Daily Awam

Daily Awam Hi its Daily Awam Pakistan social media house.

24/08/2024

وہ جس کی روشنی کچے گھروں کو جگمگاءیگی،
نہ وہ سورج نکلتا ھے ، نہ۔دن اپنے بدلتے ھیں،

کہاں قاتل بدلتے ھیں، فقط چہرے بدلتے ھیں،

عجب اپنا سفر ھے، فاصلے بھی ساتھ چلتے ھیں۔۔۔۔

مجھے یاد ہے جب ہم کشمیر میں ایک انڈسٹریل ٹوور پر گئے تھے تو ہم نے نیلم جہلم بجلی گھر کا بھی ٹوور کیا تھا وہاں ابھی کام ج...
21/06/2024

مجھے یاد ہے جب ہم کشمیر میں ایک انڈسٹریل ٹوور پر گئے تھے تو ہم نے نیلم جہلم بجلی گھر کا بھی ٹوور کیا تھا وہاں ابھی کام جاری تھا اور مشینری کی تنصیب جاری تھی۔ 2018 میں اس پاور پلانٹ نے کام کرنا شروع کیا اور 969 میگاواٹ بجلی نیشل گرڈ میں شامل کی جو کہ ایک بہت خوش آئند بات تھی۔ 2008 میں جب اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوا تو اس کی لاگت کا تخمینہ 80 کروڑ ڈالر تھا جو بڑھ کر اس کی تکمیل تک 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
چار سال بجلی کی فراہمی کے بعد جولائی 2022 میں پاور پلانٹ کی Tail race Tunnel میں دراڑیں آئیں اور پھر وہ بلکل بلاک ہوگئی جس سے پیداوار بلکل رک گئی۔
اس واقعہ کی تحقیق کے لیے بیرون ملک سے ماہرین بلا کر ایک ٹیم بنائی گئی جس میں امریکہ، سپین، پرتگال، سویزرلینڈ شامل ہیں۔ ان کی رپورٹ کے مطابق ٹنل کی کنسٹرکشن میں بہت زیادہ خامیاں تھیں، یہاں تک کہ جہاں کنکریٹ بھرنا تھا وہاں مٹی بھر دی گئی اور اس ٹنل پر اوپر پتھروں اور پہاڑ کو سپورٹ کےلیے کوئی طاقت نہ تھی۔ ٹنل کے اوپر پتھروں نے اس کو توڑ دیا اور اس 3.5 کلومیٹر ٹنل کا 250 میٹر کا حصہ پتھروں سے بھر گیا۔
مرمت کے 14 ماہ بعد ستمبر 2023 میں 6 ارب روپے کی مرمت کی لاگت اور 37 ارب روپے بجلی نہ پیدا ہونے کی مد میں نقصان کے بعد اس پر کام مکمل ہونے کے بعد پیداوار دوبارہ شروع ہوئی۔ لیکن ایک اور مسئلہ انتظار میں تھا، مارچ 2024 تک فل پاور پر جانے کے بعد اپریل 2024 میں پاور تقریباً آدھی رہ گئی (530 میگاواٹ)۔ اس کی وجہ ڈیم سے پلانٹ تک کی سرنگ (Head race tunnel) میں پانی کا بہاؤ پتھر اور کچرا آنے سے بہت کم ہوگیا۔
اب یہ مسئلہ تقریباً 2 سال تک اس پلانٹ کو بند رکھے گا اور ہر سال اس پلانٹ کے بند رہنے پر 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا یعنی دو سال میں 100 ارب روپے سے بھی زیادہ۔ مئی 2024 میں وزیراعظم نے وہاں کا دورہ بھی کیا اور ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا بھی کہا لیکن ہمیں معلوم ہے کہ کس قسم کی کمیٹی بنے گی اور اس کی کیا رپورٹ آئے گی۔ آج تک اس پلانٹ کو بنانے والے اور ان کے کنٹریکٹرز کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا کہ اس پلانٹ پر وقت اور سرمایہ کے ضیاع کا کون ذمہ دار ہے۔
اس وقت اگر یہ پلانٹ چل رہا ہوتا تو سسٹم میں 1000 ہزار میگا واٹ بجلی موجود ہوتی اور عوام کے لیے کچھ نہ کچھ ریلیف مہیا ہو جاتا

کھائو تو طاقت،اٹھائو تو کامیابی
19/06/2024

کھائو تو طاقت،اٹھائو تو کامیابی

14/06/2024

ایسی ہوتی ہے فرمانبردار اولاد!
والدین کی قدر کرنا اور بزرگی میں ان کی معصومانہ خواہشات کو بخوشی پورا کرنا ہر کسی کی نصیب میں نہیں۔۔۔
زیر نظر تصویر میں چترال کے ایک نوجوان اپنے بزرگ والد کو پولو میچ دکھانے کے لئے لیکر آرہے ہیں۔
والدین کو خوش رکھنے کے لئے بہت زیادہ پیسے اور بڑی گاڑی کا ہونا ضروری نہیں۔
❤❤❤❤

لعنت ان دلوں پر جنہوں نے 120 گیندوں پر 120 رنز نہیں بنا سکے۔ ان گدھوں کو اتنی گالیاں دینے کا دل کر رہا ہے میں بتا نہیں س...
09/06/2024

لعنت ان دلوں پر جنہوں نے 120 گیندوں پر 120 رنز نہیں بنا سکے۔ ان گدھوں کو اتنی گالیاں دینے کا دل کر رہا ہے میں بتا نہیں سکتا۔ میرا سر پھڑ رہا ہے۔گدھو انڈیا سے کیوں ہارے ہو؟
لکھ دی لعنت۔

06/06/2024

ایسی ٹریننگ دی کہ زوال شروع ہو گیا۔آج ہم ایک نئی ٹیم سے ہار گے۔

امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کے مطابق دو ہفتے قبل جیل کے گارڈ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ج...
04/06/2024

امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کے مطابق دو ہفتے قبل جیل کے گارڈ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جنسی زیادتی کی😭😭😭

اے اللہ برباد کر ہمارے حکمرانوں کو جو قوم کی بیٹی کو ابھی تک رہا نہیں کروا سکے۔ اور اسے سخت سے سخت سزا دے جس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکیوں کے حوالے کیا۔آمین

04/06/2024

سیاچن کے دامن میں پولو میچ کے دوران عوام کی طرف سے قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے مہمان سٹیج چھوڑ کر چلے گے۔ مہمانوں میں وہ بھی تھے۔
ویڈیو دیکھیں اور پہچانیں۔

01/06/2024

اصل والا بھی شاید اتنی ہی تباہی کرے گا تب ہی ہمارے سامنے غزہ تباہ ہو گیا اور ہم مظلوم مسلمانوں کو نہ بچا سکے۔
اللہ ہمارے حکمرانوں کو برباد کرے۔

شہنشاہ جلال الدین اکبر نے اپنی ماں سے پوچھا، اماں میں ہندوستان کا بادشاہ ہوں، اتنی عظیم سلطنت ہے لیکن میری بیوی مجھ سے ن...
31/05/2024

شہنشاہ جلال الدین اکبر نے اپنی ماں سے پوچھا، اماں میں ہندوستان کا بادشاہ ہوں، اتنی عظیم سلطنت ہے لیکن میری بیوی مجھ سے نہیں ڈرتی ۔۔۔ کیا وجہ ہے ؟؟

اماں نے معصومیت سے جواب دیا، بیٹا اس نے تمہیں ننگا دیکھ لیا ہے 🤗🫠🤐

سب کے پول کھول دوں گا؛ ملک ریاض

31/05/2024

غریب مانگےتو بھیک،امیر مانگےتوچندہ کروڑ پتی مانگےتوڈونیشن،ارب پتی مانگےتو سبسڈی یہاں سب اپنےاپنےلیول پرمانگتےہیں

"یوم ِ تکبیر  "دو سائنس دان ، دو مُلک ، دو قومیں  ، ایک اصلی جمہوریت ایک جعلی جمہوریت  ایک مسلمان ایک کافر   کافر ملک  ن...
28/05/2024

"یوم ِ تکبیر "
دو سائنس دان ،
دو مُلک ،
دو قومیں ،
ایک اصلی جمہوریت ایک جعلی جمہوریت ایک مسلمان ایک کافر
کافر ملک نے اپنے مسلمان سائنس دان کو مُلک کا اعلی ترین عہدہ دے کر بتایا کے ہم محسن کے ساتھ کیا کرتے ہیں اور دوسرے مسلمان ملک نے مسلمان سائنس دان کے ساتھ کیا کیا تاریخ ہے ؟
جس کے کام پر آج چھٹی ہے اس نے ایٹم بمب بنا کر خود کو اذیت میں ڈالا اور اس کی ساری زندگی جیلوں اور مصیبتوں میں گزری۔
سلام ڈاکٹر عبدالقدیر خان۔

جن درسگاہوں اور تربیت گاہوں میں ایسی فصل ونسل تیار ہوتی ہے اُنکو بند کرنا پڑے گا۔نوکر ومالک کی ترتیب جو الٹی ہوئ ہے سیدھ...
25/05/2024

جن درسگاہوں اور تربیت گاہوں میں ایسی فصل ونسل تیار ہوتی ہے اُنکو بند کرنا پڑے گا۔نوکر ومالک کی ترتیب جو الٹی ہوئ ہے سیدھی کرنی پڑے گی۔

یہ ہے CSS کر کے آنے والا بیغیرت بے شرم جو ایک معزز بزرگ پارلیمانی ممبر کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔

23/05/2024

ایک گدھا ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے مر جاؤں گا ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہونے دوں گا۔

گزشتہ روز آزادکشمیر بھر میں سانحہ 9 مئی عزت و احترام سے منایا گیا۔یہ لٹکتی شلوار میرپور آزادکشمیر کی تحصیل ڈڈیال کے اسسٹ...
10/05/2024

گزشتہ روز آزادکشمیر بھر میں سانحہ 9 مئی عزت و احترام سے منایا گیا۔یہ لٹکتی شلوار میرپور آزادکشمیر کی تحصیل ڈڈیال کے اسسٹنٹ کمشنر کی ہے جسے عوام نے مقبول بٹ چوک پر لٹکایا ہوا ہے۔

جب تم لوگ طاقت کے زور پر عوام کو ان کے احتجاج کا حق استعمال نہیں کرنے دو گے تو عوام تمہاری عزت چوراہوں میں لٹکائے گی۔

‏معروف صحافی و اینکر جناب حامد میر صاحب کا کالم ضرور پڑھئے گا 🕛 آرمی کے پاس 2 فل جنرل, 29 لیفٹنٹ جنرل اور 194 میجر جنرل ...
06/05/2024

‏معروف صحافی و اینکر جناب حامد میر صاحب کا کالم ضرور پڑھئے گا 🕛 آرمی کے پاس 2 فل جنرل, 29 لیفٹنٹ جنرل اور 194 میجر جنرل ہیں. اس وقت 9 کور فوج کے لیے 30 لیفٹننٹ جنرل ہیں۔ 18 ڈویژن کے لیے 166 میجر جنرل۔ باقی نیچے بریگیڈئر، کرنل، لیفٹننٹ کرنل، میجر کا حساب لگا لیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی آیی ایس پی آر جو کہ ایک کرنل رینک کی آسامی تھی اس پہ اب میجر جنرل لگایا جاتا ہے۔ یعنی ٹوئیٹر چلانے کے لیئے بھی فوج جرنیل استعمال کرتی ہے.

ایک جرنیل سے لے کر بریگیڈیئر، لیفٹننٹ کرنل، میجر تک ہر ایک فوجی، پاکستانی عوام کو کتنے میں پڑتا ہے، کبھی اس بارے میں آپ نے سوچا ہے ؟

اگر حقیقت آپ کے سامنے آجائے تو۔۔۔۔
عوام کی آنکھیں کھل جائیں گی اور سیاستدان فرشتے لگنے لگیں گے.

تنخواہ کے علاوہ مراعات جن میں دوران ملازمت مفت رہائشی بنگلہ، مفت بجلی، مفت پانی، مفت گیس، سی ۱۳۰ طیارے میں پورے ملک میں مفت سفری سہولت، پی آئ اے اور ریلوے سے رعایئتی ٹکٹ پر سفر کی سہولت، نوکر (bat man) کی سہولت، بریگیڈیئر اور اس سے اوپر والوں کے لیئے سٹاف کار (یعنی سرکاری گاڑی), بچوں کی آرمی پبلک اسکول، FWO اسکول، PAF انٹر کالجز، بحریہ اسکول و کالج، NUST یونیورسٹی، الیکٹرکل اینڈ مکینکل انجنیئرنگ یونیورسٹی (EME) میں مفت پیشہ ورانہ تعلیم، آرمی میڈیکل کالج میں مفت ڈاکٹری کی تعلیم، آرمی, ایئرفورس اور نیوی اسپتالوں میں فوجیوں کا اپنا، ان کے بچوں، بیوی اور والدین کا تا حیات مفت علاج، ریٹائیرمنٹ کے بعد تمام جائداد ویلتھ ٹیکس سے مستثنی، فلیٹ، ولاز، دکانیں، پلاٹ، مربعے اور نہ جانے کیا کیا ان فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔۔۔
اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی سرکاری ادارے کا سربراہ لگا دیا جاتا ہے.

ریٹائرڈ فوجیوں اوران کے بچوں کی فلاح کے نام پر ٹرسٹ اور فلاحی ادارے کی آڑ میں بینک, انشورنس کمپنیاں, فرٹیلائزر, سیمنٹ, سریئے کی فیکٹریاں, ڈیری فارمز, شوگر اور ٹیکسٹائل ملیں, مرچ مسالحے کی فیکٹریاں اور یہاں تک کہ پیٹرول پمپ اور شادی ہال تک چلائے جا رہے ہیں. ملک کی معیشت مسلسل زوال پزیر ہے, لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں, سرمایہ ڈوب رہا ہے لیکن 1953 میں ملنے والے 18 لاکھ ڈالر سے چیرٹی کے نام پر شروع کیا جانے والا کاروبار ترقی کرتے آج اربوں ڈالر کا سرمایہ بن گیا ہے. وجہ صرف یہ کہ جن لائسنسوں اور پرمٹوں کے لیئے عام سرمایہ کار سالوں دفتروں کے چکر کاٹتے ہیں اور ذلیل و خوار ہوتے ہیں وہ ان فوجیوں کو بغیر چوں چراں کیئے دے دیئے جاتے ہیں. مزید یہ کہ اگر کسی کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو سرکاری بجٹ سے بھرپائی ہو جاتی ہے.

شہدا کے ورثاء کے نام پر لی جانے والی قیمتی شہری زمینوں پر ہاوسنگ سوسائٹیاں بنا ڈالیں اور شہریوں کو مہنگے داموں اربوں کما لیئے لیکن کسی کی جرات نہیں کہ سوال کر سکے. اگر عام شہری کوئی فلاحی این جی او کھولنا چاہے تو فوج والے فنڈنگ کے زرائع کو غیر تسلی بخش قرار دے کر پابندی لگا دیتے ہیں اور خود ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح بہبود کے نام پر ادارے بنا کر کاروبار کر رہے ہیں.

دنیا پھر میں ریاست کا قیام اپنے عوام کی فلاح بہبود اور سماجی معاشی ترقی کے لئے کیا جاتا ہے - لیکن اس ملک میں فلاح بہبود صرف فوجی ملازمین کے لیئےہے. فوج پچھلے ستر سال سے پاکستان کی غریب عوام کے منہ کا نوالہ چھین کر اپنا پیٹ بھر رہی ہے اور ساتھ میں آپ پر یہ احسان بھی جتا رہی ہے کہ آپ کو رات کو سکون کی نیند فوج کی وجہ سے آتی ہے۔ کوئ قوم بھی بھلا اتنی کم عقل اور نادان ہو سکتی ہے، جتنی کہ پاکستانی قوم ہے۔
‎ #حامدمیر

ليفٹيننٹ كرنل حق نواز کیانی شہید، ستاره جرات (دو بار)  10 جنوری 1926ء کو گاؤں مونا پنڈ، ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی ...
05/05/2024

ليفٹيننٹ كرنل حق نواز کیانی شہید، ستاره جرات (دو بار) 10 جنوری 1926ء کو گاؤں مونا پنڈ، ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد ملٹری کالج جہلم سے فارغ التحصیل ہوئے اور
1946 ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
1965کی جنگ میں مقبوضہ کشمیر نوگام کے مقام پر ایک مثالی چھاپہ مار کارروائی کر کے دشمن کی یونٹ کے کرنل کو واصل جہنم کیا۔ جس کے صلے میں ان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
انہوں نے جنوری 1972ء میں 9 آزاد کشمیر رجمنٹ کی کمانڈ سنبھالی ۔
1972 میں 9 آزاد کشمیر رجمنٹ کی ایک کمپنی نے چک پترہ کی پہاڑی پر انکی زیر قیادت اپنے سے دو گنا بڑے دشمن پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔
اسکے معرکہ حق و باطل کے دوران 5 مئی 1972 بوقت 07:05 بجے انھوں نے جام شہادت نوش فرمایا جس پر انھیں دوبارہ ستارہ جرات کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ اپنے آبائی گاؤں مونا پنڈ میں مدفن ہیں۔
ان کے اس عظیم کارنامے سے 9 آزاد کشمیر رجمنٹ کو لیپہ ہیروز کے جنگی اعزاز سے نوازا گیا۔
عوام لیپہ نے ان کی محبت میں انکی جائے شہادت کو کیانی ریج کے نام دے حق وفا ادا کیا۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

47لاکھ ٹن گندم پہلے سےموجود ہونے کے باوجود 32لاکھ ٹن گندم درآمد کر لی گئی ۔  کسان کی 4000 فی من لاگت والی گندم کی سرکاری...
05/05/2024

47لاکھ ٹن گندم پہلے سےموجود ہونے کے باوجود 32لاکھ ٹن گندم درآمد کر لی گئی ۔
کسان کی 4000 فی من لاگت والی گندم کی سرکاری قیمت 3900 اور اب
مارکیٹ میں 3000
جبکہ کھاد سرکاری ریٹ 3600 اور کسان کو ملے 5500 میں۔۔
ذمہ دار کچے کے ڈاکو ہیں یا پکے کے ڈاکو۔ے








پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کسی اور کے راکٹ پہ چڑھ کے چاند پہ پہنچ گیا ہے🤗🤗
04/05/2024

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کسی اور کے راکٹ پہ چڑھ کے چاند پہ پہنچ گیا ہے🤗🤗

اللہ سب کو بیٹی کی رحمت سے نوازےمیں نے جتنا کام کیا گمشدہ خواتین کے حوالے سے اسمیں بہت سارے تجربات ہوئے۔ بہت کچھ سیکھا ا...
04/05/2024

اللہ سب کو بیٹی کی رحمت سے نوازے

میں نے جتنا کام کیا گمشدہ خواتین کے حوالے سے اسمیں بہت سارے تجربات ہوئے۔ بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ سمجھا۔
سب سے جو اہم چیز دیکھی وہ بیٹیوں کا والدین کے لیے محبت اور قربانیاں دیکھیں۔
بیٹا والدین کے لیے اتنا نہیں کرتا جتنا بیٹیاں کرتی ہیں۔
بہت ساری مثالیں میرے سامنے کی ہیں۔
لیکن ابھی جو حالیہ دیکھا وہ آپکو بتاتا ہوں۔
کل جو بابا جی عبد الکبیر چوہدری بنگلادیش پہنچے انکو بنگلادیش بلانے اور انکے ٹریول ڈاکومنٹس دلوانے میں ساری محنت انکی بیٹی کی تھی۔
انکے بیٹے نے باپ ملنے کے بعد سے آج تک ان سے بات نہیں کی،بیٹے نے کہا تھا باپ کیوں اتنے عرصے گم تھا ہمیں کیوں چھوڑ کر گیا ؟ اور بیٹے نے باپ کے نام کی جگہ بھی بیچ کر بہنوں کا حصہ دئیے بغیر ہڑپ کیا۔
بیٹے نے تو پھر بھی باپ کو دیکھا تھا۔بچپن میں باپ کا پیار دیکھا تھا۔
لیکن باپ کے لیے قربانی اس بیٹی نے دیا جو پیدا ہی باپ کے پاکستان آنے کے تین چار ماہ بعد ہوئی تھی۔
یہ بیٹی مسلسل دو سال رابطے میں رہی،وہاں کے اداروں میں گئی،فون کرکے روتی رہی۔
جب بابا جی کی ٹکٹ کنفرم ہوئی تو اپنے شہر سے ڈھاکہ آئی، انکی فلائٹ سے 13 روز قبل ڈھاکہ ائیرپورٹ کے قریب اپنے ایک رشتے دار کے گھر میں پڑاؤ ڈال کر بیٹھ گئی کہ تیرہ دن بعد میرے ابو آرہے ہیں انکو ساتھ لیکر جاؤنگی۔
میں نے آج انکی بیٹی سے گزارش کی کہ آپ لوگ باباجی سے کبھی بھی کوئی گلے شکوے والی بات مت کرنا کہ بابا جی اتنے دن کہاں تھے۔ باباجی ضعیف ہیں۔میری یہ بات سنتے نہایت ہی سختی کے ساتھ کہا کہ "نہیں!!!! آپکو کس نے کہا کہ میں ایسا کرونگی۔۔ہمیں اپنے والد سے کوئی شکوہ نہیں ہم تو بالکل خوش ہیں۔میرے والد تو ہمارے لئے کمانے گئے تھے۔ میں نے اپنے پتاجی کے لیے اپنے گھر کے قریب ایک گھر رینٹ پر لےرکھا ہے۔میں انکے آنے سے تیزی دن پہلے یہاں ڈھاکہ ائیرپورٹ کے قریب آئی ہوں۔میری امی اور پتاجی کو اس گھر میں رکھونگی۔ کسی کو کوئی مجال نہیں جو میرے پتاجی کو کچھ بول سکے"۔

یہ اس بیٹی کے جزبات اور قربانیاں ہیں جو پیدا ہوئی تو گھر میں پاپا نہیں تھے۔ اس نے زندگی میں کسی کو پاپا ،،ابوجان،بابا یا پتاجی نہیں کہا۔ آج انکی شادی ہوچکی بال بچے دار ہے اب جاکر والد ملے ہیں ۔
اور انکی محبت دیکھیں۔

بیٹوں سے پیار کریں۔بیٹیوں کو اچھی تعلیم دلوائیں۔
کل یہ بیٹیاں ہی آپکے کام آئیں گی۔

ولی اللہ معروف

ارجنٹ ہیلپ!Urgent Helpآج 1 مئی 2024 یوم مزدور پر میں سفر کر رہا تھا۔ تو میں نے راستے میں ایک شخص دیکھا جو گاڑی کی انتظار...
01/05/2024

ارجنٹ ہیلپ!Urgent Help
آج 1 مئی 2024 یوم مزدور پر میں سفر کر رہا تھا۔ تو میں نے راستے میں ایک شخص دیکھا جو گاڑی کی انتظار میں کھڑا تھا۔ چونکہ میں خالی جا رہاتھا میں رکا اور اس شخص سے پوچھا کہاں جا رہے ہو اس نے بتایا فلاں جگہ جا رہا ہوں میں بھی اسی طرف جا رہا تھا میں نے اسے اپنے ساتھ بٹھایا ۔

راستے میں گپ شپ کی پوچھا کہاں تھے کہاں جا رہے ہو اس نے کہا میں مزدور ہوں تندور پر روٹیاں لگاتا ہوں میں یہاں آیا تھا کہیں روزگار مل جائے مگر نہ مل سکا اب واپس گھر جا رہا ہوں۔

میں نے پوچھا اس سے پہلے کہاں کام کرتے تھے اس نے کہا پہلے مری ہوٹل پر کام کرتا تھا عید کے دوسرے دن میری والدہ فوت ہوگی میں گھر آیا جب واپس گیا ہوٹل والوں نے بندہ رکھ لیا تھا۔

بندہ چہرے سے بہت پریشان لگ رہا اس کے 4 بچے بھی ہیں مہنگائی کے اس دور میں فیملی والا بندہ کیسے بے روزگار گزارہ کر سکتا ہے ۔ اگر ہمارے فالورز میں سے کوئی انہیں روزگار دلا سکتا ہے تو ضرور نیچے دیے گے نمبر پر رابطہ کرے۔

صغیر احمد 03435746014

بندہ پورے پاکستان میں کہیں پر بھی کام کرنے کیلیے تیار ہے۔

(تصویر اس لیے نہیں کھینچی کہیں ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ یہ تصویر توجہ حاصل کرنے کیلیے ہے)

‏کسانوں کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ ھم ایک زرعی ملک ہیں اور جس طرح دنیا میں فوڈ سیکورٹی رسک بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آباد...
29/04/2024

‏کسانوں کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ ھم ایک زرعی ملک ہیں اور جس طرح دنیا میں فوڈ سیکورٹی رسک بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے اس تناظر میں ھمیں اپنی زرعی پیداواری استعداد کو مزید بڑھانا ہے اور اپنے کسانوں کو سہولتیں دینا ہیں۔ مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔
‏کسان اپنی خوشحالی کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے 6 ماہ زمین کا سینہ چیر کے محنت کرکے فصل اگاتے ہیں۔ مگر اب کسانوں سے فصل خریدنے کی بجائے باھر سے زرمبادلہ خرچ کر کے گندم منگوا لی گئی ہے اب کسانوں کی فصل بارش میں ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مارکیٹ میں آڑھتی نرخ بھی انتہائی کم ہے۔ ایسے میں کسان اپنی آواز اٹھانے کیلئے قانونی طریقہ احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو یہ فارم 47 کی عوام کی غیر منتخب حکومت ان کے نمائندوں کو گرفتار کروا رہی ہے اور آج ان پر تشدد کیا جارہاہے۔ گندم امپورٹ کرنے والے عناصر کا محاصرہ کرنا ہو گا اور کسانوں کو سبسڈی دے کر امدادی قیمت بڑھا کر فصل خریدنی چائیے۔
‏ یہ حکمران ٹولہ اپنے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے
‏⁧‫ ‬⁩

مچھروں کی توپ!     جی ہاں یہ واقعی ہی مچھروں کے لیے توپ کا کام دے گا۔          طریقہ۔۔۔ایک بڑا پیاز لیں اسے چھیل کر درمی...
28/04/2024

مچھروں کی توپ!
جی ہاں یہ واقعی ہی مچھروں کے لیے توپ کا کام دے گا۔
طریقہ۔۔۔ایک بڑا پیاز لیں اسے چھیل کر درمیان میں سے چھوٹا سا سوراخ نکالیں۔ اس میں سرسوں کا تیل ڈالیں کپاس (کاٹن) کی بتی بنائیں پتلی سی۔ تیل میں ڈبو کر بتی کو آگ لگائیں کمرے میں رکھ کر کمرہ بند کر دیں ایک گھنٹے بعد کمرہ کھول دیں چاہیں تو توپ کی آگ بچھا دیں۔ ان شااللہ۔ ساری رات مچھر آپکے کمرے کا رخ نہی کریں گے۔ ۔ چند دن جلانے سے ایک ماہ تک مچھر نہی آئیں گے۔ کم خرچ بالا نشیں کسی قسم کی بد بو بھی نہی نا کوئی سائیڈ ڈیفیکٹ۔

بوٹ مرے ساتھ ہیں کوئی اسلحہ تو نہیں ایک اور منسٹری لے لوں کوئی مسئلہ تو نہیں مرزا محسن نقوی
28/04/2024

بوٹ مرے ساتھ ہیں کوئی اسلحہ تو نہیں
ایک اور منسٹری لے لوں کوئی مسئلہ تو نہیں

مرزا محسن نقوی

*جناح  ہسپتال ( JPMC )  کراچی پاکستان میں**اسٹیج ون  اور  اسٹیج ٹو  ، کینسر کا**کامیاب  ترین ، فوری اور تقریباً یقینی عل...
28/04/2024

*جناح ہسپتال ( JPMC ) کراچی پاکستان میں*
*اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو ، کینسر کا*
*کامیاب ترین ، فوری اور تقریباً یقینی علاج بلکل مفت*

*وہ بھی چند گھنٹوں میں*

*کراچی جناح اسپتال میں درجنوں وارڈ ہیں جہاں مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں*

*لیکن جناح ہسپتال کراچی میں ایک ایسا وارڈ بھی ھے جہاں کینسر کے مفت علاج کی سہولت دنیا بھر میں کہیں اور میسر نہیں ہے*

*یہ ایک ایسا جادوئی طریقہ علاج ھے جو کہ صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ھے*

*نہ سرجری ھوتی ھے نہ ھی کوئی تکلیف*

*یہاں کی خاص بات یہ ھے کہ پچاس لاکھ روپے کے اس انتہاٸی مہنگے علاج پر مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ھوتا*

*ذکر ھو رھا ھے سائبر نائف کا یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو الله کے فضل و کرم سے ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ھے*

*سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو زاویوں سے شعاعیں نکلتی ہیں*

*جسکے باعث ٹیومر کا خاتمہ ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ھوتا ھے*

*اسکی کامیابی کی شرح ننانوے فیصد % 99 تک ھے*

*یہاں علاج کے لیئے نہ تو کسی کی سفارش کی ضرورت ھے اور نہ ھی کوئی طویل انتظار کی اذیت*

ڈاکٹرز کے مطابق *اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو* کے کینسر کے مریضوں کا آسان ترین اور فوری علاج سائبر نائف سے ممکن ھے

مریض کی آنکھوں کے سامنے *بغیر بے ہوش کیۓ* روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ھے اور چند ھی گھنٹوں میں مریض صحتیاب ھو کر اسپتال سے روانہ ھو جاتا ھے

*ساٸبر ناٸف سے ھونے والا علاج تو حیران کن ھے ہی ، مگر ساتھ ھی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں*

*قریباً سات سال قبل*
*ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ھوا*
*صحت یاب ھونے والے اس نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سائبر نائف روبوٹ کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کیا*

*خواھش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری کارواں آگے بڑھتا رہا اور قافلہ بنتا گیا*

*آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رھا تو عبدالستار ایدھی صاحب نے بھاری رقم عطیہ کر دی کہ اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ھو گا*

*پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ھزار افراد سائبر نائف سے مستفید ھوئے ہیں*
*جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں*

*خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں فی الحال تقریباً ڈھائی سو ( 250 ) سائبر نائف روبوٹس ہیں*

*ان میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ھے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بالکل مفت کی جاتی ھے*

*یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز جدید ترین ٹیکنالوجی کا اضافہ بھی ھو رھا ھے*

*حال ھی میں یہاں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ھے*

*پتہ*
*ساٸیبر ناٸف وارڈ*
*جناح ہسپتال ( JPMC )*
*کراچی ، پاکستان*

CYBER KNIFE
JPMC
Karachi ۔ Pakistan
Phone number
( 92 ) 0213-5140111

*آپ سے درخواست کہ*
*اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوست احباب اور مختلف گروپس میں ضرور شیئر کیجئے*

*ممکن ہے آپکا ایک شیئر کینسر کے کسی مریض کی زندگی بچا سکے*.

لاہور میں میں تربوز سے بھرا ٹرک الٹ گیاپاکستانی عوام نمک لگا کر امدادی کاروائی میں مصروف۔
27/04/2024

لاہور میں میں تربوز سے بھرا ٹرک الٹ گیا
پاکستانی عوام نمک لگا کر امدادی کاروائی میں مصروف۔

27/04/2024

شیخوپورہ بیٹے کے سامنے بوڑھے والد کو مرغا بنانے پر بیٹے نے دو پولیس والوں کو قتل کردیا -

24/04/2024

ایک خاتون قیدی کو دوران تفتیش یہ شرمناک حرکتیں سہنی پڑتی ہیں،اس کو برہنہ کیا جاتا ہے اس کے پرائیویٹ پارٹس کو مسلا جاتا ہے ان میں کرنٹ لگایا جاتا ہے،درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے-
اخے یہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے -
کون سا غیرت مند ماؤں بیٹیوں والا معاشرہ یہ سب کچھ برداشت کرے گا؟

محسن نقوی نے سفارش پر بھرتی ہونے والوں کی لسٹ منگوائی پہلا نمبر اپنا نکلا۔ 😂سفارشی وزیراعلٰی ، سفارشی وزیر داخلہ اور سفا...
22/04/2024

محسن نقوی نے سفارش پر بھرتی ہونے والوں کی لسٹ منگوائی پہلا نمبر اپنا نکلا۔ 😂
سفارشی وزیراعلٰی ، سفارشی وزیر داخلہ اور سفارشی سنیٹر۔

‏منڈی بہاؤالدین  !تھانہ سٹی کے علاقہ سکول محلہ میں لڑکی نے اپنے عاشق محمد سلیم کو اپنے گھر بلا کر اس کا حساس عضو کو کاٹ ...
17/04/2024

‏منڈی بہاؤالدین !

تھانہ سٹی کے علاقہ سکول محلہ میں لڑکی نے اپنے عاشق محمد سلیم کو اپنے گھر بلا کر اس کا حساس عضو کو کاٹ دیا۔سلیم کو لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share