتہ میں ختم ہو جائے گی۔ لہذا آپ کو اس تاریخ کے بعد ٹائر بدلنا ہوگا۔
کچھ کمپنیوں کے ٹائر پر تیاری کی تاریخ نہیں بتائی جاتی۔ یہ ایک سنگین جرم ہے مگر چین کے کچھ برانڈز میں عام ہے۔ مینوفیکچرنگ کی تاریخ دیکهے بغیر ٹائر خریدنا ایسا ہی ہے جیسے مدت میعاد دیکهے بغیر ادویات کا استعمال‌ کرنا۔ مگر میرا خیال ہے کہ یہ اس سے بھی بدتر ہے۔ کیونکہ خراب ادویات تو صرف آپ کو تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔ جبکہ ٹائر کا پهٹنا گاڑی کے تمام مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
*نوٹ:* اب جب آپ یہ جان چکے ہیں تو تهوڑی سی تکلیف کریں، اپنی‌ گاڑی کے پاس جائیں، اور جهک کر اپنے ٹائر کی تیاری کی تاریخ کو چیک کریں، اور اس کے بعد سے 6 سال تک کی مدت میعاد یاد رکهیں، تاکہ آپ اور آپ کے پیارے ہر سفر میں محفوظ ہوں۔

05/12/2021

پاکستانی مسیحی نوجوان آشرجاوید کی دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین میں سے پہلی پوزشن ۔
جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے پاکستانی نوجوان نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، ایسا کارنامہ کہ آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

نیویارک(جاگ مسیحی نیوز 1 دسمبر 2018)پاکستانی مسیحی نوجوان آشرجاوید نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی مسیحی نوجوان آشر جاوید ان دنوں جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ ہر سال دنیا بھر سے 100 نئے ا?ئی ٹی ایکسپرٹ سیکیورٹی ریسرچر منتخب کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں آئی ٹی ایکسپرٹس حصہ لیتے ہیں۔

08/11/2021
15/09/2021
20/08/2021
آپ کی کیا رائے ہے ؟
28/07/2021

آپ کی کیا رائے ہے ؟

16/07/2021

*تعلیمی خبریں*

👈 پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ انتظام بی اے/ بی ایس سی (ایسوسی ایٹ ڈگری) سالانہ امتحان 2020 میں فیل/سپلی والے طلباء/طالبات کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2021 ہے۔
👈 پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ انتظام ایم اے/ ایم ایس سی سالانہ امتحان 2021 کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 16 جولائی 2021 ہے۔
👈 پی ایم سی MBBS/BDS میں داخلہ کے خواہش مند طلباء/ طالبات کے (ایم ڈی کیٹ) انٹری ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2021 ہے۔ (آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے)
👈 آرمی میڈیکل کالجز MBBS/BDS میں داخلہ کے خواہش مند طلباء/ طالبات کے (NUMS) انٹری ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 10 اگست 2021 ہے۔ (آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے)
👈 ایل ایل بی میں داخلہ کے خواہش مند طلباء/ طالبات کے (LAT) انٹری ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 25 جولائی 2021 ہے۔ (آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے)

20/03/2021
16/03/2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کم نہ ہوا تو سکول بند ہی رہیں گے, امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں

ایک اچھے جیون ساتھی سے بڑا جہیز کیا ہو سکتا ہے.. مسیحی کمیونٹی سے درخواست ہے کے جہیز جیسی لعنت سے چھٹکار ا پانے کے لیے ا...
09/02/2021

ایک اچھے جیون ساتھی سے بڑا جہیز کیا ہو سکتا ہے..
مسیحی کمیونٹی سے درخواست ہے کے جہیز جیسی لعنت سے چھٹکار ا پانے کے لیے اس مہم کا آغاز اپنے گھروں سے کر کے دکھائیں.
لڑکی والے اتنا دیں جتنا وہ آسانی سے دیں سکتے ہیں اور اگر نہیں دے سکتے تو لڑکے والے اس کے بغیر بھی اس لڑکی کو اپنے گھر اور خاندان کا حصہ بنائیں.
منہ پھاڑ کر جہیز مانگنے والوں سے زیادہ بے شرم اور لالچی کوئی نہیں ہو سکتا جو ایسا کریں ان کو اپنی بیٹی کا رشتہ ہی مت دیں.....
اگر لڑکے کے خاندان والی ایسی لالچی ڈیمانڈ کریں تو اس کو چاہیے کہ اپنے خاندان والوں کی سوچ بدلے اور بنا جہیز لڑکی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے.
خدا آپ سب کو سلامت رکھے
بشپ پروفیسر وحید فرمان۔
گریس میتھوڈسٹ چرچ آف پاکستان.

07/02/2021

اقلیتوں کے تحفظ کا بِل
سینٹ کمیٹی نے اقلیتوں کے تحفظ کا بِل آج ریجکٹ کر دِیا- کیشو بائی نے بِل مُسترد ہونے پر کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دِیا - بِل سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا - عبدالغفُور حیدری نے سخت موقعف اِختیار کرتے ہُوئےاِسے ریجکٹ کیا -اقلیتوں کےتحفظ کے لئے پُوری دُنیا میں تنظیمیں کام کر رہی ہیں -ہِندُوستان میں راشٹریہ سیوک سنگ ،ہِندو وِشوا پریشد اور ہِندُوتا کی حامی انتہا پسند تنظیموں کو سختی سے اقلیتوں پر ظُلم کرنے پر تنقید کا سامنا ہے -پاکستان سے بہت شدومد سے آواز اُٹھائی جاتی ہے خصُوصاّ مُسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر اور کشمیریوں پر ہونے والے ظُلم پر - بابری مسجد کا اِنہدام کسی نے پسند نہیں کیا -سِکھوں کے ساتھ ہوتا ہُوا سلُوک اور مسیحیوں اور نِچلی ذات والوں سے بھی بربریت کا سامنا سب کے سامنے ہے -روہینگیا مُسلمانوں کا تذکرہ اکثر سُنا گیا ہے -امریکہ میں گاہے گاہے افریکن امریکن کے لئے آوازیں اُٹھتی ہیں اور وائٹ سُپرمیسی کا چرچا ہوتا نظر آتا ہے جبکہ یہ ناپسندیدہ مانا جاتا ہے - فلسطینیوں کا مسئلہ حل طلب ہے - کُردوں کے حقُوق ، سب اپنی اپنی جگہ موجُود ہیں -پاکستان میں اقلیتیں سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں - جبری تبدیلء مذہب ،توہین کے قوانین کاسامنا ، عبادت گاہوں ، آبادیوں ، سکُولوں کا جلایا جانا ، پاک کتابوں کی بے حُرمتی کرنا ، اُنکے مذہب اور جِن پر اُنکا ایمان ہے اُن کی توہین کرنا روز کا معمُول ہے -
پاکستان میں موجُود اقلیتوں پر اِس قدر شدید دباؤ ہے کہ کوئی جُراّت ہی نہیں کر سکتا اور سوچ سکتا کہ وہ ایسا کرے -مسیحی تو ایسا تصور بھی نہیں کر سکتے یہ تُرکی میں آیہ صوفیہ میں تو ہو سکتا ہے پر مسیحی نہیں کر سکتے -ٹیکسس میں چرچ نماز ادا کرنے کے لئے دے سکتے ہیں کیا پاکستان میں سُنتِ رسُولؐ پر چل کر اور عمل پیرا ہو کرپیغمبرِ اِسلام کی تقلید کرتے ہُوئے ایتھوپیا کے مسیحیوں کو جیسے اُنھوں نے عبادت کے لئےمسجد دی کیا اِن دِنوں اور حالات میں کوئی مسجد دے سکتا ہے -نامُمکن ! یہاں تو اقلیتوں کے تحفظ کا بِل سختی سے ریجکٹ کر دیا جاتا - کون ایسا کر سکتا ہے اور سوچ سکتا ہے -
عبدالغفُور حیدری کی جماعت نے تو پاکستان بنانے کی مخالفت کی اور قائدِاعظم کو کہا ؟ ؟؟؟؟؟؟
قائدِاعظم کا ساتھ مسیحی اکابرین اور لیڈران نے دیا - پنجاب کو کاسٹنگ ووٹ جناب ایس پی سِنگھا نے ڈال کر پاکستان میں شامل کروایا مسیحی ایم ایلز کے ساتھ مِل کر جو مشترکہ پنجاب اسمبلی کے اُس وقت سپیکر تھے -سپریم کورٹ کے چوتھے چیف جسٹس اے آر کارنیلس نے قرار دادِ پاکستان کے متن میں قائدِاعظم کی معاونت کی -چیف آف آرمی سٹاف فرینک میسروی کی قیادت میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ہِندُوستان سے چھین کر شامِل کیا -ڈاکٹر رُوتھ فاؤ نے پاکستان کوجذام سے پاک کیا -ایرک جی ہال کی پاکستان ائرفورس میں خِدمات ناقابلِ فراموش ہیں -سکواڈرن لیڈر سِسل چوہدری پٹھان کوٹ کی اِنڈین ائر بیس کو تباہ کرنے میں پیش پیش تھے -میرون مِڈل کورٹ نے پینسٹھ کی جنگ میں بھارتی جنگی ہوائی اڈے جام نگر کے پرخچڑے اُڑا دئیے- اِن سُنہری کارناموں کے ساتھ ساتھ پاکستان بننے کے فوری بعد ری ہیبِلیٹیشن میں جو مسیحیوں کا خصُوصاّ اور اقلیتوں کا بِلعمُوم کردار رہا ہے یاد کرو -
علی گڑھ یُونی ورسٹی تو اِنڈیا میں رہ گئی تھی موجُودہ پاکستان میں فورمین کرِسچن کالج ( ایف سی کالج)، مرے کالج اور گارڈن کالج کے پڑھے لوگ چھائے ہُوئے ہیں - اِنھی ہسپتالوں میں جہاں اب اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی نرسسز دہشت گردی کا شکار ہوتی ہیں مسیحی ہسپتالوں سے تربیت یافتہ ہو کر خِدمت سر انجام دیتی ہیں اور تربیت بھی دیتی رہی ہیں - پاکستان کے قیام کے وقت مسیحی نرسسز نے ہِندُوستان سے آئے زخمیوں کی عیادت کی -
بے ضمِیر اِنسانوں کب آخر کب ضمِیر جاگیں گے ، کیا پاکستان کی جڑیں یُوں ہی کھوکھلی ہوتی دیکھتے رہو گے اور کرتے رہوگے اقلیتوں کو عدم تحفظ کا شکار کر کے اور الگ تھلگ رکھ کے -بیشک پاکستان اقلیتیں اور مسیحی خصُوصاّ توہین اور بے حُرمتی کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی جسارت رکھتے - وہ ایسا کبھی کر ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ جانے ہیں کہ خمیازہ بہت بڑا ہے جو بہت سوں کو بھُگتنا پڑے گا -آپ اپنے شہریوں اقلیتی شہریوں کو عدم تحفظ سے باہر نکالیں اور مُلکی اِمیج کو دُنیا میں نہ بگاڑیں
ریورنڈ ڈاکٹر سیمسن طارق

یہ کون ہے جو اتنے مشکل وقت میں بھی ڈٹ کے کھڑا ہے.
02/02/2021

یہ کون ہے جو اتنے مشکل وقت میں بھی ڈٹ کے کھڑا ہے.

21/01/2021

لاہور (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اور نجی سکولوں کو یکم فروری سے کھولنے کے فیصلے کو سکولوں کی کرونا رپورٹس سے مشروط کردیا ہے۔...

انتہائی دکھ کی خبر خدا کے عظیم خادم محترم جارج بھٹی جنکا تعلق چرچ آ ف پاکستان سے تھا حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے اس جہاں ...
19/12/2020

انتہائی دکھ کی خبر
خدا کے عظیم خادم محترم جارج بھٹی جنکا تعلق چرچ آ ف پاکستان سے تھا حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے اس جہاں سے کوچ کرگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملےان کی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا، موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا نام، گیتوں سنگیت میں خدا کے کلام کو کئی زبانوں میں دنیا تک پہنچایا فیبا ریڈیو پر عرصہ دراز مسیحی خدمات انجام دیں،مسیحی حلقوں میں بہت معروف شخصیت ، انکی کمی ہمیشہ رہے گی انکے خاندان کے لیے تسلی کی دعا کریں تاکہ خدا اپنا فضل اطمینان سب کو عطا فرمائے۔
خدا آپ سب کو سلامت رکھے
بشپ پروفیسر وحید فرمان۔
گریس یونائیٹڈ انٹرنیشنل تھیولوجیکل کالج
گریس میتھوڈسٹ چرچ آف پاکستان

08/12/2020

نادرا کی طرف سے 4 اھم سہولیات

1- Apni Car Ka Chasis No. 8521 Per sms Karain,
Aapko Pata Chalega K Aap Ki Car Genuine Ha Ya Chori Ki.

2- Apna ID Card No. (Without Desh) 7000 Per Sms karain,Apko Pata Chalega K Apka Koi Naqli Card To Nahi Bana Huwa.

3- Apna ID Card No. (Without Desh) 8300 Per Sms Karain, Apko Apne Vote Ka Pata Chalega K Register Ha Ya Nahi Or Kahan Ha.

4- Apna ID Card No. (Without Desh) 668 Per Sms Karain, Aap ko Pata Chalega K Aap Ke ID Card Number Pe kis kis Net work ki Kitni Kitni Sims Issue hui Hain.

5- Apna ID Card No. Say pehlay ATL space CNIC (Without Desh) 9966 Per Sms Karain, Aap ko Pata Chalega K Aap Filer hain ya Non-Filer Hain.

Kindly Forward 2 All Your Nears & Dears.

08/12/2020

ماہم رحمان ننھی سی عمر میں ہی ماں باپ سے محروم ہوچکی تھی۔ نادرا والدین کے بغیر ب فارم جاری کر نہیں سکتا اور کراچی میں ميٹرک بورڈ کی جانب سے ماہم رحمان کا ب فارم نہ ہونے کے سبب ايڈمٹ کارڈ روک ليا گیا
https://bit.ly/2JFaTbj

Address


Telephone

+923009310934

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grace Methodist Social Media News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Grace Methodist Social Media News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share