JAJJA Records

  • Home
  • JAJJA Records

JAJJA Records Here you can have Best of the Best Historical & Political information...!! Meet us also on�

"عشق"        #اردوشاعری
21/07/2022

"عشق"

#اردوشاعری

 20 جولائی 1969ءمشن اپالو 11اور چاند پر پہلا انسانی قدم
20/07/2022


20 جولائی 1969ء
مشن اپالو 11
اور چاند پر پہلا انسانی قدم

 18 جولائی715ءیومِ وصال: محمد بن قاسم، خلافتِ امیہ کے جرنیل، فاتحِ باب الاسلام (سندھ)، حجاج بن یوسف کے بھتیجے1918ءیومِ پ...
18/07/2022



18 جولائی

715ء
یومِ وصال: محمد بن قاسم، خلافتِ امیہ کے جرنیل، فاتحِ باب الاسلام (سندھ)، حجاج بن یوسف کے بھتیجے

1918ء
یومِ پیدائش: نیلسن منڈیلا، سیاست دان، جنوبی افریقہ کے پہلے صدر، نسلی امتیاز کے سخت ترین مخالف

1927ء
یومِ پیدائش: مہدی حسن، شہنشاہِ غزل، مشہور و معروف پاکستانی گلوکار (ستارۂ امتیاز، ہلالِ امتیاز، تمغۂ حسنِ کارکردگی)

1976ء
یومِ پیدائش: نسیم وکی، پاکستانی معروف مزاحیہ اداکار، ہدایت کار، ڈراما نگار

1982ء
یومِ پیدائش: پریانکا چوپڑا، بھارتی اداکارہ

1991ء
یومِ پیدائش: بسمہ معروف، پاکستانی کرکٹر

#تاریخ

‏18 ذوالحجہ 🌺‎  ‎  ‎
18/07/2022

‏18 ذوالحجہ 🌺

‎ ‎ ‎

قُم بِاذنِ اللّٰه (ضربِ کلیم - اقبال)           #اردوشاعری
17/07/2022

قُم بِاذنِ اللّٰه (ضربِ کلیم - اقبال)

#اردوشاعری

 16 جولائی622ءنبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کا آغاز کیا، اسی تاریخ سے "ہجری کیلنڈر" کا شما...
16/07/2022



16 جولائی

622ء
نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کا آغاز کیا، اسی تاریخ سے "ہجری کیلنڈر" کا شمار کیا جاتا ہے

1661ء
یورپ میں پہلے بینک نوٹ سویڈش بینک "سٹاک ہومز بینکو" نے جاری کیے

1790ء
"ریزیڈینس ایکٹ" پر دستخط ہوئے، واشنگٹن ڈی سی کو امریکا کے دار الحکومت کے طور پر قائم کیا گیا

1862ء
امریکی خانہ جنگی: ڈیوڈ فارراگٹ کو "ریئر ایڈمرل" کے عہدے پر ترقی دی گئی، امریکی بحریہ کے پہلے ایڈمرل کے عہدے پر فائز ہونے والے افسر

1909ء
انقلابِ ایران: شاہ فارس "محمد علی شاہ قاجار" کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے بیٹے "احمد شاہ قاجار" نئے شاہِ فارس بنے

1910ء
آسٹریلوی مکینیک "جان رابرٹسن ڈوئگن" نے آسٹریلیا میں تیار شدہ پہلے طیارے "ڈوئگن پشر بائپلین" کی پہلی پرواز کی

1920ء
یومِ پیدائش: انور حسین (کھوکھر)، پاکستانی کرکٹر، اولین ٹیسٹ ٹیم کا حصہ (ٹیسٹ کیپ نمبر 2)، پاکستان کے پہلے فرسٹ کلاس میچ کی پہلی گیند کھیلے کا اعزاز

1923ء
یومِ پیدائش: جنرل کے وی کرشنا راؤ، 11 ویں بھارتی آرمی چیف

1926ء
یومِ پیدائش: ایئر کمانڈر پیٹرک ڈیسمنڈ کالغان، پاک فضائیہ کے افسر

1931ء
شہنشاہ ہائلی سلاسی نے ایتھوپیا کے پہلے آئین کو منظور کرتے ہوئے دستخط کیے

1935ء
دنیا کا پہلا پارکنگ میٹر اوکلاہوما سٹی، اوکلاہوما (امریکا) میں نصب کیا گیا

1943ء
یومِ پیدائش: ایئر چیف مارشل محمد عباس خٹک، پاک فضائیہ کے 14ویں ایئر چیف (نشانِ امتیاز، ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز، ستارۂ بسالت )

1945ء
امریکا نے نیو میکسیکو میں اپنا پہلا کامیاب جوہری تجربہ کیا، تاریخ کا پہلا ایٹمی تجربہ

1948ء
عرب اسرائیل جنگ: ناصرت شہر (جسے عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کا آبائی شہر کہتے ہیں) کو مزاحمت کے بعد اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا

1964ء
یومِ وفات: رؤف اوربے، ترک فوجی کرنل، سیاست دان، ترکی کے سابق وزیراعظم

1965ء
فرانس اور اٹلی کو باہمی ملانے والی سرنگ "مونٹ بلانک" کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا

1969ء
اپولو پروگرام: چاند پر خلابازوں کو لے جانے والے پہلے مشن "اپولو 11" کو لانچ کیا گیا

1979ء
عراقی صدر احمد حسن البکر نے استعفی دے دیا

1979ء
صدام حسین عراق کے 5ویں صدر بنے

1983ء
یومِ پیدائش: کترینہ کیف، بھارتی اداکارہ اور ماڈل

1988ء
یومِ پیدائش: عمران بٹ، پاکستانی ہاکی پلیئر، گول کیپر

1990ء
فلپائنی جزیرے میں 7.7 شدت کے زلزلے سے فلپائن میں بڑی تباہی، 1,621 افراد ہلاک، 3,513 زخمی (321 لاپتہ، 1,26,035 بےگھر)

2007ء
جاپان کے ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 8 افراد ہلاک، 800 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ایک ایٹمی پاور پلانٹ متاثر ہوا

2013ء
بھارت: ریاست بہار کے ایک دیہاتی سکول میں دوپہر کو زہریلا کھانا کھانے سے 27 بچے جاں بحق اور 25 کی حالت غیر

2019ء
بھارت: ممبئی میں 100 سالہ قدیم عمارت کے گرنے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

★★ ★ ★★

انجینئرز ڈے (ہنڈراس)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 15 جولائی70ءپہلی یہودی رومی جنگ: محاصرۂ یروشلم کے دوران رومی شہنشاہ "تیتوس" کی افواج نے یروشلم کی دیواریں توڑ دیں998ءیو...
15/07/2022



15 جولائی

70ء
پہلی یہودی رومی جنگ: محاصرۂ یروشلم کے دوران رومی شہنشاہ "تیتوس" کی افواج نے یروشلم کی دیواریں توڑ دیں

998ء
یومِ وفات: ابو الوفا بوزجانی، ایرانی عظیم ترین مسلم ریاضی دان، الجبراء اور جیومیٹری کو وسعت دینے والے، مثلثیات میں ماہر، مصنف، ماہرِ فلکیات

1099ء
پہلی صلیبی جنگ: یروشلم کے مشکل ترین محاصرے کے آخری حملے میں صلیبیوں نے کلیسائے مقبرہ مقدس (Church of the Holy Sepulchre) پر قبضہ کرلیا

1149ء
یروشلم میں دوبارہ تعمیر شدہ " کلیسائے مقبرہ مقدس" کو مقدس قرار دیا گیا

1482ء
ابو عبدالله محمد دواز دہم (XII) کی امارتِ غرناطہ (اندلس میں آخری اسلامی سلطنت) کے 22 ویں اور آخری نصر سلطان کی حیثیت سے تاج پوشی ہوئی

1611ء
یومِ پیدائش: جے سنگھ اول، مغلیہ سلطنت کے سینئر فوجی کمانڈر، ریاستِ جےپور کے 27ویں مہاراجہ

1640ء
فِن لینڈ کی پہلی یونیورسٹی "رائل اکیڈمی آف ترکو" کا ترکو میں افتتاح ہوا

1799ء
نپولین کی مصری مہم کے دوران فرانسیسی کارندوں کو مصری گاؤں رشید سے سنگِ رشید (Rosetta Stone) دریافت ہوا

1888ء
جاپان: فوکوشیما پریفیکچر میں "ماؤنٹ بانڈائی" میں آتش فشانی سے لگ بھگ 500 افراد ہلاک

1893ء
یومِ پیدائش: نور الامین، سیاست دان، پاکستان کے 8ویں وزیرِاعظم، پاکستان کے آخری بنگالی رہنما، پاکستانی تاریخ میں سب سے کم مدتی وزیرِاعظم (صرف 13دن تک)

1903ء
یومِ پیدائش: کے کامراج، بھارتی سیاست دان، ریاستِ مدراس (موجودہ تامل ناڈو) کے تیسرے وزیرِ اعلی، انڈین نیشنل کانگرس (آرگنائزیشن) کے بانی

1905ء
یومِ پیدائش: چودھری محمد علی، سیاست دان، پاکستان کے چوتھے وزیرِاعظم، دوسرے وزیرِخزانہ، سابق وزیرِ دفاع، مسلم لیگ کے سابق صدر (آپ کے دور میں پہلا آئینِ پاکستان بنا)

1906ء
یومِ پیدائش: آر ایس مغلی، بھارتی شاعر، ماہرِ تعلیم

1910ء
جرمن ماہرِ نفسیات "ایمل کریپلین" نے اپنی کتاب کلینیکل سائیکاٹری میں الزائمر بیماری کا نام اپنے ساتھی اور بیماری دریافت کرنے والے "ایلوئس الزائمر" کے نام پر رکھا

1914ء
یومِ پیدائش: حمید اختر خان، پاکستانی ترقی پسند کارکن، سائنس دان (نشانِ امتیاز، ستارۂ پاکستان)

1916ء
مشہور امریکی طیارہ ساز، سیٹلائٹ، راکٹس وغیرہ بناکر فروخت کرنے والی کمپنی "بوئنگ" کو واشنگٹن میں ولیم بوئنگ اور جارج کونراڈ ویسٹرویلٹ نے قائم کیا (کمپنی کا ابتدائی نام "پیسیفک ایرو پروڈکٹس" تھا)

1922ء
جاپان میں "جاپانی کمیونسٹ پارٹی" کا قیام عمل میں آیا (آج ایک صدی مکمل)

1927ء
یومِ پیدائش: پروفیسر غلام نبی فراق، کشمیری شاعر، مصنف، ماہرِ تعلیم

1927ء
آسٹریا: دارالحکومت ویانا میں احتجاج کے دوران پولیس کے ہاتھوں 89 مظاہرین قتل اور 600 زخمی (5 پولیس اہلکار مارے گئے اور 600 زخمی ہوئے)

1938ء
انگلینڈ کے آرتھر فیگ ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں 2 ڈبل سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے

1939ء
یومِ پیدائش: حسیب احسن، پاکستانی کرکٹر

1941ء
ہولوکاسٹ: نازی جرمنی نے مقبوضہ نیدرلینڈ (ہالینڈ) سے 1,00,000 یہودیوں کو حراستی کیمپوں میں بھیجنا شروع کیا

1946ء
یومِ پیدائش: حسن البلقیہ، برونائی کے موجودہ سلطان

1949ء
یومِ پیدائش: محمد بن راشد آل مکتوم، متحدہ عرب امارات (UAE) کے موجودہ نائب صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع، موجودہ امیرِ دبئی

1954ء
یومِ وفات: صدر الدین عینی، تاجکستان کے قومی شاعر، دانشور، ناول نگار

1954ء
امریکی طیارے بوئنگ 360-80 نے پہلی اُران بھری

1955ء
18 نوبل انعام یافتہ شخصیات نے جوہری ہتھیاروں کے خلاف "میناؤ اعلامیہ" پر دستخط کیے (بعدازاں 34 افراد کے مشترکہ دستخط)

1957ء
یومِ پیدائش: منظور وسان، پاکستانی سیاست دان (PPP)، سندھ کے سابق وزیرِ داخلہ

1961ء
یاسمین (چمبیلی) کو پاکستان کا قومی پھول قرار دیا گیا

1964ء
یومِ پیدائش: عجب گُل، پاکستانی اداکار، ہداہت کار، فلم ساز

1971ء
جاپان میں "یونائیٹڈ ریڈ آرمی" کا قیام عمل میں آیا

1974ء
قبرص میں فوجی بغاوت، صدر مکاریوس کو ملک بدر کردیا گیا

1976ء
یومِ پیدائش: فراز انور، پاکستانی موسیقار، گلوکار، نغمہ نگار، گیٹار میں ماہر، پاکستان کی راک میوزکل میٹل بینڈ "مِضراب" کے بانی

1977ء
یومِ پیدائش: ڈیوِڈ ہسّی، آسٹریلوی کرکٹر، کوچ

1987ء
یومِ پیدائش: محمد عمران خان، پاکستانی کرکٹر

1987ء
یومِ پیدائش: عبد الحسیم خان، پاکستانی ہاکی پلیئر

1991ء
یومِ پیدائش: سونیا حسین، پاکستانی اداکارہ، ٹی وی میزبان، ماڈل

2001ء
آگرہ مذاکرات: صدرِ پاکستان پرویز مشرف اور بھارتی وزیرِ اعظم واجپائی کے درمیان پاک بھارت دیرینہ مسائل پر بات چیت ہوئی

2002ء
پاکستانی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے برطانوی نژاد احمد عمر سعید شیخ کو امریکی رپورٹر ڈینیئل پرل کے قتل کے جُرم میں سزائے موت جبکہ مشتبہ 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی

2006ء
"ٹویٹر" کو لانچ کیا گیا، دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک (سماجی رابطے کی ویب سائٹ)

2009ء
افواجِ پاکستان کا "آپریشن راہِ راست" مکمل، وادئ سوات سے دہشت گردوں کا خاتمہ اور مکمل کنٹرول حاصل، انسدادِ بغاوت کی کامیاب ترین کاروائی
(فوج: 168 شہید، 454زخمی - طالبان اور دہشت گرد: 2,000 سے زائد ہلاک اور زخمی، متعدد گرفتار)

2009ء
ایران: کیسپین ایئر لائنز کی پرواز 7908 جنت آباد، قزوین کے قریب گر کر تباہ، 168 افراد جاں بحق

2014ء
روس: ماسکو میں میٹرو ٹرین کے پٹری سے اترنے سے حادثہ، 24 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوئے

2016ء
ترک مسلح افواج کے ایک گروہ نے اردوان حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی کوشش کی، جسے کُچل دیا گیا

2019ء
یومِ وفات: حمایت علی شاعر، پاکستانی شاعر، نغمہ نگار، فلم ساز، ماہرِ تعلیم، شاعری میں فنِ "ثلاثی" کے موجد، معروف ملی نغمے "جاگ اُٹھا ہے سارا وطن" کے خالق (تمغۂ حسنِ کارکردگی)

★★ ★ ★★
یومِ سلطان (برونائی)

بزرگ مردوں کا دن (کیریباتی)

یومِ جمیوریت اور قومی اتحاد (ترکی)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

وادئ لیپہ، ضلع ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر، پاکستانآبادی:80,000 افرادکاشت کاری:چاول کے کھیت اور سیب کے باغاتبلندی:10,000 فٹ (...
15/07/2022

وادئ لیپہ، ضلع ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر، پاکستان

آبادی:
80,000 افراد

کاشت کاری:
چاول کے کھیت اور سیب کے باغات

بلندی:
10,000 فٹ (3,000 میٹر) سطح سمندر سے

زبانیں:
اُردو، کشمیری، پہاڑی پوٹھوہاری، ہندکو، گوجری

 14 جولائی1789ءپیرس میں "باستیل" قلعہ کو عوام نے تباہ کردیا، فراسیسی انقلاب کی راہ ہموار1798ءامریکا میں "سیڈیشن ایکٹ" کی...
14/07/2022



14 جولائی

1789ء
پیرس میں "باستیل" قلعہ کو عوام نے تباہ کردیا، فراسیسی انقلاب کی راہ ہموار

1798ء
امریکا میں "سیڈیشن ایکٹ" کی منظوری، حکومت کے خلاف غلط بیان دینا، لکھنا یا شائع کرنا قانونا جرم

1893ء
یومِ پیدائش: گرمیلا ستیہ نارائنا، بھارتی شاعر، برطانوی راج کے خلاف آزادی پسند

1911ء
ہیری اٹوُڈ نے بوسٹن سے اُڑان بھرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے جنوبی صحن میں طیارے کو لینڈ کیا، صدر ہاورڈ ٹافٹ نے استقبال کیا

1917ء
یومِ پیدائش: روشن (روشن لال ناگراتھ)، بھارتی موسیقار، اداکار راکیش روشن اور موسیقار راجیش روشن کے والد، معروف اداکار "ہریتک روشن" کے دادا

1926ء
یومِ پیدائش: حمایت علی شاعر، پاکستانی شاعر، نغمہ نگار، فلم ساز، ماہرِ تعلیم، شاعری میں فنِ "ثلاثی" کے موجد، معروف ملی نغمے "جاگ اُٹھا ہے سارا وطن" کے خالق (تمغۂ حسنِ کارکردگی)

1933ء
ہٹلر نے "نازی پارٹی" کے علاوہ باقی تمام جرمن سیاسی جماعتوں کو غیرقانونی قرار دے دیا

1943ء
ڈائمنڈ، میسوری میں "جارج واشنگٹن کاروَر نیشنل مومنٹ" کا افتتاح ہوا، ایک افریقی امریکی کے اعزاز میں امریکا کی پہلی قومی یادگار

1944ء
یومِ پیدائش: رانی حامد، بنگلہ دیشی خاتون شطرنج کھلاڑی، چیمپئن

1953ء
بانئ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش "وزیر مینشن" کو قومی ورثہ قرارا دے دیا گیا

1955ء
یومِ پیدائش: طیب علی ڈوگر، پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل (ر)، کمانڈنگ آفیسر (ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز-ملٹری)

1956ء
یومِ پیدائش: تانیکیلا بھرانی، بھارتی اداکار

1957ء
"راویہ عطیہ" مصر کی قومی اسمبلی کی رکن بنیں، عرب دنیا کی پہلی خاتون پارلیمنٹیرین

1958ء
انقلابِ عراق: بادشاہت کا خاتمہ، عبد الکریم قاسم ملک کے وزیرِاعظم بنے

1959ء
یومِ پیدائش: صفوَت غیّور شہید، سابقہ ایڈیشنل IG خیبرپختونخوا پولیس (نشانِ شجاعت)

1965ء
"میرینر 4" سیٹلائٹ نے زمین کے علاوہ سیارے "مریخ" کی قریب ترین تصویر لی

1970ء
یومِ پیدائش: مہ نور بلوچ، پاکستانی اداکارہ، ماڈل

1975ء
یومِ وفات: مدن موہن، بھارتی اعلی پائے کے موسیقار، نغمہ ساز

1977ء
یومِ پیدائش: وکٹوریہ، سویڈن کی ولی عہد شہزادی

1982ء
یومِ پیدائش: سبرین حسبانی، پاکستانی اداکارہ

1986ء
یومِ پیدائش: صنم بلوچ، پاکستانی معروف اداکارہ، ٹی وی میزبان

2005ء
صوبے میں نفاذِ شریعت کےلیے خیبرپختونخوا (اُس وقت صوبہ سرحد) اسمبلی نے "حسبہ بِل" کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

2013ء
شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ODI میں 12 رنز کے عوض 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یہ اب تک کا دوسرا بہترین ODI باؤلنگ ریکارڈ ہے

2015ء
ناسا کی "نیو ہورائزنز پروب" نے پلوٹو کے گرد چکر لگایا، نظامِ شمسی کا ابتدائی سروے مکمل

2016ء
فرانس: نیس شہر میں ایک تقریب کے دوران ہجوم پر ٹرک چڑھ دوڑا، جس سے 86 افراد کُچل کر ہلاک اور 434 زخمی ہوئے

2017ء
یومِ وفات: مریم میرزاخانی، ایرانی ماہرِ ریاضیات، فیلڈ میڈل حاصل کرنے والی واحد خاتون

2019ء
ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سُپر اوور میں شکست دے کر پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا

★★ ★ ★★

قومی یومِ فرانس (فرانس)

یومِ جمہوریہ (عراق)

وکٹوریہ ڈے (سویڈن)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 13 جولائی587 ق مبابلی حکمران بخت نصر نے ہیکلِ سلیمانی کو تباہ کرکے محاصرۂ یروشلم ختم کر دیا678ءیومِ وصال باکمال: ام الم...
13/07/2022



13 جولائی

587 ق م
بابلی حکمران بخت نصر نے ہیکلِ سلیمانی کو تباہ کرکے محاصرۂ یروشلم ختم کر دیا

678ء
یومِ وصال باکمال: ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ، طیبہ طاہرہ، زوجۂ رسول آخر، دخترِ خلیفۂ اول (رضی الله تعالی عنها)

1540ء
یومِ پیدائش: فرانسس ڈریک، برطانوی مہم جو، سیاح، بحری کپتان، دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے انگریز

1794ء
فرانسیسی افواج کی پرشیا اور آسٹریا کے خلاف "ٹرپسٹڈ کی لڑائی" کا آغاز ہوا

1931ء
سانحۂ کشمیر: سری نگر سینٹرل جیل کے باہر احتجاج کے دوران ظہر کی اذان مکمل کرتے ہوئے 22 مسلمان نوجوانوں کو ڈوگرہ سپاہیوں کی طرف سے شہید کردیا گیا

1960ء
یومِ پیدائش: عارف نقوی، پاکستانی سرمایہ کار، "ابراج گروپ" اور "امن فاؤنڈیشن" کے بانی

1977ء
صومالیہ نے ایتھوپیا کے خلاف اعلانِ جنگ کیا، اوگاڈن کی جنگ کا آغاز

1990ء
لینن چوٹی پر تباہی: افغانستان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے لینن چوٹی پر برفانی تودے گرنے سے 43 کوہ پیما ہلاک ہوگئے

2005ء
سندھ، پاکستان: گھوٹکی کے قریب 3 مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 137 افراد جاں بحق اور 170 زخمی

2008ء
افغانستان: طالبان اور القاعدہ کے مسلح افراد کا امریکی اور افغانی فوجی دستوں پر حملہ، ونات کی لڑائی

2011ء
بھارت: ممبئی میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے، 26 افراد ہلاک، 126 زخمی

2011ء
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1999 کو اپنایا گیا، جس سے جنوبی سوڈان کو اقوامِ متحدہ کے رکن کے طور پر تسلیم کرلیا گیا

2016ء
برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

2016ء
تھریسا مے نے برطانوی وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالا

2018ء
بلوچستان، پاکستان میں الیکشن کمپین کے دوران خودکُش بم دھماکہ، 128 افراد جاں بحق اور 200سے زائد زخمی

2020ء
پانچ دن کی تلاش کے بعد، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ "نیا رویرا" کی لاش پیرو جھیل سے برآمد ہوئی

2022ء
یومِ وفات: تنویر جمال، معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار

★★ ★ ★★

یومِ شہداءِ کشمیر (پاکستان)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 12 جولائی1489ءیومِ وفات: بہلول لودھی، سلطنتِ دہلی کی 29ویں سلطان، خاندانِ لودھی کے بانی (اور سلطنتِ دہلی پر پہلے لودھی ...
12/07/2022



12 جولائی

1489ء
یومِ وفات: بہلول لودھی، سلطنتِ دہلی کی 29ویں سلطان، خاندانِ لودھی کے بانی (اور سلطنتِ دہلی پر پہلے لودھی حکمران)

1576ء
مغلیہ سلطنت نے "راج محل کی لڑائی" میں بنگال سلطنت کو شکست دے کر بنگال پر قبضہ کرلیا

1776ء
برطانوی مہم جو "جیمز کُک" نے اپنے تیسرے اور آخری سفر کا آغاز کیا

1799ء
رنجیت سنگھ نے لاہور پر قبضہ کیا، پنجاب (سکھ سلطنت) کا مہاراجہ بن گیا

1862ء
امریکا کے سب سے بڑے فوجی اعزاز "میڈل آف آنر" کو منظور کیا گیا

1918ء
جاپانی بحریہ کا جنگی بحری جہاز "کاواچی" ایک زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 621 افراد ہلاک ہوئے

1926ء
یومِ پیدائش: سیتی حمسہ بنت محمد علی، ملائیشین سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ

1927ء
یومِ پیدائش: اکبر بُگٹی (نواب اکبر شہباز خان بُگٹی)، پاکستانی بلوچ سیاسی رہنما، قومی وطن پارٹی کے بانی، بلوچستان کے چوتھے گورنر اور چھٹے وزیرِاعلی

1948ء
اسرائیلی وزیرِاعظم "ڈیوڈ بین گوریون" نے لُد اور رملہ کے قصبوں سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کا حکم دیا

1950ء
یومِ ولادت: حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری، پاکستانی ممتاز عالمِ دین، شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت، معروف عالمی مذہبی جماعت "دعوتِ اسلامی" کے بانی اور امیر

1959ء
"شکریہ نیاز علی" پہلی پاکستانی خاتون (کمرشل) پائلٹ بن گئیں

1961ء
کھڑکواسلا اور پنشیٹ ڈیموں کے ٹوٹنے سے بھارتی شہر پونے میں زبردست سیلاب آگیا، تقریبا 2,000 افراد ہلاک

1967ء
امریکا: نیوارک، نیو جرسی میں فسادات کا سلسلہ شروع ہوا، 727 افراد ہلاک اور 1,465 زخمی

1975ء
یومِ پیدائش: عبدالرشید قمبرانی، پاکستانی باکسر

1975ء
یومِ وفات: (سید) ذوالفقار علی بخاری، پاکستانی ادیب، شاعر، ماہرِ نشریات، معروف ادیب پطرس بخاری کے چھوٹے بھائی، ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل

1975ء
یومِ وفات: لطیفہ عشاقی، مصطفی کمال اتاترک کی اہلیہ، ترکی کی پہلی خاتونِ اول

1975ء
ساؤ ٹومے و پرنسپے نے پُرتگال سے آزادی حاصل کی

1977ء
یومِ پیدائش: بروک لیسنر، امریکی ریسلر، میکس مارشل آرٹِسٹ

1979ء
متعدد جزائر پر مشتمل ملک "کیریباتی" برطانیہ سے آزاد ہوا

1997ء
یومِ پیدائش: ملالہ یوسفزئی، پاکستانی تعلیمِ نسواں اور حقوقِ نسواں کی سرگرم کارکن، نوبل انعام یافتہ (کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز)

2006ء
لبنان اسرائیل جنگ کا آغاز

2012ء
یومِ وفات: علیم الدین، پاکستانی کرکٹر، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی

2012ء
یومِ وفات: دارا سنگھ، بھارتی پہلوان، اداکار اور سیاست دان، رستمِ ہند

2012ء
نائیجیریا: اکوبی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے 121 افراد ہلاک، 75 زخمی

2014ء
یومِ وفات: جمیل احمد، پاکستانی ناول نگار اور کہانی کار (ستارۂ امتیاز)

2016ء
یومِ وفات: آغا ناصر، پاکستانی مشہور براڈ کاسٹر، مصننف، ہدایت کار، PTV کے شاہکار ڈراموں "الف نون"، "تعلیمِ بالغاں" کے ڈائریکٹر (تمغۂ حسنِ کارکردگی، ستارۂ امتیاز)

★★ ★ ★★

یومِ آزادی (کیریباتی)

یومِ آزادی (ساؤ ٹومے و پرنسپے)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 11 جولائی1796ءامریکا نے برطانیہ سے " جے معاہدے" کے تحت ڈیٹرائٹ شہر پر قبضہ کیا1798ءآبدوزوں کےلیے امریکی مسلح افواج کا ا...
12/07/2022



11 جولائی

1796ء
امریکا نے برطانیہ سے " جے معاہدے" کے تحت ڈیٹرائٹ شہر پر قبضہ کیا

1798ء
آبدوزوں کےلیے امریکی مسلح افواج کا ادارہ "یونائٹڈ اسٹیٹ میرین کروپ" کو ازسرِنو تشکیل دیا گیا

1848ء
انگلینڈ: لندن میں واٹرلو ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوا

1889ء
میکسیکو کے شہر "تیخوانا (Tijuana) کا قیام عمل میں آیا

1921ء
سابق امریکی صدر "ولیم ہاورڈ ٹافٹ" نے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا، دونوں عہدوں پر فائز رہنے والے واحد شخص

1933ء
یومِ پیدائش: شعیب سلطان خان، پاکستانی ماہرِ تعلیم، دیہی ترقیاتی پروگراموں کے علمبردار (ستارۂ امتیاز، ہلالِ امتیاز)

1934ء
جرمن انجینئر "اینجلبرٹ زشکا" نے انسانی طاقت سے چلنے والے اپنے طیارے کو تقریبا 20 میٹر تک اڑایا

1936ء
یومِ پیدائش: المحمود (میر عبدالشکور المحمود)، بنگلہ دیشی شاعر، ناول نگار، عظیم ترین بنگالی شاعر

1949ء
یومِ پیدائش: نعیم الحق، پاکستانی سیاست دان، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور

1950ء
یومِ پیدائش: پرویز ہودبھائی (پرویز امیرعلی ہودبھائی)، پاکستانی نیوکلیئر طبیعات دان، مضمون نگار

1950ء
پاکستان نے باضابطہ طور پر IMF اور ورلڈ بینک میں شمولیت اختیار کی اور رکن بن گیا

1957ء
یومِ وفات: سلطان محمد شاہ (آغا خان سوم)، 48ویں شیعہ اسماعیلی نزاری امام، آل انڈیا مسلم لیگ کے دوسرے صدر

1957ء
شاہ کریم حسینی (آغا خان چہارم) شیعہ اسماعیلی نزاری گروہ کے 49ویں امام بنے

1962ء
گزشتہ روز "ٹیل اسٹار" کی لانچنگ کے بعد پہلی ٹرانس اٹلانٹک سیٹلائٹ ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن ہوئی

1979ء
پہلا امریکی اسپیس اسٹیشن "اسکائی لیب" بحرِ ہند کے اوپر زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوتے ہی تباہ ہوگیا

1987ء
اقوامِ متحدہ نے "عالمی یومِ آبادی" منانے کا آغاز کیا (جب دنیا کی آبادی 5 ارب سے تجاوز کرگئی)

1990ء
یومِ پیدائش: فیروز خان، پاکستانی اداکار اور ماڈل

1991ء
نائیجیریا ایئرویز کی پرواز 2120 جدہ، سعودی عرب میں گِر کر تباہ، تمام 261 افراد جاں بحق

1995ء
بوسنیا قتلِ عام: سرب افواج نے 8,000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو شہید کردیا

2003ء
اٹھارہ ماہ کے تعطل کے بعد لاہور دہلی بس سروس کا دوبارہ آغاز ہوا

2006ء
بھارت: ممبئی ٹرین حادثہ، پےدرپے بم دھماکوں سے 209 افراد ہلاک، +700 زخمی

2007ء
آپریش لال مسجد کا اختتام، افواج و حکومتِ پاکستان کی فتح

1997ء
یومِ پیدائش: عمائمہ سہیل، پاکستانی کرکٹر

2010ء
کمپالا، یوگینڈا میں متعدد خودکش بم دھماکوں سے 74 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہوئے

2019ء
رحیم یار خان، پنجاب پاکستان: صادق آباد میں 2 ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 24 افراد جاں بحق

2021ء
برطانوی "رچرڈ برانسن" اپنی خلائی طیارہ ساز کمپنی "ورجن گیلیکٹک" کے خلائی طیارے کے ذریعے خلا میں بھیجے جانے والے پہلے عام شہری بن گئے

★★ ★ ★★

عالمی یومِ آبادی
World Population Day

قومی یومِ سمندر (چین)

یومِ امامت (اسماعیلی اہلِ تشیع)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 10 جولائی1856ءیومِ پیدائش: نکولا ٹیسلا، سربیائی نژاد امریکی موجد، الیکٹرکل مکینیکل انجینئر، AC کرنٹ کی سپلائی کے ڈیزائن...
10/07/2022



10 جولائی

1856ء
یومِ پیدائش: نکولا ٹیسلا، سربیائی نژاد امریکی موجد، الیکٹرکل مکینیکل انجینئر، AC کرنٹ کی سپلائی کے ڈیزائنر

1890ء
وائیومنگ، 44ویں امریکی ریاست بن گئی

1925ء
یومِ ولادت: مہاتیر محمد، ملائیشین سیاست دان اور مصنف، ملائیشیا کے چوتھے اور 7ویں وزیرِاعظم، عظیم رہنما، ملکی ترقی کےلیے گراں قدر خدمات

1927ء
یومِ پیدائش: نذیر لطیف (بِل لطیف)، پاک فضائیہ کے مسیحی ایئر کمانڈر، سابق DG آپریشنز، 65 کی جنگ میں بمبار ونگ کے قائد، 71 کی جنگ میں نمایاں خدمات (ستارۂ جرأت 2 بار)

1928ء
یومِ پیدائش: انتھونی مسکارینہاس، پاکستانی مسیحی صحافی، 71 کی جنگ میں بنگہ دیش میں بربریت اور دیگر تلخ انکشافات پر مشتمل کُتب کے مصنف

1934ء
یومِ پیدائش: منیر ملک، پاکستانی کرکٹر (ٹیسٹ کیپ نمبر 35)

1938ء
امریکی پائلٹ ہاورڈ ہیوز نے 91 گھنٹوں کے اندر دنیا کا چکر لگانے کےلیے پرواز شروع کرکے (جو 14 جولائی کو مکمل ہوئی) عالمی ریکارڈ بنایا (پہلے 186 گھنٹوں کا ریکارڈ تھا)

1943ء
جنگِ عظیم دوم: اطالوی شہر "سسلی" میں آپریشن ہسکی کا آغاز

1947ء
برطانوی وزیرِاعظم کلیمنٹ ایٹلی نے قائدِاعظم کو پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کےلیے تجویز کیا

1947ء
یومِ پیدائش: کوٹا سرینواس راؤ، بھارتی اداکار، سیاست دان

1949ء
یومِ پیدائش: سنیل گواسکر (لِٹل ماسٹر)، بھارتی کرکٹر اور کپتان، کامیاب ترین کھلاڑی

1962ء
یومِ پیدائش: اعظم طارق، سیاسی و مذہبی تنظیم "سپاہِ صحابہ" کے سابق سربراہ

1962ء
دنیا کا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ "ٹیل اسٹار" مدار میں لانچ کیا گیا

1965ء
یومِ پیدائش: احسن تالش، پاکستانی ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مشہور TV ڈارمے "سنو چندا" اور "الف الله اور انسان" کے ڈائریکٹر

1968ء
یومِ پیدائش: مسعود اظہر، کالعدم تنظیم "جیشِ محمد" کے بانی اور سربراہِ

1973ء
بہاماس نے برطانیہ سے مکمل آزادی حاصل کی

1983ء
یومِ پیدائش: مرزا علی بیگ، پاکستانی کوہ پیما، ساتوں برِاعظموں کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سَر کرنے والے پہلے پاکستانی، کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی

1991ء
نسل پرستی کے خاتمے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ICC میں دوبارہ شامل کرلیا گیا

1991ء
بورس یلسن نے روس کے پہلے منتخب صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

1992ء
یومِ پیدائش: عزیکہ ڈینیل، پاکستانی اداکارہ

2006ء
یومِ وفات: احمد ندیم قاسمی (احمد شاہ اعوان)، پاکستانی معروف شاعر، ادیب، افسانہ نگار، صحافی، مدیر، کالم نگار (تمغۂ حسنِ کارکردگی، ستارۂ امتیاز)

2006ء
"پی آئی اے فوکر F27 فرینڈشپ" طیارہ ملتان ایئرپورٹ کے قریب گرکر تباہ، تمام 45 افراد جاں بحق

2007ء
یومِ وفات: مولانا عبدالرشید غازی، پاکستانی مذہبی شخصیت، لال مسجد کے بانی مولانا عبدالله کے بیٹے اور موجودہ خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھائی (آپریشن لال مسجد کے دوران ہلاکت)

2011ء
روسی کروز بحری جہاز "بلغاریہ" تاتارستان کے قریب دریائے وولگا میں ڈوب گیا، 122 افراد ہلاک

2014ء
یومِ وفات: زہرہ سہگل، بھارتی اداکارہ، رقاصہ

★★ ★ ★★

یومِ مسلح افواج (موریتانیہ)

یومِ آزادی (بہاماس)

یومِ ریاست (وائیومنگ)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 #عیدمبارک
10/07/2022

#عیدمبارک

 09 جولائی551ءبیروت میں 7.5 شدت کے زلزلے سے تباہ کُن سونامی، تقریبا 30,000 افراد لقمۂ اجل بن گئے1401ءامیر تیمور (تیمور ل...
09/07/2022



09 جولائی

551ء
بیروت میں 7.5 شدت کے زلزلے سے تباہ کُن سونامی، تقریبا 30,000 افراد لقمۂ اجل بن گئے

1401ء
امیر تیمور (تیمور لنگ) نے سلطنتِ جلائر پر لشکر کشی کرکے اسے ختم کردیا اور بغداد کو تاخت و تاراج کیا

1816ء
ارجنٹائن نے اسپین سے آزادی حاصل کی

1858ء
یومِ پیدائش: سلطان جہاں، ریاستِ بھوپال کی چوتھی مسلم خاتون حکمران، آخری بیگم بھوپال

1890ء
یومِ پیدائش: پیر الہٰی بخش، رہنما تحریکِ آزادی، پاکستانی سیاست دان، سندھ کے دوسرے وزیرِاعلی

1903ء
یومِ پیدائش: علامہ پرویز (غلام احمد پرویز)، پاکستانی مذہبی سکالر، عالمِ دین، نظریۂ قرآنی کے قائل، عقائد و نظریات کے حوالے سے متنازعہ شخصیت

1908ء
علامہ رشید تُرابی (رضا حسین)، پاکستانی بلند پایہ معروف شیعہ عالم، ذاکر، شاعر، مشہور شاعر نصیر تُرابی کے والد

1925ء
یومِ پیدائش: گُرو دَت، بھارتی اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کریوگرافر

1930ء
یومِ پیدائش: کے بالاچندر، بھارتی اداکار، ڈائریکٹر،پروڈیوسر

1932ء
ریاست ساؤ پالو نے برازیلی وفاقی حکومت کے خلاف بغاوت کا آغاز کیا

1948ء
پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری ہوا

1961ء
یونان "یورپین اکانومک کمیونٹی" میں شامل ہونے والا پہلا رکن مک بن گیا

1967ء
یومِ وصال: محترمہ فاطمہ جناح، مادرِ ملت، پاکستان کے بانیوں میں سے، رہنما تحریکِ پاکستان،قائداعظم کی چھوٹی بہن، سیاست دان، دانتوں کی سرجن، پاکستان کی پہلی خاتونِ اول

1982ء
طیارہ Pan Am فلائیٹ 759، لوزیانا میں گِر کر تباہ، تمام 145 افراد اور 8 ملبے تلے دب کر ہلاک

1995ء
سری لنکن فضائیہ کی نیولی چرچ پر بمباری، 147 تامل مہاجر شہری ہلاک

2002ء
ادیس ابابا، ایتھوپیا: "افریقی یونین" کا قیام عمل میں آیا، جنوبی افریقی صدر تھابو ایمبیکی پہلے چیئرمیں مقرر

2010ء
فاٹا (خیبر پختونخوا)، پاکستان: مہنمد ایجنسی میں ایک مارکیٹ میں خودکُش بم دھماکہ، 104 افراد جاں بحق، 120 زخمی

2011ء
جنوبی سوڈان نے سوڈان سے آزادی حاصل کی

2012ء
پنجاب، پاکستان: وزیرآباد کے قریب دہشت گرد کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 اہلکار شہید

2015ء
یومِ وفات: سعود بن فیصل آل سعود، ماہرِ اقتصادیات، سیاست دان، سابق سعودی وزیرِ خارجہ، دنیا کے طویل المدتی وزیرِ خارجہ (تقریبا 40 سال تک)، شاہ فیصل کے بیٹے

2019ء
یومِ وفات: ذہین طاہرہ، پاکستانی اداکارہ، دائریکٹر، پروڈیوسر
★★ ★ ★★

یومِ آئین (آسٹریلیا)

یومِ آئین (پلاؤ)

یومِ آزادی (ارجنٹائن)

یومِ آزادی (جنوبی سوڈان)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 08 جولائی1497ءپُرتگالی مہم جو "واسکوڈے گاما" نے ہندوستان کی طرف اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا1776ءجان نِکس نے پہلی مرتبہ عو...
08/07/2022



08 جولائی

1497ء
پُرتگالی مہم جو "واسکوڈے گاما" نے ہندوستان کی طرف اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا

1776ء
جان نِکس نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر "امریکی آزادی کا حکم نامہ" پڑھ کے سنایا، جس کےلیے "لبرٹی بیل" کو بجایا گیا

1831ء
یومِ پیدائش: جان پیمبرٹن، امریکی کیمیا دان، کوکا کولا کے موجد

1908ء
یومِ پیدائش: سردار خان بہادر، پاکستانی سیاست دان، خیبرپختونخوا کے تیسرے وزیرِاعلی، سابق صدر جنرل ایوب خان کے چھوٹے بھائی

1913ء
یومِ پیدائش: (سید) اقبال عظیم، پاکستانی بینائی سے محروم شاعر، محقق، پروفیسر

1928ء
یومِ پیدائش: بلخ شیر مزاری، پاکستانی سیاست دان، سابق نگران وزیرِاعظم

1929ء
یومِ پیدائش: دِلاور فِگار، شہنشاہِ ظرافت، اکبرِ ثانی، پاکستانی نامور مشہور و معروف مزاحیہ اردو شاعر، ماہرِ تعلیم

1937ء
ترکی، ایران، عراق اور افغانستان کے مابین "معاہدۂ سعد آباد" پر دستخط ہوئے

1942ء
یومِ وفات: رفیق صیدام، ترک سیاست دان، ترکی کے 5ویں وزیرِاعظم

1948ء
امریکی فضائیہ نے پہلی مرتبہ خواتین کو فضائیہ میں شمولیت کےلیے بھرتیوں کو قبول کیا

1972ء
یومِ پیدائش: سارو گنگولی، دادا، بھارتی کرکٹ کا مہاراجا، بھارتی کامیاب ترین کرکٹر، کپتان، BCCI کے موجودہ صدر

1972ء
اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد نے فلسطینی مصنف اور حریت رہنما غسان کنفانی کو شہید کردیا

1972ء
پاکستان: سندھ اسمبلی میں سندھی کو صوبائی سرکاری زبان کے بِل کی منطوری کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں فسادات کا سلسلہ شروع ہوا، فورسز کے ہاتھوں درجنوں اردو کے حامی جاں بحق

1983ء
یومِ پیدائش: مِیرا چوپڑا، بھارتی اداکارہ، ماڈل، اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن

1986ء
پاکستان: پشاور ڈرائی پورٹ کا افتتاح ہوا

1988ء
بھارت: بنگلور سے کنیاکماری جانے والی "آئس لینڈ" ایکسپریس ٹرین پٹری سے اُتر کر اشٹامودی جھیل میں جا گری، 105 مسافر ہلاک اور 200 زخمی ہوئے

2003ء
سوڈان ایئرویز کی پرواز 139، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 117 میں سے 116 افراد ہلاک

2006ء
صداتی آرڈیننس کے تحت 55 پاکستانی جیلوں سے 1600 خواتین قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا

2007ء
یومِ وفات: چندر شیکھر، بھارتی وکیل اور سیاست دان، بھارت کے 8ویں وزیرِاعظم

2013ء
یومِ وفات: سندری اتم چندانی، بھارتی (سندھی زبان کی) مصنفہ، ناول نگار، افسانہ نگار

2014ء
اسرائیل نے غزہ پر حملہ کردیا

2016ء
یومِ شہادت: بُرہان وانی (بُرہان مظفر وانی)، کشمیری مجاہد، حریت پسند تنظیم "حزب المجاہدین" کے کمانڈر

2016ء
یومِ وفات: عبدالستار ایدھی، پاکستانی خدمتِ خلق میں مشہور و معروف، ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی اور تاحیات صدر

2021ء
امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال 31 اگست کو افغانستان کی جنگ میں امریکی شمولیت کے خاتمے کا اعلان کیا

2022ء
سابق جاپانی صدر "شنزو آبے" کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

★★ ★ ★★

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

 #جمعةمباركة
08/07/2022

#جمعةمباركة

اللّٰه تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے عالمِ اسلام کی خیر فرمائے، آپس میں اتفاق و اتحاد کی دولت سے مالامال فرمائےآمین‎  ‎  ‎...
08/07/2022

اللّٰه تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے عالمِ اسلام کی خیر فرمائے، آپس میں اتفاق و اتحاد کی دولت سے مالامال فرمائے
آمین
‎ ‎ ‎

 07 جولائی1656ءیومِ پیدائش: گرو ہرکرشن، بال گرو، 8ویں سکھ گرو، سب سے کم عمر سکھ گرو (محظ 5 سال میں)1854ءیومِ پیدائش: مول...
07/07/2022



07 جولائی

1656ء
یومِ پیدائش: گرو ہرکرشن، بال گرو، 8ویں سکھ گرو، سب سے کم عمر سکھ گرو (محظ 5 سال میں)

1854ء
یومِ پیدائش: مولانا برکت الله بھوپالی، تحریک آزادی کے سرگرم رہنما، اتحادِ اسلامیہ تحریک کے حامی

1880ء
یومِ پیدائش: اوٹو فریڈرک روہویڈر، امریکی انجینئر، سلائیسڈ بریڈ مشین کے موجد

1890ء
یومِ وفات: ہینری نیسلے، Nestle کمپنی کے بانی، جرمن بزنس مین

1907ء
یومِ پیدائش: عبدالصمد خان اچکزئی، خان شہید، پاکستانی معروف قبائلی شخصیت، سیاسی رہنما، ادیب، انسانی حقوق کے کارکن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے بانی، موجودہ چیئرمین اور سیاست دان محمود خان اچکزئی کے والد

1915ء
یومِ پیدائش: جنرل ٹکا خان، پاکستانی فوجی افسر، سیاست دان، پاکستان کے پہلے آرمی چیف، پنجاب کے 16ویں گورنر (ہلالِ جرأت، ستارۂ پاکستان، ستارۂ خدمت، ہلالِ قائداعظم)

1916ء
ویلنگٹن میں "نیوزی لینڈ لیبر پارٹی" کا قیام عمل میں آیا

1926ء
یومِ پیدائش: احمد پرویز، عالمی شہرت یافتہ پاکستانی مصور، تجریدی مصوری کے ماہر

1928ء
سلائیسڈ بریڈ (قاش روٹی) پہلی بار چلیکوتھی، مسوری (امریکا) میں "چلیکوتھی بیکنگ کمپنی" نے فروخت کیا

1969ء
یومِ پیدائش: خسرو بختیار، پاکستانی سیاست دان

1978ء
جزائر سلیمان نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی

1981ء
یومِ پیدائش: ایم ایس دھونی (مہندر سنگھ دھونی)، بھارتی کامیاب ترین کرکٹر، کپتان، (T20 ورلڈ کپ 2007، ون ڈے ورلڈ کپ 2011، چیمپئنز ٹرافی 2013، ایشیا کپ 2010 & 2016، ٹیسٹ چیمپئن شِپ 2010 & 2011) وِنر

1981ء
"سینڈرا ڈے او کونر"، امریکی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رکن بنیں

2005ء
انگلینڈ: لندن کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر 4 خودکُش بم دھماکوں سے 56 افراد ہلاک جبکہ 700+ زخمی ہوئے

2012ء
روس: کریسنوڈار کرائی میں سیلاب سے 172 افراد ہلاک

2021ء
یومِ وفات: دلیپ کمار ( محمد یوسف خان)، ہندوستانی اداکار اور پروڈیوسر

2022ء
برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے سیاسی بحران کے پیشِ نظر کنزرویٹو پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

★★ ★ ★★

چاکلیٹ کا عالمی دن

یومِ آزادی (جزائر سلیمان)

یوم صبا (تنزانیہ)

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️

🚨 ضروری گزارش:-
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخی واقعے، مشہور شخصیت کے یومِ پیدائش و وفات کے متعلق اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ضرور مطلع کیجئے، شکریہ💖

#تاریخ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAJJA Records posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAJJA Records:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share